ہومیو پیتھی، ایک عطائی طریقہ علاج اور دھوکہ دہی ہے
-
0:01 - 0:03صبح بخیر۔
-
0:03 - 0:06میں خوش ہوں یہاں اتنے سارے شاندار لوگوں
-
0:06 - 0:08اور ان بہت سے مسکراتے چہروں کو دیکھ کر۔
-
0:09 - 0:11میں ایک عجیب اور منفرد
-
0:11 - 0:13پس منظر، رویئے اور نقطہ نظر کا حامل ہوں
-
0:13 - 0:15اس حقیقی دنیا کے بارے میں
-
0:15 - 0:17کیونکہ میں ایک شعبدہ باز ہوں.
-
0:17 - 0:20مجھے جادوگر سے زیادہ یہ اصطلاح
مناسب لگتی ہے، -
0:20 - 0:22کیونکہ اگر میں جادوگر ہوتا
تو اسکا مطلب ہوتا -
0:22 - 0:24میں کوئی جادوئی حصار
یا جنتر منتر کرتا ہوں -
0:24 - 0:27یا مختلف اوٹ پٹانگ حرکتیں
-
0:27 - 0:30تاکہ ان کے ذریعے میں اصلی جادو کر سکوں۔
-
0:30 - 0:32نہیں، یہ سب نہیں،
میں ایک شعبدہ باز ہوں، -
0:32 - 0:35ایک ایسا شخص جو ایسا ظاہر کرتا ہے
-
0:35 - 0:38جیسے وہ اصل جادوگر ہو۔ (قہقہے)
-
0:38 - 0:41اب، ہم اس طرح کی چیزیں کس طرح کرتے ہیں؟
-
0:41 - 0:43ہم اس حقیقت پر بھروسہ کرتے ہیں
-
0:43 - 0:45کہ آپ کی طرح کے ناظرین،
-
0:45 - 0:47مفروضے بنائیں گے۔
-
0:47 - 0:49مثال کے طور پرجب میں یہاں آیا تھا
-
0:49 - 0:51اور سٹینڈ پر رکھا یہ مائیکروفون اٹھایا
-
0:51 - 0:53اور اس کو چلایا،
-
0:53 - 0:55آپ سمجھے کہ یہ مائیکروفون ہے
جو یہ نہیں ہے۔ -
0:55 - 0:57(قہقہے)
-
0:57 - 0:59حقیقت میں تو یہ کچھ ایسا ہے کہ
-
0:59 - 1:02آپ میں سے آدھے یا آدھے سے زیادہ لوگ
اس چیز سے واقف نہیں ہوں گے۔ -
1:02 - 1:05دیکھیں؟ کہ یہ ایک
داڑھی تراشنے والا ہے، -
1:05 - 1:07اور یہ ایک بہت برا مائیکروفون لگتا ہے؛
-
1:07 - 1:09میں نے اسے کئی بار آزمایا ہے۔ (قہقہے)
-
1:09 - 1:11ایک اور مفروضہ جو آپ نے قائم کیا --
-
1:11 - 1:13یہ چھوٹا سا سبق صرف آپ کو
دکھانے کے لئے -
1:13 - 1:15کہ آپ مفروضے بنائیں گے۔
-
1:15 - 1:17نہ صرف یہ کہ آپ کرسکتے ہیں بلکہ
آپ کریں گے -
1:17 - 1:19جب بھی آپ کو اس کی مناسب ترغیب دی جائے گی۔
-
1:19 - 1:21آپ کو یقین ہے کہ میں آپکی
طرف دیکھ رہا ہوں۔ -
1:21 - 1:24غلط ۔ میں آپ کی طرف نہیں دیکھ رہا۔
میں آپ کو دیکھ نہیں سکتا۔ -
1:24 - 1:27معلوم ہے کہ آپ ہیں، سٹیج کے پیچھے
بتایا تھا کہ ہال بھرا ہوا ہے۔ -
1:27 - 1:29میں جانتا ہوں کیونکہ میں
آپ کو سن سکتا ہوں، -
1:29 - 1:32لیکن میں آپکو دیکھ نہیں سکتا کیونکہ میں
عموماً عیینک پہنتا ہوں۔ -
1:32 - 1:34یہ عیینک نہیں ہے، یہ خالی فریم ہے۔ (قہقہے)
-
1:34 - 1:36صرف ایک خالی فریم
-
1:36 - 1:39دیکھنا یہ ہے کہ کیوں ایک بوڑھا شخص
آپ کے سامنے آیا ہے -
1:39 - 1:41عینک کا خالی فریم اپنے منہ پر سجائے ہوئے؟
-
1:41 - 1:43خواتین وحضرات، آپکو بیوقوف بنانے کے لئے،
-
1:43 - 1:46آپ کو دھوکہ دینے اور یہ دکھانے کے لئے،
کہ آپ بھی -
1:46 - 1:48مفروضے قائم کر سکتے ہیں۔
-
1:48 - 1:50اور آپ یہ بات کبھی مت بھولیں۔
-
1:50 - 1:52اب مچھے کچھ کرنا ہے -- لیکن پہلے
اصلی عینک بدل لوں -
1:52 - 1:54تاکہ میں آپ کو دیکھ تو سکوں،
-
1:54 - 1:57جو شاید بہتر ہو۔ پتہ نہیں۔
-
1:57 - 1:59اب تک ٹھیک سے نہیں دیکھا۔
کوئی بہتری نہیں۔ -
1:59 - 2:01(قہقہے)
-
2:01 - 2:03مجھے اب کچھ کرنا ہے، جو لگتا ہے
-
2:03 - 2:05کچھ عجیب ایک جادوگر کے لیے۔
-
2:05 - 2:07کیوں کہ میں کوئی دوائی کھانے لگا ہوں۔
-
2:07 - 2:09یہ بوتل بھری ہوئی ہے
-
2:09 - 2:11"کالمز فورٹے" سے۔
-
2:11 - 2:13اس کی وضاحت میں تھوڑی دیر بعد کروں گا۔
-
2:13 - 2:15اس پر لکھی ہدایات پر دھیان مت دیں،
-
