توانائی کے بارے میں بل گیٹس کا خواب: ایسی جدت جو آلودگی کو صفر کردے!
-
0:01 - 0:05آج میں توانائی اور ماحول پر بات کرنے جارہا ہوں۔
-
0:05 - 0:07اور یہ شاید کچھ حیران کُن بات ہو کیونکہ
-
0:07 - 0:12فاؤنڈیشن میں میرا کُل وقتی کام زیادہ تر ویکسینوں اور بیجوں سے متعلق ہے،
-
0:12 - 0:15اور ان چیزوں کے بارے میں جو ہمیں ایجاد کرکے فراہم کرنی ہیں
-
0:15 - 0:20تاکہ دو ارب غریب ترین افراد کی ایک بہتر زندگی گذارنے میں مدد کی جاسکے۔
-
0:20 - 0:25لیکن،توانائی اور ماحول بھی تو ان لوگوں کے لیے دو اہم ترین چیزیں ہیں۔
-
0:25 - 0:30بلکہ درحقیقت زمین پر بسنے والے دیگر لوگوں سے زیادہ اہم انکے لیے ہیں۔
-
0:30 - 0:35ماحول خراب تر ہوتا جارہا ہے، جسکا مطلب ہے کہ انکی فصلیں کئی سالوں تک نہیں اُگ پائیں گی۔
-
0:35 - 0:38بارش یا تو بے تحاشا زیادہ ہوگی، یا پھر اتنی کم کہ کافی نہیں ہوگی۔
-
0:38 - 0:40چیزوں میں ایسی عجیب تبدیلیاں آئیں گی
-
0:40 - 0:44جنہیں انکا کمزور ماحول بالکل برداشت نہیں کر پائے گا۔
-
0:44 - 0:49اور اسکا نتیجہ ظاہر ہے کیا ہوگا: فاقہ کشی، غیر یقینی کیفیت اور افراتفری
-
0:49 - 0:53چنانچہ، ماحول میں آنے والی تبدیلیاں انکے لیے بے حد خوفناک ہونگی۔
-
0:53 - 0:56اور، توانائی کی قیمت بھی انکے لیے ایک بہت اہم چیز ہے۔
-
0:56 - 0:59دراصل، اگر آپ صرف ایک ایسی چیز منتخب کریں جسکی قیمت کم ہونی چائیے،
-
0:59 - 1:03غربت ختم کرنے کے لیے، تو آپ، بغیر ہچکچاہٹ کے، توانائی منتخب کریں گے۔
-
1:03 - 1:07اب دیکھیں، توانائی کی قیمت وقت کے ساتھ کم تو ہوئی ہے۔
-
1:07 - 1:13اور یہ بھی سچ ہے کہ ترقی یافتہ معاشروں میں توانائی کی صنعت میں ہونے والی ترقیوں کا کرداربنیادی ہے۔
-
1:13 - 1:17کوئلے کے انقلاب نے صنعتی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کیا،
-
1:17 - 1:23اور، 1900 کی صدی میں ہم نے بجلی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہوتے دیکھی،
-
1:23 - 1:26اور یہی وجہ ہے کہ اب ہمارے پاس ریفریجریٹر اور ایئر کنڈیشننگ جیسی سہولتیں موجود ہیں
-
1:26 - 1:30اب ہم نت نئی چیزیں بھی بنا سکتے ہیں اور کتنے ہی اور کام بھی کرسکتے ہیں۔
-
1:30 - 1:37چنانچہ، امیروں کی دنیا میں ملنے والی اس بجلی کی وجہ سے ہم کتنے مزے میں ہیں۔
-
1:37 - 1:44لیکن، جوں جوں ہم اسے سستا کررہے ہیں ۔۔۔ اور آئیے ہم اسے دگنا سستا کرنے کی کوشش کریں ۔۔۔
-
1:44 - 1:46تو ہمیں ایک نئی رکاوٹ سے نمٹنا ہوگا،
-
1:46 - 1:50اور وہ نئی رکاوٹ CO2 سے متعلق ہے۔
-
1:50 - 1:53CO2 کرہ ارض کی حرارت بڑھا رہی ہے،
-
1:53 - 1:59اور CO2 کی مساوات درحقیقت کافی سیدھی سادی ہے۔
-
1:59 - 2:03اگر آپ خارج ہونے والی CO2 کا حساب کریں،
-
2:03 - 2:06جو درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے،
-
2:06 - 2:10اور درجہ حرارت میں یہ اضافہ کچھ شدید منفی اثرات کو جنم دیتا ہے۔
-
2:10 - 2:13جیسے موسم پر پڑنے والے اثرات، اور شاید اس سے بھی برے، بلاواسطہ پڑنے والے اثرات،
-
2:13 - 2:18اور قدرتی ماحولیاتی نظام ان تیزی سے آتی تبدیلیوں کے مطابق خود کو نہیں ڈھال پاتے،
-
2:18 - 2:21اور یوں ہم اس ماحولیاتی نظام کو ٹوٹتا ہوا پاتے ہیں۔
-
2:21 - 2:24تو اب، اگر آپ ایک قطعی اندازہ لگائیں
-
2:24 - 2:28کہ CO2 میں ایک خاص حد تک اضافے کا درجہ حرارت پر کتنا اثر ہوگا
-
2:28 - 2:30اور کہاں کہاں مثبت نتائج حاصل ہوسکتے ہیں،
-
2:30 - 2:33تو اس میں کچھ غیریقینی پن تو ہے، مگر کچھ اتنا زیادہ بھی نہیں۔
-
2:33 - 2:36اور اس بارے میں بھی کچھ غیریقینی کیفیت ہے کہ وہ منفی اثرات کتنے برے ہونگے،
-
2:36 - 2:39لیکن اصل میں وہ بہت ہی زیادہ برے ہونگے۔
-
2:39 - 2:41میں نے اس بارے میں بڑے سائنسدانوں سے کئی بار پوچھا،
-
2:41 - 2:44کہ کیا ہمیں واقعی تقریباً صفر تک جانے کی ضرورت ہے؟
-
2:44 - 2:47کیا ہم اس میں صرف آدھی یا چوتھائی کمی نہیں کرسکتے؟
-
2:47 - 2:51اور جواب یہ ملا کہ، جب تک ہم تقریباً صفر تک نہیں پہنچتے،
-
2:51 - 2:53اس وقت تک درجہء حرارت بڑھتا ہی رہے گا۔
-
2:53 - 2:55چنانچہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
-
2:55 - 3:00یہ ایسا کہنے سے کافی مختلف بات ہے کہ ہم ایک 12 فٹ اونچا ٹرک ہیں جو 10 فٹ اونچائی والے پُل کے نیچے سے گذرنے کی کوشش کررہا ہے،
-
3:00 - 3:03اور شاید ہم کسی طرح اسکے نیچے سے گذر ہی جائیں گے۔
-
3:03 - 3:07یہ تو ایک ایسی چیز ہے جسے بہرصورت صفر تک پہنچنا ہے۔
-
3:07 - 3:11اب دیکھیں، ہر سال ہم بہت سی کاربن ڈائی آکسائڈ خارج کرتے ہیں،
-
3:11 - 3:13یعنی 26 ارب ٹن سے بھی زیادہ۔
-
3:13 - 3:17یعنی ہر امریکی کے لیے تقریباً 20 ٹن۔
-
3:17 - 3:20غریب ممالک میں رہنے والوں کے لیے یہ مقدار ایک ٹن سے بھی کم ہے۔
-
3:20 - 3:24تاہم، پوری دنیا کے باشندوں کے لیے یہ مقدار اوسطاً پانچ ٹن فی کس ہے۔
-
3:24 - 3:26اس لیے، کسی بھی طرح، ہمیں ایسی تبدیلیاں لانی ہونگی
-
3:26 - 3:29جو اس مقدار کو صفر کی سطح تک کم کرسکے۔
-
3:29 - 3:31یہ مقدار مستقل اوپر جاتی رہی ہے۔
-
3:31 - 3:36صرف مختلف اقتصادی تبدیلیاں ہی اس پر کچھ دباؤ ڈال سکی ہیں، چاہے تھوڑا سا ہی
-
3:36 - 3:39چنانچہ ہمیں تیزی سے اوپر جانے کی بجائے
-
3:39 - 3:42اتنی ہی تیزی سے نیچے، اور نیچے آنا ہوگا جب تک صفر کی آخری سطح نہ آجائے۔
-
3:42 - 3:44اس مساوات میں چار عوامل کارفرما ہیں۔
-
3:44 - 3:46کچھ تھوڑی سی ضرب کی مشق۔
-
3:46 - 3:49دیکھیں، آپکی بائیں جانب ایک چیز ہے جسے CO2 کہتے ہیں، جسے آپ صفر کرنا چاہتے ہیں،
