< Return to Video

The Internet: Encryption & Public Keys

  • 0:03 - 0:08
    انٹرنیٹ: رمز کاری اور عوامی کلیدیں
  • 0:09 - 0:14
    ہیلو میرا نام میا گل اپنر ہے، میں یو سی برکلے میں
    کمپیوٹر سائنس میں خصوصی تعلیم حاصل کر رہی ہوں
  • 0:14 - 0:19
    اور میں محکمہ دفاع کے لئے کام کرتی ہوں، جہاں میں معلومات کو
    محفوظ رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ انٹرنیٹ ایک کھلا
  • 0:19 - 0:26
    اور عوامی نظام ہے۔ ہم سب مشترکہ تاروں
    اور رابطوں کے ذریعے معلومات بھیجتے اور موصول
  • 0:26 - 0:30
    کرتے ہیں۔ لیکن اگرچہ یہ ایک کھلا نظام ہے لیکن
    ہم پھر بھی بہت سارے نجی ڈیٹا کا تبادلہ کرتے
  • 0:30 - 0:36
    ہیں۔ چیزیں جیسے کریڈٹ کارڈ نمبرز، بینک کی
    معلومات، پاس ورڈز اور ای میلز۔ لہذا،
  • 0:36 - 0:41
    ان ساری نجی چیزوں کو خفیہ کیسے رکھا جاتا ہے؟
    کسی بھی قسم کے ڈیٹا کو رمز کاری کہلوانے والے
  • 0:41 - 0:45
    ایک پراسیس کے ذریعے خفیہ رکھا جا سکتا ہے،
    جو اصل متن کو چھپانے کے لئے پیغام میں ردوبدل یا تبدیلی کرنے کرنے کا
  • 0:45 - 0:52
    عمل ہے۔ اب رمز کشائی اس پیغام کو پڑھنے کے قابل بنانے کے لئے اس میں ردوبدل/
    تبدیلی کو ختم کرنے کا عمل ہے۔ یہ
  • 0:52 - 0:57
    ایک سادہ سا نظریہ ہے، اور لوگ صدیوں سے یہ کام کرتے آ رہے
    ہیں۔ رمز کاری کے پہلے مشہور
  • 0:57 - 1:02
    طریقوں میں سے ایک سیزرز سائفر تھا۔
    جولیئس سیزر، ایک رومن جنرل، کے نام سے منسوب،
  • 1:02 - 1:07
    جس نے اپنے فوجی احکامات کی خفیہ کاری کی تھی
    یہ یقینی بنانے کے لئے کہ اگر کسی پیغام کو دشمنوں نے
  • 1:07 - 1:13
    راستے میں ہی روک لیا، تو وہ اسے پڑھ نہیں پائیں گے۔
    سیزر سائفر ایک الگورتھم ہے جو اصل پیغام میں
  • 1:13 - 1:17
    ہر ایک حرف کو حرف تہجی کے نیچے کی طرف
    ایک مخصوس عدد حرف کے ساتھ تبدیل کر دیتا
  • 1:17 - 1:21
    ہے۔ اگر عدد کوئی ایسا ہے کہ جسے صرف مرسل
    اور وصول کنندہ ہی جانتا ہے، تو اسے
  • 1:21 - 1:29
    کلید کہا جاتا ہے۔ یہ پڑھنے والے کو خفیہ پیغام کو غیر مقفل کرنے
    کی اجازت دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا اصل پیغام
  • 1:29 - 1:36
    'ہیلو' ہے تو پھر 5 کی کلید کے ساتھ سیزر سائفر الگورتھم
    کا استعمال کرتے ہوئے خفیہ کردہ پیغام
  • 1:36 - 1:43
    یہ ہوگا... پیغام کی رمز کشائی کرنے کے لئے، وصول
    کنندہ پراسیس کو پلٹانے کے لئے بس
  • 1:43 - 1:50
    کلید کا استعمال کرے گا۔ لیکن سیزر سائفر کے ساتھ ایک بہت بڑا
    مسئلہ ہے، کوئی بھی ہر ممکن کلید کو آزما کر
  • 1:50 - 1:56
    آسانی سے خفیہ کردہ پیغام کو معلوم کر سکتا یا
    سجھ سکتا ہے، اور انگریزی حروف تہجی میں
  • 1:56 - 2:00
    صرف 26 حرف ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آپ کو
    پیغام کی رمز کشائی کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ 26 کلیدیں
  • 2:00 - 2:07
    آزمانے کی ضرورت ہوگی۔ اب 26 کلیدوں کو آزمانا بہت مشکل
    نہیں ہے، اس میں زیادہ سے زیادہ ایک یا دو گھنٹے
  • 2:07 - 2:13
    لگیں گے۔ تو آئیں اسے مشکل تر بناتے ہیں۔ ہر حرف کو
    ایک ہی مقدار سے تبدیل کرنے کے بجائے، آئیں ہر ایک حرف کو
  • 2:13 - 2:19
    مختلف مقدار سے تبدیل کرتے ہیں۔
