ٹی شرٹ کی زندگی کا دائرہ حیات - اینجل چانگ
-
0:07 - 0:10کلاسک سفید ٹی شرٹ پر غور کریں۔
-
0:10 - 0:14سالانہ، ہم عالمی سطح پر دو ارب
ٹی شرٹ فروخت کرتے اور خریدتے ہیں، -
0:14 - 0:17جو اسے دنیا میں سب سے
عام لباسوں میں سے ایک بناتا ہے۔ -
0:17 - 0:21لیکن ایک عام ٹی شرٹ کس طرح
اور کہاں بنتی ہے، -
0:21 - 0:25اور اس کا ماحولیاتی اثر کیا ہے؟
-
0:25 - 0:26لباس کے جز بہت مختلف ہو سکتے ہیں،
-
0:26 - 0:32لیکن ایک عام ٹی شرٹ امریکہ، چین، یا بھارت
میں ایک کھیت پر اپنی زندگی شروع کرتی ہے -
0:32 - 0:39جہاں کپاس کے بیج بوئے جاتے ہیں، پانی ملتا
ہے جو پھولے ہوئے ڈوڈے بناتا ہے۔ -
0:39 - 0:43خود کار مشینیں احتیاط سے ان پھولوں کو
چنتی ہیں، -
0:43 - 0:47ایک صنعتی کپاس چرخہ میکانی طور پر
بیجوں سے پھول الگ کرتا ہے, -
0:47 - 0:52اور کپاس کی گانٹھیں 225 کلوگرام بیلز دباو
کے نیچے دبا دی جاتی ہیں. -
0:52 - 0:57کپاس کے پودوں کو پانی اور کیڑے مار ادویات
کی ایک بڑی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے. -
0:57 - 1:02ایک عام ٹی شرٹ بنانے کے لئے
2700 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے، -
1:02 - 1:0530 سے زائد نہانے کے ٹب بھرنے کے لئے کافی۔
-
1:05 - 1:08دریں اثنا، کپاس زیادہ جراثیم کش اور
کیڑے مار ادویات استعمال کرتی ہے -
1:08 - 1:11دنیا میں کسی بھی اور فصل کے مقابلے میں۔
-
1:11 - 1:14اس آلودگی سے سرطان ہوسکتا ہے،
-
1:14 - 1:16کھیت مزدوروں کی صحت کو
نقصان پہنچا سکتا ہے، -
1:16 - 1:19اور ارد گرد ماحولیاتی نظام کو
نقصان ہو سکتا ہے۔ -
1:19 - 1:24کچھ ٹی شرٹس دیسی کپاس کی بنتی ہیں جو
کرم کش ادویات کے بغیر اگتی ہے، -
1:24 - 1:28لیکن دیسی کپاس 1 فیصد سے بھی کم ہے
-
1:28 - 1:34دنیا بھر میں 22.7 ملین میٹرک ٹن
کپاس کی پیداوار میں سے۔ -
1:34 - 1:36ایک بار جب کپاس کے گٹھے کھیت سے چلے جائیں،
-
1:36 - 1:39ٹیکسٹائل ملز ان کو کتائی مرکز
بھیج دیتی ہیں، -
1:39 - 1:42عام طور پر چین یا بھارت میں،
-
1:42 - 1:44جہاں ہائی ٹیک مشینیں ملاتی ہیں،
-
1:44 - 1:46دھنتی ہیں،
-
1:46 - 1:47کنگھی کرتی ہیں،
-
1:47 - 1:48کھینچتی ہیں،
-
1:48 - 1:50لمبا کرتی ہیں،
-
1:50 - 1:56اور، آخر میں، کپاس کو برفیلی رسیوں میں
موڑتی ہیں جسے سلیورز کہتے ہیں۔ -
1:56 - 1:58پھر، سوت مل میں بھیجا جاتا ہے،
-
1:58 - 2:00جہاں بڑی گول ُبنائی کی مشینیں
-
2:00 - 2:03ان کو کھردرے سرمئی کپڑے
کی چادروں میں بن دیتا ہے -
2:03 - 2:08جسے تپش اور اور کیمیکلز سے گزارا جاتا ہے
یہاں تک وہ نرم اور سفید ہوجائیں. -
2:08 - 2:13یہاں، کپڑا تجارتی بلیچ اور ایزو رنگوں
میں ڈبویا جاتا ہے، -
2:13 - 2:17جو اس کا صریح رنگ تشکیل دیتا ہے
تقریبا %70 ٹیکسٹائل میں۔ -
2:17 - 2:21بدقسمتی سے، ان میں سے بعض میں سرطان
پیدا کرنے والے کیڈمیم موجود ہوتا ہے، -
2:21 - 2:21سیسہ،
