خطرے سے دوچار ثقافتوں سے متعلق ویڈ ڈیوس کی گفتگو
-
0:00 - 0:03آپ کو علم ہے کہ سفر کرنے کی انتہائی خوشیوں میں سے ایک
-
0:03 - 0:05اور نسلی جغرافیے کی تحقیق کا ایک لطف
-
0:05 - 0:07ان لوگوں کے درمیان رہنے کا موقع ہے
-
0:07 - 0:09جنہوں نے پرانے انداز نہیں بھلائے،
-
0:09 - 0:12جو اب تک ہوا میں اپنے ماضی کی خوشیاں محسوس کرتے ہیں،
-
0:12 - 0:15بارش سے صاف پتھروں کو چھو کر اسے محسوس کرتے ہیں،
-
0:15 - 0:17پودوں کے تلخ پتوں میں اس کا ذائقہ چکھتے ہیں۔¼
-
0:17 - 0:21یہ جاننے کےلیے کہ تیندوے دیوتا کو ماننے والے شمن اب بھی کہکشاں سے آگے سفر کرتے ہیں،
-
0:21 - 0:25یا انیوت بزرگوں کی کہانیوں میں تاحال معنویت کی گونج سنائی دیتی ہے،
-
0:25 - 0:27یا ہمالیہ کے پہاڑوں میں،
-
0:28 - 0:32بدھ مت کے پیروکار اب تک دھرم کی سانس تلاش کرتے پھرتے ہیں,
-
0:32 - 0:35یہی درحقیقت بشر نگا ری یا انسانیات کا مرکزی اظہار ہے،
-
0:35 - 0:37اور یہی اس دنیا کا تصور ہے جس میں ہم رہتے ہیں
-
0:38 - 0:40کہ اس کا وجود کسی کلی احساس میں نہیں ہے،
-
0:40 - 0:41بلکہ یہ حقیقت کا محض ایک نمونہ ہے،
-
0:41 - 0:45مطابقت پذیر اختیارات کے ایک خاص مجموعے کا نتیجہ
-
0:45 - 0:49جو ہمارے جدِ امجد نے کئی صدیوں قبل کامیابی سے کیا۔
-
0:50 - 0:54اور بلاشبہ ہم سب انہی مطابقت پذیر فرائض کی شراکت کریں گے۔
-
0:54 - 0:56ہم سب پیدا ہوئے ہیں۔ ہم سب اپنے بچوں کو اس دنیا میں پیدا کرتے ہیں۔
-
0:56 - 0:58ہم پیدائش کی رسموں سے گزرتے ہیں۔
-
0:58 - 1:00ہمیں موت کی اٹل جدائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،
-
1:00 - 1:04چنانچہ ہمیں اس پر حیران نہیں ہونا چاہیے کہ ہم سب گاتے ہیں، ناچتے ہیں،
-
1:04 - 1:06ہم سب کے پاس فن ہے۔
-
1:06 - 1:09لیکن دلچسپ چیز گانے کی منفرد لے ہے،
-
1:09 - 1:11ہر ثقافت میں رقص کا آہنگ۔
-
1:11 - 1:14چاہے وہ بورنیو کے جنگلات میں رہنے والے پنان باشندے ہوں،
-
1:14 - 1:17یا ہیٹی میں ووڈو کے پیروکار،
-
1:18 - 1:22یا شمالی کینیا کے صحرائے کائست کے جنگجو،
-
1:24 - 1:26یا کوہِ اینڈیز کے کرانڈیرو،
-
1:27 - 1:32یا صحارا کے وسط میں کارواں سرائے۔
-
1:32 - 1:34یہ اتفاق سے وہ شخص ہے جس کے ساتھ میں نے صحرا میں سفر کیا
-
1:34 - 1:35کوئی ایک ماہ پہلے،
-
1:35 - 1:38یا چومولنگما کی ڈھلانوں پر کوئی یاک کے ریوڑوں کا چرواہا۔
-
1:38 - 1:40ایورسٹ، زمین کی دیوی ماں۔
-
1:40 - 1:43یہ سب لوگ ہمیں اس بات کا درس دیتے ہیں کہ زندگی گزارنے کے اور طریقے بھی ہیں،
-
1:43 - 1:44سوچ کے مختلف انداز،
-
1:44 - 1:46زمین سے متعارف ہونے کے دیگر انداز۔
-
1:46 - 1:48اور یہ صرف اک خیال ہے، اگر آپ اس کے متعلق سوچیں تو،
-
1:48 - 1:50جو آپ کو صرف امید دے سکتا ہے۔
-
1:50 - 1:53دنیا کی ان گنت ثقافتیں مل کر
-
1:53 - 1:57روحانی زندگی اور ثقافتی زندگی کا ایک جال بناتی ہیں
-
1:57 - 1:59جس نے اس زمین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،
-
1:59 - 2:01اور یہ سیارے کی بہبود کے لئے اتنا ہی اہم ہے
-
2:01 - 2:04جتنا کہ زندگی کا حیاتیاتی جال جسے آپ حیاتی کرہ کے نام سے جانتے ہیں۔
-
2:04 - 2:07اور آپ زندگی کے اس ثقافتی جال کو بطورِ
-
2:07 - 2:08نسلی کرہ تصور کر سکتے ہیں
-
2:08 - 2:10اور آپ نسلی کرے کی تعریف یوں کر سکتے ہیں
-
2:10 - 2:13کہ تمام خیالات، خوابوں، افسانوں،
-
2:13 - 2:16تصورات، بصیرت، وجدان کا کل مجموعہ جن کا وجود
-
2:16 - 2:20انسانی تصور میں شعور کے آغاز سے آیا ہے۔
-
2:20 - 2:23نسلی کرہ انسانیت کی عظیم میراث ہے۔
-
2:23 - 2:25یہ ہم سب کے وجود کی علامت ہے
-
2:25 - 2:29اور وہ سب جو ہم حیران کن حد تک متجسس نوع کی صورت میں ہو سکتے ہیں۔
-
2:30 - 2:33اور جس طرح حیاتی کرے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے
-
2:33 - 2:35یہی حال نسلی کرے کا بھی ہے
-
2:35 - 2:37۔۔۔ اور وہ بھی انتہائی بلند شرح سے۔
-
2:37 - 2:39مثال کے طور پر، کسی ماہرِ حیاتیات میں یہ کہنے کی ہمت نہیں ہوگی
-
2:39 - 2:42کہ %50 یا اس سے زائد تمام انواع ناپید ہو چکی ہیں یا اس کے خطرے
-
2:42 - 2:44سے دوچار ہیں، کیونکہ یہ بات سچ نہیں ہے،
-
2:44 - 2:46اور باوجودیکہ حیاتیاتی تنوع کے میدان میں
-
2:46 - 2:49سب سے قیامت خیز منظر ۔۔۔
-
2:49 - 2:52بمشکل اس حد تک پہنچتا ہے جسے ہم ثقافتی تنوع کے میدان میں
-
2:52 - 2:54مثبت ترین منظر سمجھتے ہیں۔
-
2:54 - 2:57اور اس کا بڑا مظہر، بلاشبہ، زبان کا خاتمہ ہے۔
-
2:57 - 3:00جب اس کمرے میں موجود آپ سب پیدا ہوئے تھے،
