ویکیپیڈیا کی پیدائش
-
0:00 - 0:04چارلس وین ڈورن جو کہ بعد میں بریٹانیکا کا
مدیر اعلی بھی رہا نے کہا تھا -
0:04 - 0:07مثالی انسائکلوپیڈیا بے باک ہونا چاہئے --
-
0:07 - 0:08یعنی اسے غیر محتاط ہونا چاہئے۔
-
0:08 - 0:12لیکن اگر آپ برٹانیکا کی 1962 کے بعد کی
تاریخ کے بارے کچھ جانتے ہوں، -
0:12 - 0:13تو وہ بالکل بھی بے باک نہیں ہے:
-
0:13 - 0:17یعنی اب بھی بالکل محتاط اور
خشک قسم کا انسائکلوپیڈیا ہے۔ -
0:17 - 0:22وکیپیڈیا نے دوسری جانب
انتہائی بیباکی کے ساتھ آغاز کیا، -
0:22 - 0:24اور ہم سب کو ایک ایسی دنیا کا تصور کرنا ہے
-
0:24 - 0:26جس میں اس سیارے پر موجود ہر ایک فرد کو
-
0:26 - 0:29مجموعہ انسانی علم تک مفت رسائی حاصل ہو۔
-
0:29 - 0:31اور ہم یہی کر رہے ہیں۔
-
0:31 - 0:32تو وکیپیڈیا پر --
-
0:32 - 0:35آپ نے اسی کام کا چھوٹا سا
ایک مظاہرہ دیکھا -- -
0:35 - 0:37یہ ایک مفت اور خود مختار دائرۃ المعارف ہے۔
-
0:37 - 0:39اسے ہزاروں رضاکار لکھتے ہیں
-
0:39 - 0:41پوری دنیا میں، بہت سی زبانوں میں۔
-
0:41 - 0:43اور یہ وِکی سافٹ وئیر کو استعمال کر کے
لکھا جاتا ہے -- -
0:43 - 0:46یہ اسطرح کا سافٹ وئیر ہے
جسکا مظاہرہ ابھی کیا گیا -- -
0:46 - 0:48تو کوئی بھی فوری ترمیم کر کے
محفوظ کرسکتا ہے، -
0:48 - 0:51اور وہ فوراً ہی انٹرنیٹ پہ شائع ہوجاتا ہے۔
-
0:51 - 0:55اور ویکیپیڈیا کا تمام انتظام
رضاکارعملہ چلاتا ہے۔ -
0:55 - 1:00تو جب یوکھائے نظم کے نئے اطوار
کے بارے میں بات کر رہا ہے، -
1:00 - 1:02وہ ہو بہو ویکیپیڈیا کی وضاحت کر رہا ہے۔
-
1:02 - 1:04اور آج میں آپ کو
-
1:04 - 1:08مزید آگاہی دوں گا کہ حقیقت میں اس کا
اندرونی طریقہ کار ہے کیا۔ -
1:08 - 1:11ویکیپیڈیا، اصل میں
ویکی میڈیا فاؤنڈیشن کی ملکیت ہے۔ -
1:11 - 1:12جسے میں نے قائم کیا تھا،
-
1:12 - 1:14جو ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔
-
1:14 - 1:18اور ہمارا مقصد،
وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا بنیادی ہدف، -
1:18 - 1:21یہ ہے کہ کرہ ارض پہ ہر آدمی کو مفت
انسائکلوپیڈیا دیا جائے۔ -
1:21 - 1:23اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ اس سے کیا مراد ہے،
-
1:23 - 1:26اس کا مطلب ایک شاندار ویب سائٹ
بنانے سے کہیں زیادہ ہے۔ -
1:26 - 1:29ہم ڈیجیٹل رسائی سے محرومی کے تمام
امور میں دلچسپی رکھتے ہیں، -
1:29 - 1:30عالمی غربت،
-
1:30 - 1:34ہر علاقے کے لوگوں کو اُنکی ضرورت کے علم
کے حصول میں خود مختار بنانا -
1:34 - 1:35تاکہ وہ بہتر فیصلے کریں۔
-
1:35 - 1:37اور ہمیں اس کے لئے
بہت زیادہ کام کرنا ہو گا -
1:38 - 1:39جس میں انٹرنیٹ کے علاوہ بھی کام ہیں۔
-
1:39 - 1:43جیسے ہم نے کیوں مواد کی فراہمی کے لیے
مفت اجازت کا طریقہ اختیار کیا، -
1:43 - 1:45اس لئے کہ مقامی استمعال کنندگان یا
کوئی بھی جو چاہتا ہو -- -
1:45 - 1:48ہمارا مواد لے کر اس کے ساتھ
جو کرنا چاہیں کریں -- -
1:48 - 1:50آپ اسے نقل اور تقسیم کرسکتے ہیں --
-
1:50 - 1:52تجارتی و غیر تجارتی مقاصد کے طور پر۔
-
1:52 - 1:56تو وکیپیڈیا کی وجہ سے
بہت سے مواقع پیدا ہوں گے -
1:56 - 1:58دنیا بھر میں۔
-
1:58 - 2:01ہمیں عوام مالی عطیات دیتی ہے،
-
2:01 - 2:03اور اس بارے میں ایک مزے کی بات یہ ہے کہ
-
2:03 - 2:07حقیقت میں کتنی کم رقم سے
ویکیپیڈیا چلتا ہے۔ -
2:07 - 2:13یوکھائے نے گراف سے آپ کو بتایا کہ
چھاپہ خانہ کی لاگت کیا ہوتی تھی۔ -
2:13 - 2:15اور میں بتاؤں گا کہ
ویکیپیڈیا کی لاگت کتنی ہے۔ -
2:15 - 2:18لیکن اس سے قبل بتاؤں گا کہ
یہ کتنا بڑا منصوبہ ہے۔ -
2:18 - 2:21ہمارے پاس 6 لاکھ سے زائد
انگریزی مضامین ہیں۔ -
2:21 - 2:26جبکہ بہت سی مختلف زبانوں میں
20 لاکھ مجوعی مضامین ہیں۔ -
2:26 - 2:29ان میں سب سے بڑی زبانیں
جرمن، جاپانی، فرانسیسی ہیں -- -
2:29 - 2:32تمام مغربی یورپی زبانیں کافی بڑی ہیں۔
-
