< Return to Video

سست رو دماغ کی اندرونی کہانی

  • 0:01 - 0:02
    کالج میں ،
  • 0:03 - 0:05
    میرا بنیادی مضمون گورنمنٹ تھا ،
  • 0:05 - 0:07
    جس کا مطلب تھا کہ مجھے
    بیشمار دستاویزات لکھنی تھیں
  • 0:07 - 0:09
    اب ایک عام آدمی جب کوئی چیز لکھتا ہے،
  • 0:09 - 0:12
    تو اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہو گا .
  • 0:12 - 0:13
    آپ جانتے ہی ہیں .....
  • 0:13 - 0:15
    (قہقہے )
  • 0:15 - 0:17
    شائد آپ کام کا آغاز ذرا
    کم رفتار سے کریں گیں ،
  • 0:17 - 0:19
    لیکن پہلے ہفتے میں کافی کام کر لیتے ہیں
  • 0:19 - 0:20
    اور زیادہ کام ذرا بعد میں ،
  • 0:20 - 0:23
    سب کچھ مکمل ہو گیا ،بس وہ ٹھیک رہے .
  • 0:23 - 0:24
    (قہقہے )
  • 0:24 - 0:26
    اور میں بھی اس کو ایسے ہی کرنا چاہوں گا
  • 0:26 - 0:27
    میرا طریقہ کار یہی ہو گا
  • 0:27 - 0:30
    میرے پاسس سب چیزیں تیار ہوں گی،
  • 0:30 - 0:32
    لیکن در اصل تحریرکا کام
    سر پر آن پہنچے گا ،
  • 0:32 - 0:34
    اور پھر میں کچھ ایسا کروں گا ،
  • 0:34 - 0:37
    (قہقہے )
  • 0:37 - 0:39
    اور ہر تحریری کام کے ساتھ ایسا ہی ہو گا .
  • 0:40 - 0:44
    اور پھر باری آ گئی نوے صفحات
    پر مشتمل تحقیقی مقالے کی ،
  • 0:44 - 0:46
    تحریری کام جس کو آپ
    ایک سال میں مکمل کرتے ہیں .
  • 0:46 - 0:49
    اور میں جانتا تھا کہ میری عمومی رفتاراس
    قسم کے مقالے کے لئے پسندیدہ نہیں تھی،
  • 0:49 - 0:51
    یہ ایک بہت بڑا کام تھا.
  • 0:51 - 0:52
    میں نے منصوبہ بندی کی،
  • 0:52 - 0:55
    میں نے فیصلہ کیا کہ
    میں کچھ اس طرح کروں گا.
  • 0:56 - 0:57
    یہ سال کچھ اس طرح سے گزرے گا.
  • 0:57 - 0:59
    میں تھوڑے کام سے شروع کروں گا،
  • 0:59 - 1:02
    درمیان کے مہینوں میں ,
    کام کی رفتار بڑھا دوں گا،
  • 1:02 - 1:04
    اور آخر میں میں اس کو
    اور زیادہ بڑھا دوں گا
  • 1:04 - 1:06
    بالکل ایک سیڑھی کی طرح.
  • 1:06 - 1:08
    سیڑھی چڑھنا کتنا مشکل ہو گا؟
  • 1:08 - 1:10
    کوئی بڑی بات نہیں ، ٹھیک؟
  • 1:11 - 1:13
    پھر ایک مضحکہ خیز بات ہوئی.
  • 1:13 - 1:14
    پہلے چند مہینے؟
  • 1:15 - 1:16
    آ ے اور گزر گئے،
  • 1:16 - 1:18
    اور میں کچھ زیادہ نہیں کر سکا.
  • 1:18 - 1:19
    تو ہم نے ایک زبردست
    منصوبہ دوبارہ بنایا
  • 1:19 - 1:21
    (قہقہے )
  • 1:21 - 1:22
    اور پھر...
  • 1:22 - 1:24
    (قہقہے )
  • 1:24 - 1:27
    لیکن پھر وہ درمیانی مہینے بھی گزر گے،
  • 1:27 - 1:29
    اور میں نے کچھ لکھا بھی نہیں تھا،
  • 1:29 - 1:31
    اور ہم کچھ یوں تھے.
