< Return to Video

شور آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ کیوں ہے -- اور آپ اس کے متعلق کیا کر سکتے ہیں

  • 0:03 - 0:10
    کیا آپ یہ سن رہے ہیں؟
  • 0:10 - 0:13
    کیا آپ کو معلوم ہے یہ کیا ہے؟
  • 0:13 - 0:15
    خاموشی۔
  • 0:15 - 0:17
    خاموشی کی آواز۔
  • 0:17 - 0:20
    سائمن اور گارفنکل نے
    اس کے بارے میں ایک گیت لکھا۔
  • 0:20 - 0:23
    مگر آج کل خاموشی کافی نایاب شے ہے،
  • 0:23 - 0:27
    اور ہم سب اس کی قیمت چکا
    رہے ہیں اپنی صحت کی صورت میں ۔۔
  • 0:27 - 0:31
    حیران کن طور پر ایک بڑی قیمت،
    جیسا کہ سامنے آ رہا ہے۔
  • 0:31 - 0:35
    خوش قسمتی سے، کچھ ایسا ہے
    جو ہم ابھی کر سکتے ہیں،
  • 0:35 - 0:38
    انفرادی اور اجتماعی طور پر دونوں طرح،
  • 0:38 - 0:39
    اپنی صحت کی حفاظت کے لیے
  • 0:39 - 0:45
    اور خاموشی کی آواز سے ہمیں جو زیادہ فائدے
    مل سکتے ہیں ان کے لیے۔
  • 0:45 - 0:49
    میرے خیال میں آپ میں سے زیادہ تر کو علم ہے
    کہ بہت زیادہ شور سماعت کے لیے نقصان دہ ہے۔
  • 0:49 - 0:53
    جب بھی آپ کسی کنسرٹ یا بار سے باہر آتے
    ہیں اور آپ کے کانوں میں گھنٹیاں بجتی ہیں،
  • 0:53 - 0:56
    تو آپ یقین کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی
    سماعت کو کچھ نقصان پہنچا چکے ہیں،
  • 0:56 - 0:58
    ممکنہ طور پر دائمی۔
  • 0:58 - 1:00
    اور یہ بہت اہم ہے۔
  • 1:00 - 1:05
    البتہ، شور سماعت کے علاوہ ہماری صحت پر
    کئی مختلف طریقوں سے اثرانداز ہوتا ہے۔
  • 1:05 - 1:07
    یہ کم جانے جاتے ہیں،
  • 1:07 - 1:11
    مگر یہ بالکل اتنے ہی خطرناک
    ہیں جتنا کہ سمعی اثرات۔
  • 1:11 - 1:14
    تو شور سے متعلق بات کرتے
    ہوئے ہماری کیا مراد ہے؟
  • 1:14 - 1:17
    ویسے، شور کی تعریف ان چاہی آواز
    کے طور پر کی جاتی ہے،
  • 1:17 - 1:21
    اور ویسے یہ مشتمل ہے دونوں پر،
    ایک مادی عنصر، آواز،
  • 1:21 - 1:23
    اور ایک نفسیاتی عنصر،
  • 1:23 - 1:26
    وہ عوامل جو اس آواز کو ان چاہا بناتے ہیں۔
  • 1:26 - 1:29
    اس کی بہت اچھی مثال ایک راک کنسرٹ ہے۔
  • 1:29 - 1:33
    راک کنسرٹ میں شریک ایک شخص,
    100 ڈیسی بل میں گھرا ہوا،
  • 1:33 - 1:36
    موسیقی کو شور نہیں سمجھتا۔
  • 1:36 - 1:40
    وہ شخص اس بینڈ کو پسند کرتا ہے، اور اس نے
    ٹکٹ کے 100 ڈالر بھی ادا کیے ہیں،
  • 1:40 - 1:44
    تو چاہے موسیقی کتنی بھی اونچی ہو،
    وہ شخص اس کو شور نہیں سمجھتا۔
  • 1:44 - 1:49
