Return to Video

کہانیاں کیوں مسحور کن ہوتی ہیں|ٹامس پویو | ٹیڈ ایکس خلیج ہمبولٹ

  • 0:13 - 0:18
    قدیم انسان لڑکھڑاتے ہوئے
    آگ کے ارد گرد جمع ہوتے ہیں۔
  • 0:18 - 0:22
    نوجوان اس کے آس پاس
    خاموشی سے بیٹھ جاتے ہیں۔
  • 0:22 - 0:26
    وہ قبیلے کے مشہور ترین شکاری کی باتیں
    سننے کے لیے بے تاب ہیں۔
  • 0:26 - 0:29
    وہ اپنا علم ان تک پہنچانا چاہتا ہے۔
  • 0:29 - 0:32
    وہ اپنا گلا صاف کرتا ہے ...
  • 0:32 - 0:34
    اور شروع کرتا ہے۔
  • 0:35 - 0:40
    "دریا کے پاس شکاری جانور ملنے کا امکان
    25 فیصد ہے۔
  • 0:40 - 0:43
    بڑی بلیاں انسانوں سے 50 فیصد زیادہ
    تیز بھاگتی ہیں۔
  • 0:43 - 0:48
    درخت بے بس شکاریوں کی زندگی کے دورانیے کو
    دوگنا بڑھا دیتے ہیں۔
  • 0:48 - 0:51
    بیچارے نوجوان ... کیا آپ سمجھتے ہیں کہ
    ان کو کچھ بھی یاد رہے گا؟
  • 0:51 - 0:53
    کیا آپ کبھی ایسی صورتحال میں تھے
  • 0:53 - 0:56
    جہاں گفتگو کے دوران آپ مر جانے کی حد تک
    بیزار ہو گئے ہوں؟
  • 0:56 - 0:58
    اور اس غریب شکاری کا کیا بنا؟
  • 0:58 - 1:03
    وہ ساری زندگی شکاری کے طور پر اپنے
    ہنر کو بڑھاتا رہا
  • 1:03 - 1:06
    اور پاور پوائنٹ ہر بہت زیادہ گھنٹے لگائے۔
  • 1:06 - 1:11
    لیکن پھر بھی اس کے مرنے کے ساتھ اس کا
    ہنر بھی مر جائے گا
  • 1:11 - 1:14
    کیونکہ وہ اسے آگے نہیں پہنچا سکا۔
  • 1:14 - 1:16
    اگر آپ بھی کبھی ایسی صورتحال میں تھے
  • 1:16 - 1:19
    جہاں آپ نے کسی کو کچھ سکھانے کی کوشش کی
  • 1:19 - 1:22
    لیکن آپ اُسے کچھ بھی یاد کروانے میں
    کامیاب نہ ہوئے تو کہیں "آئے"!
  • 1:22 - 1:26
    اگر کبھی آپ نے کسی کو کسی چیز کے بارے میں
    قائل کرنے کی کوشش کی
  • 1:26 - 1:27
    دلائل کے ساتھ، منطق کے ساتھ،
  • 1:27 - 1:32
    لیکن وہ لوگ منطقی نہیں تھے، انہوں نے آپکے
    دلائل نہیں سنے، تو کہیں "آئے"!
  • 1:32 - 1:36
    یہ ہم سب کے ساتھ ہوتا ہے۔
  • 1:36 - 1:40
    درست ہونا کافی نہیں ہے۔
    ہمیں اس کو آگے پہنچانا آنا چاہئے
  • 1:40 - 1:44
    اور اس کے لیے، حقائق اور منطق
    اکیلے ہی کافی نہیں۔
  • 1:44 - 1:48
    اسی لیے دنیا بھر کے مشہور ترین ٹیڈ مقررین
  • 1:48 - 1:52
    اپنی تمام گفتگو میں محض 25 فیصد
    حقائق بیان کرتے ہیں
  • 1:52 - 1:55
    اور 65 فیصد گفتگو میں کہانیاں سناتے ہیں۔
  • 1:55 - 1:56
    اور وہ ٹھیک کرتے ہیں۔
  • 1:56 - 2:00
    کہانیاں حقائق سے 2 تا 10 فیصد
    زیادہ یاد رہتی ہیں۔
  • 2:00 - 2:04
    مجھے اسے دوہرانے دیں کیونکہ میں نے ابھی جو
    حقیقت بیان کی، یہ یاد نہیں رہے گی۔
  • 2:04 - 2:09
    کہانیاں اکیلی حقائق سے 2 تا 10 فیصد
    زیادہ یاد رہتی ہیں۔
  • 2:09 - 2:13
    اسی لیے تاریخ کی پر اثر ترین کتابیں
    سلسلے وار کہانیاں ہیں
  • 2:13 - 2:17
    اور انہوں نے دنیا کے عظیم ترین مذاہب
    کو پھیلایا ہے۔
  • 2:17 - 2:21
    کہانیاں طاقتور ہوتی ہیں۔
  • 2:21 - 2:26
    تو ہم انہیں اپنی روزمرہ زندگی کی