2:32 - 2:36جبکہ ہمارے ناظرین میں سے ایک تہائی
-
2:36 - 2:38انگریزی ویکیپیڈیا پر جاتے ہیں،
-
2:38 - 2:40جو بہت سوں کے لئے حیران کن ہے۔
-
2:40 - 2:43بہت سے لوگوں کا گمان ہے کہ
انٹرنیٹ صرف انگریزی زبان میں ہے، -
2:43 - 2:45لیکن ہم، حقیقی معنوں میں عالمی ہیں۔
-
2:45 - 2:47ہم بہت سی زبانوں میں کام کرتے ہیں۔
-
2:47 - 2:50ہم کتنے مشہور ہیں --
ہم پہلی 50 ویب سائٹس میں ہیں -
2:50 - 2:52اور ہم نیو یارک ٹائمز اخبار سے
زیادہ مشہور ہیں۔ -
2:52 - 2:57اب ہم یوکھائے کی بحث پر آتے ہیں۔
-
2:57 - 3:01یہ رہی ویکیپیڈیا کی ترقی --
ہم نیلی سطر ہیں -- -
3:01 - 3:03اور وہ نیو یارک ٹائمز اخبار ہے۔
-
3:03 - 3:05اس کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ
-
3:05 - 3:09نیو یارک ٹائمز کی ویب سائٹ بہت بڑی ہے،
انہتائی بڑی کارپوریٹ سرگرمی -
3:09 - 3:12مجھے کوئی اندازہ نہیں کہ ان کے
کتنے سو ملازمین ہیں۔ -
3:12 - 3:14جبکہ ہمارا صرف ایک ملازم ہے،
-
3:14 - 3:16وہ ہے ہمارا سافٹ وئیر بنانے والا
مرکزی شخص۔ -
3:16 - 3:19اور وہ فقط جنوری 2005 سے
ہمارے ساتھ کام کر رہا ہے، -
3:19 - 3:22جب ہم کافی ترقی کر چکے تھے ...
-
3:22 - 3:25ہمارے کمپیوٹر سرور کو چلانے والے
عام رضاکار ہیں۔ -
3:25 - 3:27تمام تر ترامیم بھی رضاکار ہی کرتے ہیں۔
-
3:27 - 3:28اور جس طرح ہم کام کرتے ہیں
-
3:28 - 3:31یہ عام رائج طریقہ کار سے مختلف ہے۔
-
3:31 - 3:34لوگ ہمیشہ پوچھتے ہیں،
"اس شعبے کا ذمہ دار کون ہے؟" -
3:34 - 3:35اور "وہ کام کون کرتا ہے؟"
-
3:35 - 3:37اور جواب ہوتا ہے: جو بھی یہ کرنا چاہے۔
-
3:37 - 3:41یہ غیر معمولی اور افرا تفری والی چیز ہے۔
-
3:41 - 3:44اب ہمارے 90 سے زائد کمپیوٹر سرور
3 جگہوں پہ ہیں۔ -
3:44 - 3:49ان کا انتظام آن لائن
رضاکار ناظمین چلاتے ہیں۔ -
3:49 - 3:51میں کبھی بھی دن یا رات میں
آن لائن ہو سکتا ہوں -
3:51 - 3:55اور مجھے 8 سے 10 لوگ میرے منتظر ملتے ہیں
-
3:55 - 3:58کسی سوال کے جواب کے لئے، سرور کے متعلق۔
-
3:58 - 4:02آپ کسی ادارے میں ایسا کرنے کے
متحمل نہیں ہو سکتے۔ -
4:02 - 4:03کسی طرح بھی ممکن نہیں ہوتا
-
4:03 - 4:0624 گھنٹے آن لائن منتظر عملہ حاصل کرنا
-
4:06 - 4:09اور ویسا کرنا جیسا وکیپیڈیا کر رہا ہے۔
-
4:09 - 4:13ماہانہ ہمیں 1.4 ارب مرتبہ دیکھا جاتا ہے،
-
4:13 - 4:15یہ اب بہت بڑی چیزبن چکی ہے۔
-
4:16 - 4:18سب کچھ رضاکار ہی چلاتے ہیں۔
-
4:18 - 4:22ہماری بینڈوڈتھ کی ماہانہ مجموعی لاگت
تقریباً 5 ہزار ڈالر ہے۔ -
4:22 - 4:24اور یہی ہمارا بڑا خرچہ ہے۔
-
4:24 - 4:26ہم اسے ملازم کے بغیر چلا سکتے ہیں۔
-
4:26 - 4:31ہم نے برائن کی خدمات اس لئے حاصل کیں کہ
وہ دو سال تک اپنا جُز وقتی کام کرتا رہا -
4:31 - 4:32اور کل وقتی وکیپیڈیا کے لئے،
-
4:32 - 4:33تو ہم نے اسے رکھ لیا،
-
4:33 - 4:37تاکہ وہ اپنی زندگی جی سکے اور
کبھی فلمیں دیکھنے جا سکے۔ -
4:37 - 4:40اصل سوال یہ ہے کہ اتنا بڑا بے ترتیب ادارہ
-
4:40 - 4:42آخر بیکار کیوں نہیں؟
-
4:42 - 4:43یہ ویب سائٹ اتنا اچھی کیسے ہے؟
-
4:44 - 4:45اولاً، کتنی اچھی ویب سائٹ ہے یہ؟
-
4:45 - 4:47یہ کافی اچھی ویب سائٹ ہے۔
-
4:47 - 4:48یہ بے عیب نہیں ہے،
-
4:48 - 4:49لیکن آپ کی امید سے کافی بہتر ہے،
-
4:49 - 4:51ہمارے بے ترتیب ڈھانچے کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
-
4:51 - 4:55تو جب آپ نے اسے دیکھا میرے صفحے پر
مضحکہ خیز ترمیم کرتے ہوئے، -
4:55 - 4:58آپ نے سوچا ہوگا "اسی طرح سے ترمیم کر کر کے
اسے بکواس بنا دیا جائیگا"۔ -
4:58 - 5:00لیکن ہم نے دیکھا
اسکا معیار پر پرکھا جانا -- -
5:00 - 5:02جو کہ ابھی مزید اور ہونی تھیں
-
5:02 - 5:05اور میں چاہتا ہوں کہ لوگ مزید کریں،
-
5:05 - 5:08ویکیپیڈیا کا روایتی چیزوں سے
مقابلہ کرتے ہوئے -- -
5:08 - 5:09ہم بلا مقابلہ جیتتے ہیں۔
-
5:09 - 5:12ایک جرمن رسالے نے
جرمن وکیپیڈیا کا تقابل کیا، -
