0:00:01.000,0:00:05.000 آج میں توانائی اور ماحول پر بات کرنے جارہا ہوں۔ 0:00:05.000,0:00:07.000 اور یہ شاید کچھ حیران کُن بات ہو کیونکہ 0:00:07.000,0:00:12.000 فاؤنڈیشن میں میرا کُل وقتی کام زیادہ تر ویکسینوں اور بیجوں سے متعلق ہے، 0:00:12.000,0:00:15.000 اور ان چیزوں کے بارے میں جو ہمیں ایجاد کرکے فراہم کرنی ہیں 0:00:15.000,0:00:20.000 تاکہ دو ارب غریب ترین افراد کی ایک بہتر زندگی گذارنے میں مدد کی جاسکے۔ 0:00:20.000,0:00:25.000 لیکن،توانائی اور ماحول بھی تو ان لوگوں کے لیے دو اہم ترین چیزیں ہیں۔ 0:00:25.000,0:00:30.000 بلکہ درحقیقت زمین پر بسنے والے دیگر لوگوں سے زیادہ اہم انکے لیے ہیں۔ 0:00:30.000,0:00:35.000 ماحول خراب تر ہوتا جارہا ہے، جسکا مطلب ہے کہ انکی فصلیں کئی سالوں تک نہیں اُگ پائیں گی۔ 0:00:35.000,0:00:38.000 بارش یا تو بے تحاشا زیادہ ہوگی، یا پھر اتنی کم کہ کافی نہیں ہوگی۔ 0:00:38.000,0:00:40.000 چیزوں میں ایسی عجیب تبدیلیاں آئیں گی 0:00:40.000,0:00:44.000 جنہیں انکا کمزور ماحول بالکل برداشت نہیں کر پائے گا۔ 0:00:44.000,0:00:49.000 اور اسکا نتیجہ ظاہر ہے کیا ہوگا: فاقہ کشی، غیر یقینی کیفیت اور افراتفری 0:00:49.000,0:00:53.000 چنانچہ، ماحول میں آنے والی تبدیلیاں انکے لیے بے حد خوفناک ہونگی۔ 0:00:53.000,0:00:56.000 اور، توانائی کی قیمت بھی انکے لیے ایک بہت اہم چیز ہے۔ 0:00:56.000,0:00:59.000 دراصل، اگر آپ صرف ایک ایسی چیز منتخب کریں جسکی قیمت کم ہونی چائیے، 0:00:59.000,0:01:03.000 غربت ختم کرنے کے لیے، تو آپ، بغیر ہچکچاہٹ کے، توانائی منتخب کریں گے۔ 0:01:03.000,0:01:07.000 اب دیکھیں، توانائی کی قیمت وقت کے ساتھ کم تو ہوئی ہے۔ 0:01:07.000,0:01:13.000 اور یہ بھی سچ ہے کہ ترقی یافتہ معاشروں میں توانائی کی صنعت میں ہونے والی ترقیوں کا کرداربنیادی ہے۔ 0:01:13.000,0:01:17.000 کوئلے کے انقلاب نے صنعتی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کیا، 0:01:17.000,0:01:23.000 اور، 1900 کی صدی میں ہم نے بجلی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہوتے دیکھی، 0:01:23.000,0:01:26.000 اور یہی وجہ ہے کہ اب ہمارے پاس ریفریجریٹر اور ایئر کنڈیشننگ جیسی سہولتیں موجود ہیں 0:01:26.000,0:01:30.000 اب ہم نت نئی چیزیں بھی بنا سکتے ہیں اور کتنے ہی اور کام بھی کرسکتے ہیں۔ 0:01:30.000,0:01:37.000 چنانچہ، امیروں کی دنیا میں ملنے والی اس بجلی کی وجہ سے ہم کتنے مزے میں ہیں۔ 0:01:37.000,0:01:44.000 لیکن، جوں جوں ہم اسے سستا کررہے ہیں ۔۔۔ اور آئیے ہم اسے دگنا سستا کرنے کی کوشش کریں ۔۔۔ 0:01:44.000,0:01:46.000 تو ہمیں ایک نئی رکاوٹ سے نمٹنا ہوگا، 0:01:46.000,0:01:50.000 اور وہ نئی رکاوٹ CO2 سے متعلق ہے۔ 0:01:50.000,0:01:53.000 CO2 کرہ ارض کی حرارت بڑھا رہی ہے، 0:01:53.000,0:01:59.000 اور CO2 کی مساوات درحقیقت کافی سیدھی سادی ہے۔ 0:01:59.000,0:02:03.000 اگر آپ خارج ہونے والی CO2 کا حساب کریں، 0:02:03.000,0:02:06.000 جو درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، 0:02:06.000,0:02:10.000 اور درجہ حرارت میں یہ اضافہ کچھ شدید منفی اثرات کو جنم دیتا ہے۔ 0:02:10.000,0:02:13.000 جیسے موسم پر پڑنے والے اثرات، اور شاید اس سے بھی برے، بلاواسطہ پڑنے والے اثرات، 0:02:13.000,0:02:18.000 اور قدرتی ماحولیاتی نظام ان تیزی سے آتی تبدیلیوں کے مطابق خود کو نہیں ڈھال پاتے، 0:02:18.000,0:02:21.000 اور یوں ہم اس ماحولیاتی نظام کو ٹوٹتا ہوا پاتے ہیں۔ 0:02:21.000,0:02:24.000 تو اب، اگر آپ ایک قطعی اندازہ لگائیں 0:02:24.000,0:02:28.000 کہ CO2 میں ایک خاص حد تک اضافے کا درجہ حرارت پر کتنا اثر ہوگا 0:02:28.000,0:02:30.000 اور کہاں کہاں مثبت نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، 0:02:30.000,0:02:33.000 تو اس میں کچھ غیریقینی پن تو ہے، مگر کچھ اتنا زیادہ بھی نہیں۔ 0:02:33.000,0:02:36.000 اور اس بارے میں بھی کچھ غیریقینی کیفیت ہے کہ وہ منفی اثرات کتنے برے ہونگے، 0:02:36.000,0:02:39.000 لیکن اصل میں وہ بہت ہی زیادہ برے ہونگے۔ 0:02:39.000,0:02:41.000 میں نے اس بارے میں بڑے سائنسدانوں سے کئی بار پوچھا، 0:02:41.000,0:02:44.000 کہ کیا ہمیں واقعی تقریباً صفر تک جانے کی ضرورت ہے؟ 0:02:44.000,0:02:47.000 کیا ہم اس میں صرف آدھی یا چوتھائی کمی نہیں کرسکتے؟ 0:02:47.000,0:02:51.000 اور جواب یہ ملا کہ، جب تک ہم تقریباً صفر تک نہیں پہنچتے، 0:02:51.000,0:02:53.000 اس وقت تک درجہء حرارت بڑھتا ہی رہے گا۔ 0:02:53.000,0:02:55.000 چنانچہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ 0:02:55.000,0:03:00.000 یہ ایسا کہنے سے کافی مختلف بات ہے کہ ہم ایک 12 فٹ اونچا ٹرک ہیں جو 10 فٹ اونچائی والے پُل کے نیچے سے گذرنے کی کوشش کررہا ہے، 0:03:00.000,0:03:03.000 اور شاید ہم کسی طرح اسکے نیچے سے گذر ہی جائیں گے۔ 0:03:03.000,0:03:07.000 یہ تو ایک ایسی چیز ہے جسے بہرصورت صفر تک پہنچنا ہے۔ 0:03:07.000,0:03:11.000 اب دیکھیں، ہر سال ہم بہت سی کاربن ڈائی آکسائڈ خارج کرتے ہیں، 0:03:11.000,0:03:13.000 یعنی 26 ارب ٹن سے بھی زیادہ۔ 0:03:13.000,0:03:17.000 یعنی ہر امریکی کے لیے تقریباً 20 ٹن۔ 0:03:17.000,0:03:20.000 غریب ممالک میں رہنے والوں کے لیے یہ مقدار ایک ٹن سے بھی کم ہے۔ 0:03:20.000,0:03:24.000 تاہم، پوری دنیا کے باشندوں کے لیے یہ مقدار اوسطاً پانچ ٹن فی کس ہے۔ 0:03:24.000,0:03:26.000 اس لیے، کسی بھی طرح، ہمیں ایسی تبدیلیاں لانی ہونگی 0:03:26.000,0:03:29.000 جو اس مقدار کو صفر کی سطح تک کم کرسکے۔ 0:03:29.000,0:03:31.000 یہ مقدار مستقل اوپر جاتی رہی ہے۔ 0:03:31.000,0:03:36.000 صرف مختلف اقتصادی تبدیلیاں ہی اس پر کچھ دباؤ ڈال سکی ہیں، چاہے تھوڑا سا ہی 0:03:36.000,0:03:39.000 چنانچہ ہمیں تیزی سے اوپر جانے کی بجائے 0:03:39.000,0:03:42.000 اتنی ہی تیزی سے نیچے، اور نیچے آنا ہوگا جب تک صفر کی آخری سطح نہ آجائے۔ 