< Return to Video

How Blockchain Works: Marketplace & Price

  • 0:13 - 0:17
    ہائی میرا نام کنجل شاہ ہے
    بلاک چین کپیٹل میں شراکت دار ہوں
  • 0:17 - 0:21
    میرا نام اولیانکا اوڈانارین ہے
    اور میں بلیک ویمن
  • 0:21 - 0:24
    بلاک چین کونسل کی بانی ہوں
    اور میں بلاک چین کی شوقین بھی ہوں۔
  • 0:24 - 0:28
    ہماری کمپنی 2013 میں قائم ہوئی تھی
    لہذا ہم سب سے پہلے
  • 0:28 - 0:31
    بلاک چین کے استعمال کے معاملات پر
    خصوصی توجہ دینے والے ہیں۔
  • 0:31 - 0:36
    اور ہم پوری انڈسٹری میں سرمایہ
    کاری کرتے ہیں۔ بلیک ویمن
  • 0:36 - 0:39
    بلاک چین کونسل کا مشن یقینی بنانا ہے
    کہ کوئی پیچھے نہ رہے۔
  • 0:39 - 0:40
    خاص طور پر، سیاہ فام خواتین۔
  • 0:40 - 0:45
    ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی
    ایک فیلڈ ہو جدھر وہ خود کو دیکھیں۔
  • 0:45 - 0:49
    میں بلاک چین کو
    افق کی سمت جانے والی ٹیکنالوجی
  • 0:49 - 0:51
    سمجھتی ہوں جو مختلف شعبوں پر لاگو
    کی جا سکتی ہے۔
  • 0:52 - 0:55
    مجھے جس نے بلاک چین کی طرف راغب
    کیا وہ اس کا بین الکلیاتی ہونا ہے۔
  • 0:55 - 0:58
    کیونکہ یہ معاشیات، سیاسیات،
  • 0:58 - 1:02
    سوشل سائنسز، یہاں
    تک کہ فلسفے کو بھی اپنی جانب راغب کرتی ہے۔
  • 1:02 - 1:04
    میں بذات خود بلاک چین کیپیٹل
    میں سرمایہ کار ہوں۔
  • 1:04 - 1:08
    میں اپنا زیادہ تر وقت
    ٹیکنالوجی کی بہتر تفہیم میں گزارتی ہوں،
  • 1:08 - 1:11
    تحقیق کرتی ہوں اور متعدد مواقع
    پر دھیان سے کام کرتی ہوں،
  • 1:11 - 1:15
    اور پھر بانیوں کے ساتھ ملکر صنعت
    کے قیام میں مدد کیلیے کام کرتی ہوں۔
  • 1:16 - 1:17
    Bitcoin میں اضافہ۔
  • 1:17 - 1:21
    ہر ہفتے آپ پڑھتے ہوں گے کہ Bitcoin کی قیمت
    اوپر یا نیچے جا رہی ہے۔
  • 1:22 - 1:23
    مارکیٹس انحطاط پذیر ہیں
  • 1:23 - 1:28
    کچھ نئی کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں
    اضافہ ہوتا ہے، اور ڈیجیٹل فن پارہ
  • 1:28 - 1:32
    $69 ملین میں فروخت ہوتا ہے۔
  • 1:33 - 1:35
    لیکن چند مہینوں بعد، آپ پڑھتے ہیں کہ
  • 1:35 - 1:38
    ہر چیز کی قیمت گر رہی ہے
    اور لوگ دیوالیہ ہو رہے ہیں۔
  • 1:39 - 1:40
    اور پھر اس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
  • 1:40 - 1:42
    یہ کیا ہو رہا ہے؟
  • 1:42 - 1:45
    چیزوں کی بلاک چین پر ویلیو ہونے
    سے کیا مراد ہے؟
  • 1:47 - 1:50
    بلاک چین بطور ٹیکنالوجی ہمیں
    کرپٹو کرنسی کی نئی اقسام
  • 1:50 - 1:53
    اور ملکیت کی نئی قسمیں
    بنانے کی اجازت دیتی ہے۔
  • 1:54 - 1:56
    یہ کام ریکارڈ رکھنے کے نظام کو غیر
  • 1:56 - 1:59
    مرکزی بنا کر کرتی ہے۔
  • 1:59 - 2:04
    تاہم یہ ٹیکنالوجی خود قیمتیں
    یا مالیت تفویض نہیں کرتی۔
  • 2:04 - 2:05
    لوگ یہ کام کرتے ہیں۔
  • 2:05 - 2:09
    بلاک چین پر قیمتوں کا تعین اس بات پر ہوتا
    ہے کہ افراد