2:15 - 2:17یہ تو سب حکومت کو لکھنا پڑتا ہے
-
2:17 - 2:20آپ کو الجھانے کے لیے، یقینی بات ہے۔
-
2:20 - 2:22میں اس میں سے کافی زیادہ کھا جاوں گا۔ مم۔
-
2:23 - 2:28در حقیقت، یہ ساری بوتل ہی۔
-
2:32 - 2:35"کالمز فورٹے" کی 32 گولیاں۔
-
2:35 - 2:38اب یہ میں نے کر لیا ہے --
تھوڑی دیر میں اس کی وضاحت کرتا ہوں -- -
2:38 - 2:40میں آپ کو یہ ضرور بتاوؑں گا
-
2:40 - 2:42کہ میں ایک اداکار ہوں۔
-
2:42 - 2:45میں ایک ایسا اداکار ہوں جو ایک
خاص کردار ادا کرتا ہے۔ -
2:45 - 2:47میں ایک جادوگر کا کردار ادا کرتا ہوں،
-
2:47 - 2:50ایک ساحر، اگر آپ سمجھیں، ایک حقیقی ساحر۔
-
2:50 - 2:53اگر کوئی اس سٹیج پر میرے سامنے ظاہر ہو
-
2:53 - 2:55اور حقیقت میں یہ دعویٰ کرے
-
2:55 - 2:58کہ وہ ڈنمارک کا قدیم شہزادہ ہیملٹ ہے،
-
2:58 - 3:00تو یہ تو آپ کی توہین ہوگی
-
3:00 - 3:02اور بات بھی ٹھیک ہے۔
-
3:02 - 3:04کوئی شخص کیوں تصور کرے گا کہ آپ مانتے ہیں
-
3:04 - 3:06کسی ایسی فضول چیز کو؟
-
3:06 - 3:08لیکن اب بھی موجود ہیں
-
3:08 - 3:11بڑی تعداد میں لوگ
-
3:11 - 3:13جو آپ کو یہ بتائیں گے
-
3:13 - 3:15کہ ان کے پاس روحانی اور جادوئی طاقتیں ہیں
-
3:15 - 3:17یہ کہ وہ مستقبل کا حال بتا سکتے ہیں،
-
3:17 - 3:19یہ کہ وہ مرے ہووں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
-
3:19 - 3:21اوہ، وہ یہ بھی کہیں گے
-
3:21 - 3:23کہ وہ ستاروں کا علم بھی جانتے ہیں
-
3:23 - 3:25یا قسمت کا حال بتانے والے دوسرے طریقے۔
-
3:25 - 3:27ہاں، وہ بہت خوشی سے
آپکو یہ خواب بیچیں گے۔ -
3:27 - 3:29اور وہ یہ بھی کہیں گے
-
3:29 - 3:31کہ وہ آپ کو دوامی تحرک کی مشینیں
-
3:31 - 3:33اور مفت بجلی کے نظام دے سکتے ہیں۔
-
3:33 - 3:35وہ عامل ہونے کا دعویٰ کریں گے،
-
3:35 - 3:37یا جوگی، یا کچھ بھی ایسا ہی۔
-
3:37 - 3:40لیکن ایک چیز جس کی بڑی بھرپور واپسی ہوئی
-
3:40 - 3:42حال ہی میں
-
3:42 - 3:44یہ کاروبار ہے
-
3:44 - 3:46مُردوں سے باتیں کرنے کا۔
-
3:47 - 3:49تو میرا سادہ دماغ
-
3:49 - 3:52مُردہ اسے سمجھتا ہے
-
3:52 - 3:55جو کسی سے بات نہ کر سکے۔ (قہقہے)
-
3:55 - 3:57آپ شاید میرے سے اس پر اتفاق کریں۔
-
3:57 - 4:00لیکن یہ لوگ، وہ آپ کو بتائیں گے
-
4:00 - 4:02کہ نا صرف وہ مُردوں سے بات کر سکتے ہیں --
-
4:02 - 4:04"ہیلو، جو وہاں ہیں" --
-
4:04 - 4:06بلکہ وہ مردوں کی باتیں سن بھی سکتے ہیں،
-
4:06 - 4:09اور وہ مردوں کی باتیں زندہ لوگوں
تک واپس پہنچا بھی سکتے ہیں۔ -
4:09 - 4:11مجھے حیرت ہے کہ کیا یہ سچ ہے۔
-
4:11 - 4:13میں اسے سچ نہیں سمجھتا کیونکہ
-
4:13 - 4:15اس گروہ کے یہ لوگ
-
4:15 - 4:18وہی ہم جادوگروں والے ٹوٹکے
ہی استعمال کرتے ہیں، -
4:18 - 4:20مکمل طور پر وہی --
-
4:20 - 4:23اسی طرح کے جسمانی اور نفسیاتی طریقے --
-
4:23 - 4:26اور وہ موثر اور زوردار استعمال سے
-
4:26 - 4:28دینا بھر میں لاکھوں لوگوں کو
دھوکہ دیتے ہیں -
4:28 - 4:30ان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
-
4:30 - 4:32یہ ان لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں،
-
4:32 - 4:34انہیں بھاری مالی تقصان پہنچاتے ہیں،
-
4:34 - 4:36انہیں جذباتی طور ہر دکھی کرتے ہیں۔
-
4:36 - 4:38اربوں ڈالر خرچ ہوتے ہیں
-
4:38 - 4:41ہر سال پوری دنیا میں،
-
4:41 - 4:43ان فراڈ روحانی عاملوں پر۔
-
4:43 - 4:45اب، میرے دو سوال ہیں
-
4:45 - 4:47جو میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہوں گا
-