  • 1:32 - 1:34
    اور دو مہینے ایک ماہ میں بدل گئے،
  • 1:34 - 1:36
    جو دو ہفتے میں بدل گئے.
  • 1:36 - 1:37
    اور پھر مے ایک دن جاگا
  • 1:38 - 1:40
    اور ڈیڈ لائن میں تین دن رہ گئے تھے،
  • 1:42 - 1:43
    اور ابھی تک ایک لفظ بھی نہیں لکھا تھا،
  • 1:43 - 1:46
    اور پھر مینے وہ کیا جو میں کر سکتا تھا
  • 1:46 - 1:48
    72 گھنٹے میں میں نے 90 صفحات لکھ ڈالے،
  • 1:48 - 1:50
    دو راتیں مسلسل جاگ کر کام کیا...
  • 1:50 - 1:53
    انسانوں کو مسلسل دو
    راتیں نہیں جاگنا چاہیے...
  • 1:54 - 1:56
    پورے کیمپس میں دوڑ لگاتا رہا،
  • 1:56 - 1:58
    سست رفتاری سے وقت گزرتا رہا،
  • 1:58 - 2:00
    اور ڈیڈ لائن پر جا کر سب ختم کیا.
  • 2:00 - 2:02
    میں نے سوچا اب تو سب ختم ہو گیا،
  • 2:02 - 2:04
    ایک ہفتے بعد مجھے
    کال موصول ہوئی
  • 2:04 - 2:05
    اور وہ اسکول سے کوئی تھا،
  • 2:06 - 2:07
    اور انھوں نے پوچھا،
    کیا آپ ٹم اربن ہیں؟
  • 2:07 - 2:09
    میں نے کہا،" جی ہاں"
  • 2:09 - 2:11
    "ہم آپکے مقالے پر
    بات کرنا چاہتے ہیں"
  • 2:11 - 2:13
    میں نے کہا، "ٹھیک ہے"
  • 2:13 - 2:15
    اور انھوں نے کہا،
  • 2:15 - 2:17
    "آج تک دیکھے گئے میں سے, یہ بہترین ہے"
  • 2:17 - 2:19
    (قہقہے)
  • 2:20 - 2:23
    (تالیاں)
  • 2:25 - 2:26
    مجھے یقین نہیں ہورہا تھا
  • 2:26 - 2:28
    (قہقہے)
  • 2:28 - 2:31
    وہ بہت برا مقالہ تھا.
  • 2:31 - 2:33
    (قہقہے)
  • 2:33 - 2:37
    میں اس لمحے سے لطف اندوز ہونا چاہتا تھا،
    جب آپ سب یہ سوچ رہے تھے،
  • 2:38 - 2:39
    "یہ بندہ حیرت انگیز ہے".
  • 2:39 - 2:41
    (قہقہے)
  • 2:41 - 2:42
    نہیں، نہیں، وہ بہت برا تھ .
  • 2:43 - 2:47
    خیر، آج میں بلاگ کا لکھاری ہوں.
  • 2:47 - 2:49
    "میں بلاگ لکھتا ہوں"
    رکیے، لیکن کیوں؟
  • 2:49 - 2:52
    کچھ سال پہلے میں نے
    سست روی کے بارے میں لکھنا شروع کیا،
  • 2:52 - 2:56
    میرا رویہ ہمیشہ چست لوگوں کو
    الجھن میے ڈال دیتا ہے
  • 2:56 - 2:59
    اور میں چست لوگوں کو بتانا چاہتا تھا
  • 2:59 - 3:01
    کہ سست لوگوں کے دماغ
    میں کیا چل رہا ہوتا ہے
  • 3:01 - 3:03
    اور ہم ایسے کیوں ہیں.
  • 3:03 - 3:04
    اب میرا مفروضہ یہ تھا
  • 3:04 - 3:07
    سست لوگوں کے دماغ کی ساخت فرق ہوتی ہے
  • 3:07 - 3:09
    چست لوگوں کی نسبت.
  • 3:10 - 3:12
    اس کو جانچنے کہ لئے
    میں نے ایک لیب ڈھونڈی
  • 3:12 - 3:14
    جہاں میں نے دونوں طرح
    کے دماغوں کو سکین کیا
  • 3:14 - 3:17
    ثابت شدہ سست اورچست رو کا دماغ،
  • 3:17 - 3:18
    تا کہ میں ان کا
    موازنہ کر سکوں.
