< Return to Video

اپنی بات دل میں اتاریں | مارلین لاسچٹ | TEDx Trondheim

  • 0:09 - 0:15
    تقریبا 365 ملین لوگوں کی مادری
    زبان انگریزی ہے۔
  • 0:17 - 0:21
    دو ارب سے زائد لوگ انگریزی
    سیکھتے اور بولتے ہیں
  • 0:21 - 0:23
    اپنی دوسری یا تیسری زبان کے طور پر۔
  • 0:24 - 0:26
    اگر آپ انگریزی بولتے ہیں تو،
  • 0:26 - 0:32
    تقریباً ڈھائی ارب لوگوں کو اپنی بات
    سمجھا سکتے ہیں۔
  • 0:32 - 0:37
    پھر کوئی دوسری زبان سیکھنے کی کیا
    ضرورت یے؟
  • 0:37 - 0:41
    کیا یہ وقت کو بیکار ضائع کرنے جیسا نہیں؟
  • 0:41 - 0:45
    نیلسن منڈیلا کو افریکان زبان بولنے پر
  • 0:45 - 0:49
    جنوبی افریقہ کے سیاہ فاموں کی بے حد
    تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔
  • 0:50 - 0:51
    انکا جواب تھا،
  • 0:51 - 0:55
    "جب آپ کسی شخص سے اس زبان میں بات کرتے
    ہیں جو وہ سمجھتا ہے،
  • 0:56 - 0:58
    تو وہ اسکے دماغ میں جاتی ہے۔
  • 0:59 - 1:02
    جب آپ اس سے اسکی اپنی زبان میں
    بات کرتے ہیں
  • 1:03 - 1:04
    تو وہ اسکے دل میں اترتی ہے۔"
  • 1:05 - 1:07
    تو بات یہ ہے کہ:
  • 1:07 - 1:09
    اگر آپ کسی کا دل جیتنا چاہتے ہیں،
  • 1:09 - 1:12
    تو اس کے دل کو مخاطب کرنا ہوگا۔
  • 1:13 - 1:15
    پوپ یہ جانتے ہیں۔
  • 1:15 - 1:19
    جان پال دوئم روانی سے دس زبانیں
  • 1:19 - 1:22
    اور درمیانی درجے پر درجن بھر دوسری زبانیں
    بولتے تھے۔
  • 1:23 - 1:27
    جہاں بھی وہ جاتے،
    لوگوں سے انکی زبان میں
  • 1:27 - 1:31
    کم از کم چند جملے ضرور بولتے،
  • 1:31 - 1:36
    اوراس نکتے نے انکی مقبولیت میں اہم کردار
    ادا کیا۔
  • 1:37 - 1:40
    ایسے لوگ جنکی غیر ملکی ساسیں ہوتی ہیں
  • 1:40 - 1:43
    یا غیر ملکی ساسیں ہونے والی ہوتے ہیں،
    وہ بھی اس بات سے واقف ہیں۔
  • 1:44 - 1:46
    وہ اپنی دوست سے تو انگریزی
    میں بات کرسکتے ہیں،
  • 1:46 - 1:51
    مگر جب وہ اس لڑکی کی ماں سے
    اچھے تعلقات چاہتے ہیں تو
  • 1:51 - 1:55
    نوجوان سرپھری زبانیں سیکھنے
    کیلئے بھی راضی ہوجاتے ہیں
  • 1:55 - 1:57
    جیسے کہ ولندیزی
  • 1:57 - 1:59
    (ہنسی)
  • 1:59 - 2:01
    اور اس سے عام طور پہ معاملہ حل ہو جاتا ہے۔
  • 2:02 - 2:03
    کیوں؟