-
3:49 - 3:53اور اسکا حساب افراد کی تعداد سے منسلک ہے،
-
3:53 - 3:56وہ سہولیات جو ہر شخص اوسطاً استعمال کررہا ہے،
-
3:56 - 3:59ہر سہولت میں استعمال ہونے والی اوسط توانائی،
-
3:59 - 4:03اور توانائی کے ہر یونٹ پر خارج ہونے والی CO2 کی مقدار۔
-
4:03 - 4:05آئیے، ان سب پر علیحدہ علیحدہ نظر ڈالیں
-
4:05 - 4:09اور دیکھیں کہ ہم اسے صفر تک کیسے پہنچا سکتے ہیں۔
-
4:09 - 4:13شاید، ان نمبروں میں سے کوئی ایک تو صفر کے قریب قریب آ ہی سکتا ہے۔
-
4:13 - 4:16ہے تو یہ ہائی اسکول والی الجبرا جیسا ہی،
-
4:16 - 4:18لیکن پھر بھی، آئیے دیکھیں تو۔
-
4:18 - 4:20سب سے پہلے ہمارے پاس آبادی ہے۔
-
4:20 - 4:23اب دیکھیں، دنیا کی آبادی آج 6.8 ارب افراد پر مشتمل ہے۔
-
4:23 - 4:25اور یہ تیزی سے نو بلین کی جانب بڑھ رہی ہے۔
-
4:25 - 4:29تو، اگر ہم نئی ویکسینیں تیار کرنے میں خوب کامیاب رہیں،
-
4:29 - 4:31اور صحت و تندرستی اور زچہ بچہ کی بہتر سہولیات فراہم کرسکیں،
-
4:31 - 4:35تو ہم اس تعداد کو شاید 10 سے 15 فیصد کم کردیں گے،
-
4:35 - 4:39لیکن یہاں تو ہم 1.3 کا اضافہ دیکھ رہے ہیں۔
-
4:39 - 4:42دوسری چیز وہ سہولیات ہیں جنہیں ہم استعمال کرتے ہیں۔
-
4:42 - 4:44اس میں ہر چیز شامل ہے،
-
4:44 - 4:48جو کھانا ہم کھاتے ہیں، کپڑے، ٹی وی، ہیٹر۔
-
4:48 - 4:51یہ سب بہت اچھی چیزیں ہیں،
-
4:51 - 4:54اور غربت سے نجات پانے کا مطلب ہے ان سہولیات کی فراہمی
-
4:54 - 4:56تقریباً ہر اس فرد کو جو اس زمین پر رہتا ہے۔
-
4:56 - 5:00اور اس عدد کا اوپر جانا ایک بہت اچھی بات ہے۔
-
5:00 - 5:02امیر دنیا میں، شاید اوپر والے ایک بلین کی حد تک،
-
5:02 - 5:04شاید ہم انکے استعمال میں کچھ کمی کرسکتے ہیں،
-
5:04 - 5:08لیکن یہ عدد، ہرسال، اوسطاً بڑھتا ہی رہے گا
-
5:08 - 5:12چنانچہ، مجموعی طور پہ، یہ دگنا کردے گا
-
5:12 - 5:15ان سہولیات کی فی کس ضرورت کو۔
-
5:15 - 5:17آئیے ایک بہت ہی بنیادی سہولت کو لیں۔
-
5:17 - 5:20کیا آپ کے گھر میں اتنی بجلی آتی ہے جو آپکے ہوم ورک کے پڑھنے کے لیے کافی ہو،
-
5:20 - 5:22لیکن، یقین جانیں، ان بچوں کے پاس اتنی بھی بجلی نہیں ہے، اس لے وہ باہر جاکر
-
5:22 - 5:26گلی کے بلب کے نیچے اپنا اسکول کا کام کرتے ہیں۔
-
5:27 - 5:31اب،اچھی کارکردگی، E، ہرایسی سہولت کے لیے درکار توانائی،
-
5:31 - 5:33اور بالآخر یہاں ہمارے پاس ایک اچھی خبر ہے۔
-
5:33 - 5:35اب ہمارے پاس ایک ایسی چیز ہے جو اوپر نہیں جارہی۔
-
5:35 - 5:38مختلف ایجادات اور روشنی کرنے کے نئے طریقوں کے ذریعے،
-
5:38 - 5:43کاروں کی مختلف اقسام اور عمارتیں تعمیر کرنے کے مختلف طریقوں کے ذریعے۔
-
5:43 - 5:46اب بہت سی ایسی سہولیات ہیں جہاں آپ لاسکتے ہیں
-
5:46 - 5:50ان سہولیات میں استعمال ہونے والی توانائی میں کافی حد تک کمی،
-
5:50 - 5:53کچھ انفرادی سہولیات میں تو 90 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔
-
5:53 - 5:56دیگر باتیں بھی ہیں۔ مثلاً ہم کھاد کیسے بناتے ہیں،
-
5:56 - 5:58یا ہم بذریعہ ہوائی جہاز نقل و حمل کس طرح کرتے ہیں،
-
5:58 - 6:02جہاں بہتری کی گنجائش کم سے کم ہے۔
-
6:02 - 6:04چنانچہ، مجموعی طور پہ یہاں، اگر ہم اچھی امید رکھیں،
-
6:04 - 6:11تو ہم کمی کا تناسب تین، یا شاید اور بھی زیادہ، یعنی چھ تک لا سکتے ہیں۔
-
6:11 - 6:14لیکن ان مندرجہ بالا تین عوامل کے ساتھ،
-
6:14 - 6:19ہم 26 بلین سے، اگر بہت زیادہ بھی لیں، تو شاید 13 بلین تک کمی لاسکے ہیں۔
-
6:19 - 6:21اور اتنی کمی کافی نہیں رہے گی۔
-
6:21 - 6:23تو آئیے، ایک چوتھے امر پر بھی نظر ڈالتے ہیں۔۔
-
6:23 - 6:25اور یہ ایک کلیدی چیز ہوگی ۔۔
-
6:25 - 6:31اور وہ ہے توانائی کے ہر یونٹ پر ہونے والے CO2 کے اخراج کی مقدار۔
-
6:31 - 6:35تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم واقعی اسے صفر تک لاسکتے ہیں؟
-
6:35 - 6:37اگر ہم کوئلہ جلاتے ہیں، تو نہیں۔
-
6:37 - 6:39اگر ہم قدرتی گیس جلاتے ہیں، تو نہیں۔
-
6:39 - 6:42تقریباً ہر وہ طریقہ جس سے ہم آج کل بجلی پیدا کرتے ہیں،
-
6:42 - 6:48CO2 خارج کرتا ہے، سوائے نئے رائج ہونے والے قابل تجدید یا جوہری طریقوں کے۔
-
6:48 - 6:51تو گویا، عالمی پیمانے پر ہمیں جو کرنا ہوگا وہ یہ ہے،
-
6:51 - 6:54کہ ایک نیا نظام تشکیل دیا جائے۔
-
6:54 - 6:56یقین جانیں، ہمیں توانائی کے میدان میں معجزوں کی ضرورت ہے۔
-
6:56 - 7:00اب، جب میں کسی معجزے کی بات کرتا ہوں تو اس سے میرا اشارہ کسی ناممکن چیز کی جانب نہیں ہوتا۔
-
7:00 - 7:05مائکروپروسیسر ایک معجزہ ہی تو ہے۔ پرسنل کمپیوٹر ایک معجزہ ہی تو ہے۔
-
7:05 - 7:08انٹرنیٹ اور اس سے متعلقہ سروسز ایک معجزہ ہی تو ہیں۔
-
7:08 - 7:13تو گویا، یہاں موجود افراد بہت سے معجزے تخلیق کرنے کے عمل میں شامل رہے ہیں۔
-
7:13 - 7:15عام طور پہ، ہم کوئی حتمی تاریخ نہیں دیتے،
-
7:15 - 7:17کہ کسی خاص تاریخ تک کوئی معجزہ کرکے دکھا دیں۔
-
7:17 - 7:21عام طور پہ ہم بس انتظار کرتے رہتے ہیں، کوئی معجزہ سامنے آتا ہے، کوئی نہیں بھی آتا۔
-
7:21 - 7:25لیکن یہ وہ معاملہ ہے جس میں ہمیں واقعتاً پوری رفتار دکھانی ہوگی
-
7:25 - 7:30اور ایک مختصر اور محدود وقت میں کوئی معجزہ کردکھانا ہوگا۔
-
7:30 - 7:33تو، میں نے سوچا کہ میں ایسا کس طرح کرسکتا ہوں؟
-
7:33 - 7:35کیا کسی قسم کی کوئی قدرتی مثال موجود ہے،
-
7:35 - 7:40کوئی ایسی عملی کارکردگی جو یہاں موجود افراد کے ذہنوں کو واقعی جھنجوڑ سکے؟
-
