جگرکیا کام کرتا ہے؟ - ایما برا ئس
-
0:07 - 0:11آپ کے جسم میں تقریبا ڈیڑھ کلو
کی ایک فیکٹری ہے -
0:11 - 0:14جو 24 گھنٹے چلتی رہتی ہے۔
-
0:14 - 0:18اور یہ ہے آپ کا جگر،
آپ کے جسم کا سب سے وزنی -
0:18 - 0:20اور ایک کلیدی عضو۔
-
0:20 - 0:24یہ اتنا محنتی ہے کہ ایک ہی وقت میں
یہ ذخیرے کی جگہ بھی ہے، -
0:24 - 0:25کارخانہ بھی،
-
0:25 - 0:28اور صنعت بھی۔
-
0:28 - 0:31یہ تمام کام مزید کئی ایسی چھوٹی چھوٹی
ذمہ دا ریوں میں تقسیم ہیں -
0:31 - 0:35جن کے بغیر ہمارا جسم کام ہی نہ کر سکے۔
-
0:35 - 0:39جگر کی بنیادی ذمہ دا ریوں میں
سے ایک خون کی صفائی ہے، -
0:39 - 0:42جو اسے مسلسل دو راستوں سے پہنچتا ہے:
-
0:42 - 0:46ہیپیٹک نالی کے زریعے دل سے،
-
0:46 - 0:49اور ہیپیٹک بہاو کی نالی سے بڑی آنت سے۔
-
0:49 - 0:52خون کی دوگنی آمد سے جگر
غذا ئی اجزاﺀ سے بھر جاتا ہے، -
0:52 - 0:55جنہیں یہ ترتیب دیتا ہے، تیار کرتا ہے
اور محفوظ کرتا ہے -
0:55 - 0:58ہزاروں ننھی منی اندرونی مشینوں کی مدد سے،
-
0:58 - 1:00جنہیں لابیولز کہا جاتا ہے۔
-
1:00 - 1:04خون کے دونوں بہاوٗ جگر کو کام کرنے کیلیے
درکار ضروری آکسیجن بھی مہیا کرتے ہیں۔ -
1:04 - 1:06آنتوں سے پہنچنے والے خون میں
-
1:06 - 1:08نشاستہ، چربی،
-
1:08 - 1:11وٹامنز اور چںد دوسرے اجزاﺀ شامل ہوتے ہیں
-
1:11 - 1:13جو کھائی گئی خوراک سے حاصل ہوتے ہیں۔
-
1:13 - 1:15ان کو مختلف انداز میں چھانٹنا ہوتا ہے۔
-
1:15 - 1:17مثال کے طور پرنشاستہ کو،
-
1:17 - 1:20جگر، شکر میں تبدیل کر دیتا ہے
-
1:20 - 1:24جسے جسم اس صاف خون کے ذریعے طاقت
حاصل کرنے کیلیے استعمال کرتا ہے۔ -
1:24 - 1:27بعض اوقات جسم کو فوری طور پر
-
1:27 - 1:29کچھ غذائی اجزا کی ضرورت نہیں ہوتی۔
-
1:29 - 1:31جب ایسا ہو تو جگر انہیں اپنے پاس روک کر
-
1:31 - 1:34اپنے گودام میں محفوظ کر لیتا ہے۔
-
1:34 - 1:36یہ گودام ایک ذخیرے کی طرح کام کرتا ہے
-
1:36 - 1:39مستقبل میں جسم کی غذائی ضرور یات کے لیے۔
-
1:39 - 1:43لیکن جگر میں پہنچنے والے خون میں ہمیشہ
مفید اجزاﺀ ہی نہیں ہوتے۔ -
1:43 - 1:48اس میں زہریلےاور فالتو مادے بھی شامل
ہوتے ہیں جو جسم کے لیے بے کار ہوتے ہیں۔ -
1:48 - 1:50جگر نہایت احتیا ط سے انکی
چا نچ پڑتال کرتا ہے۔ -
1:50 - 1:53جیسے ہی اسے کوئی بےکار
یا زہریلا مادہ دکھا ئی دے تو، -
1:53 - 1:56یہ اسے جسم کے لیے کسی غیر مضر
شئے میں بدل ڈالتا ہے -
1:56 - 1:58یا اسے الگ کر کے
-
1:58 - 2:02گردے اور آنتوں کے راستے
جسم سے خارج کر دیتا ہے۔ -
2:02 - 2:04یقینا ہم جگر کو اس وقت تک
ایک کارخانہ تسلیم نہیں کریں گے -
2:04 - 2:07جب تک اسکی کوئی پیدا وار نہ ہو۔
-
2:07 - 2:10یہ عضو سب کچھ بناتا ہے جس میں شامل ہے
خون کے پلازما پروٹین -
2:10 - 2:13جو چربیلے تیزاب کو نکالتے ہیں
اور زخم سے بہتا خون روکتے ہیں، -
2:13 - 2:16یہ کولیسٹرول بناتا ہے
جو ہارمونز بنانے میں جسم کو مدد دیتا ہے۔ -