4:47 - 4:49اگر مجھے ایسا کرنے کا موقعہ ملے۔
-
4:49 - 4:52پہلا سوال: اگر میں ان سے کہوں
کہ وہ بلائیں -- -
4:52 - 4:54کیونکہ یہ انہیں کانوں سے سنتے ہیں۔
-
4:54 - 4:56یہ اسی طرح روحوں کی آوازیں سنتے ہیں --
-
4:56 - 4:59میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ آپ
میری دادی اماں کی روح کو بلایؑیں -
4:59 - 5:01کیونکہ جب وہ مریں تو خاندانی وصیت
انکے پاس تھی -
5:01 - 5:04جسے انہوں نے کسی خفیہ جگہ چھپایا تھا۔
جسے ہم نہیں جانتے -
5:04 - 5:06تاکہ ہم دادی سے پوچھیں
"دادی اماں، وصیت کہاں ہے؟" -
5:06 - 5:09دادی کیا کہتی ہیں؟ وہ کہتی ہیں،
"میں جنت میں ہوں اور یہ شاندار ہے۔ -
5:09 - 5:11میں تمام پرانے فوت شدہ دوستوں کے ساتھ ہوں،
-
5:11 - 5:13اور اپنے خاندان والوں کے ساتھ
-
5:13 - 5:16اور ان تمام پِلوں اور بلونگڑوں کے ساتھ
جو بچپن میں میرے پاس تھے -
5:16 - 5:19اور میں آپ سے پیار کرتی ہوں اور
ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گی۔ -
5:19 - 5:21خدا حافظ ۔"
-
5:21 - 5:23اور انہوں نے اس خاص سوال کا جواب نہیں دیا!
-
5:23 - 5:25وصیت کہاں ہے؟
-
5:25 - 5:27وہ آسانی سے کہہ سکتی تھیں،
-
5:27 - 5:29"وہ کتب خانے کی دوسری رو
میں انسائیکلوپیڈیا کے پیچھے ہے" -
5:29 - 5:32لیکن وہ یہ نہیں کہتیں۔
نہیں، وہ نہیں کہتیں۔ -
5:32 - 5:35وہ کوئی کام کی معلومات ہمیں نہیں دیتیں۔
-
5:35 - 5:37ہم نے اس کام کے کافی پیسے دیے،
-
5:37 - 5:39لیکن اس کے عوض ہمیں کچھ نہیں ملا۔
-
5:39 - 5:42دوسرا سوال جو میں اس سے پوچھنا چاہوں گا
کافی آسان ہے: -
5:42 - 5:44فرض کریں میں انہیں کہتا ہوں کہ رابطہ کریں
-
5:44 - 5:47کہ وہ میرے مرحوم سسر کی روح سے رابطہ کریں،
صرف ایک مثال لے لئے۔ -
5:47 - 5:49وہ یہ کہنے پر کیوں اصرار کرتے ہیں --
-
5:49 - 5:51یاد رہے، وہ کان میں بات کرتے ہیں --
-
5:51 - 5:55وہ یہ کیوں کہتے ہیں
"کہ میرا نام ج یا میم سے شروع ہوتا ہے؟" -
5:56 - 5:58کیا یہ کوئی شکاری کھیل ہے؟
-
5:58 - 6:00شکار یا مچھلیاں پکڑنے کا کھیل؟ یہ کیا ہے؟
-
6:00 - 6:03کیا یہ صرف 20 سوال ہیں؟ نہیں،
شاید 120 سوالات ہیں۔ -
6:03 - 6:07لیکن یہ، ایک شیطانی، ظالمانہ کھیل ہے،
-
6:07 - 6:10عقل و فہم سے بالاتر --
-
6:10 - 6:13میں ٹھیک ہوں، آپ اپنی جگہ پر تشریف رکھیں
(قہقہے) -- -
6:13 - 6:15یہ ہی تو وہ کھیل ہے جو یہ لوگ کھیلتے ہیں۔
-
6:15 - 6:18اور وہ لوگوں کی معصومیت اور
سادہ لوحی کا فائدہ اٹھاتے ہیں، -
6:18 - 6:21غمزدہ اور ضرورت مندوں کا فائدہ۔
-
6:21 - 6:23اچھا ایک اور طریقہ جو وہ استعمال کرتے ہیں
-
6:23 - 6:26کولڈ ریڈنگ کہلاتا ہے (قست کا حال بتانا)۔
-
6:27 - 6:29میں ایک شخص سے واقف ہوں،
-
6:30 - 6:32جس کا نام وان پراگ ہے، جیمز وان پراگ۔
-
6:32 - 6:34وہ اس قسم کے کاروبار میں ایک بڑا نام ہے۔
-
6:34 - 6:37اسی طرح جان ایڈورڈ، سلویا براوؑن
-
6:37 - 6:40اور روز میری الٹیا بھی یہی کام کرتے ہیں۔
-
6:40 - 6:43پوری دنیا میں اس طرح کے سییکڑوں لوگ ہیں
لیکن اس ملک میں -
6:43 - 6:45جیمز وان پراگ کافی بڑا نام ہے۔
-
6:45 - 6:47اور وہ کیا کرتا ہے؟
وہ یہ بتانا پسند کرتا ہے -
6:47 - 6:49کہ مرنے والا کس طرح مرا،
-
6:49 - 6:52کہ مرنے والے اس کے کان میں باتیں کرتے ہیں،
ذرا انداذہ لگائیں؟ -
6:52 - 6:55اور اکثر وہ اس طرح کی باتیں کرتا ہے،
-
6:55 - 6:58"وہ مجھے بتاتے، بتاتے گزر گیا،
-
6:59 - 7:01کہ اس کا سانس اکھڑ رہا تھا۔"
-
7:01 - 7:03حضرات، مرنا اسی طرح تو ہوتا ہے!