0:03:42.000,0:03:44.000 اس مساوات میں چار عوامل کارفرما ہیں۔ 0:03:44.000,0:03:46.000 کچھ تھوڑی سی ضرب کی مشق۔ 0:03:46.000,0:03:49.000 دیکھیں، آپکی بائیں جانب ایک چیز ہے جسے CO2 کہتے ہیں، جسے آپ صفر کرنا چاہتے ہیں، 0:03:49.000,0:03:53.000 اور اسکا حساب افراد کی تعداد سے منسلک ہے، 0:03:53.000,0:03:56.000 وہ سہولیات جو ہر شخص اوسطاً استعمال کررہا ہے، 0:03:56.000,0:03:59.000 ہر سہولت میں استعمال ہونے والی اوسط توانائی، 0:03:59.000,0:04:03.000 اور توانائی کے ہر یونٹ پر خارج ہونے والی CO2 کی مقدار۔ 0:04:03.000,0:04:05.000 آئیے، ان سب پر علیحدہ علیحدہ نظر ڈالیں 0:04:05.000,0:04:09.000 اور دیکھیں کہ ہم اسے صفر تک کیسے پہنچا سکتے ہیں۔ 0:04:09.000,0:04:13.000 شاید، ان نمبروں میں سے کوئی ایک تو صفر کے قریب قریب آ ہی سکتا ہے۔ 0:04:13.000,0:04:16.000 ہے تو یہ ہائی اسکول والی الجبرا جیسا ہی، 0:04:16.000,0:04:18.000 لیکن پھر بھی، آئیے دیکھیں تو۔ 0:04:18.000,0:04:20.000 سب سے پہلے ہمارے پاس آبادی ہے۔ 0:04:20.000,0:04:23.000 اب دیکھیں، دنیا کی آبادی آج 6.8 ارب افراد پر مشتمل ہے۔ 0:04:23.000,0:04:25.000 اور یہ تیزی سے نو بلین کی جانب بڑھ رہی ہے۔ 0:04:25.000,0:04:29.000 تو، اگر ہم نئی ویکسینیں تیار کرنے میں خوب کامیاب رہیں، 0:04:29.000,0:04:31.000 اور صحت و تندرستی اور زچہ بچہ کی بہتر سہولیات فراہم کرسکیں، 0:04:31.000,0:04:35.000 تو ہم اس تعداد کو شاید 10 سے 15 فیصد کم کردیں گے، 0:04:35.000,0:04:39.000 لیکن یہاں تو ہم 1.3 کا اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ 0:04:39.000,0:04:42.000 دوسری چیز وہ سہولیات ہیں جنہیں ہم استعمال کرتے ہیں۔ 0:04:42.000,0:04:44.000 اس میں ہر چیز شامل ہے، 0:04:44.000,0:04:48.000 جو کھانا ہم کھاتے ہیں، کپڑے، ٹی وی، ہیٹر۔ 0:04:48.000,0:04:51.000 یہ سب بہت اچھی چیزیں ہیں، 0:04:51.000,0:04:54.000 اور غربت سے نجات پانے کا مطلب ہے ان سہولیات کی فراہمی 0:04:54.000,0:04:56.000 تقریباً ہر اس فرد کو جو اس زمین پر رہتا ہے۔ 0:04:56.000,0:05:00.000 اور اس عدد کا اوپر جانا ایک بہت اچھی بات ہے۔ 0:05:00.000,0:05:02.000 امیر دنیا میں، شاید اوپر والے ایک بلین کی حد تک، 0:05:02.000,0:05:04.000 شاید ہم انکے استعمال میں کچھ کمی کرسکتے ہیں، 0:05:04.000,0:05:08.000 لیکن یہ عدد، ہرسال، اوسطاً بڑھتا ہی رہے گا 0:05:08.000,0:05:12.000 چنانچہ، مجموعی طور پہ، یہ دگنا کردے گا 0:05:12.000,0:05:15.000 ان سہولیات کی فی کس ضرورت کو۔ 0:05:15.000,0:05:17.000 آئیے ایک بہت ہی بنیادی سہولت کو لیں۔ 0:05:17.000,0:05:20.000 کیا آپ کے گھر میں اتنی بجلی آتی ہے جو آپکے ہوم ورک کے پڑھنے کے لیے کافی ہو، 0:05:20.000,0:05:22.000 لیکن، یقین جانیں، ان بچوں کے پاس اتنی بھی بجلی نہیں ہے، اس لے وہ باہر جاکر 0:05:22.000,0:05:26.000 گلی کے بلب کے نیچے اپنا اسکول کا کام کرتے ہیں۔ 0:05:27.000,0:05:31.000 اب،اچھی کارکردگی، E، ہرایسی سہولت کے لیے درکار توانائی، 0:05:31.000,0:05:33.000 اور بالآخر یہاں ہمارے پاس ایک اچھی خبر ہے۔ 0:05:33.000,0:05:35.000 اب ہمارے پاس ایک ایسی چیز ہے جو اوپر نہیں جارہی۔ 0:05:35.000,0:05:38.000 مختلف ایجادات اور روشنی کرنے کے نئے طریقوں کے ذریعے، 0:05:38.000,0:05:43.000 کاروں کی مختلف اقسام اور عمارتیں تعمیر کرنے کے مختلف طریقوں کے ذریعے۔ 0:05:43.000,0:05:46.000 اب بہت سی ایسی سہولیات ہیں جہاں آپ لاسکتے ہیں 0:05:46.000,0:05:50.000 ان سہولیات میں استعمال ہونے والی توانائی میں کافی حد تک کمی، 0:05:50.000,0:05:53.000 کچھ انفرادی سہولیات میں تو 90 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔ 0:05:53.000,0:05:56.000 دیگر باتیں بھی ہیں۔ مثلاً ہم کھاد کیسے بناتے ہیں، 0:05:56.000,0:05:58.000 یا ہم بذریعہ ہوائی جہاز نقل و حمل کس طرح کرتے ہیں، 0:05:58.000,0:06:02.000 جہاں بہتری کی گنجائش کم سے کم ہے۔ 0:06:02.000,0:06:04.000 چنانچہ، مجموعی طور پہ یہاں، اگر ہم اچھی امید رکھیں، 0:06:04.000,0:06:11.000 تو ہم کمی کا تناسب تین، یا شاید اور بھی زیادہ، یعنی چھ تک لا سکتے ہیں۔ 0:06:11.000,0:06:14.000 لیکن ان مندرجہ بالا تین عوامل کے ساتھ، 0:06:14.000,0:06:19.000 ہم 26 بلین سے، اگر بہت زیادہ بھی لیں، تو شاید 13 بلین تک کمی لاسکے ہیں۔ 0:06:19.000,0:06:21.000 اور اتنی کمی کافی نہیں رہے گی۔ 0:06:21.000,0:06:23.000 تو آئیے، ایک چوتھے امر پر بھی نظر ڈالتے ہیں۔۔ 0:06:23.000,0:06:25.000 اور یہ ایک کلیدی چیز ہوگی ۔۔ 0:06:25.000,0:06:31.000 اور وہ ہے توانائی کے ہر یونٹ پر ہونے والے CO2 کے اخراج کی مقدار۔ 0:06:31.000,0:06:35.000 تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم واقعی اسے صفر تک لاسکتے ہیں؟ 0:06:35.000,0:06:37.000 اگر ہم کوئلہ جلاتے ہیں، تو نہیں۔ 0:06:37.000,0:06:39.000 اگر ہم قدرتی گیس جلاتے ہیں، تو نہیں۔ 0:06:39.000,0:06:42.000 تقریباً ہر وہ طریقہ جس سے ہم آج کل بجلی پیدا کرتے ہیں، 0:06:42.000,0:06:48.000 CO2 خارج کرتا ہے، سوائے نئے رائج ہونے والے قابل تجدید یا جوہری طریقوں کے۔ 0:06:48.000,0:06:51.000 تو گویا، عالمی پیمانے پر ہمیں جو کرنا ہوگا وہ یہ ہے، 0:06:51.000,0:06:54.000 کہ ایک نیا نظام تشکیل دیا جائے۔ 0:06:54.000,0:06:56.000 یقین جانیں، ہمیں توانائی کے میدان میں معجزوں کی ضرورت ہے۔ 0:06:56.000,0:07:00.000 اب، جب میں کسی معجزے کی بات کرتا ہوں تو اس سے میرا اشارہ کسی ناممکن چیز کی جانب نہیں ہوتا۔ 0:07:00.000,0:07:05.000 مائکروپروسیسر ایک معجزہ ہی تو ہے۔ پرسنل کمپیوٹر ایک معجزہ ہی تو ہے۔ 0:07:05.000,0:07:08.000 انٹرنیٹ اور اس سے متعلقہ سروسز ایک معجزہ ہی تو ہیں۔ 0:07:08.000,0:07:13.000 تو گویا، یہاں موجود افراد بہت سے معجزے تخلیق کرنے کے عمل میں شامل رہے ہیں۔ 