اساتذہ طلباء کو صدمے سے باہر نکالنے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں
-
0:00 - 0:03ہر ایک کے پاس ایک کہانی ہے،
-
0:03 - 0:06اور وہ کہانی ابواب سے بھری ہوئی ہے
-
0:06 - 0:10جنہوں نے ہمیں وہ بنایا جو ہم آج ہیں۔
-
0:10 - 0:14اُس کہانی کے ابتدائی ابواب
-
0:14 - 0:18کبھی کبھی وہ ہوتے ہیں
جو ہماری سب سے زیادہ پہچان ہوتے ہیں۔ -
0:18 - 0:20امراضِ قابو کے مرکز نے
-
0:20 - 0:24اندازہ لگایا ہے کہ
ہماری قوم کے نصف سے زیادہ بچے -
0:24 - 0:29کم سے کم بچپن کے صدمے کی ایک
یا دو اقسام کا تجربہ کر چکے ہیں۔ -
0:29 - 0:33اس تکلیف کے دیر پا اثرات ہو سکتے ہیں۔
-
0:33 - 0:37جب مجھے مواقع ملنا
شروع ہوئے کہ میں تقاریر کر سکوں -
0:37 - 0:41اور طلباء اور اساتذہ کے لئے وکالت کر سکوں،
-
0:41 - 0:44میں نے اپنے آپ کو انوکھے مقام پر پایا
-
0:44 - 0:47کہ بچپن کے صدمے پر بات کر سکوں۔
-
0:47 - 0:50لیکن مجھے پہلے ایک فیصلہ کرنا تھا۔
-
0:50 - 0:52مجھے فیصلہ کرنا تھا کہ،
-
0:52 - 0:55کیا میں اپنی زندگی کے صرف روشن
اور چمکدار حصے بیان کرنا چاہتی تھی، -
0:55 - 0:58وہی، جو ہم لوگ سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں
-
0:58 - 1:01جس سے ہم سب کو کامل نظر آتے ہیں،
-
1:01 - 1:06یا میں خود کو غیر محفوظ بنانا چاہتی تھی
-
1:06 - 1:08اور ایک کھلی کتاب بن جاتی؟
-
1:08 - 1:11انتخاب بہت واضح ہو گیا۔
-
1:11 - 1:14ایک بچے کی زندگی میں فرق پیدا کرنے کے لئے،
-
1:14 - 1:18مجھے شفاف بننا پڑا۔
-
1:18 - 1:23تو میں نے اپنی ذاتی
کہانی سنانے کا عہد کیا۔ -
1:23 - 1:27اور یہ کہانی اُن لوگوں سے بھری پڑی ہے
جنہوں نے مجھ سے پیار کیا -
1:27 - 1:30اور میری دیکھ بھال کی اور مجھے بڑا کیا۔
-
1:30 - 1:33اور مجھے قابو پانے اور
صحت مند بنانے میں میری مدد کی۔ -
1:33 - 1:40اور اب وقت آگیا ہے کہ میں دوسروں
کو بھی ایسا ہی کرنے میں مدد کروں۔ -
1:40 - 1:43جب میں نے پہلی بار اسکول شروع کیا،
میں ہر طرح سے عام تھی۔ -
1:43 - 1:47میں اچھے خاندان سے تھی،
-
1:47 - 1:49میں ہمیشہ اچھے کپڑے پہنتی تھی،
-
1:49 - 1:51میرے چہرے پر مسکراہٹ ہوتی تھی،
-
1:51 - 1:54میں اسکول کے لئے تیار تھی۔
-
1:54 - 1:58لیکن میری زندگی معمول سے بالکل ہٹ کر تھی۔
-
1:58 - 2:04اس وقت تک، میں پہلے ہی
جنسی استحصال کا شکار بن چکی تھی۔ -
2:04 - 2:07اور یہ اب بھی جاری تھا۔
-
2:07 - 2:09میرے والدین لاعلم تھے،
-
2:09 - 2:14اور میں نے کسی اور کو نہیں بتایا تھا۔
-
2:14 - 2:20جب میں نے اسکول شروع کیا، مجھے ایسا لگا
جیسے یہ میرا محفوظ ٹھکانہ بننے والا تھا۔ -
2:20 - 2:22تو میں پُرجوش تھی۔
-
2:22 - 2:29تو میری مایوسی کا تصور کریں جب
میں نے اپنے استاد سے ملاقات کی، -
2:29 - 2:31مسٹر رینڈولف۔
-
2:31 - 2:35اب مسٹر رینڈولف میرے ساتھ
زیادتی کرنے والے نہیں تھے۔ -
2:35 - 2:38لیکن مسٹر رینڈولف مظہر تھے
-
2:38 - 2:43ان سب چیزوں کا جو مجھے زندگی میں
سب سے زیادہ خوفزدہ کرتی تھیں۔ -
2:43 - 2:47میں نے خود کو بچانے کی یہ تکنیکیں
پہلے ہی شروع کر دی تھیں -
2:47 - 2:53جہاں میں اپنے آپ کو اُن جگہوں سے ہٹا دیتی
جب میں ایک آدمی کے ساتھ تنہا ہو سکتی تھی۔ -
2:53 - 2:57اور یہاں میں تھی، بحیثیتِ طالب علم،
-
2:57 - 3:00روزانہ ایک آدمی کے ساتھ کمرہِ جماعت
میں موجود ہونے والی تھی، -
3:00 - 3:04اسکول کے ایک سال تک.