-
7:03 - 7:05(قہقہے)
-
7:05 - 7:07ادھر آپ کا سانس بند ہوا اور ادھر آپ مرے۔
-
7:07 - 7:09بڑی ہی آسان بات ہے۔
-
7:09 - 7:12کیا یہی وہ معلومات ہیں جو وہ
آپ کے لئے لائیں گے؟ -
7:12 - 7:14میرا نہیں خیال۔
-
7:14 - 7:16یہ لوگ اندازے لگاتے ہیں،
کچھ اس طرح کی باتیں کریں گے -
7:16 - 7:18"مجھے کرنٹ کیوں لگ رہا ہے؟
-
7:18 - 7:21وہ مجھے کہ رہا ہے 'بجلی'۔
-
7:21 - 7:23کیا وہ ایک الیکٹریشن تھا؟ "نہیں۔"
-
7:23 - 7:25اس نے کبھی الیکٹرک شیور
استعمال کیا تھا؟ "نہیں"۔ -
7:25 - 7:27یہ سوالات کے ذریعے پھنسانے والا کھیل تھا۔
-
7:27 - 7:29یہ لوگ یہی کچھ تو کرتے ہیں۔
-
7:29 - 7:31اکثر لوگ ہم سے پوچھتے ہیں
-
7:31 - 7:33جیمز رینڈی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن میں
-
7:33 - 7:36مجھے فون کرتے ہیں، کہتے ہیں، "مسٹر رینڈی
آپکو ان چیزوں کی اتنی فکر کیوں ہے؟ -
7:36 - 7:38اسے ایک مذاق کے طور پر کیوں نہیں لیتے؟"
-
7:38 - 7:41نہیں یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔
یہ ایک گھناوؑنا کھیل ہے۔ -
7:41 - 7:44ممکن ہے، اس سے کچھ سکون ملتا ہو،
-
7:44 - 7:46لیکن یہ سکون دیتا ہے
-
7:46 - 7:48صرف تقریباً 20 منٹ یا اس کے آس پاس۔
-
7:48 - 7:50اور پھر لوگ آئینہ دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں
-
7:50 - 7:52میں نے یہ جاننے کے بہت زیادہ پیسے دیے ہیں۔
-
7:52 - 7:55اور اس نے مجھے کیا کہا؟
"میں تم سے پیار کرتی ہوں"! -
7:55 - 7:57یہ ہمیشہ یہی کہتے ہیں.
-
7:57 - 7:59وہ کوئی معلومات حاصل نہیں کر پاتے
-
7:59 - 8:01انہیں ان کے پیسے کا کچھ مول نہیں ملتا۔
-
8:01 - 8:03اس طرح سلویا براوؑن ایک بڑا نام ہے۔
-
8:03 - 8:05ہم اسے کہتے ہیں "تیز پنجوں والی"۔
-
8:05 - 8:07سلویا براوؑن -- شکریہ --
-
8:07 - 8:10سلویا براوؑن ایک بڑا نام ہے
-
8:10 - 8:12اس وقت اس شعبے میں۔
-
8:12 - 8:15سلویا براوؑن -- صرف آپ کو دکھانےکے لئے --
-
8:15 - 8:18دراصل وہ 700 ڈالر وصول کرتی ہے
-
8:18 - 8:21ٹیلی فون کے ذریعے 20 منٹ کی جانچ پڑتال کے
-
8:21 - 8:23وہ آپ سے بالمشافہ ملاقات بھی نہیں کرے گی،
-
8:23 - 8:25اور آپ کو 2 سال تک
انتطار کرنا پڑے گا کیونکہ -
8:25 - 8:27اسکا یہ سارا وقت پہلے سے ہی طے شدہ ہے۔
-
8:27 - 8:29آپ پیسے کریڈیٹ کارڈ یا
کسی اور ذریعے سے دیتے ہیں -
8:29 - 8:31اور پھر وہ آپ کو فون کرے گی
-
8:31 - 8:33دو سال کے اندر اندر کسی بھی وقت۔
-
8:33 - 8:36آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ وہی ہے۔
"ہیلو، میں سلویا براوؑن ہوں"۔ -
8:36 - 8:38آپ کو فوری پتہ لگ جائے گا کہ یہ وہی ہے۔
-
8:39 - 8:42مونٹل ولیم ایک ذہین آدمی ہے۔
-
8:42 - 8:45ہم سب جانتے ہیں کہ وہ
ٹیلی وژن پر کون ہے۔ -
8:45 - 8:47وہ ایک ہوشیار اور تعلیم یافتہ آدمی ہے،
-
8:47 - 8:49وہ جانتا ہے کہ سلویا براوؑن کیا کر رہی ہے؟
-
8:49 - 8:51لیکن اسے کوئی فکر نہیں۔
-
8:51 - 8:54اسے بالکل کوئی پروا نہیں ہے۔
-
8:55 - 8:58کیونکہ بنیادی بات ہے کہ سپانسرز کو پسند ہے
-
8:58 - 9:00اور وہ اس کا پردہ فاش کرے گا
-
9:00 - 9:02ہر وقت ٹیلی وژن پر شہرت کے لیے۔
-
9:02 - 9:05اب دیکھنا یہ ہے سلویا براوؑن آپکو
700 ڈالرز کے عوض کیا دیتی ہے؟ -
9:05 - 9:08سب سے پہلے وہ آپکو آپکے رکھوالے
فرشتوں کے نام بتاتی ہے۔ -
9:08 - 9:11دیکھیں، اس کے بغیر، ہم کچھ بھی