  • 3:19 - 3:21
    اور دراصل آپکو دکھانے
    کے لئے ساتھ لایا ہوں.
  • 3:21 - 3:24
    میں چاہتا ہوں کہ آپ غور سے
    دیکھیں اور بتائیں ،کوئی فرق نظر آیا.
  • 3:24 - 3:27
    میں جانتا ہوں اگر آپ
    تربیت یافتہ ماہر نہیں ہیں،
  • 3:27 - 3:29
    یہ اتنا نمایاں نہیں ہے مگر پھر
    بھی ایک نظر ڈالیں
  • 3:29 - 3:31
    تو یہ ہے دماغ ایک چست انسان کا.
  • 3:32 - 3:34
    (قہقہے)
  • 3:34 - 3:35
    اب..
  • 3:36 - 3:38
    یہ ہے میرا دماغ.
  • 3:38 - 3:41
    (قہقہے)
  • 3:44 - 3:45
    اس میں فرق ہے.
  • 3:46 - 3:48
    دونوں دماغوں میں عقلمندانہ
    فیصلہ کار موجود ہے،
  • 3:48 - 3:50
    لیکن سست رو انسان کے دماغ میں
  • 3:50 - 3:53
    موجود ہوتا ہے تفریح پسند بندر.
  • 3:53 - 3:55
    اب ایک سست رو کی نظر
    میں اس کا کیا مطلب ہے؟
  • 3:55 - 3:58
    اس کا مطلب ہے، سب اچھا
    ہے جب تک یہ نہ ہو جائے.
  • 3:58 - 4:00
    [کام کی تکمیل کے لئے یہ
    بہترین وقت ہے ][جی نہیں !]
  • 4:00 - 4:03
    عقلمند انسان عقلمندانہ فیصلہ کرے گا
  • 4:03 - 4:05
    تاکہ کچھ معنی خیز کر سکے،
  • 4:05 - 4:07
    لیکن بندر کو یہ منصوبہ پسند نہیں آیا،
  • 4:07 - 4:09
    لہٰذا وہ کمان سنبھال لیتا ہے،
  • 4:09 - 4:12
    اور وہ کہتا ہے،" چلو
    وکی پیڈیا کا پورا صفحہ پڑھیں"
  • 4:12 - 4:14
    نینسی کریگن اور ٹونا ہارڈنگ کے سکینڈل کا،
  • 4:14 - 4:16
    کیوں کہ مجھے پتا ہے
    کہ یہ ابھی ابھی ہوا ہے.
  • 4:16 - 4:17
    (قہقہے)
  • 4:17 - 4:18
    پھر..
  • 4:18 - 4:20
    (قہقہے)
  • 4:20 - 4:22
    پھر ہم فرج کی طرف جائیں گے.
  • 4:22 - 4:24
    اور دیکھیں گے کے دس منٹ
    میں کوئی نئی چیز کا اضافہ ہوا؟
  • 4:25 - 4:27
    اس کے بعد یو ٹیوب پر دیکھیں گے
  • 4:27 - 4:30
    جو شروع ہو گی رچرڈ فنمیں کی
    مقنا تیس کے بارے میں گفتگو سے
  • 4:30 - 4:33
    اور بہت دیر بعد ختم
    ہو گی انٹرویوز دیکھنے پر
  • 4:33 - 4:35
    جسٹن بیبر کی ماں کے.
  • 4:35 - 4:37
    (قہقہے)
  • 4:37 - 4:39
    ان سب چیزوں میں کچھ وقت لگے گا،
  • 4:39 - 4:43
    اس لئے آج کے دن کچھ اور
    کرنے کا وقت نہیں بچے گا.
  • 4:43 - 4:44
    معاف کیجیے گا!
  • 4:44 - 4:45
    (سانس)
  • 4:46 - 4:50
    اب ، یہاں ہو کیا رہا ہے؟
  • 4:51 - 4:54
    اب یہ فوری لطف کا بندر وہ نہیں ہے
  • 4:54 - 4:55
    جسے آپ کمان دینا چاہتے ہیں
  • 4:55 - 4:57
    یہ صرف موجودہ لمحے میں رہنا چاہتا ہے.