  • 2:09 - 2:12
    روایتی قسم کی رقم کا استعمال کرتے ہوئے
    کتنی ادائیگی کے لیے تیار ہیں۔
  • 2:13 - 2:15
    یہ کیسے کام کرتا ہے؟
  • 2:15 - 2:17
    اچھا تو،
    ٹرانزیکشن بلاک چین میں محفوظ رہتی ہیں
  • 2:17 - 2:20
    جب کوئی اپنی کرنسی کسی اور
    کو دیتا ہے۔
  • 2:21 - 2:23
    لیکن بدلے میں انہیں کیا ملتا ہے؟
  • 2:23 - 2:25
    ویسے یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
  • 2:26 - 2:31
    جیسے Bitcoin کا استعمال کر کے پیزا خریدنا۔
  • 2:31 - 2:35
    ان دنوں، سب سے اہم ٹرانزیکشن
    ایک دوسرے کے
  • 2:35 - 2:38
    لیے ڈیجیٹل اثاثوں کی تجارت
    یا ایکسچینج میں روایتی رقم کی ہے۔
  • 2:39 - 2:41
    ایکسچینج ایک ایسی
  • 2:41 - 2:44
    مارکیٹ پلیس ہے جہاں کوئی بھی کچھ خرید یا
    بیچ سکتا ہے۔
  • 2:44 - 2:49
    کسی بھی وقت قیمت کسی مرکزی
    اتھارٹی کی جانب سے مقرر نہیں کی جاتی ہے،
  • 2:49 - 2:51
    بلکہ اس لحاظ سے کہ لوگ کیا ادا کر سکتے۔
  • 2:52 - 2:55
    لیکن اگر بہت سارے لوگ
    ایک ہی اثاثے خریدنا چاہتے ہیں۔
  • 2:55 - 2:58
    تو ہم قیمت میں اضافہ دیکھ سکتے ہیں۔
  • 2:58 - 3:01
    مثال کے طور پر،
    لندن اسٹاک ایکسچینج پر غور کریں۔
  • 3:02 - 3:04
    جب ایک کافی ہاؤس اس مارکیٹ پلیس
    میں بدل گیا
  • 3:04 - 3:06
    1700 کے اوائل میں۔
  • 3:06 - 3:09
    افراد اسٹاکس کی تجارت
    باآواز بلند قیمت میں کرتے۔
  • 3:10 - 3:12
    معاہدہ کرتے اور پھر نقد رقم دیتے تھے۔
  • 3:14 - 3:17
    کرپٹو کرنسیاں
    اور دیگر ٹوکنز جدید ایکسچینج میں
  • 3:17 - 3:20
    بالکل اسی
    طرح خرید و فروخت کیے جاتے ہیں۔
  • 3:20 - 3:23
    دونوں صورتوں اور کسی بھی آزاد مارکیٹ میں،
  • 3:24 - 3:29
    قیمتوں کا فیصلہ کرنے والی کوئی اعلی طاقت
    نہیں ہے۔ بس سب کے لیے مفت ہے۔
  • 3:29 - 3:32
    رسد اور طلب کے اقتصادی اصول
    کی بنیاد پر سب کے لیے برابر ہے۔
  • 3:33 - 3:38
    لیکن ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے قیمتوں میں
    اتنا اتار چڑھاؤ کیوں ہے؟
  • 3:38 - 3:41
    اس کا انحصار اثاثے اس اس امر پر ہے
    کہ لوگ اسے کیوں ویلیو دیتے ہیں۔
  • 3:42 - 3:46
    ڈیجیٹل اثاثے جو بلاک چین میں ہیں
    ان کی حقیقی طبعی ویلیو ہو سکتی ہے۔
  • 3:46 - 3:51
    آج کل، لوگ بلاک چین پر کنسرٹ کے ٹکٹس
    فروخت کرنے کا تجربہ کر رہے ہیں۔
  • 3:52 - 3:56
    ایک دن بلاک چین کا استعمال
    حقیقی در و دیوار کے حامل
  • 3:56 - 4:01
    کسی گھر کی سرکاری تسلیم کو
    ریکارڈ کرنے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔
  • 4:01 - 4:04
    گھر کی قیمت کا تعین حقیقی دنیا
    میں رسد اور طلب سے
  • 4:04 - 4:08
    کیا جاتا، اس بات سے قطع نظر
    کہ اس کی ملکیت کیسے ریکارڈ کی گئی۔
  • 4:09 - 4:12
    ایک بلاک چین ایک اسٹون میں
    میں ایک ڈیجیٹل ترتیب ہے جو اس
  • 4:13 - 4:16
    ملکیت کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ہے
