< Return to Video

Poem Art - Introduction

  • 0:01 - 0:04
    میرا نام کائیا ہے، اور میں شاعرہ
    اور کمپیوٹر سائنس کی طالب علم ہوں۔
  • 0:06 - 0:09
    میں نے کوڈنگ سے بہت کچھ سیکھا ہے
    جس نے مجھے ایک بہتر شاعرہ بنایا ہے اور
  • 0:09 - 0:13
    میری شاعری سے متعلق بہت سی چیزوں نے
    مجھے کوڈنگ میں بہتر بنایا ہے۔
  • 0:13 - 0:17
    صرف اس لیے کہ آپ کو دراصل ان لفظوں
    کے بارے میں سوچنا ہو گا جن کا آپ انتخاب کرتے ہیں
  • 0:17 - 0:20
    اور یہ بھی کہ آپ کیا تخلیق کرنے لگے ہیں
    جب یہ سب ایک جگہ یکجا ہو جاتا ہے
  • 0:22 - 0:24
    اگلے گھنٹے میں،
    آپ ایک اینیمیٹڈ نظم تخلیق کر کے
  • 0:24 - 0:28
    کمپیوٹر سائنس اور شاعری کے
    بارے میں سیکھنے والے ہیں۔
  • 0:28 - 0:31
    لب لباب یہ کہ،
    شاعری لفظوں سے فن بنا رہی ہے۔
  • 0:32 - 0:34
    میں اپنے من کے اظہار کے لیے شاعری بناتی ہوں۔
  • 0:34 - 0:38
    جب میں فن کی طرح اپنے منفرد انداز
    اور تال کو استعمال میں لاتے ہوئے لکھتی ہوں
  • 0:38 - 0:42
    تو میں پڑھنے والوں کے تخیل اور
    جذبات کو ابھارنے کی کوشش کرتی ہوں۔
  • 0:43 - 0:45
    نظموں کی کئی مختلف انداز سے
    تشریح کی جا سکتی ہے۔
  • 0:46 - 0:49
    کسی ایک ہی نظم کے مختلف لوگوں کے نزدیک
    بہت مختلف معنی ہو سکتے ہیں۔
  • 0:50 - 0:51
    اور ہر نظم کی ایک اپنی مزاجی کیفیت ہوتی ہے۔
  • 0:52 - 0:55
    آپ کو کسی نظم سے کیا احساس ملتا ہے؟
  • 0:55 - 0:59
    بعض اوقات لوگ مخصوص رنگوں اور شبیہوں کو
    مختلف مزاج کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں۔
  • 1:00 - 1:03
    مثال کے طور پر،
    پیلا رنگ مجھے خوشگوار احساس دیتا ہے۔
  • 1:04 - 1:07
    اور جب میں خوف جیسی کیفیت مزاج سے متعلق
    سوچتی ہوں، تو میں اپنے دماغ میں
  • 1:07 - 1:10
    بعض اوقات ایک تاریک اور طوفانی رات
    اور اس سرگرمی کی تصویر کشی کرتی ہوں۔
  • 1:10 - 1:13
    آپ کو نظم کے موڈ کو واضح کرنے
    اور اینیمیٹ کرنے کا ایک موقع حاصل ہو گا
  • 1:13 - 1:16
    جو اس بنیاد پر یہ آپ کو
    کیسا احساس دیتا ہے۔
  • 1:17 - 1:19
    آئیں ایک نگاہ ڈالیں کہ کوڈ کا
    استعمال کرتے ہوئے آپ یہ کیسے کریں گے۔
  • 1:21 - 1:23
    آپ دیکھیں گے کہ آپ کی اسکرین تین مرکزی
  • 1:23 - 1:26
    حصوں میں منقسم ہو جاتی ہے
  • 1:26 - 1:28
    بائیں جانب پلے اسپیس ہے۔
  • 1:28 - 1:30
    اسی جگہ پر آپ کی اینیمیٹڈ نظم
    ظاہر ہو گی۔
  • 1:31 - 1:33
    ہر نظم کا ایک عنوان اور ایک مصنف ہوتا ہے۔
  • 1:35 - 1:38
    یہ درمیان والی جگہ ٹول باکس ہے،
    اس جگہ میں کوڈ کے بلاکس
  • 1:38 - 1:41
    دستیاب نہیں ہوں گے
    جب آپ سبق سے ہو کر گزریں گے۔
  • 1:43 - 1:45
    دائیں جانب والی جگہ ورک اسپیس ہے۔
  • 1:46 - 1:49
    آپ اپنا پروگرام تعمیر کرنے کے لیے بلاکس کو
    ٹول باکس سے گھسیٹ کر لا کر
  • 1:49 - 1:51
    ورک اسپیس میں چھوڑ سکتے ہیں۔
  • 1:53 - 1:54
    ہر ایک لیول کے لیے ہدایات
  • 1:54 - 1:56
    یہاں اسکرین کے
    بالائی حصے میں ہوں گی۔
  • 1:57 - 1:58
    اگر آپ اشارہ چاہتے ہیں۔
  • 1:58 - 2:00
    لائٹ بلب پر کلک کریں۔
  • 2:02 - 2:04
    پہلے، اپنی پسند کی نظم کا انتخاب کریں۔
  • 2:05 - 2:08
    ہر طرح کی نظمیں موجود ہیں اور
    آپ ہر لیول پر ایک نئی نظم کو منتخب کر سکتے ہیں۔
  • 2:09 - 2:12
    آگے،
    آپ اپنی نظم کو اینیمیٹ کرنے کے لیے
  • 2:12 - 2:14
    بلاکس کو ٹول باکس سے گھسیٹ کر
    اپنی ورک اسپیس پر لے آئیں گے۔
  • 2:15 - 2:16
    آپ کوئی بھی ایسا پس منظر، رنگ
  • 2:16 - 2:19
    یا اثر کا انتخاب کر سکتے ہیں
    جو آپ کی نظم کے مزاج سے ہم آہنگ ہو۔
  • 2:19 - 2:22
    پھر اپنی نظم کو کارروائی میں دیکھنے کے لیے رن پر
    کلک کریں۔
  • 2:25 - 2:28
    ہم مختلف نظموں کو پڑھنے کے لیے
    کچھ وقت دیں گے اور ایک ایسی نظم تلاش کریں گے
  • 2:28 - 2:33
    جو آپ میں جذبات کو ابھارتی ہو،
    سوچیں کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں
  • 2:33 - 2:35
    اور کہ آپ اس احساس کو کیسے لفظوں میں
    بیان کر سکتے ہیں۔
  • 2:35 - 2:37
    تصویر کشی اور کوڈنگ کے ذریعے سے۔
Title:
Poem Art - Introduction
Description:

more » « less
Video Language:
English
Team:
Code.org
Project:
Hour of Code
Duration:
02:45
TranslateByHumans edited Urdu subtitles for Poem Art - Introduction

Urdu subtitles

Revisions