0:00:03.311,0:00:09.768 کیا آپ یہ سن رہے ہیں؟ 0:00:09.777,0:00:13.030 کیا آپ کو معلوم ہے یہ کیا ہے؟ 0:00:13.030,0:00:14.783 خاموشی۔ 0:00:14.783,0:00:17.444 خاموشی کی آواز۔ 0:00:17.448,0:00:20.142 سائمن اور گارفنکل نے[br]اس کے بارے میں ایک گیت لکھا۔ 0:00:20.166,0:00:23.311 مگر آج کل خاموشی کافی نایاب شے ہے، 0:00:23.335,0:00:27.118 اور ہم سب اس کی قیمت چکا[br]رہے ہیں اپنی صحت کی صورت میں ۔۔ 0:00:27.142,0:00:30.856 حیران کن طور پر ایک بڑی قیمت،[br]جیسا کہ سامنے آ رہا ہے۔ 0:00:30.856,0:00:34.609 خوش قسمتی سے، کچھ ایسا ہے[br]جو ہم ابھی کر سکتے ہیں، 0:00:34.633,0:00:37.515 انفرادی اور اجتماعی طور پر دونوں طرح، 0:00:37.539,0:00:39.420 اپنی صحت کی حفاظت کے لیے 0:00:39.444,0:00:44.706 اور خاموشی کی آواز سے ہمیں جو زیادہ فائدے [br]مل سکتے ہیں ان کے لیے۔ 0:00:44.727,0:00:48.735 میرے خیال میں آپ میں سے زیادہ تر کو علم ہے[br]کہ بہت زیادہ شور سماعت کے لیے نقصان دہ ہے۔ 0:00:48.759,0:00:52.627 جب بھی آپ کسی کنسرٹ یا بار سے باہر آتے[br]ہیں اور آپ کے کانوں میں گھنٹیاں بجتی ہیں، 0:00:52.651,0:00:55.892 تو آپ یقین کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی[br]سماعت کو کچھ نقصان پہنچا چکے ہیں، 0:00:55.916,0:00:57.636 ممکنہ طور پر دائمی۔ 0:00:57.636,0:00:59.803 اور یہ بہت اہم ہے۔ 0:00:59.803,0:01:04.833 البتہ، شور سماعت کے علاوہ ہماری صحت پر[br]کئی مختلف طریقوں سے اثرانداز ہوتا ہے۔ 0:01:04.846,0:01:06.668 یہ کم جانے جاتے ہیں، 0:01:06.668,0:01:11.426 مگر یہ بالکل اتنے ہی خطرناک[br]ہیں جتنا کہ سمعی اثرات۔ 0:01:11.430,0:01:14.291 تو شور سے متعلق بات کرتے[br]ہوئے ہماری کیا مراد ہے؟ 0:01:14.291,0:01:17.380 ویسے، شور کی تعریف ان چاہی آواز[br]کے طور پر کی جاتی ہے، 0:01:17.404,0:01:21.001 اور ویسے یہ مشتمل ہے دونوں پر،[br]ایک مادی عنصر، آواز، 0:01:21.025,0:01:23.014 اور ایک نفسیاتی عنصر، 0:01:23.038,0:01:26.240 وہ عوامل جو اس آواز کو ان چاہا بناتے ہیں۔ 0:01:26.264,0:01:28.969 اس کی بہت اچھی مثال ایک راک کنسرٹ ہے۔ 0:01:28.969,0:01:33.310 راک کنسرٹ میں شریک ایک شخص,[br]100 ڈیسی بل میں گھرا ہوا، 0:01:33.334,0:01:36.047 موسیقی کو شور نہیں سمجھتا۔ 0:01:36.047,0:01:39.985 وہ شخص اس بینڈ کو پسند کرتا ہے، اور اس نے[br]ٹکٹ کے 100 ڈالر بھی ادا کیے ہیں، 0:01:40.009,0:01:44.462 تو چاہے موسیقی کتنی بھی اونچی ہو،[br]وہ شخص اس کو شور نہیں سمجھتا۔ 