    گفتگو میں زیادہ استعمال کیوں نہیں کرتے؟
  • 2:26 - 2:30
    ہمیں انہیں ہر وقت استعمال کرنا چاہئے لیکن
    دراصل ہم حقائق اور منطق استعمال کرتے ہیں۔
  • 2:30 - 2:32
    اور میرے خیال میں اس کی دو وجوہات ہیں:
  • 2:32 - 2:35
    نمبر 1: ہمیں یہ نہیں معلوم کہ کہانیاں اتنی
    مسحور کن کیوں ہوتی ہیں۔
  • 2:35 - 2:38
    مطلب ہے ہم عقلی جانور ہیں۔
    روزانہ حقائق استعمال کرتے ہیں۔
  • 2:38 - 2:40
    کیا ہم انہی کا استعمال جاری نہیں رکھ سکتے؟
  • 2:40 - 2:41
    اور نمبر دو یہ ہے:
  • 2:41 - 2:44
    ہم نہیں جانتے کہ آسانی سے کہانیوں کو کیسے
    بنایا جا سکتا ہے۔
  • 2:44 - 2:47
    اور میں نے اپنے آپ سے ساری زندگی
    یہ دو سوال پوچھے۔
  • 2:47 - 2:50
    میرے والد ایک فلمساز ہیں۔
  • 2:50 - 2:53
    ہم گھر میں کہانیوں کے بارے میں
    ساری زندگی بات کرتے رہے ہیں۔
  • 2:53 - 2:56
    میں نے اسکرپٹ نگاری کی
    کچھ اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے
  • 2:56 - 3:00
    اور میں نے کہانیوں کی بنیادوں کے بارے میں
    ایک کتاب بھی لکھی ہے۔
  • 3:00 - 3:03
    اس نے مجھے سکھایا ہے کہ کہانیوں کو کیسے
    بنایا جاتا ہے،
  • 3:03 - 3:05
    لیکن یہ نہیں کہ
    کہانیاں مسحورکُن کیوں ہوتی ہیں۔
  • 3:05 - 3:08
    اس کا جواب مجھے میرے کام کے دوران ملا۔
  • 3:08 - 3:12
    مجھے علم الاعصاب پربہت کچھ پڑھنا پڑتا ہے
    اور کہانیوں سے جڑا علم الاعصاب
  • 3:12 - 3:15
    'پاگل' کر دینے والا ہے۔
  • 3:15 - 3:18
    تو میں آپ کو اس کے بارے میں بتاوں گا
    بلکہ صرف بتانے کی بجائے
  • 3:18 - 3:20
    ہم ایک چھوٹا سا ایک تجربہ کریں گے،
    ٹھیک ہے؟
  • 3:20 - 3:23
    جیسے میں آپ کو کہانیوں کے اعصابی
    اثرات بتاتا ہوں
  • 3:23 - 3:26
    میں چاہتا ہوں کہ آپ تجزیہ کریں کہ
    دماغ میں کیا ہو رہا ہے، ٹھیک؟
  • 3:26 - 3:29
    چلیں شروع کرتے ہیں۔
  • 3:29 - 3:32
    اگر میں آپ کو "دو پایہ حرکت"
    کے بارے میں بتاوں،
  • 3:32 - 3:34
    آپ کیا سوچ رہے ہیں؟
  • 3:34 - 3:36
    چلنا، ٹھیک ...
  • 3:36 - 3:39
    عموماً آپ کا دماغ الفاظ کو سمجھنے کی
    کوشش کر رہا ہوتا ہے
  • 3:39 - 3:41
    شاید انہیں اکھٹا کر رہا ہوتا ہے ...
  • 3:41 - 3:43
    آپ کے دماغ کے کچھ حصے
    متحرک ہو رہے ہوتے ہیں۔
  • 3:43 - 3:45
    یہ ہم سب کے لیے علیحدہ ہوتے ہیں۔
  • 3:45 - 3:48
    آپ الفاظ کو سمجھنے کی کوشش کر رہے
    ہوتے ہیں، ان کا تصور کرتے ہیں ...
  • 3:48 - 3:50
    اور یہ مشکل ہے۔
  • 3:50 - 3:51
    اگر اس کے بجائے میں آپ کو بتاوں
  • 3:51 - 3:53
    عورتوں کے ایک گروہ کے بارے میں جو بھاگ
    رہی ہیں۔
  • 3:53 - 3:55
    اور وہ اپنے قدم زمین کے ساتھ دھکیل رہی ہیں
  • 3:55 - 3:58
    اپنی پوری شدت کے ساتھ؛
    ان کے اعضا سخت ہو رہے ہیں،
  • 3:58 - 4:01
    ہوا ان کے چہروں سے ٹکرا رہی ہے --
  • 4:01 - 4:03
    کیا آپ نے اسے محسوس کیا ہے؟
  • 4:03 - 4:04
    یہ تھوڑا فرق ہے، ٹھیک؟
  • 4:04 - 4:07
    آپ کے دماغ میں ...