7:40 - 7:44میں نے گذشتہ سال کے بارے میں سوچا جب میں مچھر لایا تھا،
-
7:44 - 7:46اور کسی نہ کسی طرح لوگوں کو اس میں مزہ بھی آیا۔
-
7:46 - 7:48(قہقہہ)
-
7:48 - 7:51اس شرارت نے انہیں ہماری مہم میں پوری طرح شامل ہونے پر آمادہ کردیا تھا،
-
7:51 - 7:54آپ تو جانتے ہی ہیں کہ اس دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مچھروں کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں۔
-
7:54 - 7:59تو، توانائی کے بارے میں جو حل میں نکال سکا وہ یہ ہے۔
-
7:59 - 8:02میں نے فیصلہ کیا کہ جگنو چھوڑنا
-
8:02 - 8:06ماحول کو بہتر بنانے میں اس سال میرا حصہ ہوگا۔
-
8:06 - 8:09چنانچہ، یہاں میرے پاس کچھ اصلی جگنو موجود ہیں۔
-
8:09 - 8:12مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ کاٹتے نہیں ہے، بلکہ، شاید وہ اس بوتل سے باہر بھی نہ آئیں۔
-
8:12 - 8:15(قہقہہ)
-
8:15 - 8:20یعنی ہمارے پاس ایسے بہت سے کھیل تماشے والے حل تو ہیں۔
-
8:20 - 8:22لیکن ان سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔
-
8:22 - 8:26ہمیں واقعی میں حل چاہئیں، چاہے ایک یا بہت سے،
-
8:26 - 8:30جو بہت بڑے پیمانے پر کام دکھائیں
-
8:30 - 8:32اور بہت قابل اعتماد ہوں،
-
8:32 - 8:35اور، حالانکہ لوگ مختلف سمتوں میں تلاش تو کررہے ہیں،
-
8:35 - 8:39لیکن میں صرف پانچ ایسے حل دیکھ رہا ہوں جو واقعی بڑے نتائج دکھا سکتے ہیں۔
-
8:39 - 8:44میں نے ٹائڈ، جیوتھرمل، فیوژن اور بایوفیولز کو تو چھوڑ ہی دیا ہے۔
-
8:44 - 8:46یہ کچھ حصہ تو ڈال سکتے ہیں،
-
8:46 - 8:48اور اگر میری امید سے سے زیادہ اچھا کرسکیں تو اور بھی اچھی بات ہے،
-
8:48 - 8:50لیکن یہاں میری توجہ کا مرکز
-
8:50 - 8:54یہ ہے کہ ہمیں ان پانچوں میں سے ہر ایک پر کام کرنا ہوگا،
-
8:54 - 8:58اور ہم ان میں سے کسی کو بھی یہ سمجھ کر نظرانداز نہیں کرسکتے کہ وہ مشکل ہے،
-
8:58 - 9:02کیونکہ ان سب میں نمایاں چیلنجز موجود ہیں۔
-
9:02 - 9:04آئیے سب سے پہلے جلانے والے ایندھنوں پر غور کریں،
-
9:04 - 9:08یعنی یا تو کوئلہ یا قدرتی گیس جلانا۔
-
9:08 - 9:11جو ہمیں یہاں کرنا چائیے، چاہے وہ ایک سادہ سی بات ہی کیوں نہ لگے، لیکن وہ سادہ ہے نہیں۔
-
9:11 - 9:17اور وہ یہ ہے کہ جلنے کے بعد نلی سے نکلنے والی ساری CO2 لی جائے،
-
9:17 - 9:20اور اسے دباؤ کے ذریعے مائع میں تبدیل کرکے کہیں جمع کرلیا جائے،
-
9:20 - 9:22اس امید کے ساتھ کہ وہ وہاں محفوظ رہے گی۔
-
9:22 - 9:26اب ہمارے پاس کچھ ابتدائی اقدامات ایسے ہیں جن سے 60 تا 80 فیصد کی سطح پر یہ کام ہوسکے،
-
9:26 - 9:30لیکن پورے سو فیصد تک پہنچنا شاید پھر بھی کافی مشکل ہو،
-
9:30 - 9:36اور اس بات پر متفق ہونا بھی کافی مشکل ہے کہ وہ جمع شدہ CO2 کہاں رکھی جائے گی،
-
9:36 - 9:39لیکن اس میں مشکل ترین چیز ہے طویل مدت کا مسئلہ۔
-
9:39 - 9:41کون یقین سے کہہ سکتا ہے؟
-
9:41 - 9:45کون اس چیز کی گارنٹی دے سکتا ہے جو درحقیقت اربوں گنا بڑی ہے
-
9:45 - 9:49فضلے کی ہر اس قسم سے جو ایٹمی یا دیگرچیزوں سے پیدا ہوتی ہے؟
-
9:49 - 9:52یہ ایک بہت ہی بڑی مقدار ہے۔
-
9:52 - 9:54تو گویا یہ ایک بہت ہی مشکل کام ہوا۔
-
9:54 - 9:56اگلی چیز ہے جوہری۔
-
9:56 - 9:59اس میں بھی تین بڑے مسائل ہیں۔
-
9:59 - 10:03اسکی قیمت، جو بہت زیادہ ہے، خصوصاً ان ممالک میں جہاں قوانین سخت ہیں۔
-
10:03 - 10:07اور سلامتی کا معاملہ بھی، یعنی یہ مکمل اطمینان کہ کچھ بھی غلط نہیں ہوسکتا،
-
10:07 - 10:10اگرچہ ان پر انسانی کارکن کام کرتے ہیں،
-
10:10 - 10:13کہ یہ ایندھن اسلحہ بنانے میں استعمال نہیں ہوگا۔
-
10:13 - 10:15اور پھر آپ اسکے فضلے کا کیا کریں گے؟
-
10:15 - 10:18اور، اسکے بارے میں بہت سے خدشات ہیں، اگرچہ اسکی مقدار بہت زیادہ تو نہیں ہوتی۔
-
10:18 - 10:20اس بارے میں لوگوں کو پوری طرح اطمینان ہونا چائیے۔
-
10:20 - 10:25تو، یہ تین ایسے کافی مشکل مسائل ہوئے جنکا حل ہونا شاید ممکن ہے،
-
10:25 - 10:27اور اسی لیے، ان پر کام ہونا بھی چائیے۔
-
10:27 - 10:30ان پانچوں میں سے آخر کے تینوں کو میں نے ایک جگہ جمع کردیا ہے۔
-
10:30 - 10:34یعنی وہ وسائل جنکے بارے میں لوگ اکثر یہ کہتے ہیں کہ انہیں دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔
-
10:34 - 10:38اور درحقیقت ان کے ۔۔ اگرچہ یہ بھی ایک بڑی بات ہے کہ انہیں ایندھن نہیں چائیے ہوتا ۔۔
-
10:38 - 10:40کچھ منفی پہلو بھی ہیں۔
-
10:40 - 10:46ایک پہلو تو یہ ہے کہ ان ٹیکنالوجیز میں جمع ہونے والی توانائی کی کثافت
-
10:46 - 10:48ایک پاور پلانٹ سے بہت ہی کم ہوتی ہے۔
-
10:48 - 10:52اسے انرجی فارمنگ کہہ سکتے ہیں، چنانچہ ہم کئی مربع میل رقبے کی بات کررہے ہیں،
-
10:52 - 10:57یعنی بجلی پیدا کرنے کے ایک عام پلانٹ سے ہزاروں گنا زیادہ رقبہ۔
-
10:57 - 11:00اسکے علاوہ، یہ غیرمسلسل ذرائع بھی تو ہیں۔
-
11:00 - 11:03سورج پورے دن تو نہیں چمکتا، نہ ہی وہ روزانہ چمکتا ہے،
-
11:03 - 11:06اور اسی طرح، ہوا بھی تو ہر وقت نہیں چل رہی ہوتی۔
-
11:06 - 11:08تو گویا، اگر آپ ان ذرائع پر انحصار کرتے ہیں،
-
11:08 - 11:11تو آپ کے پاس توانائی حاصل کرنے کے کچھ طریقے ضرور ہونے چاہئیں
-
11:11 - 11:14ان اوقات میں جب یہ ذرائع موجود نہیں ہوتے۔
-
11:14 - 11:17گویا، یہاں ہمیں بہت بڑے اخراجات کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
-
11:17 - 11:19ہمارے سامنے ٹرانسمیشن کے چیلنج ہیں۔
-
11:19 - 11:22مثال کے طور پہ، توانائی کا یہ ذریعہ آپکے ملک سے باہر ہے،
