-
انٹرنیٹ | تاریں، کیبلز اور Wi-Fi
-
میرا نام ٹیس ونلاک ہے، میں گوگل میں
-
سافٹ ویئر انجینئر ہوں۔ یہاں ایک سوال ہے: ایک تصویر، متن پیغام، یا
ای میل ایک آلہ سے دوسرے آلے کو کیسی
-
بھیجی جاتی ہے؟ یہ جادو نہیں ہے، یہ انٹرنیٹ ہے۔
معلومات کو منتقل کرنے کے لئے بنایا گیا ایک ٹھوس، مادی نظام۔
-
انٹرنیٹ کافی حد تک ایک ڈاک سروس جیسا ہے، لیکن
مادی سامان جو بھیجا جاتا ہے قدرے
-
مختلف ہوتا ہے۔ ڈبوں اور لفافوں کے بجائے، انٹرنیٹ
بائنری متعلق معلومات بھیجتا ہے۔
-
معلومات بٹس سے بنتی ہے۔ ایک بٹ کو متضاد کے کسی بھی
جوڑے کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے:
-
آن یا آف، ہاں یا نہیں۔ ہم عام طور پر 1 کا معنی
آن، یا 0 معنی آف استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ بٹ کی دو ممکنہ حالتیں
-
ہوتی ہیں ہم اسے بائنری کوڈ کہتے ہیں۔ 8
آٹھ بٹس یکجا ہو کر 1 بائٹ بناتی ہیں۔ 1000 بائٹس مل کر
-
ایک کلو بائٹ ہو جاتا ہے۔ 1000 کلو بائٹ
ایک میگا بائٹ ہے۔ ایک گانے کو عام طور پر تقریبا 3-4MB کا
-
استعمال کرکے انکوڈ کیا جاتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے یہ
کوئی تصویر، ویڈیو، یا گانا ہے، انٹرنیٹ پر
-
موجود ہر چیز کی بٹس میں نمائندگی کی جاتی ہے اور بٹس کے طور پر اردگرد
بھیجا جاتا ہے۔ یہ معلومات کے ایٹم ہیں۔
-
لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہم مادی طور پر 1
اور 0 ایک جگہ سے دوسرے مقام پر یا ایک شخص سے دوسرے
-
کو بھیج رہے ہیں۔ تو یہ مادی مواد کیا ہے جو
دراصل تاروں اور ہوائی راستوں سے
-
بھیجا جاتا ہے؟ ٹھیک ہے، آئیں یہاں ایک چھوٹی سی مثال
دیکھتے کہ انسان ایک جگہ سے دوسری جگہ
-
معلومات بھیجنے کے لئے کس طرح فزیکل
طور پر مواصلت کر سکتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ
-
ہم 1 کے لئے 1 لائٹ آن یا 0 کے لئے آف کر سکتے ہیں
۔ یا مورس کوڈ میں بیپ یا اسی طرح کی
-
چیزوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ طریقے کام تو کرتے ہیں لیکن وہ
واقعی بہت سست، غلطی کا امکان رکھنے والے، اور مکمل طور پر انسانوں پر
-
انحصار کرتے ہیں تو ہمیں واقعی ایک مشین کی ضرورت ہے۔
پوری تاریخ میں، ہم نے بہت سارے سسٹم بنائے ہیں
-
جو حقیقت میں اس بائنری معلومات کو مختلف اقسام کے
مادی ذرائع کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
-
آجکل، ہم بٹس کو بجلی، روشنی اور ریڈیائی لہروں
کے ذریعہ مادی طور پر بھیجتے ہیں۔ بجلی کے ذریعہ ایک بٹ بھیجنے کے لئے،
-
تصور کریں کہ آپ کے پاس تانبے کے تار
سے جڑے ہوئے دو لائٹ بلب ہیں۔ اگر ایک آلہ آپریٹر بجلی بحال کرتا ہے
-
تو لائٹ بلب روشن ہو جاتا
ہے۔ اگر بجلی نہیں، تو پھر لائٹ بھی نہیں۔ اگر
-
دونوں سروں پر آپریٹر اس بات پر متفق
ہیں کہ لائٹ آن کا مطلب 1 اور لائٹ آف کا مطلب 0 ہے،
-
تو پھر ہمارے پاس ایک شخص سے دوسرے افراد کو بجلی کا