  • 2:04 - 2:09
    کیونکہ ہماری شناخت، ہماری شخصیت
  • 2:09 - 2:13
    ہماری مادری زبان میں گندھی ہوئی ہوتی ہے۔
  • 2:13 - 2:18
    ہماری تمام ذاتی ناریخ کی جڑیں
  • 2:18 - 2:21
    مضبوطی سے ہماری مادری زبان سے
    لپٹی ہوئی ہوتی ہے۔
  • 2:21 - 2:28
    بہت سی یادیں اور احساسات لفظوں کے
    اظہار سے جڑے ہوتے ہیں۔
  • 2:29 - 2:32
    حتیٰ کہ قواعد سے بھی جس کے
    ساتھ ہم پروان چڑھتے ہیں۔
  • 2:33 - 2:37
    تو، اگر آپ دوسرے انسان کی زبان
    سیکھ لیں،
  • 2:37 - 2:40
    تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ
  • 2:40 - 2:44
    واقعی انکی زندگی، انکی شخصیت میں
    دلچسپی رکھتے ہیں۔
  • 2:45 - 2:48
    کونسی ساس ایسی ہوگی جو خوش نہیں ہونگی؟
  • 2:49 - 2:53
    جب آپ اپنی زبان سنتے ہیں تو
    آپ کو تعلق کا احساس ہوتا ہے۔
  • 2:54 - 2:56
    جب آپ سفر میں ہوتے ہیں،
  • 2:56 - 3:00
    اور دنوں اور ہفتوں تک اجنبی زبان
    بولتے ہیں،
  • 3:01 - 3:03
    تو جس لمحے جہاز میں سوار ہوتے ہیں
  • 3:03 - 3:06
    جہاں جہاز کا عملہ آپ کی زبان
    میں آپکو مخاطب کرتا ہے،
  • 3:06 - 3:08
    آپ جان جاتے ہیں کہ آپ گھر جا رہے ہیں۔
  • 3:10 - 3:14
    اگر مادری زبان میں خوشبو ہوتی،
  • 3:14 - 3:19
    تو میرا خیال ہے وہ بسکٹوں کی خوشبو ہوتی،
  • 3:19 - 3:21
    یا پھر گرم مرغی کے شوربے کی،
  • 3:22 - 3:24
    یا پھر نانی کے پیار کی مہک جیسی ۔
  • 3:25 - 3:28
    شاید تھوڑی سی لحاف میں رکھی فنائل کی
    گولیوں کی۔
  • 3:29 - 3:34
    شاید یہی وجہ ہے کہ مصنوعی بنائی
    گئی زبانیں جیسے،
  • 3:34 - 3:40
    اسپرانٹو، کبھی حسب توقع مقبولیت
    حاصل نہ کر سکیں۔
  • 3:41 - 3:44
    جتنی بھی اچھی تیار کی گئی،
  • 3:44 - 3:47
    سادہ، آسانی سے سیکھی جانے والی، مگر
  • 3:48 - 3:53
    کوئی بھی ملک کسی مصنوعی زبان کو
    اپنی مادری زبان کے طور پر نہیں اپنا سکا۔
  • 3:54 - 3:59
    نہ ہی کسی غیر ملکی زبان کے طور پر
    جو با قاعدہ سکھائی گئی۔
  • 3:59 - 4:03
    ایک بڑے پیمانے پر،
    لمبے عرصے تک،
  • 4:03 - 4:05
    جبکہ یہ آزمایا جا چکا ہے۔
  • 4:06 - 4:12
    مگر کسی وجہ سے، قدرتی زبانوں
    میں مشکلات کے باوجود
  • 4:12 - 4:15
    جیسے پریشان کن بے قاعدگیاں،
  • 4:15 - 4:20
    لہجوں اور تلفظ میں اختلافات،
