اپنے خوابوں کو تباہ کرنے کے پانچ طریقے
-
0:01 - 0:03میں نے گزشتہ دوسال یہ بات
سمجھنے کے لئے وقف کردیئے -
0:03 - 0:05کہ لوگ اپنے خوابوں کو
حقیقت روپ کیسے دیتے ہیں -
0:05 - 0:07ہم جب اپنے خوابوں کے بارے میں سوچتے ہیں
-
0:07 - 0:10اور وہ نشان جو ہم اس کائنات
پر ثبت کرنا چاہتے ہیں -
0:10 - 0:14یہ دیکھ کردھچکا لگتا ہے کہ
-
0:14 - 0:17ہمارے خوابوں اورنامکمل منصوبوں
کا ایک بڑا حصہ آپس میں مدغم ہے -
0:17 - 0:19[ سامعین کی ہنسی ]
-
0:19 - 0:21آج آپ کے سامنے میری گفتگو ہوگی
-
0:21 - 0:25ان پانچ طریقوں کے بارے میں جن سے آپ نے
اپنے خوابوں کی تعبیر نہیں ڈھونڈنی چاہیئے -
0:25 - 0:29پہلا: راتوں رات کامیابی پر یقین
-
0:29 - 0:31آپ وہ کہانی تو جانتے ہوں گے نا؟
-
0:31 - 0:36وہ ایک شخص جس نے ایک موبائل ایب بنائی
اور تیزی سے بیچ کر بہت سا پہسہ بنایا -
0:37 - 0:40ہوسکتا ہے کہ کہانی صحیح دکھتی ہو
لیکن شرطیہ طور پر نامکمل ہے -
0:40 - 0:43اگرآپ مزید گہرائی میں جائیں
-
0:43 - 0:45وہ شخص اس سے پہلے 30 ایبس بنا چکا تھا
-
0:45 - 0:48اس نے اس کام میں ماسٹر کی ڈگری لی تھی
اور ایک .Ph.D -
0:48 - 0:51وہ اس موضوع پر پچھلے 20 سال سے
کام کر رہا تھا -
0:51 - 0:53یہ بڑے مزے کی بات ہے
-
0:53 - 0:59برازیل میں خود میری اپنی ایک کہانی ہے
جسے لوگ راتوں رات کامیابی سمجھتے ہیں -
0:59 - 1:01میرا تعلق ایک شائستہ خاندان سے ہے
-
1:01 - 1:05MIT میں داخلے کی درخواست جمع
کرانے کی آخری تاریخ سے محض دو ہفتے قبل -
1:05 - 1:07میں نے اپنی درخواست
پر کام کرنا شروع کیا تھا -
1:07 - 1:10اور لیجئے۔۔ مجھے داخلہ مل گیا
-
1:10 - 1:13لوگ اسے ایک راتوں رات کامیابی
سمجھ سکتے ہیں -
1:13 - 1:17مگر یہ صرف اس وجہ سے ممکن ہوا
کیونکہ پچھلے سترہ سال -
1:17 - 1:19میں نے زندگی اور تعلیم کوسنجیدگی سے لیا
-
1:19 - 1:23آپ کی راتوں رات کامیابی
ہمیشہ نتیجہ ہوتی ہے -
1:23 - 1:27ان تمام کاموں کا جو آپ نے اب تک کی
زندگی میں انجام دیئے ہوتے ہیں -
1:27 - 1:30دوسرا : یہ یقین کرنا کہ آپ کے
سوالوں کے جواب کسی اور کے پاس ہوسکتے ہیں -
1:30 - 1:32لوگ مسلسل مدد کرنا چاہتے ہیں۔۔۔
ہیں نا؟ -
1:32 - 1:36تمام لوگ، آپ کے خاندان والے، آپ کے دوست
کاروباری شراکت دار، -
1:36 - 1:39ان سب کی اپنی اپنی رائے ہے
کہ آپ کو کس راستے پر جانا چاہئیے -
1:39 - 1:42مجھے کہنے دیجئے کہ
اس تنگ راہ سے گزریں -
1:42 - 1:46مگر جب آپ اندر پہنچیں گے