  • 4:57 - 5:00
    اس کو نا ماضی کا پتا ہے
    نا مستقبل کا کوئی اندازہ
  • 5:00 - 5:02
    اسے صرف دو چیزوں کی فکر ہے:
  • 5:02 - 5:04
    آسانی اور لطف.
  • 5:04 - 5:07
    جانوروں کی دنیا میں ،یہ سب ٹھیک ہے.
  • 5:07 - 5:09
    اگر آپ کتے ہیں
  • 5:09 - 5:12
    اور آپ اپنی ساری زندگی مزے
    اور آسانی میں گزار دیتے ہیں،
  • 5:12 - 5:13
    تو آپ بہت کامیاب ہیں!
  • 5:13 - 5:15
    (قہقہے)
  • 5:15 - 5:17
    اور بندر کے لئے,
  • 5:18 - 5:20
    انسان جانوروں کی ایک نسل ہیں.
  • 5:20 - 5:25
    اچھا کھانا ، اچھا سونا ، اور افزایش نسل،
  • 5:25 - 5:27
    قبائلی دور میں شائد ایسا چل جاتا.
  • 5:27 - 5:30
    لیکن اگر آپ نے غور نہیں کیا،
    تو اب قبائلی دور نہیں ہے.
  • 5:30 - 5:34
    ہم ایک ترقی یافتہ تہذیب ہیں،
    اوربندر یہ نہیں جانتا،
  • 5:34 - 5:36
    اسی لئے ہمارے دماغ میں ایک اور شخص ہے،
  • 5:36 - 5:39
    فیصلہ کرنے والا عقلمند شخص،
  • 5:39 - 5:42
    جو ہمیں وہ کچھ کرنے کے قابل
    بناتا ہے جو کوئی اور جانور نہیں کرسکتا.
  • 5:42 - 5:44
    ہم مستقبل کے بارے میں سوچ سکتے ہیں.
  • 5:44 - 5:45
    ہم دور اندیش ہوتے ہیں.
  • 5:45 - 5:47
    ہم بڑے منصوبے بناتے ہیں.
  • 5:47 - 5:49
    اور وہ ان تمام چیزوں کی فکر کرتا ہے.
  • 5:50 - 5:52
    اور ہم سے صرف وہ کروانا چاہتا ہے
  • 5:52 - 5:55
    جسے کرنے میں ہمیں وقتی خوشی ملتی ہے.
  • 5:55 - 5:56
    کبھی کبھار ایسا صحیح لگتا ہے
  • 5:56 - 5:58
    کہ وہ کریں جو آسان
    اور لطف اندوز ہو
  • 5:58 - 6:00
    جیسے کھانا کھاتے ہوے ، سوتے ہوے
  • 6:00 - 6:02
    یا فرصت کے لمحات سے
    لطف اندوز ہوتے ہوے.
  • 6:02 - 6:04
    اس لئے ایک تصادم ہوتا ہے
  • 6:04 - 6:06
    کبھی تو یہ اتفاق کرتی ہیں.
  • 6:06 - 6:08
    اور کبھی یہ بات زیادہ صحیح لگتی ہے کہ
  • 6:08 - 6:12
    وہ کریں جو مشکل ہے.
  • 6:12 - 6:14
    کسی بڑے مقصد کے لئے
  • 6:14 - 6:15
    اور یہ ہے نقطۂ تضاد.
  • 6:16 - 6:17
    اور سست رو لوگوں کے لئے،
  • 6:17 - 6:20
    یہ تضاد ہمیشہ ایک طور
    سے انجام کو پہنچتا ہے،
  • 6:20 - 6:24
    جس میں زیادہ وقت کٹھن مرحلے میں گزرتا ہے،
  • 6:24 - 6:28
    ایک آسان اور پر مسرت راستہ
    جو عقلمندوں کہ دائرے سے باہر ہے.
  • 6:28 - 6:30
    میں اس کو ایک تاریک میدان کہتا ہوں.
  • 6:30 - 6:32
    (قہقہے)
  • 6:32 - 6:35
    تاریک میدان وہ جگہہ ہے
  • 6:35 - 6:38
    جس سے سست رو لوگ اچھی طرح سے واقف ہیں.
  • 6:39 - 6:41
    یہاں فراغت اس وقت رونما ہوتی ہے
  • 6:41 - 6:44
    جب فراغت کو رونما نہیں ہونا چاہیے.
