-
انٹرنیٹ: HTTP اور HTML
-
میں جیسمین ہوں اور میں XBOX ون
انجینئرنگ ٹیم میں ایک پروگرام مینیجر ہوں
-
۔ ہماری سب سے بڑی فیچر کو ایکس باکس
لائیو کہا جاتا ہے۔ یہ ایک آن لائن سروس ہے جو دنیا بھر کے
-
گیمزر کو مربوط کرتی ہے، اور ایسا ہونے کے لئے
ہم انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ یہ
-
کوئی آسان کام نہیں ہے اور پسِ پردہ
بہت ساری چیزیں ہو رہی ہوتی ہیں۔ انٹرنیٹ
-
مکمل طور پر تبدیل ہو رہا ہے جس طرح لوگ تعامل کرتے
اور مربوط ہوتے ہیں۔ لیکن یہ کیسے کام کرتا ہے؟ پوری دنیا میں
-
کمپیوٹر ایک دوسرے کے ساتھ دراصل کیسے
مواصلت کرتے ہیں؟ آئیں ویب براؤزنگ کو دیکھتے ہیں۔
-
پہلے، تو آپ ایک ویب براؤزر کھولیں۔ یہ وہ ایپ ہے جسے آپ ویب صفحات تک
رسائی حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد، آپ
-
ویب ایڈریس، یا یو آر ایل میں ٹائپ کرتے ہیں،
جس سے مراد اس ویب سائٹ کا یونیفارم ریسورس لوکیٹر ہے جس کا آپ
-
دورہ کرنا چاہتے ہیں جیسے tumblr.com۔ ہیلو، میں Tumblr کا بانی،
ڈیوڈ کارپ ہوں اور آج ہم یہاں یہ بات چیت کرنے کے لئے ہیں
-
کہ جن ویب براؤزرز کو ہم روزانہ استعمال کرتے ہیں
وہ دراصل کیسے کام کرتی ہیں۔ تو آپ نے شاید غور کیا ہوگا
-
کہ جب آپ اپنے ویب براؤزر میں ایک پتہ ٹائپ کرتے ہیں
اور پھر انٹر دباتے ہیں تو اصل میں
-
کیا ہوتا ہے۔ اور یہ واقعی اتنا ہی حیرت انگیز ہے
جتنا آپ اس کا تصور کرسکتے ہیں۔ لہذا اسی لمحے میں آپ کا کمپیوٹر
-
دوسرے کمپیوٹر سے بات کرنا شروع کر دیتا ہے،
جسے سرور کہا جاتا ہے، جو عام طور پر
-
ہزاروں میل دور ہوتا ہے۔ اور ملی سیکنڈز میں آپ کا کمپیوٹر اس
سرور سے کسی ویب سائٹ کا پوچھتا ہے، اور وہ سرور
-
آپ کے کمپیوٹر سے HTTP کہلوانی والی زبان میں بات چیت کرنا
شروع کر دیتا ہے۔ HTTP کا مطلب ہائپر ٹیکسٹ
-
ٹرانسفر پروٹوکول ہے۔ آپ اسے ایک طرح کی ایک زبان کے
طور پر سوچ سکتے ہیں جسے ایک کمپیوٹر دوسرے کمپیوٹر سے کسی دستاویز کا
-
پوچھنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ اور
یہ واقعی میں ایک بالکل سیدھا سادھا عمل ہے۔
-
اگر آپ کو انٹرنیٹ پر اپنے کمپیوٹر اور ویب سرور کے مابین
گفتگو میں مزاحم ہونا تھا، تو یہ بنیادی طور پر
-
ایک ایسی چیز سے مل کر بنا ہوتا ہے
جسے "GET" درخواستیں کہا جاتا ہے۔ وہ واقعی میں بہت سادہ ہوتے ہیں لفظ
-
GET اور پھر اس دستاویز کا نام جس کی
آپ درخواست کر رہے ہیں۔ لہذا اگر آپ ٹمبلر میں لاگ ان کرتے ہیں
-
اور ہمارے لاگ ان پیج لوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،
وہ تمام جو آپ کر رہے ہیں وہ ٹمبلر کے سرور کو ایک GET درخواست بھیجنا ہے جس
-
میں GET /لاگ ان کا کہا جاتا ہے۔ اور یہ ٹمبلر کے سرور کو بتاتا ہے
کہ آپ ٹمبلر لاگ ان صفحہ کے لئے تمام
-
HTML کوڈ چاہتے ہیں۔ لہذا HTML سے مراد ہائپر ٹیکسٹ مارک اپ زبان