-
3:04 - 3:08میں خوفزدہ تھی؛
مجھے اُن پر اعتبار نہیں تھا۔ -
3:08 - 3:09لیکن آپ کو پتہ ہے،
-
3:09 - 3:13ہوا یہ کہ مسٹر رینڈولف میرے
سب سے بڑے وکیل نکلے. -
3:13 - 3:15لیکن شروع میں ،
-
3:15 - 3:19اوہ، میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ
جان لیں کہ میں انھیں ناپسند کرتی ہوں۔ -
3:19 - 3:21میں نا فرمان تھی؛
-
3:21 - 3:26میں وہ بچی تھی جو بے پروا تھی۔
-
3:26 - 3:30اور حقیقتاً میں نے اپنے
والدین کے لیے بھی مشکل بنا دیا تھا۔ -
3:30 - 3:32میں اسکول نہیں جانا چاہتی تھی،
-
3:32 - 3:35لہذا میں ہر صبح،
بس میں سوار ہوتے اُن سے لڑائی کرتی۔ -
3:35 - 3:37رات کو، میں سو نہیں پاتی تھی،
-
3:37 - 3:40کیونکہ میری بے چینی بہت زیادہ ہوتی تھی۔
-
3:40 - 3:44تو میں کلاس میں تھکی ہاری جا رہی تھی۔
-
3:44 - 3:48جو تھکے ہوئے بچے ہوتے ہیں
وہ خبطی بچے ہوتے ہیں ، -
3:48 - 3:50اور اُنھیں پڑھانا آسان نہیں ہوتا،
-
3:50 - 3:52یہ آپ جانتے ہیں.
-
3:52 - 3:57مسٹر رینڈولف میرے ساتھ جھنجلاہٹ والا رویہ
رکھ سکتے تھے، -
3:57 - 4:02جیسے بہت سارے اساتذہ
مجھ جیسے طلبا کے ساتھ کرتے ہیں۔ -
4:02 - 4:03لیکن وہ نہیں۔
-
4:04 - 4:07انھوں نے ہمدردی کے ساتھ مجھ سے رابطہ کیا
-
4:07 - 4:10اور لچک کے ساتھ۔
-
4:10 - 4:13میں اس کے لئے نہایت مشکور تھی۔
-
4:13 - 4:18وہ پہچان گئے کہ یہ چھ سالہ بچی
تھکی ہوئی اور روگی تھی۔ -
4:18 - 4:21اور لہذا مجھے تفریح کے لئے
باہر بھیجنے کے بجائے، -
4:21 - 4:23وہ مجھے اندر ہی رہنے دیتے
اور قیلولہ کرنے دیتے، -
4:23 - 4:27کیونکہ وہ جانتے تھے کہ
مجھے آرام کی ضرورت ہے۔ -
4:27 - 4:31لنچ کے وقت اساتذہ کی میز
پر بیٹھنے کے بجائے، -
4:31 - 4:34وہ طلباء کی میز پر آتے اور
طلباء کے ساتھ بیٹھ جاتے۔ -
4:34 - 4:40وہ مجھے اور میرے تمام ہم جماعتوں کو
بات چیت میں مشغول کرتے۔ -
4:40 - 4:42اوراب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں
اور میں جانتی ہوں -
4:42 - 4:44اس سب کا ان کا ایک مقصد تھا،
-
4:44 - 4:47وہ سن رہے تھے، وہ سوالات پوچھ رہے تھے۔
-
4:47 - 4:51انہیں یہ جاننے کی ضرورت تھی
کہ کیا ہو رہا ہے. -
4:51 - 4:54انہوں نے میرے ساتھ ایک تعلق قائم کیا۔
-
4:54 - 4:57انہوں نے میرا اعتماد حاصل کر لیا۔