2:16 - 2:20یہ وٹا من ڈی اور ہاضمے میں مدد دینے والے
اجزاﺀ بھی پیدا کرتا ہے۔ -
2:20 - 2:23لیکن اس کی ایک اہم پیداوار بائل بنانا ہے۔
-
2:23 - 2:25ایک ماحول دوست کارخانے کی مانند،
-
2:25 - 2:27جگر ہیپاٹوسائیٹس نامی خلیوں کی مدد سے
-
2:27 - 2:32زہریلے اجزاﺀ کو ایک کڑوے
سبزی مائل مادے میں تبدیل کر دیتا ہے۔ -
2:32 - 2:36اور یہ تیار شدہ بائل جگر کے نیچے موجود
ایک جھوٹے سے خانے میں جمع ہوتا رہتا ہے، -
2:36 - 2:38جسے پتہ کہتے ہیں،
-
2:38 - 2:40جہاں سے یہ آنتوں میں ٹپکتا رہتا ہے
-
2:40 - 2:45یہ چربی کو تحلیل کرنے، جراثیم کو مارنے اور
معدہ کی تیزابیت ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ -
2:45 - 2:49بائل جگر کے دیگر زہریلے
اور بے کار مادوں کو بھی -
2:49 - 2:51جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
-
2:51 - 2:52جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں،
-
2:52 - 2:54کہ جگر ایک انتہائی موٗثر کارخانہ ہے،
-
2:54 - 2:57جو اتنے سارے باہم مربوط کام
سر انجام دیتا ہے۔ -
2:57 - 3:00اس پیچیدہ نظام کو رواں رکھنا بہت ضروری ہے
-
3:00 - 3:01اسے صحت مند رکھ کے
-
3:01 - 3:04اور اس میں اس کی گنجائش سے زیادہ
مضر اجزاﺀ نہ ڈال کر۔ -
3:04 - 3:08کیونکہ اس کارخانہ کی ہڑتال
بالکل بھی ہمارے حق میں نہیں۔
- Title:
- جگرکیا کام کرتا ہے؟ - ایما برا ئس
- Description:
-
مکمل سبق کیلیے : http://ed.ted.com/lessons/what-does-the-liver-do-emma-bryce
آپ کے جسم میں تقریبا ڈیڑھ کلو کی ایک فیکٹری ہےجو 24 گھنٹے چلتی رہتی ہے۔ اور یہ ہے آپ کا جگر، آپ کے جسم کا سب سے وزنی عضو, یہ ایک ہی وقت میں گودام بھی ہے، کارخانہ بھی اور صنعت بھی ۔ ایما برائس جگر سے متعلق اس سبق میں بتا رہی ہیں کہ جگر کیسے ہمیں زندہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔Lesson by Emma Bryce, animation by Andrew Zimbelman for The Foreign Correspondents' Club.
- Video Language:
- English
- Team:
closed TED
- Project:
- TED-Ed
- Duration:
- 03:25
![]() |
Umar Anjum approved Urdu subtitles for What does the liver do? - Emma Bryce | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for What does the liver do? - Emma Bryce | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for What does the liver do? - Emma Bryce | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for What does the liver do? - Emma Bryce | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for What does the liver do? - Emma Bryce | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for What does the liver do? - Emma Bryce | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for What does the liver do? - Emma Bryce | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for What does the liver do? - Emma Bryce |