    کیا ہو رہا تھا؟
  • 4:07 - 4:11
    آپ کے دماغ کا وہ حصہ جو آپ کو حقیقت میں
    بھگاتا ہے
  • 4:11 - 4:13
    متحرک ہو جاتا ہے۔
  • 4:13 - 4:16
    اور آپ کے دماغ کا وہ حصہ جو آپ کو جِلد
    پر ہوا کا احساس دلاتا ہے
  • 4:16 - 4:18
    وہ بھی متحرک ہو جاتا ہے۔
  • 4:18 - 4:21
    آپ کا دماغ تفریق نہیں کر سکتا
    کہانی سننے کے درمیان
  • 4:21 - 4:23
    اور اصل تجربے کے درمیان۔
  • 4:23 - 4:25
    یہ پاگل کر دینے والا ہے!
  • 4:25 - 4:28
    یہ تصوراتی حقیقت کی طرح ہے:
    وہ تصوراتی دنیا بنا رہے ہیں
  • 4:28 - 4:31
    اور آپ کا دماغ تفریق نہیں کر سکتا
    اصل اور تصوراتی دنیا کے درمیان۔
  • 4:31 - 4:33
    اگر میں آپ کو تین برے لڑکوں کے
    بارے میں بتاوں۔
  • 4:33 - 4:37
    وہ موٹر سائیکلوں پر آپکا پیچھا کر رہے ہیں
    اور آپکو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
  • 4:37 - 4:40
    آپ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن
    ناکام ہوتے ہیں کیونکہ اپاہج ہیں۔
  • 4:40 - 4:43
    آپ اپنی پوری کوشش کرتے ہیں اور بالآخر
    آپ بندشیں توڑ ڈالتے ہیں!
  • 4:43 - 4:45
    اور آپ بھاگ سکتے ہیں!
  • 4:45 - 4:47
    وہاں کیا ہوا، آپ کے دماغ میں۔
  • 4:47 - 4:50
    کیا آپ کو لگا آپ زیادہ مصروف تھے؟
    کیا آپ کو لگا آپ وہاں تھے؟
  • 4:50 - 4:52
    یہ دراصل آپ کے دماغ میں ہو رہا تھا۔
  • 4:52 - 4:56
    ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ وہاں تھے کیونکہ
    آپ کی دماغی حرکت ویسی تھی
  • 4:56 - 4:58
    جیسی دماغی حرکت مرکزی کردار کی تھی۔
  • 4:58 - 5:01
    درحقیقت، ہم سب کی دماغی حرکت ویسی تھی،
    آپ کی، میری ...
  • 5:01 - 5:05
    آپ کو ایک کہانی سنا کر، میں "ٹیلی پیتھی"
    کے ذریعے آپ سے جڑ گیا
  • 5:05 - 5:07
    جو میرے دماغ میں ہو رہا تھا۔
  • 5:07 - 5:09
    یہ دل سوزی کی طرح ہے۔
  • 5:09 - 5:14
    آپ کے دماغ میں یہ سب دماغی حرکات
    ان کہانیوں کو یادگار بنا رہی ہے۔
  • 5:14 - 5:17
    یہ آپ کے دماغ میں گھس رہی ہے۔
  • 5:17 - 5:22
    تو کہانی علم الاعصاب کے
    نقطہ نظر سے کیا ہے؟
  • 5:22 - 5:24
    یہ دل سوزی کی مشین ہے۔
  • 5:24 - 5:27
    یہ ایک ایسا آلہ ہے جو آپ کو دوسرے کے
    دماغ میں داخل ہونے دیتا ہے
  • 5:27 - 5:29
    تاکہ آپ ان کے تجربات سے گزر سکیں،
  • 5:29 - 5:33
    ان کی سوچیں سوچ سکیں،
    ان کے احساسات محسوس کر سکیں۔
  • 5:33 - 5:37
    کیا یہ انتہائی شاندار نہیں ہے؟
    کیا یہ انتہائی شاندار نہیں ہے؟!
  • 5:37 - 5:38
    سامعین: ہاں!
