بٹن نے فیشن کو کس طرح تبدیل کیا
-
0:00 - 0:03کوئی بٹن برا نہیں ہوتا،
صرف لوگ برے ہوتے ہیں ۔ -
0:03 - 0:04یہ کیسا لگا؟ ٹھيک ہے؟
-
0:04 - 0:05[چھوٹی چیز]
-
0:05 - 0:07[بڑا خیال]
-
0:07 - 0:10[آئزیک مزراہی بٹن کے بارے میں]
-
0:11 - 0:13کوئی نہیں جانتا کہ بٹن کس کی ایجاد ہے۔
-
0:13 - 0:17ہو سکتا ہے کہ 2000 قبل مسیح میں
یہ منظرِ عام پر آ گیا ہو۔ -
0:17 - 0:19شروع میں جب یہ آیا تو آرائشی تھا،
-
0:19 - 0:22کچھ خوبصورت سا،
جو آپ کے کپڑوں پر ِسلا ہوتا تھا۔ -
0:22 - 0:24پھر 3000 سال بعد،
-
0:24 - 0:26آخر کار کسی نے کاج ایجاد کیا،
-
0:26 - 0:28اور بٹن اچانک سے فائدہ مند بن گئے۔
-
0:28 - 0:32بٹن اور کاج بہت بڑی ایجاد ہے۔
-
0:32 - 0:34نہ صرف یہ کاج میں سے گزر جاتے ہیں،
-
0:34 - 0:36پھر ٹھیک اپنی جگہ پر جا ٹھہرتے ہیں،
-
0:36 - 0:39اور اب آپ ہر طرح سے محفوظ ہیں،
جیسے اس نے دوبارہ کبھی کھلنا ہی نہیں ۔ -
0:39 - 0:43بٹن کا ڈیزائن قرون وسطی کے بعد سے
زیادہ تبدیل نہیں ہوا۔ -
0:43 - 0:46یہ تاریخ کے سب سے پائیدار
ڈیزائنوں میں سے ایک ہے۔ -
0:46 - 0:50میرے لیے عموماً بہترین بٹن گول ہوتے ہیں۔
-
0:50 - 0:52یا ایک گنبد جیسا بٹن ہوتا ہے
چھوٹے کُنڈے کے ساتھ، -
0:52 - 0:57یا ایک گول ہوتا ہے، گهیرے کے ساتھ
یا گهیرے کے بغیر، -
0:57 - 0:58دو یا چار سوراخوں کے ساتھ۔
-
0:58 - 1:01بٹن سے زیادہ کاج ضروری ہوتا ہے۔
-
1:01 - 1:03اس کا اندازہ ایسے لگاتے ہیں:
-
1:03 - 1:06بٹن کا قطر اور بٹن کی چوڑائی،
-
1:06 - 1:07اس کے علاوہ تھوڑا سا اضافی۔
-
1:07 - 1:10بٹن کی ایجاد سے پہلے، کپڑے بڑے ہوتے تھے --
-
1:11 - 1:12تھوڑے سے بے شکل ہوتے تھے،
-
1:12 - 1:14اور لوگ ان میں گھس جاتے تھے
-
1:14 - 1:17یا خود کو ان میں لپیٹ لیتے تھے۔
-
1:17 - 1:20لیکن پھر فیشن جسم کے قریب آیا
-
1:20 - 1:23جب ہم نے بٹن کے فائدے دریافت کیے۔
-
1:23 - 1:29ایک وقت تھا جب بٹن کپڑوں کو جسم پر
فٹ کرنے کا ایک طریقہ تھا۔ -
1:29 - 1:33میرے خیال میں بٹن اتنے عرصے سے
اس لیے چل رہے ہیں، -
1:33 - 1:36کیونکہ یہ ہمارے کپڑوں کو بند رکھتے ہیں۔
-
1:36 - 1:37زپ ٹوٹ جاتی ہیں؛
-
1:37 - 1:40ویلکرو بہت شور مچاتے ہیں اور
کچھ عرصے بعد خراب ہو جاتے ہیں۔ -
1:40 - 1:43اگر بٹن گر جائے تو آپ اسے
دوبارہ سی سکتے ہیں۔ -
1:43 - 1:45بٹن زیادہ دیر تک رہتا ہے۔
-
1:45 - 1:49یہ صرف ایک بنیادی ڈیزائن نہیں ہے،
-
1:49 - 1:53بلکہ یہ ایک فیشن کا منچلا اعلان بھی ہے.
-
1:53 - 1:56جب میں چھوٹا تھا تو میری امی نے میرے لیے
ایک پیارا سویٹر ُبنا تھا۔ -
1:56 - 1:57مجھے وہ پسند نہیں تھا۔
-
1:57 - 1:59پھر مجھے کچھ بٹن ملے،
-
1:59 - 2:02اور جیسے ہی سویٹر پر وہ بٹن لگے
وہ مجھے پسند آ گیا۔ -
2:02 - 2:05اگر آپ کا ذوق اچھا نہیں ہے
اور آپ بٹن منتخب نہیں کر سکتے، -
2:05 - 2:06تو یہ کام کسی اور کو کرنے دیں.
-
2:07 - 2:08میں صحیح کہہ رہا ہوں۔
- Title:
- بٹن نے فیشن کو کس طرح تبدیل کیا
- Speaker:
- آئزیک مزراہی
- Description:
-
ایک سادہ سے بٹن نے دنیا کو کس طرح تبدیل کیا، فیشن ڈیزائنر آئزیک مزراہی کے مطابق۔
- Video Language:
- English
- Team:
closed TED
- Project:
- TED Series
- Duration:
- 02:20
![]() |
Umar Anjum approved Urdu subtitles for How the button changed fashion | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for How the button changed fashion | |
![]() |
Umar Anjum accepted Urdu subtitles for How the button changed fashion | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for How the button changed fashion | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for How the button changed fashion | |
![]() |
Fatima Saeed edited Urdu subtitles for How the button changed fashion | |
![]() |
Fatima Saeed edited Urdu subtitles for How the button changed fashion | |
![]() |
Fatima Saeed edited Urdu subtitles for How the button changed fashion |