< Return to Video

سموگ (آلودہ دُھند) کے متعلق سائنس - کم پریشوف

  • 0:07 - 0:11
    26 جولائی 1943 کو،
  • 0:11 - 0:15
    لاس اینجلس پرگیس کی موٹی تہ چھا گئی جو
    لوگوں کی آنکھوں میں چبھ رہی تھی
  • 0:15 - 0:17
    اور اس نے سورج کو روک دیا۔
  • 0:17 - 0:21
    پریشان رہائشیوں کو لگا کہ ان کے شہر پر
    کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ ہوگیا تھا۔
  • 0:21 - 0:24
    مگر بادل جنگی اقدام نہیں تھا۔
  • 0:24 - 0:26
    یہ سموگ (آلودہ دھند) تھا۔
  • 0:26 - 0:28
    دھویں اور دھند کا تھیلا،
  • 0:28 - 0:32
    لفظ سموگ جوڑا گیا 20 ویں صدی کے آغاز میں
  • 0:32 - 0:35
    اس گاڑھے دھویں کے لیے جو
    شہروں پر چھا جاتا تھا
  • 0:35 - 0:36
    جیسے لندن میں،
  • 0:36 - 0:36
    گلاسگو،
  • 0:36 - 0:39
    اور ایڈنبرا میں۔
  • 0:39 - 0:41
    یہ صنعتی سموگ وجود میں آتا تھا
  • 0:41 - 0:44
    جب گھروں اورفیکٹریوں میں
    کوئلہ جلانے سے دھواں بنتا تھا
  • 0:44 - 0:47
    جو ہوا میں موجود نمی سے مل جاتا تھا۔
  • 0:47 - 0:50
    لیکن لاس اینجلس میں دہشت پھیلانے والے
    سموگ کی وجہ اور تھی۔
  • 0:50 - 0:54
    یہ ایک زردی مائل کیمیائی بدبو تھی۔
  • 0:54 - 0:57
    چونکہ شہر زیادہ کوئلہ نہیں جلاتا تھا،
    اس لیے اس کی وجہ راز رہی
  • 0:57 - 1:02
    یہاں تک کہ آرئی ہیگن-شمٹ نامی کیمیا دان
    نے دو ذمہ داروں کی نشاندہی کی،
  • 1:02 - 1:06
    بخارات بن جانے والے نامیاتی مرکبات کی،
    یا وی او سی کی،
  • 1:06 - 1:09
    اور نائٹروجن آکسائڈز کی۔
  • 1:09 - 1:11
    وی اوسی مرکبات ہوتے ہیں جو
    آسانی سے بخارات بن جاتے ہیں
  • 1:11 - 1:14
    اور ان میں عناصر شامل ہو سکتے ہیں
    جیسے کہ کاربن،
  • 1:14 - 1:15
    آکسیجن،
  • 1:15 - 1:16
    ہائیڈروجن،
  • 1:16 - 1:17
    کلورین،
  • 1:17 - 1:18
    اورسلفر۔
  • 1:18 - 1:21
    کچھ پودوں اور جانوروں سے
    قدرتی طور پر پیدا ہوتے ہیں،
  • 1:21 - 1:23
    لیکن کچھ انسان کے تخلیق کردہ
    ذرائع سے بنتے ہیں،
  • 1:23 - 1:24
    جیسے محلل،
  • 1:24 - 1:25
    پینٹ سے،
  • 1:25 - 1:26
    گوندوں سے،
  • 1:26 - 1:28
    اور معدنی تیل سے۔
  • 1:28 - 1:31
    جبکہ گاڑیوں میں نامکمل ایندھن کے جلنے سے
  • 1:31 - 1:34
    نائٹروجن آکسائڈ خارج ہوتی ہے۔
  • 1:34 - 1:38
    جو سموگ کی اس قسم کو اس کا
    زردی مائل رنگ دیتی ہے۔
  • 1:38 - 1:42
    وی اوسی اور نائٹروجن آکسائڈ سورج کی روشنی
    ملنے پر ایک کیمیائی تَبدیلی سے گزرتے ہیں
  • 1:42 - 1:46
    اور ثانوی آلودگی پیدا کرتے ہیں
    جیسے پی اے این اور کرہ سکتہ،
  • 1:46 - 1:49
    یا زمینی سطح کی، اوزون۔
  • 1:49 - 1:54
    پی اے این اور اوزون آنکھوں میں جلن کرتے