5:12 - 5:15جو انگریزی ویکیپیڈیا سے بہت چھوٹا ہے،
-
5:15 - 5:19مائیکروسافٹ انکارٹا اور
بروخاؤس ملٹی میڈیا سے، -
5:19 - 5:21اور ہم کُلی طور پر جیت گئے۔
-
5:21 - 5:24انہوں نے مضامین کا معیار جانچنے کے لئے
ماہرین کی خدمات حاصل کیں، -
5:24 - 5:27ہم نتائج سے بہت خوش تھے۔
-
5:27 - 5:31بہت سے لوگوں نے ویکیپیڈیا بش- کیری تنازع
کے بارے سنا ہوگا۔ -
5:31 - 5:36میڈیا نے تفصیلی طور پر اسے نشر کیا۔
-
5:36 - 5:38یہ ریڈ ہیرنگ میں ایک مضمون سے شروع ہوا۔
-
5:38 - 5:40اخباری نمائندوں نے مجھے کال کی اور ---
-
5:40 - 5:42مجھے یہ کہنا ہے کہ انہیں
میرے نام کے ہجے آتے تھے، -
5:42 - 5:48لیکن دراصل وہ کہنا چاہتے تھے کہ
بش - کیری چناؤ اتنا متنازع ہے، -
5:48 - 5:50کہ اس کی وجہ سے
ویکیپیڈیا برادری ٹوٹ رہی ہے۔ -
5:50 - 5:52اور وہ میرے بیان کا حوالہ دیتے ہیں،
-
5:52 - 5:55"وہ سب سے زیادہ متنازع ہیں
ویکیپیڈیا کی تاریخ میں۔" -
5:55 - 5:57جب کہ میں نے کہا تھا کہ
وہ بالکل متنازع نہیں ہیں۔ -
5:57 - 6:00تو یہ تھوڑا سا غلط حوالہ ہوا۔
-
6:00 - 6:02(قہقہے)
-
6:02 - 6:04ان مضامین میں کافی زیادہ ترامیم کی گئیں۔
-
6:04 - 6:06اور یہ حقیقت ہے کہ ہم نے ان مضامین پہ
ترمیم بند کی تھی -
6:06 - 6:07ایک دو مرتبہ۔
-
6:07 - 6:09ٹائم رسالے نے حال ہی میں خبر دی کہ
-
6:09 - 6:12"کبھی کبھی انتہائی اقدام لیا جانا چاہیے،
-
6:12 - 6:16اور ویلز نے کیری اور بش کے مضامین میں
ترمیم پہ 2004 میں پابندی لگائی۔" -
6:16 - 6:21یہ اس کے بعد ہوا جب میں نے صحافی کوبتایا
کہ ہمیں پابندی لگانا پڑی کہ -- -
6:21 - 6:23مختلف اسباب کی وجہ سے۔
-
6:23 - 6:27حقیقت یہ ہے کہ تنازعات کی عمومی اقسام
-
6:27 - 6:30جو کہ آپ کے خیال میں
ویکیپیڈیا برادری میں ہوتی ہیں -
6:30 - 6:32اصل میں تنازعات ہوتے ہی نہیں۔
-
6:32 - 6:35متنازع مضامین میں بہت زیادہ ترامیم
ہوتی ہیں، -
6:35 - 6:38لیکن ایسے مضامین برادری میں
زیادہ تنازع نہیں کھڑا کرتے۔ -
6:38 - 6:42اس لئے کہ اکثر لوگ غیر جانبداری
کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔ -
6:42 - 6:49اصل مسئلہ دائیں اور بائیں بازو
کے مابین نہیں ہے -- -
6:49 - 6:51زیادہ لوگوں کا یہی گمان ہوتا ہے --
-
6:51 - 6:53لیکن اصل مسئلہ سمجھداروں
-
6:53 - 6:54اور احمقوں میں ہوتا ہے۔
-
6:54 - 6:56اور سیاسی سوچ کے دائرے میں
-
6:56 - 6:58ان خوبیوں پر کسی کی اجارہ داری نہیں۔
-
6:58 - 7:01کیری بش واقعے کی اصل حقیقت
-
7:01 - 7:05یہ ہے کہ کیری بش مضامین
-
7:05 - 7:07پر پابندی 2004 کے ایک فیصد وقت پر لگی،
-
7:07 - 7:09اور اس لئے نہیں کہ وہ متنازع تھے؛
-
7:09 - 7:12بلکہ اس لئے کہ اس صفحہ پر
اُکھاڑ پچھاڑ معمول بن گئی تھی -- -
7:12 - 7:15جو کبھی کبھار سٹیج پر بھی ہو جاتی ہے ۔۔۔
-
7:15 - 7:17(قہقہے)
-
7:17 - 7:20کئی مرتبہ صحافیوں نے مجھے بتایا کہ
انہوں نے ویکیپیڈیا پہ اُکھاڑ پچھاڑ کی -
7:20 - 7:22اورحیران ہوئے کہ کتنی جلدی
اسے ٹھیک کردیا گیا۔ -
7:22 - 7:25اور میں نے کہا -- میں ہمیشہ کہتا ہوں،
برائے مہربانی ایسا نہ کریں۔ -
7:25 - 7:27یہ کوئی اچھی چیز نہیں۔
-
7:27 - 7:28تو ایسا ہم کرتے کیسے ہیں؟
-
7:28 - 7:30ہم معیار پہ قابو کیسے رکھتے ہیں؟
-
7:30 - 7:33یہ کام کیسے کرتا ہے؟
-
7:33 - 7:36کچھ عناصر ہیں اس کے لئے،
-
7:36 - 7:39اکثر تو سماجی حکمت عملی اور کچھ سافٹ وئیر۔
-
7:39 - 7:42سب سے بڑی اور اہم چیز
-
7:42 - 7:44ہماراغیر جانبدارنقطہ نظر ہے۔
-
7:44 - 7:46ِجسے میں نے ابتداء میں ہی لاگو کردیا تھا،
-
7:46 - 7:50یہ برادری کا بنیادی ناقابل بحث اصول ہے۔
-
7:50 - 7:53یہ باہمی تعاون کا سماجی تصور ہے،
-
7:53 - 7:57ہم سچائی اور معروضیت کے بارے میں
زیادہ بات نہیں کرتے۔ -
7:57 - 7:59اس لئے کہ اگر ہم کہیں
-
7:59 - 8:01کہ ہم کسی موضوع کے بارے میں
صرف "سچ" ہی لکھیں گے، -
8:01 - 8:04یہ ہمارے لیے ذرہ برابر بھی فائدہ مند نہیں
