Return to Video

01 What Makes A Computer v7

  • 0:05 - 0:09
    میرا نام مے لی کھوئی ہے اور میں ایک ڈیزائنر اور ایک موجد ہوں۔
  • 0:10 - 0:16
    لہذا کچھ چیزیں جو میں نے ڈیزائن کی ہیں وہ ایپل میں رہی ہیں، اور اب میں بچوں کے استعمال کے لئے مصنوعات تیار کرتی
  • 0:16 - 0:18
    ہوں تاکہ وہ اسکول میں ایک آسان وقت کا تجربہ
    کر سکیں۔
  • 0:18 - 0:22
    میرے دوسرے کاموں میں ڈی جے-انگ اور رقص کرنا شامل ہیں۔
  • 0:26 - 0:28
    کمپیوٹر ہر جگہ موجود ہیں!
  • 0:28 - 0:33
    وہ لوگوں کی جیب میں ہیں، وہ لوگوں کی گاڑیوں میں ہیں، لوگ انہیں اپنی کلائی پر پہنے ہوئے ہیں۔
  • 0:33 - 0:35
    وہ ابھی آپ کے بیک پیک میں بھی ہوں گے۔
  • 0:36 - 0:39
    لیکن کیا چیز ایک کمپیوٹر کو کمپیوٹر بناتی ہے؟
  • 0:39 - 0:41
    بہرحال کیا چیز کمپیوٹر کو ایک کمپیوٹر بناتی ہے؟
  • 0:41 - 0:43
    اور حتٰی کہ یہ کیسے کام کرتا ہے؟
  • 0:46 - 0:50
    ہائے میں ناٹ ہوں! میں ایکس باکس کے اصلی
    ڈیزائنرز میں سے ایک تھا۔
  • 0:50 - 0:56
    میں شاید سات سال کا تھا جب سے میں کمپیوٹرز کے ساتھ کام کرتا رہا ہوں اور اب میں ورچوئل ریئلٹی پر کام کرتا ہوں۔
  • 1:07 - 1:11
    بحیثیت انسان، ہم نے ہمیشہ مسائل حل کرنے میں
    مدد کے لئے اوزار بنائے ہیں۔
  • 1:11 - 1:16
    اوزار جیسے، وہیل باررو، ہتھوڑا، یا ایک پرنٹنگ پریس، یا ٹریکٹر ٹریلر۔
  • 1:16 - 1:19
    ان سب ایجادات نے دستی طور پر کام کرنے میں ہماری مدد کی۔
  • 1:19 - 1:21
    وقت گزرنے کے ساتھ، لوگوں کو تجسس کرنا شروع ہوا کہ کیا
  • 1:21 - 1:26
    ایسی مشین کو ڈیزائن کیا اور بنایا جا سکتا ہے جو ہماری سوچنے والے کام میں
  • 1:26 - 1:30
    مدد کرے، جیسے مساوات کو حل کرنا یا آسمان میں
    ستاروں کا سراغ لگانا۔
  • 1:30 - 1:34
    مٹی اور پتھر جیسی مادی چیزوں کو منتقل یا جوڑ توڑ کرنے کے بجائے، ان مشینوں کو
  • 1:34 - 1:38
    معلومات میں جوڑ توڑ کرنے کے لئے ڈیزائن کیے جانے کی ضرورت ہوگی۔
  • 1:40 - 1:44
    جیسا کہ کمپیوٹر سائنس کے علمبرداروں نے دریافت کیا کہ سوچنے والی مشین کو کس طرح ڈیزائن کیا جائے، انہوں نے
  • 1:44 - 1:47
    محسوس کیا کہ اس نے چار مختلف کام انجام دینے ہیں۔
  • 1:48 - 1:50
    اسے ان پٹ لینے، معلومات
  • 1:51 - 1:52
    اسٹور کرنے اسے پراسیس کرنے
  • 1:53 - 1:56
    اور اس کے نتائج کا آؤٹ پٹ دینے کی ضرورت ہوگی۔
  • 1:57 - 1:59
    اب یہ بات بالکل سادہ لگ سکتی ہے،
  • 1:59 - 2:02
    لیکن یہ چار چیزیں تمام کمپیوٹرز میں عام ہیں۔
  • 2:03 - 2:06
    یہی وہ چیز ہے جو ایک کمپیوٹر کو کمپیوٹر بناتی ہے۔
  • 2:08 - 2:10
    ابتدا کے کمپیوٹرز لکڑی اور دھات سے
    میکانی لیورز اور گیئرز کے ساتھ
  • 2:10 - 2:13
    بنائے گئے تھے۔
  • 2:13 - 2:18
    اگرچہ، 20 ویں صدی تک،
    کمپیوٹرز نے بجلی کے اجزاء استعمال کرنا شروع کر دیئے تھے۔
  • 2:18 - 2:21
    یہ ابتدائی کمپیوٹرز واقعی نہایت بڑے اور نہایت سست تھے۔
  • 2:21 - 2:25
    کمرے کے سائز کے ایک کمپیوٹر میں صرف حساب کا بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے گھنٹے لگ جاتے تھے۔
  • 2:27 - 2:33
    یہ مشینیں چمکتی دمکتی، مختلف رنگین دھاتوں اور متعدد چمکتی روشنیوں سے مل کر بنائی گئی چیزیں تھیں۔
  • 2:33 - 2:36
    کمپیوٹرز کا آغاز بنیادی کیلکولیٹر کے طور پر ہوا،
    جو اس وقت پہلے ہی
  • 2:36 - 2:41
    واقعی بہت زبردست تھے، اور وہ اس وقت صرف اعداد پر کام کرتے تھے۔
  • 2:41 - 2:47
    لیکن اب ہم انہیں ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، ہم انہیں گیمز کھیلنے، روبوٹس کنٹرول