0:01:44.462,0:01:49.492 اس کے برعکس، ایک شخص کا تصور کریں جو[br]کنسرٹ ہال سے کچھ فاصلے پر رہتا ہے۔ 0:01:49.492,0:01:52.105 وہ شخص ایک کتاب پڑھنے کی کوشش کر رہا ہے، 0:01:52.129,0:01:55.071 مگر موسیقی کی وجہ سے توجہ نہیں دے پا رہا۔ 0:01:55.095,0:01:58.809 اور اگرچہ اس صورت حال میں[br]آواز کا دباؤ کافی کم ہے، 0:01:58.833,0:02:01.649 یہ شخص بہرحال موسیقی کو شور سمجھتا ہے، 0:02:01.673,0:02:08.866 اور اس کے نتیجے میں، آنے والے وقت میں[br]صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ 0:02:08.875,0:02:12.670 تو خاموش جگہیں اتنی اہم کیوں ہیں؟ 0:02:12.670,0:02:17.057 کیونکہ شور سماعت کے علاوہ ہماری صحت پر[br]کئی طریقوں سے اثرانداز ہوتا ہے۔ 0:02:17.057,0:02:23.163 بہرحال، خاموش جگہیں ڈھونڈنا[br]مشکل ہوتا جا رہا ہے 0:02:23.187,0:02:26.824 مستقل بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دور میں، 0:02:26.848,0:02:28.594 بڑھتی ہوئی شہری آبادی، 0:02:28.618,0:02:31.147 تعمیراتی جگہیں، ائیرکنڈشنگ یونٹ، 0:02:31.147,0:02:33.195 پتے اڑانے والی اور گھاس کاٹنے کی مشینیں، 0:02:33.195,0:02:36.178 بیرونی کنسرٹ اور شراب خانے،[br]نجی موسیقی کے آلات، 0:02:36.202,0:02:38.928 اور صبح کے 3 بجے تک[br]جشن مناتے آپ کے پڑوسی۔ 0:02:38.952,0:02:40.598 اُف! 0:02:40.622,0:02:44.439 2011 میں عالمی ادارہِ صحت[br]نے تخمینہ لگایا 0:02:44.463,0:02:50.347 کہ ہر سال زندگی کے 16 لاکھ[br]صحت مند سال ضائع ہو جاتے ہیں 0:02:50.371,0:02:52.920 ماحولیاتی شور کی وجہ سے 0:02:52.944,0:02:57.046 صرف مغربی یورپی ممالک میں ہی۔ 0:02:57.046,0:03:00.903 شور کا ایک اہم اثر یہ ہے کہ[br]اس سے رابطے میں پریشانی ہوتی ہے۔ 0:03:00.903,0:03:03.850 آپ کو اپنی بات سمجھانے کے لیے[br]آواز اونچی کرنا پڑ سکتی ہے۔ 0:03:03.874,0:03:07.628 انتہائی صورت میں، آپ کو[br]اپنی بات روکنی بھی پڑ سکتی ہے۔ 0:03:07.636,0:03:11.633 شور والے ماحول میں بات کے غلط[br]سمجھے جانے کا بھی زیادہ امکان ہوتا ہے۔ 0:03:11.657,0:03:14.994 ممکنہ طور پر یہ سب وجوہات ہیں[br]جن کی وجہ سے مطالعے سے معلوم ہوا 0:03:15.018,0:03:18.496 کہ جو بچے شور والے[br]علاقوں میں سکول جاتے ہیں 0:03:18.520,0:03:23.712 ان کا اپنے ساتھیوں میں علمی کارکردگی[br]میں پیچھے رہ جانے کا زیادہ امکان ہے۔ 0:03:23.721,0:03:26.312 شور کا صحت پر ایک اور اہم اثر 0:03:26.336,0:03:29.325 دل اور اس کی رگوں کی[br]بیماری کا بڑھا ہوا امکان ہے 0:03:29.349,0:03:32.648 ان لوگوں میں جو مخصوص[br]حد کے شور کا سامنا کرتے ہیں 0:03:32.672,0:03:35.433 طویل عرصے پر محیط مدت کے لئے۔ 