  • 6:44 - 6:46
    تاریک میدان میں جو مزہ آپ کو آتا ہے
  • 6:46 - 6:49
    در اصل وہ مزہ نہیں ہے
    کیونکہ وہ آپکا حق نہیں ہے،
  • 6:49 - 6:52
    فضا احساس جرم ،خوف ،تشویش،
    اور خود سے نفرت کے احساسات سے پر ہے..
  • 6:52 - 6:54
    وہ تمام خصوصیات جو
    اچھے سست رو میں ہوتی ہیں
  • 6:55 - 6:58
    سوال یہ ہے، اس صورت حل میں
    جب بندر کمان سنبھالے ہوے ہے،
  • 6:58 - 7:02
    تو سست انسان کیسے قابو
    پا کر بلیو زون میں داخل ہو,
  • 7:02 - 7:05
    جو کم خوشگوارلیکن اہم جگہہ ہے؟
  • 7:05 - 7:10
    ثابت ہوتا ہے کہ سست لوگوں
    کا بھی محافظ فرشتہ ہوتا ہے،
  • 7:10 - 7:13
    جو ہر وقت اس کی حفاظت کرتا ہے
  • 7:13 - 7:15
    اس کے تاریک لمحوں میں....
  • 7:15 - 7:17
    کسی نے اس کو گھبراہٹ کا جن کہا،
  • 7:17 - 7:20
    (قہقہے )
  • 7:22 - 7:27
    اب یہ گھبراہٹ کا جن زیادہ تر سویا رہتا ہے ،
  • 7:27 - 7:31
    لیکن جب ڈیڈ لائن قریب ہو تو یہ اچانک بیدار ہو جاتا ہے
  • 7:31 - 7:33
    یا پھر اس وقت جب لوگوں کے سامنے شرمندگی کا خطرہ ہو ،
  • 7:33 - 7:36
    ملازمت چھوٹنے یا کوئی اور خوفناک نتائج .
  • 7:36 - 7:40
    اور اہم بات یہ ہے کہ بندر صرف اسی سے ڈرتا ہے .
  • 7:40 - 7:45
    اب حال ہی میں اس کا میری زندگی سے ایک تعلق پیدا ہو گیا ،
  • 7:45 - 7:48
    کیوں کہ چھ ماہ پہلے ٹیڈ کے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا
  • 7:48 - 7:50
    اور مجھے ٹیڈ ٹاک کی دعوت دی ،
  • 7:50 - 7:52
    (قہقہے )
  • 7:55 - 7:57
    ظاہر ہے میں نے ہاں کی .
  • 7:57 - 8:01
    ماضی میں ٹیڈ ٹاک میں شرکت میرا خواب تھا .
  • 8:01 - 8:05
    ( قہقہے)
  • 8:05 - 8:09
    (تالیاں)
  • 8:12 - 8:14
    لیکن میرے جوش و خروش کے درمیان میں.
  • 8:14 - 8:17
    عقلمندی سے فیصلہ کرنے والے کے
    دماغ میں کچھ اور ہی چل رہا تھا.
  • 8:18 - 8:20
    وہ کہہ رہا تھا. "آپکو سب کچھ سمجھ آگیا؟"
  • 8:20 - 8:23
    کیا ہم جانتے ہیں کہ مستقبل
    میں ایک روز کیا ہونے والا ہے؟
  • 8:23 - 8:26
    ہمیں ابھی اس پر کام شروع کر دینا چاہیے.
  • 8:26 - 8:29
    بندر نے کہا، ہاں میے اتفاق کرتا ہوں.
    لیکن کیوں نہ گوگل ارتھ کھولیں
  • 8:29 - 8:32
    اور انڈیا کے نقشے کو نیچے
    ٢٠٠ فٹ پر جا کر دیکھیں
  • 8:32 - 8:36
    ہم ڈھائی گھنٹے صرف کر دیں
    گے جب تک ہم سارا انڈیا نہ دیکھ لیں،
  • 8:36 - 8:38
    اور انڈیا کے بارے میں
    اچھا محسوس کرنے لگیں.
  • 8:38 - 8:42
    (قہقہے)
  • 8:43 - 8:45
    تو اس روز ہم نے یہی کیا.
