1 00:00:03,311 --> 00:00:09,768 کیا آپ یہ سن رہے ہیں؟ 2 00:00:09,777 --> 00:00:13,030 کیا آپ کو معلوم ہے یہ کیا ہے؟ 3 00:00:13,030 --> 00:00:14,783 خاموشی۔ 4 00:00:14,783 --> 00:00:17,444 خاموشی کی آواز۔ 5 00:00:17,448 --> 00:00:20,142 سائمن اور گارفنکل نے اس کے بارے میں ایک گیت لکھا۔ 6 00:00:20,166 --> 00:00:23,311 مگر آج کل خاموشی کافی نایاب شے ہے، 7 00:00:23,335 --> 00:00:27,118 اور ہم سب اس کی قیمت چکا رہے ہیں اپنی صحت کی صورت میں ۔۔ 8 00:00:27,142 --> 00:00:30,856 حیران کن طور پر ایک بڑی قیمت، جیسا کہ سامنے آ رہا ہے۔ 9 00:00:30,856 --> 00:00:34,609 خوش قسمتی سے، کچھ ایسا ہے جو ہم ابھی کر سکتے ہیں، 10 00:00:34,633 --> 00:00:37,515 انفرادی اور اجتماعی طور پر دونوں طرح، 11 00:00:37,539 --> 00:00:39,420 اپنی صحت کی حفاظت کے لیے 12 00:00:39,444 --> 00:00:44,706 اور خاموشی کی آواز سے ہمیں جو زیادہ فائدے مل سکتے ہیں ان کے لیے۔ 13 00:00:44,727 --> 00:00:48,735 میرے خیال میں آپ میں سے زیادہ تر کو علم ہے کہ بہت زیادہ شور سماعت کے لیے نقصان دہ ہے۔ 14 00:00:48,759 --> 00:00:52,627 جب بھی آپ کسی کنسرٹ یا بار سے باہر آتے ہیں اور آپ کے کانوں میں گھنٹیاں بجتی ہیں، 15 00:00:52,651 --> 00:00:55,892 تو آپ یقین کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی سماعت کو کچھ نقصان پہنچا چکے ہیں، 16 00:00:55,916 --> 00:00:57,636 ممکنہ طور پر دائمی۔ 17 00:00:57,636 --> 00:00:59,803 اور یہ بہت اہم ہے۔ 18 00:00:59,803 --> 00:01:04,833 البتہ، شور سماعت کے علاوہ ہماری صحت پر کئی مختلف طریقوں سے اثرانداز ہوتا ہے۔ 19 00:01:04,846 --> 00:01:06,668 یہ کم جانے جاتے ہیں، 20 00:01:06,668 --> 00:01:11,426 مگر یہ بالکل اتنے ہی خطرناک ہیں جتنا کہ سمعی اثرات۔ 21 00:01:11,430 --> 00:01:14,291 تو شور سے متعلق بات کرتے ہوئے ہماری کیا مراد ہے؟ 22 00:01:14,291 --> 00:01:17,380 ویسے، شور کی تعریف ان چاہی آواز کے طور پر کی جاتی ہے، 23 00:01:17,404 --> 00:01:21,001 اور ویسے یہ مشتمل ہے دونوں پر، ایک مادی عنصر، آواز، 24 00:01:21,025 --> 00:01:23,014 اور ایک نفسیاتی عنصر، 25 00:01:23,038 --> 00:01:26,240 وہ عوامل جو اس آواز کو ان چاہا بناتے ہیں۔ 26 00:01:26,264 --> 00:01:28,969 اس کی بہت اچھی مثال ایک راک کنسرٹ ہے۔ 27 00:01:28,969 --> 00:01:33,310 راک کنسرٹ میں شریک ایک شخص, 100 ڈیسی بل میں گھرا ہوا، 28 00:01:33,334 --> 00:01:36,047 موسیقی کو شور نہیں سمجھتا۔ 29 00:01:36,047 --> 00:01:39,985 وہ شخص اس بینڈ کو پسند کرتا ہے، اور اس نے ٹکٹ کے 100 ڈالر بھی ادا کیے ہیں، 30 00:01:40,009 --> 00:01:44,462 تو چاہے موسیقی کتنی بھی اونچی ہو، وہ شخص اس کو شور نہیں سمجھتا۔ 