ہے اور آپ اس کے بارے میں ایک ایسی زبان کے طور پر
-
سوچ سکتے ہیں جسے آپ کسی ویب براؤزر کو یہ بتانے کے لئے
استعمال کرتے ہیں کہ پیج کو کس طرح دکھانا ہے۔ اگر
-
آپ ویکیپیڈیا جیسی کسی چیز کے بارے میں سوچتے ہیں،
جو دراصل فقط ایک بہت ہی آسان دستاویز ہے
-
اور HTML ایسی زبان ہے جسے آپ اس عنوان کو
بڑا اور بولڈ بنانے کے لئے، فونٹ کو صحیح فونٹ بنانے کے لئے،
-
کچھ متن کو کچھ دوسرے صفحات سے مربوط کرنے کے لئے،
کچھ متن کو بولڈ بنانے، کچھ متن کو اٹیلک بنانے کے لئے،
-
صفحے کے بیچ میں ایک شبیہہ رکھنے کے لئے، شبیہہ کو
دائیں سیدھ میں لانے، شبیہہ کو بائیں سیدھ میں لانے کے لئے
-
استعمال کرتے ہیں۔ کسی ویب صفحے کے متن کو
براہ راست HTML میں شامل کیا جاتا ہے، لیکن دوسرے حصے جیسے
-
امیجز یا ویڈیوز اپنے URL کے ساتھ الگ فائلیں ہیں
جن سے درخواست کرنے کی ضرورت
-
ہوتی ہے۔ براؤزر ان میں سے ہر ایک کے لئے
الگ الگ HTTP درخواستیں بھیجتا ہے اور
-
ان کے آتے ہی انہیں دکھاتا ہے۔ اگر کسی ویب صفحے میں بہت سی
مختلف تصاویر ہیں، تو ان میں سے ہر
-
ایک علیحدہ HTTP درخواست بناتی ہے اور صفحہ سست لوڈ ہوتا ہے۔
اب بعض اوقات جب آپ ویب کو براؤز کرتے ہیں،
-
تو آپ صرف GET درخواستوں کے ساتھ صفحات کی درخواست نہیں کر رہے ہوتے ہیں۔
بعض اوقات آپ معلومات بھیجتے ہیں جیسے جب آپ فارم پُر
-
کرتے ہیں یا کوئی استفسار ٹائپ کرتے ہیں۔ آپ کا براؤزر
اس معلومات کو HTTP POST درخواست استعمال کرنے والے
-
ویب سرور کو سادہ متن میں بھیجتا ہے۔
آئیں کہتے ہیں کہ آپ ٹمبلر میں لاگ ان کریں۔ ٹھیک سب سے پہلے آپ ایک POST درخواست کرتے ہیں،
-
وہ ٹمبلر کے لاگ ان
صفحہ پر ایک POST ہے جس میں کچھ ڈیٹا
-
منسلک شدہ ہے۔ اس میں آپ کا ای میل پتہ ہے،
اس میں آپ کا پاس ورڈ ہے۔ یہ ٹمبلر کے سرور
-
پر جاتا ہے۔ ٹمبلر کا سرور پتہ لگاتا ہے کہ
یہ ٹھیک ہے، آپ ڈیوڈ ہیں۔ یہ ایک ویب صفحہ
-
آپ کے براؤزر کو واپس بھیجتا ہے جو کہتا ہے، کامیاب ہوا! بطور
ڈیوڈ لاگ ان کیا۔ لیکن اس ویب صفجہ کے ساتھ، یہ تھوڑا
-
سا پوشیدہ کوکی ڈیٹا بھی منسلک کرتا ہے جسے
آپ کا براؤزر دیکھتا اور محفوظ کرنا جانتا ہے۔
-
اور یہ واقعی میں اہم ہے کیوں کہ واقعی میں
یہ واحد راستہ ہے جس سے ویب سائٹ یہ یاد رکھتی ہے کہ
-
آپ کون ہیں۔ یہ تمام کوکی ڈیٹا واقعی میں، ٹمبلر
کیلئے ایک شناختی کارڈ ہے۔ یہ ایک ایسا نمبر ہے جو آپ کو ڈیوڈ
-
کے طور پر شناخت کرتا ہے۔ اور آپ کا ویب براؤزر اس نمبر کو تھام
کر رکھتا ہے اور اگلی بار جب آپ ٹمبلر کو ریفریش کرتے ہیں،
-
اگلی بار جب آپ Tumblr.com پر جاتے ہیں،
تو آپ کے ویب براؤزر خودبخود اس شناختی نمبر کو
-
اس درخواست کے ساتھ منسلک کرنے کا پتہ ہوتا ہے جو درخواست یہ
ٹمبلر کے سرورز میں بھیجتا ہے۔ لہذا اب
-
ٹمبلر کے سرور آپ کے براؤزر سے آنے والی درخواست کو دیکھتے ہیں،