    اس کے برعکس، ایک شخص کا تصور کریں جو
    کنسرٹ ہال سے کچھ فاصلے پر رہتا ہے۔
  • 1:49 - 1:52
    وہ شخص ایک کتاب پڑھنے کی کوشش کر رہا ہے،
  • 1:52 - 1:55
    مگر موسیقی کی وجہ سے توجہ نہیں دے پا رہا۔
  • 1:55 - 1:59
    اور اگرچہ اس صورت حال میں
    آواز کا دباؤ کافی کم ہے،
  • 1:59 - 2:02
    یہ شخص بہرحال موسیقی کو شور سمجھتا ہے،
  • 2:02 - 2:09
    اور اس کے نتیجے میں، آنے والے وقت میں
    صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
  • 2:09 - 2:13
    تو خاموش جگہیں اتنی اہم کیوں ہیں؟
  • 2:13 - 2:17
    کیونکہ شور سماعت کے علاوہ ہماری صحت پر
    کئی طریقوں سے اثرانداز ہوتا ہے۔
  • 2:17 - 2:23
    بہرحال، خاموش جگہیں ڈھونڈنا
    مشکل ہوتا جا رہا ہے
  • 2:23 - 2:27
    مستقل بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دور میں،
  • 2:27 - 2:29
    بڑھتی ہوئی شہری آبادی،
  • 2:29 - 2:31
    تعمیراتی جگہیں، ائیرکنڈشنگ یونٹ،
  • 2:31 - 2:33
    پتے اڑانے والی اور گھاس کاٹنے کی مشینیں،
  • 2:33 - 2:36
    بیرونی کنسرٹ اور شراب خانے،
    نجی موسیقی کے آلات،
  • 2:36 - 2:39
    اور صبح کے 3 بجے تک
    جشن مناتے آپ کے پڑوسی۔
  • 2:39 - 2:41
    اُف!
  • 2:41 - 2:44
    2011 میں عالمی ادارہِ صحت
    نے تخمینہ لگایا
  • 2:44 - 2:50
    کہ ہر سال زندگی کے 16 لاکھ
    صحت مند سال ضائع ہو جاتے ہیں
  • 2:50 - 2:53
    ماحولیاتی شور کی وجہ سے
  • 2:53 - 2:57
    صرف مغربی یورپی ممالک میں ہی۔
  • 2:57 - 3:01
    شور کا ایک اہم اثر یہ ہے کہ
    اس سے رابطے میں پریشانی ہوتی ہے۔
  • 3:01 - 3:04
    آپ کو اپنی بات سمجھانے کے لیے
    آواز اونچی کرنا پڑ سکتی ہے۔
  • 3:04 - 3:08
    انتہائی صورت میں، آپ کو
    اپنی بات روکنی بھی پڑ سکتی ہے۔
  • 3:08 - 3:12
    شور والے ماحول میں بات کے غلط
    سمجھے جانے کا بھی زیادہ امکان ہوتا ہے۔
  • 3:12 - 3:15
    ممکنہ طور پر یہ سب وجوہات ہیں
    جن کی وجہ سے مطالعے سے معلوم ہوا
  • 3:15 - 3:18
    کہ جو بچے شور والے
    علاقوں میں سکول جاتے ہیں
  • 3:19 - 3:24
    ان کا اپنے ساتھیوں میں علمی کارکردگی
    میں پیچھے رہ جانے کا زیادہ امکان ہے۔
  • 3:24 - 3:26
    شور کا صحت پر ایک اور اہم اثر
  • 3:26 - 3:29
    دل اور اس کی رگوں کی
    بیماری کا بڑھا ہوا امکان ہے
  • 3:29 - 3:33
    ان لوگوں میں جو مخصوص
    حد کے شور کا سامنا کرتے ہیں
  • 3:33 - 3:35
    طویل عرصے پر محیط مدت کے لئے۔
  • 3:35 - 3:37