31 00:01:44,462 --> 00:01:49,492 اس کے برعکس، ایک شخص کا تصور کریں جو کنسرٹ ہال سے کچھ فاصلے پر رہتا ہے۔ 32 00:01:49,492 --> 00:01:52,105 وہ شخص ایک کتاب پڑھنے کی کوشش کر رہا ہے، 33 00:01:52,129 --> 00:01:55,071 مگر موسیقی کی وجہ سے توجہ نہیں دے پا رہا۔ 34 00:01:55,095 --> 00:01:58,809 اور اگرچہ اس صورت حال میں آواز کا دباؤ کافی کم ہے، 35 00:01:58,833 --> 00:02:01,649 یہ شخص بہرحال موسیقی کو شور سمجھتا ہے، 36 00:02:01,673 --> 00:02:08,866 اور اس کے نتیجے میں، آنے والے وقت میں صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ 37 00:02:08,875 --> 00:02:12,670 تو خاموش جگہیں اتنی اہم کیوں ہیں؟ 38 00:02:12,670 --> 00:02:17,057 کیونکہ شور سماعت کے علاوہ ہماری صحت پر کئی طریقوں سے اثرانداز ہوتا ہے۔ 39 00:02:17,057 --> 00:02:23,163 بہرحال، خاموش جگہیں ڈھونڈنا مشکل ہوتا جا رہا ہے 40 00:02:23,187 --> 00:02:26,824 مستقل بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دور میں، 41 00:02:26,848 --> 00:02:28,594 بڑھتی ہوئی شہری آبادی، 42 00:02:28,618 --> 00:02:31,147 تعمیراتی جگہیں، ائیرکنڈشنگ یونٹ، 43 00:02:31,147 --> 00:02:33,195 پتے اڑانے والی اور گھاس کاٹنے کی مشینیں، 44 00:02:33,195 --> 00:02:36,178 بیرونی کنسرٹ اور شراب خانے، نجی موسیقی کے آلات، 45 00:02:36,202 --> 00:02:38,928 اور صبح کے 3 بجے تک جشن مناتے آپ کے پڑوسی۔ 46 00:02:38,952 --> 00:02:40,598 اُف! 47 00:02:40,622 --> 00:02:44,439 2011 میں عالمی ادارہِ صحت نے تخمینہ لگایا 48 00:02:44,463 --> 00:02:50,347 کہ ہر سال زندگی کے 16 لاکھ صحت مند سال ضائع ہو جاتے ہیں 49 00:02:50,371 --> 00:02:52,920 ماحولیاتی شور کی وجہ سے 50 00:02:52,944 --> 00:02:57,046 صرف مغربی یورپی ممالک میں ہی۔ 51 00:02:57,046 --> 00:03:00,903 شور کا ایک اہم اثر یہ ہے کہ اس سے رابطے میں پریشانی ہوتی ہے۔ 52 00:03:00,903 --> 00:03:03,850 آپ کو اپنی بات سمجھانے کے لیے آواز اونچی کرنا پڑ سکتی ہے۔ 53 00:03:03,874 --> 00:03:07,628 انتہائی صورت میں، آپ کو اپنی بات روکنی بھی پڑ سکتی ہے۔ 54 00:03:07,636 --> 00:03:11,633 شور والے ماحول میں بات کے غلط سمجھے جانے کا بھی زیادہ امکان ہوتا ہے۔ 55 00:03:11,657 --> 00:03:14,994 ممکنہ طور پر یہ سب وجوہات ہیں جن کی وجہ سے مطالعے سے معلوم ہوا 56 00:03:15,018 --> 00:03:18,496 کہ جو بچے شور والے علاقوں میں سکول جاتے ہیں 57 00:03:18,520 --> 00:03:23,712 ان کا اپنے ساتھیوں میں علمی کارکردگی میں پیچھے رہ جانے کا زیادہ امکان ہے۔ 58 00:03:23,721 --> 00:03:26,312 شور کا صحت پر ایک اور اہم اثر 59 00:03:26,336 --> 00:03:29,325 دل اور اس کی رگوں کی بیماری کا بڑھا ہوا امکان ہے 60 00:03:29,349 --> 00:03:32,648 ان لوگوں میں جو مخصوص حد کے شور کا سامنا کرتے ہیں 61 00:03:32,672 --> 00:03:35,433 طویل عرصے پر محیط مدت کے لئے۔ 