کیسے کر سکتے ہیں؟ (قہقہے) -
9:11 - 9:14وہ آپکو آپکی پچھلی زندگیوں کے
نام بھی بتائے گی، -
9:14 - 9:16آپ گزشتہ زندگیوں میں کیا تھے۔
-
9:16 - 9:18اُف۔
-
9:18 - 9:20پتہ یہ لگا گا کہ جن عورتیں
-
9:20 - 9:22کے لئے وہ جانچ پڑتال کر رہی تھی
-
9:22 - 9:25وہ پہلے بابلی دور کی شہزادیاں یا اسی
طرح کی اہم عورتیں تھیں۔ -
9:25 - 9:27اور مرد یونانی جنگجو رہے تھے
-
9:27 - 9:30آگمیمنن بادشاہ کے ساتھی جنگجو۔
-
9:30 - 9:32کبھی کچھ نہیں کہا جاتا
-
9:32 - 9:34لندن کے 14 سالہ جوتے پالش
کرنے والے کے بارے میں -
9:34 - 9:36جو ٹی بی سے مرا تھا۔
-
9:36 - 9:39ظاہر ہے وہ واپس لانے کے قابل نہیں ہے۔
-
9:39 - 9:42ایک اور عجیب بات -- خواتین و حضرات
جس پر شاید آپ نے توجہ دی ہو -
9:42 - 9:45آپ ان لوگوں کو ٹی وی پر دیکھتے ہیں --
-
9:45 - 9:48یہ کبھی بھی کسی کو جہنم سے نہیں بلاتے۔
(قہقہے) -
9:49 - 9:52سب جنت سے واپس آتے ہیں،
لیکن جہنم سے کوئی نہیں۔ -
9:52 - 9:54اگر میرے دوستوں میں سے کسی کو واپس بلائیں،
-
9:54 - 9:56یہ کبھی نہیں بلائیں گے ۔۔
آپ سمجھ رہے ہوں گے۔ -
9:56 - 9:58(قہقہے)
-
9:59 - 10:02سلویا براوؑن کچھ مختلف ہے،
-
10:02 - 10:04اور اس لحاظ سے خاص ہے،
-
10:04 - 10:07کہ اس کو جیمز رینڈی ایجوکیشنل فاونڈیشن،
جو میری تنظیم ہے، -
10:07 - 10:10نے دس لاکھ ڈالرز انعام کی
مشروط پیش کش کی تھی -
10:10 - 10:12جو وہ آرام سے جیت سکتی تھی۔
-
10:12 - 10:14اسے بس کسی کرشماتی کرامت کو ثابت کرنا تھا
-
10:14 - 10:16یا روحانی طاقت کا ایسا مافوق الفطرت مظاہرہ
-
10:16 - 10:18جسے لوگ اپنی کھلی بصارت سے دیکھ سکیں۔
-
10:18 - 10:20یہ بہت آسان ہے، دس لاکھ ڈالرز جیتیں۔
-
10:20 - 10:22سلویا براوؑن اس لحاظ سے خاص تھی
-
10:22 - 10:25کہ وہ واحد پشہ ور روحانی عامل تھی
-
10:25 - 10:27پوری دینا میں
-
10:27 - 10:30جس نے ہمارا چیلنج قبول کیا تھا۔
-
10:30 - 10:33اس نے یہ سی این این کے پروگرام
"لیری کنگ شو لایؑو" میں کہا تھا -
10:33 - 10:36ساڑھے چھ سال پہلے۔
-
10:36 - 10:39لیکن اس دن کے بعد سے اس نے ہم سے کبھی
رابطہ نہیں کیا۔ تعجب ہے۔ -
10:39 - 10:42وہ کہتی ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ
وہ مجھ سے کس طرح رابطہ کرے۔ -
10:42 - 10:44اُف۔۔
-
10:44 - 10:47ایک پیشہ وار روحانی عامل جو مُردوں
سے بات کرتی ہے -
10:47 - 10:49وہ مجھ تک نہیں پہنچ سکتی؟
-
10:49 - 10:51(قہقہے)
-
10:51 - 10:53آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں زندہ ہوں۔
-
10:53 - 10:55اور خاصا تندرست بھی ہوں۔
-
10:55 - 10:59وہ مجھ تک نہیں پہنچ سکتی؟ اب وہ کہتی ہیں
کہ وہ مجھ سے ملنا ہی نہیں چاہتیں -
10:59 - 11:02کیوں کہ میں ایک ملحد ہوں۔
-
11:02 - 11:04دس لاکھ ڈالر لینے کی یہ تو
اور بھی اچھی وجہ ہے، -
11:04 - 11:06تمھار کیا خیال ہے سلویا؟
-
11:06 - 11:09اب ان تمام لوگوں کو بڑی سنجیدگی سے
روکنے کی ضرورت ہے۔ -
11:09 - 11:12انہیں روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ
یہ ایک گھناونا کھیل ہے۔ -
11:12 - 11:14ہماری فاوؑنڈیشن میں ہر وقت لوگ آتے ہیں۔
-
11:14 - 11:17جنہیں جذباتی اور مالی طور پر لوٹا گیا
-
11:17 - 11:19کیونکہ انہوں نے اپنا مال اور ایمان دونوں
-
11:19 - 11:21ان لوگوں کے حوالے کیا تھا۔
-
11:21 - 11:23اچھا میں نے پہلے کچھ گولیاں کھایؑیں تھیں۔