0:03:35.433,0:03:36.901 شور تناؤ ہے، 0:03:36.901,0:03:39.956 خصوصاً اگر آپ کا اس پر[br]جزوی یا بالکل بھی اختیار نہیں۔ 0:03:39.980,0:03:43.919 ہمارا جسم ایڈرینالین اور کورٹیسول جیسے [br]تناؤ کے ہارمون خارج کرتا ہے 0:03:43.943,0:03:46.831 جو تبدیلی کا باعث بنتے ہیں[br]ہمارے خون کی ترکیب میں، 0:03:46.855,0:03:49.151 اور ہمارے خون کی وریدوں کی ساخت میں، 0:03:49.175,0:03:53.730 جن میں صرف ایک رات شور کے بعد[br]سختی دیکھی گئی۔ 0:03:53.753,0:03:58.330 وبائی امراض کے علوم کے مطالعوں میں[br]شور میں رہنے سے تعلق نظر آتا ہے 0:03:58.354,0:04:01.799 بلند فشارِ خون کے بڑھے ہوئے خطرے سے، 0:04:01.823,0:04:03.844 دل کے دورے اور فالج کے حملے سے، 0:04:03.868,0:04:07.475 اور اگرچہ مجموعی طور پر خطرات[br]بڑھنے کا خدشہ کافی کم پے، 0:04:07.499,0:04:10.889 یہ پھر بھی ایک بڑا عوامی[br]صحت کا مسئلہ تشکیل دیتا ہے 0:04:10.913,0:04:13.177 کیونکہ شور ہر جگہ موجود ہے، 0:04:13.201,0:04:17.096 اور بہت سے لوگوں کو متعلقہ شور[br]کی حد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 0:04:17.096,0:04:20.382 ایک حالیہ مطالعے میں[br]معلوم ہوا کہ امریکی معاشرہ 0:04:20.406,0:04:24.922 ہر سال 390 کروڑ ڈالر بچا سکتا ہے 0:04:24.946,0:04:28.891 ماحولیاتی شور کا اثر[br]5 ڈیسی بل تک کم کر کے 0:04:28.915,0:04:32.918 صرف دل اور اس کی رگوں کی بیماری[br]کے علاج کا خرچہ بچا کر۔ 0:04:32.924,0:04:36.737 دیگر بیماریاں ہیں جیسا کہ[br]کینسر، ذیابیطس اور موٹاپا 0:04:36.761,0:04:39.092 جن کا تعلق شور میں رہنے[br]کے ساتھ جوڑا گیا ہے، 0:04:39.116,0:04:41.283 مگر ابھی ہمارے پاس کافی ثبوت نہیں 0:04:41.307,0:04:46.862 اس بات کو درحقیقت ثابت کرنے کے لیے[br]کہ شور ان بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ 0:04:46.872,0:04:50.553 تاہم شور کا ایک اور اہم اثر بے خوابی ہے۔ 0:04:50.577,0:04:53.615 نیند ایک بہت فعال طریقہ کار ہے[br]جو ہماری صحت بحال رکھتا ہے 0:04:53.639,0:04:56.562 اور ہمیں تیار کرتا ہے اگلے[br]جاگنے کے دورانیے کے لیے۔ 0:04:56.562,0:05:00.698 ایک خاموش سونے کا کمرہ وہ[br]بنیاد ہے جسے نیند کے محقق کہتے ہیں 0:05:00.722,0:05:02.986 ''ایک اچھی صحت بخش نیند۔'' 0:05:02.986,0:05:05.908 اور ہمارے سمعی نظام کا[br]ایک چوکیدارانہ فعل ہے۔ 