-
3:00 - 3:03تو اس وقت دنیا میں 6,000 زبانیں بولی جاتی تھیں۔
-
3:03 - 3:06اب زبان صرف ذخیرہ الفاظ یا اصول وقواعد
-
3:06 - 3:08کا مجموعہ نہیں ہے۔
-
3:08 - 3:10زبان انسانی روح کی خود نمائی ہے۔
-
3:10 - 3:13یہ وہ گاڑی ہے جس میں بیٹھ کر ہر مخصوص ثقافت کی روح
-
3:13 - 3:14مادی دنیا میں آتی ہے۔
-
3:14 - 3:17ہر زبان ذہن کا ایک قدیم اگا ہوا جنگل ہے،
-
3:17 - 3:21کوئی آبی دھارا، کوئی خیال، روحانی امکانات کا ماحولی نظام۔
-
3:21 - 3:25اور آج جبکہ ہم مونٹرے میں بیٹھے ہیں، ان 6,000 زبانوں میں سے
-
3:25 - 3:29پوری نصف کی بچوں کے کانوں میں سرگوشیاں ختم ہوچکی ہیں۔
-
3:29 - 3:32وہ ننھے بچوں کو اب مزید نہیں سکھائی جا رہی ہیں،
-
3:32 - 3:34جس مطلب یہ ہے، کہ اگر صورت حال تبدیل نہ ہو جائے تو
-
3:34 - 3:35وہ پہلے ہی مردہ ہو چکی ہیں۔
-
3:35 - 3:39اس سے زیادہ تنہائی اور کیا ہو سکتی ہے کہ آپ کو خاموشی میں لپیٹ دیا جائے،
-
3:39 - 3:41کہ آپ اپنی ہی زبان بولنے والے نسل کے آخری فرد بن جائیں،
-
3:41 - 3:44آپ کے پاس آباؤ اجداد کی دانش کو آگے منتقل کرنے یا بچوں کے وعدوں
-
3:44 - 3:47کی توقع رکھنے کا کوئی طریقہ نہ رہے؟
-
3:47 - 3:50اور باوجودیکہ، وہ بھیانک قسمت بلاشبہ کسی کی حالت زار ہے
-
3:50 - 3:52اس دنیا میں کسی جگہ تقریباً ہر دو ہفتوں میں،
-
3:52 - 3:54کیونکہ ہر دو ہفتوں میں کوئی بزرگ فوت ہو جاتا ہے
-
3:54 - 3:56اور اپنے ہمراہ قبر میں کسی قدیم زبان کے آخری
-
3:56 - 3:58حروف تہجی بھی لے جاتا ہے۔
-
3:58 - 4:00اور مجھے علم ہے کہ آپ میں سے کوئی کہے گا، "کیا یہ بہتر نہیں ہے؟
-
4:00 - 4:01کیا یہ دنیا ایک بہتر جگہ نہ بن جائے اگر
-
4:01 - 4:04ہم سب ایک ہی زبان بولیں؟" اور میں کہوں، "خوب،
-
4:04 - 4:07ہم یہ زبان یوروبا بنا لیں۔ چلیں اسے کینٹونی بنا لیں۔
-
4:07 - 4:08چلیں اسے کوگی بنا لیں۔"
-
4:08 - 4:10اور آپ کو اچانک یہ پتہ چلے گا کہ اس وقت کیسا محسوس ہوتا ہے جب
-
4:10 - 4:13آپ اپنی ہی زبان نہ بول پائیں۔
-
4:13 - 4:16اور اسی لیے، میں آج آپ کو ایک قسم کے نسلی کرے کے
-
4:16 - 4:20سفر پر لے جانا چاہتا ہوں ۔۔۔
-
4:20 - 4:22نسلی کرے کا ایک مختصر سفر
-
4:22 - 4:26تاکہ آپ کو اس چیز کا احساس دلایا جائے کہ درحقیقت ہم کس چیز سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔
-
4:27 - 4:34ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو ایک طرح سے یہ بھول جاتے ہیں
-
4:34 - 4:36کہ جب میں کہتا ہوں "وجود کے مختلف انداز،"
-
4:36 - 4:38تو اس سے میری حقیقتاً مراد وجود کے مختلف انداز ہیں۔
-
4:39 - 4:44مثال کے طور پر، شمال مغربی ایمیزون میں باراسانا کے اس بچے کو ہی لے لیں،
-
4:44 - 4:45اینا کونڈا کے عوام
-
4:45 - 4:47جن کا خیال ہے کہ افسانوی طور پر وہ دودھ کے دریا سے آئے
-
4:47 - 4:50جو مشرق میں مقدس سانپوں کے بطن سے پھوٹتا ہے۔
-
4:50 - 4:53اب، یہ وہ لوگ ہیں جو ذہنی طور پر نیلے رنگ کا
-
4:53 - 4:55سبز رنگ سے فرق نہیں کر سکتے
-
4:55 - 4:57کیونکہ جنت کے سایے کو
-
4:57 - 4:58جنگل کے سایے کے مساوی تصور کیا جاتا ہے
-
4:58 - 5:00جس پر لوگوں کا دارومدار ہے۔
-
5:00 - 5:03ان کی ایک متجسس زبان اور شادی کا قاعدہ ہے
-
5:03 - 5:05جسے برادری سے باہر لسانی شادی کہا جاتا ہے:
-
5:05 - 5:08آپ کو مختلف زبان بولنے والے کسی شخص سے شادی کرنی ہوگی۔
-
5:08 - 5:10اور اس سب کی جڑیں افسانوی ماضی میں پوشیدہ ہیں،
-
5:10 - 5:12لیکن متجسس چیز یہ ہے کہ ان طویل گھرانوں میں
-
5:12 - 5:14جہاں آپس کی شادیوں کی وجہ سے چھ یا سات
-
5:14 - 5:16زبانیں بولی جاتی ہیں،
-
5:16 - 5:19آپ کسی کو زبان کی مشق کرتے نہیں سنتے۔
-
5:19 - 5:22وہ صرف سنتے ہیں اور پھر بولنا شروع کر دیتے ہیں۔
-
5:22 - 5:24اور سب سے مسحور کن قبیلہ جس کے ساتھ میں رہا ہوں،
-
5:24 - 5:28وہ شمال مشرقی ایکواڈور کے واؤرانی ہیں،
-
5:28 - 5:31حیران کن لوگ جن کے ساتھ پہلی بار 1958 میں پرامن رابطہ کیا گیا۔
-
5:31 - 5:351957 میں پانچ مشنریوں نے رابطے کی کوشش کی
-
5:35 - 5:36اور ایک سنگین غلطی کا ارتکاب کیا۔
-
5:36 - 5:37انہوں نے فضا سے آٹھ بائی دس انچ کی اپنی
-
5:37 - 5:39چمکدار تصویریں نیچے گرائیں
-
5:39 - 5:41جسے ہم دوستانہ انداز کہہ سکتے ہیں،
-
5:41 - 5:43وہ اس سے بے خبر تھے کہ استوائی جنگلوں کے ان لوگوں
-
5:43 - 5:46نے اپنی زندگی میں کبھی بھی دو جہتی چیز نہیں دیکھی تھی۔
-
5:46 - 5:48انہوں نے جنگل کی زمین پر پڑی یہ تصاویر اٹھا لیں،
-
5:48 - 5:51اور چہرے کے پیچھے صورت یا جسم کو تلاش کرنے کی کوشش کی،