استعمال کرتے ہوئے معلومات کے بٹس بھیجنے کا نظام موجود ہے۔ لیکن
-
ہمیں چھوٹا سا مسئلہ درپیش ہے، اگر آپکو لگاتار ایک ترتیب میں
پانچ بار 0 بھیجنے کی ضرورت ہے،
-
تو آپ ایسا کس طرح سے کر سکتے ہیں کہ کوئی
بھی شخص 0 کی تعداد کو اصل میں گن سکے؟
-
ٹھیک اس کا حل گھڑی یا
ٹائمر متعارف کرانا ہے۔ آپریٹرز اس بات پر اتفاق کر سکتے ہیں
-
کہ بھیجنے والا 1 بٹ فی سیکنڈ بھیجے گا اور
وصول کنندہ بیٹھ کر ہر ایک سیکنڈ کو ریکارڈ کرے گا
-
اور دیکھے گا کہ لائن پر کیا ہے۔ ایک ترتیب میں
پانچ 0 بھیجنے کے لئے، آپ صرف لائٹ آف کر دیں،
-
5 سیکنڈ انتظار کریں، لائن کے دوسرے سرے پر
موجود شخص تمام 5 سیکنڈز لکھ لے گا۔
-
لگاتار پانچ 1 کے لئے، اسے آن کریں، 5 سیکنڈز تک انتظار کریں،
ہر سیکنڈ لکھ لیں۔ ظاہر ہے کہ ہم ایک بٹ فی سیکنڈ کے
-
مقابلے میں چیزوں کو تھوڑا تیز بھیجنا چاہیں گے،
لہذا ہمیں اپنی بینڈوتھ یعنی آلے کی زیادہ
-
سے زیادہ ترسیل کی گنجائش کو بڑھانا
ہوگا۔ بینڈوتھ کو بٹ ریٹ کے ذریعہ ماپا جاتا
-
ہے، جو کہ ان بٹس کی تعداد ہے جسے ہم عموماً
سیکنڈز میں پیمائش کی جانے والی ایک متعین مدت میں
-
بھیج سکتے ہیں۔ رفتار کی ایک مختلف پیمائش لیٹنسی ہے،
یا وقت کی وہ مقدار جو یہ ایک سے
-
دوسری جگہ، ذریعہ سے درخواست کرنے
والے آلہ تک سفر کے لئے لیتی ہے۔
-
ہماری انسانی مشابہت میں، ایک بٹ فی سیکنڈ
کافی تیز تھا لیکن کسی انسان کے لئے اس کے ساتھ برقرار
-
رکھنا مشکل ہے۔ چلیں کہتے ہیں کہ آپ دراصل 3MB گانا 3
سیکنڈز میں، 8 ملین بائٹس فی میگا بائٹ پر
-
ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں جس کا مطلب تقریباً 8
ملین بٹس فی سیکنڈ کی بٹ شرح ہے۔
-
ظاہر ہے، انسان 8 ملین بٹس فی سیکنڈ
بھیج یا وصول نہیں کر سکتا ہے لیکن ایک مشین بالکل ٹھیک
-
سے ایسا کر سکتی ہے۔ لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان
پیغامات کو بھیجنے کے لئے کس طرح کی کیبلز
-
استعمال ہوتی ہیں اور سگنلز کتنی دور تک جا سکتے
ہیں۔ ایک ایتھرنیٹ تار کے ذریعہ، جو قسم آپ
-
اپنے گھر، دفتر، یا اسکول میں ملتی ہے اس سے آپ محض
چند سو فٹ کے فاصلے پر قابل پیمائش
-
سگنل کھو دینا یا مداخلت دیکھیں گے۔ انٹرنیٹ کے پوری دنیا میں
کام کرنے کے لئے، ہمارے پاس بٹس کو واقعی طویل
-
فاصلوں پر بھیجنے کے ایک متبادل طریقہ
کار ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم سمندروں کے پار کی بات کر
-
رہے ہیں۔ لہذا ہم اور کیا استعمال کر سکتے ہیں؟ ہم کیا جانتے ہیں
کہ کیا چیز ہے جو ایک تار کے ذریعے بجلی گزرنے سے کہیں زیادہ
-
تیزی سے حرکت کرتی ہے؟ روشنی۔ ہم دراصل ایک فائبر آپٹک کیبل کا
استعمال کرتے ہوئے بٹس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ روشنی
-
بیم کے طور پر بھیج سکتے ہیں۔ ایک فائبر آپٹک کیبل روشنی کو منعکس
کرنے کے لئے شیشے کے دھاگے سے بنی ہوتی
-
ہے۔ جب آپ کیبل کہیں روشنی کی ایک بیم
