-
سب کو ہیلو،
-
کسی پروگرام کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے
کہ یہ متعامل ہو سکتا ہے۔
-
جب بھی کوئی شخص کمپیوٹر یا فون پر کسی چیز کلک کرتا ہے، ٹیب یا ٹائپ کرتا ہے، تو اس سے ایک ایونٹ وجود میں آتا ہے۔
-
اور کچھ ایسا بھی کوڈ ہوتا ہے جو فیصلہ کرتا ہے کہ کوئی ایونٹ واقع ہونے پر کیا کرنا ہے۔
-
مثال کے طور پر، آپ کے پاس ایک ایونٹ ہینڈلر ہو سکتا ہے جو کہتا ہے
-
"ماؤس کلک ہونے پر، آواز بجائیں"۔
-
آئیں یہ دیکھنے کے لئے ایک سرگرمی کو آزمائیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔
-
کیا آپ نے کبھی گیم فلیپی برڈ کے بارے میں سنا ہے؟
-
ایونٹ ہینڈلرز کا استعمال کر کے، آپ یہ سیکھ سکتے ہیں
کہ فلیپی برڈ کے اپنے مرضی کے ورژن کو کس طرح پروگرام کرنا ہے۔
-
آپ جو کوڈ لکھتے ہیں اس میں بلاکس کو گھسیٹ کر لانا اور چھوڑ دینا شامل ہے،
جو کمپیوٹر کے لئے کمانڈز کی نمائندگی کرتا ہے۔
-
گھسیٹ کر لانا اور چھوڑ دینا پروگرامنگ سیکھنے کا آسان ترین طریقہ ہے...
-
اس سے حتٰی کہ یونیورسٹی کے طلبہ کوڈ کرنا سیکھتے ہیں۔
-
لیکن اس کے پسِ پردہ، ہر بلاک کی اصلی کوڈ کے ذریعے نمائندگی کی جاتی ہے۔
-
اگر آپ کام کی جگہ پر ایک نگاہ ڈالیں، تو یہاں کچھ سبز بلاکس ہیں جو آپ کے لئے بھرے ہوئے ہیں۔
-
یہ ایونٹ ہینڈلر ہیں۔
-
اگر آپ چاہتے ہیں کہ جب آپ اپنے ماؤس سے کلک کریں تو پرندہ اڑان بھرنے لگے، تو آپ مناسب ایونٹ ہینڈلر سے فلیپ بلاک منسلک کر کے ایسا کر سکتے ہیں۔
-
اور اب آپ اپنی گیم میں، جب بھی آپ اپنے ماؤس پر کلک کریں گے، پرندہ اڑان بھرنے لگے گا۔
-
اس سرگرمی کی ہر پزل میں، ہم کام کی جگہ پر سبز بلاکس کی طرح نئی اقسام کے ایونٹ متعارف کرائیں گے۔
-
اور آپ ان ایونٹس کے ردعمل میں شامل کرنے کے لئے مناسب بلاک کا طے کر سکتے ہیں۔
-
جب آپ کو اس طرح کا تیر نظر دکھائی دیتا ہے، تو آپ ترتیب کو تبدیل کر سکتے ہیں،
-
جیسے پرندے کے زمین کو چھوتے وقت بجنے کے لئے آواز کو۔
-
آخری پزل میں، آپ اپنی گیم خود بنانے اور اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کرنے کے قابل ہوں گے۔
-
مزے کریں!