-
انٹرنیٹ: IP پتہ اور DNS
-
ہیلو! میرا نام پاؤلا ہے،
اور میں مائیکرو سافٹ میں سافٹ ویئر انجینئر
-
ہوں۔ آئیں اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ کیسے
کام کرتا ہے۔ میرا کام نیٹ ورکس کے ایک دوسرے کے
-
ساتھ بات چیت کرنے کے قابل ہونے پر انحصار کرتا ہے،
لیکن 1970 کی دہائی میں اس کے لئے کوئی معیاری طریقہ کار نہیں تھا۔
-
مواصلات کو ممکن بنانے کے لئے، انٹرنیٹ ورکنگ پروٹوکول
ایجاد کرنے کا سہرا ونٹ سرف اور
-
باب کاہن کے کام کو جاتا ہے۔ اس ایجاد نے
اس کی بنیاد رکھی ہے جسے اب ہم انٹرنیٹ کہتے ہیں
-
۔ انٹرنیٹ، نیٹ ورکس کا ایک نیٹورک ہے۔
یہ پوری دنیا سے اربوں آلات کو ایک
-
ساتھ منسلک کرتا ہے۔ تو ہو سکتا ہے آپ وائی فائی کے ذریعے
لیپ ٹاپ یا کسی فون سے جڑے ہوں، پھر وہ وائی فائی کنیکشن
-
انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ (یا ISP) سے مربوط
ہوتا ہے، اور یہ ISP آپ کو لاکھوں نیٹورکس
-
کے ذریعہ دنیا بھر کے اربوں آلات سے جوڑتا ہے
جو سب سب ایک دوسرے
-
سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایک
ایسی چیز جسے زیادہ تر لوگ نہیں سراہتے یہ ہے کہ
-
انٹرنیٹ واقعی میں ایک ڈیزائن فلسفہ ہے
اور ایک فن تعمیر ہے جو پروٹوکول کے
-
ایک مجموعے میں ظاہر ہوتا ہے ایک پروٹوکول قواعد اور معیارات کا
ایک معروف مجموعہ ہے، کہ اگر تمام فریقین
-
اس کے استعمال پر متفق ہیں تو یہ انہیں کسی دقت کے بغیر
بات چیت کرنے کی اجازت دے گا۔ انٹرنیٹ دراصل فزیکل طور پر جیسے کام
-
کرتا ہے وہ اس حقیقت سے کم اہم ہے کہ اس ڈیزائن
فلاسفی نے انٹرنیٹ کو مواصلات کی نئی ٹیکنالوجیز کو
-
اپنانے اور جذب کرنے کی اجازت دی ہے
۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک نئی ٹیکنالوجی
-
کے انٹرنیٹ کو کسی فیشن میں استعمال کرنے کے لئے،
اسے صرف یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کون سے پروٹوکولز
-
کے ساتھ کام کرنا ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود تمام مختلف آلات
کے منفرد پتے ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ایک پتہ
-
صرف ایک نمبر ہوتا ہے، بالکل ایک فون نمبر
یا کسی گلی کے پتے کی طرح، جو نیٹ ورک کے دھارے پر
-
ہر کمپیوٹر یا آلہ کے لئے
منفرد ہوتا ہے۔ یہ اسی کے مشابہ ہے کہ
-
جس طرح زیادہ تر گھروں اور کاروباروں کا ایک ڈاک کا پتہ ہوتا ہے
۔ آپ کو کسی شخص کو ڈاک میں خط بھیجنے
-
کے لئے اسے جاننے کی ضرورت نہیں ہے،
لیکن آپ کو ان کا پتہ معلوم ہونے کی
-
ضرورت ہے اور یہ بھی کہ پتہ کو مناسب طریقے سے
کیسا لکھا جائے تاکہ خط ڈاک نظام کے ذریعہ اپنی منزل تک پہنچایا جا سکے۔
-
انٹرنیٹ پر کمپیوٹرز کے لئے پتہ کا نظام مشابہ ہے
اور یہ انٹرنیٹ مواصلات میں استعمال ہونے والے
-
انتہائی اہم پروٹوکولز میں سے ایک کا حصہ
تشکیل دیتا ہے جسے فقط انٹرنیٹ پروٹوکول
-
یا IP کہا جاتا ہے۔ پھر ایک کمپیوٹر کا پتہ اس کا
IP ایڈریس کہلاتا ہے۔ کسی ویب سائٹ کا دورہ کرنا ایسے ہی
-
جیسے آپ کا کمپیوٹر کسی دوسرے کمپیوٹر سے
معلومات پوچھ رہا ہے۔ آپ کا کمپیوٹر دوسرے کمپیوٹر کے IP
-
پتہ پر ایک پیغام بھیجتا ہے اور وہ اپنے
اصلی پتے کے ساتھ بھی بھیجتا ہے، لہذا
-
دوسرے کو کمپیوٹر معلوم ہو جاتا ہے کہ اپنا جواب کہاں بھیجنا ہے۔
آپ نے ایک IP ایڈریس دیکھا ہوگا۔ یہ صرف اعداد کا
-
ایک گروہ ہوتا ہے! ان اعداد کو ایک نسبتی حیثیت ترتیب
میں منظم کیا جاتا ہے۔ جیسے گھر کے پتے میں ملک، شہر، گلی
-
اور مکان نمبر ہوتا ہے، اسی طرح IP
پتے کے بہت سے حصے ہوتے ہیں۔ بالکل تمام ڈیجیٹل ڈیٹا کی طرح،
-
ان میں سے ہر ایک عدد کی بٹس میں