-
11:23 - 11:25ان کے بارے میں آپ کو بتانا ہے۔
-
11:25 - 11:28ہومیو پیتھی۔
آئیے اس کے بارے میں پتہ لگاتے ہیں۔ -
11:28 - 11:30آپ نے اس کے بارے میں سنا ہو گا۔
-
11:30 - 11:33یہ ایک متبادل علاج کا طریقہ ہے، درست؟
-
11:33 - 11:36ہومیو پیتھک علاج دراصل مشتمل ہے --
اور وہ یہ ہے۔ -
11:36 - 11:39یہ 'کالمز فورٹے' ہے،
-
11:39 - 11:42نیند کی دوا کی 32 گولیاں تھیں!
میں آپ کو بتانا بھول گیا تھا۔ -
11:42 - 11:44جو میں نے کچھ دیر قیل کھائیں تھیں
-
11:44 - 11:47ساڑھے چھ دن تک کی نیند کی دوا۔
-
11:47 - 11:49(قہقہے)
-
11:49 - 11:51ساڑے چھ دن، یہ یقیناً مہلک خوارک ہے۔
-
11:51 - 11:53یہاں اس کے پیچھے یہی لکھا ہوا ہے،
-
11:53 - 11:55"مقدار سے زیادہ خوراک لینے کی صورت میں،
-
11:55 - 11:57فوراً ہسپتال کے زہر مرکز سے رابطہ کریں"،
-
11:57 - 11:59اور کوئی 800 والا فون نمبر بھی لکھا ہے۔
-
11:59 - 12:01بیٹھے رہئیے -- سب ٹھیک ہو گا۔
-
12:01 - 12:03مجھے واقعی اس کی ضرورت نہیں ہے
-
12:03 - 12:05کیونکہ میں اس مظاہرہ کو
-
12:05 - 12:08پوری دنیا میں لوگوں کے سامنے
-
12:08 - 12:10پچھلے آٹھ دس سالوں سے کر رہا ہوں،
-
12:10 - 12:13ہومیوپیتھک نیند کی گولیوں کی
مہلک خوارک کھانا۔ -
12:13 - 12:15یہ مجھ پر اثر کیوں نہیں کرتیں؟
-
12:15 - 12:17(قہقہے)
-
12:17 - 12:20(تالیاں)
-
12:20 - 12:22اس بات کا جواب آپ کو حیران کر دے گا۔
-
12:22 - 12:24ہومیو پیتھک علاج کیا ہے؟
-
12:24 - 12:26اس میں ایک اصلی پُر اثر دوا کو لیتے ہیں
-
12:26 - 12:28اور پھر اس کو پتلا کیا جاتا ہے
-
12:28 - 12:30لاکھویں حد سے بھی زیادہ پتلا۔
-
12:30 - 12:32اتنا زیادہ پتلا کیا جاتا ہے
-
12:32 - 12:35کہ اس میں کوئی دوا بچتی ہی نہیں۔ (قہقہے)
-
12:35 - 12:37خواتین و حضرات یہ کوئی
-
12:37 - 12:40استعارہ نہیں ہے، اب جو میں آپ کو
دکھاوؑں گا، وہ بالکل سچ ہے۔ -
12:40 - 12:42یہ بالکل ایسا ہے کہ
-
12:42 - 12:46ایک 325 ملی گرام کی اسپرین کی گولی کو
-
12:46 - 12:49ٹاھو جھیل کے درمیان میں پھینکیں،
-
12:49 - 12:52پھر اس کو ہلائیں،
ظاہر ہے کہ ایک بڑی ڈنڈی سے، -
12:52 - 12:54پھر لگ بھگ دو سال تک انتطار کریں
-
12:54 - 12:57یہاں تک کہ پورا محلول یکساں ہوجائے۔
-
12:57 - 12:59پھر جب بھی آپ کو سر کا درد ہو،
-
12:59 - 13:02آپ اس پانی میں سے ایک گھونٹ پییؑں
اور دیکھیں کہ آپ کا درد کیسے جاتا ہے۔ -
13:02 - 13:04(قہقہے)
-
13:04 - 13:07یہ سچ ہے کہ ہومیو پیتھک علاج یہی کچھ ہے۔
-
13:07 - 13:10ایک اور دعویٰ جو یہ لوگ کرتے ہیں --
آپ کو سن کر مزہ آئے گا -- -
13:10 - 13:13کہتے ہیں دوائی جتنی زیادہ پتلی ہوگی،
-
13:13 - 13:15اسکا اثراتنا ہی زوردار ہوگا۔
-
13:15 - 13:18ایک منٹ ٹھہریں، ہم نے فلوریڈا کے
ایک شخص کے بارے میں سنا۔ -
13:18 - 13:20وہ بیچارہ جو ہومیو پیتھک علاج کرا رہا تھا۔
-
13:20 - 13:22وہ زیادہ دوا کھانے سے مر گیا۔
-
13:22 - 13:24دراصل وہ دوائی کھانا ہی بھول گیا تھا۔
-
13:24 - 13:26(قہقہے)
-
13:26 - 13:28اس پر غور کریں۔ اس پر تحقیق کریں۔
-
13:30 - 13:33یہ ایک مضحکہ خیز چیز ہے،
یہ بالکل بکواس ہے۔ -
13:33 - 13:35مجھے نہیں معلوم کہ ہم کیا کر رہے ہیں
-
13:35 - 13:38اتنے برسوں سے ان سب فضولیات
پریقین کرتے رہے ہیں۔ -
13:38 - 13:40اب میں آپ کو بتاتا ہوں،
-