  • 8:45 - 8:47
    ( قہقہے)
  • 8:49 - 8:52
    چھ ماہ چار میں پھر دو میں
    اور پھر ایک ماہ بدل گیۓ.
  • 8:53 - 8:56
    ٹیڈ کے لوگوں نے مقررین
    کے ناموں کا علان کا فیصلہ کیا.
  • 8:56 - 8:58
    میں نے ویب سائٹ کھولی
    اور اس پر میری تصویر تھی
  • 8:58 - 9:00
    جو مجھے گھور رہی تھی .
  • 9:00 - 9:01
    اور بوجھیں کون بیدار ہو گیا ؟
  • 9:01 - 9:04
    ( قہقہے)
  • 9:05 - 9:08
    گھبراہٹ کا جن بے قابو ہو گیا ،
  • 9:08 - 9:11
    اور چند سیکنڈوں میں سارا
    نظام تباہی کہ دہانے پر تھا .
  • 9:11 - 9:13
    ( قہقہے)
  • 9:16 - 9:19
    اور یاد ہے بندر .... وہ
    گھبراہٹ کے جن سے خوفزدہ ہوتا ہے .....
  • 9:19 - 9:20
    وہ اچھل کر درخت پر !
  • 9:20 - 9:21
    اور آخر کار ،
  • 9:21 - 9:24
    اور آخر کار ،عقلمند فیصلہ
    کار نے کمان سنبھال لی
  • 9:24 - 9:25
    اور میں گفتگو پر کام
    شروع کر سکتا ہوں .
  • 9:25 - 9:28
    اب گھبراہٹ کا جن تفصیل بیان کرتا ہے
  • 9:28 - 9:31
    ہر قسم کے سست کردار پاگل پن کی ،
  • 9:31 - 9:34
    میری طرح کا کوئی شخص
    کس طرح دو ہفتے گزار دے گا
  • 9:34 - 9:37
    اور مقالے کا شروع کا
    جملہ بھی نہ لکھ سکے گا ،
  • 9:37 - 9:40
    اور پھر معجزاتی طور پرکام
    کے ناقابل یقین آداب ڈھونڈ لیتا ہے
  • 9:40 - 9:43
    ساری رات جاگنا اور مقالہ لکھنا .
  • 9:44 - 9:47
    اور تین اوصاف کی حامل
    اس صورت حال کو....
  • 9:47 - 9:49
    سست رو لوگوں کا نظام کہتے ہیں.
  • 9:50 - 9:54
    یہ بہت اچھا تو نہیں لکین قابل عمل ہے.
  • 9:54 - 9:58
    اور چند سال پہلے میں نے اسی کے
    بارے میں بلاگ لکھنے کا فیصلہ کیا.
  • 9:58 - 10:01
    جب میں نے یہ لکھا تو اس پر
    ملنے والے تاثرات پر مجھے حیرت ہوئی.
  • 10:01 - 10:03
    در حقیقت مجھے ہزاروں
    ای میل موصول ہوئیں،
  • 10:03 - 10:06
    پوری دنیا سے اور ہر
    طرح کہ لوگوں کی طرف سے،
  • 10:06 - 10:07
    جو مختلف النوع پیشوں سے وابستہ تھے .
  • 10:07 - 10:10
    ان میں نرسز ، بنکرز,
    انجینئرز، پینٹرز شامل تھے
  • 10:10 - 10:13
    اور بے شمار پی .ایچ .ڈی سٹوڈنٹس بھی.
  • 10:13 - 10:15
    (قہقہے)
  • 10:15 - 10:17
    اور سب تقریباً ایک ہی بات
    کہیہ اور لکھ رہے تھے:
  • 10:17 - 10:19
    " مجھے بھی اس مسکل کا سامنا ہوتا ہے".
  • 10:19 - 10:23
    جس بات پر مجھے حیرت ہوئی
    وہ تھی، ای میل کا پرسکون لہجہ
  • 10:23 - 10:25
    اور ای میلز کی بے شمار تعداد .
  • 10:25 - 10:28
    ان لوگوں کی تحریر میں مایوسی جھلک رہی تھی
  • 10:28 - 10:31
    یہ لکھتے ہوے کہ سست روی
    نے ان زندگی میں کتنا برا کیا ،
  • 10:31 - 10:33
    اس بندر کے متعلق کہ اس نے کیا کر ڈالا .
