WEBVTT 00:00:00.183 --> 00:00:02.550 کوئی بٹن برا نہیں ہوتا، صرف لوگ برے ہوتے ہیں ۔ 00:00:02.575 --> 00:00:03.577 یہ کیسا لگا؟ ٹھيک ہے؟ NOTE Paragraph 00:00:03.602 --> 00:00:04.796 [چھوٹی چیز] 00:00:04.822 --> 00:00:06.890 [بڑا خیال] NOTE Paragraph 00:00:07.356 --> 00:00:10.427 [آئزیک مزراہی بٹن کے بارے میں] NOTE Paragraph 00:00:11.311 --> 00:00:13.383 کوئی نہیں جانتا کہ بٹن کس کی ایجاد ہے۔ 00:00:13.407 --> 00:00:16.841 ہو سکتا ہے کہ 2000 قبل مسیح میں یہ منظرِ عام پر آ گیا ہو۔ 00:00:16.865 --> 00:00:19.148 شروع میں جب یہ آیا تو آرائشی تھا، 00:00:19.172 --> 00:00:21.576 کچھ خوبصورت سا، جو آپ کے کپڑوں پر ِسلا ہوتا تھا۔ 00:00:21.576 --> 00:00:23.659 پھر 3000 سال بعد، 00:00:23.683 --> 00:00:26.414 آخر کار کسی نے کاج ایجاد کیا، 00:00:26.438 --> 00:00:28.265 اور بٹن اچانک سے فائدہ مند بن گئے۔ NOTE Paragraph 00:00:28.289 --> 00:00:32.040 بٹن اور کاج بہت بڑی ایجاد ہے۔ 00:00:32.064 --> 00:00:34.230 نہ صرف یہ کاج میں سے گزر جاتے ہیں، 00:00:34.230 --> 00:00:36.033 پھر ٹھیک اپنی جگہ پر جا ٹھہرتے ہیں، 00:00:36.033 --> 00:00:39.316 اور اب آپ ہر طرح سے محفوظ ہیں، جیسے اس نے دوبارہ کبھی کھلنا ہی نہیں ۔ 00:00:39.316 --> 00:00:43.035 بٹن کا ڈیزائن قرون وسطی کے بعد سے زیادہ تبدیل نہیں ہوا۔ 00:00:43.059 --> 00:00:46.347 یہ تاریخ کے سب سے پائیدار ڈیزائنوں میں سے ایک ہے۔ NOTE Paragraph 00:00:46.371 --> 00:00:49.592 میرے لیے عموماً بہترین بٹن گول ہوتے ہیں۔ 00:00:49.616 --> 00:00:51.995 یا ایک گنبد جیسا بٹن ہوتا ہے چھوٹے کُنڈے کے ساتھ، 00:00:52.019 --> 00:00:56.553 یا ایک گول ہوتا ہے، گهیرے کے ساتھ یا گهیرے کے بغیر، 00:00:56.577 --> 00:00:58.441 دو یا چار سوراخوں کے ساتھ۔ 00:00:58.465 --> 00:01:01.174 بٹن سے زیادہ کاج ضروری ہوتا ہے۔ 00:01:01.198 --> 00:01:03.360 اس کا اندازہ ایسے لگاتے ہیں: 00:01:03.384 --> 00:01:06.074 بٹن کا قطر اور بٹن کی چوڑائی، 00:01:06.098 --> 00:01:07.428 اس کے علاوہ تھوڑا سا اضافی۔ NOTE Paragraph 00:01:07.452 --> 00:01:10.500 بٹن کی ایجاد سے پہلے، کپڑے بڑے ہوتے تھے -- 00:01:10.524 --> 00:01:12.398 تھوڑے سے بے شکل ہوتے تھے، 00:01:12.422 --> 00:01:14.199 اور لوگ ان میں گھس جاتے تھے 00:01:14.223 --> 00:01:16.513 یا خود کو ان میں لپیٹ لیتے تھے۔ 00:01:16.537 --> 00:01:20.266 لیکن پھر فیشن جسم کے قریب آیا 00:01:20.290 --> 00:01:22.521 جب ہم نے بٹن کے فائدے دریافت کیے۔ 00:01:22.545 --> 00:01:28.990 ایک وقت تھا جب بٹن کپڑوں کو جسم پر فٹ کرنے کا ایک طریقہ تھا۔ NOTE Paragraph 00:01:29.014 --> 00:01:32.689 میرے خیال میں بٹن اتنے عرصے سے اس لیے چل رہے ہیں، 00:01:32.713 --> 00:01:35.701 کیونکہ یہ ہمارے کپڑوں کو بند رکھتے ہیں۔ 00:01:35.725 --> 00:01:36.877 زپ ٹوٹ جاتی ہیں؛ 00:01:36.901 --> 00:01:39.790 ویلکرو بہت شور مچاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد خراب ہو جاتے ہیں۔ 00:01:39.814 --> 00:01:42.655 اگر بٹن گر جائے تو آپ اسے دوبارہ سی سکتے ہیں۔ 00:01:42.679 --> 00:01:45.171 بٹن زیادہ دیر تک رہتا ہے۔ 00:01:45.195 --> 00:01:48.529 یہ صرف ایک بنیادی ڈیزائن نہیں ہے، 00:01:48.553 --> 00:01:52.629 بلکہ یہ ایک فیشن کا منچلا اعلان بھی ہے. 00:01:52.653 --> 00:01:56.018 جب میں چھوٹا تھا تو میری امی نے میرے لیے ایک پیارا سویٹر ُبنا تھا۔ 00:01:56.042 --> 00:01:57.194 مجھے وہ پسند نہیں تھا۔ 00:01:57.218 --> 00:01:58.760 پھر مجھے کچھ بٹن ملے، 00:01:58.784 --> 00:02:01.578 اور جیسے ہی سویٹر پر وہ بٹن لگے وہ مجھے پسند آ گیا۔ NOTE Paragraph 00:02:01.602 --> 00:02:04.536 اگر آپ کا ذوق اچھا نہیں ہے اور آپ بٹن منتخب نہیں کر سکتے، 00:02:04.560 --> 00:02:06.479 تو یہ کام کسی اور کو کرنے دیں. 00:02:06.503 --> 00:02:07.653 میں صحیح کہہ رہا ہوں۔