کہ کیا لکھیں، -
8:04 - 8:06اس لئے کہ میں آپ سے متفق نہیں
کہ سچ کیا ہے۔ -
8:06 - 8:09لیکن ہماری ایک اصطلاح ہے 'غیر جانبداری'،
-
8:09 - 8:12برادرای میں اس کی اپنی ایک لمبی تاریخ ہے،
-
8:12 - 8:15جو کہتی ہے کہ جب بھی متنازع معاملہ ہو،
-
8:15 - 8:19ویکیپیڈیا کی اپنی کوئی رائے
نہیں ہونی چاہئے۔ -
8:19 - 8:21ہمیں صرف فریقین کے ناموروں کی
بات پہنچانی ہے۔ -
8:21 - 8:25غیر جانبداری کا یہ اصول
ہمارے لئے بہت اہم ہے -
8:25 - 8:28اسلئے کہ یہی تو مختلف سوچ کے لوگوں کو
یکجا کرتا ہے -
8:28 - 8:30تاکہ وہ اکٹھے ہو کر کوئی کام کر سکیں۔
-
8:30 - 8:33ہمارا ساتھ دینے والے مختلف طرح کے لوگ ہیں
-
8:33 - 8:35سیاسی، مذہبی، ثقافتی طور پر۔
-
8:35 - 8:38لیکن اس مضبوط غیر جانبداری کے اصول میں،
-
8:38 - 8:39جو شروع ہی سے ناقابل بحث ہے،
-
8:39 - 8:41اسی وجہ سے لوگ مل کر کام کرتے ہیں
-
8:41 - 8:44اور ان کے اندراج لڑائی نہیں بنتے
-
8:44 - 8:46دائیں اور بائیں بازو والوں کے درمیان۔
-
8:46 - 8:50اگر آپ اس اصول کی خلاف ورزی کریں
تو آپ کو برادری چھوڑنے کا کہا جائے گا۔ -
8:50 - 8:53تو اُسی وقت معاونین کا جائزہ۔
-
8:53 - 8:56ہر ایک ترمیم و تبدیلی
"حالیہ تبدیلیوں" کے صفحہ پر آجاتی ہے۔ -
8:56 - 8:59جیسے ہی اس نے ترمیم کی
وہ "حالیہ تبدیلیوں" کے صفحہ پر چلی گئی۔ -
8:59 - 9:04اور وہ حالیہ تبدیلیوں والا صفحہ ایک
آئی آر سی چینل پر بھی چڑھا دیا گیا، -
9:04 - 9:05جو کہ ایک انٹرنیٹ چیٹ کا چینل ہے
-
9:05 - 9:08جس کی لوگ سافٹ وئیر کی مدد سے
نگرانی کر رہے ہیں۔ -
9:08 - 9:12اور اسی طرح لوگ آر ایس ایس کے ذریع
اطلاع بھی وصول کر سکتے ہیں -- -
9:12 - 9:14تبدیلی ہونے کی ای میل بھی وصول کرسکتے ہیں۔
-
9:14 - 9:17اور ایسے ہی صارفین اپنی ذاتی
فہرستِ نگہبانی بنا سکتے ہیں۔ -
9:17 - 9:20میرا صفحہ بہت سارے
رضاکاروں کی فہرستِ نگہبانی میں ہے، -
9:20 - 9:22کیوں کہ اس کی کبھی کبھی
اُکھاڑ پچھاڑ کی جاتی ہے۔ -
9:22 - 9:27اور پھر ہوتا یہ ہے کہ کوئی رضاکار
اس تبدیلی کا جلد ہی جائزہ لے گا، -
9:27 - 9:31اور وہ اسکو پرانی شکل میں بحال کردیتے ہیں۔
-
9:31 - 9:33"نئے صفحات کی اطلاع" بھی آتی ہے، مثلاً
-
9:33 - 9:35آپ ویکیپیڈیا کے کسی صفحے پر جائیں
-
9:35 - 9:36اور ہر نیا صفحہ دیکھیں جیسے ہی وہ بنے۔
-
9:36 - 9:37یہ بہت ضروری ہے
-
9:37 - 9:41کیونکہ بہت سے نئے صفحات صرف کچرا ہوتے ہیں
جنھیں حذف کرنا ہوتا ہے، -
9:41 - 9:42جیسے "ا ب پ ت ٹ ث"۔
-
9:42 - 9:45لیکن اس میں بہت سی دلچسپ اور مزاحیہ
چیزیں بھی ہوتی ہیں، -
9:45 - 9:46کچھ نئے صفحات میں۔
-
9:46 - 9:48لوگ کسی دلچسپ عنوان پہ صفحہ شروع کرتے ہیں،
-
9:48 - 9:50دوسروے لوگوں کو اس میں تجسس ہوتا ہے
-
9:50 - 9:53وہ اس میں ہاتھ بٹاتے ہیں اور
اسے بہت بہتر بنا دیتے ہیں۔ -
9:53 - 9:55پوشیدہ لوگوں کی جانب سے ترامیم ہوتی ہیں،
-
9:55 - 9:59یہ وکیپیڈیا کی متنازع ترین اور
پر تجسس چیزوں میں سے ایک ہے۔ -
9:59 - 10:03تو کرس نے اپنی ایک ترمیم کی --
اسے لاگ ان وغیرہ کرنا نہیں پڑا؛ -
10:03 - 10:06وہ ویب سائٹ پہ گیا اور ترمیم کر ڈالی۔
-
10:06 - 10:08لیکن معلوم ہوتا ہے کہ صرف %18
-
10:08 - 10:09تمام ترامیم کا ویب سائٹ پر
-
10:09 - 10:10لوگ پوشیدہ طور پر کرتے ہیں۔
-
10:10 - 10:12اور یہ سمجھنے کیلئے بہت ضروری ہے:
-
10:12 - 10:16ترامیم کی ایک بڑی تعداد جو
ویب سائٹ پہ کی جاتی ہے -
10:16 - 10:20وہ باہم جڑی ہوئی 600 سے 1000
لوگوں کی برادری کرتی ہے -
10:20 - 10:22جو مستقل آپسی رابطے میں رہتے ہیں۔
-
10:22 - 10:24ہمارے 40 IRC چینل ہیں،
40 ای میل کی فہرستیں ہیں۔ -
10:24 - 10:26یہ تمام لوگ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
-
10:26 - 10:28انکا رابطہ رہتا ہے۔
ہم دو بدو ملاقتیں کرتے ہیں۔ -
10:28 - 10:30یہی لوگ ویب سائٹ کا زیادہ کام کرتے ہیں،
-