    اس مثال میں دس ہندسوں کی کلید دکھاتی ہے کہ ایک طویل پیغام کی
  • 2:19 - 2:27
    رمز کاری کرنے کے لئے ہر ایک متواتر حرف کو کتنی پوزیشنوں میں
    تبدیل کیا جائے گا۔ اس کلید کا اندازہ لگانا
  • 2:27 - 2:34
    واقعی میں مشکل ہوگا۔ 10 ہندسوں کی خفیہ کاری کو استعمال کرتے ہوئے
    10 ارب ممکنہ کلیدی سولیوشنز ہو سکتے ہیں۔
  • 2:34 - 2:40
    ظاہر ہے کہ اب تک کوئی انسان جو حل کر سکا ہے یہ اس سے کہیں
    زیادہ ہے، جس میں کئی صدیاں لگ جائیں گی۔
  • 2:40 - 2:46
    لیکن آج کل کا اوسط کمپیوٹر، تمام 10 ارب ممکنات کو
    آزمانے کے لئے صرف چند سیکنڈز لے گا۔
  • 2:46 - 2:51
    تو ایک جدید دنیا میں، برے لوگ پنسل کی بجائے
    کمپیوٹرز سے مسلح ہیں، تو آپ پیغامات کی
  • 2:51 - 2:58
    اتنی محفوظ طریقے سے کیسے خفیہ کاری کر سکتے ہیں کہ
    ان کو کریک کرنا مشکل ہو جائے؟ اب بہت مشکل کا مطلب ہے کہ
  • 2:58 - 3:04
    ایک مناسب وقت میں حساب کرنے کے بہت
    سارے امکانات موجود ہیں۔ آجکل کی محفوظ مواصلات کی
  • 3:04 - 3:10
    256 بٹ کلیدوں کا استعمال کرتے ہوئے رمز کاری کی جاتی
    ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک برے آدمی کا
  • 3:10 - 3:16
    کمپیوٹر جو آپ کے پیغام کو راستے میں ہی روک لیتا ہے کو یہ بہت سے
    ممکنہ اختیارات آزمانے کی ضرورت ہوگی... جب تک کہ وہ کلید کو
  • 3:16 - 3:24
    دریافت اور پیغام کو کریک نہ کر لیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کے پاس
    100,000 سپر کمپیوٹر موجود ہیں اور ان میں سے
  • 3:24 - 3:31
    ہر کمپیوٹر ایک سیکنڈ میں اربوں کلیدیں آزمانے کے قابل ہے،
    تو صرف 256 بٹ اینکرپشن سے محفوظ کردہ کسی ایک
  • 3:31 - 3:38
    پیغام کو کریک کرنے کے لئے ہر اختیار
    کو آزمانے میں کھربوں سال لگیں گے۔
  • 3:38 - 3:43
    بلاشبہ کمپیوٹر چپس تقریباً ہر سال دوگنا تیز
    اور سائز میں آدھی ہوتی جا رہی ہیں۔ اگر توضیحی
  • 3:43 - 3:48
    پیشرفت کی یہی رفتار جاری رہی تو، آج کے ناممکن
    مسائل مستقبل میں محض چند سو سال قابل حل
  • 3:48 - 3:55
    ہو جائیں گے اور 256 بٹس محفوظ ہونے کے لئے
    کافی نہیں ہوں گے۔ در حقیقت
  • 3:55 - 4:01
    کمپیوٹر کی رفتار کے ساتھ ساتھ چلنے کے لئے ہمیں پہلے ہی
    معیاری کلید کی لمبائی میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔
  • 4:01 - 4:06
    اچھی خبر یہ ہے کہ ایک طویل کلید کا استعمال کرنا
    خفیہ کاری کردہ پیغامات کو زیادہ مشکل نہیں بناتا ہے
  • 4:06 - 4:12
    لیکن یہ توضیحی طور پر اندازوں جو یہ خفیہ پیغام کو کریک کرنے کے لئے لے گا
    ان کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے۔ جب
  • 4:12 - 4:17
    مرسل الیہ اور وصول کنندہ ایک پیغام کو خفیہ بنانے اور خفیہ کاری
    ہٹانے کے لئے ایک ہی کلید کا اشتراک کرتے ہیں تو اسے
  • 4:17 - 4:24
    سیمیٹرک اینکرپشن کہتے ہیں۔ سیمیٹرک اینکرپشن کے ساتھ،
    سیزر سائفر کی طرح، دو افراد کے درمیان نجی طور پر
  • 4:24 - 4:30
    وقت سے پہلے ہی خفیہ کلید پر اتفاق کیا جائے گا۔
    لہذا یہ لوگوں کے لئے بہت زبردست ہے، لیکن انٹرنیٹ کھلا
  • 4:30 - 4:36
    اور عوامی ہے لہذا دو کمپیوٹرز کے لئے خفیہ کلید پر
    اتفاق کرنے کے لئے نجی طور پر "ملنا" ناممکن
  • 4:36 - 4:42
    ہے۔ اس کے بجائے کمپیوٹرز اسیمیٹرک