62 00:03:35,433 --> 00:03:36,901 شور تناؤ ہے، 63 00:03:36,901 --> 00:03:39,956 خصوصاً اگر آپ کا اس پر جزوی یا بالکل بھی اختیار نہیں۔ 64 00:03:39,980 --> 00:03:43,919 ہمارا جسم ایڈرینالین اور کورٹیسول جیسے تناؤ کے ہارمون خارج کرتا ہے 65 00:03:43,943 --> 00:03:46,831 جو تبدیلی کا باعث بنتے ہیں ہمارے خون کی ترکیب میں، 66 00:03:46,855 --> 00:03:49,151 اور ہمارے خون کی وریدوں کی ساخت میں، 67 00:03:49,175 --> 00:03:53,730 جن میں صرف ایک رات شور کے بعد سختی دیکھی گئی۔ 68 00:03:53,753 --> 00:03:58,330 وبائی امراض کے علوم کے مطالعوں میں شور میں رہنے سے تعلق نظر آتا ہے 69 00:03:58,354 --> 00:04:01,799 بلند فشارِ خون کے بڑھے ہوئے خطرے سے، 70 00:04:01,823 --> 00:04:03,844 دل کے دورے اور فالج کے حملے سے، 71 00:04:03,868 --> 00:04:07,475 اور اگرچہ مجموعی طور پر خطرات بڑھنے کا خدشہ کافی کم پے، 72 00:04:07,499 --> 00:04:10,889 یہ پھر بھی ایک بڑا عوامی صحت کا مسئلہ تشکیل دیتا ہے 73 00:04:10,913 --> 00:04:13,177 کیونکہ شور ہر جگہ موجود ہے، 74 00:04:13,201 --> 00:04:17,096 اور بہت سے لوگوں کو متعلقہ شور کی حد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 75 00:04:17,096 --> 00:04:20,382 ایک حالیہ مطالعے میں معلوم ہوا کہ امریکی معاشرہ 76 00:04:20,406 --> 00:04:24,922 ہر سال 390 کروڑ ڈالر بچا سکتا ہے 77 00:04:24,946 --> 00:04:28,891 ماحولیاتی شور کا اثر 5 ڈیسی بل تک کم کر کے 78 00:04:28,915 --> 00:04:32,918 صرف دل اور اس کی رگوں کی بیماری کے علاج کا خرچہ بچا کر۔ 79 00:04:32,924 --> 00:04:36,737 دیگر بیماریاں ہیں جیسا کہ کینسر، ذیابیطس اور موٹاپا 80 00:04:36,761 --> 00:04:39,092 جن کا تعلق شور میں رہنے کے ساتھ جوڑا گیا ہے، 81 00:04:39,116 --> 00:04:41,283 مگر ابھی ہمارے پاس کافی ثبوت نہیں 82 00:04:41,307 --> 00:04:46,862 اس بات کو درحقیقت ثابت کرنے کے لیے کہ شور ان بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ 83 00:04:46,872 --> 00:04:50,553 تاہم شور کا ایک اور اہم اثر بے خوابی ہے۔ 84 00:04:50,577 --> 00:04:53,615 نیند ایک بہت فعال طریقہ کار ہے جو ہماری صحت بحال رکھتا ہے 85 00:04:53,639 --> 00:04:56,562 اور ہمیں تیار کرتا ہے اگلے جاگنے کے دورانیے کے لیے۔ 86 00:04:56,562 --> 00:05:00,698 ایک خاموش سونے کا کمرہ وہ بنیاد ہے جسے نیند کے محقق کہتے ہیں 87 00:05:00,722 --> 00:05:02,986 ''ایک اچھی صحت بخش نیند۔'' 88 00:05:02,986 --> 00:05:05,908 اور ہمارے سمعی نظام کا ایک چوکیدارانہ فعل ہے۔ 89 00:05:05,932 --> 00:05:09,122 یہ مسلسل ہمارے ماحول کی نگرانی کرتا ہے خطرات کے لیے، 90 00:05:09,146 --> 00:05:11,682 حتٰی کہ سونے کے دورانِ بھی۔ 