0:07:13.000,0:07:15.000 عام طور پہ، ہم کوئی حتمی تاریخ نہیں دیتے، 0:07:15.000,0:07:17.000 کہ کسی خاص تاریخ تک کوئی معجزہ کرکے دکھا دیں۔ 0:07:17.000,0:07:21.000 عام طور پہ ہم بس انتظار کرتے رہتے ہیں، کوئی معجزہ سامنے آتا ہے، کوئی نہیں بھی آتا۔ 0:07:21.000,0:07:25.000 لیکن یہ وہ معاملہ ہے جس میں ہمیں واقعتاً پوری رفتار دکھانی ہوگی 0:07:25.000,0:07:30.000 اور ایک مختصر اور محدود وقت میں کوئی معجزہ کردکھانا ہوگا۔ 0:07:30.000,0:07:33.000 تو، میں نے سوچا کہ میں ایسا کس طرح کرسکتا ہوں؟ 0:07:33.000,0:07:35.000 کیا کسی قسم کی کوئی قدرتی مثال موجود ہے، 0:07:35.000,0:07:40.000 کوئی ایسی عملی کارکردگی جو یہاں موجود افراد کے ذہنوں کو واقعی جھنجوڑ سکے؟ 0:07:40.000,0:07:44.000 میں نے گذشتہ سال کے بارے میں سوچا جب میں مچھر لایا تھا، 0:07:44.000,0:07:46.000 اور کسی نہ کسی طرح لوگوں کو اس میں مزہ بھی آیا۔ 0:07:46.000,0:07:48.000 (قہقہہ) 0:07:48.000,0:07:51.000 اس شرارت نے انہیں ہماری مہم میں پوری طرح شامل ہونے پر آمادہ کردیا تھا، 0:07:51.000,0:07:54.000 آپ تو جانتے ہی ہیں کہ اس دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مچھروں کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں۔ 0:07:54.000,0:07:59.000 تو، توانائی کے بارے میں جو حل میں نکال سکا وہ یہ ہے۔ 0:07:59.000,0:08:02.000 میں نے فیصلہ کیا کہ جگنو چھوڑنا 0:08:02.000,0:08:06.000 ماحول کو بہتر بنانے میں اس سال میرا حصہ ہوگا۔ 0:08:06.000,0:08:09.000 چنانچہ، یہاں میرے پاس کچھ اصلی جگنو موجود ہیں۔ 0:08:09.000,0:08:12.000 مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ کاٹتے نہیں ہے، بلکہ، شاید وہ اس بوتل سے باہر بھی نہ آئیں۔ 0:08:12.000,0:08:15.000 (قہقہہ) 0:08:15.000,0:08:20.000 یعنی ہمارے پاس ایسے بہت سے کھیل تماشے والے حل تو ہیں۔ 0:08:20.000,0:08:22.000 لیکن ان سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ 0:08:22.000,0:08:26.000 ہمیں واقعی میں حل چاہئیں، چاہے ایک یا بہت سے، 0:08:26.000,0:08:30.000 جو بہت بڑے پیمانے پر کام دکھائیں 0:08:30.000,0:08:32.000 اور بہت قابل اعتماد ہوں، 0:08:32.000,0:08:35.000 اور، حالانکہ لوگ مختلف سمتوں میں تلاش تو کررہے ہیں، 0:08:35.000,0:08:39.000 لیکن میں صرف پانچ ایسے حل دیکھ رہا ہوں جو واقعی بڑے نتائج دکھا سکتے ہیں۔ 0:08:39.000,0:08:44.000 میں نے ٹائڈ، جیوتھرمل، فیوژن اور بایوفیولز کو تو چھوڑ ہی دیا ہے۔ 0:08:44.000,0:08:46.000 یہ کچھ حصہ تو ڈال سکتے ہیں، 0:08:46.000,0:08:48.000 اور اگر میری امید سے سے زیادہ اچھا کرسکیں تو اور بھی اچھی بات ہے، 0:08:48.000,0:08:50.000 لیکن یہاں میری توجہ کا مرکز 0:08:50.000,0:08:54.000 یہ ہے کہ ہمیں ان پانچوں میں سے ہر ایک پر کام کرنا ہوگا، 0:08:54.000,0:08:58.000 اور ہم ان میں سے کسی کو بھی یہ سمجھ کر نظرانداز نہیں کرسکتے کہ وہ مشکل ہے، 0:08:58.000,0:09:02.000 کیونکہ ان سب میں نمایاں چیلنجز موجود ہیں۔ 0:09:02.000,0:09:04.000 آئیے سب سے پہلے جلانے والے ایندھنوں پر غور کریں، 0:09:04.000,0:09:08.000 یعنی یا تو کوئلہ یا قدرتی گیس جلانا۔ 0:09:08.000,0:09:11.000 جو ہمیں یہاں کرنا چائیے، چاہے وہ ایک سادہ سی بات ہی کیوں نہ لگے، لیکن وہ سادہ ہے نہیں۔ 0:09:11.000,0:09:17.000 اور وہ یہ ہے کہ جلنے کے بعد نلی سے نکلنے والی ساری CO2 لی جائے، 0:09:17.000,0:09:20.000 اور اسے دباؤ کے ذریعے مائع میں تبدیل کرکے کہیں جمع کرلیا جائے، 0:09:20.000,0:09:22.000 اس امید کے ساتھ کہ وہ وہاں محفوظ رہے گی۔ 0:09:22.000,0:09:26.000 اب ہمارے پاس کچھ ابتدائی اقدامات ایسے ہیں جن سے 60 تا 80 فیصد کی سطح پر یہ کام ہوسکے، 0:09:26.000,0:09:30.000 لیکن پورے سو فیصد تک پہنچنا شاید پھر بھی کافی مشکل ہو، 0:09:30.000,0:09:36.000 اور اس بات پر متفق ہونا بھی کافی مشکل ہے کہ وہ جمع شدہ CO2 کہاں رکھی جائے گی، 0:09:36.000,0:09:39.000 لیکن اس میں مشکل ترین چیز ہے طویل مدت کا مسئلہ۔ 0:09:39.000,0:09:41.000 کون یقین سے کہہ سکتا ہے؟ 0:09:41.000,0:09:45.000 کون اس چیز کی گارنٹی دے سکتا ہے جو درحقیقت اربوں گنا بڑی ہے 0:09:45.000,0:09:49.000 فضلے کی ہر اس قسم سے جو ایٹمی یا دیگرچیزوں سے پیدا ہوتی ہے؟ 0:09:49.000,0:09:52.000 یہ ایک بہت ہی بڑی مقدار ہے۔ 0:09:52.000,0:09:54.000 تو گویا یہ ایک بہت ہی مشکل کام ہوا۔ 0:09:54.000,0:09:56.000 اگلی چیز ہے جوہری۔ 0:09:56.000,0:09:59.000 اس میں بھی تین بڑے مسائل ہیں۔ 0:09:59.000,0:10:03.000 اسکی قیمت، جو بہت زیادہ ہے، خصوصاً ان ممالک میں جہاں قوانین سخت ہیں۔ 0:10:03.000,0:10:07.000 اور سلامتی کا معاملہ بھی، یعنی یہ مکمل اطمینان کہ کچھ بھی غلط نہیں ہوسکتا، 0:10:07.000,0:10:10.000 اگرچہ ان پر انسانی کارکن کام کرتے ہیں، 0:10:10.000,0:10:13.000 کہ یہ ایندھن اسلحہ بنانے میں استعمال نہیں ہوگا۔ 0:10:13.000,0:10:15.000 اور پھر آپ اسکے فضلے کا کیا کریں گے؟ 0:10:15.000,0:10:18.000 اور، اسکے بارے میں بہت سے خدشات ہیں، اگرچہ اسکی مقدار بہت زیادہ تو نہیں ہوتی۔ 0:10:18.000,0:10:20.000 اس بارے میں لوگوں کو پوری طرح اطمینان ہونا چائیے۔ 0:10:20.000,0:10:25.000 تو، یہ تین ایسے کافی مشکل مسائل ہوئے جنکا حل ہونا شاید ممکن ہے، 0:10:25.000,0:10:27.000 اور اسی لیے، ان پر کام ہونا بھی چائیے۔ 0:10:27.000,0:10:30.000 ان پانچوں میں سے آخر کے تینوں کو میں نے ایک جگہ جمع کردیا ہے۔ 0:10:30.000,0:10:34.000 یعنی وہ وسائل جنکے بارے میں لوگ اکثر یہ کہتے ہیں کہ انہیں دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔ 0:10:34.000,0:10:38.000 اور درحقیقت ان کے ۔۔ اگرچہ یہ بھی ایک بڑی بات ہے کہ انہیں ایندھن نہیں چائیے ہوتا ۔۔ 0:10:38.000,0:10:40.000 کچھ منفی پہلو بھی ہیں۔ 