  • 5:38 - 5:41
    تو کہانیاں اس لیے طاقتور ہوتی ہیں،
  • 5:41 - 5:43
    اور ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اسے کیسے
    استعمال کریں
  • 5:43 - 5:46
    اچھی کہانیاں بنانے کے لیے۔
  • 5:46 - 5:49
    اگر آپ ارسطو سے 2000 سال پہلے پوچھتے،
  • 5:49 - 5:52
    وہ آپ کو کہانی کے تین حصوں کے بارے میں
    بتاتا: آغاز، وسط، اور اختتام۔
  • 5:52 - 5:55
    لیکن یہ مجھے کبھی بہت زیادہ
    دانائی نہیں لگی۔
  • 5:55 - 5:59
    ہمیں اس سے کچھ زیادہ تفصیل چاہیے
    کہانیاں بنانے کے لیے۔
  • 5:59 - 6:01
    تو یہ ایک ترکیب ہے جو
    آپ استعمال کر سکتے ہیں۔
  • 6:01 - 6:04
    لیکن یہ میں آپ کو بتاوں گا نہیں۔
    میں یہ کر کے دکھاوں گا۔
  • 6:04 - 6:05
    اس سے پہلے دو باتیں:
  • 6:05 - 6:09
    اس سے کچھ کلاسیکی کہانیوں کا
    مزہ خراب ہو گا۔
  • 6:09 - 6:10
    اگر آپ نے انہیں نہیں دیکھا،
  • 6:10 - 6:12
    آپ کو برا لگنا چاہیے
  • 6:12 - 6:15
    اور یہ آپ کی سزا ہے، یہاں پر۔
  • 6:15 - 6:18
    نمبر 2:
    یہ کافی تیز ہو گا، ٹھیک ہے؟
  • 6:18 - 6:20
    تو اپنی کرسیوں پر ٹھیک سے بیٹھ جائیں ...
  • 6:20 - 6:22
    تیار؟ چلیں شروع کرتے ہیں!
  • 6:22 - 6:25
    (لائن کنگ کا گانا شروع ہوتا ہے)
  • 6:25 - 6:28
    ہم ایک عام دنیا میں آغاز کرتے ہیں۔
  • 6:28 - 6:30
    یہ مرکزی کردار کی دنیا ہے۔
  • 6:30 - 6:31
    یہ عام دنیا ہے۔
  • 6:31 - 6:32
    لیکن اس کے بارے میں کچھ ... عجیب ہے۔
  • 6:32 - 6:34
    اس کے بارے میں کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
  • 6:34 - 6:35
    جب اچانک ۔۔۔
  • 6:35 - 6:36
    (دستک کی آواز)
  • 6:36 - 6:39
    یہ اشتعال انگیز واقعہ ہوتا ہے۔
  • 6:39 - 6:41
    یہ کہانی کے شروع میں ہونے والا واقع ہے
  • 6:41 - 6:43
    جو مرکزی کردار کی دنیا بدل دیتا ہے
  • 6:43 - 6:45
    لیکن اسے نہیں معلوم کہ
    ان معلومات کا کیا کرنا ہے۔
  • 6:45 - 6:47
    (ہیگرڈ: "ہیری تم ایک جادوگر ہو"۔)
  • 6:47 - 6:49
    اس وقت مربی آتا ہے!
  • 6:49 - 6:53
    وہ مرکزی کردار کو مجبور کرے گا کہ وہ
    اس اشتعال انگیز واقعے کا سامنا کرے،
  • 6:53 - 6:54
    بھاگنا بند کرے،
  • 6:54 - 6:57
    اور اسے عام دنیا سے باہر کھینچ لے جاتا ہے
  • 6:57 - 7:01
    تاکہ وہ غیر معمولی دنیا کی دہلیز
    پار کر کے اس میں میں داخل ہو جائے۔
  • 7:01 - 7:02
    ایک جادوئی دنیا ۔۔۔
  • 7:02 - 7:06
    ایک نئی دنیا، بالکل مختلف اس عام دنیا سے
    جسے وہ جانتا تھا۔
  • 7:06 - 7:08
    اور وہاں اسے نئے اتحادی ملتے ہیں،
  • 7:08 - 7:12
    (خلائی مخلوق: اوہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ)
    (بز: خوش آمدید)
  • 7:12 - 7:14
    نئے دشمن ۔ ۔ ۔
  • 7:14 - 7:17
    اور وہ امتحانات اور مشکلات کا سامنا کرنا
    شروع کر دیتا ہے۔
  • 7:17 - 7:19
    جب اچانک ۔۔۔
  • 7:19 - 7:20
    دھماکہ!
  • 7:20 - 7:22
    کہانی کا "وسط" آ جاتا ہے۔
  • 7:22 - 7:25
    یہ کہانی کے درمیان میں ہونے والا واقع ہے
    جو کہانی کو بالکل بدل دیتا ہے،
  • 7:25 - 7:28
    کیونکہ یہ مرکزی کردار کی دنیا کے بارے میں
    رائے بدل دیتا ہے۔
  • 7:28 - 7:29
    اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ غلط تھا،
  • 7:29 - 7:32
    لیکن اسے نہیں معلوم کہ ان نئی معلومات
    سے کیسے نپٹا جائے!
  • 7:32 - 7:34
    تو وہ کمزور ہے۔ وہ اس کے بارے میں
    سوچ رہا ہے،
  • 7:34 - 7:37
    اور دشمن اس کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر
    اس کے قریب آ رہے ہیں ۔۔۔
  • 7:37 - 7:39
    وہ اسے دھمکا رہے ہیں!