-
11:22 - 11:24تو آپکو نہ صرف ٹیکنالوجی چاہئیے،
-
11:24 - 11:29بلکہ آپ کو اس امکانی خطرے سے بھی نمٹنا ہوگا کہ توانائی کہیں اور سے آرہی ہے۔
-
11:29 - 11:31اور، آخر میں، یہ ذخیرہ کرنے والا مسئلہ۔
-
11:31 - 11:34اب، ان سب کو ایک رخ دینے کی خاطر، میں گیا اور دیکھا
-
11:34 - 11:37ان سب بیٹریوں کو جو اس وقت بنائی جارہی ہیں،
-
11:37 - 11:41کاروں کے لیے، کمپیوٹر کے لیے، فون کے لیے، فلیش لائٹ کے لیے، یعنی ہر چیز کے لیے،
-
11:41 - 11:46اور ان کا موازنہ برقی توانائی کی اس مقدار سے کیا جو اس وقت دنیا ستعمال کررہی ہے،
-
11:46 - 11:50اور مجھے یہ پتہ چلا کہ وہ سب بیٹریاں جو ہم اس وقت بنا رہے ہیں
-
11:50 - 11:54اس ساری توانائی کے صرف 10 منٹ ذخیرہ کرسکتی ہیں۔
-
11:54 - 11:57گویا، حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں کسی بہت بڑی اور اچھوتی دریافت کی ضرورت ہے،
-
11:57 - 12:01کوئی ایسی چیز جو سینکڑوں گنا بہتر ہو
-
12:01 - 12:03ان سب طریقوں سے جو ہمارے پاس اس وقت ہیں۔
-
12:03 - 12:07یہ ناممکن تو نہیں، لیکن اتنا آسان بھی نہیں۔
-
12:07 - 12:11دیکھیں، یہ بات اس وقت سامنے آتی ہے جب آپ ان غیرمسلسل ذرائع سے استفادہ کرنا چاہیں
-
12:11 - 12:15فرض کریں، اس سے 20 تا 30 فیصد زیادہ جو آپ اس وقت استعمال کررہے ہیں۔
-
12:15 - 12:17اگر آپ اس پر 100 فیصد انحصار کرنا چاہتے ہیں،
-
12:17 - 12:22تو آپکو ایک زبردست اور معجزاتی بیٹری چاہئیے ہوگی۔
-
12:23 - 12:26تو، ہم اس معاملے میں آگے کیسے بڑھیں: ٹھیک طریقہ کیا ہونا چائیے؟
-
12:26 - 12:30کیا یہ کوئی مینہیٹن پروجیکٹ ہے؟ وہ کیا چیز ہے جو ہمیں ہمارے ہدف تک پہنچا دے؟
-
12:30 - 12:35تو جناب، ہمیں اس پر کام کرنے کے لیے بہت سی کمپنیاں چائیے ہونگی، سینکڑوں۔
-
12:35 - 12:38ان پانچوں میں سے ہر راستے کے لیے، ہمیں کم ازکم ایک سو لوگ درکار ہیں۔
-
12:38 - 12:42اور بھی بہت سے لوگ، جنہیں آپ دیکھیں تو کہیں کہ یہ تو پاگل ہیں۔ یہ ہے اچھی بات۔
-
12:42 - 12:45اور، میں سمجھتا ہوں، کہ یہاں TED گروپ میں،
-
12:45 - 12:49ہمارے پاس بہت سے ایسے لوگ ہیں جو پہلے ہی سے ایسی کوششیں کررہے ہیں۔
-
12:49 - 12:53بل گراس کی کئی کپمنیاں ہیں، جن میں سے ایک کا نام ای سولر(eSolar) ہے
-
12:53 - 12:55جسکے پاس کچھ زبردست شمسی تھرمل ٹیکنالوجیز ہیں۔
-
12:55 - 12:59ونود کھوسلا بھی درجنوں کمپنیوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں
-
12:59 - 13:03جو بہت سے زبردست کام کررہی ہیں اور نت نئے امکانات پر غور کررہی ہیں،
-
13:03 - 13:05اور میں اس میں انکی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
-
13:05 - 13:09ناتھن مہروولڈ اور میں تو اب واقعی میں ایک کمپنی کا ساتھ بھی دے رہے ہیں
-
13:09 - 13:13جس نے، شاید آپکو سن کر حیرت ہو، حقیقت میں جوہری حل پر کام کرنا شروع بھی کردیا ہے۔
-
13:13 - 13:17جوہری طریقوں میں کچھ جدّتیں تو آئیں: ماڈیولر، مائع۔
-
13:17 - 13:21لیکن اس صنعت میں ایسی جدّتیں اب عرصہ ہوا آنا بند ہوگئیں ہیں۔
-
13:21 - 13:26تو یہ بات کچھ اتنی حیران کُن بھی نہیں کہ کچھ نئے نظریات ابھی بھی یوں ہی دھرے رکھے ہوں۔
-
13:26 - 13:32ٹیراپاور کا نظریہ کہتا ہے کہ یورینیم کے ایک حصے کو جلانے کے بجائے،
-
13:32 - 13:35ایک فیصد، جو کہ U235 ہے،
-
13:35 - 13:40ہم نے فیصلہ کیا کہ 99 فیصد، یعنی U238 کو بھی جلائیں۔
-
13:40 - 13:42شاید اسے پاگل پن ہی کہیں۔
-
13:42 - 13:45درحقیقت، لوگ اس بارے میں کافی عرصہ پہلے سے باتیں کررہے تھے،
-
13:45 - 13:49لیکن وہ ٹھیک طور پہ یہ عملی مظاہرہ نہیں کر پارہے تھے کہ یہ طریقہ صحیح کام کرے گا بھی کہ نہیں۔
-
13:49 - 13:52چنانچہ یہ جدید ترین سپر کمپیوٹرز آنے کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے
-
13:52 - 13:54کہ اب آپ مصنوعی طور پہ ایسا کرکے دیکھ سکتے ہیں، جی جناب،
-
13:54 - 14:00ٹھیک اور عملی طریقہ کار اختیار کرنے سے یوں لگتا ہے کہ یہ طریقہ کام کرجائے گا۔
-
14:00 - 14:03اور چونکہ اب آپ وہ 99 فیصد جلا رہے ہیں،
-
14:03 - 14:07تو آپ نے اخراجات میں زبردست کمی کرلی ہے۔
-
14:07 - 14:11آپ دراصل فضلہ جلا رہے ہیں، اور آپ واقعی استعمال کرسکتے ہیں ایندھن کے طور پہ
-
14:11 - 14:14وہ سارا فضلہ جو آج کے ری ایکٹروں سے نکلتا ہے۔
-
14:14 - 14:19تو، بجائے اسکے کہ آپ انکے بارے میں فکرمند ہوں، آپ بس اسے اپنالیں۔ یہ ایک زبردست چیز ہے۔
-
14:19 - 14:23یہ اپنے کام کے دوران اس یورینیم کے سانس لیتی ہے۔ گویا یہ ایک موم بتی کی طرح ہے۔
-
14:23 - 14:27آپ وہاں ایک شہتیر دیکھ سکتے ہیں، جسے عموماً ٹریولنگ ویو ری ایکٹر کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔
-
14:27 - 14:31ایندھن کی مد میں، یہ مسئلے کو واقعی حل کردیتا ہے۔
-
14:31 - 14:34یہاں میرے پاس کینٹکی میں ایک جگہ کی تصویر ہے۔
-
14:34 - 14:36یہ فالتو مواد ہے، وہی 99 فیصد،
-
14:36 - 14:38جس میں سے انہوں نے وہ حصہ نکال لیا ہے جسے وہ اب جلاتے ہیں،
-
14:38 - 14:40چنانچہ اسے ختم شدہ یورینیم (depleted uranium) کہا جاتا ہے۔
-
14:40 - 14:43یہ امریکہ کو سینکڑوں برس تک توانائی مہیا کرسکتا ہے۔
-
14:43 - 14:46اور، صرف سمندر کے پانی کو ایک کم خرچ طریقے سے فلٹر کرنے سے،
-
14:46 - 14:51آپ کواس پوری زمین کی ہمیشہ ہمیشہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ایندھن دستیاب ہوجائے گا۔
-
14:51 - 14:55گویا، اب آپ جان گئے ہونگے کہ ہمیں آگے بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے،