0:10:40.000,0:10:46.000 ایک پہلو تو یہ ہے کہ ان ٹیکنالوجیز میں جمع ہونے والی توانائی کی کثافت 0:10:46.000,0:10:48.000 ایک پاور پلانٹ سے بہت ہی کم ہوتی ہے۔ 0:10:48.000,0:10:52.000 اسے انرجی فارمنگ کہہ سکتے ہیں، چنانچہ ہم کئی مربع میل رقبے کی بات کررہے ہیں، 0:10:52.000,0:10:57.000 یعنی بجلی پیدا کرنے کے ایک عام پلانٹ سے ہزاروں گنا زیادہ رقبہ۔ 0:10:57.000,0:11:00.000 اسکے علاوہ، یہ غیرمسلسل ذرائع بھی تو ہیں۔ 0:11:00.000,0:11:03.000 سورج پورے دن تو نہیں چمکتا، نہ ہی وہ روزانہ چمکتا ہے، 0:11:03.000,0:11:06.000 اور اسی طرح، ہوا بھی تو ہر وقت نہیں چل رہی ہوتی۔ 0:11:06.000,0:11:08.000 تو گویا، اگر آپ ان ذرائع پر انحصار کرتے ہیں، 0:11:08.000,0:11:11.000 تو آپ کے پاس توانائی حاصل کرنے کے کچھ طریقے ضرور ہونے چاہئیں 0:11:11.000,0:11:14.000 ان اوقات میں جب یہ ذرائع موجود نہیں ہوتے۔ 0:11:14.000,0:11:17.000 گویا، یہاں ہمیں بہت بڑے اخراجات کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ 0:11:17.000,0:11:19.000 ہمارے سامنے ٹرانسمیشن کے چیلنج ہیں۔ 0:11:19.000,0:11:22.000 مثال کے طور پہ، توانائی کا یہ ذریعہ آپکے ملک سے باہر ہے، 0:11:22.000,0:11:24.000 تو آپکو نہ صرف ٹیکنالوجی چاہئیے، 0:11:24.000,0:11:29.000 بلکہ آپ کو اس امکانی خطرے سے بھی نمٹنا ہوگا کہ توانائی کہیں اور سے آرہی ہے۔ 0:11:29.000,0:11:31.000 اور، آخر میں، یہ ذخیرہ کرنے والا مسئلہ۔ 0:11:31.000,0:11:34.000 اب، ان سب کو ایک رخ دینے کی خاطر، میں گیا اور دیکھا 0:11:34.000,0:11:37.000 ان سب بیٹریوں کو جو اس وقت بنائی جارہی ہیں، 0:11:37.000,0:11:41.000 کاروں کے لیے، کمپیوٹر کے لیے، فون کے لیے، فلیش لائٹ کے لیے، یعنی ہر چیز کے لیے، 0:11:41.000,0:11:46.000 اور ان کا موازنہ برقی توانائی کی اس مقدار سے کیا جو اس وقت دنیا ستعمال کررہی ہے، 0:11:46.000,0:11:50.000 اور مجھے یہ پتہ چلا کہ وہ سب بیٹریاں جو ہم اس وقت بنا رہے ہیں 0:11:50.000,0:11:54.000 اس ساری توانائی کے صرف 10 منٹ ذخیرہ کرسکتی ہیں۔ 0:11:54.000,0:11:57.000 گویا، حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں کسی بہت بڑی اور اچھوتی دریافت کی ضرورت ہے، 0:11:57.000,0:12:01.000 کوئی ایسی چیز جو سینکڑوں گنا بہتر ہو 0:12:01.000,0:12:03.000 ان سب طریقوں سے جو ہمارے پاس اس وقت ہیں۔ 0:12:03.000,0:12:07.000 یہ ناممکن تو نہیں، لیکن اتنا آسان بھی نہیں۔ 0:12:07.000,0:12:11.000 دیکھیں، یہ بات اس وقت سامنے آتی ہے جب آپ ان غیرمسلسل ذرائع سے استفادہ کرنا چاہیں 0:12:11.000,0:12:15.000 فرض کریں، اس سے 20 تا 30 فیصد زیادہ جو آپ اس وقت استعمال کررہے ہیں۔ 0:12:15.000,0:12:17.000 اگر آپ اس پر 100 فیصد انحصار کرنا چاہتے ہیں، 0:12:17.000,0:12:22.000 تو آپکو ایک زبردست اور معجزاتی بیٹری چاہئیے ہوگی۔ 0:12:23.000,0:12:26.000 تو، ہم اس معاملے میں آگے کیسے بڑھیں: ٹھیک طریقہ کیا ہونا چائیے؟ 0:12:26.000,0:12:30.000 کیا یہ کوئی مینہیٹن پروجیکٹ ہے؟ وہ کیا چیز ہے جو ہمیں ہمارے ہدف تک پہنچا دے؟ 0:12:30.000,0:12:35.000 تو جناب، ہمیں اس پر کام کرنے کے لیے بہت سی کمپنیاں چائیے ہونگی، سینکڑوں۔ 0:12:35.000,0:12:38.000 ان پانچوں میں سے ہر راستے کے لیے، ہمیں کم ازکم ایک سو لوگ درکار ہیں۔ 0:12:38.000,0:12:42.000 اور بھی بہت سے لوگ، جنہیں آپ دیکھیں تو کہیں کہ یہ تو پاگل ہیں۔ یہ ہے اچھی بات۔ 0:12:42.000,0:12:45.000 اور، میں سمجھتا ہوں، کہ یہاں TED گروپ میں، 0:12:45.000,0:12:49.000 ہمارے پاس بہت سے ایسے لوگ ہیں جو پہلے ہی سے ایسی کوششیں کررہے ہیں۔ 0:12:49.000,0:12:53.000 بل گراس کی کئی کپمنیاں ہیں، جن میں سے ایک کا نام ای سولر(eSolar) ہے 0:12:53.000,0:12:55.000 جسکے پاس کچھ زبردست شمسی تھرمل ٹیکنالوجیز ہیں۔ 0:12:55.000,0:12:59.000 ونود کھوسلا بھی درجنوں کمپنیوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں 0:12:59.000,0:13:03.000 جو بہت سے زبردست کام کررہی ہیں اور نت نئے امکانات پر غور کررہی ہیں، 0:13:03.000,0:13:05.000 اور میں اس میں انکی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ 0:13:05.000,0:13:09.000 ناتھن مہروولڈ اور میں تو اب واقعی میں ایک کمپنی کا ساتھ بھی دے رہے ہیں 0:13:09.000,0:13:13.000 جس نے، شاید آپکو سن کر حیرت ہو، حقیقت میں جوہری حل پر کام کرنا شروع بھی کردیا ہے۔ 0:13:13.000,0:13:17.000 جوہری طریقوں میں کچھ جدّتیں تو آئیں: ماڈیولر، مائع۔ 0:13:17.000,0:13:21.000 لیکن اس صنعت میں ایسی جدّتیں اب عرصہ ہوا آنا بند ہوگئیں ہیں۔ 0:13:21.000,0:13:26.000 تو یہ بات کچھ اتنی حیران کُن بھی نہیں کہ کچھ نئے نظریات ابھی بھی یوں ہی دھرے رکھے ہوں۔ 0:13:26.000,0:13:32.000 ٹیراپاور کا نظریہ کہتا ہے کہ یورینیم کے ایک حصے کو جلانے کے بجائے، 0:13:32.000,0:13:35.000 ایک فیصد، جو کہ U235 ہے، 0:13:35.000,0:13:40.000 ہم نے فیصلہ کیا کہ 99 فیصد، یعنی U238 کو بھی جلائیں۔ 0:13:40.000,0:13:42.000 شاید اسے پاگل پن ہی کہیں۔ 0:13:42.000,0:13:45.000 درحقیقت، لوگ اس بارے میں کافی عرصہ پہلے سے باتیں کررہے تھے، 0:13:45.000,0:13:49.000 لیکن وہ ٹھیک طور پہ یہ عملی مظاہرہ نہیں کر پارہے تھے کہ یہ طریقہ صحیح کام کرے گا بھی کہ نہیں۔ 0:13:49.000,0:13:52.000 چنانچہ یہ جدید ترین سپر کمپیوٹرز آنے کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے 0:13:52.000,0:13:54.000 کہ اب آپ مصنوعی طور پہ ایسا کرکے دیکھ سکتے ہیں، جی جناب، 0:13:54.000,0:14:00.000 ٹھیک اور عملی طریقہ کار اختیار کرنے سے یوں لگتا ہے کہ یہ طریقہ کام کرجائے گا۔ 0:14:00.000,0:14:03.000 اور چونکہ اب آپ وہ 99 فیصد جلا رہے ہیں، 0:14:03.000,0:14:07.000 تو آپ نے اخراجات میں زبردست کمی کرلی ہے۔ 0:14:07.000,0:14:11.000 آپ دراصل فضلہ جلا رہے ہیں، اور آپ واقعی استعمال کرسکتے ہیں ایندھن کے طور پہ 0:14:11.000,0:14:14.000 وہ سارا فضلہ جو آج کے ری ایکٹروں سے نکلتا ہے۔ 