  • 10:35 - 10:38
    میں اس کے بارے میں سوچا، اور میں نے کہا ،
  • 10:38 - 10:41
    اچھا ! اگر نظام سست روی
    درست ہے تو پھر برا کیا ہے ؟
  • 10:41 - 10:44
    یہ سب لوگ تاریکی میں کیوں ہیں ؟
  • 10:44 - 10:47
    پتا یہ چلا کہ سست روی کی دو اقسام ہیں .
  • 10:48 - 10:51
    آج جتنی مثالیں میں نے دیں،
    جتنے موضوعات پر پر بات کی ،
  • 10:51 - 10:52
    ان سب کی ڈیڈ لائن تھی.
  • 10:52 - 10:53
    اور جب ڈیڈ لائن ہوتی ہے تو،
  • 10:53 - 10:56
    تاخیر کے اثرات قلیل المدت ہوتے ہیں
  • 10:56 - 10:58
    کیوں کہ گھبراہٹ کا جن آ دھمکتا ہے .
  • 10:58 - 11:00
    لیکن سست روی کی ایک دوسری قسم ہے
  • 11:00 - 11:03
    اور اس کا تعلق کسی ڈیڈ لائن سے نہیں ہوتا ،
  • 11:03 - 11:06
    تو اگر آپ ایسا پیشہ چاہتے
    ہوں جو آپ خود شروع کریں
  • 11:06 - 11:08
    جیسے کچھ آرٹس یا کاروبار...
  • 11:08 - 11:11
    جیسے کچھ آرٹس یا کاروبار،
  • 11:12 - 11:14
    جب تک آپ خود محنت شروع نہ کر دیں
  • 11:14 - 11:15
    رفتار پکڑنے, کام
    جاری رکھنے کے لئے.
  • 11:15 - 11:19
    پیشے کے علاوہ اور بھی
    بہت سی ایسی چیزیں ہیں
  • 11:19 - 11:20
    جن کے ساتھ ڈیڈ لائن
    جڑی نہیں ہوتی،
  • 11:20 - 11:23
    جیسے اپنے خاندان سے ملنا،
    ورزش کرنا ، اپنی صحت کا خیال رکھنا ،
  • 11:23 - 11:25
    اپنے تعلقات کا خیال رکھنا
  • 11:25 - 11:28
    ان تعلقات کو خیر باد کہنا
    جن سے نبھاہ نہیں ہو پا رہا .
  • 11:28 - 11:33
    اب اگر سست رو کے
    کٹھن کام کرنے کا واحد طریقہ
  • 11:33 - 11:35
    گھبراہٹ کا جن ہے تو یہ مشکل ہے ،
  • 11:35 - 11:37
    کیوں کہ ان تمام ڈیڈ لائن کہ بنا حالت میں ،
  • 11:37 - 11:39
    گھبراہٹ کا جن غائب رہتا ہے .
  • 11:39 - 11:41


    اس کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ،.
  • 11:41 - 11:43
    تاخیر کے اثرات یہ ہیں
    کہ آپ انکو بھلا نہیں سکتے ،
  • 11:43 - 11:45
    وہ ہمیشہ آپکے ساتھ ہی رہتے ہیں .
  • 11:46 - 11:49
    اور یہ ایک قسم کی طویل المدت تاخیر ہوتی ہے
  • 11:49 - 11:52
    جو بہت کم دیکھنے میں آتی ہے اور
    اس کہ بارے میں کم بات کی جاتی ہے
  • 11:52 - 11:55
    بہ نسبت قلیل المدت،
    مزاحیہ ور بنیادی تاخیر کے .
  • 11:55 - 11:58
    آپ خاموشی اور بےخبری
    سے نقصان اٹھا رہے ہوتے ہیں .
  • 11:59 - 12:00
    اور یہ ذریعہ بن سکتی ہے
  • 12:00 - 12:04
    طویل المدت نقصان اور پچھتاوے کا .
  • 12:05 - 12:07
    تو میں نے سوچا کہ ان کے
    ای میل کرنے کی وجہ یہی تھی ،
  • 12:07 - 12:10
    اور اسی کے لئے یہ برے حال میں ہیں .
  • 12:10 - 12:13
    وہ کسی نے منصوبے کے لئے بےقرار نہیں ہیں .