0:05:05.932,0:05:09.122 یہ مسلسل ہمارے ماحول کی[br]نگرانی کرتا ہے خطرات کے لیے، 0:05:09.146,0:05:11.682 حتٰی کہ سونے کے دورانِ بھی۔ 0:05:11.682,0:05:16.522 تو خواب گاہ میں شور ہمارے سونے میں[br]تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے، 0:05:16.522,0:05:19.154 یہ ہمیں رات میں سوتے سے جگا سکتا ہے، 0:05:19.178,0:05:23.263 اور یہ رات میں ہمارے فشارِ خون[br]کو کم ہونے سے بچا سکتا ہے۔ 0:05:23.266,0:05:26.655 ہمارے خیال میں اگر شور کی وجہ سے[br]نیند میں پڑنے والا یہ خلل 0:05:26.679,0:05:28.689 مہینوں اور سالوں تک جاری رہے، 0:05:28.713,0:05:33.637 تو امراض قلب ہونے کے امکانات[br]میں اضافہ کی وجہ بن سکتا ہے۔ 0:05:33.637,0:05:38.146 بہرحال، ہم اکثر شور کے پیدا کردہ [br]نیند میں خلل سے ناواقف ہوتے ہیں، 0:05:38.170,0:05:41.159 کیونکہ سونے کے دوران ہم بیہوش ہوتے ہیں۔ 0:05:41.159,0:05:45.016 ماضی میں، ہم نے ٹریفک کے شور[br]کے نیند پر اثرات پر مطالعے کیے، 0:05:45.040,0:05:48.189 اور تحقیق میں زیرِ مشاہدہ افراد[br]اکثر صبح اٹھ کر کہتے، 0:05:48.189,0:05:50.760 ''آہ، میری رات بہت اچھی گزری،[br]میں فوراً سو گیا، 0:05:50.784,0:05:52.517 نیند سے حقیقتاً بیدار نہیں ہوا۔'' 0:05:52.541,0:05:55.328 جب ہم جسمانی اشارات کی طرف دیکھتے 0:05:55.328,0:05:57.310 جو ہم نے رات میں محفوظ کیے ہوتے، 0:05:57.314,0:05:59.643 ہم اکثر کئی دفعہ اٹھنا دیکھتے 0:05:59.647,0:06:02.713 اور ایک شدید بکھری ہوئی ساخت کی نیند۔ 0:06:02.717,0:06:08.230 یہ بیداریاں اتنی مختصر تھیں کہ[br]زیرِ مشاہدہ کو ہوش میں نہ لا سکتیں 0:06:08.254,0:06:11.145 اور یہ کہ وہ اگلی صبح ان کو یاد رکھتے، 0:06:11.169,0:06:14.253 مگر اس کے باوجود ان کا گہرا اثر ہو سکتا ہے 0:06:14.277,0:06:18.133 کہ ہماری نیند کتنی پرسکون ہے۔ 0:06:18.133,0:06:20.886 تو آواز کب بہت اونچی ہوتی ہے؟ 0:06:20.900,0:06:25.232 بہت اونچی آواز کا ایک واضح اشارہ یہ ہے[br]کہ جب آپ اپنا رویہ بدلنا شروع کردیں۔ 0:06:25.232,0:06:28.153 آپ کو اپنی بات سمجھانے[br]کے لیے اونچا بولنا پڑے، 0:06:28.177,0:06:30.855 یا آپ اپنے ٹیلی وژن کی آواز اونچی کر دیں۔ 0:06:30.855,0:06:34.349 آپ بیرونی جگہوں سے گریز کریں،[br]یا اپنی کھڑکی بند کر رہے ہوں۔ 0:06:34.356,0:06:37.012 آپ اپنا بیڈروم گھر کے تہہ خانے[br]میں منتقل کر رہے ہوں، 0:06:37.036,0:06:39.568 اور یہاں تک کہ آپ نے [br]صوتی محدودیت لگوائی ہو۔ 