-
میرا نام جینز برجنسٹن ہے، لیکن مجھے جیب کے نام سے زیادہ
جانا جاتا ہے۔ میں یہاں mojang.com پر مائن کرافٹ میں
-
لیڈ ڈویلپر ہوں۔ میرے خیال میں، میں 11 یا شاید 12 سال
کا تھا جب میں نے پروگرامنگ شروع کی تھی کیونکہ میں گیمز
-
بنانا چاہتا تھا۔ میرے والد کے ایک دوست نے
مجھے بتایا کہ گیمز بنانے کے لئے آپ کو پروگرام کرنا
-
سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تو میں نے اس طرح اس کا
آغاز کیا۔ مجھے چیزوں کی طرز تعمیر کو ڈیزائن کرنا
-
اور ان کے متعلق کھوج لگانا پسند ہے۔ یہی وہ چیز ہے جو مجھے واقعی میں
Minecraft کے بارے میں بہت پسند ہے۔ اگلے ایک گھنٹے میں
-
آپ کمپیوٹر سائنس کے بنیادی علم کے بارے میں سیکھیں گے
اور یہ ہم ایلیکس اور اسٹیو کو Minecraft دنیا کے ایک مصنوعی حصے سے
-
دوسری جانب گزرنے کے لئے پروگرام کر کے سیکھیں گے۔
روایتی پروگرامنگ عام طور پر متن کی صورت میں ہوتی ہے،
-
لیکن آج ہم بلاکلی استعمال کریں گے: جو ایک ایسا نظام ہے جو بلاک
استعمال کرتا ہے جنہیں آپ پروگرام لکھنے کے لئے گھسیٹ کر لا کر
-
چھوڑ سکتے ہیں۔ ہُڈ کے نیچے، آپ جاوا اسکرپٹ
کوڈ تشکیل دے رہے ہوتے ہیں۔ جو تصورات آپ سیکھیں گے
-
وہ وہی ہیں جو کمپیوٹر پروگرامرز روزانہ
استعمال کرتے ہیں اور کمپیوٹر سائنس کی بنیاد
-
ہیں۔ یہاں موجنگ میں ہم Minecraft کے کام کرنے دینے کے لئے
انہی تصورات کو استعمال کرتے ہیں۔ آپ کے شروع کرنے سے پہلے،
-
آپ اپنا کردار چنیں گے۔ میں
الیکس کو منتخب کرنے لگا ہوں۔ آئیں ایک ایسے پروگرام کے لئے کوڈ
-
بناتے ہیں جو اسکرین پر اردگرد جانے میں اس کی مدد کرے گا۔
آپ کی سکرین کو تین مرکزی حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
-
بائیں جانب Minecraft پلے اسپیس ہے، جہاں
آپ کا پروگرام چلے گا۔ ہر لیول کے لئے ہدایات
-
ذیل میں تحریر کی گئی ہیں۔ یہ وسطی جگہ
ٹول باکس ہے اور ان میں سے ہر ایک بلاک ایک کمانڈ ہے
-
جو الیکس کی کارروائیووں کی ہدایت دیتا ہے۔
دائیں جانب کی سفید جگہ کو کام کی جگہ کہا
-
جاتا ہے اور یہیں پر ہم اپنا
گھسیٹ کر لائیں۔ اگر ہم moveForward بلاک کو گھسیٹ کر
-
اپنی کام کی جگہ پر لاتے ہیں اور پھر رن پر کلک کرتے ہیں، تو کیا
ہوتا ہے؟ الیکس گرِڈ پر ایک اسپیس آگے بڑھ
-
جاتی ہے۔ اور تب کیا اگر ہم اس کے ایک اسپیس
آگے بڑھ جانے کے بعد کچھ کرنا چاہیں؟ ہم اپنے پروگرام
-
میں ایک اور بلاک شامل کر سکتے ہیں۔ میں
دائیں مڑیں بلاک کو منتخب کرنے لگا ہوں، اور میں اسے اپنے آگے بڑھیں
-
بلاک کے نیچے گھسیٹ کر لے جائوں گا جب تک کہ یہ نارنجی لائن
ظاہر ہونے لگتی ہے۔ اس کے بعد، میں اسے چھوڑ دوں گا
-
اور دونوں بلاکس ایک دوسرے سے مل جائیں گے۔
جب ہم دوبارہ رن کو دباتے ہیں، تو الیکس
-
ان کمانڈز پر عمل کرے گی جو ہمارے کام کی جگہ میں اوپر سے نیچے تک
ترتیب میں لگائے گئے ہیں۔ اور اگر کبھی آپ کسی بلاک کو
-
حذف کرنا چاہتے ہیں، تو بس اسے اسٹیک سے گھسیٹ کر واپس
ٹول باکس میں لے جائیں۔ اپنی تبدیلیوں کو ختم کرنے
-
اور اسی حالت میں واپس آنے کے لئے جیسے آپ نے لیول شروع کیا تھا،
کام کی جگہ پر اوپری دائیں کونے میں نئے سرے سے شروع کریں
-
بٹن کو استعمال کریں۔ ایک اور بات یہ کہ، آپ کو
ٹرن بلاکس پر چھوٹی سی تکون نظر آ رہی ہے؟
-
جب بھی آپ کو یہ تکون دیکھائی دیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ
ایک مختلف اختیار منتخب کر سکتے ہیں۔ تو آئیں
-
کوڈنگ شروع کریں!