اس غار میں 360 درجے کی متحرک غار کی تصاویرکا کھوج لگائیں۔ ایسیلوت گیلیسپی
-
0:17 - 0:231879 میں، شوقیہ آثار قدیمہ کے ماہر
مارشلس سانز ڈی سٹوولا -
0:23 - 0:28اور اس کی چھوٹی بیٹی میریا نے
شمالی سپین میں ایک تاریک غار ڈھونڈا۔ -
0:28 - 0:33جب ماریا اکیلی اِدھر اُدھر پھر رہی تھی
تو اس نے ایک حیرت انگیز دریافت کی۔ -
0:33 - 0:36وہ قدیم مصوّری کے ایک مقام کے
اندر کھڑے تھے، -
0:36 - 0:40قبل از تاریخ کی تصاویر اور نقاشی کے ساتھ
سجی ہوئی دیواریں اور چھتیں، -
0:40 - 0:4619,000 تا 35,000 سال تک قدیم۔
-
0:46 - 0:51ہمارے آبا و اجداد کی اسی طرح کی نشانیاں
پوری دنیا میں غاروں میں محفوظ ہیں۔ -
0:51 - 0:55قدیم ترین جو ہمیں ملیں وہ
40,000 سال پہلے بنائی گئیں تھیں۔ -
0:55 - 0:59یہ تصاویر ہمیں قدیم انسانی دماغ کے
بارے میں کیا بتاتی ہیں -
0:59 - 1:02اور ان کے تخلیق کاروں
کی زندگی کے بارے میں؟ -
1:02 - 1:09ان پہلے فنکاروں نے معدنیات، مٹی، کوئلے اور
گیرو کو تھوک یا جانوروں کی چربی سے ملایا -
1:09 - 1:12رنگ بنانے کے لیے۔
-
1:12 - 1:18انہوں نے ہاتھوں اور اوزاروں کے ساتھ بنایا
جیسے کائی کے پھاہوں، ٹہنیوں ہڈیوں اور بال۔ -
1:18 - 1:22کئی صورتوں میں، ان کی تصاویر
غار کی سمت کی پیروی کرتی ہیں -
1:22 - 1:25گہرائی اور سایہ پیدا کرنے کے لئے۔
-
1:25 - 1:28سب سے زیادہ عام ہندسی اشکال ہیں،
-
1:28 - 1:35اس کے بعد بڑے ممالیہ جیسے بائسن، گھوڑے،
فیل پیکر، ہرن اور سؤر ہیں۔ -
1:35 - 1:40انسانی شبیہ اور ہاتھ کا چھاپہ شاذ و نادر
ہی نظر آتے ہیں۔ -
1:40 - 1:44کچھ لوگ نظریات رکھتے ہیں کہ
یہ تصاویر شکاریوں کی تخلیق ہیں، -
1:44 - 1:48یا مقدس لوگوں کی روحانی کیفیات کے زیر اثر۔
-
1:48 - 1:53اور ہمیں مردوں، عورتوں اور یہاں تک کہ
بچوں کی طرف سے بنائی گئی مثالیں ملی ہیں۔ -
1:53 - 1:55اور انہوں نے اس فن کو کیوں تخلیق کیا؟
-
1:55 - 1:58شاید وہ اس کو محفوظ کر رہے تھے
جو وہ قدرتی دنیا کے بارے میں جانتے تھے، -
1:58 - 2:00جدید سائنسدانوں کی طرح،
-
2:00 - 2:03یا پھر وہ اپنے قبائلی علاقے کی
حد بندی کر رہے تھے۔ -
2:03 - 2:06ہو سکتا ہے یہ تصاویر مقدس شکار کی رسموں
کا اعلی ترین حصہ ہوں -
2:06 - 2:09یا روحانی سفر کا۔
-
2:09 - 2:15یا وہ فن برائے فن ہو سکتی ہیں، محض خوشی
اور تکمیل کا احساس جو تخلیق سے ملتا ہے؟ -
2:15 - 2:18جہاں تک قدیم دنیا کے بہت سے لاینحل
رازوں کا سوال ہے، -
2:18 - 2:20شاید ہم کبھی یقینی طور پر نہ جان پائیں،
-
2:20 - 2:23سوائے اس کے کہ ہم ایک وقت کے سفر کی مشین
ایجاد کر لیں۔ -
2:23 - 2:25لیکن اب تک جوابات پانا دشوار ہے،
-
2:25 - 2:30یہ تصاویر انسانی مواصلات کا
ہمارا سب سے اولین ثبوت ہیں، -
2:30 - 2:33تخلیقی صلاحیتوں کے لئے انسانی استعداد کی
گواہی دے رہی ہیں -
2:33 - 2:36لھکائی سے ہزاروں سال پہلے سے۔
-
2:36 - 2:42وہ ایک مخصوص بصری زبان ہیں
جو ذات سے باہر کی دنیا کا تصور کرتی ہیں، -
2:42 - 2:43بالکل جدید فن کی اقسام کی طرح،
-
2:43 - 2:49لِکھاوٹ اور مصوری سے لے کر
متحرک بصری حقیقیت والے غاروں تک۔
- Title:
- اس غار میں 360 درجے کی متحرک غار کی تصاویرکا کھوج لگائیں۔ ایسیلوت گیلیسپی
- Description:
-
اس متحرک ٹیڈ- ایڈ ویڈیو کو کیسے دیکھیں:
اگر آپ کے پاس ایک سمارٹ فون اور گوگل کا کارڈبورڈ وویور ہے:
1۔ اس ویڈیو کو یو ٹیوب ایپ پر اپنے فون میں کھولیں۔
2۔ ووڈیو کو روک دیں۔
3۔ سکرین کے دائیں اوپری کونے میں موجود تین عمودی نکتوں کو دبائیں۔ اس سے ایک ذیلی فہرست کھلے گی جہاں سے آپ اپنی وڈیو کو چلانے کی رفتار کے معیار کو چن سکتے ہیں۔ "2160s" کا انتخاب کریں۔ یاد رکھیں اگر آپ وائی فائی نہیں استعمال کر رہے تو آپ یو ٹیوب پر صرف "720s" کا انتخاب کر سکیں گے۔
4۔ وڈیو کی نچلی قطار میں "کارڈ وویور" کے نشان کو دبائیں (یہ چہرے کی شکل کا ہو گا)۔ یہ وڈیو کو کارڈ بورڈ میں دیکھنے کے لیے پوری سکرین پر لے آئے گا۔
5۔ اب سکرین دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی جو درمیان میں سے ایک باریک سفید لکیر سے علیحدہ ہوں گی۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے فون کو گھمائیں تاکہ یہ باریک لکیر آپ کی سکرین کے نچلے حصے سے اوپر کی جانب آ رہی ہو۔ اس سے آپ کو درست سٹیریو سکوپک گہرائی ملے گی۔
6۔ اپنے فون کو کارڈ بورڈ ویور میں لگائیں اور وڈیو چلا دیں۔ وڈیو چلنا شروع ہو جائے گی! لطف اٹھائیں۔اگر آپ کے پاس کارڈ بورڈ یا سمارٹ فون نہیں ہے تو:
1۔ آپ اپنے براوئزر پر دیکھ کر سکتے ہیں۔ اپنے ماوس کو کھینچنے کے لیے استعمال کریں اور اوپر، نیچے، اور اپنے پیچھے دیکھیں۔ لطف اٹھائیں!
مکمل سبق دیکھیے:
https://ed.ted.com/lessons/explore-cave-paintings-in-this-360-animated-cave-iseult-gillespieہمارے آبا و اجداد کی تصاویر دنیا بھر میں غاروں میں محفوظ کی گئی ہیں؛ جو سب سے پرانی ملیں وہ 40,000 ہزار سال پہلے کی ہیں۔ یہ تصاویر ہمیں قدیم انسان کے ذہن اور ان کو بنانے والوں کی زندگیوں کے بارے میں کیا بتاتی ہیں؟ اس خصوصی 360 درجے کے متحرک ٹیڈ - ایڈ میں، ایک قدیم غار اور اس کے ارد گرد کو کھوجیے جس میں ایسیلوت گیلیسپی غار کی تصاویر کی مختصر تاریخ بتاتی ہیں۔
سبق منجانب ایسیلوت گیلیسپی، ہدایات لیپی
سرپرستی کے لیے ہمارا صفحہ ملاحظہ فرمائیں: https://www.patreon.com/teded
ہمارے سرپرستوں کا ان کی مدد کے لیے شکریہ، ان کے بغیر یہ وڈیو بنانا ممکن نہ ہوتا۔
- Video Language:
- English
- Team:
- closed TED
- Project:
- TED-Ed
- Duration:
- 03:01
Umar Anjum approved Urdu subtitles for Explore cave paintings in this 360° animated cave - Iseult Gillespie | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Explore cave paintings in this 360° animated cave - Iseult Gillespie | ||
Umar Anjum accepted Urdu subtitles for Explore cave paintings in this 360° animated cave - Iseult Gillespie | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Explore cave paintings in this 360° animated cave - Iseult Gillespie | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Explore cave paintings in this 360° animated cave - Iseult Gillespie | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Explore cave paintings in this 360° animated cave - Iseult Gillespie | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Explore cave paintings in this 360° animated cave - Iseult Gillespie | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Explore cave paintings in this 360° animated cave - Iseult Gillespie |