91 00:05:11,682 --> 00:05:16,522 تو خواب گاہ میں شور ہمارے سونے میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے، 92 00:05:16,522 --> 00:05:19,154 یہ ہمیں رات میں سوتے سے جگا سکتا ہے، 93 00:05:19,178 --> 00:05:23,263 اور یہ رات میں ہمارے فشارِ خون کو کم ہونے سے بچا سکتا ہے۔ 94 00:05:23,266 --> 00:05:26,655 ہمارے خیال میں اگر شور کی وجہ سے نیند میں پڑنے والا یہ خلل 95 00:05:26,679 --> 00:05:28,689 مہینوں اور سالوں تک جاری رہے، 96 00:05:28,713 --> 00:05:33,637 تو امراض قلب ہونے کے امکانات میں اضافہ کی وجہ بن سکتا ہے۔ 97 00:05:33,637 --> 00:05:38,146 بہرحال، ہم اکثر شور کے پیدا کردہ نیند میں خلل سے ناواقف ہوتے ہیں، 98 00:05:38,170 --> 00:05:41,159 کیونکہ سونے کے دوران ہم بیہوش ہوتے ہیں۔ 99 00:05:41,159 --> 00:05:45,016 ماضی میں، ہم نے ٹریفک کے شور کے نیند پر اثرات پر مطالعے کیے، 100 00:05:45,040 --> 00:05:48,189 اور تحقیق میں زیرِ مشاہدہ افراد اکثر صبح اٹھ کر کہتے، 101 00:05:48,189 --> 00:05:50,760 ''آہ، میری رات بہت اچھی گزری، میں فوراً سو گیا، 102 00:05:50,784 --> 00:05:52,517 نیند سے حقیقتاً بیدار نہیں ہوا۔'' 103 00:05:52,541 --> 00:05:55,328 جب ہم جسمانی اشارات کی طرف دیکھتے 104 00:05:55,328 --> 00:05:57,310 جو ہم نے رات میں محفوظ کیے ہوتے، 105 00:05:57,314 --> 00:05:59,643 ہم اکثر کئی دفعہ اٹھنا دیکھتے 106 00:05:59,647 --> 00:06:02,713 اور ایک شدید بکھری ہوئی ساخت کی نیند۔ 107 00:06:02,717 --> 00:06:08,230 یہ بیداریاں اتنی مختصر تھیں کہ زیرِ مشاہدہ کو ہوش میں نہ لا سکتیں 108 00:06:08,254 --> 00:06:11,145 اور یہ کہ وہ اگلی صبح ان کو یاد رکھتے، 109 00:06:11,169 --> 00:06:14,253 مگر اس کے باوجود ان کا گہرا اثر ہو سکتا ہے 110 00:06:14,277 --> 00:06:18,133 کہ ہماری نیند کتنی پرسکون ہے۔ 111 00:06:18,133 --> 00:06:20,886 تو آواز کب بہت اونچی ہوتی ہے؟ 112 00:06:20,900 --> 00:06:25,232 بہت اونچی آواز کا ایک واضح اشارہ یہ ہے کہ جب آپ اپنا رویہ بدلنا شروع کردیں۔ 113 00:06:25,232 --> 00:06:28,153 آپ کو اپنی بات سمجھانے کے لیے اونچا بولنا پڑے، 114 00:06:28,177 --> 00:06:30,855 یا آپ اپنے ٹیلی وژن کی آواز اونچی کر دیں۔ 115 00:06:30,855 --> 00:06:34,349 آپ بیرونی جگہوں سے گریز کریں، یا اپنی کھڑکی بند کر رہے ہوں۔ 116 00:06:34,356 --> 00:06:37,012 آپ اپنا بیڈروم گھر کے تہہ خانے میں منتقل کر رہے ہوں، 117 00:06:37,036 --> 00:06:39,568 اور یہاں تک کہ آپ نے صوتی محدودیت لگوائی ہو۔ 