< Return to Video

کیلر ریناوڈو : ایک چھوٹا روبوٹ -- جو آپ کے آئی فون سے چلے

  • 0:01 - 0:06
    صرف ہاتھ کے اشارے سے بتائیں کہ آپ میں
    سے کس کس کے پاس گھر میں ایک روبوٹ ہے؟
  • 0:06 - 0:08
    آپ میں سے بہت زیادہ نہیں -
  • 0:08 - 0:10
    ,اچھا - اور اصل میں سے ان ہاتھوں میں سے
  • 0:10 - 0:13
    اگر آپ رومبا شامل نہ کریں تو آپ میں سے
    کس کس کے پاس گھر میں ایک روبوٹ ہے؟
  • 0:13 - 0:14
    تو دو لوگ -
  • 0:14 - 0:15
    کوئی بات نہیں -
  • 0:15 - 0:17
    یہی وہ مسئلہ ہے جس کا حل ہم روموٹیو
    میں ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں --
  • 0:17 - 0:20
    جو میں اور روموٹیو کے20 اور ماہرین
    حل کرنے کے لئے بیتاب ہیں -
  • 0:20 - 0:24
    تو ہم واقعی ایک ایسا روبوٹ بنانا چاہتے
    ہیں جو ہر کوئی استعمال کر سکے،
  • 0:24 - 0:27
    چاہے آپ آٹھ سال کے ہیں یا 80 سال کے -
  • 0:27 - 0:29
    اور ظاہر یہ ہوتا ہے، کہ یہ ایک بہت مشکل مسئلہ ہے،
  • 0:29 - 0:32
    کیونکہ آپ کو ایک چھوٹا، آسانی سے
    منتقل کرنے والا روبوٹ بنانا ہے
  • 0:32 - 0:34
    جو نہ صرف بہت سستا ہو،
  • 0:34 - 0:36
    بلکہ کچھ ایسا ہو
  • 0:36 - 0:40
    جو لوگ واقعی میں گھر لے کے جانا چاہیں
    اور اپنے بچوں کہ اردگرد رکھنا چاہیں -
  • 0:40 - 0:43
    یہ روبوٹ ڈراؤنا یا بدصورت نہیں ہو سکتا -
  • 0:43 - 0:45
    وہ دوستانہ اور پیارا ہونا چاہیے -
  • 0:45 - 0:48
    تو ملئے رومو سے -
  • 0:48 - 0:52
    رومو ایک روبوٹ ہے جو ایک ایسا آلہ استعمال کرتا ہے
    جس کو آپ پہلے سے جانتے اور پیار کرتے ہیں --
  • 0:52 - 0:55
    آپکا آئی فون -- اپنے دماغ کے طور پر -
  • 0:55 - 0:59
    اور آئی فون کے پروسیسر کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ،
  • 0:59 - 1:04
    ہم ایک ایسا روبوٹ بنا سکتے ہیں جو وائی فائی کی
  • 1:04 - 1:07
    اور کمپیوٹر وژن کی صلاحیت رکھتا ہو صرف 150 ڈالر میں،
  • 1:07 - 1:12
    جو کہ اس قسم کے پرانے روبوٹ کی قیمت کا
    تقریباً صرف ایک فیصد کے برابر ہے -
  • 1:12 - 1:16
    جب رومو جاگتا ہے، تو وہ کریچر موڈ میں ہوتا ہے
  • 1:16 - 1:21
    تو وہ اصل میں میرے چہرے کی شناخت کے لئے
    فون پر لگے ویڈیو کمیرہ استعمال کر رہا ہے -
  • 1:21 - 1:22
    اگر میں جھکوں ، تو وہ میرے پیچھے آئے گا -
  • 1:22 - 1:25