  • 4:20 - 4:25
    بعض اوقات قواعد کے الجھاو -
  • 4:26 - 4:27
    ان سب کے باوجود،
  • 4:28 - 4:34
    ہم ان زبانوں کو سیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں
    جو قدرتی طور پر پروان چڑھتی ہیں۔
  • 4:36 - 4:40
    مرتب کی گئی زبان دماغ کو مخاطب کرتی ہے۔
  • 4:41 - 4:45
    قدرتی زبان کی خوشبو ماں کے
    کھانوں جیسی ہوتی یے۔
  • 4:46 - 4:52
    نیلسن منڈیلا کے لیے دشمن کو جاننے
    کیلئے افریکان زبان سیکھنا ضروری تھا
  • 4:52 - 4:57
    انہوں نے کہا،" ضروری ہے د شمن کی
    زبان کو جاننا، اس کے جنون،
  • 4:57 - 5:00
    اسکی امیدوں کو، خوف کو جاننا
    اگر اسکو شکست دینی ہے۔"
  • 5:01 - 5:04
    انہوں نے یہی کیا۔ اور کامیابی پائی۔
  • 5:05 - 5:08
    مگر یہ بات ہمیشہ دشمنوں کے بارے
    میں نہیں ہوتی، ہے نا؟
  • 5:09 - 5:12
    یہ ہرطرح کے انسانی تعلقات پر
    صادر آتی ہے۔
  • 5:13 - 5:18
    اور میں آخری انسان ہونگی جو
    دعویٰ کرے کہ ساس دشمن ہوتی ہے -
  • 5:18 - 5:19
    وضاحتآ۔
  • 5:20 - 5:23
    سات یا آٹھ سال پہلے،
  • 5:23 - 5:26
    میں اپنے خاندان کے ساتھ پولینڈ
    میں سفر کر رہی تھی۔
  • 5:27 - 5:31
    ہمیں کھانا خریدنا تھا اور دکانیں
    بند ہونے والی تھیں۔
  • 5:32 - 5:36
    آخرکار، سڑک کے دوسری طرف
    ہم نے ایک دکان کھلی دیکھی۔
  • 5:37 - 5:42
    وہاں تک پہنچنے کے لئے گاڑی کو
    گھمانا ضروری تھا۔
  • 5:42 - 5:43
    تو میں نے یہی کیا۔
  • 5:44 - 5:47
    شائد ایسا کرنا خطرناک تھا۔
  • 5:48 - 5:50
    وہ یقینآ غیرقانونی تھا۔
  • 5:52 - 5:58
    گاڑی روکتے ہی اس سے پہلے کہ
    مجھے انجن بند کرنے کا موقع ملتا -
  • 5:58 - 6:00
    میں نے دستک سنی ۔ ٹک ٹاک۔
  • 6:01 - 6:06
    میں نے کھڑکی نیچے کی تو
    چار آنکھوں کو اپنی طرف دیکھتا پایا۔
  • 6:08 - 6:12
    وہ چار آنکھیں دو پولیس والوں کی تھیں۔
  • 6:13 - 6:18
    میں پولش زبان پر عبور رکنے کا
    دعویٰ نہیں کر سکتی،
  • 6:18 - 6:19
    اچھے حالات میں بھی،
  • 6:20 - 6:24
    مگر میں تھوڑی بہت بات چیت کر سکتی تھی۔
  • 6:24 - 6:28
    مگر ان حالات میں، احساس جرم کے ساتھ،
  • 6:29 - 6:32
    دو باوردی قانون کے رکھوالوں کے مد مقابل،
  • 6:33 - 6:38
    پولش کا ہر وہ لفظ جو میں نے سیکھا تھا