    شور تناؤ ہے،
  • 3:37 - 3:40
    خصوصاً اگر آپ کا اس پر
    جزوی یا بالکل بھی اختیار نہیں۔
  • 3:40 - 3:44
    ہمارا جسم ایڈرینالین اور کورٹیسول جیسے
    تناؤ کے ہارمون خارج کرتا ہے
  • 3:44 - 3:47
    جو تبدیلی کا باعث بنتے ہیں
    ہمارے خون کی ترکیب میں،
  • 3:47 - 3:49
    اور ہمارے خون کی وریدوں کی ساخت میں،
  • 3:49 - 3:54
    جن میں صرف ایک رات شور کے بعد
    سختی دیکھی گئی۔
  • 3:54 - 3:58
    وبائی امراض کے علوم کے مطالعوں میں
    شور میں رہنے سے تعلق نظر آتا ہے
  • 3:58 - 4:02
    بلند فشارِ خون کے بڑھے ہوئے خطرے سے،
  • 4:02 - 4:04
    دل کے دورے اور فالج کے حملے سے،
  • 4:04 - 4:07
    اور اگرچہ مجموعی طور پر خطرات
    بڑھنے کا خدشہ کافی کم پے،
  • 4:07 - 4:11
    یہ پھر بھی ایک بڑا عوامی
    صحت کا مسئلہ تشکیل دیتا ہے
  • 4:11 - 4:13
    کیونکہ شور ہر جگہ موجود ہے،
  • 4:13 - 4:17
    اور بہت سے لوگوں کو متعلقہ شور
    کی حد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
  • 4:17 - 4:20
    ایک حالیہ مطالعے میں
    معلوم ہوا کہ امریکی معاشرہ
  • 4:20 - 4:25
    ہر سال 390 کروڑ ڈالر بچا سکتا ہے
  • 4:25 - 4:29
    ماحولیاتی شور کا اثر
    5 ڈیسی بل تک کم کر کے
  • 4:29 - 4:33
    صرف دل اور اس کی رگوں کی بیماری
    کے علاج کا خرچہ بچا کر۔
  • 4:33 - 4:37
    دیگر بیماریاں ہیں جیسا کہ
    کینسر، ذیابیطس اور موٹاپا
  • 4:37 - 4:39
    جن کا تعلق شور میں رہنے
    کے ساتھ جوڑا گیا ہے،
  • 4:39 - 4:41
    مگر ابھی ہمارے پاس کافی ثبوت نہیں
  • 4:41 - 4:47
    اس بات کو درحقیقت ثابت کرنے کے لیے
    کہ شور ان بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
  • 4:47 - 4:51
    تاہم شور کا ایک اور اہم اثر بے خوابی ہے۔
  • 4:51 - 4:54
    نیند ایک بہت فعال طریقہ کار ہے
    جو ہماری صحت بحال رکھتا ہے
  • 4:54 - 4:57
    اور ہمیں تیار کرتا ہے اگلے
    جاگنے کے دورانیے کے لیے۔
  • 4:57 - 5:01
    ایک خاموش سونے کا کمرہ وہ
    بنیاد ہے جسے نیند کے محقق کہتے ہیں
  • 5:01 - 5:03
    ''ایک اچھی صحت بخش نیند۔''
  • 5:03 - 5:06
    اور ہمارے سمعی نظام کا
    ایک چوکیدارانہ فعل ہے۔
  • 5:06 - 5:09
    یہ مسلسل ہمارے ماحول کی
    نگرانی کرتا ہے خطرات کے لیے،
  • 5:09 - 5:12
    حتٰی کہ سونے کے دورانِ بھی۔
  • 5:12 - 5:17
    تو خواب گاہ میں شور ہمارے سونے میں
    تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے،
  • 5:17 - 5:19