-
14:55 - 15:00لیکن یہ ان سینکڑوں نظریات میں سے ایک نظریے کی مثال ہے
-
15:00 - 15:03جن پر ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا۔
-
15:03 - 15:06تو آئیے سوچیں کہ ہمیں اپنا احتساب کیسے کرنا چاہیے؟
-
15:06 - 15:09ہمارا رپورٹ کارڈ کیسا دِکھنا چاہیے؟
-
15:09 - 15:12آئیے ہم اس جانب قدم بڑھائیں جہاں ہمیں واقعی بڑھانے چاہئیں،
-
15:12 - 15:14اور اسکے بعد درمیان کی چیزوں پر نظر دوڑائیں۔
-
15:14 - 15:192050 تک، آپ نے بہت سے لوگوں کو 80 فیصد کمی کی باتیں کرتے سنا ہے۔
-
15:19 - 15:23ہمارا اس ہدف تک پہنچنا واقعی بےانتہا ضروری ہے۔
-
15:23 - 15:27اور وہ 20 فیصد ان چیزوں کے لیے استعمال ہوگا جو غریب ممالک میں جاری ہیں،
-
15:27 - 15:29جہاں ابھی بھی کچھ زراعت ہے۔
-
15:29 - 15:33امید ہے کہ ہم جنگلات اور سیمنٹ کے معاملات میں بہتری لاچکے ہونگے۔
-
15:33 - 15:36گویا، اس 80 فیصد تک پہنچنے کے لیے،
-
15:36 - 15:40ترقی یافتہ ممالک کو، بشمول چین جیسے ممالک،
-
15:40 - 15:45اپنی بجلی کی پیداوار کا طریقہ مکمل بدلنا ہوگا۔
-
15:45 - 15:51تو، دوسرا پیمانہ یہ ہے، کہ کیا ہم زیرو ایمیشن ٹیکنالاجی بروئے کار لارہے ہیں،
-
15:51 - 15:53کیا ہم نے اسے تمام ترقی یافتہ ممالک میں نافذ کردیا ہے
-
15:53 - 15:56اور اب ہم اسے دوسرے مقامات تک پہنچانے کے مرحلے تک پہنچ گئے ہیں۔
-
15:56 - 15:58یہ ایک انتہائی اہم کام ہے۔
-
15:58 - 16:02یہ اس رپورٹ کارڈ کی تیاری کا سب سے اہم نکتہ ہے۔
-
16:02 - 16:07تو، اگر وہاں سے واپس ہوں، تو 2020 کا رپورٹ کارڈ کیسا دِکھنا چاہیے؟
-
16:07 - 16:09تو پھر، اس میں دو عنصر ضرور ہونے چاہئیں۔
-
16:09 - 16:13ہمیں بہتری کے یہ اقدامات ضرور کرنے ہونگے تاکہ کمی آنا شروع تو ہو۔
-
16:13 - 16:16جتنا کم اخراج ہم کریں گے، اتنا ہی کم CO2 کا مجموعہ ہوگا،
-
16:16 - 16:18چنانچہ، درجہ حرارت بھی اتنا ہی کم ہوگا۔
-
16:18 - 16:21لیکن کچھ پہلوؤں سے، وہ گریڈ جو ہم وہاں حاصل کریں گے،
-
16:21 - 16:25ایسے کام کرتے ہوئے جو ہمیں کمی کے بڑے اہداف تک نہیں پہنچا پاتے،
-
16:25 - 16:29اہمیت میں دوسرے کے یا تو برابرہے، یا شاید کچھ کم ہی ہے،
-
16:29 - 16:33اور وہ ہے جدت کا وہ نکتہ جو یہ انقلابی اہداف حاصل کرلے گا۔
-
16:33 - 16:36اور ان جدتوں پر ہمیں انتہائی تیزی سے کام کرنا ہوگا،
-
16:36 - 16:39اور اسے ہم کمپنیوں کے تناظر میں ناپ سکتے ہیں،
-
16:39 - 16:42پائلٹ پروجیکٹس، قوانین وغیرہ جو تبدیل کئے گئے ہوں۔
-
16:42 - 16:45اس بارے میں بہت سی زبردست کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔
-
16:45 - 16:48الگور کی کتاب "ہمارا انتخاب" - "Our Choice"
-
16:48 - 16:51اور '"یوڈ مکے" کی کتاب "گرم ہوا کے بغیر پائیدار توانائی" -
-
16:51 - 16:54یہ کتابیں واقعی ہمیں ایک بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتی ہیں
-
16:54 - 16:56جس پہ وسیع پیمانے پر گفتگو کی جاسکتی ہے،
-
16:56 - 16:59کیونکہ ہمیں اس سلسلے میں بہت وسیع اعانت چاہیے۔
-
16:59 - 17:01ابھی بہت سا کام ہونا باقی ہے۔
-
17:01 - 17:03چنانچہ یہ ہے تو ایک خواہش
-
17:03 - 17:07لیکن یہ ایک بہت ٹھوس اور شدید خواہش ہے کہ ہمیں یہ ٹیکنالوجی ضرور ایجاد کرنی چاہئیں۔
-
17:07 - 17:10اگر آپ مجھے آئندہ 50 سالوں تک صرف ایک خواہش کرنے کی اجازت دیں،
-
17:10 - 17:12تو میں شاید اسے چنوں گا جو صدر ہے،
-
17:12 - 17:15یا میں کوئی ویکسین چنوں گا، جو کہ میری پسندیدہ چیز ہے،
-
17:15 - 17:17یا میں یہ چیز چنوں گا
-
17:17 - 17:21جسے ایجاد کرنے میں خرچ بھی آدھا آئے گا اور کوئی CO2 بھی نہیں خارج ہوگی،
-
17:21 - 17:23یہی وہ خواہش ہوگی جو میں یقیناً چنوں گا۔
-
17:23 - 17:25یہ وہ کام ہے جس کا سب سے زیادہ اور سب سے بہترین اثر ہوگا۔
-
17:25 - 17:27اگر ہم اپنی یہ خواہش حاصل نہ کرسکے،
-
17:27 - 17:31تو ان لوگوں کے درمیان خلیج اور بھی بڑھ جائے گی جو مختصر یا طویل المدت سوچ رکھتے ہیں،
-
17:31 - 17:34امریکہ اور چین کے درمیان، غریب اور امیر ممالک کے درمیان،
-
17:34 - 17:39اور ان سب سے بڑھ کر ان دو ارب افراد کی زندگیاں اور بھی بدتر ہوجائیں گی۔
-
17:39 - 17:41تو، ہمیں کیا کرنا ہوگا؟
-
17:41 - 17:46میں آپ سے کس کام کی اپیل کررہا ہوں کہ قدم بڑھائیے اور ہمت کیجئیے؟
-
17:46 - 17:49ہمیں اور زیادہ تحقیقاتی رقوم کا بندوبست کرنے کی ضرورت ہے۔
-
17:49 - 17:51جب کوپن ہیگن جیسی جگہوں پر ممالک مل بیٹھیں،
-
17:51 - 17:54تو انہیں صرف CO2 پر ہی بات نہیں کرنی چاہیے۔
-
17:54 - 17:56انہیں جدت لانے کے اس ایجنڈے پر بھی بحث کرنی چاہیے،
-
17:56 - 18:01اور آپ کو ان بےانتہا کم رقوم کا سن کر شدید دھچکا لگے گا
-
18:01 - 18:03جو ان جدید طریقوں پر خرچ کی جاتی ہیں۔
-
18:03 - 18:07ہمیں واقعی کچھ انقلابی مارکیٹ اقدامات کی ضرورت ہے، مثلاً CO2 ٹیکس، اسکی حد اور تجارت۔
-
18:07 - 18:10ایسا کوئی اقددام جو قیمتوں کے یہ اشارے وہاں تک پہنچا دے۔
-
18:10 - 18:12ہمیں اس پیغام کو پھیلانا ہوگا۔
-
18:12 - 18:15ہمیں اس بات چیت کو زیادہ منطقی اور زیادہ قابلِ فہم بات چیت بنانا ہوگا،
-
18:15 - 18:18ان اقدامات سمیت جو حکومت کرتی ہے۔
-
18:18 - 18:22یہ ایک بہت اہم خواہش ہے، ایک ایسی خواہش جو میں سمجھتا ہوں کہ ہم مل کر حاصل کر سکتے ہیں۔
-
18:22 - 18:24آپکا بہت شکریہ۔
-
18:24 - 18:35(تالیاں)
-
18:35 - 18:37شکریہ۔
-
18:37 - 18:39کرس اینڈرسن: شکریہ، شکریہ۔