  • 2:47 - 2:50
    کرنے اور کوئی بھی شوقیہ کام کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں جس کا شاید ہی آپ نے تصور کیا ہو۔
  • 2:51 - 2:54
    جدید کمپیوٹرز ان بھاری قدیم مشینوں کی طرح بالکل نظر نہیں
  • 2:54 - 2:57
    آتے ہیں لیکن وہ ابھی بھی وہی چار کام کرتے ہیں۔
  • 3:03 - 3:05
    سب سے پہلے تو، ہم ان پٹ کے بارے میں بات کرنے لگے ہیں۔
  • 3:05 - 3:07
    یہ میرا پسندیدہ عمل ہے کیونکہ ان پٹ جو ہے وہ ایسی چیز ہے
  • 3:07 - 3:12
    جو دنیا کرتی ہے یا آپ کرتے ہیں
    جس سے کمپیوٹر وہ چیزیں کرتا ہے۔
  • 3:12 - 3:14
    آپ کمپیوٹر کو کی بورڈ کے ساتھ بتا سکتے ہیں کہ
    کیا کرنا ہے، آپ انہیں
  • 3:14 - 3:19
    ماؤس، مائیکروفون، کیمرہ کے ساتھ بتا سکتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔
  • 3:19 - 3:22
    اور اب اگر آپ اپنی کلائی پر کمپیوٹر پہنے ہوئے ہیں، تو یہ آپ کی دل کی دھڑکن کو سن سکتا ہے یا آپ کی گاڑی میں تو،
  • 3:22 - 3:26
    یہ سن سکتا ہے کہ کار کیا کر رہی ہے۔
  • 3:26 - 3:31
    اور ایک ٹچ اسکرین دراصل آپ کی انگلی کو محسوس کر سکتی ہے، اور یہ جو کر رہی ہوتی ہے اسے ان پٹ کے طور پر لیتی ہے۔
  • 3:36 - 3:41
    یہ تمام مختلف ان پٹس کمپیوٹر کو معلومات دیتے ہیں،
    جسے پھر میموری میں محفوظ کر لیا جاتا ہے۔
  • 3:42 - 3:45
    کمپیوٹر کا پروسیسر
    میموری سے معلومات لیتا ہے۔
  • 3:45 - 3:48
    یہ اس کا جوڑ توڑ کرتا ہے یا وہ الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے
  • 3:48 - 3:50
    اسے تبدیل کرتا ہے، جو صرف کمانڈز کا ایک سلسلہ ہے۔
  • 3:50 - 3:54
    اور پھر یہ پراسیس کردہ معلومات کو دوبارہ میموری میں اسٹور کرنے کے لئے واپس بھیجتا ہے۔
  • 3:54 - 3:59
    یہ عمل تب تک جاری رہتا ہے جب تک کہ پراسیس کردہ
    معلومات آؤٹ پٹ کے لئے تیار نہیں ہو جاتی ہے۔
  • 4:03 - 4:07
    ایک کمپیوٹر معلومات کو جس طرح سے آؤٹ پٹ کرتا ہے وہ اس
    بات پر منحصر ہوتا ہے کہ کمپیوٹر کو کیا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
  • 4:07 - 4:13
    کمپیوٹر ڈسپلے متن، تصاویر، ویڈیوز، یا انٹرایکٹو گیمز -- یہاں تک کہ ورچوئل حقیقت بھی دکھا سکتا ہے!
  • 4:13 - 4:17
    کسی کمپیوٹر کی آؤٹ پٹ میں روبوٹ کو کنٹرول کرنے کے سگنلز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
  • 4:17 - 4:20
    اور، جب کمپیوٹرز انٹرنیٹ سے منسلک ہوتے ہیں،
    تو ایک کمپیوٹر
  • 4:20 - 4:24
    سے آؤٹ پٹ دوسرے کمپیوٹر کے لئے ان پٹ بن جاتی ہے، اور اس طرح اس کے برعکس بھی۔
  • 4:26 - 4:30
    آجکل ہم جو کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں وہ ابتدائی سوچنے والی مشینوں سے حقیقتًا مختلف ہیں۔
  • 4:30 - 4:33
    اور کون جانتا ہے کہ کل کے کمپیوٹرز کس طرح کے ہوں
    گے؟
  • 4:33 - 4:37
    میری امید ہے کہ آپ یہ فیصلہ کرنے میں مدد لیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ مستقبل کے کمپیوٹرز کس طرح کے دکھائی دیں۔
  • 4:37 - 4:41
    لیکن تمام کمپیوٹرز میں، ان میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے مختلف اقسام کے قطع نظر،
  • 4:41 - 4:45
    وہ ہمیشہ وہی چار چیزیں کرتے رہے ہیں۔
  • 4:45 - 4:46
    وہ معلومات لیتے ہیں،
  • 4:46 - 4:48
    وہ اسے بطور ڈیٹا اسٹور کرتے ہیں،
  • 4:48 - 4:50
    وہ اسے پراسیس کرتے ہیں،
  • 4:50 - 4:51
    اور پھر نتائج کا آؤٹ پٹ دیتے ہیں۔
Title:
01 What Makes A Computer v7
Description:

more » « less
Video Language:
English
Duration:
05:10

Urdu subtitles

Revisions