< Return to Video

اس غار میں 360 درجے کی متحرک غار کی تصاویرکا کھوج لگائیں۔ ایسیلوت گیلیسپی

  • 0:17 - 0:23
    1879 میں، شوقیہ آثار قدیمہ کے ماہر
    مارشلس سانز ڈی سٹوولا
  • 0:23 - 0:28
    اور اس کی چھوٹی بیٹی میریا نے
    شمالی سپین میں ایک تاریک غار ڈھونڈا۔
  • 0:28 - 0:33
    جب ماریا اکیلی اِدھر اُدھر پھر رہی تھی
    تو اس نے ایک حیرت انگیز دریافت کی۔
  • 0:33 - 0:36
    وہ قدیم مصوّری کے ایک مقام کے
    اندر کھڑے تھے،
  • 0:36 - 0:40
    قبل از تاریخ کی تصاویر اور نقاشی کے ساتھ
    سجی ہوئی دیواریں اور چھتیں،
  • 0:40 - 0:46
    19,000 تا 35,000 سال تک قدیم۔
  • 0:46 - 0:51
    ہمارے آبا و اجداد کی اسی طرح کی نشانیاں
    پوری دنیا میں غاروں میں محفوظ ہیں۔
  • 0:51 - 0:55
    قدیم ترین جو ہمیں ملیں وہ
    40,000 سال پہلے بنائی گئیں تھیں۔
  • 0:55 - 0:59
    یہ تصاویر ہمیں قدیم انسانی دماغ کے
    بارے میں کیا بتاتی ہیں
  • 0:59 - 1:02
    اور ان کے تخلیق کاروں
    کی زندگی کے بارے میں؟
  • 1:02 - 1:09
    ان پہلے فنکاروں نے معدنیات، مٹی، کوئلے اور
    گیرو کو تھوک یا جانوروں کی چربی سے ملایا
  • 1:09 - 1:12
    رنگ بنانے کے لیے۔
  • 1:12 - 1:18
    انہوں نے ہاتھوں اور اوزاروں کے ساتھ بنایا
    جیسے کائی کے پھاہوں، ٹہنیوں ہڈیوں اور بال۔
  • 1:18 - 1:22
    کئی صورتوں میں، ان کی تصاویر
    غار کی سمت کی پیروی کرتی ہیں
  • 1:22 - 1:25
    گہرائی اور سایہ پیدا کرنے کے لئے۔
  • 1:25 - 1:28
    سب سے زیادہ عام ہندسی اشکال ہیں،
  • 1:28 - 1:35
    اس کے بعد بڑے ممالیہ جیسے بائسن، گھوڑے،
    فیل پیکر، ہرن اور سؤر ہیں۔
  • 1:35 - 1:40
    انسانی شبیہ اور ہاتھ کا چھاپہ شاذ و نادر
    ہی نظر آتے ہیں۔
  • 1:40 - 1:44
    کچھ لوگ نظریات رکھتے ہیں کہ
    یہ تصاویر شکاریوں کی تخلیق ہیں،
  • 1:44 - 1:48
    یا مقدس لوگوں کی روحانی کیفیات کے زیر اثر۔
  • 1:48 - 1:53
    اور ہمیں مردوں، عورتوں اور یہاں تک کہ
    بچوں کی طرف سے بنائی گئی مثالیں ملی ہیں۔
  • 1:53 - 1:55
    اور انہوں نے اس فن کو کیوں تخلیق کیا؟
  • 1:55 - 1:58
    شاید وہ اس کو محفوظ کر رہے تھے
    جو وہ قدرتی دنیا کے بارے میں جانتے تھے،
  • 1:58 - 2:00
    جدید سائنسدانوں کی طرح،
  • 2:00 - 2:03
    یا پھر وہ اپنے قبائلی علاقے کی
    حد بندی کر رہے تھے۔
  • 2:03 - 2:06
    ہو سکتا ہے یہ تصاویر مقدس شکار کی رسموں
    کا اعلی ترین حصہ ہوں
  • 2:06 - 2:09
    یا روحانی سفر کا۔
  • 2:09 - 2:15
    یا وہ فن برائے فن ہو سکتی ہیں، محض خوشی
    اور تکمیل کا احساس جو تخلیق سے ملتا ہے؟
  • 2:15 - 2:18
    جہاں تک قدیم دنیا کے بہت سے لاینحل
    رازوں کا سوال ہے،
  • 2:18 - 2:20
    شاید ہم کبھی یقینی طور پر نہ جان پائیں،
  • 2:20 - 2:23
    سوائے اس کے کہ ہم ایک وقت کے سفر کی مشین
    ایجاد کر لیں۔
  • 2:23 - 2:25
    لیکن اب تک جوابات پانا دشوار ہے،
  • 2:25 - 2:30
    یہ تصاویر انسانی مواصلات کا
    ہمارا سب سے اولین ثبوت ہیں،
  • 2:30 - 2:33
    تخلیقی صلاحیتوں کے لئے انسانی استعداد کی
    گواہی دے رہی ہیں
  • 2:33 - 2:36
    لھکائی سے ہزاروں سال پہلے سے۔
  • 2:36 - 2:42
    وہ ایک مخصوص بصری زبان ہیں
    جو ذات سے باہر کی دنیا کا تصور کرتی ہیں،
  • 2:42 - 2:43
    بالکل جدید فن کی اقسام کی طرح،
  • 2:43 - 2:49
    لِکھاوٹ اور مصوری سے لے کر
    متحرک بصری حقیقیت والے غاروں تک۔
Title:
اس غار میں 360 درجے کی متحرک غار کی تصاویرکا کھوج لگائیں۔ ایسیلوت گیلیسپی
Description:

اس متحرک ٹیڈ- ایڈ ویڈیو کو کیسے دیکھیں:

اگر آپ کے پاس ایک سمارٹ فون اور گوگل کا کارڈبورڈ وویور ہے:

1۔ اس ویڈیو کو یو ٹیوب ایپ پر اپنے فون میں کھولیں۔
2۔ ووڈیو کو روک دیں۔
3۔ سکرین کے دائیں اوپری کونے میں موجود تین عمودی نکتوں کو دبائیں۔ اس سے ایک ذیلی فہرست کھلے گی جہاں سے آپ اپنی وڈیو کو چلانے کی رفتار کے معیار کو چن سکتے ہیں۔ "2160s" کا انتخاب کریں۔ یاد رکھیں اگر آپ وائی فائی نہیں استعمال کر رہے تو آپ یو ٹیوب پر صرف "720s" کا انتخاب کر سکیں گے۔
4۔ وڈیو کی نچلی قطار میں "کارڈ وویور" کے نشان کو دبائیں (یہ چہرے کی شکل کا ہو گا)۔ یہ وڈیو کو کارڈ بورڈ میں دیکھنے کے لیے پوری سکرین پر لے آئے گا۔
5۔ اب سکرین دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی جو درمیان میں سے ایک باریک سفید لکیر سے علیحدہ ہوں گی۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے فون کو گھمائیں تاکہ یہ باریک لکیر آپ کی سکرین کے نچلے حصے سے اوپر کی جانب آ رہی ہو۔ اس سے آپ کو درست سٹیریو سکوپک گہرائی ملے گی۔
6۔ اپنے فون کو کارڈ بورڈ ویور میں لگائیں اور وڈیو چلا دیں۔ وڈیو چلنا شروع ہو جائے گی! لطف اٹھائیں۔

اگر آپ کے پاس کارڈ بورڈ یا سمارٹ فون نہیں ہے تو:

1۔ آپ اپنے براوئزر پر دیکھ کر سکتے ہیں۔ اپنے ماوس کو کھینچنے کے لیے استعمال کریں اور اوپر، نیچے، اور اپنے پیچھے دیکھیں۔ لطف اٹھائیں!

مکمل سبق دیکھیے:
https://ed.ted.com/lessons/explore-cave-paintings-in-this-360-animated-cave-iseult-gillespie

ہمارے آبا و اجداد کی تصاویر دنیا بھر میں غاروں میں محفوظ کی گئی ہیں؛ جو سب سے پرانی ملیں وہ 40,000 ہزار سال پہلے کی ہیں۔ یہ تصاویر ہمیں قدیم انسان کے ذہن اور ان کو بنانے والوں کی زندگیوں کے بارے میں کیا بتاتی ہیں؟ اس خصوصی 360 درجے کے متحرک ٹیڈ - ایڈ میں، ایک قدیم غار اور اس کے ارد گرد کو کھوجیے جس میں ایسیلوت گیلیسپی غار کی تصاویر کی مختصر تاریخ بتاتی ہیں۔

سبق منجانب ایسیلوت گیلیسپی، ہدایات لیپی

سرپرستی کے لیے ہمارا صفحہ ملاحظہ فرمائیں: https://www.patreon.com/teded

ہمارے سرپرستوں کا ان کی مدد کے لیے شکریہ، ان کے بغیر یہ وڈیو بنانا ممکن نہ ہوتا۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TED-Ed
Duration:
03:01

Urdu subtitles

Revisions