-
4:57 - 4:58اور آہستہ پر یقیناً،
-
4:58 - 5:00وہ دیواریں جو میں نے
اپنے آس پاس کھڑی کی تھیں -
5:00 - 5:02انہوں نے انہیں توڑنا شروع کر دیا،
-
5:02 - 5:09اور بالآخر مجھےاحساس ہوا
وہ اچھے لوگوں میں سے ایک تھے۔ -
5:09 - 5:14میں جانتی ہوں کہ انھیں ایسا لگا
جیسے وہ کافی نہیں تھے۔ -
5:14 - 5:20کیونکہ انھوں نے میری ماں سے
بات کرنے کا قدم اٹھا لیا۔ -
5:20 - 5:22اور میری ماں کی اجازت لی
-
5:22 - 5:25کہ مجھے اسکول کے ایک مشیرِ رہنمائی
کو دکھانا شروع کریں، -
5:25 - 5:27محترمہ میک فاڈین۔
-
5:27 - 5:31میں نے محترمہ میک فاڈین کو ہفتے میں
ایک یا دو بار ملنا شروع کر دیا -
5:31 - 5:33اگلے دو سال کے لئے۔
-
5:33 - 5:36یہ ایک عمل تھا۔
-
5:36 - 5:37اس وقت کے دوران،
-
5:37 - 5:40میں نے ان کو کبھی بھی زیادتی
کے متعلق نہیں بتایا، -
5:40 - 5:42کیونکہ یہ ایک راز تھا؛
-
5:42 - 5:44مجھے بتانا نہیں چاہیے تھا۔
-
5:44 - 5:47لیکن انہوں نے نقطے ملا لیئے،
جانتی ہوں انہوں نے ایسا کر لیا، -
5:47 - 5:51کیونکہ وہ سب جو انہوں نے میرے ساتھ کیا
-
5:51 - 5:55مجھے بااختیار بنانے اور میری آواز
تلاش کرنے میں میری مدد کرنے کے لئے تھا۔ -
5:55 - 5:58انہوں نے مجھے ذہنی تصاویر
استعمال کرنے کا طریقہ سکھایا -
5:58 - 6:01تاکہ اپنے خوف سے باہر آ سکوں.
-
6:01 - 6:03انہوں نے مجھے سانس لینے کا فن سکھایا
-
6:03 - 6:05اضطراب کے ان دوروں سے باہر آنے کے لئے
-
6:05 - 6:08جو مجھے اکثر پڑتے تھے۔
-
6:08 - 6:11اور وہ میرے ساتھ کردار ادا کرتیں۔
-
6:11 - 6:12اور اس بات کو یقینی بنایا
-
6:12 - 6:16کہ میں ایسے حالات میں
اپنے لئے کھڑی ہو سکوں۔ -
6:16 - 6:19اور وہ دن آ گیا
-
6:19 - 6:21جہاں میں کمرے میں اپنے
ساتھ زیادتی کرنے والے -
6:21 - 6:24اور ایک اور بالغ کے ساتھ تھی۔
-
6:24 - 6:27اور میں نے اپنا سچ بتا دیا۔
-
6:27 - 6:31میں نے زیادتی کے بارے میں بتا دیا۔
-
6:31 - 6:35فوراً ہی، میرے ساتھ زیادتی کرنے والا
انکار کرنے لگا، -
6:35 - 6:38اور جس شخص کو میں نے بتایا تھا،
-
6:38 - 6:41وہ اس ہولناک انکشاف سے
نمٹنے کے لئے تیار نہیں تھے -
6:41 - 6:44جو میں نے ان پر ابھی کیا تھا۔
-
6:44 - 6:47زیادتی کرنے والے پر یقین کرنا آسان تھا
-
6:47 - 6:50بجائے ایک بچے کے.