  • 7:39 - 7:40
    وہ اسے گھیر رہے ہیں!
  • 7:40 - 7:42
    اور تب وہ حملہ کر دیتے ہیں!
  • 7:42 - 7:44
    یہ بحران ہے!
  • 7:44 - 7:46
    یہ کہانی کا سب سے نچلا حصہ ہے۔
  • 7:46 - 7:48
    یہ مرگ کا لمحہ ہے ۔ ۔ ۔
  • 7:48 - 7:50
    نقصان کا ۔ ۔ ۔
  • 7:50 - 7:52
    مرکزی کرادر اپنے گھٹنوں پر جھک گیا ہے،
  • 7:52 - 7:56
    اسے احساس ہوتا ہے کہ اسے کچھ بدلنے کی
    ضرورت ہے۔
  • 7:56 - 7:57
    یہ واپسی ہے۔
  • 7:57 - 8:00
    وہ واپس آ رہا ہے، حوصلے سے بھرا ہوا۔
  • 8:00 - 8:04
    اور وہ دشمن کا ایک آخری بار سامنا کرے گا۔
  • 8:04 - 8:05
    لیکن اب وہ بدل چکا ہے،
  • 8:05 - 8:08
    تاکہ وہ نئی بلندیوں کو چھو سکے۔
  • 8:08 - 8:11
    اور اب، وہ جیت جاتا ہے۔
  • 8:11 - 8:15
    اب ہم اس کے بعد کا نتیجہ دیکھتے ہیں:
    وہ عام دنیا میں واپس جاتا ہے،
  • 8:15 - 8:17
    جہاں سے وہ آیا تھا ۔ ۔ ۔
    لیکن اب وہ بدل چکا ہے۔
  • 8:17 - 8:18
    اِس کے نتیجے میں، وہ جیت گیا،
  • 8:18 - 8:23
    اور اِس کے نتیجے میں،
    اُسے اس کا انعام مل گیا!
  • 8:23 - 8:26
    تو یہی کہانیوں کا تانا بانا ہوتا ہے،
    ٹھیک ہے؟
  • 8:26 - 8:28
    ہمارا کام ہو گیا۔
  • 8:28 - 8:29
    نہیں!
  • 8:29 - 8:32
    کیا یہ ٹھیک محسوس ہوتا ہے، ہوتا ہے؟
  • 8:32 - 8:32
    بالکل نہیں!
  • 8:32 - 8:35
    آپ کسی اور کہانی گو سے پوچھیں اور
    وہ آپ کو یہ بتائے گا:
  • 8:35 - 8:38
    "اس ترکیب کو بھول جائیں، آپ کو اس کو
    آزمانا چاہیے!
  • 8:38 - 8:40
    دوسرے طریقے میں سب کچھ غلط ہے!"
  • 8:40 - 8:42
    آپ ایک اور کہانی گو سے پوچھتے ہیں،
    اور وہ کہے گا:
  • 8:42 - 8:44
    "کیا کہا؟ کہانیوں کے یہ تین
    حصے ہوتے ہی نہیں۔
  • 8:44 - 8:45
    ان کے 5، 6، یا 8۔ ۔ ۔
  • 8:45 - 8:47
    یا 22۔ ۔ ۔
  • 8:47 - 8:48
    یا 31 ہوتے ہیں۔
  • 8:48 - 8:52
    درحقیقت، آپ کو کہانیوں کی سینکڑوں تراکیب
    ملیں گی،
  • 8:52 - 8:54
    اور کوئی بھی آپس میں متفق نہیں۔
  • 8:54 - 8:59
    یہ شاندار بحث ہو سکتی ہے اگر آپ کتاب لکھ
    رہے ہوں یا فلم بنا رہے ہوں ۔ ۔ ۔
  • 8:59 - 9:03
    لیکن ہمارے لیے، ہمیں ایک ترکیب چاہیے،
    جس پر عمل کرنا آسان ہو،
  • 9:03 - 9:05
    اپنے روزمرہ استعمال میں
    کہانیاں بنانے کے لیے،
  • 9:05 - 9:10
    ہمیں کوئی سادی چیز چاہیے۔
    کچھ زیادہ بنیادی۔
  • 9:10 - 9:17
    کیا ہوتا اگر کہانیاں
    لکیر کی طرح نہ ہوتیں ۔ ۔ ۔
  • 9:17 - 9:19
    بلکہ دائروی ہوتیں؟
  • 9:19 - 9:22
    دائروی شروع میں اور آخر میں جڑی ہوئی۔
  • 9:22 - 9:25
    غیر معمولی دنیا اور مہم جوئی سے گزر کر
  • 9:25 - 9:27
    ہم واپس عام دنیا میں آتے ہیں۔
  • 9:27 - 9:31
    اور اس امتزاج کی وجہ سے، ہم ان کے مابین
    تفرقات کو واضح کر سکتے ہیں۔
  • 9:31 - 9:33
    مثال کے طور پر ہم اسے
    لائن کنگ میں دیکھ سکتے ہیں۔
  • 9:33 - 9:36
    ہم سمبا کی پیدائش سے شروع کرتے ہیں۔
