کوئی بٹن برا نہیں ہوتا،
صرف لوگ برے ہوتے ہیں ۔
یہ کیسا لگا؟ ٹھيک ہے؟
[چھوٹی چیز]
[بڑا خیال]
[آئزیک مزراہی بٹن کے بارے میں]
کوئی نہیں جانتا کہ بٹن کس کی ایجاد ہے۔
ہو سکتا ہے کہ 2000 قبل مسیح میں
یہ منظرِ عام پر آ گیا ہو۔
شروع میں جب یہ آیا تو آرائشی تھا،
کچھ خوبصورت سا،
جو آپ کے کپڑوں پر ِسلا ہوتا تھا۔
پھر 3000 سال بعد،
آخر کار کسی نے کاج ایجاد کیا،
اور بٹن اچانک سے فائدہ مند بن گئے۔
بٹن اور کاج بہت بڑی ایجاد ہے۔
نہ صرف یہ کاج میں سے گزر جاتے ہیں،
پھر ٹھیک اپنی جگہ پر جا ٹھہرتے ہیں،
اور اب آپ ہر طرح سے محفوظ ہیں،
جیسے اس نے دوبارہ کبھی کھلنا ہی نہیں ۔
بٹن کا ڈیزائن قرون وسطی کے بعد سے
زیادہ تبدیل نہیں ہوا۔
یہ تاریخ کے سب سے پائیدار
ڈیزائنوں میں سے ایک ہے۔
میرے لیے عموماً بہترین بٹن گول ہوتے ہیں۔
یا ایک گنبد جیسا بٹن ہوتا ہے
چھوٹے کُنڈے کے ساتھ،
یا ایک گول ہوتا ہے، گهیرے کے ساتھ
یا گهیرے کے بغیر،
دو یا چار سوراخوں کے ساتھ۔
بٹن سے زیادہ کاج ضروری ہوتا ہے۔
اس کا اندازہ ایسے لگاتے ہیں:
بٹن کا قطر اور بٹن کی چوڑائی،
اس کے علاوہ تھوڑا سا اضافی۔
بٹن کی ایجاد سے پہلے، کپڑے بڑے ہوتے تھے --
تھوڑے سے بے شکل ہوتے تھے،
اور لوگ ان میں گھس جاتے تھے
یا خود کو ان میں لپیٹ لیتے تھے۔
لیکن پھر فیشن جسم کے قریب آیا
جب ہم نے بٹن کے فائدے دریافت کیے۔
ایک وقت تھا جب بٹن کپڑوں کو جسم پر
فٹ کرنے کا ایک طریقہ تھا۔
میرے خیال میں بٹن اتنے عرصے سے
اس لیے چل رہے ہیں،
کیونکہ یہ ہمارے کپڑوں کو بند رکھتے ہیں۔
زپ ٹوٹ جاتی ہیں؛
ویلکرو بہت شور مچاتے ہیں اور
کچھ عرصے بعد خراب ہو جاتے ہیں۔
اگر بٹن گر جائے تو آپ اسے
دوبارہ سی سکتے ہیں۔
بٹن زیادہ دیر تک رہتا ہے۔
یہ صرف ایک بنیادی ڈیزائن نہیں ہے،
بلکہ یہ ایک فیشن کا منچلا اعلان بھی ہے.
جب میں چھوٹا تھا تو میری امی نے میرے لیے
ایک پیارا سویٹر ُبنا تھا۔
مجھے وہ پسند نہیں تھا۔
پھر مجھے کچھ بٹن ملے،
اور جیسے ہی سویٹر پر وہ بٹن لگے
وہ مجھے پسند آ گیا۔
اگر آپ کا ذوق اچھا نہیں ہے
اور آپ بٹن منتخب نہیں کر سکتے،
تو یہ کام کسی اور کو کرنے دیں.
میں صحیح کہہ رہا ہوں۔