-
6:50 - 6:55تو مجھ سے دوبارہ کبھی بھی
اس بارے میں بات نہ کرنے کا کہا گیا۔ -
6:55 - 7:01مجھے، پھر سے، ایسا محسوس کروایا
گیا جیسے میں نے کچھ غلط کیا ہے۔ -
7:01 - 7:04یہ تباہ کن تھا۔
-
7:04 - 7:07لیکن کیا آپ جانتے ہیں،
-
7:07 - 7:08اس دن سے کچھ اچھا نکلا۔
-
7:08 - 7:13میرے ساتھ زیادتی کرنے والا جان گیا
کہ میں اب خاموش نہیں رہنے والی تھی۔ -
7:13 - 7:15طاقت منتقل ہو گئی۔
-
7:15 - 7:19اور بدسلوکی رک گئی۔
-
7:19 - 7:25(تالیاں)
-
7:26 - 7:28لیکن شرم
-
7:28 - 7:31اور اس کے دوبارہ ہونے کا خوف
-
7:31 - 7:33ساتھ رہا۔
-
7:33 - 7:35اور وہ میرے ساتھ ہی رہا
-
7:35 - 7:39بہت سے، آنے والے کئی سالوں کے لئے۔
-
7:39 - 7:43مسٹر رینڈولف اور محترمہ میک فاڈین،
-
7:43 - 7:48انہوں نے مجھے اپنی آواز
تلاش کرنے میں مدد دی۔ -
7:48 - 7:52انہوں نے روشنی تلاش کرنے میں میری مدد کی۔
-
7:52 - 7:55لیکن کیا آپ جانتے ہیں،
-
7:55 - 7:58بہت سارے بچے ہیں جو میرے جتنے
خوش قسمت نہیں ہیں۔ -
7:58 - 8:01اور وہ آپ کے پاس کمرہ جماعت میں ہیں۔
-
8:01 - 8:05میرا آج آپ سے بات کرنا اس لئے بہت اہم ہے،
-
8:05 - 8:07تاکہ آپ واقف ہوں
-
8:07 - 8:11اور آپ سوالات پوچھیں جن کے
پوچھنے کی ضرورت ہے -
8:11 - 8:14اور ان طلباء پر توجہ دیں،
-
8:14 - 8:19تاکہ راہ تلاش کرنے میں
آپ بھی ان کی مدد کر سکیں۔ -
8:19 - 8:22بطور کنڈرگارڈن استاد،
-
8:22 - 8:24میں اپنے سال کا آغاز کرتی ہوں
-
8:24 - 8:28جہاں میرے بچے سوانح حیات کے ڈبے بناتے ہیں۔
-
8:28 - 8:31یہ میرے دو شاگرد ہیں۔
-
8:31 - 8:33اور میں ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں
-
8:33 - 8:36کہ ان ڈبوں کو ان چیزوں سے پُر کریں جو
مجھے ان کے بارے میں آگہی دیتی ہیں -
8:36 - 8:38اور ان کی زندگی کے متعلق،
-
8:38 - 8:40وہی، کہ آپ کے لئے کیا اہم ہے؟
-
8:40 - 8:42وہ انہیں سجاتے ہیں،
-
8:42 - 8:44میرا مطلب ہے، وہ واقعی وقت لیتے ہیں،
-
8:44 - 8:49وہ انھیں اپنے اہل خانہ اور پالتو جانوروں
کی تصاویر سے بھرتے ہیں، -
8:49 - 8:53اور پھر میں انہیں اپنے اور کلاس کے
سامنے پیش کرنے دیتی ہوں۔ -
8:53 - 8:57اور اس دوران،
میں ایک غور سے سننے والی ہوتی ہوں۔ -
8:57 - 9:00کیونکہ جو کچھ وہ کہتے ہیں،
-
9:00 - 9:03جو چہرے کے تاثرات وہ مجھے دیتے ہیں،
-
9:03 - 9:07جو باتیں وہ نہیں کہتے
-
9:07 - 9:09وہ میرے لئے سرخ جھنڈے بن سکتے ہیں
-
9:09 - 9:13اور مجھے ان کی ضروریات
پتہ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ -
9:13 - 9:16انہیں کیا چیز جذبہ دیتی ہے
-
9:16 - 9:20شاید وہ رویے اپنانے کا جو وہ مجھے کلاس میں
دکھا رہے ہیں۔ -
9:20 - 9:23میں کیسے ایک بہتر استاد بن سکتی ہوں
-