0:14:14.000,0:14:19.000 تو، بجائے اسکے کہ آپ انکے بارے میں فکرمند ہوں، آپ بس اسے اپنالیں۔ یہ ایک زبردست چیز ہے۔ 0:14:19.000,0:14:23.000 یہ اپنے کام کے دوران اس یورینیم کے سانس لیتی ہے۔ گویا یہ ایک موم بتی کی طرح ہے۔ 0:14:23.000,0:14:27.000 آپ وہاں ایک شہتیر دیکھ سکتے ہیں، جسے عموماً ٹریولنگ ویو ری ایکٹر کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ 0:14:27.000,0:14:31.000 ایندھن کی مد میں، یہ مسئلے کو واقعی حل کردیتا ہے۔ 0:14:31.000,0:14:34.000 یہاں میرے پاس کینٹکی میں ایک جگہ کی تصویر ہے۔ 0:14:34.000,0:14:36.000 یہ فالتو مواد ہے، وہی 99 فیصد، 0:14:36.000,0:14:38.000 جس میں سے انہوں نے وہ حصہ نکال لیا ہے جسے وہ اب جلاتے ہیں، 0:14:38.000,0:14:40.000 چنانچہ اسے ختم شدہ یورینیم (depleted uranium) کہا جاتا ہے۔ 0:14:40.000,0:14:43.000 یہ امریکہ کو سینکڑوں برس تک توانائی مہیا کرسکتا ہے۔ 0:14:43.000,0:14:46.000 اور، صرف سمندر کے پانی کو ایک کم خرچ طریقے سے فلٹر کرنے سے، 0:14:46.000,0:14:51.000 آپ کواس پوری زمین کی ہمیشہ ہمیشہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ایندھن دستیاب ہوجائے گا۔ 0:14:51.000,0:14:55.000 گویا، اب آپ جان گئے ہونگے کہ ہمیں آگے بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے، 0:14:55.000,0:15:00.000 لیکن یہ ان سینکڑوں نظریات میں سے ایک نظریے کی مثال ہے 0:15:00.000,0:15:03.000 جن پر ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ 0:15:03.000,0:15:06.000 تو آئیے سوچیں کہ ہمیں اپنا احتساب کیسے کرنا چاہیے؟ 0:15:06.000,0:15:09.000 ہمارا رپورٹ کارڈ کیسا دِکھنا چاہیے؟ 0:15:09.000,0:15:12.000 آئیے ہم اس جانب قدم بڑھائیں جہاں ہمیں واقعی بڑھانے چاہئیں، 0:15:12.000,0:15:14.000 اور اسکے بعد درمیان کی چیزوں پر نظر دوڑائیں۔ 0:15:14.000,0:15:19.000 2050 تک، آپ نے بہت سے لوگوں کو 80 فیصد کمی کی باتیں کرتے سنا ہے۔ 0:15:19.000,0:15:23.000 ہمارا اس ہدف تک پہنچنا واقعی بےانتہا ضروری ہے۔ 0:15:23.000,0:15:27.000 اور وہ 20 فیصد ان چیزوں کے لیے استعمال ہوگا جو غریب ممالک میں جاری ہیں، 0:15:27.000,0:15:29.000 جہاں ابھی بھی کچھ زراعت ہے۔ 0:15:29.000,0:15:33.000 امید ہے کہ ہم جنگلات اور سیمنٹ کے معاملات میں بہتری لاچکے ہونگے۔ 0:15:33.000,0:15:36.000 گویا، اس 80 فیصد تک پہنچنے کے لیے، 0:15:36.000,0:15:40.000 ترقی یافتہ ممالک کو، بشمول چین جیسے ممالک، 0:15:40.000,0:15:45.000 اپنی بجلی کی پیداوار کا طریقہ مکمل بدلنا ہوگا۔ 0:15:45.000,0:15:51.000 تو، دوسرا پیمانہ یہ ہے، کہ کیا ہم زیرو ایمیشن ٹیکنالاجی بروئے کار لارہے ہیں، 0:15:51.000,0:15:53.000 کیا ہم نے اسے تمام ترقی یافتہ ممالک میں نافذ کردیا ہے 0:15:53.000,0:15:56.000 اور اب ہم اسے دوسرے مقامات تک پہنچانے کے مرحلے تک پہنچ گئے ہیں۔ 0:15:56.000,0:15:58.000 یہ ایک انتہائی اہم کام ہے۔ 0:15:58.000,0:16:02.000 یہ اس رپورٹ کارڈ کی تیاری کا سب سے اہم نکتہ ہے۔ 0:16:02.000,0:16:07.000 تو، اگر وہاں سے واپس ہوں، تو 2020 کا رپورٹ کارڈ کیسا دِکھنا چاہیے؟ 0:16:07.000,0:16:09.000 تو پھر، اس میں دو عنصر ضرور ہونے چاہئیں۔ 0:16:09.000,0:16:13.000 ہمیں بہتری کے یہ اقدامات ضرور کرنے ہونگے تاکہ کمی آنا شروع تو ہو۔ 0:16:13.000,0:16:16.000 جتنا کم اخراج ہم کریں گے، اتنا ہی کم CO2 کا مجموعہ ہوگا، 0:16:16.000,0:16:18.000 چنانچہ، درجہ حرارت بھی اتنا ہی کم ہوگا۔ 0:16:18.000,0:16:21.000 لیکن کچھ پہلوؤں سے، وہ گریڈ جو ہم وہاں حاصل کریں گے، 0:16:21.000,0:16:25.000 ایسے کام کرتے ہوئے جو ہمیں کمی کے بڑے اہداف تک نہیں پہنچا پاتے، 0:16:25.000,0:16:29.000 اہمیت میں دوسرے کے یا تو برابرہے، یا شاید کچھ کم ہی ہے، 0:16:29.000,0:16:33.000 اور وہ ہے جدت کا وہ نکتہ جو یہ انقلابی اہداف حاصل کرلے گا۔ 0:16:33.000,0:16:36.000 اور ان جدتوں پر ہمیں انتہائی تیزی سے کام کرنا ہوگا، 0:16:36.000,0:16:39.000 اور اسے ہم کمپنیوں کے تناظر میں ناپ سکتے ہیں، 0:16:39.000,0:16:42.000 پائلٹ پروجیکٹس، قوانین وغیرہ جو تبدیل کئے گئے ہوں۔ 0:16:42.000,0:16:45.000 اس بارے میں بہت سی زبردست کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ 0:16:45.000,0:16:48.000 الگور کی کتاب "ہمارا انتخاب" - "Our Choice" 0:16:48.000,0:16:51.000 اور '"یوڈ مکے" کی کتاب "گرم ہوا کے بغیر پائیدار توانائی" - 0:16:51.000,0:16:54.000 یہ کتابیں واقعی ہمیں ایک بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتی ہیں 0:16:54.000,0:16:56.000 جس پہ وسیع پیمانے پر گفتگو کی جاسکتی ہے، 0:16:56.000,0:16:59.000 کیونکہ ہمیں اس سلسلے میں بہت وسیع اعانت چاہیے۔ 0:16:59.000,0:17:01.000 ابھی بہت سا کام ہونا باقی ہے۔ 0:17:01.000,0:17:03.000 چنانچہ یہ ہے تو ایک خواہش 0:17:03.000,0:17:07.000 لیکن یہ ایک بہت ٹھوس اور شدید خواہش ہے کہ ہمیں یہ ٹیکنالوجی ضرور ایجاد کرنی چاہئیں۔ 0:17:07.000,0:17:10.000 اگر آپ مجھے آئندہ 50 سالوں تک صرف ایک خواہش کرنے کی اجازت دیں، 0:17:10.000,0:17:12.000 تو میں شاید اسے چنوں گا جو صدر ہے، 0:17:12.000,0:17:15.000 یا میں کوئی ویکسین چنوں گا، جو کہ میری پسندیدہ چیز ہے، 0:17:15.000,0:17:17.000 یا میں یہ چیز چنوں گا 0:17:17.000,0:17:21.000 جسے ایجاد کرنے میں خرچ بھی آدھا آئے گا اور کوئی CO2 بھی نہیں خارج ہوگی، 0:17:21.000,0:17:23.000 یہی وہ خواہش ہوگی جو میں یقیناً چنوں گا۔ 0:17:23.000,0:17:25.000 یہ وہ کام ہے جس کا سب سے زیادہ اور سب سے بہترین اثر ہوگا۔ 0:17:25.000,0:17:27.000 اگر ہم اپنی یہ خواہش حاصل نہ کرسکے، 0:17:27.000,0:17:31.000 تو ان لوگوں کے درمیان خلیج اور بھی بڑھ جائے گی جو مختصر یا طویل المدت سوچ رکھتے ہیں، 0:17:31.000,0:17:34.000 امریکہ اور چین کے درمیان، غریب اور امیر ممالک کے درمیان، 0:17:34.000,0:17:39.000 اور ان سب سے بڑھ کر ان دو ارب افراد کی زندگیاں اور بھی بدتر ہوجائیں گی۔ 