-
2:21 - 2:22کرومیم،
-
2:22 - 2:24اور پارا۔
-
2:24 - 2:28دیگر نقصان دہ مرکبات اور کیمیکل
وسیع پیمانے پر آلودگی کا سبب بن سکتے ہیں -
2:28 - 2:34جب دریاؤں اور سمندروں میں زہریلا فضلہ
پانی کے طور پر پھینکا جائے۔ -
2:34 - 2:36کچھ ممالک میں اب ٹیکنالوجی اتنی
اعلی درجے کی ہے -
2:36 - 2:39کہ کپڑے کے اگانے اور بنانے کا پورا عمل
-
2:39 - 2:41بمشکل انسانی ہاتھ کو چھوتا ہے۔
-
2:41 - 2:44لیکن صرف اس وقت تک۔
-
2:44 - 2:46کپڑا مکمل تیار ہونے کے بعد
کارخانے جاتا ہے, -
2:46 - 2:50اکثر بنگلہ دیش، چین، بھارت، یا ترکی میں،
-
2:50 - 2:55انسانی مزدور کی ضرورت پڑتی ہے
اسے ٹی شرٹ کے ڈھانچے میں سینے کے لیے، -
2:55 - 2:58پیچیدہ کام جو صرف مشینیں نہیں کرسکتی ہیں۔
-
2:58 - 3:01اس عمل کے اپنے مسائل ہیں۔
-
3:01 - 3:02بنگلہ دیش، مثال کے طور پر،
-
3:02 - 3:06جو آگے بڑھ چکا ہے چین سے جو کہ دنیا کا
کاٹن ٹی شرٹس کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے، -
3:06 - 3:11ٹی شرٹ کی صنعت میں 45 لاکھ افراد کو
روزگار دیتا ہے، -
3:11 - 3:16لیکن وہ عام طور پر برے حالات اور
کم اجرت کا سامنا کرتے ہیں. -
3:16 - 3:21تیاری کے بعد، یہ تمام ٹی شرٹ جہاز، ٹرین،
اور ٹرک سے سفر کرتی ہیں -
3:21 - 3:23زیادہ آمدنی والے ممالک میں فروخت کے لئے،
-
3:23 - 3:27ایک ایسا عمل جو اپنے پیچھے
بڑی تعداد میں کاربن چھوڑ جاتا ہے. -
3:27 - 3:30بعض ممالک اپنا کپڑا
مقامی طور پر بناتے ہیں، -
3:30 - 3:33جس سے یہ آلودگی کا مرحلہ کم ہوجاتا ہے،
-
3:33 - 3:38لیکن عموماً عالمی کاربن اخراج کا %10
ملبوسات کی پیداوار سے ہے۔ -
3:38 - 3:40اور یہ بڑھ رہا ہے۔
-
3:40 - 3:43سستے لباس اور عوام کی خریدنے کی خواہش سے
-
3:43 - 3:501994 سے 2014 تک عالمی پیداوار میں
400% اضافہ ہوا -
3:50 - 3:55ہر سال تقریباً 80 ارب لباس تک۔
-
3:55 - 3:57آخر میں، ایک صارف کے گھر میں،
-
3:57 - 4:03ٹی شرٹس وسائل کے لحاظ سے اپنی زندگی بھر کے
انتہائی شدت بھرے ادوار سے گزرتی ہیں۔ -
4:03 - 4:04مثال کے طور پر، امریکہ میں،
-
4:04 - 4:09عام گھر ہر سال تقریبا 400 دفعہ
دھلائی کرتا ہے -
4:09 - 4:12ہر ایک 40 گیلن پانی استعمال کرتی ہے۔
-
4:12 - 4:15دھونے اور خشک کرنے والی مشینیں
دونوں بجلی سے چلتی ہیں، -
4:15 - 4:20خشک کرنے والی دھونے والی سے
پانچ سے چھ گنا زیادہ بجلی لیتی ہیں۔ -
4:20 - 4:24گزشتہ 20 سالوں میں لباس کی کھپت میں
یہ ڈرامائی تبدیلی، -
4:24 - 4:28بڑے کاروباری اداروں اور تیز رفتار فیشن
کے رجحان کے ذریعے کارفرما -
4:28 - 4:30اس کی قیمت ماحول نے چکائی ہے،
-
4:30 - 4:31کسانوں کی صحت،
-
4:31 - 4:35اور قالِ اعتراض انسانی مزدوری
کے طریقوں پر عمل۔ -
4:35 - 4:40تیل کے بعد فیشن دنیا میں دوسرا بڑا
آلودگی پھیلانے والا بن گیا ہے۔ -
4:40 - 4:43لیکن کچھ چیزیں ہیں جو ہم کر سکتے ہیں.