    وہ ہوشیار ہے، تو وہ اپنی آنکھیں مجھ پی مرکوز رکھے گا -
  • 1:25 - 1:28
    اگر میں اس طرف آتا ہوں، تو وہ مڑے گا میرے پیچھے آنے کے لئے -
  • 1:28 - 1:32
    اگر میں اس طرف آتا ہوں -- (ہنسی)
  • 1:32 - 1:34
    یہ ذہین ہے -
  • 1:34 - 1:36
    اگر میں اس کے قریب آؤں،
  • 1:36 - 1:39
    تو یہ کسی بھی اور مخلوق کی طرح ڈر جاۓ گا -
  • 1:39 - 1:42
    تو بہت سی چیزوں میں، رومو بلکل ایک پالتو
    جانور کی طرح ہے جس کی اپنی شخصیت ہے -
  • 1:42 - 1:44
    شکریہ، ننھنے آدمی -
  • 1:44 - 1:46
    (چھینکنے کی آواز)
  • 1:46 - 1:48
    بھلا ہو تمھارے ساتھ -
  • 1:48 - 1:52
    اگر میں دنیا دریافت کرنا چاہوں -- او- ہو، رومو تھک گیا ہے --
  • 1:52 - 1:54
    اگر میں رومو کے ساتھ دنیا دریافت کرنا چاہوں،
  • 1:54 - 1:57
    میں اس کو کسی اور آئی او ایس
    آلہ کے ساتھ متصل کر سکتا ہوں -
  • 1:57 - 1:59
    تو یہ ایک ای پیڈ ہے -
  • 1:59 - 2:02
    اور رومو دراصل اس آلے
    کو ویڈیو کی ترسیل کرے گا.
  • 2:02 - 2:03
    تو میں ہر وہ چیز دیکھ سکتا
    ہوں جو رومو دیکھتا ہے،
  • 2:03 - 2:05
    اور مجھے روبوٹ کی آنکھ سے دنیا کا نظارہ ملتا ہے.
  • 2:05 - 2:07
    اب یہ ایپ اسٹور پر مفت ایپلیکیشن ہے،
  • 2:07 - 2:09
    تو اگر آپ میں سے کسی کے بھی پاس
    یہ ایپلیکیشن آپ کے فون پر ہوتی،
  • 2:09 - 2:12
    ہم اصل میں ابھی روبوٹ کے کنٹرول کو مشترک
    کر سکتے تھے اور ساتھ مل کے کھیل سکتے تھے -
  • 2:12 - 2:14
    تو میں آپ کو جلدی سے دکھاتا ہوں،
  • 2:14 - 2:16
    رومو اصل میں -- یہ ویڈیو سٹریم کر رہا ہے،
  • 2:16 - 2:18
    تو آپ مجھے اور ٹیڈ کے تمام سامعین کو دیکھ سکتے ہیں.
  • 2:18 - 2:19
    اگر میں ادھر رومو کے بلکل سامنے آ جاؤں.
  • 2:19 - 2:23
    اور اگر میں اس کو کنٹرول کرنا چاہوں،
    میں اسے آرام سے چلا سکتا ہوں.
  • 2:23 - 2:27
    تو میں اسے اردگرد گھما سکتا ہوں،
  • 2:27 - 2:29
    اور میں آپ کی تصویر لے سکتا ہوں.
  • 2:29 - 2:31
    میں ہمیشہ سے ٹیڈ کے 1500
    سامعین کی تصویر لینا چاہتا تھا.
  • 2:31 - 2:33
    تو میں تصویر لیتا ہوں.
  • 2:33 - 2:35
    اور ایسے ہی جیسے آپ ای پیڈ پی مواد دیکھتے ہیں،
  • 2:35 - 2:39
    میں اس ڈیوائس کے ذریعے کیمرے
    کا زاویہ بھی ترتیب دے سکتا ہوں -
  • 2:39 - 2:44
    تو یہ آپ سب ہیں رومو کی آنکھ سے.