-
5:51 - 5:53انہیں کچھ نہ ملا اور انہوں نے نتیجہ نکالا کہ یہ شیطان کی جانب سے
-
5:53 - 5:56بلاوے کے کارڈ تھے، چاننچہ انہوں نے پانچوں مشنریوں کو بھالوں سے ہلاک کردیا۔
-
5:57 - 5:59لیکن واؤرانی صرف باہر سے آنے والوں کو ہی نہیں مارتے تھے۔
-
5:59 - 6:00وہ ایک دوسرے کو بھی مار ڈالتے تھے۔
-
6:00 - 6:03ان میں %54 اموات ایک دوسرے کو بھالوں سے مار ڈالنے کے باعث تھیں۔
-
6:03 - 6:06ہم نے آٹھ نسل پہلے تک ان کے سلسلہ نسب کا کھوج لگایا،
-
6:06 - 6:08اور اس میں ہمیں صرف دو فطری اموات کے واقعات ملے
-
6:08 - 6:10اور جب ہم نے لوگوں پر اس کے متعلق تھوڑا دباؤ ڈالا،
-
6:10 - 6:12تو انہوں نے تسلیم کر لیا کہ ایک شخص اتنا عمر رسیدہ ہو چکا تھا کہ
-
6:12 - 6:16وہ عمر کے باعث مرگیا، لہٰذا ہم نے پھر بھی اسے بھالے مارے۔ (قہقہے)
-
6:16 - 6:19لیکن اسی دوران ان کے پاس جنگل کا ایک حیران کن حد تک
-
6:19 - 6:20گہرا علم تھا۔
-
6:20 - 6:23ان کے شکاری 40 قدم کے فاصلے سے جانوروں کے پیشاب کی بو سونگھ کر آپ
-
6:23 - 6:26کو بتا سکتے تھے کہ کس نوع نے یہ کیا ہے۔
-
6:26 - 6:2880 کی دہائی کے ابتدائی سالوں میں، مجھے ایک حیران کن کام سونپا گیا
-
6:28 - 6:30جب ہارورڈ یونیورسٹی کے میرے پروفیسر نے مجھ سے پوچھا کہ
-
6:30 - 6:32آیا میں ہیٹی جانے میں دلچسپی رکھتا ہوں،
-
6:33 - 6:35کہ وہاں کے خفیہ معاشروں
-
6:35 - 6:37دووالیئر کی طاقت
-
6:37 - 6:38اور ٹونٹن ماکوٹس،
-
6:38 - 6:41میں گھس کر زومبی بنانے میں استعمال ہونے والا زہر حاصل کروں۔
-
6:41 - 6:44اس کے متعلق احساس پیدا کرنے کے لئے، بلاشبہ
-
6:44 - 6:47مجھے ووڈون کے اس حیرت انگیز عقیدے کے متعلق کچھ سمجھنا تھا
-
6:47 - 6:50اور ووڈو کالے جادو کا کوئی فرقہ نہیں ہے۔
-
6:50 - 6:53اس کے برعکس، یہ دنیا کے بارے میں پیچیدہ مابعد الطبیعیات رائے ہے۔
-
6:53 - 6:54یہ دلچسپ ہے۔
-
6:54 - 6:55اگر میں آپ سے دنیا کے عظیم مذاہب کے نام پوچھوں،
-
6:55 - 6:56تو آپ کیا کہیں گے؟
-
6:56 - 6:59عیسائیت، اسلام، بدھ مت، یہودیت، جو بھی کہیں۔
-
6:59 - 7:01ہمیشہ ایک براعظم اس میں پیچھے رہ جاتا ہے،
-
7:01 - 7:03یہ مفروضہ کہ سب صحارا افریقہ میں کوئی مذہبی عقائد نہیں تھے۔
-
7:03 - 7:05مگر بلاشبہ ان کے پاس تھے
-
7:05 - 7:07اور ووڈو ان اہم مذہبی تصورات سے صرف
-
7:08 - 7:09کشید کیا گیا ہے جو
-
7:09 - 7:12عہدِ غلامی کے دوران جلا وطنی کے سانحے کے دوران آئے۔
-
7:12 - 7:14لیکن ووڈو کو اتنا دلچسپ بنانے والی چیز
-
7:14 - 7:16اس کا زندوں اور مردوں کے درمیان
-
7:16 - 7:17زندہ رہنے والا رشتہ ہے۔
-
7:17 - 7:18چنانچہ، زندہ اجسام ارواح کو پیدا کرتے ہیں۔
-
7:18 - 7:21ارواح کو عظیم پانی کے نیچے سے طلب کیا جا سکتا ہے،
-
7:21 - 7:23رقص کے آہنگ پر جواب دیتے ہوئے
-
7:23 - 7:25زندہ شخص کی روح کو وقتی طور پر اپنی جگہ سے بدلتے ہوئے
-
7:25 - 7:29پھر مختصر روشن لمحے کے لئے، پیروکار دیوتا کا روپ دھار لیتا ہے۔
-
7:29 - 7:31اسی لئے ووڈو کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ
-
7:31 - 7:34"تم سفید فام چرچ جا کر خدا کے متعلق باتیں کرتے ہو۔
-
7:34 - 7:36ہم عبادت گاہ میں ناچتے ہیں اور خدا بن جاتے ہیں۔"
-
7:36 - 7:39اور چونکہ تم زیرِ قبضہ ہو، روح تم پر قابض ہے،
-
7:39 - 7:40تمہیں نقصان کیسے پہنچ سکتا ہے؟
-
7:40 - 7:43تو آپ یہ حیران کن مظاہرے دیکھتے ہیں:
-
7:43 - 7:45ووڈو کے پیروکار وجد کی کیفیت میں
-
7:45 - 7:48بنا تکلیف کے ہاتھ میں جلتے انگارے اٹھائے ہوئے،
-
7:48 - 7:51جو کہ ذہن کی صلاحیت کا ایک حیران کن اظہار ہے
-
7:51 - 7:52انتہائی جوش کی حالت میں آغاز
-
7:52 - 7:55جو جسم کو متاثر کرتا ہے کہ اسے برداشت کرلے۔
-
7:56 - 7:58جن تمام لوگوں کے ساتھ میں نے وقت گزارا ہے ان میں
-
7:58 - 8:00کوگی سب سے غیر معمولی ہیں
-
8:00 - 8:03جو شمالی کولمبیا میں سیارا نیوادا دی سانتا ماریا کے رہائشی ہیں۔
-
8:03 - 8:06قدیم جابر تہذیب کے جانشین جو کبھی
-
8:06 - 8:09کولمبیا کے کریبئین کے ساحلی میدانوں میں آباد تھے،
-
8:09 - 8:10حملے کے بعد،
-
8:10 - 8:13یہ لوگ پسپا ہو کر ایک دور دراز آتش فشاں پہاڑی سلسلے میں جا بسے
-
8:13 - 8:15جو کریبئین کے ساحلی میدانوں سے اوپر پھیلا ہوا ہے۔
-
8:15 - 8:17ایک خون آلودہ براعظم میں،
-
8:17 - 8:20ان لوگوں کو ہسپانوی کبھی بھی فتح نہ کرسکے۔
-
8:20 - 8:23آج کے دن تک، ان پر ایک رسمی پادریت کی حکمرانی ہے
-
8:23 - 8:25لیکن ان کی پادریت کی تربیت کچھ غیر معمولی ہے۔