9:23 - 9:25ان کی پکارسن کر؟
-
9:25 - 9:29میں اُن کے ساتھ فروغِ تعلقات کے لیے
وقت نکالتی ہوں، -
9:29 - 9:31ویسا جیسا مسٹر رینڈولف نے
میرے ساتھ کیا تھا۔ -
9:31 - 9:34میں ان کے ساتھ دوپہر کے کھانے کی میز پر
بیٹھتی ہوں، -
9:34 - 9:36وقفوں میں ان سے گفتگو کرتی ہوں،
-
9:36 - 9:39ہفتے کے اختتام پر
ان کے کھیلوں میں جاتی ہوں، -
9:39 - 9:41ان کے رقص کی مشق میں جاتی ہوں۔
-
9:41 - 9:43میں ان کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہوں۔
-
9:43 - 9:47کیونکہ کسی طالب علم کو جاننے کے لئے،
-
9:47 - 9:50آپ کو اپنے آپ کو ان کی
زندگیوں میں شامل کرنا ہے. -
9:50 - 9:53میں جانتی ہوں آپ میں سے
بعض مڈل اسکول اساتذہ -
9:53 - 9:56اور ہائی اسکول اساتذہ ہیں،
-
9:56 - 9:58اور شاید آپ سوچ رہے ہوں کہ وہ بچے
-
9:58 - 10:01ایک طرح سے پہلے ہی سے
تیار ہیں، یعنی، -
10:01 - 10:05وہ اس وقت خود کار چلتے ہیں۔
-
10:05 - 10:07لیکن دھوکہ نہ کھا جائیے گا۔
-
10:07 - 10:09خصوصاً جو آپکےنزدیک پراعتماد بچے ہیں،
-
10:09 - 10:13کیونکہ انہی کو آپ کی سب سے
زیادہ ضرورت پڑ سکتی ہے۔ -
10:13 - 10:16اگر آپ میری سالانہ کتاب کو دیکھیں تو،
-
10:16 - 10:18آپ کو میں ہر صفحے پر نظر آؤں گی،
-
10:18 - 10:21کیونکہ میں ہر چیز میں شامل تھی۔
-
10:21 - 10:24یہاں تک کہ میں نے اسکول بس بھی چلائی۔
-
10:24 - 10:26(قہقہ)
-
10:26 - 10:27تو میں وہ بچی تھی
-
10:27 - 10:30جو اساتذہ کے نزدیک حد سے زیادہ
حاصل کرتی ہے، -
10:30 - 10:32ہر دلعزیز شخصیت،
-
10:32 - 10:35جو ہر لحاظ سے پر اعتماد ہے۔
-
10:35 - 10:37لیکن لوگو، میں کھوئی ہوئی تھی۔
-
10:37 - 10:39میں کھوئی ہوئی تھی،
-
10:39 - 10:42اورمیں چاہتی تھی کوئی پوچھے،
-
10:42 - 10:45"لیزا، تم یہاں ہر وقت کیوں رہتی ہو،
-
10:45 - 10:49تم خود کو ان سب چیزوں میں
کیوں پھینک رہی ہو؟" -
10:49 - 10:51کیا انہیں کبھی تعجب ہوا ،
-
10:51 - 10:53کیا میں کسی سے بھاگ رہی تھی،
-
10:53 - 10:56کیا میں کسی چیز سے بھاگ رہی تھی؟
-
10:56 - 10:59میں کیوں نہیں رہنا چاہتی تھی
اپنی برادری میں -
10:59 - 11:02یا اپنے گھر میں؟
-
11:02 - 11:06میں ہر وقت اسکول میں کیوں رہتی تھی؟
-
11:06 - 11:09کسی نے کبھی نہیں پوچھا۔
-
11:09 - 11:11اب مجھے غلط مت سمجھیٔے گا،
-
11:11 - 11:13آپکے اسکولوں کے تمام
حد سے زیادہ کامیاب -
11:13 - 11:17زیادتی یا صدمے کے متاثرین نہیں ہیں۔
-
11:17 - 11:21لیکن میں صرف چاہتی ہوں کہ آپ
متجسس ہونے کا وقت نکالیں. -
11:21 - 11:24ان سے پوچھیں کیوں؟
-
11:24 - 11:28آپ کو پتہ چل سکتا ہے کہ
اسکے پیچھے کوئی وجہ ہے۔ -
11:28 - 11:33ہو سکتا ہے کہ آپ کی وجہ سے
وہ آگے بڑھ سکیں -
11:33 - 11:37اپنی کہانی کے ساتھ۔.
