-
اس سبق کو کارڈز کے ساتھ کنڈیشنلز کہا جاتا ہے۔
آپ ہر روز جو دیکھتے اور سنتے ہیں اسی
-
کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔ میں پارک میں پیدل جانا چاہتی ہوں
لیکن پہلے مجھے یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ
-
کیا مجھے چھتری لے جانی چاہئیے یا نہیں۔ لہذا میں نے
کھڑکی سے باہر دیکھا۔ اگر یہ موسم ابر آلود ہے، تو میں
-
اپنی چھتری لے جائوں گی۔ ورنہ، میں کچھ دھوپ والا چشمہ لوں گی۔
مجھے لگتا ہے کہ چھتری لینا بہتر ہوگا۔ جو میں دیکھتی اور سنتی ہوں
-
اس سے تعین کیا جاتا ہے کہ میں پارک میں
کیا لے کر جاؤں۔ کنڈیشنلز کو کھیلوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
-
آج ہم کارڈ گیم کے ساتھ کنڈیشنلز استعمال کرنے
کی مشق کرنے لگے ہیں۔ اس کھیل میں، میں جو کارڈ کھینچتی ہوں
-
وہ تعین کرتا ہے کہ میرے دوست کیا کرنے لگے ہیں۔
اگر میں سات نکالتی ہوں، تو سب تالیاں بجاتے ہیں۔
-
بصورت دیگر، سب کہتے ہیں "اوو"۔ آئیں اسے آزماتے ہیں!
میں شرط لگاتی ہوں کہ آپ کنڈیشنلز کے
-
ساتھ زیادہ تفریحی کھیل بنا سکتے ہیں۔
اسے آزمائیں! کنڈیشنلز وہ ہیں جو کمپیوٹر کو
-
اسمارٹ دکھاتی ہیں۔ ایک کمپیوٹر پروگرام جس میں کنڈیشنلز
شامل ہیں وہ صارف پر ردعمل کر سکتا ہے اور اپنی
-
کارروائی کے عمل کو بدل سکتا ہے۔ اسکول کے لئے تیار ہونے
گیم کے بارے میں سوچیں۔ کیا آپ کچھ کارروائیوں کے لئے ان کی نسبت زیادہ
-
پوائنٹس کماتے ہیں جو آپ دوسروں کے لئے کرتے ہیں؟
ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ کمپیوٹر
-
کنڈیشنلز استعمال کر رہا ہے۔ یہ کمپیوٹر کے فیصلہ کرنے کا
ایک طریقہ ہے۔ تو اس بارے میں کیسا کہ، اگر آپ ہدف کو نشانہ بناتے ہیں،
-
تو آپ دس پوائنٹس حاصل کرتے ہیں۔ ورنہ، آپ تین ہار جاتے ہیں
جب آپ جانتے ہیں کہ کنڈیشنلز کس طرح کام کرتے ہیں، تو
-
آپ ہر طرح کی دلچسپ گیم بنا سکتے ہیں۔