توانتخاب کے لئے مزید راستے نظر آئیں گے -
1:46 - 1:50اور آپ کو وہ فیصلے خود ہی کرنا ہوں گے
-
1:50 - 1:53کسی اور کے پاس آپ کی زندگی سے متعلق
سوالات کا صحیح جواب نہیں -
1:53 - 1:56اور آپ کو ان فیصلوں کو
خود ہی لیتے جانا ہے۔۔ ٹھیک؟ -
1:56 - 1:59یہ تنگ راستے بے شمار ہیں
اور یہاں سر پھوٹنے کا اندیشہ بھی ہے -
1:59 - 2:02مگر یہ اس تمام عمل کا ایک جز ہے
-
2:02 - 2:06تیسرا: یہ بہت پیچیدہ اور اہم بات ہے
-
2:06 - 2:09قیام کا ارادہ اس وقت کرنا
جب ترقی یقینی ہو -
2:09 - 2:11تو جب آپ کی زندگی بہترین جا رہی ہو
-
2:11 - 2:13ہر شے ایک بہترین ٹیم
کی مانند ہوچکی ہو -
2:13 - 2:17اور آپ کی آمدنی بڑھ رہی ہو
اور سب کچھ بالکل پرسکون ہو -
2:17 - 2:18یہ وقت ہے ٹھہر جانے کا
-
2:18 - 2:20جب میری پہلی کتاب شائع ہوئی
-
2:20 - 2:23میں نے اسے برازیل کے ہر کونے میں
پہنچانے کےلئے بہت بہت محنت کی -
2:23 - 2:25جیسے تیس لاکھ سے زائد
لوگوں نے اسے ڈاون لوڈ کیا -
2:25 - 2:28پچاس ہزار سے زائد نے
مطبوعہ کتاب خریدی -
2:28 - 2:33پھر جب میں نےاسی کے تسلسل میں
دوسری کتاب لکھی تو کچھ اثرات تو یقینی تھے -
2:33 - 2:36حالانکہ اس بار میں نے کم محنت کی
مگر فروخت مناسب ہی ہوگی -
2:36 - 2:38مگر صرف ٹھیک کبھی ٹھیک نہیں ہوتا
-
2:38 - 2:41جب آپ ایک بلندی کی طرف جارہے ہوتے ہیں
-
2:41 - 2:45توآپ کو پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوتی ہے
تاکہ مزید بلندیوں کا امکان حاصل ہو -
2:45 - 2:48ہوسکتا ہے اگر میں نے کچھ کم محنت کی ہوتی
تو کچھ سو افراد اسے پڑھ لیتے -
2:48 - 2:51اور وہ بھی اچھا ہی ہوتا
-
2:51 - 2:52لیکن اگر میں پہلے سے زیادہ محنت کروں گی
-
2:52 - 2:56تو میں یہ تعداد لاکھوں میں پہنچا سکتی ہوں
-
2:56 - 2:59اسی لئے فیصلہ کیا، کہ اپنی نئی کتاب
کے لئے برازیل کی ہرریاست میں جاؤں گی -
2:59 - 3:01مجھے پہلے سے ہی مزید
ایک اور بلندی واضح نظرآرہی ہے -
3:01 - 3:03ٹھہرنے کا وقت ہی نہیں۔
-
3:03 - 3:07چوتھا مشورہ، : اور یہ بہت ہی اہم ہے
-
3:07 - 3:10یہ سوچنا کہ غلطی کسی اور کی ہے
-
3:10 - 3:12میں لوگوں سے بیشترسنتی ہوں
" یہ تو میرا بہترین منصوبہ تھا -
3:12 - 3:16مگر کسی کو اتنی سمجھ نہیں تھی کہ
وہ اس پر سرمایہ کاری کرتا " -
3:16 - 3:18اوہ میں نے یہ بہترین شے بنائی ہے
-
3:18 - 3:22مگر مارکیٹ بہت خراب ہے
فروخت اچھی نہ ہوسکی -
3:22 - 3:27یا "مجھے باصلاحیت لوگ نہ مل سکے