نمائندگی کی جاتی ہے۔ روایتی IP پتے 32 بٹس طویل ہوتے ہیں،
-
پتے کے ہر حصے کے لئے 8 بٹس ہوتے ہیں۔
پہلے والے اعداد عام طور پر اس آلہ کے ملک اور
-
علاقائی نیٹ ورک کی شناخت کرتے ہیں۔ پھر سب
نیٹ ورکس آتے ہیں، اور پھر آخر میں مخصوص
-
آلے کا پتہ ہوتا ہے۔ IP پتہ کے اس ورژن کو
IPv4 کہا جاتا ہے۔ اسے 1973 میں ڈیزائن کیا گیا تھا
-
اور 80 کی دہائی کے اوائل میں وسیع پیمانے پر
اپنایا گیا تھا، اور انٹرنیٹ سے منسلک آلات
-
کے لئے 4 بلین سے زیادہ منفرد پتے فراہم کرتا
ہیں۔ لیکن انٹرنیٹ ونٹ سرف کے
-
تصور سے بھی کہیں زیادہ معروف ہو گیا ہے
اور اس لئے 4 بلین منفرد پتے
-
کافی نہیں ہوں گے۔ اب ہم IPv6 کہلوانے والے ایک زیادہ
طویل IP پتہ فارمیٹ میں ایک کثیر سالہ منتقلی
-
کے وسط میں ہیں، جو ہر پتے میں 128 بٹس
استعمال کرتا ہے اور 340 ان-ڈیسیلین زیادہ
-
منفرد پتے فراہم کرتا ہے۔ یہ زمین پر ریت کے ہر ایک ذرے کے
اپنا IP پتہ رکھنے کے لئے کافی ہونے سے
-
بھی زیادہ ہے۔ زیادہ تر صارفین انٹرنیٹ پتے کو نہیں
دیکھتے یا اس کی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔ ڈومین نام سسٹم یا DNS
-
کہلوانے والا ایک نظام www.example.com
کی طرح کے ناموں کو ان کے متعلقہ پتوں کے ساتھ منسلک کرتا ہے
-
۔ آپ کا کمپیوٹر DNS کو ڈومین نام تلاش
کرنے اور وابستہ IP پتہ حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے
-
جسے آئی پی پتہ کو آپ کے کمپیوٹر کو انٹرنیٹ پر منزل سے
مربوط کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ اور یہ
-
کچھ اس طرح جاتا ہے: (آواز
1) "ارے، ہیلو، میں www.code.org پر جانا چاہتا ہوں۔"
-
(آواز 2) "امم.. ہاں مجھے اس ڈومین کا IP پتہ نہیں معلوم
مجھے آس پاس سے پوچھنے دو۔ ارے، کیا آپ کو معلوم ہے
-
کہcode.org تک کیسے جانا ہے؟ " (آواز 3)
"ہاں، مجھے یہ یہاں سے پتہ لگ گیا ہے یہ 174.129.14.120 ہے۔"
-
(آواز 2) "اوہ ٹھیک ہے، اعلٰی، شکریہ۔ میں اسے لکھنے لگا ہوں اور بعد کے لئے
محفوظ کرنے لگا ہوں اگر کسی صورت میں مجھے دوبارہ
-
اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ ارے یہ وہ پتہ ہے جو
آپ چاہتے تھے۔" (آواز 1) "بہت اعلٰی! آپ کا شکریہ۔" لہذا،
-
ہم اربوں مختلف ویب سائٹ میں سے ایک کو تلاش
کرنے کے لئے اربوں آلات کے لئے ایک سسٹم کس طرح
-
ڈیزائن کرتے ہیں؟ ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ایک DNS
سرور تمام آلات سے تمام درخواستوں کو سنبھال سکتا ہے۔
-
جواب یہ ہے کہ DNS سرورز ایک تقسیم شدہ درجہ بندی
میں جڑے ہوئے ہیں، اور علاقوں میں بٹے ہوئے ہیں،
-
جو بڑے ڈومینز جیسے .org، .com، .net کے لئے
ذمہ داری کو تقسیم کرتے ہیں۔
-
DNS کو اصل میں سرکاری اور تعلیمی اداروں کے لئے
کھلا اور عوامی مواصلات کا پروٹوکول بنانے کے لئے
-
تخلیق کیا گیا تھا۔ اس کے کھلے پن کی
وجہ سے، DNS سائبر حملوں کے لئے حساس ہے۔
-
ایک مثال حملہ DNS فریب کاری ہے۔ یہ
تب ہوتا ہے جب ایک ہیکر DNS سرور کو استعمال کرنے کے قابل ہو جاتا ہے اور
-
اسے غلط IP پتے کے ساتھ ڈومین نام کو مماثل کرنے کے لئے اسے تبدیل کرتا ہے
۔ اس سے حملہ آور لوگوں کو بہروپی ویب
-
سائٹ پر بھیج سکتا ہے۔ اگر یہ آپ کے ساتھ ہوتا ہے،
تو آپ مزید مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں
-
کیونکہ آپ اس جعلی ویب سائٹ کو ایسے استعمال کر رہے ہوتے ہیں
جسے یہ اصلی ہے۔ انٹرنیٹ بہت بڑا ہے اور روز بروز
-
بڑھتا جا رہا ہے۔ لیکن ڈومین نام کے نظام
اور انٹرنیٹ پروٹوکول کو صحیح سائز کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے،
-
چاہے انٹرنیٹ کتنا ہی بڑھ کیوں نہ جائے۔