-
8:26 - 8:28نوجوان پیروکاروں کو تین یا چار سال کی عمر میں
-
8:28 - 8:30اپنے گھروں سے دور لے جایا جاتا ہے اور
-
8:30 - 8:32انہیں 18 سال کے لئے برفانی چوٹیوں کے نیچے بنی پتھر کی جھونپڑیوں میں
-
8:32 - 8:36ایک سایہ دار اندھیری جگہ پر گوشہ نشین کر دیا جاتا ہے۔
-
8:36 - 8:37نو سال کی مدت کے دو عرصے
-
8:37 - 8:40جن کا انتخاب رحم مادر کے نو ماہ کی تقلید کے لئے جان بوجھ کر کیا جاتا ہے
-
8:40 - 8:42جو کہ وہ اپنی فطری ماں کے رحم میں گزار چکے ہوتے ہیں
-
8:42 - 8:45اب وہ استعاراتی طور پر عظیم ماں کے رحم میں ہیں۔
-
8:45 - 8:46اور اس تمام عرصے میں،
-
8:47 - 8:50انہیں اپنے معاشرے کی اقدار سے روشناس کرایا جاتا ہے،
-
8:50 - 8:52اقدار جو اس تجویز کو برقرار رکھتی ہیں کہ ان کی عبادات
-
8:52 - 8:55اور صرف ان کی عبادات ہی کائناتی ۔۔
-
8:55 - 8:57یا ہم کہہ سکتے ہیں کہ حیاتیاتی ۔۔ توازن کو قائم رکھتی ہیں۔
-
8:58 - 8:59اور اس حیرت انگیز داخلے کے اختتام پر،
-
8:59 - 9:01ایک دن انہیں اچانک 18 سال کی عمر میں زندگی میں پہلی بار
-
9:01 - 9:04باہر کی دنیا سے روشناس کرایا جاتا ہے،
-
9:04 - 9:08وہ سورج طلوع ہوتے دیکھتے ہیں۔ اور آگہی کے اس روشن لمحے
-
9:08 - 9:11جب دم بخود کر دینے والے قدرتی منظر میں
-
9:11 - 9:12ڈھلانیں پہلی روشنی میں غسلِ آفتابی کر رہی ہوتی ہیں،
-
9:13 - 9:15تو اچانک ہر چیز جو انہوں نے غیر واضح انداز میں سیکھی ہوتی ہے
-
9:15 - 9:18اس کی دم بخود کرنے والی شان میں توثیق ہو جاتی ہے۔ اور پادری واپس قدم بڑھاتا ہے
-
9:18 - 9:20اور کہتا ہے، "تم نے دیکھا؟ یہ بالکل ایسا ہے جو میں نے تمہیں بتایا تھا۔
-
9:20 - 9:23یہ اتنا ہی خوبصورت ہے۔ اب تمہیں ہی اس کا تحفظ کرنا ہے۔"
-
9:23 - 9:25وہ اپنے آپ کو بڑے بھائی کہتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ
-
9:25 - 9:28ہم، جو چھوٹے بھائی ہیں، وہی
-
9:28 - 9:31اس دنیا کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔
-
9:32 - 9:34اب اس سطح کا وجدان انتہائی اہم ہو جاتا ہے۔
-
9:34 - 9:36ہم مقامی لوگوں اور قدرتی منظر کے متعلق چاہے کچھ بھی سوچیں،
-
9:36 - 9:38ہمارے ذہن میں روسو کا
-
9:38 - 9:41شریف وحشی کا قدیم قصہ آتا ہے،
-
9:41 - 9:43جو بنیادی طور پر ایک نسل پرستانہ تصور ہے،
-
9:43 - 9:46یا متبادل طور پر، ہم تھورو کو سوچتے ہیں
-
9:46 - 9:48اور کہتے ہیں کہ ہماری نسبت یہ لوگ زمین سے زیادہ قریب ہیں۔
-
9:48 - 9:50ٹھیک، مقامی لوگ نہ تو جذباتی ہوتے ہیں
-
9:50 - 9:52نہ ہی انہیں یادِ ماضی کمزور بناتی ہے۔
-
9:52 - 9:54عصمت کے ملیریا زدہ
-
9:54 - 9:56دلدلی علاقوں میں
-
9:56 - 9:59یا تبت کی یخ بستہ ہواؤں میں، ان میں سے کسی کی بھی گنجائش نہیں،
-
9:59 - 10:03لیکن باوجودیکہ، انہوں نے وقت اور رسموں میں، زمین کی ایک روایتی پراسراریت کو مضبوط بنایا ہے
-
10:03 - 10:06جو صرف اس کے نزدیک ہونے کے خود آگاہی کے تصور پر ہی مبنی نہیں ہے
-
10:06 - 10:08بلکہ ایک کہیں لطیف وجدان پر بھی ہے:
-
10:08 - 10:11یہ تصور کہ دنیا صرف خود ہی اپنا وجود قائم رکھ سکتی ہے
-
10:12 - 10:14کیونکہ اسے انسانی خود آگاہی سے سانس ملتی ہے۔
-
10:14 - 10:16اب، اس سے کیا مراد ہے؟
-
10:16 - 10:18اس سے مراد ہے کہ اینڈیز کا ننھا بچہ
-
10:18 - 10:20جسے اس تصور کے ساتھ پروان چڑھایا گیا ہے کہ پہاڑ ایک آپو روح ہے
-
10:20 - 10:22جو اس کی قسمت کی رہنمائی کرے گی
-
10:22 - 10:25وہ غیر معمولی طور پر ایک مختلف انسان ہوگا
-
10:25 - 10:28اور اس کا اس ذریعے یا اس جگہ سے ایک مختلف رشتہ ہوگا
-
10:28 - 10:30بہ نسبت مونٹانا میں رہنے والے کسی بچے سے
-
10:30 - 10:33جسے اس خیال کے ساتھ پروان چڑھایا گیا ہے کہ پہاڑ چٹان کا ایک ڈھیر ہے
-
10:33 - 10:34جس سے کان کنی کی جا سکتی ہے۔
-
10:34 - 10:38چاہے یہ کسی روح کی جائے رہائش ہو یا معدنی دھات کی، خارج از بحث ہے۔
-
10:38 - 10:41دلچسپ وہ استعارہ ہے جو فرد اور فطری دنیا کے درمیان تعلق
-
10:41 - 10:43کی تعریف کرتا ہے۔
-
10:43 - 10:45میری پرورش برطانوی کولمبیا کے جنگلات میں اس خیال کے ہمراہ
-
10:45 - 10:47ہوئی تھی کہ وہ جنگلات ایک نہ ایک دن کاٹ دیے جائیں گے۔
-
10:47 - 10:49اس چیز نے مجھے کواکیوتل میں موجود میرے دوستوں
-
10:49 - 10:51سے ایک مختلف انسان بنا دیا
-
10:51 - 10:53جن کا خیال ہے وہ جنگلات حکسوھوک کی جائے رہائش تھے
-
10:53 - 10:54اور جنت کی مڑی ہوئی چونچ
-
10:54 - 10:57یا دنیا کے شمالی کنارے پر رہنے والی آدم خور ارواح کی،
-