    یہ ہمیں رات میں سوتے سے جگا سکتا ہے،
  • 5:19 - 5:23
    اور یہ رات میں ہمارے فشارِ خون
    کو کم ہونے سے بچا سکتا ہے۔
  • 5:23 - 5:27
    ہمارے خیال میں اگر شور کی وجہ سے
    نیند میں پڑنے والا یہ خلل
  • 5:27 - 5:29
    مہینوں اور سالوں تک جاری رہے،
  • 5:29 - 5:34
    تو امراض قلب ہونے کے امکانات
    میں اضافہ کی وجہ بن سکتا ہے۔
  • 5:34 - 5:38
    بہرحال، ہم اکثر شور کے پیدا کردہ
    نیند میں خلل سے ناواقف ہوتے ہیں،
  • 5:38 - 5:41
    کیونکہ سونے کے دوران ہم بیہوش ہوتے ہیں۔
  • 5:41 - 5:45
    ماضی میں، ہم نے ٹریفک کے شور
    کے نیند پر اثرات پر مطالعے کیے،
  • 5:45 - 5:48
    اور تحقیق میں زیرِ مشاہدہ افراد
    اکثر صبح اٹھ کر کہتے،
  • 5:48 - 5:51
    ''آہ، میری رات بہت اچھی گزری،
    میں فوراً سو گیا،
  • 5:51 - 5:53
    نیند سے حقیقتاً بیدار نہیں ہوا۔''
  • 5:53 - 5:55
    جب ہم جسمانی اشارات کی طرف دیکھتے
  • 5:55 - 5:57
    جو ہم نے رات میں محفوظ کیے ہوتے،
  • 5:57 - 6:00
    ہم اکثر کئی دفعہ اٹھنا دیکھتے
  • 6:00 - 6:03
    اور ایک شدید بکھری ہوئی ساخت کی نیند۔
  • 6:03 - 6:08
    یہ بیداریاں اتنی مختصر تھیں کہ
    زیرِ مشاہدہ کو ہوش میں نہ لا سکتیں
  • 6:08 - 6:11
    اور یہ کہ وہ اگلی صبح ان کو یاد رکھتے،
  • 6:11 - 6:14
    مگر اس کے باوجود ان کا گہرا اثر ہو سکتا ہے
  • 6:14 - 6:18
    کہ ہماری نیند کتنی پرسکون ہے۔
  • 6:18 - 6:21
    تو آواز کب بہت اونچی ہوتی ہے؟
  • 6:21 - 6:25
    بہت اونچی آواز کا ایک واضح اشارہ یہ ہے
    کہ جب آپ اپنا رویہ بدلنا شروع کردیں۔
  • 6:25 - 6:28
    آپ کو اپنی بات سمجھانے
    کے لیے اونچا بولنا پڑے،
  • 6:28 - 6:31
    یا آپ اپنے ٹیلی وژن کی آواز اونچی کر دیں۔
  • 6:31 - 6:34
    آپ بیرونی جگہوں سے گریز کریں،
    یا اپنی کھڑکی بند کر رہے ہوں۔
  • 6:34 - 6:37
    آپ اپنا بیڈروم گھر کے تہہ خانے
    میں منتقل کر رہے ہوں،
  • 6:37 - 6:40
    اور یہاں تک کہ آپ نے
    صوتی محدودیت لگوائی ہو۔
  • 6:40 - 6:43
    کئی لوگ کم شور والے
    علاقوں میں منتقل ہو جائیں گے،
  • 6:43 - 6:47
    مگر ظاہر ہے کہ ہر کوئی
    اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
  • 6:47 - 6:52
    تو ہم اپنے صوتی ماحول کو بہتر
    بنانے کے لیے ابھی کیا کر سکتے ہیں
  • 6:52 - 6:54
    اور اپنی صحت کی بہتر حفاظت کے لیے؟
  • 6:54 - 6:59
    دیکھیں، سب سے پہلے تو، اگر کوئی
    چیز بہت زیادہ اونچی ہے تو، آواز اٹھائیں۔
  • 6:59 - 7:01