-
4:43 - 4:45استمعال شدہ خریدنے کے بارے میں سوچیں.
-
4:45 - 4:49ری سائیکل یا نامیاتی ریشوں سے تیار
ٹیکسٹائل تلاش کرنے کی کوشش کریں. -
4:49 - 4:54کم کپڑے دھویں اور وسائل کو بچانے کے لئے
تار پر پھیلا کر خشک کریں. -
4:54 - 4:56ان کی زندگی کے اختتام پر
انہیں پھینکنے کی بجائے، -
4:56 - 5:00عطیہ، ری سائیکل کریں یا صفائی کے کپڑے
کے طور پر ان کو استعمال کریں. -
5:00 - 5:02اور آخر میں، آپ اپنے آپ سے پوچھ سکتے ہیں،
-
5:02 - 5:06آپ اپنی زندگی بھر میں کتنی ٹی شرٹس اور
کپڑے استعمال کرتے ہیں، -
5:06 - 5:10اور دنیا پر ان کا مشترکہ اثر کیا ہو گا؟
- Title:
- ٹی شرٹ کی زندگی کا دائرہ حیات - اینجل چانگ
- Description:
-
ٹیڈ ایڈ کلب کے بارے میں مزید جانیے:
https://ed.ted.com/clubsمکمل سبق دیکھیے:
https://ed.ted.com/lessons/the-life-cycle-of-a-t-shirt-angel-changکلاسک سفید ٹی شرٹ کو ذہن میں لائیں۔ سالانہ ہم دو ارب ٹی شرٹس خریدتے اور بیچتے ہیں، جو اسے دنیا کے سب سے زیادہ بکنے والے لباسوں میں سے ایک بناتا ہے۔ لیکن کیسے اور کہاں یہ ٹی شرٹس بنتی ہیں، اور اس کا ماحول پر کیا اثر ہوتا ہے؟ اینجل چین ہمیں ٹی شرٹ کی زندگی کے دائرہ حیات کا سراغ لگاتی ہیں۔
سبق منجانب اینجل چین، اینیمیشن منجانب ٹیڈ ایڈ
ہمارے سرپرستوں کا ہماری سرپرستی کے لیے شکریہ! آپ کی مدد کے بغیر یہ ویڈیو ممکن نہ ہوتی۔ ہماری سرپرستی کرنے کے لیے دیکھیں: https://www.patreon.com/teded
- Video Language:
- English
- Team:
closed TED
- Project:
- TED-Ed
- Duration:
- 06:04
![]() |
Umar Anjum approved Urdu subtitles for The life cycle of a t-shirt - Angel Chang | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The life cycle of a t-shirt - Angel Chang | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The life cycle of a t-shirt - Angel Chang | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The life cycle of a t-shirt - Angel Chang | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The life cycle of a t-shirt - Angel Chang | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The life cycle of a t-shirt - Angel Chang | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The life cycle of a t-shirt - Angel Chang | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The life cycle of a t-shirt - Angel Chang |