-
اب ہم اِف سٹیٹمنٹس کے بارے میں سیکھنے لگے ہیں۔
اِف سٹیٹمنٹس پروگرام کرنا سیکھنے کا ایک بنیادی
-
حصہ ہیں۔ وہ کمپیوٹر کی فیصلے کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
میرے فون سمیت، تمام کمپیوٹرز اِف سٹیٹمنٹس استعمال
-
کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب میں اپنے فون کو
غیر مقفل کرتی ہوں، تو یہ ایک کوڈ کو چلاتا ہے جو کہتا ہے کہ اگر میں
-
درست طریقے سے پاس ورڈ داخل کرتی ہوں تو فون غیر مقفل ہو جائے گا۔
بصورت دیگر، یہ ایک غلطی کا پیغام دکھائے گا۔
-
آپ اپنے کوڈ میں اِف سٹیٹمنٹس استعمال کر سکتے ہیں
تاکہ آپ اسٹیو اور ایلس سے اس پر ردعمل کرا سکیں جو وہ دنیا میں
-
دیکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر ان کے سامنے کوئی
چٹان ہے، تو وہ بائیں مڑ سکتے ہیں۔ یا اگر ان کا درخت سے تصادم ہونے
-
لگتا ہے تو دائیں جانب موڑ سکتے ہیں۔ اس معاملے میں،
ہم لاوا میں نہیں گرنا چاہتے ہیں۔
-
لاوا کے لئے منصوبہ بنانا آسان ہے۔ ہم اسے اسکرین پر تو
دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن پتھر کے نیچے کے لاوا کے بارے میں
-
کیا جو ہم نہیں دیکھ سکتے ہیں۔
ہماری پتھر کی کھدائی کے بعد، آگے بڑھنے سے
-
پہلے ہمیں یہ جانچنے کی ضرورت ہوگی کہ کیا اس جگہ پر کوئی لاوا
تو نہیں ہے۔ اگر وہاں لاوا موجود ہے، تو ہم آگے
-
بڑھنے سے پہلے اپنے کردار کے سامنے ایک پتھر
رکھنا چاہیں گے۔ اس طرح سے ہم محفوظ طریقے سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
-
مزید کان کنی کے لئے وقت ہوگیا ہے! اور دھیان سے
چلنے کے لئے اِف سٹیٹمنٹس کو استعمال کرنا یاد رکھیں۔