  • 9:36 - 9:39
    اور زندگی کے پورے دائرے سے گزرنے کے بعد،
  • 9:39 - 9:41
    ہم اس کے بچے کی پیدائش پر ختم کرتے ہیں۔
  • 9:41 - 9:43
    ہم اسے "12 سال غلام"
    نامی فلم میں دیکھ سکتے ہیں،
  • 9:43 - 9:46
    جہاں یہ شروع ہوتی ہے سیاہ فام آدمیوں کے
    ایک غلام گروہ سے
  • 9:46 - 9:49
    اور ختم ہوتی ہے سیاہ فام آدمیوں کے
    گروہ پر جو آزاد ہیں۔
  • 9:49 - 9:50
    یہ گریویٹی میں ہے
  • 9:50 - 9:53
    جہاں یہ شروع ہوتی ہے ایک عورت سے،
    اکیلی، خلا میں، زمین کو دیکھ رہی ہے،
  • 9:53 - 9:56
    اور ہم ختم کرتے ہیں اس عورت پر،
    اکیلی، زمین پر، خلا کو دیکھ رہی ہے۔
  • 9:56 - 9:59
    ہم اسے میڈ مین میں دیکھتے ہیں
  • 9:59 - 10:01
    جہاں پہلی قسط میں، پہلے حصے میں،
  • 10:01 - 10:03
    ڈارپر دادا ناخوش ہے،
  • 10:03 - 10:06
    لیکن وہ ایک انتہائی مشکل
    اشتہاری مہم حل کر لیتا ہے۔
  • 10:06 - 10:09
    اور آخر میں، سات سال بعد،
    بالکل آخری قسط میں،
  • 10:09 - 10:12
    وہ پھر ایک انتہائی مشکل
    اشتہاری مہم حل کر رہا ہے
  • 10:12 - 10:14
    لیکن اس دفعہ وہ خوش ہے ۔ ۔ ۔
  • 10:14 - 10:15
    یا پھر گاڈ فادر میں،
  • 10:15 - 10:19
    جہاں ہم شروع کرتے ہیں شادی سے اور
    ختم کرتے ہیں جنازے پر۔
  • 10:19 - 10:21
    تو آپ یہاں یہ ڈھانچہ دیکھ سکتے ہیں
  • 10:21 - 10:23
    دائرے کے شروع اور آخر کا۔
  • 10:23 - 10:25
    اور اس کے بعد یہی چیز دوبارہ ہوتی ہے،
  • 10:25 - 10:29
    'مسئلے' اور 'حل' میں، اشتعال انگیز واقعے
    میں اور عروج میں۔
  • 10:29 - 10:31
    تو مثال کے طور پر، گاڈ فادر کی طرف
    واپس جاتے ہیں،
  • 10:31 - 10:33
    شروع میں، مائیکل کورلیونی کہتا ہے:
  • 10:33 - 10:38
    "میرے خاندان والے چور ہیں،
    لیکن میں ان کی طرح نہیں"۔
  • 10:38 - 10:39
    وہ کہنا کیا چاہتا ہے:
  • 10:39 - 10:45
    "میرے لیے، ایماندادی اور شرافت میرے خاندان
    سے زیادہ اہم ہیں۔"
  • 10:45 - 10:47
    فلم کے اختتام تک،
  • 10:47 - 10:51
    اس نے اپنے خاندان کے سب دشمن مار دیے ہیں
    اور وہ اپنی بیوی کے منہ پر جھوٹ بول رہا ہے
  • 10:51 - 10:55
    اس لیے، وہ خاندان والوں کو ایمانداری اور
    شرافت پر ترجیح دیتا ہے۔
  • 10:55 - 10:57
    تو آپ ہو بہو اس کا عکس دیکھ سکتے ہیں۔
  • 10:57 - 10:59
    یہی چیز ٹوائے سٹوری میں ہوتی ہے مثلاً،
  • 10:59 - 11:01
    جب ہم بز کے ساتھ ملتے ہیں:
  • 11:01 - 11:04
    وہ اترتا ہے اور ووڈی کی قیادت کو
    للکارتا ہے۔
  • 11:04 - 11:08
    اور کہانی کے اختتام تک
    وہ دوست اور ساتھی رہنما ہیں۔
  • 11:08 - 11:11
    یہ خاکہ جو میں آپ کو بتا رہا ہوں
    تمام کہانی میں چلتا رہتا ہے۔
  • 11:11 - 11:14
    کہانی کا پہلا حصہ مصیبت کی چھان بین
    میں گزر جاتا ہے
  • 11:14 - 11:16
    اور دوسرا حصہ حل ڈھونڈنے میں گزر جاتا ہے۔
  • 11:16 - 11:20
    اسی لیے میٹرکس جیسی کہانی میں،
  • 11:20 - 11:23
