پینسل بہترین کیوں ہے
-
0:00 - 0:04میرے خیال میں پینسل استعمال کرنے کے تجربے
میں آواز کا کافی بڑا حصہ ہے، -
0:04 - 0:07اور اس کی رگڑ کافی سنائی دینے والی ہے۔
-
0:07 - 0:10(رگڑنے کی آواز)
-
0:10 - 0:14[چھوٹی چیز۔ بڑا خیال۔]
-
0:14 - 0:16[کیرولین وویور پینسل کے بارے میں]
-
0:17 - 0:19پینسل ایک بہت سادہ چیز ہے۔
-
0:19 - 0:21یہ بنتی ہے لکڑی سے جس
پر روغن کی کچھ تہیں ہوتی ہیں -
0:21 - 0:23ایک ربڑ اور مرکزی حصہ،
-
0:23 - 0:25جو سُرمان، مٹی اور پانی سے بنتا ہے۔
-
0:25 - 0:28جی ہاں، سینکڑوں لوگوں کو صدیاں لگیں
-
0:28 - 0:30اس شکل تک پہنچنے میں۔
-
0:30 - 0:33اور یہ اشتراک کی لمبی تاریخ ہے
-
0:33 - 0:36جو میرے لیے، اس کو
ایک بہترین چیز بناتی ہے۔ -
0:36 - 0:38پینسل کی کہانی سُرمان سے شروع ہوتی ہے۔
-
0:38 - 0:41لوگوں نے اس کو کئی فائدہ مند طریقوں سے
استعمال کرنا شروع کر دیا -
0:41 - 0:43اس نئے مادے کے۔
-
0:43 - 0:45وہ اس کو چھوٹی ٹہنیوں کی شکل میں کاٹتے
-
0:45 - 0:48اور بھیڑ کی کھال یا دھاگے
یا کاغذ میں لپیٹ دیتے -
0:48 - 0:50اور اس کو لندن کی سڑکوں پر بیچتے
-
0:50 - 0:52جو لکھنے اور نقّاشی کے لیے استعمال کی جاتی
-
0:52 - 0:54یا، اکثر اوقات، کسان اور چرواہے،
-
0:54 - 0:56اس سے اپنے جانوروں کو نشان لگاتے۔
-
0:56 - 0:57دوسری طرف فرانس میں،
-
0:57 - 1:01نکولس جیقس کونتے نے طریقہ
نکالا سُرمان کو پیسنے کا، -
1:01 - 1:05اس کو مٹی اور پانی کے
ساتھ ملا کر لئی بنانے کا۔ -
1:05 - 1:08وہاں سے، اس لئی کو سانچے میں
ڈال کر ایک بھٹی میں دہکایا جاتا، -
1:08 - 1:11اور نتیجہ تھا ایک بہت مضبوط
سُرمان کا مرکزی حصہ -
1:11 - 1:14جو ٹوٹ نہیں سکتا تھا،
جو ہموار تھا، قابلِ استعمال -- -
1:14 - 1:17یہ اس وقت موجود کسی بھی
اور چیز سے بہت بہتر تھا، -
1:17 - 1:21اور آج تک، یہی طریقہ ہے جو
پینسلیں بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ -
1:21 - 1:25اسی دوران، دوسری طرف امریکہ میں،
کونکورڈ، میساچیوسٹس میں، -
1:25 - 1:28ہینری ڈیوڈ تھوریو تھا جس نے
درجہ بندی کے پیمانے کا سوچا -
1:28 - 1:30پینسل کی مختلف اقسام کی سختی کے لیے۔
-
1:30 - 1:32اس کی ایک سے چار تک درجہ بندی کی گئی،
-
1:32 - 1:35نمبر دو عام استعمال کے لیے
موزوں ترین سختی کے ساتھ۔ -
1:35 - 1:38پینسل جتنی نرم ہوتی
اس میں اتنا ہی زیادہ سُرمان ہوتا، -
1:38 - 1:41اور خط اتنا ہی گاڑھا اور ہموار ہو گا۔
-
1:41 - 1:44پینسل جتنی ٹھوس ہوتی،
اس میں اتنی ہی مٹی ہوتی -
1:44 - 1:46اور وہ اتنی ہی ہلکی اور نفیس ہوتی۔
-
1:47 - 1:50ابتداء میں، جب پینسلیں ہاتھ سے بنتی تھیں،
وہ گول بنائی جاتی تھیں۔ -
1:50 - 1:51ان کو بنانے کا کوئی آسان طریقہ نہ تھا،
-
1:51 - 1:55اور یہ امریکی تھے جنہوں نے
کاریگری کو حقیقتاً میکانی بنایا۔ -
1:55 - 1:57بہت سے لوگ جوزف ڈکسن کو سراہتے ہیں
-
1:57 - 2:00ان پہلے لوگوں میں سے ایک ہونے کے لیے جنہوں
نے شروع کیا اصل مشینوں کو تیار کرنا -
2:00 - 2:04جو کام کرتیں جیسے لکڑی کے تختوں کو کاٹنا،
لکڑی میں نالیاں چھیدنا، -
2:04 - 2:06ان کو گوند لگانا ...