    مثلاً کئی فلم تھیٹر کے مالکان
  • 7:01 - 7:06
    یہ سمجھتے ہیں کہ صرف اونچا سننے
    والے لوگ اب فلم دیکھنے جاتے ہیں۔
  • 7:06 - 7:09
    اگر آپ شور کی شکایت کریں اور کچھ نہ ہو،
  • 7:09 - 7:11
    پیسوں کی واپسی کا تقاضا
    کریں اور چلے جائیں۔
  • 7:11 - 7:15
    یہ وہ زبان ہے جو عام طور
    پر منتظمین سمجھتے ہیں۔
  • 7:15 - 7:18
    اس کے علاوہ، اپنے بچوں سے شور
    کے صحت پر اثرات سے متعلق بات کریں
  • 7:18 - 7:23
    اور یہ کہ آج اونچی موسیقی سننے
    کے اثرات ان کے بڑھاپے میں ہوں گے۔
  • 7:23 - 7:26
    آپ اپنا بیڈروم گھر کی خاموش
    والی طرف بھی منتقل کر سکتے ہیں،
  • 7:26 - 7:30
    جہاں آپ کی اپنی عمارت آپ کو
    ٹریفک کے شور سے تحفظ دیتی ہو۔
  • 7:30 - 7:33
    اگر آپ کوئی جگہ کرائے پر
    لینا یا خریدنا چاہ رہے ہیں،
  • 7:33 - 7:35
    تو کم شور کو اپنی ترجیح بنائیں۔
  • 7:35 - 7:38
    دن کے مختلف اوقات میں اس جگہ پر جائیں
  • 7:38 - 7:41
    اور پڑوسیوں سے شور کے بارے میں بات کریں۔
  • 7:41 - 7:45
    آپ سفر کے دوران شور کم کرنے والے
    ہیڈ فون استعمال کر سکتے ہیں
  • 7:45 - 7:49
    یا اگر آپ کے دفتر کے پس منظر
    میں آواز کی حد زیادہ ہے۔
  • 7:49 - 7:52
    عام طور پر، خاموش جگہیں تلاش کریں،
  • 7:52 - 7:55
    خصوصاً ہفتے کے آخر میں
    یا جب آپ چھٹی پر ہوں۔
  • 7:55 - 7:58
    اپنے نظام کو پرسکون ہونے دیں۔
  • 7:58 - 8:01
    میں نے، خصوصاً اس گفتگو کے لئے،
  • 8:01 - 8:04
    چار سال پہلے جاپان میں ایک
    شور کی کانفرنس میں شرکت کی۔
  • 8:04 - 8:08
    جب میں امریکہ واپس آیا
    اور ہوائی اڈے میں داخل ہوا،
  • 8:08 - 8:11
    آواز کی ایک دیوار مجھ سے ٹکرائی۔
  • 8:11 - 8:13
    یہ ہمیں بتاتا ہے کہ اب
    ہمیں کوئی احساس نہیں
  • 8:13 - 8:15
    صوتی آلودگی کے اس درجے کا
    جس کا ہم مسلسل سامنا کر رہے ہیں
  • 8:15 - 8:20
    اور یہ کہ ہم خاموش جگہوں سے
    کتنا زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
  • 8:20 - 8:23
    ہم شور کے متعلق مزید کیا کر سکتے ہیں؟
  • 8:23 - 8:27
    دیکھیں، کسی بھی کاربن چھاپے کی
    طرح، ہم سب کا ایک شور کا چھاپہ ہے،
  • 8:27 - 8:31
    اور کچھ چیزیں ہیں جو ہم اس شور کے
    چھاپے کو کم کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔
  • 8:31 - 8:36
    مثلاً، ہفتے کی صبح 7 بجے اپنے
    لان کی گھاس کاٹنا مت شروع کردیں۔
  • 8:36 - 8:38
    آپ کے پڑوسی آپ کے شکرگزار ہوں گے۔