0:17:39.000,0:17:41.000 تو، ہمیں کیا کرنا ہوگا؟ 0:17:41.000,0:17:46.000 میں آپ سے کس کام کی اپیل کررہا ہوں کہ قدم بڑھائیے اور ہمت کیجئیے؟ 0:17:46.000,0:17:49.000 ہمیں اور زیادہ تحقیقاتی رقوم کا بندوبست کرنے کی ضرورت ہے۔ 0:17:49.000,0:17:51.000 جب کوپن ہیگن جیسی جگہوں پر ممالک مل بیٹھیں، 0:17:51.000,0:17:54.000 تو انہیں صرف CO2 پر ہی بات نہیں کرنی چاہیے۔ 0:17:54.000,0:17:56.000 انہیں جدت لانے کے اس ایجنڈے پر بھی بحث کرنی چاہیے، 0:17:56.000,0:18:01.000 اور آپ کو ان بےانتہا کم رقوم کا سن کر شدید دھچکا لگے گا 0:18:01.000,0:18:03.000 جو ان جدید طریقوں پر خرچ کی جاتی ہیں۔ 0:18:03.000,0:18:07.000 ہمیں واقعی کچھ انقلابی مارکیٹ اقدامات کی ضرورت ہے، مثلاً CO2 ٹیکس، اسکی حد اور تجارت۔ 0:18:07.000,0:18:10.000 ایسا کوئی اقددام جو قیمتوں کے یہ اشارے وہاں تک پہنچا دے۔ 0:18:10.000,0:18:12.000 ہمیں اس پیغام کو پھیلانا ہوگا۔ 0:18:12.000,0:18:15.000 ہمیں اس بات چیت کو زیادہ منطقی اور زیادہ قابلِ فہم بات چیت بنانا ہوگا، 0:18:15.000,0:18:18.000 ان اقدامات سمیت جو حکومت کرتی ہے۔ 0:18:18.000,0:18:22.000 یہ ایک بہت اہم خواہش ہے، ایک ایسی خواہش جو میں سمجھتا ہوں کہ ہم مل کر حاصل کر سکتے ہیں۔ 0:18:22.000,0:18:24.000 آپکا بہت شکریہ۔ 0:18:24.000,0:18:35.000 (تالیاں) 0:18:35.000,0:18:37.000 شکریہ۔ 0:18:37.000,0:18:39.000 کرس اینڈرسن: شکریہ، شکریہ۔ 0:18:39.000,0:18:44.000 (تالیاں) 0:18:44.000,0:18:50.000 شکریہ۔ یوں لگتا ہے کہ اب مجھے ٹیراپاور کی زیادہ سمجھ آگئی ہے، کیوں ٹھیک ہے نا۔۔ 0:18:50.000,0:18:55.000 میرا مطلب ہے، سب سے پہلے، کیا آپ ہمیں کچھ اندازہ بتا سکتے ہیں کہ اسکے لیے کتنی سرمایہ کاری کی ضرورت پڑے گی؟ 0:18:55.000,0:18:59.000 بل گیٹس: اسکا سافٹ ویئر بنانے کے لیے، سپر کمپیوٹر خریدیے، 0:18:59.000,0:19:01.000 تمام بڑے سائنسدانوں کو ملازم رکھنے کے لیے، جو ہم کرچکیں ہیں، 0:19:01.000,0:19:04.000 یہ صرف دسیوں ملین بنتے ہیں، 0:19:04.000,0:19:07.000 اور ایک بار ہم نے اپنے مواد کو ایک روسی ری ایکٹر پر ٹیسٹ بھی کیا 0:19:07.000,0:19:11.000 تاکہ ہمیں یقین ہوجائے کہ یہ چیزیں صحیح کام کررہی ہیں، 0:19:11.000,0:19:13.000 صرف تب آپ سینکڑوں ملین کی سطح پر پہنچیں گے۔ 0:19:13.000,0:19:16.000 سب سے مشکل کام پائلٹ ری ایکٹر کی تعمیر ہے، 0:19:16.000,0:19:21.000 کئی بلین کی تلاش، ریگولیٹر کی تلاش، اور وہ جگہ 0:19:21.000,0:19:23.000 جہاں ان میں سے سب سے پہلی چیز درحقیقت تعمیر کی جائے گی۔ 0:19:23.000,0:19:27.000 جب آپ پہلی تعمیر کرلیں، اور وہ اسی طرح کام کرنے لگے جیسی آپ نے اسکی تشہیر کی تھی، 0:19:27.000,0:19:31.000 تو پھر یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوجائے گی، کیونکہ اسکی معاشیات، اسکی توانائی کی کثافت، 0:19:31.000,0:19:33.000 جوہری سے اتنی ہی مختلف ہیں جتنی ہم جانتے ہیں۔ 0:19:33.000,0:19:37.000 کرس اینڈرسن: گویا، اگر میں صحیح سمجھا، اسکے لیے ہمیں زمین کی انتہائی گہرائیوں میں تعمیر کرنی ہوگی 0:19:37.000,0:19:41.000 تقریباً ایٹمی ایندھن کے ایک عمودی کالم کی طرح سے، 0:19:41.000,0:19:43.000 اس طرح کی استعمال شدہ یورینیم کا، 0:19:43.000,0:19:46.000 اور پھر سلسلہ اوپر سے شروع ہوکر نیچے کی سطح تک جائے گا؟ 0:19:46.000,0:19:49.000 بل گیٹس:جی بالکل۔ آجکل تو آپ ہر وقت ری ایکٹر کو ایندھن فراہم کرنے میں لگے رہتے ہیں، 0:19:49.000,0:19:52.000 یوں بہت سے لوگ اور بہت سے کنٹرول ایسے ہیں جو غلطی کرسکتے ہیں، 0:19:52.000,0:19:55.000 اس چیز کو جب آپ اسے کھول رہے ہوں یا چیزیں اندر باہر کررہے ہوں۔ 0:19:55.000,0:19:57.000 جو کہ ایک اچھی بات نہیں ہے۔ 0:19:57.000,0:20:02.000 تو، اگر آپکے پاس سستا ایندھن ہو جسے آپ 60 سال تک کے لیے بھر سکیں۔۔ 0:20:02.000,0:20:04.000 تو اسے ایک شہتیر کے طور پر سوچیں۔۔ 0:20:04.000,0:20:07.000 بس اسے نیچے رکھ دیں اور ان پیچیدگیوں سے بچ جائیں۔ 0:20:07.000,0:20:12.000 اور وہ وہاں پڑا رہے گا اور ساٹھ سال تک جلتا رہے گا، اور یوں یہ کام پورا ہوجائے گا۔ 0:20:12.000,0:20:16.000 کرس اینڈرسن: یعنی یہ ایک ایسا جوہری توانائی کا پلانٹ ہوگا جو اپنا فضلہ بھی خود ہی صاف کیا کرے گا۔ 0:20:16.000,0:20:18.000 بل گیٹس: جی بالکل۔ فضلے کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوگا، 0:20:18.000,0:20:23.000 آپ اسے وہیں پڑا رہنے دیں گے ۔۔ اس طریقے میں فضلے کی پیداوار میں بھی بہت حد تک کمی آ جائے گی ۔۔ 0:20:23.000,0:20:25.000 اور پھر آپ اسے اٹھا کر، 0:20:25.000,0:20:28.000 اسکی جگہ دوسرا رکھ دیں گے اور اسے جلائیں گے۔ 0:20:28.000,0:20:32.000 اور ہم یہ کام اسی فضلے سے شروع کرسکتے ہیں جو آج بھی موجود ہے، 0:20:32.000,0:20:36.000 اور جو ری ایکٹر کے قریب کولنگ پولز اور ڈرائی کاسکنگ میں پڑا رہتا ہے۔ 0:20:36.000,0:20:38.000 یہ ہمارا وہ ایندھن ہے جس سے ہم کام شروع کریں گے۔ 0:20:38.000,0:20:41.000 گویا، وہی چیز جو ان ری ایکٹروں سے نکلنے والا بڑا مسئلہ ہے، 0:20:41.000,0:20:43.000 وہی ہمارے لیے کام کی چیز بن جائے گی، 0:20:43.000,0:20:46.000 اور ساتھ ہی آپ فاضل مواد کی مقدار میں بھی ڈرامائی طور پر کمی کرتے جائیں گے 0:20:46.000,0:20:48.000 جیسے جیسے آپ اس کام میں آگے بڑھیں گے۔ 0:20:48.000,0:20:50.000 کرس اینڈرسن: لیکن جب آپ نے دنیا میں مختلف لوگوں سےبات کی 0:20:50.000,0:20:52.000 ان امکانات کے بارے میں، 0:20:52.000,0:20:55.000 تو آپ نے کہاں یہ محسوس کیا کہ وہ لوگ اس سلسلے میں واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں؟ 0:20:55.000,0:20:58.000 بل گیٹس: دیکھیں، ہم نے کوئی خاص مقام تو منتخب نہیں کیا ہے، 0:20:58.000,0:21:06.000 اور اسکے علاوہ وہ دلچسپ قوانین بھی تو ہیں جو کسی بھی ایٹمی چیز کا راز افشاء کرنے سے متعلق ہیں، 0:21:06.000,0:21:08.000 پھر بھی، ہمیں بہت سے دلچسپی رکھنے والے ملے، 0:21:08.000,0:21:12.000 روس، انڈیا اور چین میں جہاں ہماری کپمنی کے لوگ گئے۔ 