10:57 - 11:01روحیں جن سے انہیں اپنے ہاماتسا داخلے میں نبرد آزما ہونا پڑے گا۔
-
11:01 - 11:03اب اگر آپ اس تصور پر غور کرنا شروع کریں
-
11:03 - 11:05کہ یہ ثقافتیں مختلف حقائق کو جنم دے سکتی ہیں ،
-
11:05 - 11:06تو آپ کو ان کی بعض غیر معمولی دریافتیں
-
11:06 - 11:11سمجھ میں آنے لگیں گی۔ اس پودے کو دیکھ لیں۔
-
11:11 - 11:13یہ تصویر میں نے گذشتہ اپریل میں شمال مغربی ایمیزون میں لی تھی۔
-
11:13 - 11:16یہ آیاہوسکا ہے، جس کے متعلق آپ میں سے کئی نے سنا ہے،
-
11:16 - 11:19انتہائی طاقتور فعالِ نفسی کی تیاری
-
11:19 - 11:21جو شمن کی فہرست میں ہے۔
-
11:21 - 11:23آیاہوسکا کو مسحور کن بنانے والی چیز
-
11:23 - 11:27اس تیاری کی صرف ادویات سازی صلاحیت ہی نہیں ہے،
-
11:27 - 11:31بلکہ اس کی تفصیل ہے۔ یہ واقعی دو مختلف ذرائع سے بنی ہے۔
-
11:31 - 11:33ایک طرف تو یہ لکڑی کا لیانا ہے
-
11:33 - 11:35جس میں بہت سے بیٹا کاربولین پائے جاتے ہیں،
-
11:35 - 11:38ہارمین، ہارمولین، معتدل ہیلو سی نوجنی۔
-
11:38 - 11:40صرف بیل کو ہی لے لیں
-
11:40 - 11:42نیلا دھندلا دھواں آپ کے شعور
-
11:42 - 11:44سے گزرتا ہے
-
11:44 - 11:47لیکن یہ کافی کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک بوٹی کے پتوں
-
11:47 - 11:49کے ساتھ ملایا جاتا ہے جو سائیکوٹریا ویریڈس کہلاتی ہے۔
-
11:49 - 11:52اس پودے میں بعض انتہائی طاقتور ٹرپٹامینز تھیں
-
11:52 - 11:56جو دماغ کے سیروٹونن، ڈائی میتھائل ٹرپٹامین 5 سے نزدیک تر تھیں یعنی
-
11:56 - 11:57میتھوکسی ڈائی میتھائل ٹرپٹا مین۔
-
11:57 - 11:59اگر آپ کبھی یانومامی کو اس چیز کو اپنے
-
11:59 - 12:01نتھنوں سے خارج کرتے دیکھیں تو
-
12:01 - 12:04وہ یہ اجزا مختلف انواع سے ملا کر تیار کرتے ہیں
-
12:04 - 12:08جس میں میتھوکسی ڈائی میتھائل ٹرپٹامین بھی شامل ہے۔
-
12:08 - 12:10وہ دھواں اپنی ناک میں چڑھانے کا عمل
-
12:10 - 12:14اس رائفل کی نال سے گولی چلانے جیسا ہے
-
12:14 - 12:21جس پر بروق نقش و نگار اور بجلی کے سمندر پر اترنے جیسی لکیریں بنی ہیں۔ (قہقہے)
-
12:21 - 12:23یہ حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش نہیں کرتا،
-
12:23 - 12:24یہ حقیقت کے فنا ہونے کو پیش کرتا ہے۔
-
12:24 - 12:27درحقیقت، میں اپنے پروفیسر رچرڈ ایوان شلٹز سے بحث کیا کرتا تھا ۔۔۔
-
12:27 - 12:29جنہوں نے 1930 کی دہائی میں میکسیکو میں
-
12:29 - 12:31اپنی جادوئی کھمبیوں سے شعور ربا عہد
-
12:31 - 12:33کو جلا بخشی۔
-
12:33 - 12:35میں ان سے بحث کیا کرتا تھا کہ آپ ان ٹپٹامائنز کی بطور ہیلو سی نوجنی
-
12:35 - 12:38درجہ بندی نہیں کر سکتے کیونکہ جب آپ ان کے زیر اثر آگئے تو واہموں کا تجربہ
-
12:38 - 12:42کرنے کی کوئی جگہ دستیاب نہیں ہوتی۔ (قہقہے)
-
12:42 - 12:45لیکن ٹرپٹامائنز کے متعلق ایک چیز یہ ہے کہ انہیں منہ کے ذریعے نہیں لیا جا سکتا
-
12:45 - 12:47کیونکہ انسانی آنت میں قدرتی طور پر پائے جانے والے ایک خامرے
-
12:47 - 12:50مونو امین آکسی ڈیز سے ان کی خاصیت تبدیل ہو جاتی ہے۔
-
12:50 - 12:53انہیں منہ کے ذریعے صرف کسی ایسے کیمیائی جز کے ساتھ لیا جا سکتا ہے جو
-
12:53 - 12:56مونو امین آکسی ڈیز کی خاصیت تبدیل کر دے۔
-
12:56 - 12:57اب مسحور کن چیزیں یہ ہیں کہ
-
12:57 - 13:01اس لیانا کے اندر پائے جانے والے بیٹا کاربولینز دراصل
-
13:01 - 13:04مونو امین آکسی ڈیز کی کم قسم کو روکتے ہیں جو
-
13:05 - 13:08ٹرپٹا مین کو طاقتور بنانے کے لئے ضروری ہیں۔ لہٰذا آپ خود سے ایک سوال پوچھیں گے۔
-
13:08 - 13:12حابس پودوں کی 80,000 انواع کی نباتوں میں لوگ کیسے ان دو غیر متعلقہ
-
13:12 - 13:16پودوں کو تلاش کر لیتے ہیں جو
-
13:16 - 13:17اس طریقے سے امتزاج کے بعد
-
13:17 - 13:19ایسا حیاتی کیمیائی رخ اختیار کرتے ہیں
-
13:19 - 13:21جو اجزا کے کل مجموعے سے بڑا ہے؟
-
13:21 - 13:24ہم اس کو عمدہ الفاظ میں، کوشش اور غلطی کہتے ہیں
-
13:24 - 13:25جو بے معنی چیز ہے۔
-
13:26 - 13:29لیکن اب انڈین باشندوں سے پوچھیں اور وہ کہیں گے، "پودے ہم سے باتیں کرتے ہیں۔"
-
13:29 - 13:30خوب، اس سے کیا مراد ہے؟
-
13:30 - 13:34اس قبیلے، کوفن کے پاس آیاہوسکا کی 17 اقسام ہیں،
-
13:34 - 13:37جن کا فرق وہ جنگل میں دور سے پہچان لیتے ہیں،
-
13:38 - 13:42جو ہمیں ایک ہی نوع کی دکھائی دیتی ہیں۔
-
13:42 - 13:44اور پھر آپ ان سے پوچھیں کہ وہ ان کی صف بندی کیسے کرتے ہیں اور وہ
-
13:44 - 13:47کہتے ہیں، "میرے خیال میں تمہیں پودوں کا کچھ علم تھا۔
-
