میرا نام جینز برجنسٹن ہے، لیکن مجھے جیب کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ میں یہاں mojang.com پر مائن کرافٹ میں لیڈ ڈویلپر ہوں۔ میرے خیال میں، میں 11 یا شاید 12 سال کا تھا جب میں نے پروگرامنگ شروع کی تھی کیونکہ میں گیمز بنانا چاہتا تھا۔ میرے والد کے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ گیمز بنانے کے لئے آپ کو پروگرام کرنا سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تو میں نے اس طرح اس کا آغاز کیا۔ مجھے چیزوں کی طرز تعمیر کو ڈیزائن کرنا اور ان کے متعلق کھوج لگانا پسند ہے۔ یہی وہ چیز ہے جو مجھے واقعی میں Minecraft کے بارے میں بہت پسند ہے۔ اگلے ایک گھنٹے میں آپ کمپیوٹر سائنس کے بنیادی علم کے بارے میں سیکھیں گے اور یہ ہم ایلیکس اور اسٹیو کو Minecraft دنیا کے ایک مصنوعی حصے سے دوسری جانب گزرنے کے لئے پروگرام کر کے سیکھیں گے۔ روایتی پروگرامنگ عام طور پر متن کی صورت میں ہوتی ہے، لیکن آج ہم بلاکلی استعمال کریں گے: جو ایک ایسا نظام ہے جو بلاک استعمال کرتا ہے جنہیں آپ پروگرام لکھنے کے لئے گھسیٹ کر لا کر چھوڑ سکتے ہیں۔ ہُڈ کے نیچے، آپ جاوا اسکرپٹ کوڈ تشکیل دے رہے ہوتے ہیں۔ جو تصورات آپ سیکھیں گے وہ وہی ہیں جو کمپیوٹر پروگرامرز روزانہ استعمال کرتے ہیں اور کمپیوٹر سائنس کی بنیاد ہیں۔ یہاں موجنگ میں ہم Minecraft کے کام کرنے دینے کے لئے انہی تصورات کو استعمال کرتے ہیں۔ آپ کے شروع کرنے سے پہلے، آپ اپنا کردار چنیں گے۔ میں الیکس کو منتخب کرنے لگا ہوں۔ آئیں ایک ایسے پروگرام کے لئے کوڈ بناتے ہیں جو اسکرین پر اردگرد جانے میں اس کی مدد کرے گا۔ آپ کی سکرین کو تین مرکزی حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ بائیں جانب Minecraft پلے اسپیس ہے، جہاں آپ کا پروگرام چلے گا۔ ہر لیول کے لئے ہدایات ذیل میں تحریر کی گئی ہیں۔ یہ وسطی جگہ ٹول باکس ہے اور ان میں سے ہر ایک بلاک ایک کمانڈ ہے جو الیکس کی کارروائیووں کی ہدایت دیتا ہے۔ دائیں جانب کی سفید جگہ کو کام کی جگہ کہا جاتا ہے اور یہیں پر ہم اپنا گھسیٹ کر لائیں۔ اگر ہم moveForward بلاک کو گھسیٹ کر اپنی کام کی جگہ پر لاتے ہیں اور پھر رن پر کلک کرتے ہیں، تو کیا ہوتا ہے؟ الیکس گرِڈ پر ایک اسپیس آگے بڑھ جاتی ہے۔ اور تب کیا اگر ہم اس کے ایک اسپیس آگے بڑھ جانے کے بعد کچھ کرنا چاہیں؟ ہم اپنے پروگرام میں ایک اور بلاک شامل کر سکتے ہیں۔ میں دائیں مڑیں بلاک کو منتخب کرنے لگا ہوں، اور میں اسے اپنے آگے بڑھیں بلاک کے نیچے گھسیٹ کر لے جائوں گا جب تک کہ یہ نارنجی لائن ظاہر ہونے لگتی ہے۔ اس کے بعد، میں اسے چھوڑ دوں گا اور دونوں بلاکس ایک دوسرے سے مل جائیں گے۔ جب ہم دوبارہ رن کو دباتے ہیں، تو الیکس ان کمانڈز پر عمل کرے گی جو ہمارے کام کی جگہ میں اوپر سے نیچے تک ترتیب میں لگائے گئے ہیں۔ اور اگر کبھی آپ کسی بلاک کو حذف کرنا چاہتے ہیں، تو بس اسے اسٹیک سے گھسیٹ کر واپس ٹول باکس میں لے جائیں۔ اپنی تبدیلیوں کو ختم کرنے اور اسی حالت میں واپس آنے کے لئے جیسے آپ نے لیول شروع کیا تھا، کام کی جگہ پر اوپری دائیں کونے میں نئے سرے سے شروع کریں بٹن کو استعمال کریں۔ ایک اور بات یہ کہ، آپ کو ٹرن بلاکس پر چھوٹی سی تکون نظر آ رہی ہے؟ جب بھی آپ کو یہ تکون دیکھائی دیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک مختلف اختیار منتخب کر سکتے ہیں۔ تو آئیں کوڈنگ شروع کریں!