    اورپھیپھڑوں کے ریشے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
  • 1:54 - 1:57
    دونوں اہم عناصر ہیں شمسی
    روشنی سے پیدا ہوتی کیمیائی سموگ میں،
  • 1:57 - 2:00
    جس نے لاس اینجلس کو
    دہشت میں مبتلا کر رکھا تھا۔
  • 2:00 - 2:04
    توسموگ کیوں کچھ شہروں کو متاثر کرتی ہے
    لیکن باقیوں کو نہیں؟
  • 2:04 - 2:08
    صنعتی اور روشنی سے پیدا کیمیائی سموگ دونوں
    میں انسانی پیدا کردہ آلودگی شامل ہوتی ہے
  • 2:08 - 2:11
    مقامی موسم اورجغرافیے کے ساتھ۔
  • 2:11 - 2:16
    لندن کی زیادہ نمی نے اس کو اہم مقام بنا
    دیا صنعتی سموگ کے لیے۔
  • 2:16 - 2:20
    روشنی سے پیدا کیمیائی سموگ طاقتور ہوتی ہے
    پرسکون ہواوّں والےشہری علاقوں میں
  • 2:20 - 2:22
    اور خشک، گرم، دھوپ والے موسم میں۔
  • 2:22 - 2:26
    سورج سے آنے والی تابکاری شعاعیں
    فراہم کرتی ہیں ضروری توانائی
  • 2:26 - 2:30
    جو ان مالیکیولز کو توڑتی ہے جو سموگ
    بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
  • 2:30 - 2:33
    پہاڑوں سے گھرے ہوئے شہر، جیسا کہ ایل اے،
  • 2:33 - 2:35
    یا طاس میں بسے ہوئے، جیسے بیجنگ،
  • 2:35 - 2:41
    خاص طور پر سموگ کی زد میں ہوتے ہیں کیونکہ
    انکے پاس تحلیل ہونے کی کوئی جگہ نہیں ہوتی۔
  • 2:41 - 2:45
    یہ کسی حد تک ایک رجحان کی وجہ سے ہے جو
    درجہ حرارت الٹنے کے طور پر جانا جاتا ہے،
  • 2:45 - 2:48
    جہاں گرم ہوا مسلسل اوپر اٹھنے کے بجائے،
  • 2:48 - 2:52
    ایک آلودگی سے بھری ہوا کی تہہ زمین کی سطح
    کے قریب پھنسی رہتی ہے
  • 2:52 - 2:55
    جس کے اوپر ایک نسبتاً گرم تہہ ہوتی ہے۔
  • 2:55 - 2:58
    سموگ صرف آنکھوں کی جمالیاتی حس کو تکلیف
    نہیں دیتی۔
  • 2:58 - 3:00
    سموگ کی دونوں اقسام تکلیف دیتی ہیں
    آنکھوں کو،
  • 3:00 - 3:01
    ناک کو،
  • 3:01 - 3:02
    اور گلے کو،
  • 3:02 - 3:05
    دمے اور سوجن جیسے امراض میں شدت پیدا
    کرتی ہے،
  • 3:05 - 3:09
    اور سانس کے امراض جیسے کہ پھیپھڑوں کی
    سوجن کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
  • 3:09 - 3:13
    سموگ خاص طور پر نقصان دہ ہو سکتی ہے
    چھوٹے بچوں اور بوڑھے لوگوں کے لیے
  • 3:13 - 3:16
    اور حاملہ خواتین میں اس کے اثرات کو جوڑا
    گیا نومولودوں کے وزن میں کمی
  • 3:16 - 3:18
    اور ممکنہ پیدائشی نقائص سے۔
  • 3:18 - 3:22
    روشنی سے پیدا کیمیائی سموگ میں پائے
    جانے والے آلودگی پھیلانے والے ثانوی عںاصر
  • 3:22 - 3:25
    فصلوں کو کمزور کر کے نقصان پہنچا سکتے ہیں
    اور پیداوار میں کمی بھی،
  • 3:25 - 3:28
    جس سے وہ کیڑوں کے مقابل
    زیادہ کمزور پڑ جاتی ہیں۔
  • 3:28 - 3:32
    لیکن عشروں تک سموگ کو ترقی کی قیمت
    سمجھا جاتا رہا۔