13:47 - 13:49میری مراد ہے، کیا تمہیں کچھ نہیں معلوم؟" اور میرا جواب تھا، "نہیں"۔
-
13:49 - 13:52معلوم ہوا کہ آپ ان 17 اقسام کو پورے چاند کی رات باہر لے جائیں،
-
13:52 - 13:55اور ہر ایک کی آپ کو مختلف نشانی دکھائی دے گی۔
-
13:55 - 13:57اب، اس سے آپ کو ہارورڈ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تو ملنے سے رہی،
-
13:57 - 14:01لیکن یہ پودوں کے زر گننے سے کہیں زیادہ دلچسپ ہے۔
-
14:01 - 14:02اب،
-
14:02 - 14:05(تالیاں)
-
14:05 - 14:07مسئلہ یہ ہے ۔۔۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم میں سے مقامی لوگوں کی حالتِ زار کے ساتھ
-
14:07 - 14:09ہمدردی رکھنے والے بھی انہیں
-
14:09 - 14:10انوکھے اور رنگین سمجھتے ہیں
-
14:10 - 14:12لیکن وہ تاریخ کے کناروں پر پائے جاتے ہیں جب کہ
-
14:12 - 14:15حقیقی دنیا، مراد ہماری دنیا آگے بڑھ رہی ہے۔
-
14:15 - 14:17سچ تو یہ ہے کہ آج سے 300 برس بعد، 20ویں صدی کو
-
14:17 - 14:20اس کی جنگوں یا
-
14:20 - 14:21تکنیکی ایجادوں کی وجہ سے یاد نہیں رکھا جائے گا
-
14:21 - 14:23بلکہ یاد رکھنے کی وجہ اس عہد اور دنیا کی حیاتیاتی اور ثقافتی
-
14:24 - 14:26تنوع کی وسیع پیمانے پر تباہی ہوگی جس کی کھلے عام اجازت دی گئی ہے
-
14:26 - 14:29یا اس سے چشم پوشی کی گئی ہے۔
-
14:29 - 14:32اب مسئلہ تبدیلی کا نہیں ہے۔
-
14:32 - 14:34مختلف اوقات میں تمام ثقافتیں
-
14:34 - 14:37زندگی کے نئے امکانات کے رقص
-
14:37 - 14:38میں شامل رہی ہیں۔
-
14:39 - 14:41اور مسئلہ ٹیکنالوجی کا بھی نہیں ہے۔
-
14:42 - 14:44سوآنی انڈین باشندے تیر کمان کا استعمال
-
14:44 - 14:45ترک کرنے کے بعد بھی سوآنی ہی رہے جس طرح امریکی
-
14:45 - 14:47گھوڑے اور بگھی کا استعمال چھوڑنے
-
14:47 - 14:49کے بعد بھی امریکی ہی رہے۔
-
14:49 - 14:50یہ تبدیلی یا ٹیکنالوجی کی بات نہیں ہے
-
14:50 - 14:54جو نسلی کرے کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے۔ یہ طاقت ہے۔
-
14:54 - 14:56غلبہ پانے کا درشت چہرہ۔
-
14:56 - 14:58اور جب کبھی آپ دنیا میں نگاہ دوڑائیں
-
14:58 - 15:01آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ وہ ثقافتیں ہیں جن کی قسمت میں ختم ہونا نہیں لکھا۔
-
15:01 - 15:03یہ متحرک زندہ لوگ ہیں
-
15:03 - 15:06جنہیں قابلِ شناخت قوتیں ان کے وجود سے محروم کر رہی ہیں
-
15:06 - 15:08جنہیں اختیار کرنا ان کے بس سے باہر ہے۔
-
15:08 - 15:10چاہے یہ پنان کے وطن میں
-
15:11 - 15:13جنوب مشرقی ایشیا میں ساراوک کے بدو لوگ،
-
15:13 - 15:16جنگلات کی کٹائی کا انتہائی نا پسندیدہ فعل ہو ۔۔۔
-
15:16 - 15:20وہ لوگ جو ایک نسل قبل جنگل میں آزادی سے رہتے تھے،
-
15:20 - 15:23اب ان سب کو دریاؤں کے کناروں پر
-
15:23 - 15:25غلامی اور طوائفوں کے پیشے تک محدود کر دیا گیا ہے،
-
15:25 - 15:29جہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دریا خود بھی کیچڑ سے آلودہ ہوچکا ہے
-
15:29 - 15:31جو بظاہر بورنیو کے نصف حصے کو بہا کر
-
15:31 - 15:32بحیرہ جنوبی چین لے جا رہا ہے جہاں جاپانی تاجر
-
15:32 - 15:34افق پر روشنیاں لگائے جنگلوں سے کاٹی ہوئی
-
15:34 - 15:38لکڑی کو سمیٹنے کے لئے تیار ہیں۔
-
15:38 - 15:39یا پھر یانومامی کی صورت میں،
-
15:39 - 15:41جہاں سونے کی دریافت کے بعد
-
15:41 - 15:43بیماریوں نے اپنی جگہ بنا لی ہے۔
-
15:43 - 15:45یا پھر اگر ہم تبت کے پہاڑوں میں چلے جائیں،
-
15:45 - 15:47جہاں حالیہ دنوں میں کافی تحقیق کرتا رہا ہوں،
-
15:48 - 15:51آپ کو سیاسی غلبے کا درشت چہرہ دکھائی دے گا۔
-
15:51 - 15:53آپ کو پتا ہے کہ نسل کشی، لوگوں کو جسمانی طور پر ختم کرنے،
-
15:53 - 15:55کی دنیا بھر میں مذمت کی جاتی ہے، لیکن نسلی ثقافت کا خاتمہ،
-
15:56 - 15:59لوگوں کے طرزِ زندگی کی تباہی، کی نہ تو مذمت کی جاتی ہے،
-
15:59 - 16:02بلکہ دنیا بھر کے کئی حصوں میں اس پر
-
16:02 - 16:04ترقیاتی حکمت عملی کے جزو کے طور پر خوشی منائی جاتی ہے۔
-
16:04 - 16:07اور آپ تبت کے درد کو نہیں سمجھ سکتے جب تک
-
16:07 - 16:09آپ خود وہاں جا کر زمینی سطح پر اس کا تجربہ نہ کریں۔
-
16:09 - 16:13ایک بار میں نے ایک نوجوان ساتھی کے ہمراہ جنوبی چین میں چنگدو سے زمینی راستے
-
16:13 - 16:16جنوب مشرقی تبت کے شہر لہاسا تک 6,000 میل کا سفر طے کیا، اور جب میں
-
16:16 - 16:20لہاسا پہنچا تو مجھے ان شماریات کے پیچھے چھپا
-
16:20 - 16:23انسانی چہرہ نظر آیا جن کے متعلق
-
16:23 - 16:24آپ سنتے رہتے ہیں۔
-