میری ٹیم امیدوں سے بہت کم ہے" -
3:27 - 3:28اگر آپ خواب دیکھتے ہیں
-
3:28 - 3:31تو یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ
انھیں سچ کردکھائیں -
3:32 - 3:34ہاں، ممکن ہے باصلاحیت
لوگوں کا ملنا مشکل ہو -
3:34 - 3:37ہاں، ہوسکتا ہے مارکیٹ واقعی خراب ہو
-
3:37 - 3:39اگر کوئی آپ کے خیال پر
سرمایہ نہ لگا سکا -
3:39 - 3:41اگر کسی نے آپ کی
مصنوعات نہ خریدیں -
3:41 - 3:44یقیناً کہیں کچھ تو ہے
جو آپ کی غلطی ہے -
3:44 - 3:46[ سامعین کی ہنسی ]
-
3:46 - 3:47واقعی میں ۔۔۔
-
3:47 - 3:50آپ کو اپنے خوابوں کو خود ہی
تعبیر دینی ہے -
3:50 - 3:53اورکوئی بھی اپنے مقصد تک
کبھی اکیلا نہیں پہنچا -
3:53 - 3:58لیکن اگر آپ انھیں تعبیر نہ دے سکے
تو یہ آپ کی غلطی ہے کسی اور کی نہیں -
3:58 - 4:00اپنے خوابوں کی ذمہ داری خود لیجئے
-
4:01 - 4:05اور ایک آخری مشورہ :
اور یہ بھی بہت اہم ہے -
4:06 - 4:11یہ یقین رکھنا کہ خود خواب
ہی سب سے اہم چیز ہے -
4:11 - 4:14ایک بار میں نے ایک اشتہار دیکھا تھا
جس میں بہت سارے دوست تھے -
4:14 - 4:17وہ ایک پہاڑ پر چڑھ رہے تھے
جو کہ ایک بہت اونچا پہاڑ تھا -
4:17 - 4:18جو بہت مشقت کا کام تھا
-
4:18 - 4:22اور دکھ رہا تھا کہ ان کے پسینے چھوٹ
رہے تھے اور کتنا مشکل ہے وہ سب -
4:22 - 4:25اور وہ اوپر چارہے تھے
اوربالآخر وہ چوٹی پر پہنچ گئے -
4:25 - 4:27یقیناً انھوں نے جشن کا سوچا
ہیں نا؟ -
4:27 - 4:28ہم جشن منائیں گے کیونکہ
-
4:28 - 4:31"ہم نے کردکھایا اور اب ہم چوٹی پرہیں"
-
4:31 - 4:34دولمحوں کے بعد ایک نے
دوسرے کی طرف دیکھا اور بولا -
4:34 - 4:36چلو، اب نیچے چلتے ہیں
-
4:36 - 4:37(ہنسی)
-
4:37 - 4:39زندگی مقاصد حاصل کرنے
کے لئے کبھی نہیں بنی -
4:39 - 4:42زندگی تو سفر کے لئے ہے
-
4:42 - 4:44یقیناً ہم کو مقاصد پر ضرور جشن منانا چاہیے
-
4:44 - 4:47مگر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے خواب ہیں
-
4:47 - 4:50اور جب آپ ان میں سے کسی خواب
کی تعبیر پانے لگتے ہیں -
4:50 - 4:54تو ایک ایسی جادوئی جگہ کا احساس ہوتا ہے
جہاں ہر طرف خوشی ہی خوشی ہوتی ہے -
4:54 - 4:57خواب کی تعبیر کو پالینا
محض ایک وقتی احساس ہے -
4:57 - 4:59مگر آپ کی زندگی لمحاتی نہیں
-
4:59 - 5:03اپنے تمام خوابوں کی تعبیر
پالینے کا واحد راستہ -
5:03 - 5:06اپنے اس سفر کے ہر ہرقدم سے
پوری طرح لطف اندوز ہونا ہے -
5:06 - 5:08اور یہی بہترین طریقہ ہے
-
