-
جب آپ اپنے کوڈ کو لوپ کرنے کے لئے، رپیٹ بلاک
استعمال کرتے ہیں تو کمپیوٹر کو کیسے پتہ چلتا ہے جب اسے
-
کافی مرتبہ دہرایا گیا ہے؟ رپیٹ بلاک دراصل ایک فار لوپ نامی کوڈ کا
ایک زیادہ ثقیف حصہ چھپائے ہوئے
-
ہوتا ہے جو ایک مخصوص اضافے کے ذریعے
ایک شروعاتی قدر سے ایک اختتامی قدر تک گنتی
-
کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک رپیٹ 3 بلاک
1 کے ذریعے 1 سے 3 تک شمار کرتا ہے۔ ہر بار گنتی کرنے پر، یہ
-
لوپ کے اندر کوڈ چلاتا ہے۔ فار لوپ
جانتا ہے کہ اُس گنتی کار متغیر کا
-
استعمال کرتے ہوئے اسے کتنی بار چلایا گیا ہے جو
لوپ کے آغاز میں شروعاتی قدر پر
-
سیٹ ہوتا ہے اور لوپ کے ہر مرتبہ چلنے پر اضافے کو شامل
کر دیا گیا ہے۔ جیسے ہی گنتی کار متغیر اختتامی قدر
-
سے بڑھنے لگتا ہے، تو لوپ چلنا بند کر
دیتا ہے۔ رپیٹ بلاک کی بجائے حقیقی فار لوپ
-
استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ دراصل دستیاب گنتی کار
دیکھ سکتے ہیں اور اسے
-
اپنے لوپ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر میرے پاس
پھولوں کا ایک سلسلہ ہے اور پہلے والے میں ایک شہد ہے،
-
دوسرے میں دو شہد ہیں اور تیسرے میں تین ہیں،
تو میں مکھی کو ہر مرتبہ 'گنتی کار' شہد جمع کرنے کا
-
بتانے کے لئے اس لوپ کو استعمال کر
سکتا ہوں، جو پہلے پھول پر ایک،
-
دوسرے پر دو اور
تیسرے پر تین ہوگا۔ فار لوپ میں بھی، آپ
-
ہر مرتبہ ایک کے علاوہ کسی بھی نمبر کے ذریعہ گنتی کار
میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ آپ ممکنہ طور پر 2، 4 یا
-
یہاں تک کہ اس مقدار کے حساب سے بھی شمار کر سکتے ہیں جو ہر مرتبہ مکمل
طور پر تبدیل ہوتی ہے۔