  • 3:32 - 3:37
    لندن کے باسی بدنامِ زمانہ قاتل دھند کے
    عادی بن چکے تھے
  • 3:37 - 3:40
    جو 1952 تک ان کی گلیوں میں چکراتی تھی،
  • 3:40 - 3:45
    جب لندن کی مشہور سموگ نے شہر میں کئی دن کے
    کے لیے نقل وحمل بند کر دی تھی،
  • 3:45 - 3:49
    اور دم گھٹنے کی وجہ سے چار ہزار سے زائد
    اموات کا باعث بنی۔
  • 3:49 - 3:52
    جس کے نتیجے میں، 1956 کے صاف فضا کے
    معاہدے نے
  • 3:52 - 3:56
    شہر کے مخصوص علاقوں میں کوئلہ جلانے پر
    پابندی لگائی،
  • 3:56 - 3:59
    جس سے سموگ میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی۔
  • 3:59 - 4:03
    اسی طرح، امریکہ میں گاڑیوں کے دھویں اور
    گیس کے مواد سےمتعلق قواعد نے
  • 4:03 - 4:08
    فضا میں تحلیل ہونے والے مرکبات اوراس کے
    ساتھ سموگ کی سطح کو کم کیا۔
  • 4:08 - 4:12
    سموگ دنیا بھر میں ایک بڑے مسئلے کے طور پر
    برقرار ہے۔
  • 4:12 - 4:15
    چین اور پولینڈ جیسے ممالک جوتوانائی
    کے لیے کوئلے پرانحصار کرتے ہیں
  • 4:15 - 4:18
    بڑی سطح پرصنعتی سموگ کا شکار ہوتے ہیں۔
  • 4:18 - 4:22
    گاڑیوں سے خارج ہوائی ذرات اور روشنی
    سے پیدا کیمیائی سموگ
  • 4:22 - 4:24
    بہت سے زیرِترقی شہروں کو متاثر کرتے ہیں،
  • 4:24 - 4:26
    میکسیکو شہر سے سینتیاگو تک
  • 4:26 - 4:29
    تہران اورنئی دہلی تک۔
  • 4:29 - 4:32
    حکومتوں نے اس سے مقابلے کے لیے کئی
    طریقے آزمائے،
  • 4:32 - 4:37
    جیسا کہ گاڑیوں کے چلنے پر پابندی کبھی
    کبھار کئی دن کے لیے۔
  • 4:37 - 4:40
    جیسا کہ دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی
    شہروں میں جمع ہو رہی ہے،
  • 4:40 - 4:44
    اس کو مدِنظر رکھتے ہوئے کہ بڑے پیمانے
    پر ہجرت اور حیاتیاتی ایندھن سےدوری
  • 4:44 - 4:49
    شاید ہمیں آسانی سے سانس لینے دے۔
Title:
سموگ (آلودہ دُھند) کے متعلق سائنس - کم پریشوف
Description:

ہماری سرپرستی کرنے کے لیے دیکھیں: https://www.patreon.com/teded

مکمل سبق دیکھیں: https://ed.ted.com/lessons/the-science-of-smog-kim-preshoff

26 جولائی 1943 کو لاس اینجلس گیس کی ایک دبیز تہہ کے پیچھے چھپ گیا جو لوگوں کی آنکھوں میں چبھ رہی تھی اور جس نے سورج کا راستہ روک دیا تھا۔ خوفزدہ لوگوں کو لگا کہ شاید ان کے شہر پر کیمیائی حملہ ہو گیا ہے۔ لیکن یہ بادل کسی حملے کا حصہ نہیں تھا۔ یہ سموگ (آلودہ دھند) تھی۔ تو یہ موٹی سرمئی تہہ کس چیز کی تھی؟ اور یہ کیوں چند شہروں پر اثر ڈالتی ہے اور باقیوں پر نہیں؟ کم پریشوف سموگ کی تفصیلات اور اسکی وجوہات بتاتے ہیں۔

سبق منجانب کم پریشوف، اینیمیشن منجانب جوآن ایم ۔ اربینا اسٹوڈیوز۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TED-Ed
Duration:
05:44

Urdu subtitles

Revisions