0:06:39.592,0:06:43.014 کئی لوگ کم شور والے[br]علاقوں میں منتقل ہو جائیں گے، 0:06:43.038,0:06:47.414 مگر ظاہر ہے کہ ہر کوئی[br]اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ 0:06:47.438,0:06:51.553 تو ہم اپنے صوتی ماحول کو بہتر[br]بنانے کے لیے ابھی کیا کر سکتے ہیں 0:06:51.577,0:06:54.466 اور اپنی صحت کی بہتر حفاظت کے لیے؟ 0:06:54.473,0:06:58.623 دیکھیں، سب سے پہلے تو، اگر کوئی[br]چیز بہت زیادہ اونچی ہے تو، آواز اٹھائیں۔ 0:06:58.643,0:07:01.312 مثلاً کئی فلم تھیٹر کے مالکان 0:07:01.336,0:07:06.001 یہ سمجھتے ہیں کہ صرف اونچا سننے[br]والے لوگ اب فلم دیکھنے جاتے ہیں۔ 0:07:06.026,0:07:09.004 اگر آپ شور کی شکایت کریں اور کچھ نہ ہو، 0:07:09.028,0:07:11.114 پیسوں کی واپسی کا تقاضا[br]کریں اور چلے جائیں۔ 0:07:11.138,0:07:15.048 یہ وہ زبان ہے جو عام طور[br]پر منتظمین سمجھتے ہیں۔ 0:07:15.099,0:07:18.360 اس کے علاوہ، اپنے بچوں سے شور[br]کے صحت پر اثرات سے متعلق بات کریں 0:07:18.384,0:07:23.355 اور یہ کہ آج اونچی موسیقی سننے[br]کے اثرات ان کے بڑھاپے میں ہوں گے۔ 0:07:23.391,0:07:26.454 آپ اپنا بیڈروم گھر کی خاموش[br]والی طرف بھی منتقل کر سکتے ہیں، 0:07:26.478,0:07:30.176 جہاں آپ کی اپنی عمارت آپ کو[br]ٹریفک کے شور سے تحفظ دیتی ہو۔ 0:07:30.176,0:07:32.652 اگر آپ کوئی جگہ کرائے پر[br]لینا یا خریدنا چاہ رہے ہیں، 0:07:32.676,0:07:34.969 تو کم شور کو اپنی ترجیح بنائیں۔ 0:07:34.970,0:07:37.848 دن کے مختلف اوقات میں اس جگہ پر جائیں 0:07:37.872,0:07:41.029 اور پڑوسیوں سے شور کے بارے میں بات کریں۔ 0:07:41.048,0:07:45.120 آپ سفر کے دوران شور کم کرنے والے [br]ہیڈ فون استعمال کر سکتے ہیں 0:07:45.144,0:07:49.145 یا اگر آپ کے دفتر کے پس منظر[br]میں آواز کی حد زیادہ ہے۔ 0:07:49.157,0:07:51.689 عام طور پر، خاموش جگہیں تلاش کریں، 0:07:51.713,0:07:55.233 خصوصاً ہفتے کے آخر میں[br]یا جب آپ چھٹی پر ہوں۔ 0:07:55.257,0:07:58.455 اپنے نظام کو پرسکون ہونے دیں۔ 0:07:58.473,0:08:00.870 میں نے، خصوصاً اس گفتگو کے لئے، 0:08:00.894,0:08:04.379 چار سال پہلے جاپان میں ایک[br]شور کی کانفرنس میں شرکت کی۔ 0:08:04.383,0:08:08.064 جب میں امریکہ واپس آیا[br]اور ہوائی اڈے میں داخل ہوا، 0:08:08.088,0:08:10.549 آواز کی ایک دیوار مجھ سے ٹکرائی۔ 0:08:10.549,0:08:12.651 یہ ہمیں بتاتا ہے کہ اب[br]ہمیں کوئی احساس نہیں 0:08:12.675,0:08:15.457 صوتی آلودگی کے اس درجے کا[br]جس کا ہم مسلسل سامنا کر رہے ہیں 0:08:15.481,0:08:20.220 اور یہ کہ ہم خاموش جگہوں سے[br]کتنا زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 0:08:20.220,0:08:22.951 ہم شور کے متعلق مزید کیا کر سکتے ہیں؟ 