118 00:06:39,592 --> 00:06:43,014 کئی لوگ کم شور والے علاقوں میں منتقل ہو جائیں گے، 119 00:06:43,038 --> 00:06:47,414 مگر ظاہر ہے کہ ہر کوئی اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ 120 00:06:47,438 --> 00:06:51,553 تو ہم اپنے صوتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ابھی کیا کر سکتے ہیں 121 00:06:51,577 --> 00:06:54,466 اور اپنی صحت کی بہتر حفاظت کے لیے؟ 122 00:06:54,473 --> 00:06:58,623 دیکھیں، سب سے پہلے تو، اگر کوئی چیز بہت زیادہ اونچی ہے تو، آواز اٹھائیں۔ 123 00:06:58,643 --> 00:07:01,312 مثلاً کئی فلم تھیٹر کے مالکان 124 00:07:01,336 --> 00:07:06,001 یہ سمجھتے ہیں کہ صرف اونچا سننے والے لوگ اب فلم دیکھنے جاتے ہیں۔ 125 00:07:06,026 --> 00:07:09,004 اگر آپ شور کی شکایت کریں اور کچھ نہ ہو، 126 00:07:09,028 --> 00:07:11,114 پیسوں کی واپسی کا تقاضا کریں اور چلے جائیں۔ 127 00:07:11,138 --> 00:07:15,048 یہ وہ زبان ہے جو عام طور پر منتظمین سمجھتے ہیں۔ 128 00:07:15,099 --> 00:07:18,360 اس کے علاوہ، اپنے بچوں سے شور کے صحت پر اثرات سے متعلق بات کریں 129 00:07:18,384 --> 00:07:23,355 اور یہ کہ آج اونچی موسیقی سننے کے اثرات ان کے بڑھاپے میں ہوں گے۔ 130 00:07:23,391 --> 00:07:26,454 آپ اپنا بیڈروم گھر کی خاموش والی طرف بھی منتقل کر سکتے ہیں، 131 00:07:26,478 --> 00:07:30,176 جہاں آپ کی اپنی عمارت آپ کو ٹریفک کے شور سے تحفظ دیتی ہو۔ 132 00:07:30,176 --> 00:07:32,652 اگر آپ کوئی جگہ کرائے پر لینا یا خریدنا چاہ رہے ہیں، 133 00:07:32,676 --> 00:07:34,969 تو کم شور کو اپنی ترجیح بنائیں۔ 134 00:07:34,970 --> 00:07:37,848 دن کے مختلف اوقات میں اس جگہ پر جائیں 135 00:07:37,872 --> 00:07:41,029 اور پڑوسیوں سے شور کے بارے میں بات کریں۔ 136 00:07:41,048 --> 00:07:45,120 آپ سفر کے دوران شور کم کرنے والے ہیڈ فون استعمال کر سکتے ہیں 137 00:07:45,144 --> 00:07:49,145 یا اگر آپ کے دفتر کے پس منظر میں آواز کی حد زیادہ ہے۔ 138 00:07:49,157 --> 00:07:51,689 عام طور پر، خاموش جگہیں تلاش کریں، 139 00:07:51,713 --> 00:07:55,233 خصوصاً ہفتے کے آخر میں یا جب آپ چھٹی پر ہوں۔ 140 00:07:55,257 --> 00:07:58,455 اپنے نظام کو پرسکون ہونے دیں۔ 141 00:07:58,473 --> 00:08:00,870 میں نے، خصوصاً اس گفتگو کے لئے، 142 00:08:00,894 --> 00:08:04,379 چار سال پہلے جاپان میں ایک شور کی کانفرنس میں شرکت کی۔ 143 00:08:04,383 --> 00:08:08,064 جب میں امریکہ واپس آیا اور ہوائی اڈے میں داخل ہوا، 144 00:08:08,088 --> 00:08:10,549 آواز کی ایک دیوار مجھ سے ٹکرائی۔ 145 00:08:10,549 --> 00:08:12,651 یہ ہمیں بتاتا ہے کہ اب ہمیں کوئی احساس نہیں 146 00:08:12,675 --> 00:08:15,457 صوتی آلودگی کے اس درجے کا جس کا ہم مسلسل سامنا کر رہے ہیں 147 00:08:15,481 --> 00:08:20,220 اور یہ کہ ہم خاموش جگہوں سے کتنا زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ 148 00:08:20,220 --> 00:08:22,951 ہم شور کے متعلق مزید کیا کر سکتے ہیں؟ 