10:30 - 10:35اور ایک طرح سے یہ لوگ
اپنے کام میں نیم پیشہ ور ہیں۔ -
10:35 - 10:38ہم نے جو معیار اپنے لئے متعین کئے
-
10:38 - 10:41وہ پیشہ ورانہ معیار کے مساوی یا بہتر ہیں۔
-
10:41 - 10:44ہمیشہ ہم اس معیار تک تو نہیں پہنچ پاتے،
لیکن کوشش ضرور کرتے ہیں۔ -
10:44 - 10:47یوں یہ چھوٹی سی برادری
اپنی ویب سائٹ کا خیال رکھتی ہے، -
10:47 - 10:50یہ ذہین ترین لوگوں میں سے ہیں
جن سے میں کبھی بھی ملا ہوں۔ -
10:50 - 10:52ظاہر ہے میں نے ایسا ہی کہنا ہے
لیکن یہ حقیقت بھی ہے۔ -
10:52 - 10:56جو لوگ جو صرف مزے کے لئے
انسائیکلوپیڈیا لکھتے ہیں -
10:56 - 10:58عموماً وہ کافی ذہین ہوتے ہیں۔
-
10:58 - 11:02سافٹ وئیر و آلات:
ہمارے بہت سے آلات ہیں -- -
11:02 - 11:03جو ہمیں یعنی برادری کو --
-
11:03 - 11:05خود نگہبانی اور
تمام کام کی نگرانی کے قابل بناتے ہیں۔ -
11:05 - 11:08یہ ایک مثال ہے
"چپٹی زمین" صفحے کی تاریخ کی، -
11:08 - 11:10اور آپ کی گئی کچھ ترامیم
کو دیکھ سکتے ہیں۔ -
11:10 - 11:13اس صفحے کی اچھی بات یہ ہے کہ
جیسے ہی آپ اسے دیکھیں فوراً -
11:13 - 11:15کہیں گے
" ٹھیک ہے، اب میں سمجھ گیا"۔ -
11:15 - 11:17جب کوئی جاتا ہے اور اسے دیکھتا ہے --
-
11:18 - 11:19وہ دیکھتے ہیں کہ کسی پوشیدہ IP نمبر نے،
-
11:19 - 11:21میرے صفحے پر ترمیم کی ہے۔
-
11:21 - 11:23یہ تو مشکوک بات ہے۔
کون ہے یہ شخص؟ -
11:23 - 11:24کوئی اسے دیکھتا ہے --
-
11:24 - 11:26وہ فورا ہی سجمھ جاتے ہیں
سرخ رنگ سے نمایاں -
11:26 - 11:27تمام تر تبدیلیاں ہیں جو کی گئیں تھیں --
-
11:28 - 11:31اچھا، یہ الفاظ بدلے گئے،
ایسی چیزیں۔ -
11:32 - 11:33یہ ایک آلہ ہے جو ہم استعمال کر سکتے ہیں
-
11:33 - 11:36جلدی سے اگر ہم کسی صفحے کی
تاریخ دیکھنا چاہیں۔ -
11:37 - 11:39ایک اور چیز جو ہم برادری میں کرتے ہیں
-
11:39 - 11:42ہم ہر چیز کو بہتری کے لئے
قابل ترمیم رکھتے ہیں۔ -
11:42 - 11:46اکثر سماجی قواعد اور کام کے طریقہ کار
-
11:46 - 11:48کو سافٹ وئیر میں قابل ترمیم رکھتے ہیں۔
-
11:48 - 11:50اور یہ سب کچھ صرف وکی صفحات پہ ہی ہے۔
-
11:50 - 11:53سافٹ وئیر میں کچھ ایسا نہیں
جو قواعد کو نافذ کرے۔ -
11:53 - 11:56جیسے یہ مثال
صفحے کو حذف کرنے کیلئے ووٹ ڈالنا۔ -
11:56 - 12:00جسے پہلے بتایا لوگ "ا، ب، پ، ت، ٹ"
لکھ دیتے ہیں -- -
12:00 - 12:01اس کا حذف ہونا ضروری ہے۔
-
12:02 - 12:04ایسے معاملات میں
منتظمین بس حذف کردیتے ہیں۔ -
12:04 - 12:06اس بارے میں کسی بڑے مباحثے کی
ضرورت نہیں۔ -
12:06 - 12:09لیکن آپ تصور کرسکتے ہیں
بہت سے دیگر معاملات میں سوال ہوتا ہے کہ -
12:09 - 12:11کیا یہ اس قابل ہے کہ
انسائیکلوپیڈیا میں جائے؟ -
12:11 - 12:14کیا یہ معلومات قابل تصدیق ہیں؟
یہ افواہ ہے؟ سچ ہے؟ یہ ہے کیا؟ -
12:14 - 12:18ایسے میں اس جواب کے لئے
ہمیں ایک سماجی طریقہ کی ضرورت تھی۔ -
12:18 - 12:21تو برادری میں ایک فطری طریقہ کار ابھرا
-
12:21 - 12:23یعنی صفحہ حذفی کے لئے ووٹ کا طریقہ تھا۔
-
12:23 - 12:25اس موجودہ مثال میں جو یہاں ہے،
-
12:25 - 12:26یہ ایک فلم ہے " ٹوئسٹڈ ایشوز"،
-
12:26 - 12:28پہلا آدمی کہتا ہے،
-
12:28 - 12:32"قیاساً یہ ایک فلم ہے۔ یہ بری طرح سے
گوگل پر جانچ میں ناکام ہوا۔" -
12:32 - 12:35گوگل جانچ یہ ہے کہ آپ گوگل میں
دیکھتے ہیں آیا یہ وہاں ہے، -
12:35 - 12:38کیونکہ اگر کوئی چیز گوگل پہ نہیں
تو شائد وہ وجود ہی نہیں رکھتی۔ -
12:38 - 12:40ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا،
-
12:40 - 12:43لیکن تیز تحقیق کیلئے یہ اچھا نقطہ آغاز ہے۔
-
12:43 - 12:46تو کوئی کہے گا "اسے حذف کر دیں۔
حذف کریں -- یہ قابلِ ذکر نہیں۔" -
12:46 - 12:49اور پھر کوئی کہے گا،
"صبر، مل گیا، مجھے ایک کتاب میں ملا ہے، -
12:49 - 12:52'فلم تھیڑ رہنما کتاب میں: دیکھنے لائق
20 بہترین اوجھل فلمیں۔" -
12:52 - 12:55تو اگلا آدمی کہے گا، "اسے صاف کردو."