-
18:39 - 18:44(تالیاں)
-
18:44 - 18:50شکریہ۔ یوں لگتا ہے کہ اب مجھے ٹیراپاور کی زیادہ سمجھ آگئی ہے، کیوں ٹھیک ہے نا۔۔
-
18:50 - 18:55میرا مطلب ہے، سب سے پہلے، کیا آپ ہمیں کچھ اندازہ بتا سکتے ہیں کہ اسکے لیے کتنی سرمایہ کاری کی ضرورت پڑے گی؟
-
18:55 - 18:59بل گیٹس: اسکا سافٹ ویئر بنانے کے لیے، سپر کمپیوٹر خریدیے،
-
18:59 - 19:01تمام بڑے سائنسدانوں کو ملازم رکھنے کے لیے، جو ہم کرچکیں ہیں،
-
19:01 - 19:04یہ صرف دسیوں ملین بنتے ہیں،
-
19:04 - 19:07اور ایک بار ہم نے اپنے مواد کو ایک روسی ری ایکٹر پر ٹیسٹ بھی کیا
-
19:07 - 19:11تاکہ ہمیں یقین ہوجائے کہ یہ چیزیں صحیح کام کررہی ہیں،
-
19:11 - 19:13صرف تب آپ سینکڑوں ملین کی سطح پر پہنچیں گے۔
-
19:13 - 19:16سب سے مشکل کام پائلٹ ری ایکٹر کی تعمیر ہے،
-
19:16 - 19:21کئی بلین کی تلاش، ریگولیٹر کی تلاش، اور وہ جگہ
-
19:21 - 19:23جہاں ان میں سے سب سے پہلی چیز درحقیقت تعمیر کی جائے گی۔
-
19:23 - 19:27جب آپ پہلی تعمیر کرلیں، اور وہ اسی طرح کام کرنے لگے جیسی آپ نے اسکی تشہیر کی تھی،
-
19:27 - 19:31تو پھر یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوجائے گی، کیونکہ اسکی معاشیات، اسکی توانائی کی کثافت،
-
19:31 - 19:33جوہری سے اتنی ہی مختلف ہیں جتنی ہم جانتے ہیں۔
-
19:33 - 19:37کرس اینڈرسن: گویا، اگر میں صحیح سمجھا، اسکے لیے ہمیں زمین کی انتہائی گہرائیوں میں تعمیر کرنی ہوگی
-
19:37 - 19:41تقریباً ایٹمی ایندھن کے ایک عمودی کالم کی طرح سے،
-
19:41 - 19:43اس طرح کی استعمال شدہ یورینیم کا،
-
19:43 - 19:46اور پھر سلسلہ اوپر سے شروع ہوکر نیچے کی سطح تک جائے گا؟
-
19:46 - 19:49بل گیٹس:جی بالکل۔ آجکل تو آپ ہر وقت ری ایکٹر کو ایندھن فراہم کرنے میں لگے رہتے ہیں،
-
19:49 - 19:52یوں بہت سے لوگ اور بہت سے کنٹرول ایسے ہیں جو غلطی کرسکتے ہیں،
-
19:52 - 19:55اس چیز کو جب آپ اسے کھول رہے ہوں یا چیزیں اندر باہر کررہے ہوں۔
-
19:55 - 19:57جو کہ ایک اچھی بات نہیں ہے۔
-
19:57 - 20:02تو، اگر آپکے پاس سستا ایندھن ہو جسے آپ 60 سال تک کے لیے بھر سکیں۔۔
-
20:02 - 20:04تو اسے ایک شہتیر کے طور پر سوچیں۔۔
-
20:04 - 20:07بس اسے نیچے رکھ دیں اور ان پیچیدگیوں سے بچ جائیں۔
-
20:07 - 20:12اور وہ وہاں پڑا رہے گا اور ساٹھ سال تک جلتا رہے گا، اور یوں یہ کام پورا ہوجائے گا۔
-
20:12 - 20:16کرس اینڈرسن: یعنی یہ ایک ایسا جوہری توانائی کا پلانٹ ہوگا جو اپنا فضلہ بھی خود ہی صاف کیا کرے گا۔
-
20:16 - 20:18بل گیٹس: جی بالکل۔ فضلے کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوگا،
-
20:18 - 20:23آپ اسے وہیں پڑا رہنے دیں گے ۔۔ اس طریقے میں فضلے کی پیداوار میں بھی بہت حد تک کمی آ جائے گی ۔۔
-
20:23 - 20:25اور پھر آپ اسے اٹھا کر،
-
20:25 - 20:28اسکی جگہ دوسرا رکھ دیں گے اور اسے جلائیں گے۔
-
20:28 - 20:32اور ہم یہ کام اسی فضلے سے شروع کرسکتے ہیں جو آج بھی موجود ہے،
-
20:32 - 20:36اور جو ری ایکٹر کے قریب کولنگ پولز اور ڈرائی کاسکنگ میں پڑا رہتا ہے۔
-
20:36 - 20:38یہ ہمارا وہ ایندھن ہے جس سے ہم کام شروع کریں گے۔
-
20:38 - 20:41گویا، وہی چیز جو ان ری ایکٹروں سے نکلنے والا بڑا مسئلہ ہے،
-
20:41 - 20:43وہی ہمارے لیے کام کی چیز بن جائے گی،
-
20:43 - 20:46اور ساتھ ہی آپ فاضل مواد کی مقدار میں بھی ڈرامائی طور پر کمی کرتے جائیں گے
-
20:46 - 20:48جیسے جیسے آپ اس کام میں آگے بڑھیں گے۔
-
20:48 - 20:50کرس اینڈرسن: لیکن جب آپ نے دنیا میں مختلف لوگوں سےبات کی
-
20:50 - 20:52ان امکانات کے بارے میں،
-
20:52 - 20:55تو آپ نے کہاں یہ محسوس کیا کہ وہ لوگ اس سلسلے میں واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں؟
-
20:55 - 20:58بل گیٹس: دیکھیں، ہم نے کوئی خاص مقام تو منتخب نہیں کیا ہے،
-
20:58 - 21:06اور اسکے علاوہ وہ دلچسپ قوانین بھی تو ہیں جو کسی بھی ایٹمی چیز کا راز افشاء کرنے سے متعلق ہیں،
-
21:06 - 21:08پھر بھی، ہمیں بہت سے دلچسپی رکھنے والے ملے،
-
21:08 - 21:12روس، انڈیا اور چین میں جہاں ہماری کپمنی کے لوگ گئے۔
-
21:12 - 21:14میں نے یہاں کے سیکریٹری برائے توانائی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں،
-
21:14 - 21:18اور اس بارے میں بات کی ہے کہ یہ چیز توانائی کے انکے ایجنڈے میں کس طرح فٹ کی جاسکتی ہے۔
-
21:18 - 21:21تو، میں کافی پُرامید ہوں۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ فرانس اور جاپان والوں نے تو کچھ کام کر بھی لیا ہے۔
-
21:21 - 21:25جو اس کام سے کافی مختلف ہے جو پہلے کیا جاچکا تھا۔
-
21:25 - 21:29یہ ایک اہم پیش رفت ہے، لیکن ایک تیزرفتار ری ایکٹر کی طرح ہے،
-
21:29 - 21:31اور بہت سے ممالک نے تو یہ بنا بھی لیے ہیں۔
-
21:31 - 21:36تو جس کسی نے بھی تیزرفتار ری ایکٹر بنا لیا ہو، وہ یہ چیز بنانے والا اولین امیدوارہوگا۔
-
21:36 - 21:41کرس اینڈرسن: تو، کیا آپکے ذہن میں اسکا نقشہ اور امکان
-
21:41 - 21:44کس حد تک موجود ہیں کہ یہ کام واقعی ممکن ہے؟
-
21:44 - 21:49بل گیٹس: دیکھیں، ہمیں درکار ہیں، ایک ایسی ہائی سکیل، الیکٹرو جنریشن چیز بنانے کے لیے
-
21:49 - 21:51جو کافی سستی بھی ہو
-
21:51 - 21:5520 سال اسے ایجاد کرنے کے لیے اور 20 سال اسکی عملی شکل بنانے کے لیے۔
-
21:55 - 22:00یہ اندازاً وہ حتمی تاریخ یا مدت ہے جو ماحولیاتی ماڈلوں نے
-
22:00 - 22:02ہمیں دکھائی ہے کہ جسے ہمیں پورا کرنا ہے.