5:08 - 5:10آپ کا یہ سفر تو بہت سادہ ہے
جو قدموں سے بنتا ہے -
5:10 - 5:12کچھ قدم بالکل صحیح پڑیں گے
-
5:12 - 5:14اور کبھی آپ پھسل جائیں گے
-
5:14 - 5:19اگرقدم صحیح جگہ ہے تو جشن منائیے کیونکہ
کچھ لوگ جشن منانے کا بہت انتظار کرتے ہیں -
5:19 - 5:22اور اگر پھسل گئے ہیں تو
اسے اپنے لئے ایک سبق بنا لیں -
5:22 - 5:28اگر ہر قدم کسی سبق کا
یا کسی جشن کی وجہ بن جائے -
5:28 - 5:30تو آپ اس سفر سے ضرور محظوظ ہوں گے
-
5:30 - 5:32تو پانچ مشورے:
-
5:32 - 5:34راتوں رات کامیابی پر یقین رکھنا
-
5:34 - 5:37یقین کرنا کہ آپ کے سوالوں کے جواب
کسی اور کے پاس ہیں -
5:37 - 5:40اس بات کا یقین کرکے ٹھہرجانا
کہ اب ترقی یقینی ہے -
5:40 - 5:42یقین کرنا کہ غلطی آپ کی نہیں
کسی اور کی ہے اور یہ یقین کرنا کہ -
5:42 - 5:46مقاصد بذات خود اہم ہیں
یقین کیجئے اگرآپ ایسا کریں گے تو -
5:46 - 5:49آپ اپنے خوابوں کو
خود اپنے ہاتھوں سے قتل کردیں گے -
5:49 - 5:50( حاضرین کی ہنسی )
-
5:50 - 5:51( تالیاں )
-
5:51 - 5:53شکریہ
- Title:
- اپنے خوابوں کو تباہ کرنے کے پانچ طریقے
- Speaker:
- بیل پیسے
- Description:
-
ہم سب ایک معرکۃ الآرا شے بنانا چاہتے ہیں، ایک کامیاب ادارہ شروع کرنا چاہتے ہیں، سب سے زیادہ بکنے والی کتاب لکھنا چاہتے ہیں، اور حقیقت میں ہم میں سےصرف چند ہی ایسا کرپاتے ہیں۔ برازیلین مصنف و تاجر بیل پیسے پانچ بڑی آسانی سے یقین کی جاسکنے والی حقیقتوں سے پردہ اٹھا رہی ہیں جن کے وجہ سے آپ کے خواب سودمندی کی منزل تک نہیں پہنچ پاتے۔
- Video Language:
- English
- Team:
closed TED
- Project:
- TEDTalks
- Duration:
- 06:11
![]() |
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for 5 ways to kill your dreams | |
![]() |
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for 5 ways to kill your dreams | |
![]() |
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for 5 ways to kill your dreams | |
![]() |
Irteza Ubaid approved Urdu subtitles for 5 ways to kill your dreams | |
![]() |
Farhat Zahra accepted Urdu subtitles for 5 ways to kill your dreams | |
![]() |
Farhat Zahra edited Urdu subtitles for 5 ways to kill your dreams | |
![]() |
Farhat Zahra edited Urdu subtitles for 5 ways to kill your dreams | |
![]() |
Syed Ali Raza edited Urdu subtitles for 5 ways to kill your dreams |