-
12:55 - 12:58کوئی اور کہے گا، مجھے IMDB پہ مل گیا۔
رکھو، رکھو، رکھو۔" -
12:58 - 13:01اور اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ سافٹ وئیر --
-
13:01 - 13:04یہ ووٹ صرف صفحات پر لکھے جاتے ہیں۔
-
13:04 - 13:08ویسے حقیقت میں یہ ووٹ نہیں
بلکہ ایک مکالمہ ہوتا ہے۔ -
13:08 - 13:11ویسے یہ سچ ہے کہ آخر میں،
-
13:11 - 13:14ایک منتظم اس کو دیکھے گا اور کہے گا،
-
13:14 - 13:17"تو 18 ووٹ حذف کے لئے، 2 رکھنے کے لئے:
ہم حذف کریں گے۔" -
13:17 - 13:21لیکن کبھی کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ
18 حذف کے لئے، 2 رکھنے کے ووٹ ہوتے ہیں، -
13:21 - 13:23اور اس کے باوجود ہم رکھتے ہیں،
اگر وہ دو کہیں، -
13:23 - 13:26"صبر، کسی اور نے نہیں دیکھا
مگر مجھے یہ ایک کتاب میں ملا، -
13:26 - 13:28اور ایک لنک ملا ایک صفحے کا
جو اسکی تشریح کرتا ہے، -
13:28 - 13:31میں کل اسے ہٹا دوں گا،
تو ابھی اسے حذف نہ کریں۔" -
13:31 - 13:33تو یوں وہ باقی رہے گا.
-
13:33 - 13:35ووٹروں پہ بھی منحصر ہے
کہ کون لوگ ووٹ کر رہے ہیں. -
13:35 - 13:38جیسے میں کہتا ہوں،
یہ باہمی جڑی ہوئی برادری ہے۔ -
13:38 - 13:40یہاں نیچے لکھا ہوگا،
"رکھو، اصلی فلم ہے، رِک کے۔" -
13:40 - 13:43رِک کے ایک بہت مشہور وکیپیڈین ہے
جو بہت کام کرتا ہے -
13:43 - 13:47اُکھاڑ پچھاڑ، افواہوں، اور حذفی رائے شماری
کے حوالے سے۔ -
13:47 - 13:49برادری میں اس کی بہت زیادہ سنی جاتی ہے
-
13:49 - 13:52کیونکہ اسے پتہ ہے وہ کیا کر رہا ہے۔
-
13:52 - 13:54تو اس سب کی نگہبانی کیسے ہوتی ہے؟
-
13:54 - 13:58لوگ منتظمین وغیرہ کے بارے میں
جاننا چاہتے ہیں۔ -
13:58 - 14:02وکیپیڈیا کی نگہبانی کا طریقہ،
برادری کی نگہبانی، -
14:02 - 14:06بہت ہی الجھا ہوا ہے،
لیکن یہ کام اتفاقِ رائے کا ملاپ ہے -- -
14:06 - 14:09مطلب یہ کہ ہم مضامین کے مواد پر
رائے شماری نہیں کرتے، -
14:09 - 14:12کیونکہ اکثریتی رائے ضروری نہیں کہ
غیر جانبدار بھی ہو -- -
14:12 - 14:14کچھ جمہوریت --
-
14:14 - 14:15تمام تر منتظمین --
-
14:15 - 14:17وہ لوگ ہیں جنہیں
صفحہ حذفی کے اختیارات حاصل ہیں۔ -
14:17 - 14:20اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں صفحے حذف
کرنے کا حق حاصل ہے۔ -
14:20 - 14:23انہیں اصولوں پر کاربند رہنا ہوتا ہے --
لیکن انہیں برادری والے چنتے ہیں۔ -
14:23 - 14:26کبھی کبھی لوگ --
ادھر اُدھر کے فتنہ گر انٹرنیٹ پر -- -
14:26 - 14:28مجھ پر منتظمین کو
چننے کا الزام لگاتے ہیں -
14:28 - 14:30تاکہ وکیپیڈیا کے مواد کو نشانہ بنائیں۔
-
14:30 - 14:34میں ہمیشہ اس پر ہنستا ہوں کیونکہ مجھے
کچھ پتہ نہیں وہ کیسے چنے جاتے ہیں۔ -
14:34 - 14:37کچھ کچھ اشرفیہ کی عملداری بھی ہے۔
-
14:37 - 14:39آپ کو اندازہ ہوا ہو گا جب
میں نے کہا تھا، -
14:39 - 14:41'رِک کے' کی بات کو وزن دیا جاتا ہے
-
14:41 - 14:42ان کی نسبت جنھیں ہم نہیں جانتے۔
-
14:42 - 14:45یہ تقریر میں کبھی کبھی
انجیلا کیساتھ مل کر کرتا ہوں، -
14:45 - 14:48جو کہ بورڈ میں پھر سے چنی گئی ہے
برادری کی جانب سے -- -
14:48 - 14:49یعنی بنیادی مجلس شوری میں،
-
14:49 - 14:53ہارنے والے سے دگنے ووٹوں سے کامیاب ہوئی۔
-
14:53 - 14:56میں اسے ہمیشہ شرمندہ کردیتا ہوں
جب کہتا ہوں، -
14:56 - 14:57"مثلاً انجیلا،
-
14:57 - 15:01کچھ بھی کر لے وکیپیڈیا میں
اس سے پوچھ نہ ہوگی, -
15:01 - 15:03کیونکہ وہ اتنی ہردلعزیز اور طاقتور ہے۔"
-
15:03 - 15:06لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ انجیلا یہ سب
اس لئے کرسکتی ہے کیونکہ وہ -
15:06 - 15:09سب جانتے ہیں کہ وہ کبھی بھی وکیپیڈیا
کا کوئی اصول نہیں توڑے گی۔ -
15:09 - 15:11میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں
وہ واحد شخصیت ہے -
15:11 - 15:14جو اصل میں وکیپیڈیا کے تمام اصول و ضوابط
سمجھتی ہے ... -
15:14 - 15:16پھر آتی ہے بادشاہت،
-
15:16 - 15:18یعنی برادری میں میرا کردار، تو ...