    ہم منظر کے بعد منظر دیکھتے ہیں
  • 11:23 - 11:26
    جو فلم کے پہلے حصے میں ہے وہ
    دوسرے حصے میں ہو بہو موجود ہے۔
  • 11:26 - 11:29
    یہ پاگل پن ہے! یہ ایسا ہے کہ
    انہوں نے فلم کا پہلا حصہ لیا
  • 11:29 - 11:32
    اور پھر ہر منظر دوسرے حصے میں پھر سے آیا،
  • 11:32 - 11:36
    ہو بہو ویسا ہی۔
  • 11:36 - 11:39
    تو اب آپ دیکھ سکتے ہیں
    کہانیوں کا تانا بانا، ٹھیک؟
  • 11:39 - 11:43
    پہلا حصہ دوسرے کو ہو بہو دوہراتا ہے،
    ایک توازن سا ہے۔
  • 11:43 - 11:46
    اور جب بھی دو حصے ہوں، انہیں کسی مقام پر
    جڑنا پڑتا ہے۔
  • 11:46 - 11:49
    اور وہ ہے "وسطی مقام"۔
  • 11:49 - 11:51
    وسطی مقام کہانی کا کلیدی حصہ ہے،
  • 11:51 - 11:54
    کیونکہ اس میں مشکل حل کرنے بصیرت ہوتی ہے۔
  • 11:54 - 12:00
    گاڈ فادر میں، یہ پہلی دفعہ ہے جب
    مائیکل کورلیونی قتل کرتا ہے
  • 12:00 - 12:04
    چناچہ، خاندان کو شرافت پر ترجیح دیتا ہے
    اور اسے یہ بہت اچھا لگتا ہے۔
  • 12:04 - 12:08
    لائن کنگ میں، یہ تب ہے جب موفاسا،
    جو لائن کنگ ہے وہ مرتا ہے،
  • 12:08 - 12:11
    اور اس کے بیٹے کو احساس ہوتا ہے کہ اب وہ
    مزید بگڑا بچہ نہیں رہ سکتا۔
  • 12:11 - 12:16
    اس کو بلآخر حالات کا سامنا کرنا پڑے گا اور
    لائن کنگ بننا پڑے گا۔
  • 12:16 - 12:20
    ٹوائے سٹوری میں، یہ تب ہے جب بز اور ووڈی
    اغوا ہوتے ہیں اور انہیں احساس ہوتا ہے
  • 12:20 - 12:25
    اگر وہ تو تو میں میں بند نہیں کریں گے،
    تو وہ مر جائیں گے ۔ ۔ ۔
  • 12:25 - 12:29
    دی فورس اویکنز میں، یہ تب ہے جب رے
    لائٹ سیبر کو چھوتی ہے اور اس احساس ہوتا ہے
  • 12:29 - 12:32
    کہ شاید وہ بھی ایک جیڈی ہے ۔ ۔ ۔
  • 12:32 - 12:36
    تو یہ کہانیوں کا ڈھانچہ ہے اور آپ دیکھ
    سکتے ہیں کہ یہ ایک دائرے کی طرح ہے۔
  • 12:36 - 12:37
    "دائروی ڈھانچہ"۔
  • 12:37 - 12:41
    اور یہ ڈھانچہ ہر جگہ ہوتا ہے، صرف فلموں
    میں نہیں جن کے بارے میں، میں نے بتایا ہے۔
  • 12:41 - 12:44
    آپ اسے دیکھتے ہیں ہیملٹ میں،
    میکبتھ میں ۔ ۔ ۔
  • 12:44 - 12:46
    درحقیقت شیکسپئیر کے زیادہ تر کام میں۔
  • 12:46 - 12:48
    آپ اسے دیکھ سکتے ہیں، اس سے پہلے بھی ۔ ۔
  • 12:48 - 12:52
    بیوفل؟ انگریزی زبان کی پہلی رزمیہ نظم میں
  • 12:52 - 12:54
    دائروی ڈھانچہ ہے۔
  • 12:54 - 12:57
    اس سے بھی پہلے؟ بدھا کی زندگی کے بارے میں؟
  • 12:57 - 13:00
    اور پھر آپ صرف کہانیوں کو نہیں دیکھتے،
    بلکہ داستانوں کو بھی۔
  • 13:00 - 13:05
    مثال کے طور پر، سٹار وار کی تکڑی
    ایک "دائرہ" ہے۔
  • 13:05 - 13:08
    اور تمام چھ کہانیاں بھی دائرہ ہیں،
    پہلی چھ فلمیں۔
  • 13:08 - 13:12
    ہیری پوٹر، ہر کتاب ایک دائرہ ہے ۔ ۔ ۔
    تمام ساتوں کتابیں اکھٹی ایک دائرہ ہیں۔
  • 13:12 - 13:15
    اور آپ اسے چھوٹے درجے پر بھی
    دیکھ سکتے ہیں:
  • 13:15 - 13:18
    ایک اچھی کہانی کے لیے، ہر حصہ، ہر منظر