بھیجتے ہیں، تو روشنی کیبل کی لمبائی کے رخ اوپر
-
اور نیچے بڑھتے ہوئے آخر کار ایک سے دوسرے سرے سے موصول ہو جاتی
ہے۔ اُچکنے کے زاویہ پر منحصر، ہم اصل میں
-
بیک وقت متعدد بٹس بھیج سکتے ہیں، جو
سب روشنی کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔
-
لہذا فائبر بہت بہت تیز ہے. لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ
طویل فاصلوں کے باوجود بھی سگنل کا
-
درجہ کم نہیں ہوتا ہے۔ اس طرح آپ سگنل کے ضائع ہوئے بغیر
سینکڑوں میل دور جا سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ
-
ہم ایک براعظم کو دوسرے سے مربوط کرنے کے لئے سمندری
فرش پر فائبر آپٹک کیبلز کا استعمال کرتے ہیں۔
-
2008 میں ایک کیبل جو اسکندریہ، مصر کے قریب کٹ گئی تھی
جس نے سچ میں بیشتر مشرق وسطٰی اور
-
انڈیا کے انٹرنیٹ کو منقطع کر دیا تھا
۔ لہذا ہم اس انٹرنیٹ چیز پر اتنا غور
-
نہیں کرتے ہیں لیکن یہ واقعی میں ایک بہت نازک،
طبعی نظام ہے۔ اور فائبر بہت اعلٰی ہے
-
لیکن یہ واقعی بہت مہنگا اور اس کے ساتھ کام کرنا
بھی مشکل ہے۔ زیادہ تر مقاصد کے لئے، آپ کو تانبے
-
کی کیبل فراہم کی جاتی ہے۔ لیکن ہم تاروں کے بغیر چیزوں کو کیسے
منتقل کرتے ہیں؟ ہم چیزیں کو تاروں کے بغیر کیسے بھیجتے ہیں؟ ریڈیو
-
وائرلیس بٹ بھیجنے والی مشینیں بٹس کو ایک سے
دوسری جگہ بھیجنے کے لئے عام طور پر ریڈیو سگنل استعمال کرتی
-
ہیں۔ مشینوں کو دراصل 1 اور 0 کو مختلف
تعدد کی ریڈیائی لہروں میں دراصل ترجمہ کرنا ہوتا
-
ہے۔ موصول کرنے والی مشینیں اس عمل کو پلٹ
دیتی ہیں اور اسے آپ کے کمپیوٹر پر
-
بائنری میں تبدیل کر دیتی ہیں۔ تو وائرلیس نے ہمارا انٹرنیٹ کو
متحرک بنا دیا ہے۔ لیکن ایک ریڈیو سگنل مکمل طور پر خراب
-
ہونے سے پہلے اتنی دور تک سفر نہیں
کرتا ہے۔ اس طرح سے آپ واقعی میں شکاگو میں لاس
-
اینجلس ریڈیو اسٹیشن نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ وائرلیس جتنا
زیادہ اعلٰی ہے، پھر آج یہ تار والے
-
انٹرنیٹ پر انحصار کرتا ہے۔ اگر آپ وائی فائی کا استعمال کرتے
ہوئے کسی کافی شاپ میں ہیں، تو پھر بٹس
-
اس وائرلیس روٹر پر بھیج دیئے جائیں گے اور
انٹرنیٹ کے طویل فاصلے تک سفر کرنے کے لئے مادی تار کے
-
ذریعے منتقل کیے جائیں گے۔ بٹس بھیجنے کے لئے
مادی طریقہ کار مستقبل میں تبدیل ہو سکتا ہے،
-
چاہے یہ لیزر کو سیٹلائٹ کے درمیان بھیجنا ہو، یا
غباروں، یا ڈرون سے ریڈیو لہروں کے ذریعے ہو،
-
لیکن معلومات کی بنیادی بائنری نمائندگی
اور اس معلومات کو بھیجنے اور اس معلومات کو حاصل کرنے کے
-
پروٹوکول کافی حد تک
ویسے ہی رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ہر چیز، چاہے وہ الفاظ، ای
-
میلز، تصاویر، بلیوں کی ویڈیوز، کتے کی ویڈیوز ہوں،
سب کچھ 1 اور 0 پر آتا ہے جو الیکٹرانک پلس،
-
روشنی بیم، ریڈیائی لہروں اور بہت
سارے پیار کے ذریعہ پہنچایا جاتا ہے۔