-
11:37 - 11:40احتیاط کریں کہ خود سے فرض نہ کریں
-
11:40 - 11:43کہ آپ ان کی کہانی کا اختتام
پہلے ہی سے جانتے ہیں۔ -
11:43 - 11:46جہاں ایک متوسط وقف ہونا چاہیئے
وہاں ایک نکتہ نہ لگائیں۔ -
11:46 - 11:48اس کہانی کو جاری رکھیں
-
11:48 - 11:52اور ان کی یہ جاننے میں مدد کریں
اگر کچھ برا ہوا ہے تب بھی، -
11:52 - 11:57ان کی زندگی جینے کے لائق ہے۔
-
11:57 - 12:00ان کی کہانی بتانے کے قابل ہے۔
-
12:00 - 12:04اب ایسا کرنے کے لیئے،
-
12:04 - 12:09مجھے لگتا ہے کہ بطور معلم ہمیں اپنی
ذاتی کہانیوں کو گلے لگانا ہے۔ -
12:09 - 12:12آپ میں سے بہت سے لوگ وہاں بیٹھے
-
12:12 - 12:14اور سوچ رہے ہوں گے، "ہاں۔
-
12:14 - 12:17یہ میرے ساتھ ہوا تھا۔
-
12:17 - 12:20لیکن میں بتانے کے لیے تیار نہیں ہوں۔ "
-
12:20 - 12:23اور یہ ٹھیک ہے۔
-
12:23 - 12:25وقت آئے گا
-
12:25 - 12:28جب آپ اسے اپنی روح کے اندر محسوس کریں گے
-
12:28 - 12:32کہ اپنے دردِ ماضی کو موڑنے کا وقت آ گیا ہے
-
12:32 - 12:34مستقبل کے مقصد میں.
-
12:34 - 12:37یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔
-
12:37 - 12:41میں بس اسکو دن بہ دن لینے
کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں. -
12:41 - 12:43کسی سے بات کریں۔
-
12:43 - 12:47آمادہ ہوں اور بس اظہار کردیں۔
-
12:47 - 12:51میری زندگی کی کہانی مکمل دائرے میں آ گئی
-
12:51 - 12:552018 کے موسم بہار میں،
-
12:55 - 12:57جہاں مجھے تقریر کرنے کے لئے
مدعو کیا گیا تھا -
12:57 - 12:59نئے اساتذہ اور معلمین کے ایک گروہ سے۔
-
12:59 - 13:02میں نے اپنی کہانی سنائی،
جیسے آج آپ کے ساتھ، -
13:02 - 13:06اور اس کے بعد ایک عورت میرے پاس آئی۔
-
13:06 - 13:11اس کی آنکھیں اشک بار تھیں
اور وہ آہستگی سے بولی،"آپ کا شکریہ۔ -
13:11 - 13:14گفتگو کرنے کا شکریہ.