  • 8:38 - 8:41
    یا پتے جمع کرنے والی مشین کی
    جگہ صفائی والا کانٹا استعمال کریں۔
  • 8:41 - 8:45
    عام طور پر، شور میں کمی اس
    کی ابتداء میں زیادہ مناسب ہے،
  • 8:45 - 8:48
    تو جب بھی آپ خریدنا
    چاہ رہے ہیں ایک نئی گاڑی،
  • 8:48 - 8:51
    ائیرکنڈیشننگ یونٹ، بلینڈر، جو آپ چاہیں،
  • 8:51 - 8:53
    تو کم آواز کو اپنی ترجیح بنائیں۔
  • 8:53 - 8:57
    کئی کارخانہ دار اپنی مشین کی پیدا
    ہونے والی آواز کی حد تحریر کریں گے،
  • 8:57 - 8:59
    اور کچھ تو اس کے ساتھ
    تشہیر بھی کرتے ہیں۔
  • 8:59 - 9:02
    ان معلومات کو استعمال کریں۔
  • 9:02 - 9:06
    کئی لوگوں کا خیال ہے کہ شور کے متعلق مضبوط
    قوانین اور ان کا نفاذ اچھا خیال ہیں،
  • 9:06 - 9:08
    اور شاید واضح حل بھی،
  • 9:08 - 9:10
    مگر یہ اتنا آسان نہیں جتنا آپ کا خیال ہے،
  • 9:10 - 9:13
    کیونکہ بہت سی ایسی سرگرمیاں
    جو شور پیدا کرتی ہیں
  • 9:13 - 9:15
    وہ آمدنی کا ذریعہ بھی ہیں۔
  • 9:15 - 9:21
    ایک ہوائی اڈے اور اس سے
    منسلک تمام کاروباروں کا سوچیں۔
  • 9:21 - 9:24
    ہماری تحقیق سیاست دانوں کو
    بتاتی ہے کہ شور کی کس حد کا
  • 9:24 - 9:27
    وہ صحت پر کیا امکانی اثر دیکھ سکتے ہیں،
  • 9:27 - 9:30
    اور یہ معاون ہے شور کے
    لیے بہتر حکمتِ عملی بنانے میں۔
  • 9:30 - 9:33
    قیاس ہے کہ رابرٹ کاچ نے ایک بار کہا،
  • 9:33 - 9:39
    '' ایک دن انسان شور سے مسلسل
    لڑے گا جیسے ہیضہ سے یا کیڑوں سے۔''
  • 9:39 - 9:41
    میرا خیال ہے ہم پہنچ گئے ہیں،
  • 9:41 - 9:43
    اور مجھے امید ہے کہ ہم یہ
    لڑائی جیت جائیں گے،
  • 9:43 - 9:47
    اور جب ایسا کرلیں، تو ہم سب
    ایک اچھا، خاموش جشن منا سکیں گے۔
  • 9:47 - 9:48
    (قہقہے)
  • 9:48 - 9:50
    شکریہ۔
  • 9:50 - 9:52
    (تالیاں)
Title:
شور آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ کیوں ہے -- اور آپ اس کے متعلق کیا کر سکتے ہیں
Speaker:
میتھیس بیسنر
Description:

خاموشی آجکل ایک نایاب شے ہے۔ ٹریفک، تعمیرات، ائیر کنڈیشنر، آپ کے پڑوسی کی گھاس کاٹنے کی مشین ۔۔۔ اور اس سب ان چاہے شور کا آپ کی صحت پر حیران کن اثر ہو سکتا ہے، یہ سب کہنا ہے شور کے محقق میتھیس بیسنر کا اپنی اس گفتگو میں۔ جانئے شور کے آپ کی صحت اور نیند پر اثرات کے پیچھے پوشیدہ سائنس کو ۔۔ اور یہ کہ آپ کیسے خاموشی کی آواز کے زیادہ فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
10:04

Urdu subtitles

Revisions