13:40 - 13:42کہ جیمز رینڈی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن
-
13:42 - 13:44ان کو ایک بہت بڑا چیلنج کر رہی ہے
-
13:44 - 13:47لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ
ابھی تک کسی نے بھی -
13:47 - 13:49اس کو قبول نہیں کیا ہے
-
13:49 - 13:51اس کا یہ مطلب نہیں کہ
یہ طاقت باقی نہیں رہی۔ -
13:51 - 13:54ممکن ہے کہ یہ باہر کی دنیا میں کہیں ہوں۔
-
13:54 - 13:57یہ بھی ممکن ہے کہ یہ لوگ
ویسے ہی بہت امیر ہوں۔ -
13:57 - 13:59ہاں، سلویا براوؑن تو ہو گی۔
-
13:59 - 14:01جانتے ہیں، 700 ڈالر 20 منٹ
قسمت کا حال بتانے کے -
14:01 - 14:03وہ بھی ٹیلی فون کے ذریعے --
-
14:03 - 14:05یہ تو وکلا سے بھی زیادہ کماتے ہیں!
-
14:06 - 14:08میرا مطلب ہے کہ یہ بہت ہی زیادہ پیسے ہیں۔
-
14:08 - 14:11شاید ان لوگوں کو دس لاکھ ڈالرز کی
ضرورت نہیں ہو گی، -
14:11 - 14:13لیکن کیا آپ نہیں سمجھتے کہ
یہ لینا پسند کریں گے -
14:13 - 14:15مجھے نیچا دکھانے کے لیے؟
-
14:15 - 14:18میرے جسے محلد شخص سے چھٹکارہ پانے کے لئے
-
14:18 - 14:21سلویا براوؑن جس کے بارے میں
ہر وقت بات کرتی ہے؟ -
14:21 - 14:23میرا خیال ہے کہ اس کے بارے میں
کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ -
14:23 - 14:26اس بارے میں ہم آپ کی تجاویز کو
خوش آمدید کہیں گے -
14:26 - 14:29کہ کیسے وفاقی ، ریاستی
-
14:29 - 14:31اور مقامی اداروں کو
-
14:31 - 14:33کہا جائے کہ وہ اس کا کچھ کریں۔
-
14:33 - 14:36اگر آپ کواس بارے میں کچھ علم ہو --
میں سمجھتا ہوں۔ -
14:36 - 14:38ہم نے ایسے لوگ دیکھے، آج بھی،
جنہوں نے بات کی -
14:38 - 14:40ایڈز کی وبا پھیلنے کے بارے میں
-
14:40 - 14:42اور دنیا بھر میں فاقہ کرتے بچوں کے متعلق
-
14:42 - 14:45اور پینے کے آلودہ پانی کے بارے میں
جس سے لوگ تکیف اٹھاتے ہیں۔ -
14:45 - 14:47کہ یہ چیزیں بھی اہم ہیں،
-
14:47 - 14:49ہم لوگوں کے لئے بہت زیادہ اہم۔
-
14:49 - 14:52اور ہمیں ان مسایؑل کے بارے میں
بھی ضرور کچھ کرنا چاہیے۔ -
14:52 - 14:54لیکن اس کے ساتھ ساتھ،
-
14:54 - 14:56جیسا کہ آرتھر سی کلارک نے کہا تھا،
-
14:56 - 14:58انسانی دماغ کو گلانے اور سڑانے والے،
-
14:58 - 15:00وہ کاروبار جو ٹوٹکے، تعویذ گنڈوں
-
15:00 - 15:02اور مافوق الفطرت پر یقین کا کہتے ہیں --
-
15:02 - 15:04جو کہ مکمل لغو اور بکواس ہیں،
-
15:04 - 15:06اور یہ جو قرون وسطی کی سوچ ہے --
-
15:06 - 15:08میرا خیال ہے کہ اس کے بارے میں
کچھ ہونا چاہیے، -
15:08 - 15:10اور یہ سب تعلیم کے ذریعے ممکن ہے۔
-
15:10 - 15:12بہت حد تک یہ میڈیا ہے
-
15:12 - 15:14جو ان چیزوں کا ذمہ دار ہے۔
-
15:14 - 15:16جو بہت بے شرمی سے
-
15:16 - 15:18ہر طرح کی لغویات کی ترویج کرتا ہے
-
15:18 - 15:21کیونکہ یہ سب میڈیا کو پیسے دینے والے
اداروں کو خوش کرتا ہے۔ -
15:22 - 15:24یہی بنیادی نکتہ ہے، یہ سب
پیسے بنانے کا کھیل ہے۔ -
15:24 - 15:26اور یہی سب انہیں چاہیے ہوتا ہے۔
-
15:26 - 15:28ہمیں ضرور اس بارے میں کچھ کرنا چاہیے۔
-
15:28 - 15:30میں آپ کی تجاویز لینے کے لیے تیار ہوں،
-
15:30 - 15:32اور میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمارے ویب پیچج
-
15:32 - 15:35کو ضرور دیکھیں۔
-
15:35 - 15:38جو www.randi.org ھے
-
15:38 - 15:40آپ جائیں اور ہماری پرانی دستاویزات دیکھیں،
-
