< Return to Video

Adding three digit numbers with regrouping | Addition and subtraction | Arithmetic | Khan Academy

  • 0:01 - 0:03
    یہاں ہمارے پاس جمع کرنے کے تین مُختلف سوال ہیں۔
  • 0:03 - 0:09
    میں چاہتا ہُوں کہ آپ (تاکہ آپ اچھّی طرح سمجھ جائیں)، ویڈیو بند کرکے اپنے طور پر کوشش کریں۔
  • 0:09 - 0:15
    اور آپ جیسے ہی اس کو کرتے ہیں یہ ذہن میں رکھئے کہ (قیمت کو) آگے لے جانے کا اصل مطلب کیا ہے۔
  • 0:15 - 0:20
    اچھّا تو میں یہ سمجھ لیتا ہُوں کہ آپ نے اپنے طور پر کوشش کر لی ہے، اب میں اِن کو آپ کے ساتھ مِل کر حل کرتا ہُوں۔
  • 0:20 - 0:31
    تو ہمارے پاس 9 جمع 6 یعنی 9 اکائیاں اور 6 اکائیاں هیں.اچھّا تو 9 جمع 6 ہے 15، ہم 5 کواکائی کی جگہ رکھ کر 1 کو آگے لے جائیں گے۔
  • 0:31 - 0:33
    لیکن ابھی ہم نے کیا کِیا ہے؟ یہ 1 کِس کی نمائیندگی کرتا ہے؟
  • 0:33 - 0:37
    ہاں تو ہم اِسے "دھائی" کی جگہ رکھیں گے ۔۔۔۔10 جو ہے وہ 10 کی نمائیندگی کرتا ہے۔
  • 0:37 - 0:45
    ہم نے کہا ہے کہ 9 جمع 6 برابر ہے 10 جمع 5 کے، تو برابر ہُوا ایک 10 اور 5 کے، جو کہ برابر ہے 15 کے۔
  • 0:45 - 0:50
    اب "دھائی" کی جگہ ہمارے پاس ہے 1 جمع 0 جمع 9 ہے جو کہ 10 بنتا ہے۔
  • 0:50 - 0:53
    تو ہم 0 لکھ کر 1 کو آگے لے جائیں گے۔
  • 0:53 - 0:56
    1 جمع 0 جمع 9 بنتا هے 10.
  • 0:56 - 0:58
    اب۔۔۔۔۔اس کا اصلی مطلب کیا ہے؟
  • 0:58 - 1:05
    اچھّا۔۔۔تو یہ ایک دحائی جمع 0 دحائی جمع 9 دھائیاں۔۔۔جو کہ10 دھائیاں ہیں۔10 دھائیاں 100 ہوتی ہیں۔
  • 1:05 - 1:12
    تو 100 کے بارے میں سوچنے کا دُوسرا طریقہ ہے، کہ جس میں ایک سینکڑہ، 0 دھائی ہے تو (قیمت) آگے لے جانا اِسی کو کہتے ہیں۔
  • 1:12 - 1:17
    تو اب ہمارے پاس ہے 1 جمع 7 جمع 9. جو کہ 17 بنتا ہے۔
  • 1:17 - 1:25
    ہم اپنے آپ کو یاد دلا دیں کہ یہ سینکڑہ کی جگہ پر ہے۔تو یہ 1سوجمع 7 سو جمع 9 سو ہے، یا 17 سو۔
  • 1:25 - 1:32
    یا 1 ہزار، 7 سو اور یہ 5 ہمارے پاس ہے۔۔۔اور یہ ہم نے کر لیا۔
  • 1:32 - 1:43
    اب اِس کو کرتے ہیں۔ میرے اِس کو یوں لکھنے کی وجہ اس بات کا تعّین کرنا ہےتاکہ ہمیں یاد رہے کہ ہم ایک ہی قطار میں صحیح جگہ پررکھیں۔
  • 1:43 - 1:57
    تو دوبارہ سے لکھتے ہیں (سبز رنگ استعمال کرتے ہُوئے) 373۔۔۔ جمع کرنے کے لئے ہمیں اکائی کو اکائی کے نیچے لکھنا چاہئے اور دھائی کو دھائی کے نیچے۔
  • 1:57 - 2:01
    تاکہ قیمتوں کی صحیح طرح سے جمع ہو سکے۔
  • 2:01 - 2:08
    تو 3 جمع 8 هے 11. ایک کو 1 کی جگہ اور 1 کو دھائی کی جگہ۔ 10 جمع 1 بنتا هے 11.
  • 2:08 - 2:16
    1 جمع 7 ہے 8. 8 جمع 8 ہے 16. یه دراصل 16 دھائیاں ہیں۔ تو آئیےلکھتے ہیں 16۔۔۔۔۔۔۔
  • 2:16 - 2:21
    تو 16 دھائیاں کتنی ہُوئیں؟ اچھّا، تو یہ ہوئیں 160 ! تو یہ 6 ہُوا ساٹھ ، اور پھر میرے پاس ہیں 100۔
  • 2:21 - 2:25
    1 جمع 3 ہے 4. لیکن یہ اصل میں سینکڑے ہیں، تو یہ ہُوئے4 سینکڑے۔
  • 2:25 - 2:28
    تو ہمیں ملتے ہیں 461.
  • 2:28 - 2:37
    اب آخر میں ، 9 جمع 3 ہے 12. 2 اکائیاں اور ایک دھائی بنتے ہیں بالکل ویسے ہی، جیسے 10 جمع 2 باره بنتےہیں۔
  • 2:37 - 2:45
    اب دھائی کی جگہ۔۔۔ 1 جمع 4 جمع 9 بنتا هے 14. تو ہم لکھیں گے 4، اور ایک کو آگے لے جائیں گے۔
  • 2:45 - 2:54
    یہ یاد رکھیں گے کہ اصل میں یہ 10 جمع 40 جمع 90....جو کہ 140 هے۔جو کہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے 40 جمع 100.
  • 2:54 - 3:02
    اور پھر ہے1 جمع 1جمع 2 هے 4. لیکن یه سینکڑه کی جگہ پر ہے تو اصل میں یہ 1 سو جمع 1 سو جمع 2 سو ہے۔
  • 3:02 - 3:04
    اور یُوں ہم نے ختم کیا۔
Title:
Adding three digit numbers with regrouping | Addition and subtraction | Arithmetic | Khan Academy
Description:

more » « less
Video Language:
English
Team:
Khan Academy
Duration:
03:04

Urdu subtitles

Revisions