-
اسٹیمپی: مجھے تجسس ہے کہ اسٹیسی اب کیا کر رہی ہوگی؟
-
اسٹیسی: واہ، مجھے لگتا ہے کہ میں صحیح جگہ پر ہوں۔
-
یہ حیرت انگیز ہے!
-
مجھے لگتا ہے جیسے میں Minecraft میں واپس آ گئی ہوں!
-
ہیلو۔
-
آپ کیسی ہیں؟
-
ہیلو؟
-
اوہ، یہاں پر کریپر ہے۔ تم کچھ نہیں کرتے، کیا کرتے ہو؟
-
کیٹی: اسٹیسی؟
-
اسٹیسی: ہیلو، کیٹی؟
-
کیٹی: ہاں!
-
Minecraft میں خوش آمدید۔
-
اسٹیسی: آپ کا شکریہ!
-
کیٹی: اندر آجائو!
-
اسٹیسی: یہ حیرت انگیز ہے.
-
تو آپ یہاں ایک ڈویلپر کی حیثیت سے ہر روز کام کرتی ہیں،
درست؟
-
کیٹی: ہاں، یہ بہت شاندار ہے۔
-
میں Minecraft مارکیٹ پلیس
ٹیم میں ایک ڈویلپر ہوں۔
-
اسٹیسی: آپ کتنی کوڈنگ زبانیں جانتی ہیں؟
-
کیٹی: اپنے کیریئر میں، میں نے شاید ایک درجن سے زیادہ زبانوں کے ساتھ
کام کیا ہے۔
-
اسٹیسی: ایک درجن؟
-
کیٹی: ہاں۔
-
اسٹیسی: تو اب، کیا آپ کو اس چھوٹے گولم لڑکے
کے بارے میں کچھ معلوم ہوگا جو
-
خود کو "ایجنٹ" کہلواتا ہے؟
-
کیٹی: ہم ایجنٹ کو ایسے کام کرانے کے لئے استعمال کرتے ہیں
جنہیں اسٹیو یا الیکس نہیں کر سکتے ہیں، جیسے لاوا کے پار جانا۔
-
اسٹیسی: ٹھیک ہے، میں کوڈ کرنا سیکھنا چاہتی ہوں،
اور وہ کوڈ کرنا سیکھنا چاہتے ہیں، لہذا
-
آپ کے سیکھنے کے دوران وہ پہلی چیز کیا ہے
جس کے متعلق آپ کو جاننے کی ضرورت ہے؟
-
کیٹی: خوب، آپ کو لوپس کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے
کی ضرورت ہے۔
-
اسٹیسی: ٹھیک ہے۔
-
کیٹی: لوپس وہ چیزیں ہیں جو ڈویلپر کمپیوٹر
کو کمانڈ دینے کے لئے لکھتے ہیں جنہیں
-
بار بار چلایا جا سکتا ہے۔
-
اسٹیسی: میں سمجھ گئی، میرے خیال میں اصل میں
کچھ ایسا ہے جو آگے کے لیولز میں آرہا ہے،
-
لہذا آگے بڑھیں اور لوپس کو آزمائیں۔
-
اگلے لیول میں، آپ ایجنٹ کو راستے میں آگے بڑھانے کے لئے
لوپ استعمال کر سکتے ہیں۔
-
ریپٹ بلاک کو کام کی جگہ پر گھسیٹ کر
لائیں اور موو فارورڈ بلاک کو ریپیٹ بلاک کے اندر رکھیں
-
ہے۔
-
یہ بلاکس کے ایک پورے انبار کو کام کی جگہ میں
گھسیٹ کر لائے بغیر کمپیوٹر کو ایک ہی کام
-
ایک ترتیب سے کئی بار کرنے کا بتاتا ہے۔
-
آپ ریپٹ بلاک میں نمبر درج کر کے انتخاب کر سکتے ہیں
کہ اسے کتنی مرتبہ دہرانا ہے۔
-
آپ رپیٹ بلاک میں بھی مڑائو اور متعدد کمانڈز داخل کر سکتے ہیں،
لیکن اب کے لئے ایجنٹ کو چند قدم آگے بڑھانے کے لئے
-
رپیٹ بلاک استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
-
یاد رکھیں، اگر آپ کسی پزل میں پھنس جاتے ہیں
تو آپ ہمیشہ نیلا "دوبارہ سیٹ کریں" بٹن کو دبا سکتے ہیں اور
-
دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں۔
-
اگر آپ کیٹی کی طرح کوئی مزے کا کام کرنے
کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو آگے بڑھیں اور آپ ہر لیول
-
مکمل کرنے پر "کوڈ دکھائیں" بٹن پر کلک کریں۔
-
یہ دراصل آپ کو جاوا اسکرپٹ کوڈ دکھانے لگا ہے
جسے کیٹی کی طرح کوئی بھی تب استعمال کرتی ہے جب وہ واقعی میں
-
Minecraft پروگرام کر رہی ہوتی ہے۔
-
بہرحال، آپ کا بہت بہت شکریہ!
-
کیٹی: ہاں، سب کی اچھی قسمت رہے!