-
22:02 - 22:07اور، ٹیراپاور کو تو آپ جانتے ہی ہیں، اگر سب ٹھیک ٹھاک رہتا ہے، اور جو شاید ایک بڑی امید ہے،
-
22:07 - 22:09یہ آسانی سے کرسکتا ہے۔
-
22:09 - 22:12اور، خوش قسمتی سے، اب درجنوں ایسی کمپنیاں ہیں،
-
22:12 - 22:14ہمیں سیکنڑوں کی ضرورت ہے۔
-
22:14 - 22:16جواسی طرح، اگر انکی سائنس ٹھیک جاتی ہے،
-
22:16 - 22:19اور انکے پائلٹ پلانٹ کی رقوم صحیح استعمال ہوجاتی ہیں،
-
22:19 - 22:21تو وہ بھی اسے حاصل کرنے کی دوڑ میں شریک ہوسکتی ہیں۔
-
22:21 - 22:23اور سب سے اچھی بات تو یہ ہوگی کہ ان میں سے بہت سی کامیاب ہوجائیں،
-
22:23 - 22:26کیونکہ پھر آپ بہت سے تجربات کو ملا کر ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
-
22:26 - 22:28ہمیں واقعی ضرورت ہے کہ کوئی ایک تو کامیاب ہو۔
-
22:28 - 22:31کرس اینڈرسن: بڑے پیمانے کی امکانی تبدیلیوں کے تناظر میں،
-
22:31 - 22:34کیا یہی وہ سب سے بڑی تبدیلی ہے جس سے آپ واقف ہیں؟
-
22:34 - 22:38بل گیٹس: توانائی سے متعلق کوئی انقلابی ایجاد سب سے اہم ترین چیز ہے۔
-
22:38 - 22:40وہ ہوتی تو، ماحولیاتی پابندی کے نہ ہونے کے باوجود،
-
22:40 - 22:45لیکن ماحولیاتی پابندی نے اسے اور بھی اہم بنا دیا ہے۔
-
22:45 - 22:48ایٹمی معاملات میں دوسرے اختراعات کرنے والے بھی موجود ہیں،
-
22:48 - 22:51اور جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں، کہ ہم انکے کام سے اتنی اچھی طرح آگاہ نہیں جتنا ہم اس کام کو جانتے ہیں،
-
22:51 - 22:54لیکن ماڈیولر لوگ، وہ ایک الگ طریقہ کار ہے۔
-
22:54 - 22:58ایک مائع قسم کا ری ایکٹر ہے، جو شاید کچھ مشکل لگتا ہو،
-
22:58 - 23:00مگر شاید وہ ہمارے بارے میں یہی کہتے ہوں۔
-
23:00 - 23:03چنانچہ، مختلف لوگ موجود ہیں۔
-
23:03 - 23:06لیکن اسکی خوبصورتی یہ ہے کہ یورینیم کا ایک مالیکیول
-
23:06 - 23:10مثلاً، کوئلے کے ایک مالیکیول کے مقابلے میں ایک ملین گنا زیادہ توانائی رکھتا ہے،
-
23:10 - 23:13تو گویا، اگر آپ منفی عوامل سے نمٹ سکیں،
-
23:13 - 23:16جو اصل میں تابکاری،
-
23:16 - 23:19درکار جگہ اورلاگت، امکانات،
-
23:19 - 23:21جو کہ زمین اور دیگر چیزوں پر پڑنے والے اثرات ہیں،
-
23:21 - 23:25یہ سب بھی اپنی جگہ اہم ہیں۔
-
23:25 - 23:29کرس اینڈرسن: اور اگر یہ چیز کامیاب نہیں ہوئی تو پھر؟
-
23:29 - 23:33کیا ہمیں ہنگامی اقدامات شروع کرنے پڑیں گے
-
23:33 - 23:36تاکہ زمین کے درجہ حرارت کو متوازن رکھ سکیں؟
-
23:36 - 23:38بل گیٹس: اگر آپ اس صورتحال تک آ ہی جائیں،
-
23:38 - 23:43تو یہ ایسا ہوگا جیسے آپ نے زیادہ کھا لیا ہو اور اب آپکو دل کا دورہ پڑنے ہی والا ہو۔
-
23:43 - 23:47تو پھر آپ کہاں جاتے ہیں؟ شاید آپکو دل کی سرجری کی ضرورت پڑ جائے یا اور کچھ بھی۔
-
23:47 - 23:51تحقیق کی ایک شاخ ہے جسے جیو انجینئرنگ کہا جاتا ہے،
-
23:51 - 23:54یہ مختلف طرح کی تکنیکیں ہیں جو حرارت کے عمل میں تاخیر کردیں گی
-
23:54 - 23:57تاکہ ہمیں ایک ساتھ اپنا کام کر دکھانے کے لیے 20 یا 30 سال مل جائیں۔
-
23:57 - 23:59تو گویا، یہ تو ایک انشورنس پالیسی ہوئی۔
-
23:59 - 24:01آپکو امید ہے کہ آپکو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
-
24:01 - 24:03کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپکو انشورنس پالیسی پر تو کام کرنا ہی نہیں چاہئیے۔
-
24:03 - 24:05کیونکہ شاید یہ آپکو سست بنا دے،
-
24:05 - 24:09اور آپ کھاتے ہی رہیں گے کیونکہ آپ جانتے ہونگے کہ دل کی سرجری آپکو بچانے کے لیے دستیاب ہوگی۔
-
24:09 - 24:12میں نہیں سمجھتا کہ یہ عقلمندی ہوگی، مسئلے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے،
-
24:12 - 24:16لیکن اب جیو انجینئرنگ پر بحث ہورہی ہے
-
24:16 - 24:20اسکے متعلق کہ کیا اسے پچھلی جیب میں رکھنا چاہئیے اس صورت میں اگر کام جلدی ہونے لگیں،
-
24:20 - 24:23یا یہ کہ یہ جدت اس سے بہت سست رفتاری سے آئے جتنی ہمیں امید ہے۔
-
24:25 - 24:30کرس اینڈرسن: ماحول کے بارے میں شکی مزاج لوگ، کیا آپکے پاس ان سے کہنے کے لیے بھی چند جملے ہیں،
-
24:30 - 24:34آپ انہیں کیسے قائل کریں گے کہ وہ غلطی پر ہیں؟
-
24:35 - 24:39بل گیٹس: ہاں، بدقسمتی سے، ان شکی مزاج لوگوں کے مختلف کیمپ ہیں۔
-
24:39 - 24:43کچھ تو وہ ہیں جو سائنسی دلیلیں دیتے ہیں اور کافی کم تعداد میں ہیں۔
-
24:43 - 24:46کیا وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ایسے منفی اثرات کا امکان ہے،
-
24:46 - 24:48جنکا تعلق ان بادلوں سے ہے جو سلسلہ شروع کرتے ہیں؟
-
24:48 - 24:51انکے پاس کہنے کے لیے کم، بہت ہی کم باتیں ہیں
-
24:51 - 24:54کیونکہ ان چیزوں کا امکان ایک ملین میں ایک کا ہے۔
-
24:54 - 24:57جو سب سے بڑا مسئلہ ہمیں یہاں درپیش ہے وہ ایڈز کی طرح کا ہے۔
-
24:57 - 25:01آپ آج کوئی غلطی کرتے ہیں، اور اسکا خمیازہ آپکو بہت بعد میں بھگتنا پڑتا ہے۔
-