  • 12:13 - 12:16
    طویل المدت سست روی نے
    انھے تماشائی بنا دیا ہے ،
  • 12:16 - 12:18
    بعض دفعہ اپنی زندگیوں میں .
  • 12:19 - 12:22
    اضطراب یہ نہیں ہے کہ وہ
    اپنا خواب پورا نہیں کر سکے ،
  • 12:22 - 12:25
    بات تو یہ ہے کہ وہ اس
    کا تعاقب بھی نہیں کر پاے.
  • 12:25 - 12:29
    میں نے تمام ای میلز پڑھیں
    اور ایک بات ظاہر ہوئی..
  • 12:30 - 12:34
    میرا خیال یہ ہے کہ چست
    لوگوں کا وجود ہی نہیں ہوتا .
  • 12:34 - 12:37
    میرا خیال یہ ہے کہ آپ سب لوگ سست رو ہیں .
  • 12:38 - 12:40
    ہو سکتا ہے آپکی اتنی
    پیچیدہ حالت نہ ہوں.
  • 12:40 - 12:41
    ہم میں سے کچھ ،
  • 12:41 - 12:43
    (تالیاں)
  • 12:43 - 12:46
    اور شائد اپ میں سے کچھ
    کے ڈیڈ لائن سے اچھے تعلقات ہوں ،
  • 12:46 - 12:49
    لیکن یاد رکھیے بندر کی چالاکیاں
  • 12:49 - 12:50
    جب ڈیڈ لائن کا وجود نہیں ہوتا .
  • 12:51 - 12:53
    اب میں آپ کو آخری بات بتانا چاہتا ہوں .
  • 12:53 - 12:56
    میں اسے زندگی کا کیلنڈر کہتا ہوں .
  • 12:56 - 13:01
    ہر بلاک کا مطلب ہے ایک
    ہفتہ ،یہ نوے سال پر محیط ہے .
  • 13:01 - 13:03
    یہ بہت زیادہ بلاکس نہیں ہیں ،
  • 13:03 - 13:06
    خاص طور پر جب کہ ان میں
    سے کچھ تو استمعال ہو چکے ہیں .
  • 13:07 - 13:12
    میرا خیال ہے کہ ہم سب کو اس کیلنڈر
    کا بغور جائزہ لینے کی ضرورت ہے .
  • 13:13 - 13:16
    ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے
    کہ ہم کس کام میں تاخیر کر رہے ہیں ،
  • 13:16 - 13:19
    کیونکہ ہر کوئی زندگی میں کسی
    نہ کسی وقت سست ہو رہا ہوتا ہے .
  • 13:21 - 13:24
    ہمیں فوری لطف کے بندر سے
    ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے .
  • 13:25 - 13:28
    ہم سب کے لئے یہ ضروری ہے .
  • 13:29 - 13:31
    اور وہاں پر ہمارے پاس اتنے خانے نہیں ہیں ,
  • 13:31 - 13:33
    شائد یہ کام ہمیں ابھی
    سے شروع کر دینا چاہیے .
  • 13:33 - 13:36
    شائد آج سے نہیں، لیکن...
  • 13:36 - 13:38
    ( قہقہے)
  • 13:38 - 13:39
    آپ جانتے تو ہیں.
  • 13:40 - 13:41
    جلد ہی.
  • 13:41 - 13:43
    شکریہ
  • 13:43 - 13:51
    ( تالیاں)
Title:
سست رو دماغ کی اندرونی کہانی
Speaker:
ٹم اربن
Description:

ٹم اربن جانتے ہیں کہ سست روی بے معنی چیز ہے ،لیکن وقت سر پر آ جانے پر کام مکمل کرنے کی عادت سے پیچھا نہیں چھڑا سکے .اس مزاحیہ اور بصیرت انگیز گفتگو میں ،اربن ہمیں یو ٹیوب کے ذریعے سفر پر لے چلتے ہیں جس میں ،وکی پیڈیا ، کھڑکی کے باہر کے منظر کو دیکھتے رہنا شامل ہے -وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ہم سوچیں کہ ہم کس کام میں تاخیر برت رہے ہیں ، اس سے پہلے کہ وقت ہمارے ہاتھ سے نکل جائے

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
14:03

Urdu subtitles

Revisions