-
15:18 - 15:21(قہقہے)
-
15:21 - 15:24میں ایک دفعہ برلن میں یہی بتا رہا تھا،
-
15:24 - 15:26اور اگلے دن اخبارات میں شہ سرخی لگی،
-
15:26 - 15:27"میں انگلستان کی ملکہ ہوں۔"
-
15:27 - 15:29(قہقہے)
-
15:29 - 15:31لیکن میں نے ایسا کچھ نہیں کہا تھا،
لیکن -- -
15:31 - 15:32(قہقہے)
-
15:32 - 15:35بات یہ ہے کہ برادری میں میرا کردار --
-
15:35 - 15:40مفت سافٹ وئیر کی دنیا میں،
ہمیشہ سے روایت رہی ہے -
15:40 - 15:43خیر خواہ آمر کے ماڈل کی۔
-
15:43 - 15:46اگر آپ تمام بڑے مفت سافٹ ویر
کے منصوبوں کو دیکھیں، -
15:46 - 15:48ان کا ایک واحد شخص ہی ذمہ دار ہوتا ہے
-
15:48 - 15:51جس پہ سب متفق ہوتے ہیں
مخیر آمر ہونے پر۔ -
15:51 - 15:54مجھے یہ اصطلاح پسند نہیں
"مخیر آمر"، -
15:54 - 15:58اور نظریات سے بھری دنیا میں
نہ ہی یہ میرا کام ہے یا کردار ہے -
15:58 - 16:01کہ میں انسانی علم کے مستقبل پر آمر بنوں
-
16:01 - 16:02جسے دنیا نے مرتب کیا ہو۔
-
16:02 - 16:04یہ بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔
-
16:04 - 16:07لیکن پھر بھی کچھ آمریت کی ضرورت رہتی ہے،
-
16:07 - 16:08ہاں تھوڑی سی --
-
16:08 - 16:10کبھی کبھی ہمیں کوئی فیصلہ کرنا ہوتا ہے
-
16:10 - 16:12جس کی وجہ سے ہم پھنسنا نہیں چاہتے
-
16:12 - 16:16رسمی فیصلہ سازی کے مراحل میں۔
-
16:16 - 16:20مثلا یہ کیوں اہم ہے:
-
16:20 - 16:24حال ہی میں ایک صورتحال پیدا ہوئی جہاں جدید
نازی نواز ویب سائٹ نے ویکیپیڈیا دریافت کیا -
16:24 - 16:27اور انہوں نے کہا،
"ارے، یہ تو بھیانک ہے، -
16:27 - 16:29ویکیپیڈیا یہودی سازش ہے،
-
16:29 - 16:32اور ہم اپنے چند ناپسندیدہ مقالات کو
حذف کروا دیں گے۔ -
16:32 - 16:35اور چونکہ وکیپیڈیا رائےشماری سے حذف
کرتا ہے، تو ہم رائے دیں گے -- -
16:35 - 16:38ہمارے 40,000 ارکین ہیں جو یہ کام کریں گے
-
16:38 - 16:41یہ سب ووٹ ڈالیں گے اور
وہ صفحات حذف ہوں گے۔" -
16:41 - 16:43خیر، ان کے 18 لوگ ہی رائے دینے آئے۔
-
16:43 - 16:45یہ جدید نازی نوازوں کا حساب کتاب تھا۔
-
16:45 - 16:49اور وہ یہی سوچتے رہے کہ ان کے
40000 اراکین ہیں جبکہ صرف 18 تھے۔ -
16:49 - 16:53لیکن ان کے 18 لوگ آئے جنہوں نے
بڑے بھونڈے انداز سے ووٹ ڈالے -
16:53 - 16:55ایک انتہائی معقول مضمون کو
حذف کروانے کے لئے۔ -
16:55 - 16:57ظاہر ہے حتمی ووٹ گنتی کے بعد 85 اور 18تھے،
-
16:57 - 17:00یوں ہمارے جمہوری نظام کو
بھی کوئی خاص خطرہ نہ ہوا۔ -
17:00 - 17:04دوسری جانب لوگ کہتے ہیں،
"تو ہم کیا کریں گے؟ -
17:04 - 17:05یعنی یہ واقعی میں ہو سکتا ہے۔
-
17:05 - 17:08اگر کوئی انتہائی منظم جماعت آئے
-
17:08 - 17:09اور ووٹ ڈالنا شروع کردے؟"
-
17:09 - 17:13تب میں نے کہا،
"بھاڑ میں جائے، تب ہم اصول بدل دیں گے۔" -
17:13 - 17:15یہ میرا کام ہے برادری میں:
-
17:15 - 17:18کہ ہم اپنے مواد کی آزادی اور کشادگی
-
17:18 - 17:21کو لے کر معیار کمزور نہ ہونے دیں۔
-
17:21 - 17:24اور جب تک لوگ میرے کردار پر
بھروسہ رکھیں گے، -
17:24 - 17:27تب تک یہی کردار میرے لئے بہتر ہے۔
-
17:27 - 17:29ظاہر ہے مفت استعمال کی اجازت کی وجہ سے،
-
17:29 - 17:32اگر میں برا کام کروں،
رضاکار بخوشی چھوڑ سکتے ہیں -- -
17:32 - 17:35میں کسی کو حکم نہیں دے سکتا کہ
کیا کرنا ہے۔ -
17:35 - 17:38آخری نقطہ یہ ہے کہ ویکیپیڈیا کا طریقہ کار
سمجھنے کے لئے، -
17:38 - 17:42یہ سمجھنا ضروری ہے کہ
ہم وکی ڈھانچے پر ہی چلتے ہیں، -
17:42 - 17:45لیکن ہم انٹرنیٹ کے متعصب انتشاری نہیں ہیں۔
-
17:45 - 17:49درحقیقیت، ہم سماجی منہج پہ
بہت لچکدار ہیں، -
17:49 - 17:51کیونکہ آخرمیں برادری کا جذبہ
-
17:51 - 17:53کام کے معیار کے لئے ہے،
-
17:53 - 17:56نہ کہ اس عمل کے لئے جو ہم استعمال
کرتے ہیں اس کی پیداوار کے لیے۔ -
17:56 - 17:58شکریہ۔
-
17:58 - 18:02(تالیاں)
-