16:24 - 16:286,000 مقدس یادگاریں مٹی اور راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
-
16:28 - 16:31ثقافتی انقلاب کے دوران 1.2 ملین لوگوں کو نوجوانوں
-
16:31 - 16:32نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
-
16:33 - 16:35اس نوجوان کے باپ کی پان چن لاما سے نسبت ثابت ہوتی تھی۔
-
16:35 - 16:37اس سے مراد ہے کہ چینی حملے کے وقت اسے
-
16:37 - 16:39فوراً موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
-
16:39 - 16:41اس کا چچا لاما کے ساتھ فرار ہو کر جلا وطن ہوگیا
-
16:41 - 16:44جو لوگوں کو لے کر نیپال چلے گئے۔
-
16:44 - 16:46اس کی ماں کوامیر ہونے کے جرم میں
-
16:46 - 16:48قید کر دیا گیا۔
-
16:49 - 16:51اسے دو برس کی عمر میں چوری چھپے جیل پہنچایا گیا
-
16:51 - 16:53تاکہ وہ اس کے اسکرٹ کے پیچھے چھپ سکے
-
16:53 - 16:55کیونکہ وہ اس کے بغیر نہیں رہ سکتی تھی۔
-
16:55 - 16:57یہ کام جس بہادر بہن نے کیا تھا اسے ایک
-
16:57 - 16:58تعلیمی کیمپ میں ڈال دیا گیا۔
-
16:58 - 17:00ایک روز غلطی سے اس نے بازو پر پہننے والی ایک پٹی پر پاؤں رکھ دیا جس
-
17:01 - 17:03پر ماؤ کی تصویر بنی تھی، اس جرم کی پاداش میں اسے
-
17:03 - 17:06سات سال مشقت کی سزا سنائی گئی۔
-
17:06 - 17:09تبت کا درد ناقابلِ برداشت ہے،
-
17:09 - 17:12لیکن لوگوں میں آزادی کا جذبہ یاد رکھنے کے قابل ہے۔
-
17:13 - 17:16اور آخر میں، بات اختیار پر آجاتی ہے۔
-
17:16 - 17:19کیا ہم یکسانیت کی یک رنگی دنیا میں رہنا چاہتے ہیں
-
17:19 - 17:22یا ہم تنوع کی رنگا رنگ دنیا کو اپنانا چاہتے ہیں؟
-
17:22 - 17:25عظیم بشر نگار یا ماہر انسانیات مارگریٹ میڈ نے اپنی موت سے قبل کہا تھا
-
17:25 - 17:28کہ انہیں سب سے بڑا خدشہ یہ تھا کہ جب ہم بھٹک کر
-
17:28 - 17:30ایک خوش فہم عمومی دنیا کی رائے قائم کر لیں گے
-
17:30 - 17:35تو ہم نہ صرف انسانی تصور کے تمام سلسلے سے نیچے گر کر
-
17:35 - 17:39ایک کھوکھلے انداز فکر تک محدود ہو جائیں گے
-
17:39 - 17:40بلکہ ایک روز جب ہم اپنے خواب سے بیدار ہوں گے تو یہ بھی
-
17:40 - 17:43بھول چکے ہوں گے کہ دیگر امکانات بھی موجود تھے۔
-
17:44 - 17:47اور یہ بات عاجزی سے یاد رکھی جا سکتی ہے کہ ہماری نوع، غالباً،
-
17:47 - 17:49150,000سال سے دنیا میں موجود ہے۔
-
17:49 - 17:52نو حجری انقلاب ۔۔ جس نے ہمیں زراعت عطا کی،
-
17:52 - 17:54جس وقت ہم بیج کے فرقے کے ہاتھوں ہار بیٹھے،
-
17:54 - 17:56شمن کی شاعری پادریت کی نثر کے ہاتھوں
-
17:56 - 17:57بے دخل ہوگئی،
-
17:57 - 18:00ہم نے نظام کی خصوصی اضافی چیزیں قائم کیں ۔۔
-
18:00 - 18:02جو محض 10,000 پہلے ہوا۔
-
18:02 - 18:04جدید صنعتی دنیا جسے ہم آج جانتے ہیں
-
18:04 - 18:06بمشکل 300 سال پرانی ہے۔
-
18:06 - 18:08اب، یہ کھوکھلی تاریخ مجھے کوئی تجویز نہیں دیتی
-
18:08 - 18:11کہ ہمارے پاس تمام چیلنجوں کے تمام جوابات ہیں
-
18:11 - 18:13جن کا آئندہ ہزار سالوں میں ہمیں سامنا کرنا ہوگا۔
-
18:13 - 18:15جب دنیا کی ان گنت ثقافتوں سے
-
18:15 - 18:18نسل انسانی کا مطلب پوچھا جاتا ہے
-
18:18 - 18:20تو وہ 10,000 مختلف آوازوں میں جواب دیتے ہیں۔
-
18:20 - 18:26اور اس گیت کے اندر ہم اس چیز کا امکان دوبارہ دریافت کریں گے
-
18:26 - 18:29کہ ہم کیا ہیں: ایک مکمل شعور رکھنے والی نوع،
-
18:29 - 18:32اس بات کو یقینی بنانے سے پوری طرح آگاہ کہ تمام لوگ اور باغات
-
18:32 - 18:38نشوونما پانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ اور مثبت امید کے کافی لمحات ہیں۔
-
18:38 - 18:41یہ وہ تصویر ہے جو میں نے جزیرہ بیفن کے شمالی کنارے پر لی تھی
-
18:41 - 18:43جب میں کچھ انیوت لوگوں کے ہمراہ نروہال کے شکار پر گیا تھا،
-
18:44 - 18:47اور اس شخص، اولایا، نے مجھے اپنے دادا کی ایک شاندار کہانی سنائی۔
-
18:48 - 18:50کینیڈا کی حکومت کا رویہ انیوت لوگوں سے ہمیشہ سے اچھا نہیں رہا
-
18:50 - 18:52اور 1950 کی دہائی میں
-
18:52 - 18:55اپنی خود مختاری قائم کرنے کے لئے ہم نے انہیں آبادیاں قائم کرنے پر مجبور کیا۔
-
18:55 - 18:59اس بزرگ شخص کے دادا نے جانے سے انکار کردیا۔
-
18:59 - 19:03اس کی زندگی کے متعلق خدشات میں مبتلا گھرانہ اس کے سارے ہتھیار،
-
19:03 - 19:04سارے آلات ساتھ لے گیا۔
-
19:05 - 19:07اب آپ کو سمجھنا چاہیے کہ انیوت سردی سے خوفزدہ نہیں تھے؛
-
19:07 - 19:08وہ تو اس سے فائدہ اٹھاتے تھے۔
-
19:08 - 19:11ان کے سلیج کے پہیے اصل میں مچھلی سے بنے تھے
-
19:11 - 19:12جو کریبو کی کھال میں لپٹی ہوئی تھیں۔