25:01 - 25:05چنانچہ، جب آپکے سامنے بہت سے ہنگامی مسائل کھڑے ہوں،
-
25:05 - 25:08تو اس وقت ذرا سی تکلیف اٹھانے سے آپکو بعد میں بہت فائدہ مل سکتا ہے ۔۔
-
25:08 - 25:11اور اس تکلیف کا بھی ابھی کچھ پکا پتہ نہیں کہ ہوتی بھی ہے یا نہیں۔
-
25:11 - 25:17درحقیقت، IPCC رپورٹ، جو کہ ضروری نہیں کہ سب سے خراب صورتحال دکھا رہی ہو،
-
25:17 - 25:19اور امیر دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو IPCC کی جانب دیکھ رہے ہیں
-
25:19 - 25:23اور کہہ رہے ہیں، اوکے، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
-
25:23 - 25:27اور اصل میں یہی غیریقینی حصہ ہی تو ہے جو ہمیں اس جانب دھکیل رہا ہے۔
-
25:27 - 25:30لیکن میرا خواب اس بارے میں یہ ہے کہ، اگر آپ اسے معاشی طور پہ ممکن بنا سکیں،
-
25:30 - 25:32اور CO2 کی پابندیوں پر عمل کرسکیں،
-
25:32 - 25:34تو وہ شکی مزاج لوگ بھی کہنے لگیں گے، ٹھیک ہے،
-
25:34 - 25:36مجھے اسکی فکر نہیں کہ یہ CO2 خارج نہیں کرتا،
-
25:36 - 25:38بلکہ میری تو ایک طرح یہ خواہش ہے کہ یہ CO2 ضرور خارج کرے،
-
25:38 - 25:42لیکن پھر بھی میں اسے قبول کرلوں گا کیونکہ یہ ان سب سے سستا ہے جو اب تک وجود میں آچکے ہیں۔
-
25:42 - 25:46(تالیاں)
-
25:46 - 25:50کرس اینڈرسن: تو گویا، یہ ہوگا آپکا جواب بارن لومبرگ کے اعتراض پر،
-
25:50 - 25:54کہ بنیادی طور پہ اگر آپ یہ ساری توانائی C02 کا مسئلہ حل کرنے پر خرچ کردیتے ہیں،
-
25:54 - 25:56تو یہ آپکے دیگر سب اہداف کو دور کردے گا
-
25:56 - 25:59جو آپکی دنیا سے غربت اور ملیریا ختم کرنے یا دیگر ایسی کوششیں ہیں
-
25:59 - 26:03[اور یہ کہ] اس کام پر رقم خرچ کرنا گویا زمین کے وسائل کو فضول ضائع کرنے کے مترادف ہوگا
-
26:03 - 26:05جبکہ ہمارے کرنے کے لیے زیادہ بہتر کام موجود ہیں۔
-
26:05 - 26:08بل گیٹس: دیکھیں، ریسرچ اور ڈیویلپمینٹ پر جو اصل اخراجات ہونگے ۔۔
-
26:08 - 26:12فرض کریں کہ امریکہ کو اس رقم سے 10 بلین زیادہ ہرسال خرچ کرنے پڑیں جو وہ اس وقت کررہا ہے ۔۔
-
26:12 - 26:14تو یہ بات در حقیقت اتنی ڈرامائی نہیں۔
-
26:14 - 26:16یہ کام دوسرے کاموں سے کٹوتی نہیں کرے گا۔
-
26:16 - 26:19جس کام کے لیے آپ بڑی رقم خرچ کرسکتے ہیں، اور سمجھدار لوگ اس سے اختلاف کرسکتے ہیں،
-
26:19 - 26:22کہ اگر آپکے پاس کوئی غیرمنافع بخش کام ہو اور آپ اس پر رقم لگانے کی کوشش کرہے ہوں۔
-
26:22 - 26:25تو، میں سمجھتا ہوں، کہ یہ زیادہ ترضیاع ہوگا۔
-
26:25 - 26:28جب تک کہ آپ کافی قریب پہنچ چکے ہوں اور آپ صرف سیکھنے سکھانے پر رقم لگا رہے ہوں
-
26:28 - 26:30اور یوں یہ کام کافی سستا پڑ جائے گا۔
-
26:30 - 26:34میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں دوسری ایسی چیزیں بھی آزمانی چاہئیں جو اچھے امکانات کی حامل ہوں
-
26:34 - 26:36اور جن پر خرچہ بھی بہت کم ہو۔
-
26:36 - 26:41اگر یہ کاروباری گُر کامیاب ہوجاتا ہے، تو آئیے ہم توانائی کو انتہائی مہنگا کردیں،
-
26:41 - 26:43پھر امیر لوگ اسے خرید سکیں گے۔
-
26:43 - 26:46میرا مطلب ہے، ہم جتنے لوگ بھی یہاں موجود ہیں سب توانائی کے لیے پانچ گنا زیادہ قیمت ادا کرسکتے ہیں
-
26:46 - 26:48لیکن اپنا اندازِ زندگی تبدیل نہیں کرسکتے۔
-
26:48 - 26:50سارا خطرہ تو ان دو بلین کو ہے۔
-
26:50 - 26:52اور اب تو لومبرگ بھی بدل گیا ہے۔
-
26:52 - 26:57اسکا لڑنا اب یہ ہے کہ تحقیق و ترقی پر زیادہ گفتگو کیوں نہیں کی جارہی۔
-
26:57 - 26:59وہ ابھی بھی، اپنے پہلی چیزوں کی وجہ سے،
-
26:59 - 27:01ابھی بھی شکّی مزاجوں میں شامل ہے،
-
27:01 - 27:04لیکن اب وہ سمجھ گیا ہے کہ وہ لوگ اب کافی اکیلے رہ گئے ہیں،
-
27:04 - 27:07اور یوں، اب وہ تحقیق و ترقی کو اپنا موضوع بنا رہا ہے۔
-
27:07 - 27:12تو اس میں کسی چیز کا ایک شائبہ سا ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ مناسب ہے۔
-
27:12 - 27:15تحقیق و ترقی پر خرچ کی جانے والی رقوم پاگل پن کی حد تک کم ہیں۔
-
27:15 - 27:18کرس اینڈرسن: بہرحال بل، شاید میں یہاں موجود زیادہ تر لوگوں کی طرف سے یہ بات کہہ رہا ہوں
-
27:18 - 27:21کہ مجھے واقعی بہت امید ہے کہ آپکی تمنا ضرور پوری ہوگی۔ بہت بہت شکریہ۔
-
27:21 - 27:23بل گیٹس: شکریہ
-
27:23 - 27:26(تالیاں)
- Title:
- توانائی کے بارے میں بل گیٹس کا خواب: ایسی جدت جو آلودگی کو صفر کردے!
- Speaker:
- Bill Gates
- Description:
-
TED2010 میں بل گیٹس نے اپنے اس خواب پر سے پردہ اٹھایا جو دنیا کے توانائی کے مستقبل کے بارے میں انہوں نے دیکھا ہے۔ انہوں نے ان "معجزوں" کا ذکر کیا جو دنیا بھرکو بربادی سے بچانے کے لیے ضروری ہیں اور یہ سمجھایا کہ وہ کیوں ایک بالکل مختلف قسم کے ایٹمی ری ایکٹر کے حامی ہیں۔ ہمارا انتہائی ضروری ہدف؟ پوری دینا میں سنہ 2050 تک کاربن کے اخراج کو صفر کردینا۔
- Video Language:
- English
- Team:
- closed TED
- Project:
- TEDTalks
- Duration:
- 27:32