18:02 - 18:04بن سانڈرز: میرا نام بن سانڈرز ہے۔
-
18:04 - 18:08جمی، آپ نے غیر جانبداری کو
وکیپیڈیا کی کامیابی کی وجہ بتایا۔ -
18:08 - 18:13مجھے خیال آیا کہ اکثر درسی کتب
جو ہم بچوں کو پڑھاتے ہیں -
18:13 - 18:15وہ مورثی طور پر متعصب ہوتی ہیں۔
-
18:15 - 18:18کیا آپ نے استادوں کو وکیپیڈیا
استعمال کرتے پایا ہے -
18:18 - 18:21اور آپ کیا دیکھتے ہیں
وکیپیڈیا تعلیم کو کیسے بدل رہا ہے؟ -
18:21 - 18:24جمی ویلز: جی ہاں بہت سے اساتذہ
نے وکیپیڈیا کا استعمال شروع کیا ہے۔ -
18:24 - 18:30میرا خیال ہے میڈیا میں وکیپیڈیا کے بارے
میں غلط مہم بھی چلی تھی۔ -
18:30 - 18:33اس کی بنیاد وہ مضمون ہے جس میں
بلاگر اور اخبار کا تقابل کیا گیا ہے۔ -
18:33 - 18:37اس مضمون کے مطابق ویکیپیڈیا کوئی
مجنونانہ چیز ہے، -
18:37 - 18:40لیکن معلم اور اساتذہ
اس سے نفرت کرتے ہیں۔ -
18:40 - 18:42جو کہ حقیقت نہیں۔
-
18:42 - 18:45مجھے ایک صحافی نے ای میل بھیجی کہ،
-
18:45 - 18:47"معلم ویکیپیڈیا سے اتنی
نفرت کیوں کرتے ہیں؟" -
18:47 - 18:49میں نے اپنے ہارورڈ کے
ای میل سے جواب دیا -
18:49 - 18:51کیونکہ حال ہی میں مجھے
وہاں معلم نامزد کیا گیا ہے۔ -
18:51 - 18:53اور میں نے لکھا، "سب نفرت نہیں کرتے۔"
-
18:53 - 18:55(قہقہے)
-
18:55 - 18:58لیکن میرا خیال ہے
کہ اس کا بہت گہرا اثر ہو گا۔ -
18:58 - 19:01ہمارا ایک منصوبہ ہے جس کے بارے میں،
میں خود بہت پر جوش ہوں، -
19:01 - 19:02وکی کتب کا منصوبہ،
-
19:02 - 19:06جو کہ تمام زبانوں میں درسی کتب
بنانے کی ایک کاوش ہے۔ -
19:06 - 19:07جو کہ بہت بڑا منصوبہ ہے۔
-
19:07 - 19:11اور اس کے فوائد
20 سال میں ملنا شروع ہوں گے۔ -
19:11 - 19:14لیکن اس کی تکمیل ہمارے مشن کا حصہ ہے
-
19:14 - 19:16کہ کرہ زمین پہ ہر ایک کو
انسائکلوپیڈیا میسر ہو۔ -
19:16 - 19:19ہمارا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کی فالتو
سی ڈیوں کی طرح بوچھاڑ کر دیں۔ -
19:19 - 19:22ہم انہیں ایک آلہ دینا چاہتے ہیں
جسے وہ استعمال کر سکیں۔ -
19:22 - 19:23اور دنیا کے بہت سے لوگوں کے لیے،
-
19:23 - 19:27اگر میں آپ کو انسائکلوپیڈیا دوں
جو کہ جامعہ کی سطح پہ لکھا گیا ہو، -
19:27 - 19:30وہ آپ کے لئے فائدہ مند نہیں
بنیادی خواندگی کے مواد کے بغیر -
19:30 - 19:33اس سطح پہ لانے کیلئے کہ آپ
اسے استعمال کر سکیں۔ -
19:33 - 19:35وکی کتب منصوبہ
یہی کرنے کی ایک کاوش ہے۔ -
19:35 - 19:38اور آئندہ ہم دیکھیں گے --
شائد یہ منصوبہ اگلی نسل مکمل کرے؛ -
19:38 - 19:40اس میں ہر قسم کی جدت آ رہی ہے۔
-
19:40 - 19:44لیکن استعمال کیلئے مفت درسی کتب
تعلم میں اگلا بڑا انقلاب ہو گا۔
- Title:
- ویکیپیڈیا کی پیدائش
- Speaker:
- جمی ویلز
- Description:
-
جمی ویلز یاد کرتا ہے کہ کیسے اُس نے عام اور کمپیوٹر سے بے بہرہ رضاکاروں کو آلات دیئے تاکہ وہ باہمی تعاون کر سکیں اور وکیپیڈیا معرضِ وجود میں آ گیا، ایک خود منتظمی، خود تصحیحی اور نہ ختم ہونے والی آن لائن دائرۃ المعارف (انسائکلوپیڈیا)
- Video Language:
- English
- Team:
closed TED
- Project:
- TEDTalks
- Duration:
- 19:45
![]() |
Umar Anjum approved Urdu subtitles for The birth of Wikipedia | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The birth of Wikipedia | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The birth of Wikipedia | |
![]() |
Umar Anjum accepted Urdu subtitles for The birth of Wikipedia | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The birth of Wikipedia | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The birth of Wikipedia | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The birth of Wikipedia | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for The birth of Wikipedia |