    میرے ذہن سے نکل گیا۔
  • 6:40 - 6:44
    پھر بھی میں نے ایک لمحے کے لیے بھی
    مناسب نہیں سمجھا،
  • 6:45 - 6:48
    کہ میں حالات کا سامنا انگریزی بول کر کروں۔
  • 6:49 - 6:53
    انگریزی شاید مجھے لسانی فائدہ پہنچاتی
  • 6:54 - 6:57
    مگر شائد وہ پولیس والوں کے لئے
    مشکل ثابت ہوتی۔
  • 6:58 - 7:01
    تو میں نے تہیہ کیا کہ پولش ہی بولوں گی۔
  • 7:02 - 7:03
    کیسے؟
  • 7:04 - 7:09
    میرے دماغ کا پولش سے جڑا چھوٹا سا خانہ
    اس وقت خالی ہوچکا تھا
  • 7:10 - 7:12
    سوائے ایک چیز کے۔
  • 7:13 - 7:18
    ایک چیز تھی جو میں نے بہت بار دہرائی تھی
  • 7:18 - 7:21
    جو میں سوتے ہوئے بھی دوہرا سکتی تھی۔
  • 7:23 - 7:25
    وہ ایک بچوں کی نظم تھی،
  • 7:28 - 7:30
    ایک بیمار مینڈک کے بارے میں۔
  • 7:30 - 7:32
    (ہنسی)
  • 7:33 - 7:35
    بس میرے پاس یہی تھا۔
  • 7:35 - 7:40
    مجھے پتہ ہے کے عجیب بات ہے مگر
    میرے منہ سے یہی نکلا
  • 7:40 - 7:43
    (پولش) ایک مینڈک بیمار ہوا
  • 7:43 - 7:46
    تو وہ ڈاکٹر کے پاس گیا
    اور کہا میں بیمار ہوں۔
  • 7:46 - 7:50
    ڈاکٹر نے عینک لگائی کیونکہ
    وہ کافی بوڑھا تھا۔"
  • 7:52 - 7:54
    میں نے پولیس والوں پر نظر ڈالی،
  • 7:54 - 7:56
    وہ حیرانی سے مجھے دیکھ رہے تھے۔
  • 7:56 - 7:58
    (ہنسی)
  • 7:59 - 8:02
    مجھے یاد پڑتا ہے ان میں سے ایک
    اپنا سر کھجانے لگا۔
  • 8:03 - 8:05
    اور پھر وہ مسکرانے لگے
  • 8:06 - 8:07
    وہ مسکراتے رہے۔
  • 8:07 - 8:11
    اور یہ دیکھ کر میں مطمئن ہو گئی،
  • 8:11 - 8:14
    اتنی کہ مجھے کچھ پولش الفاظ
  • 8:14 - 8:17
    دماغ میں آنے لگے۔
  • 8:17 - 8:20
    میں کچھ آدھے ادھورے جملے
    ہکلانے لگی،
  • 8:20 - 8:23
    "معاف کیجئیے، کھانا خریدنا تھا،
    دوبارہ کبھی نہیں کرونگی۔"
  • 8:25 - 8:26
    اور انہوں نے مجھے جانے دیا۔
  • 8:27 - 8:32
    جب میں دکان میں جانے لگی،
    تو وہ پکارے، (پولش)
  • 8:32 - 8:34
    " سفر بخیر !"
  • 8:35 - 8:39
    اب میرا مقصد یہ نہیں ہے کہ میں آپ کو
    زبانیں سیکھنے پر اکساوں
  • 8:39 - 8:43
    تا کہ آپ دنیا میں گھومیں اور قانون توڑیں
    اور پھر دوسری زبان بول کر بچ جائیں
  • 8:45 - 8:49
    مگر یہ قصہ دکھاتا ہے کہ کیسے چند الفاظ،