  • 2:44 - 2:47
    اور آخر میں، چونکہ رومو میرا توسیعی حصہ ہے،
  • 2:47 - 2:49
    میں اپنے آپ کو اس کے احساسات
    کے ذریعے ظاہر کر سکتا ہوں -
  • 2:49 - 2:54
    تو میں جا سکتا ہوں اور کہ سکتا ہوں کہ
    چلیں رومو کے احساسات کو ابھارتے ہیں -
  • 2:54 - 2:55
    مگر رومو کے متعلق سب سے اہم بات
  • 2:55 - 3:01
    یہ ہے کہ ہم کچھ ایسا بنانا چاہتے
    تھے جو مکمل طور پے کارگر ہو -
  • 3:01 - 3:03
    آپ کو کسی کو سکھانا نہ پڑے
    کہ رومو کو کس طرح چلانا ہے -
  • 3:03 - 3:06
    بلکہ کون ایک روبوٹ کو چلانا چاہے گا؟
  • 3:06 - 3:09
    ٹھیک ہے - بہت اچھے -
  • 3:09 - 3:10
    یہ لیجئے -
  • 3:10 - 3:13
    شکریہ، سکوٹ -
  • 3:13 - 3:16
    اور اس سے بھی اچھا یہ ہے، کہ آپ کو اصل
    میں موجود ہونے کی ضرورت نہیں ہے
  • 3:16 - 3:20
    اسی جغرافیائی محل وقوع میں جہاں
    روبوٹ ہے، اس کو کنٹرول کرنے کے لئے -
  • 3:20 - 3:24
    تو یہ اصل میں دو طرفہ آڈیو اور ویڈیو کی ترسیل کرتا ہے
  • 3:24 - 3:25
    کسی بھی دو سمارٹ آلات کے درمیان -
  • 3:25 - 3:27
    تو آپ براؤزر کے ذریعے لاگ ان کر سکتے ہیں،
  • 3:27 - 3:28
    اور یہ ایک طرح سے اسکائپ ہے پہیوں پر -
  • 3:28 - 3:30
    تو ہم بات کر رہے ہیں ٹیلی پریزینس کے حوالے سے،
  • 3:30 - 3:32
    اور یہ ایک کافی اچھی مثال ہے -
  • 3:32 - 3:36
    مثال کے طور پر، آپ ایک 8 سال کی بچی کو تصور
    کر سکتے ہیں، جس کے پاس ایک آئی فون ہے،
  • 3:36 - 3:37
    اور اس کی والدہ اس کو ایک روبوٹ خرید کے دیتی ہیں -
  • 3:37 - 3:40
    وہ بچی اپنا آئی فون اٹھا سکتی ہے،
    اور اسے روبوٹ پے رکھ سکتی ہے،
  • 3:40 - 3:43
    اپنی دادی کو ایک ایمیل بھیجھ سکتی ہے،
    جو ملک کے دوسرے کونے میں رہتی ہیں -
  • 3:43 - 3:46
    دادی اس روبوٹ میں لاگ ان کر سکتیں ہیں اور اپنی پوتی کے ساتھ
  • 3:46 - 3:49
    ہر رات 15 منٹ تک آنکھ مچولی کھیل سکتی ہیں،
  • 3:49 - 3:52
    جبکہ دوسری صورت میں ان کو شاید سال میں صرف
    ایک یا دو بار اپنی پوتی کو دیکھنے کا موقع ملتا تھا -
  • 3:52 - 3:54
    شکریہ، سکوٹ -
  • 3:54 - 3:59
    (تالیاں)
  • 3:59 - 4:03
    تو یہ ایک دو بہت ہی اچھے کام ہیں جو رومو آج کر سکتا ہے -
  • 4:03 - 4:07
    مگر میں کچھ ایسی باتیں بتا کر ختم کرنا
    چاہتا ہوں جن پر ہم مستقبل میں کام کریں گے -
  • 4:07 - 4:10
    تو یہ ایک چیز ہے جو ہمارے ایک انجنیئر، ڈام،
    نے ہفتے کے آخری دو دن میں بنایا تھا -
  • 4:10 - 4:13
    یہ بلاکلی نامی گوگل کے اوپن فریم ورک کے اوپر بنایا گیا ہے -
  • 4:13 - 4:18
    یہ آپ کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کی مدد سے سیمنٹک
    کوڈ کے بلاکس بنانے میں مدد کرتا ہے
  • 4:18 - 4:20
    اور روبوٹ کے لئےکوئی بھی ایسا
    رویہ بناتا ہے جو آپ چاہتے ہیں -