    اینکرپشن کلیدوں کا استعمال کرتے ہیں، جو ایک عوامی کلید ہے
  • 4:42 - 4:49
    جس کا کسی کے ساتھ بھی تبادلہ کیا جا سکتا ہے اور ایک نجی کلید بھی جس کا
    اشتراک نہیں کیا جاتا ہے۔ عوامی کلید کو ڈیٹا کی رمز کاری کرنے
  • 4:49 - 4:56
    کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور کوئی بھی اسے خفیہ پیغام بنانے
    کے لئے استعمال کر سکتا ہے، لیکن اس راز کی صرف نجی کلید تک رسائی
  • 4:56 - 5:01
    حاصل کرنے والے کمپیوٹر کے ذریعہ ہی رمز کشائی کی جا سکتی ہے۔
    اس کے کام کرنے کا کچھ طریقہ حساب کے ساتھ ہے
  • 5:01 - 5:06
    جس پر ہم ابھی ماحثہ نہیں کریں گے۔ اس کے بارے میں اس طرح سوچتے ہوئے،
    تصور کریں کہ آپ کے پاس ذاتی ڈاک باکس ہے،
  • 5:06 - 5:11
    جہاں کوئی بھی ڈاک جمع کر سکتا ہے لیکن انہیں ایسا کرنے کے لئے
    ایک چابی کی ضرورت ہوگی۔ اب آپ جمع کرنے کی کلید کی بہت ساری
  • 5:11 - 5:17
    نقل بنا سکتے ہیں اور ایک اپنے دوست کو بھیج سکتے ہیں یا یہاں تک کہ
    اسے عوامی طور پر دستیاب کر سکتے ہیں۔ آپ کا براؤزر
  • 5:17 - 5:21
    دوست یا یہاں تک کہ کوئی اجنبی بھی آپ کے ڈپازٹ سلاٹ تک
    رسائی حاصل کرنے اور پیغام ڈالنے کے لئے عوامی کلید
  • 5:21 - 5:27
    استعمال کر سکتا ہے، لیکن صرف آپ اپنی نجی کلید کے ساتھ
    ڈاک باکس کھول سکتے ہیں، تاکہ آپ موصول ہونے والے تمام خفیہ
  • 5:27 - 5:32
    پیغامات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ اور آپ اپنے دوست کو
    ان کے میل باکس میں عوامی جمع کرانے کی کلید کا
  • 5:32 - 5:38
    استعمال کر کے ایک محفوظ پیغام واپس بھیج سکتے ہیں۔
    اس طرح سے لوگ کسی نجی کلید پر متفق ہونے کی
  • 5:38 - 5:44
    ضرورت کے بغیر محفوظ پیغامات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔
    ہیں۔ عوامی کلید رمز کاری کھلے انٹرنیٹ پر
  • 5:44 - 5:49
    تمام محفوظ پیغام رسانی کی بنیاد ہے۔
    بشمول سیکیورٹی پروٹوکولز جنہیں SSL اور TLS کے نام سے
  • 5:49 - 5:56
    جانا جاتا ہے، جب ہم ویب کو برائوز کرتے ہیں
    تو یہ ہمیں تحفظ دیتے ہیں۔ آپ کا کمپیوٹر اسے آج بھی
  • 5:56 - 6:01
    استعمال کرتا ہے، جب بھی آپ کو اپنے براؤزر کے
    ایڈریس بار میں چھوٹا سا تالا یا حرف https دکھائی دیتا
  • 6:01 - 6:07
    ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کا کمپیوٹر آپ کی ویب سائٹ جس پر آپ ہیں کے ساتھ
    محفوظ طریقے سے ڈیٹا کا تبادلہ کرنے کے لئے عوامی کلیدی رمز کاری کا
  • 6:07 - 6:13
    استعمال کر رہا ہے۔ جیسا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ انٹرنیٹ
    پر آ رہے ہیں تو مزید زیادہ نجی ڈیٹا منتقل کیا جائے گا،
  • 6:13 - 6:19
    اور اس ڈیٹا کو محفوظ بنانے کی ضرورت
    اور بھی اہم ہو جائے گی۔
  • 6:19 - 6:24
    اور جیسے جیسے کمپیوٹرز تیز سے تیز تر ہوتے جا رہے ہیں،
    ہمیں رمز کاری کو کمپیوٹر سے توڑنے کو بہت زیادہ مشکل بنانے کے لئے نئے
  • 6:24 - 6:29
    طریقے تیار کرنے ہوں گے۔ یہی کچھ میں اپنے
    کام کے ساتھ کرتی ہوں اور یہ ہمیشہ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
Title:
The Internet: Encryption & Public Keys
Description:

more » « less
Video Language:
English
Duration:
06:40

Urdu subtitles

Revisions