-
19:12 - 19:17تو، اس شخص کا دادا قطب شمالی کی سرد رات یا
-
19:17 - 19:19یا تیز چلنے والی برفانی ہواؤں سے خوفزدہ نہیں تھا۔
-
19:19 - 19:22وہ باہر چلا گیا، سیل کی کھال سے بنی اپنی پتلون اتار دی
-
19:23 - 19:26اور اپنے ہاتھ پر پاخانہ کردیا۔ اور جب پاخانہ جمنا شروع ہوگیا،
-
19:26 - 19:29تو اس نے اسے ایک چاقو کی شکل دے دی۔
-
19:29 - 19:31اس نے پاخانے کے بنے چاقو کی دھار پر تھوک ملا
-
19:31 - 19:34اور جب وہ جم کر سخت ہوگیا، اس نے اس کی مدد سے ایک کتا ذبح کیا۔
-
19:34 - 19:37اس نے کتے کی کھال اتاری اور زین کو بہتر بنایا،
-
19:37 - 19:40کتے کی پسلیاں نکالیں اور ان سے سلیج کو بہتر بنایا،
-
19:41 - 19:42دوسرے کتے کو زین پہنائی اور پاخانے کا چاقو بیلٹ میں اڑسے
-
19:42 - 19:46برف میں سلیج چلاتا غائب ہوگیا۔
-
19:46 - 19:50کچھ بھی نہ ہونے کے باوجود بقا۔ (قہقہے)
-
19:50 - 19:51اور یہ، کئی انداز سے۔
-
19:51 - 19:53(تالیاں)
-
19:53 - 19:55انیوت لوگوں کی سخت جانی کی علامت ہے
-
19:55 - 19:58اور دنیا بھر میں پائے جانے والے تمام مقامی لوگوں کی بھی۔
-
19:58 - 20:00کینیڈا کی حکومت نے اپریل 1999 میں
-
20:00 - 20:03انیوت لوگوں کو کیلیفورنیا اور ٹیکساس کو باہم ملا کر بننے والے رقبے
-
20:03 - 20:06کے برابر علاقے کا مکمل کنٹرول واپس سونپ دیا۔
-
20:06 - 20:08یہ ہمارا نیا وطن ہے۔ اسے نوناوت کہتے ہیں۔
-
20:09 - 20:12یہ ایک خود مختار علاقہ ہے۔ ان کا تمام معدنی وسائل پر کنٹرول ہے۔
-
20:12 - 20:14اس چیز کی ایک عمدہ مثال کہ کس طرح ایک قومی ریاست
-
20:14 - 20:18اپنے لوگوں کو ان کی چیز واپس کر سکتی ہے۔
-
20:19 - 20:22اور بالآخر اختتام پر، میرے خیال میں یہ کافی واضح ہے
-
20:22 - 20:23کم از کم ہم سب کے لئے جنہوں نے اس دنیا کے دور دراز
-
20:23 - 20:25مقامات پر سفر کیا ہے،
-
20:27 - 20:28یہ احساس کہ وہ ہرگز دور نہیں ہیں۔
-
20:28 - 20:30وہ کسی نہ کسی کے وطن ہیں۔
-
20:30 - 20:32وہ انسانی تصور کی شاخوں کی نمائندگی کرتے ہیں
-
20:32 - 20:36جن کا سلسلہ صبح کے وقت سے جا ملتا ہے۔ اور ہم سب کے لئے
-
20:36 - 20:39ان بچوں کے خواب، جیسا کہ ہمارے بچوں کے خواب ہیں،
-
20:39 - 20:42امید کے برہنہ جغرافیے کا حصہ بن جاتے ہیں۔
-
20:42 - 20:46تو پھر، ہم نیشنل جغرافک میں بالآخر کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،
-
20:46 - 20:50ہمارا یہ یقین ہے کہ سیاست دان کبھی کچھ حاصل نہیں کر پائیں گے۔
-
20:50 - 20:51ہمارا خیال ہے کہ صرف حجت بازی ۔۔
-
20:51 - 20:53(تالیاں)
-
20:53 - 20:55ہمارا خیال ہے کہ حجت بازی قائل نہیں کر سکتی،
-
20:55 - 20:58لیکن ہمارے خیال میں کہانی سنانے سے دنیا بدل سکتی ہے،
-
20:58 - 21:01اور غالباً اسی لئے ہم دنیا میں کہانیاں سنانے کا بہترین
-
21:01 - 21:04ادارہ ہیں۔ ہماری ویب سائٹ ہر ماہ 35 ملین سے زائد لوگ دیکھتے ہیں۔
-
21:04 - 21:07156 ممالک میں ہمارے ٹی وی چینل کی نشریات پہنچتی ہیں۔
-
21:08 - 21:10ہمارے رسالے لاکھوں لوگ پڑھتے ہیں۔
-
21:10 - 21:13اور ہم یہ کرتے ہیں کہ نسلی کرے کے سفروں کا سلسلہ دکھاتے ہیں جہاں ہم
-
21:13 - 21:15اپنے ناظرین کو ثقافتی عجوبوں کے
-
21:15 - 21:17ایسے مقامات پر لے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر
-
21:18 - 21:20وہ انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں
-
21:20 - 21:22اور اسی لئے امید ہے کہ وہ
-
21:22 - 21:25بتدریج ایک ایک کرکے بشر نگاری (انسانیات) کے
-
21:25 - 21:27مرکزی اظہار کو اپنا لیں گے:
-
21:27 - 21:31کہ اس دنیا کو متنوع انداز سے موجود رہنے کا حق حاصل ہے
-
21:31 - 21:32اور یہ کہ ہم ایک حقیقی کثیر ثقافتی متنوع دنیا
-
21:32 - 21:35میں زندہ رہنے کا انداز تلاش کر سکتے ہیں
-
21:35 - 21:37جہاں تمام لوگوں کی تمام دانش
-
21:37 - 21:40ہماری اجتماعی بہبود میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔
-
21:40 - 21:41آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
-
21:41 - 21:43(تالیاں)
- Title:
- خطرے سے دوچار ثقافتوں سے متعلق ویڈ ڈیوس کی گفتگو
- Speaker:
- Wade Davis
- Description:
-
نیشنل جغرافک کے تحقیق کار ویڈ ڈیوس شاندار تصاویر اور کہانیوں کے ساتھ پوری دنیا میں موجود غیر معمولی رنگا رنگ علاقائی ثقافتوں کا جشن منا رہے ہیں جو ہماری دنیا سے تشویشناک شرح کی حد تک مٹتی جا رہی ہیں۔
- Video Language:
- English
- Team:
- closed TED
- Project:
- TEDTalks
- Duration:
- 21:44