  • 4:20 - 4:22
    رومو کے اس طرز عمل کو تخلیق کرنے کے لئے یہ ضروری
    نہیں ہے کہ آپ جانتے ہوں کہ کوڈ کیسے کرنا ہے -
  • 4:22 - 4:25
    اور اصل میں آپ اس رویے کو براؤزر میں نقل بھی کر سکتے ہیں،
  • 4:25 - 4:27
    جو آپ رومو کو بائیں جانب کرتے ہوۓ دیکھ سکتے ہیں -
  • 4:27 - 4:29
    اور پھر اگر آپ کے پاس کچھ ایسا ہے جو آپ کو پسند ہے،
  • 4:29 - 4:32
    تو آپ وہ اپنے روبوٹ پے ڈاؤنلوڈ کر سکتے
    ہیں اور اسکو اصل زندگی میں چلا سکتے ہیں،
  • 4:32 - 4:33
    پروگرام کو اصل زندگی میں چلا سکتے ہیں -
  • 4:33 - 4:35
    اور اگر آپ کے پاس کچھ ایسا ہے
    جس پر آپ فخر محسوس کرتے ہیں،
  • 4:35 - 4:38
    تو آپ وہ دنیا کے ہر دوسرے انسان کے ساتھ
    بانٹ سکتے ہیں جس کے پاس روبوٹ ہے-
  • 4:38 - 4:42
    تو یہ تمام وائی فائی فعال روبوٹ ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں -
  • 4:42 - 4:46
    ہماری توجہ ایسے روبوٹ، جن کو ہر کوئی تربیت
    دے سکتا ہے، تعمیر کرنے پی مرکوز اس لئے ہے
  • 4:46 - 4:51
    کہ ہمارے خیال میں پرسنل روبوٹکس میں
    سب سے اہم یوز کیسز ذاتی ہوتے ہیں -
  • 4:51 - 4:53
    وہ ایک انسان سے دوسرے انسان تک تبدیل ہوتے ہیں -
  • 4:53 - 4:56
    تو ہمارے خیال میں اگر آپ اپنے گھر میں روبوٹ رکھتے ہیں،
  • 4:56 - 5:00
    تو وہ روبوٹ آپ کے تخیل کا مظہر ہونا چاہیئے -
  • 5:00 - 5:04
    تو میں چاہتا ہوں کہ میں آپ کو بتا سکتا
    کہ پرسنل روبوٹکس کا مستقبل کیسا ہوگا -
  • 5:04 - 5:06
    ایمانداری سے کہوں، تو مجھے کوئی اندازہ نہیں ہے -
  • 5:06 - 5:11
    مگر ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ 10 سال یا 10 بلین ڈالرز نہیں ہیں
  • 5:11 - 5:14
    یا کوئی بڑے انسان نما روبوٹ کی دوری پر -
  • 5:14 - 5:17
    پرسنل روبوٹکس کا مستقبل آج بن رہا ہے،
  • 5:17 - 5:21
    اور اس کی بنیاد چھوٹے، پھرتیلے
    رومو جیسے روبوٹ ہوں گے
  • 5:21 - 5:24
    اور آپ جیسے لوگوں کی تخلیقی صلاحیتیں -
  • 5:24 - 5:26
    تو ہم انتظار نہیں کر سکتے آپ سب
    کو ایک روبوٹ دینے کے لئے،
  • 5:26 - 5:28
    اور ہم بیچین ہیں دیکھنے کے لئے کہ آپ کیا بناتے ہیں -
  • 5:28 - 5:29
    شکریہ -
  • 5:29 - 5:33
    (تالیاں)
Title:
کیلر ریناوڈو : ایک چھوٹا روبوٹ -- جو آپ کے آئی فون سے چلے
Speaker:
Keller Rinaudo
Description:

آپ کا اسمارٹ فون آپ کو دوست جیسا لگے -- مگر سچا دوست کبھی کبھار مسکرا بھی دیتا ہے - ٹیڈ 2013 میں کیلر ریناوڈو رومو کا مظاہرہ کرتے ہیں ، اسمارٹ فون سے چلنے والا یہ روبوٹ جو آپ کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کرسکتا ہے ، ٹیبل پر کافی کا کپ آپ کے قریب کرسکتا ہے اور پروگرام کیے ہوئے رد عمل کا اظہار کرسکتا ہے -

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
05:50

Urdu subtitles

Revisions