    اور قیمت پر اثر انداز نہیں ہوتی۔
  • 4:16 - 4:19
    دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کی
    صرف نفسیاتی قدر ہے۔
  • 4:20 - 4:24
    آپ اس کو ویلیو دیتے ہیں کیونکہ آپ کو یقین
    ہے کوئی اور بھی اس کو یہی ویلیو دے گا
  • 4:24 - 4:28
    ڈیجیٹل آرٹ کی طرح جہاں قیمت
  • 4:28 - 4:33
    خریدار کے یقین پر مبنی ہے کہ اسے پھر فروخت
    کر کے بتائی گئی قیمت پر کتنا حاصل ہو گا۔
  • 4:34 - 4:36
    یہاں تک کہ روایتی کرنسیوں
    کی حقیقی دنیا میں ویلیو نہیں ہے
  • 4:36 - 4:39
    سوائے کہ دوسرے ان پر کتنا یقین رکھتے ہیں۔
  • 4:39 - 4:42
    امریکی ڈالر کو ہی لیں۔
  • 4:42 - 4:44
    کاغذ کی بذات خود کوئی ویلیو نہیں۔
  • 4:44 - 4:48
    ڈالرز تب تک قیمتی ہیں جب تک آپ کو یقین
    ہے کہ آپ ادائیگی کے لیے استعمال کر سکتے
  • 4:49 - 4:51
    اور جس فرد کو آپ یہ ادا کرتے وہ بھی یہی
    سوچتا ہے۔
  • 4:52 - 4:54
    روایتی کرنسی کے ساتھ یہ یقین
  • 4:54 - 4:58
    ملک کی عسکری یا اقتصادی طاقت
    پر انحصار کرتا ہے۔
  • 4:59 - 5:02
    اگر ہر کوئی یقین کرتا ہے تو
    کرنسی کی ویلیو ہے۔
  • 5:02 - 5:05
    اگر وہ یقین کرنا چھوڑ دیں
    تو کرنسی کی کوئی ویلیو نہیں۔
  • 5:06 - 5:11
    یہی وجہ سے کچھ روایتی کرنسیوں کی ویلیو
    میں کمی افراط زر کا سبب بنتی ہے۔
  • 5:12 - 5:13
    بہت سے عوامل اس بات کی وجہ
  • 5:13 - 5:16
    بن سکتے ہیں کہ افراد کو یقین ہو جائے
    کہ کرپٹو کرنسی کی ویلیو ہے۔
  • 5:17 - 5:21
    میڈیا کی اشتہار بازی ، حکومتی ضوابط
    اور کاروبار
  • 5:21 - 5:25
    جو ڈیجیٹل کرنسی کو قبول کرتے ہیں
    وہ سبھی لوگوں کو یقین دلانے یا نہ دلانے کا
  • 5:25 - 5:30
    سبب بن سکتے ہیں۔ بلاک چین پر Bitcoin
    یا دیگر کسی بھی کریپٹو کرنسی کی
  • 5:30 - 5:34
    قیمت کا تعین اس پر ہے کہ
    افراد کتنا یقین رکھتے ہیں۔
  • 5:35 - 5:39
    بلاک چین ٹیکنالوجی کو اس کی
    صلاحیت کے لئے فروغ دیا جاتا ہے۔
  • 5:40 - 5:44
    پھر بھی بہت سے بلاک چین پروجیکٹس ناکام
    ہو گئے ہیں ہیکس اور دھوکہ دہی کی وجہ سے۔
  • 5:45 - 5:47
    بھروسہ اندھا بھی ہو سکتا،
  • 5:47 - 5:51
    یہی وجہ ہے کہ قیمتیں تیزی سے اوپر
    نیچے ہوتی رہتی ہیں۔
  • 5:51 - 5:53
    اگر زیادہ لوگ ڈیجیٹل اثاثوں پر
  • 5:53 - 5:57
    یقین کریں گے
    تو وہ ایک دن انتہائی قیمتی ہو جائیں گے۔
  • 5:57 - 6:02
    لیکن اگر بہت کم لوگ یقین رکھیں گے تو یہ
    اثاثے بالکل بے وقعت ہو جائیں گے۔
  • 6:03 - 6:07
    بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے
    مختلف قسم کے پروجیکٹس کے ساتھ یہ
  • 6:07 - 6:10
    بتانا مشکل ہے کہ کون سا کامیاب ہو گا
  • 6:10 - 6:13
    اور کون سا بالکل ناکام ہو گا۔
Title:
How Blockchain Works: Marketplace & Price
Description:

more » « less
Video Language:
English
Team:
Code.org
Project:
How Blockchain works
Duration:
06:20

Urdu subtitles

Revisions Compare revisions