شناخت نمبر دیکھتے ہیں اور جانتے ہیں یہ "ٹھیک ہے،
-
یہ ڈیوڈ کی طرف سے درخواست ہے۔"
اب، انٹرنیٹ مکمل طور پر کھلا ہے۔ اس کے تمام
-
روابط کا اشتراک کیا جاتا ہے اور معلومات کو
سادہ متن میں بھیجا جاتا ہے۔ اس سے ہیکرز کے لئے کسی بھی ایسی ذاتی
-
معلومات جو آپ انٹرنیٹ پر بھیجتے ہیں
کو ہتھیا لینا ممکن ہو جاتا ہے۔ لیکن محفوظ ویب سائٹیں
-
اس کی اس طرح سے روک تھام کرتی ہیں کہ وہ آپ کے
ویب براؤزر کو سیکیور ساکٹس لیئر اور اس کے جانشین ٹرانسپورٹ
-
لیئر سیکیورٹی نامی اک چیز کا استعمال کرتے ہوئے
ایک محفوظ چینل پر بات چیت کرنے کا کہتی ہیں۔
-
آپ SSL اور TLS کو اپنی مواصلتوں کے اردگرد
لپٹی سیکیورٹی کی ایک پرت کے طور پر سوچ سکتے ہیں
-
تاکہ انہیں ہتھیا لینے اور چھیڑ چھاڑ سے بچایا جا سکے۔
جب HTTPS سے آگے، آپ کے براؤزر کی پتہ بار میں ابھرتا ہوا
-
ایک چھوٹا تالا دیکھتے تو SSL اور
TLS فعال ہو جاتے ہیں۔ HTTPS پروٹوکولز یقینی بناتے ہیں
-
کہ آپ کی HTTP درخواستیں محفوظ و
مامون ہیں۔ جب کوئی ویب سائٹ آپ کے براؤزر کو
-
کسی محفوظ کنیکشن میں مشغول ہونے کا کہتی ہے،
تو یہ پہلے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ فراہم کرتی ہے۔ جو باضابطہ شناختی کارڈ کی طرح
-
ہوتا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ یہ وہی ویب سائٹ ہے
جس کا یہ دعویٰ کر رہی ہے۔ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس،
-
سرٹیفکیٹ حکام کی طرف سے شائع کیے جاتے ہیں،
جو قابل اعتماد ادارے ہیں جو ویب سائٹوں کی شناخت کی
-
تصدیق کرتے ہیں اور ان کے لئے
سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے کوئی حکومت شناختی
-
کارڈ یا پاسپورٹس جاری کر سکتی ہے۔ اب اگر کوئی ویب سائٹ مناسب طریقے سے
جاری کردہ ڈیجیٹل سند کے بغیر محفوظ کنکشن شروع کرنے
-
کی کوشش کرتی ہے، تو آپ کا براؤزر آپ کو انتباہ
دے گا۔ یہی ویب براؤزنگ کا بنیادی علم ہے!
-
انٹرنیٹ کا وہ حصہ ہے جسے ہم ہر روز دیکھتے ہیں۔
خلاصہ یہ کہ، HTTP اور DNS HTML، میڈیا فائلوں، یا ویب پر
-
کچھ بھی بھیجنے اور وصول کرنے کو منظم کرتے
ہیں۔ پس پردہ اسے جو چیز ممکن بناتی ہے وہ
-
TCP/I اور روٹر نیٹ ورکس ہیں جو تقسیم ہوتے ہیں
اور چھوٹے چھوٹے پیکٹوں میں معلومات منتقل کرتے
-
ہیں۔ وہ پیکٹس خود میں بائنری، 1 اور 0 کے
تسلسل سے بنے ہوتے ہیں جو مادی طور پر
-
برقی تاروں، فائبر آپٹک تاروں اور وائرلیس
نیٹ ورک کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔
-
خوش قسمتی سے، جب آپ یہ سیکھ لیں کہ انٹرنیٹ کی ایک پرت
کیسے کام کرتی ہے، تو آپ تمام تفصیلات کو یاد رکھے بغیر
-
اس پر بھروسہ کرسکتے ہیں۔ اور ہم
اعتماد کر سکتے ہیں کہ وہ تمام پرتیں مطلوبہ پیمانے پر
-
اور اعتماد کے ساتھ معلومات کو کامیابی سے فراہم کرنے کے لئے
کام کریں گی۔