0:21:12.000,0:21:14.000 میں نے یہاں کے سیکریٹری برائے توانائی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں، 0:21:14.000,0:21:18.000 اور اس بارے میں بات کی ہے کہ یہ چیز توانائی کے انکے ایجنڈے میں کس طرح فٹ کی جاسکتی ہے۔ 0:21:18.000,0:21:21.000 تو، میں کافی پُرامید ہوں۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ فرانس اور جاپان والوں نے تو کچھ کام کر بھی لیا ہے۔ 0:21:21.000,0:21:25.000 جو اس کام سے کافی مختلف ہے جو پہلے کیا جاچکا تھا۔ 0:21:25.000,0:21:29.000 یہ ایک اہم پیش رفت ہے، لیکن ایک تیزرفتار ری ایکٹر کی طرح ہے، 0:21:29.000,0:21:31.000 اور بہت سے ممالک نے تو یہ بنا بھی لیے ہیں۔ 0:21:31.000,0:21:36.000 تو جس کسی نے بھی تیزرفتار ری ایکٹر بنا لیا ہو، وہ یہ چیز بنانے والا اولین امیدوارہوگا۔ 0:21:36.000,0:21:41.000 کرس اینڈرسن: تو، کیا آپکے ذہن میں اسکا نقشہ اور امکان 0:21:41.000,0:21:44.000 کس حد تک موجود ہیں کہ یہ کام واقعی ممکن ہے؟ 0:21:44.000,0:21:49.000 بل گیٹس: دیکھیں، ہمیں درکار ہیں، ایک ایسی ہائی سکیل، الیکٹرو جنریشن چیز بنانے کے لیے 0:21:49.000,0:21:51.000 جو کافی سستی بھی ہو 0:21:51.000,0:21:55.000 20 سال اسے ایجاد کرنے کے لیے اور 20 سال اسکی عملی شکل بنانے کے لیے۔ 0:21:55.000,0:22:00.000 یہ اندازاً وہ حتمی تاریخ یا مدت ہے جو ماحولیاتی ماڈلوں نے 0:22:00.000,0:22:02.000 ہمیں دکھائی ہے کہ جسے ہمیں پورا کرنا ہے. 0:22:02.000,0:22:07.000 اور، ٹیراپاور کو تو آپ جانتے ہی ہیں، اگر سب ٹھیک ٹھاک رہتا ہے، اور جو شاید ایک بڑی امید ہے، 0:22:07.000,0:22:09.000 یہ آسانی سے کرسکتا ہے۔ 0:22:09.000,0:22:12.000 اور، خوش قسمتی سے، اب درجنوں ایسی کمپنیاں ہیں، 0:22:12.000,0:22:14.000 ہمیں سیکنڑوں کی ضرورت ہے۔ 0:22:14.000,0:22:16.000 جواسی طرح، اگر انکی سائنس ٹھیک جاتی ہے، 0:22:16.000,0:22:19.000 اور انکے پائلٹ پلانٹ کی رقوم صحیح استعمال ہوجاتی ہیں، 0:22:19.000,0:22:21.000 تو وہ بھی اسے حاصل کرنے کی دوڑ میں شریک ہوسکتی ہیں۔ 0:22:21.000,0:22:23.000 اور سب سے اچھی بات تو یہ ہوگی کہ ان میں سے بہت سی کامیاب ہوجائیں، 0:22:23.000,0:22:26.000 کیونکہ پھر آپ بہت سے تجربات کو ملا کر ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ 0:22:26.000,0:22:28.000 ہمیں واقعی ضرورت ہے کہ کوئی ایک تو کامیاب ہو۔ 0:22:28.000,0:22:31.000 کرس اینڈرسن: بڑے پیمانے کی امکانی تبدیلیوں کے تناظر میں، 0:22:31.000,0:22:34.000 کیا یہی وہ سب سے بڑی تبدیلی ہے جس سے آپ واقف ہیں؟ 0:22:34.000,0:22:38.000 بل گیٹس: توانائی سے متعلق کوئی انقلابی ایجاد سب سے اہم ترین چیز ہے۔ 0:22:38.000,0:22:40.000 وہ ہوتی تو، ماحولیاتی پابندی کے نہ ہونے کے باوجود، 0:22:40.000,0:22:45.000 لیکن ماحولیاتی پابندی نے اسے اور بھی اہم بنا دیا ہے۔ 0:22:45.000,0:22:48.000 ایٹمی معاملات میں دوسرے اختراعات کرنے والے بھی موجود ہیں، 0:22:48.000,0:22:51.000 اور جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں، کہ ہم انکے کام سے اتنی اچھی طرح آگاہ نہیں جتنا ہم اس کام کو جانتے ہیں، 0:22:51.000,0:22:54.000 لیکن ماڈیولر لوگ، وہ ایک الگ طریقہ کار ہے۔ 0:22:54.000,0:22:58.000 ایک مائع قسم کا ری ایکٹر ہے، جو شاید کچھ مشکل لگتا ہو، 0:22:58.000,0:23:00.000 مگر شاید وہ ہمارے بارے میں یہی کہتے ہوں۔ 0:23:00.000,0:23:03.000 چنانچہ، مختلف لوگ موجود ہیں۔ 0:23:03.000,0:23:06.000 لیکن اسکی خوبصورتی یہ ہے کہ یورینیم کا ایک مالیکیول 0:23:06.000,0:23:10.000 مثلاً، کوئلے کے ایک مالیکیول کے مقابلے میں ایک ملین گنا زیادہ توانائی رکھتا ہے، 0:23:10.000,0:23:13.000 تو گویا، اگر آپ منفی عوامل سے نمٹ سکیں، 0:23:13.000,0:23:16.000 جو اصل میں تابکاری، 0:23:16.000,0:23:19.000 درکار جگہ اورلاگت، امکانات، 0:23:19.000,0:23:21.000 جو کہ زمین اور دیگر چیزوں پر پڑنے والے اثرات ہیں، 0:23:21.000,0:23:25.000 یہ سب بھی اپنی جگہ اہم ہیں۔ 0:23:25.000,0:23:29.000 کرس اینڈرسن: اور اگر یہ چیز کامیاب نہیں ہوئی تو پھر؟ 0:23:29.000,0:23:33.000 کیا ہمیں ہنگامی اقدامات شروع کرنے پڑیں گے 0:23:33.000,0:23:36.000 تاکہ زمین کے درجہ حرارت کو متوازن رکھ سکیں؟ 0:23:36.000,0:23:38.000 بل گیٹس: اگر آپ اس صورتحال تک آ ہی جائیں، 0:23:38.000,0:23:43.000 تو یہ ایسا ہوگا جیسے آپ نے زیادہ کھا لیا ہو اور اب آپکو دل کا دورہ پڑنے ہی والا ہو۔ 0:23:43.000,0:23:47.000 تو پھر آپ کہاں جاتے ہیں؟ شاید آپکو دل کی سرجری کی ضرورت پڑ جائے یا اور کچھ بھی۔ 0:23:47.000,0:23:51.000 تحقیق کی ایک شاخ ہے جسے جیو انجینئرنگ کہا جاتا ہے، 0:23:51.000,0:23:54.000 یہ مختلف طرح کی تکنیکیں ہیں جو حرارت کے عمل میں تاخیر کردیں گی 0:23:54.000,0:23:57.000 تاکہ ہمیں ایک ساتھ اپنا کام کر دکھانے کے لیے 20 یا 30 سال مل جائیں۔ 0:23:57.000,0:23:59.000 تو گویا، یہ تو ایک انشورنس پالیسی ہوئی۔ 0:23:59.000,0:24:01.000 آپکو امید ہے کہ آپکو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 0:24:01.000,0:24:03.000 کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپکو انشورنس پالیسی پر تو کام کرنا ہی نہیں چاہئیے۔ 0:24:03.000,0:24:05.000 کیونکہ شاید یہ آپکو سست بنا دے، 0:24:05.000,0:24:09.000 اور آپ کھاتے ہی رہیں گے کیونکہ آپ جانتے ہونگے کہ دل کی سرجری آپکو بچانے کے لیے دستیاب ہوگی۔ 0:24:09.000,0:24:12.000 میں نہیں سمجھتا کہ یہ عقلمندی ہوگی، مسئلے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، 0:24:12.000,0:24:16.000 لیکن اب جیو انجینئرنگ پر بحث ہورہی ہے 0:24:16.000,0:24:20.000 اسکے متعلق کہ کیا اسے پچھلی جیب میں رکھنا چاہئیے اس صورت میں اگر کام جلدی ہونے لگیں، 0:24:20.000,0:24:23.000 یا یہ کہ یہ جدت اس سے بہت سست رفتاری سے آئے جتنی ہمیں امید ہے۔ 