15:40 - 15:42اور آپ کو زیادہ سمجھ آنا شروع ہو جائے گی
-
15:42 - 15:44اس بات کی جو میں آج
آپ لوگوں سے کر رہا ہوں۔ -
15:44 - 15:46آپ ہمارے پاس موجود ریکارڈ دیکھیں۔
-
15:46 - 15:48ایسی لائبریری میں بیٹھنے سے
بہتر کچھ نہیں ہے -
15:48 - 15:50جہاں آپ ایسے خاندان سے ملتے ہیں
-
15:50 - 15:53جس کی ماں نے اپنے خاندان کی پوری جائیداد
-
15:53 - 15:55چند سی ڈیز کے بدلے دے ڈالی،
-
15:55 - 15:58اس نے اسٹاک اور سرٹیفکیٹس تک دے ڈالے۔
-
15:58 - 16:00یہ سب سن کر بہت دکھ ہوتا ہے،
-
16:00 - 16:03اور اس سے انہیں ذرا بھی فائدہ نہیں ہوا،
-
16:03 - 16:05ان کا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔
-
16:05 - 16:07ہاں امریکی دماغ گل سڑ سکتے ہیں،
-
16:07 - 16:10اور پوری دینا کے لوگوں کے دماغ بھی،
-
16:10 - 16:14اگر ہم لوگ ان چیزوں کے بارے میں سمجھداری
سے سوچنا شروع نہیں کرتے۔ -
16:14 - 16:16اب ہم نے ایک بڑا انعام رکھا ہے،
-
16:16 - 16:18جیسا میں کہتا ہوں، ہم نے دانہ ڈال دیا ہے۔
-
16:18 - 16:20ہم انتظار میں ہیں کہ عامل اسے چگ لیں۔
-
16:20 - 16:22اوہ، یہ بہت زیادہ ہیں،
-
16:22 - 16:24ہر سال سیکڑوں کی تعداد میں آتے ہیں۔
-
16:24 - 16:26یہ عامل اور وہ لوگ ہوتے ہیں
-
16:26 - 16:28جو سمجھتے ہیں کہ وہ
مُردوں سے بھی بات کر سکتے ہیں، -
16:28 - 16:30لیکن یہ شوقیہ کھلاڑی نہیں جانتے
کہ کیسے پرکھیں -
16:30 - 16:33اپنے خود ساختہ روحانی علم کی طاقت کو۔
-
16:33 - 16:35پروفیشنل لوگ کبھی بھی ہمارے نزدیک نہیں آتے
-
16:35 - 16:37سوائے ایک سلویا براوؑن کے
-
16:37 - 16:40جسکا میں نے آپ کو
کچھ دیر قبل بتایا تھا۔ -
16:40 - 16:43اس نے ہمارا چیلنج قبول کیا
اور پھر بھاگ گئی۔ -
16:43 - 16:46خواتین و حضرات،
-
16:46 - 16:49میں جیمز رینڈی ہوں،
-
16:49 - 16:52اور میں منتظر ہوں۔
-
16:52 - 16:54شکریہ۔
-
16:54 - 16:57(تالیاں)
- Title:
- ہومیو پیتھی، ایک عطائی طریقہ علاج اور دھوکہ دہی ہے
- Speaker:
- جیمز رینڈی
- Description:
-
مشہور عقلیت پسند جیمز رینڈی ہومیو پیتھک کی خواب آور گولیوں کی حد سے زیادہ مہلک خوراک سٹیج پر سب کے سامنے کھاتے ہیں اور اس دوران 18 منٹ تک نا معقول عقاعد پر فرد جرم عائد کرتے ہیں۔ جیمز رینڈی پوری دنیا میں روحانی عاملوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ اگر وہ اپنی سچائی ثابت کر دیں تو وہ انہیں دس لاکھ ڈالر انعام میں دیں گے ـ (ابھی تک کوئی بھی یہ انعامی رقم نہیں جیت سکا)
- Video Language:
- English
- Team:
- closed TED
- Project:
- TEDTalks
- Duration:
- 16:59
Umar Anjum approved Urdu subtitles for Homeopathy, quackery and fraud | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Homeopathy, quackery and fraud | ||
Umar Anjum accepted Urdu subtitles for Homeopathy, quackery and fraud | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Homeopathy, quackery and fraud | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Homeopathy, quackery and fraud | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Homeopathy, quackery and fraud | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Homeopathy, quackery and fraud | ||
Umar Anjum edited Urdu subtitles for Homeopathy, quackery and fraud |