-
2:06 - 2:08اور انہوں نے پایا کہ یہ زیادہ آسان
اور کم ضائع کرنے والا تھا -
2:08 - 2:10ایک مسدسی پینسل بنانا،
-
2:10 - 2:13اور اس لیے یہ معیار بن گیا۔
-
2:13 - 2:14پینسل کے ابتدائی دنوں سے،
-
2:14 - 2:18لوگوں کو پسند ہے کہ
ان کو مٹایا جا سکتا ہے۔ -
2:18 - 2:20شروع میں، یہ روٹی کا چورا تھا
-
2:20 - 2:22جو پینسل کے نشان
مٹانے کے لیے استعمال ہوتا۔ -
2:22 - 2:24اور بعد میں، ربڑ اور جھانواں۔
-
2:24 - 2:27ساتھ منسلک ربر 1858 میں آیا،
-
2:27 - 2:31جب امریکی سٹیشنری فروش ہائمن لِپ مین نے
پہلی پینسل کو رجسٹر کرایا -
2:31 - 2:32جس کے ساتھ ربڑ جڑا ہوا تھا،
-
2:32 - 2:35جس نے پینسل کے کاروبار کو بہت بدل دیا۔
-
2:35 - 2:38دنیا کی پہلی پیلی پینسل کوہِ نور 1500 تھی۔
-
2:38 - 2:40کوہِ نور نے عجیب کام کیا
-
2:40 - 2:43کہ اس پینسل پر انہوں نے
پیلے رنگ کی 14 تہیں لگائیں -
2:43 - 2:45اور آخری حصے کو 14 قیراط سونے میں ڈبویا۔
-
2:45 - 2:47ہر کسی کے لیے ایک پینسل ہے،
-
2:47 - 2:50اور ہر پینسل کی ایک کہانی ہے۔
-
2:50 - 2:54بلیک ونگ 602 بہت سے لکھاریوں کے
زیرِ استعمال رہنے کی وجہ سے مشہور ہے -
2:54 - 2:57خصوصی طور پر جان سٹین بیک
اور ولادیمیر نابوکوف۔ -
2:57 - 3:00اور پھر آپ کے پاس ڈکسن پینسل کمپنی ہے۔
-
3:00 - 3:03ڈکسن ٹائیکون ڈیروگا ان کی پیداوار ہے۔
-
3:03 - 3:04یہ ایک گُرو ہے،
-
3:04 - 3:07یہ وہ ہے جو لوگوں کے ذہن میں
آتا ہے جب پینسل کا ذکر ہو -
3:07 - 3:09اور وہ جو ذہن میں آتا ہے جب
سکول کے بارے میں سوچیں۔ -
3:09 - 3:11میرے خیال میں، پینسل واقعی ایک ایسی چیز ہے
-
3:11 - 3:14جس کے بارے میں عام صارف نے
کبھی غور نہیں کیا، -
3:14 - 3:16یہ کیسے بنتی ہے یا
یہ ایسے کیوں بنائی جاتی ہے، -
3:16 - 3:19کیونکہ یہ ہمیشہ سے ایسے ہی تھی۔
-
3:19 - 3:21میری رائے میں، ایسا کچھ نہیں
جو کیا جا سکے -
3:21 - 3:24پینسل کو اس سے زیادہ بہتر بنانے کے لیے۔
-
3:24 - 3:26یہ بہترین ہے۔
- Title:
- پینسل بہترین کیوں ہے
- Speaker:
- کیرولین ویور
- Description:
-
پینسلیں مسدسی شکل کی کیوں ہوتی ہیں، اور ان کو ان کا مشہور پیلا رنگ کیسے مِلا؟ پینسلوں کی دکان کی مالک کیرولین ویور ہمیں پینسل کی مسحور کن تاریخ میں لے کر جاتی ہیں۔
- Video Language:
- English
- Team:
closed TED
- Project:
- TED Series
- Duration:
- 03:39
![]() |
Umar Anjum approved Urdu subtitles for Why the pencil is perfect | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why the pencil is perfect | |
![]() |
Umar Anjum accepted Urdu subtitles for Why the pencil is perfect | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why the pencil is perfect | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why the pencil is perfect | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why the pencil is perfect | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Why the pencil is perfect | |
![]() |
Afia Anwar edited Urdu subtitles for Why the pencil is perfect |