149 00:08:22,975 --> 00:08:26,971 دیکھیں، کسی بھی کاربن چھاپے کی طرح، ہم سب کا ایک شور کا چھاپہ ہے، 150 00:08:26,995 --> 00:08:30,846 اور کچھ چیزیں ہیں جو ہم اس شور کے چھاپے کو کم کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔ 151 00:08:30,846 --> 00:08:36,223 مثلاً، ہفتے کی صبح 7 بجے اپنے لان کی گھاس کاٹنا مت شروع کردیں۔ 152 00:08:36,223 --> 00:08:38,127 آپ کے پڑوسی آپ کے شکرگزار ہوں گے۔ 153 00:08:38,127 --> 00:08:41,097 یا پتے جمع کرنے والی مشین کی جگہ صفائی والا کانٹا استعمال کریں۔ 154 00:08:41,097 --> 00:08:45,189 عام طور پر، شور میں کمی اس کی ابتداء میں زیادہ مناسب ہے، 155 00:08:45,213 --> 00:08:47,832 تو جب بھی آپ خریدنا چاہ رہے ہیں ایک نئی گاڑی، 156 00:08:47,856 --> 00:08:50,594 ائیرکنڈیشننگ یونٹ، بلینڈر، جو آپ چاہیں، 157 00:08:50,618 --> 00:08:52,882 تو کم آواز کو اپنی ترجیح بنائیں۔ 158 00:08:52,889 --> 00:08:56,625 کئی کارخانہ دار اپنی مشین کی پیدا ہونے والی آواز کی حد تحریر کریں گے، 159 00:08:56,649 --> 00:08:59,026 اور کچھ تو اس کے ساتھ تشہیر بھی کرتے ہیں۔ 160 00:08:59,026 --> 00:09:01,764 ان معلومات کو استعمال کریں۔ 161 00:09:01,764 --> 00:09:05,985 کئی لوگوں کا خیال ہے کہ شور کے متعلق مضبوط قوانین اور ان کا نفاذ اچھا خیال ہیں، 162 00:09:06,009 --> 00:09:08,134 اور شاید واضح حل بھی، 163 00:09:08,158 --> 00:09:10,210 مگر یہ اتنا آسان نہیں جتنا آپ کا خیال ہے، 164 00:09:10,234 --> 00:09:13,073 کیونکہ بہت سی ایسی سرگرمیاں جو شور پیدا کرتی ہیں 165 00:09:13,097 --> 00:09:15,349 وہ آمدنی کا ذریعہ بھی ہیں۔ 166 00:09:15,349 --> 00:09:20,789 ایک ہوائی اڈے اور اس سے منسلک تمام کاروباروں کا سوچیں۔ 167 00:09:20,801 --> 00:09:24,423 ہماری تحقیق سیاست دانوں کو بتاتی ہے کہ شور کی کس حد کا 168 00:09:24,447 --> 00:09:26,612 وہ صحت پر کیا امکانی اثر دیکھ سکتے ہیں، 169 00:09:26,636 --> 00:09:30,348 اور یہ معاون ہے شور کے لیے بہتر حکمتِ عملی بنانے میں۔ 170 00:09:30,348 --> 00:09:32,957 قیاس ہے کہ رابرٹ کاچ نے ایک بار کہا، 171 00:09:32,981 --> 00:09:39,011 '' ایک دن انسان شور سے مسلسل لڑے گا جیسے ہیضہ سے یا کیڑوں سے۔'' 172 00:09:39,011 --> 00:09:40,582 میرا خیال ہے ہم پہنچ گئے ہیں، 173 00:09:40,606 --> 00:09:42,957 اور مجھے امید ہے کہ ہم یہ لڑائی جیت جائیں گے، 174 00:09:42,981 --> 00:09:47,207 اور جب ایسا کرلیں، تو ہم سب ایک اچھا، خاموش جشن منا سکیں گے۔ 175 00:09:47,231 --> 00:09:48,318 (قہقہے) 176 00:09:48,342 --> 00:09:49,515 شکریہ۔ 177 00:09:49,539 --> 00:09:51,796 (تالیاں)