  • 8:50 - 8:54
    چاہے کتنے بے معنی ہوں
  • 8:54 - 8:58
    سیدھے دل میں اتر کراسے موم کر سکتے ہیں۔
  • 8:59 - 9:02
    ویسے، بیمار مینڈک کا متبادل بھی ہے۔
  • 9:02 - 9:04
    ایک اور گانا ہے جو میں جانتی ہوں:
  • 9:06 - 9:07
    شرابی گانا۔
  • 9:07 - 9:09
    (ہنسی)
  • 9:09 - 9:11
    وہ گانا شاید میری جان چھڑانے کی بجائے
  • 9:12 - 9:14
    سیدھا مقامی جیل پہنچنے کا موقع دے دیتا
  • 9:14 - 9:16
    میرے خون کی جانچ کے لئے۔
  • 9:18 - 9:21
    آپکو بہت ساری زبانیں سیکھنے کی
    ضرورت نہیں ہے،
  • 9:21 - 9:24
    اور ہر زبان کو مکمل طور پر بولنا بھی
    ضروری نہیں ہے۔
  • 9:24 - 9:26
    تھوڑا بہت جاننا بھی بہت
    کارآمد ہو سکتا ہے۔
  • 9:27 - 9:30
    دل تک پہنچے محض دس الفاظ
    زیادہ پراثر ہوسکتے ہیں
  • 9:30 - 9:33
    دماغ تک پہنچے ہزاروں
    الفاظ کے مقابلے میں۔
  • 9:35 - 9:39
    آپ انگریزی بول کر لوگوں سے
    بات کر سکتے ہیں،
  • 9:40 - 9:45
    مگر آپ ایسے انسان بھی بن سکتے ہیں
    جو مشکل راستہ اپنا کر
  • 9:45 - 9:49
    اپنے قرابت داروں یا مخالفین، جو بھی ہوں،
  • 9:49 - 9:51
    ا ن سے انکی زبان میں بات کریں۔
  • 9:52 - 9:55
    دوسروں کی زبان بولنا
    آپکو کمزور نہیں کرتا،
  • 9:55 - 9:57
    بلکہ آپ کو مضبوط ثابت کرتا ہے۔
  • 9:58 - 10:04
    آخر میں فتح اسکی ہوتی ہے جس میں ہمت ہو
    کہ وہ اپنی آسانی کو چھوڑ کر
  • 10:05 - 10:07
    مشکل راستہ اختیار کرے۔
  • 10:08 - 10:12
    غلطی کرنے سے خوفزدہ نہ ہوں۔
    غلطیاں انسانوں سے ہوتی ہیں۔
  • 10:13 - 10:17
    اور اس معاملے میں ایک اضافی فائدہ ہے:
  • 10:18 - 10:21
    اگر آپ غلطی کریں گے تو
  • 10:21 - 10:26
    دوسروں کو موقع دیں گے کہ
    وہ آگے بڑھیں اور آپ کی مدد کریں
  • 10:26 - 10:32
    اور اسطرح یہ نیا تعلق اور مضبوط ہو گا۔
  • 10:33 - 10:37
    تو کیا آپ صرف اپنی بات سمجھانا
    چاہتے ہیں
  • 10:38 - 10:40
    یا تعلق بنانا چاہتے ہیں۔
  • 10:42 - 10:47
    چلیں ہم سب انگریزی سیکھنا اور بولنا
    جاری رکھیں۔
  • 10:48 - 10:53
    تاکہ آپس میں مختلف طرح کے سامعین
    سے گفتگو کر سکیں، جیسےیہاں TEDx میں۔
  • 10:54 - 10:58
    انگریزی ایک طاقتور ذریعہ ہے
    معلومات کے تبادلے کے لئے
  • 10:58 - 11:04
    عالمی مسائل پر منعقد کی گئی
    عالمی کانفرسوں میں۔
  • 11:05 - 11:10
    اور سب سے ضروری یہ ہے کہ انگریزی
    365 ملین لوگوں کے دل تک پہنچنے کا راستہ ہے
  • 11:11 - 11:17
    365 ملین لوگ، جن کے لئے انگریزی
    گھر کے کھانوں کی خوشبو جیسی ہے۔
  • 11:19 - 11:21
    مگر یہیں کیوں رک جائیں؟
  • 11:22 - 11:25
    مزید کوشش کیوں نہ کریں
  • 11:25 - 11:28
    اور کم از کم ایک اور زبان بولنا
    کیوں نہ سیکھیں؟
  • 11:29 - 11:32
    یہاں اور بہت سے ذائقے ہیں
  • 11:32 - 11:34
    آگے بڑھیں اور ایک نئے ذائقے کو چکھیں ۔
  • 11:35 - 11:36
    شکریہ۔
  • 11:36 - 11:38
    (تالیاں)
Title:
اپنی بات دل میں اتاریں | مارلین لاسچٹ | TEDx Trondheim
Description:

یہ گفتگو ایک TEDx کے پروگرام میں ٹیڈ کانفرنس کے طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے کی گئی ہے، مگر اس کا انعقاد ایک مقامی حلقے کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مزید جاننے کے لئے پڑھئے http://ted.com/tedx

یہ تقریر ہے زبانوں کی خوشبو کے بارے میں اور کیسے ایک بیمار مینڈک آپ کے بچاو کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

مارلین زبانوں اور ذرائع رابطہ پر تحقیق کی ماہر ہیں، جن کا شوق و جنون زبانوں اور قصہ گوئی سے وابستہ ہے۔

اپنے انتہائی کارآمد بلاگ پر وہ رسم و رواج کی تفریق اور مختلف زبانوں کے جاننے کے فوائد پر لکھتی رہتی ہیں۔ ان کے بلاگ پر موجود تحریریں ان کی زبان اور رسم و رواج کے محقق اور ماہر کی حیثیت سے حاصل کئے گئے تجربات پر مبنی ہوتی ہیں۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDxTalks
Duration:
11:56

Urdu subtitles

Revisions