0:08:22.975,0:08:26.971 دیکھیں، کسی بھی کاربن چھاپے کی[br]طرح، ہم سب کا ایک شور کا چھاپہ ہے، 0:08:26.995,0:08:30.846 اور کچھ چیزیں ہیں جو ہم اس شور کے[br]چھاپے کو کم کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ 0:08:30.846,0:08:36.223 مثلاً، ہفتے کی صبح 7 بجے اپنے[br]لان کی گھاس کاٹنا مت شروع کردیں۔ 0:08:36.223,0:08:38.127 آپ کے پڑوسی آپ کے شکرگزار ہوں گے۔ 0:08:38.127,0:08:41.097 یا پتے جمع کرنے والی مشین کی[br]جگہ صفائی والا کانٹا استعمال کریں۔ 0:08:41.097,0:08:45.189 عام طور پر، شور میں کمی اس[br]کی ابتداء میں زیادہ مناسب ہے، 0:08:45.213,0:08:47.832 تو جب بھی آپ خریدنا[br]چاہ رہے ہیں ایک نئی گاڑی، 0:08:47.856,0:08:50.594 ائیرکنڈیشننگ یونٹ، بلینڈر، جو آپ چاہیں، 0:08:50.618,0:08:52.882 تو کم آواز کو اپنی ترجیح بنائیں۔ 0:08:52.889,0:08:56.625 کئی کارخانہ دار اپنی مشین کی پیدا[br]ہونے والی آواز کی حد تحریر کریں گے، 0:08:56.649,0:08:59.026 اور کچھ تو اس کے ساتھ[br]تشہیر بھی کرتے ہیں۔ 0:08:59.026,0:09:01.764 ان معلومات کو استعمال کریں۔ 0:09:01.764,0:09:05.985 کئی لوگوں کا خیال ہے کہ شور کے متعلق مضبوط[br]قوانین اور ان کا نفاذ اچھا خیال ہیں، 0:09:06.009,0:09:08.134 اور شاید واضح حل بھی، 0:09:08.158,0:09:10.210 مگر یہ اتنا آسان نہیں جتنا آپ کا خیال ہے، 0:09:10.234,0:09:13.073 کیونکہ بہت سی ایسی سرگرمیاں[br]جو شور پیدا کرتی ہیں 0:09:13.097,0:09:15.349 وہ آمدنی کا ذریعہ بھی ہیں۔ 0:09:15.349,0:09:20.789 ایک ہوائی اڈے اور اس سے[br]منسلک تمام کاروباروں کا سوچیں۔ 0:09:20.801,0:09:24.423 ہماری تحقیق سیاست دانوں کو[br]بتاتی ہے کہ شور کی کس حد کا 0:09:24.447,0:09:26.612 وہ صحت پر کیا امکانی اثر دیکھ سکتے ہیں، 0:09:26.636,0:09:30.348 اور یہ معاون ہے شور کے[br]لیے بہتر حکمتِ عملی بنانے میں۔ 0:09:30.348,0:09:32.957 قیاس ہے کہ رابرٹ کاچ نے ایک بار کہا، 0:09:32.981,0:09:39.011 '' ایک دن انسان شور سے مسلسل [br]لڑے گا جیسے ہیضہ سے یا کیڑوں سے۔'' 0:09:39.011,0:09:40.582 میرا خیال ہے ہم پہنچ گئے ہیں، 0:09:40.606,0:09:42.957 اور مجھے امید ہے کہ ہم یہ[br]لڑائی جیت جائیں گے، 0:09:42.981,0:09:47.207 اور جب ایسا کرلیں، تو ہم سب[br]ایک اچھا، خاموش جشن منا سکیں گے۔ 0:09:47.231,0:09:48.318 (قہقہے) 0:09:48.342,0:09:49.515 شکریہ۔ 0:09:49.539,0:09:51.796 (تالیاں)