-
13:14 - 13:18میں اپنے والد کو بتانے کا
انتظار نہیں کرسکتی -
13:18 - 13:22وہ سب کچھ جو میں نے آج سنا ہے۔"
-
13:22 - 13:25اس نے میرے حیرت زدہ چہرے کو دیکھا ہو گا،
-
13:25 - 13:28کیونکہ بعد میں اس نے یہ کہا،
-
13:28 - 13:30"مسٹر رینڈولف میرے والد ہیں۔"
-
13:30 - 13:33سامعین: اوہ۔
-
13:33 - 13:37لیزا گوڈ ون: "اور وہ اکثر سوچتے رہتے ہیں:
-
13:37 - 13:40کیا میری وجہ سے کوئی فرق پڑا؟
-
13:40 - 13:42آج، میں گھر جا کر ان سے کہوں گی،
-
13:42 - 13:45"آپ کی وجہ سے یقیناً فرق پڑا ہے۔"
-
13:45 - 13:48کیا تحفہ ہے۔
-
13:48 - 13:50کیا تحفہ ہے۔
-
13:50 - 13:51اور اس چیز نے مجھے ابھارا
-
13:51 - 13:54کہ میں محترمہ میک فاڈین کی بیٹی
تک بھی پہنچوں، -
13:54 - 13:56اور ان کو بھی بتاوں
-
13:56 - 14:00محترمہ میک فاڈین کا کیا اثر پڑا ہے۔
-
14:00 - 14:01اور میں چاہتی تھی کہ وہ جان جائیں
-
14:01 - 14:04کہ میں نے مزید رقم کی گزارش کی ہے
-
14:04 - 14:07رہنمائی مشیروں کے لئے،
اسکول کے سماجی کارکنوں کے لئے، -
14:08 - 14:09ماہرین نفسیات کے لئے، نرسوں کے لئے،
-
14:09 - 14:14کیونکہ وہ ذہنی و جسمانی
صحت کے لئے بہت اہم ہیں -
14:14 - 14:16ہمارے بچوں کی.
-
14:16 - 14:18میں محترمہ میک فاڈین کی مشکور ہوں۔
-
14:18 - 14:22(تالیاں)
-
14:22 - 14:25میں نے ایک بار کسی کو کہتے سنا،
-
14:25 - 14:28خود کو اندھیرے سے نکالنے کے لئے،
-
14:28 - 14:31آپ کو روشنی تلاش کرنا ہو گی۔
-
14:31 - 14:34آج، میں امید کرتی ہوں کہ
آپ اس جگہ سے جائیں -
14:34 - 14:38اور آپ روشنی بننے کے مواقع تلاش کریں۔
-
14:38 - 14:40نہ صرف طلبا کے لئے
-
14:40 - 14:43بلکہ بڑوں کے لئے جو آپ کے کمرہ جماعت میں،
-
14:43 - 14:47آپ کے اسکولوں میں، آپ کی برادریوں میں ہیں۔
-
14:47 - 14:50آپ کے پاس تحفہ ہے
-
14:50 - 14:53کہ کسی کی مدد کرسکیں اس پار لگانے میں
-
14:53 - 14:56ان کے صدمے کے دوران
-
14:56 - 15:00اور ان کی کہانی کو قابل بیان بنانے میں۔
-
15:00 - 15:01شکریہ.
-
15:01 - 15:08(تالیاں)
- Title:
- اساتذہ طلباء کو صدمے سے باہر نکالنے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں
- Speaker:
- لیزا گوڈ ون
- Description:
-
مُعلّمہ لیزا گوڈ ون کہتی ہیں کہ "ایک بچے کی زندگی میں فرق پیدا کرنے کے لئے ... میں نے اپنی ذاتی کہانی سنانے کا عہد کیا تھا۔" اس ولولہ انگیز گفتگو میں، وہ اساتذہ اور اسکول کی مشیر کی پرسکون، مستقل حمایت کے ساتھ اپنے بچپن کے صدمے پر قابو پانے کے تجربے کو بیان کرتی ہیں- اور دکھاتی ہیں کہ مُعلّمِین کیسے اپنی کہانیاں بانٹ کر طلباء اور خاندانوں کو مشکلات سے باہر لانے میں مدد کرسکتے ہیں۔
- Video Language:
- English
- Team:
closed TED
- Project:
- TEDTalks
- Duration:
- 15:20
![]() |
Umar Anjum approved Urdu subtitles for How teachers can help students navigate trauma | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for How teachers can help students navigate trauma | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for How teachers can help students navigate trauma | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for How teachers can help students navigate trauma | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for How teachers can help students navigate trauma | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for How teachers can help students navigate trauma | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for How teachers can help students navigate trauma | |
![]() |
Umar Anjum edited Urdu subtitles for How teachers can help students navigate trauma |