0:24:25.000,0:24:30.000 کرس اینڈرسن: ماحول کے بارے میں شکی مزاج لوگ، کیا آپکے پاس ان سے کہنے کے لیے بھی چند جملے ہیں، 0:24:30.000,0:24:34.000 آپ انہیں کیسے قائل کریں گے کہ وہ غلطی پر ہیں؟ 0:24:35.000,0:24:39.000 بل گیٹس: ہاں، بدقسمتی سے، ان شکی مزاج لوگوں کے مختلف کیمپ ہیں۔ 0:24:39.000,0:24:43.000 کچھ تو وہ ہیں جو سائنسی دلیلیں دیتے ہیں اور کافی کم تعداد میں ہیں۔ 0:24:43.000,0:24:46.000 کیا وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ایسے منفی اثرات کا امکان ہے، 0:24:46.000,0:24:48.000 جنکا تعلق ان بادلوں سے ہے جو سلسلہ شروع کرتے ہیں؟ 0:24:48.000,0:24:51.000 انکے پاس کہنے کے لیے کم، بہت ہی کم باتیں ہیں 0:24:51.000,0:24:54.000 کیونکہ ان چیزوں کا امکان ایک ملین میں ایک کا ہے۔ 0:24:54.000,0:24:57.000 جو سب سے بڑا مسئلہ ہمیں یہاں درپیش ہے وہ ایڈز کی طرح کا ہے۔ 0:24:57.000,0:25:01.000 آپ آج کوئی غلطی کرتے ہیں، اور اسکا خمیازہ آپکو بہت بعد میں بھگتنا پڑتا ہے۔ 0:25:01.000,0:25:05.000 چنانچہ، جب آپکے سامنے بہت سے ہنگامی مسائل کھڑے ہوں، 0:25:05.000,0:25:08.000 تو اس وقت ذرا سی تکلیف اٹھانے سے آپکو بعد میں بہت فائدہ مل سکتا ہے ۔۔ 0:25:08.000,0:25:11.000 اور اس تکلیف کا بھی ابھی کچھ پکا پتہ نہیں کہ ہوتی بھی ہے یا نہیں۔ 0:25:11.000,0:25:17.000 درحقیقت، IPCC رپورٹ، جو کہ ضروری نہیں کہ سب سے خراب صورتحال دکھا رہی ہو، 0:25:17.000,0:25:19.000 اور امیر دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو IPCC کی جانب دیکھ رہے ہیں 0:25:19.000,0:25:23.000 اور کہہ رہے ہیں، اوکے، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ 0:25:23.000,0:25:27.000 اور اصل میں یہی غیریقینی حصہ ہی تو ہے جو ہمیں اس جانب دھکیل رہا ہے۔ 0:25:27.000,0:25:30.000 لیکن میرا خواب اس بارے میں یہ ہے کہ، اگر آپ اسے معاشی طور پہ ممکن بنا سکیں، 0:25:30.000,0:25:32.000 اور CO2 کی پابندیوں پر عمل کرسکیں، 0:25:32.000,0:25:34.000 تو وہ شکی مزاج لوگ بھی کہنے لگیں گے، ٹھیک ہے، 0:25:34.000,0:25:36.000 مجھے اسکی فکر نہیں کہ یہ CO2 خارج نہیں کرتا، 0:25:36.000,0:25:38.000 بلکہ میری تو ایک طرح یہ خواہش ہے کہ یہ CO2 ضرور خارج کرے، 0:25:38.000,0:25:42.000 لیکن پھر بھی میں اسے قبول کرلوں گا کیونکہ یہ ان سب سے سستا ہے جو اب تک وجود میں آچکے ہیں۔ 0:25:42.000,0:25:46.000 (تالیاں) 0:25:46.000,0:25:50.000 کرس اینڈرسن: تو گویا، یہ ہوگا آپکا جواب بارن لومبرگ کے اعتراض پر، 0:25:50.000,0:25:54.000 کہ بنیادی طور پہ اگر آپ یہ ساری توانائی C02 کا مسئلہ حل کرنے پر خرچ کردیتے ہیں، 0:25:54.000,0:25:56.000 تو یہ آپکے دیگر سب اہداف کو دور کردے گا 0:25:56.000,0:25:59.000 جو آپکی دنیا سے غربت اور ملیریا ختم کرنے یا دیگر ایسی کوششیں ہیں 0:25:59.000,0:26:03.000 [اور یہ کہ] اس کام پر رقم خرچ کرنا گویا زمین کے وسائل کو فضول ضائع کرنے کے مترادف ہوگا 0:26:03.000,0:26:05.000 جبکہ ہمارے کرنے کے لیے زیادہ بہتر کام موجود ہیں۔ 0:26:05.000,0:26:08.000 بل گیٹس: دیکھیں، ریسرچ اور ڈیویلپمینٹ پر جو اصل اخراجات ہونگے ۔۔ 0:26:08.000,0:26:12.000 فرض کریں کہ امریکہ کو اس رقم سے 10 بلین زیادہ ہرسال خرچ کرنے پڑیں جو وہ اس وقت کررہا ہے ۔۔ 0:26:12.000,0:26:14.000 تو یہ بات در حقیقت اتنی ڈرامائی نہیں۔ 0:26:14.000,0:26:16.000 یہ کام دوسرے کاموں سے کٹوتی نہیں کرے گا۔ 0:26:16.000,0:26:19.000 جس کام کے لیے آپ بڑی رقم خرچ کرسکتے ہیں، اور سمجھدار لوگ اس سے اختلاف کرسکتے ہیں، 0:26:19.000,0:26:22.000 کہ اگر آپکے پاس کوئی غیرمنافع بخش کام ہو اور آپ اس پر رقم لگانے کی کوشش کرہے ہوں۔ 0:26:22.000,0:26:25.000 تو، میں سمجھتا ہوں، کہ یہ زیادہ ترضیاع ہوگا۔ 0:26:25.000,0:26:28.000 جب تک کہ آپ کافی قریب پہنچ چکے ہوں اور آپ صرف سیکھنے سکھانے پر رقم لگا رہے ہوں 0:26:28.000,0:26:30.000 اور یوں یہ کام کافی سستا پڑ جائے گا۔ 0:26:30.000,0:26:34.000 میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں دوسری ایسی چیزیں بھی آزمانی چاہئیں جو اچھے امکانات کی حامل ہوں 0:26:34.000,0:26:36.000 اور جن پر خرچہ بھی بہت کم ہو۔ 0:26:36.000,0:26:41.000 اگر یہ کاروباری گُر کامیاب ہوجاتا ہے، تو آئیے ہم توانائی کو انتہائی مہنگا کردیں، 0:26:41.000,0:26:43.000 پھر امیر لوگ اسے خرید سکیں گے۔ 0:26:43.000,0:26:46.000 میرا مطلب ہے، ہم جتنے لوگ بھی یہاں موجود ہیں سب توانائی کے لیے پانچ گنا زیادہ قیمت ادا کرسکتے ہیں 0:26:46.000,0:26:48.000 لیکن اپنا اندازِ زندگی تبدیل نہیں کرسکتے۔ 0:26:48.000,0:26:50.000 سارا خطرہ تو ان دو بلین کو ہے۔ 0:26:50.000,0:26:52.000 اور اب تو لومبرگ بھی بدل گیا ہے۔ 0:26:52.000,0:26:57.000 اسکا لڑنا اب یہ ہے کہ تحقیق و ترقی پر زیادہ گفتگو کیوں نہیں کی جارہی۔ 0:26:57.000,0:26:59.000 وہ ابھی بھی، اپنے پہلی چیزوں کی وجہ سے، 0:26:59.000,0:27:01.000 ابھی بھی شکّی مزاجوں میں شامل ہے، 0:27:01.000,0:27:04.000 لیکن اب وہ سمجھ گیا ہے کہ وہ لوگ اب کافی اکیلے رہ گئے ہیں، 0:27:04.000,0:27:07.000 اور یوں، اب وہ تحقیق و ترقی کو اپنا موضوع بنا رہا ہے۔ 0:27:07.000,0:27:12.000 تو اس میں کسی چیز کا ایک شائبہ سا ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ مناسب ہے۔ 0:27:12.000,0:27:15.000 تحقیق و ترقی پر خرچ کی جانے والی رقوم پاگل پن کی حد تک کم ہیں۔ 0:27:15.000,0:27:18.000 کرس اینڈرسن: بہرحال بل، شاید میں یہاں موجود زیادہ تر لوگوں کی طرف سے یہ بات کہہ رہا ہوں 0:27:18.000,0:27:21.000 کہ مجھے واقعی بہت امید ہے کہ آپکی تمنا ضرور پوری ہوگی۔ بہت بہت شکریہ۔ 0:27:21.000,0:27:23.000 بل گیٹس: شکریہ 0:27:23.000,0:27:26.000 (تالیاں)