  • 13:18 - 13:21
    ایک دائرہ ہے۔
  • 13:21 - 13:25
    یہ ڈھانچہ ہر جگہ کیوں ہوتا ہے؟
    یہ ہمیں ہر جگہ آخر کیوں مل جاتا ہے؟
  • 13:25 - 13:28
    کیا اس کے بارے میں کچھ بنیادی چیز ہے؟
  • 13:28 - 13:32
    دراصل، یہ ڈھانچہ ۔ ۔ ۔
  • 13:32 - 13:33
    مسائل حل کرنے کا ہے۔
  • 13:33 - 13:36
    آپ مسئلہ بیان کرتے ہیں۔
    آپ مسئلے کی تہیں کھولتے ہیں۔
  • 13:36 - 13:38
    آپ مسئلے کو حل کرنے کی
    بصیرت پیش کرتے ہیں۔
  • 13:38 - 13:42
    آپ بصیرت کی تہیں کھولتے ہیں ۔ ۔ ۔
    آپ اسے حل کرتے ہیں۔
  • 13:42 - 13:45
    کہانیاں مسائل کو حل کرتی ہیں۔
  • 13:45 - 13:48
    تو نہیں میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ کہانیاں
    مسائل کو حل کرتی ہیں،
  • 13:48 - 13:52
    اور میں نے پانچ منٹ پہلے آپکو بتایا کہ
    یہ دل سوزی کی مشینیں ہوتی ہیں، ٹھیک؟
  • 13:52 - 13:54
    آپ ان دونوں کو کیسے اکھٹا کر سکتے ہیں؟
  • 13:54 - 13:56
    کہانیاں ایک طریقہ ہیں
  • 13:56 - 13:59
    کسی اور کے دماغ میں داخل ہونے کا
  • 13:59 - 14:03
    اور دیکھنا کہ ہم مسائل کیسے حل کرتے ہیں۔
  • 14:03 - 14:05
    یا ایک اور طریقے سے بیان کریں،
  • 14:05 - 14:07
    کہانیاں ایک طریقہ ہیں
  • 14:07 - 14:10
    سیکھنے کا۔
  • 14:10 - 14:14
    دیکھیے، ہزاروں سال پہلے،
  • 14:14 - 14:18
    قدیم انسان اتنے طاقتور نہیں تھے،
    وہ اتنے تیز نہیں تھے۔
  • 14:18 - 14:20
    لیکن ہم مسائل حل کرنے میں بہترین تھے۔
  • 14:20 - 14:23
    جنہیں کہانیاں سب سے زیادہ پسند تھیں
  • 14:23 - 14:26
    وہ زیادہ مسائل حل کر سکتے تھے۔
    وہ زیادہ زندہ بچ جاتے تھے۔
  • 14:26 - 14:29
    وہ زیادہ بچے پیدا کر سکتے تھے اور
    اپنی نسل کو پھیلا سکتے تھے۔
  • 14:29 - 14:34
    اور اس طرح سے ہم نے کہانیوں کو
    پسند کرنا سیکھا ہے
  • 14:34 - 14:38
    کیونکہ یہ ہمیں سکھاتی ہیں۔
  • 14:38 - 14:40
    دیکھیے، وہ شکاری،
  • 14:40 - 14:42
    وہ ان بلٹ پوائنٹس کا استعمال
    تو نہ کرتا، ٹھیک؟
  • 14:42 - 14:44
    اس نے کہا ہوتا:
    "ارے! جب میں آپ کی عمر کا تھا
  • 14:44 - 14:49
    میں ایک دن بھوکا تھا،
    تو میں جنگل میں گیا شکار کرنے۔
  • 14:49 - 14:53
    اور جب میں دریا کے پاس پہنچا،
    تو میں نے ایک شیر دیکھا
  • 14:53 - 14:54
    اور شیر نے مجھے دیکھا ۔ ۔ ۔
  • 14:54 - 14:57
    تو میں نے بھاگنا شروع کیا،
    لیکن وہ میرے سے تیز تھا
  • 14:57 - 15:00
    تو میں چھلانگ لگا کر درخت پر چڑھ گیا اور
    میں نے اپنے آپ کو بچا لیا۔"
  • 15:00 - 15:03
    اور نوجوان کیا کہتے؟ "ارے، واہ!
  • 15:03 - 15:06
    مجھے دریا کے پاس نہیں جانا چاہیے،
    وہاں شکاری ہوتے ہیں۔
  • 15:06 - 15:09
    مجھے شیر کا دوڑ میں
    مقابلہ نہیں کرنا چاہیے ۔ ۔ ۔
  • 15:09 - 15:12
    اور اگر میں خطرے میں ہوں،
    مجھے درخت پر چڑھ جانا چاہیے۔"
  • 15:12 - 15:16
    وہی سبق جو پہلے انہیں کبھی یاد نہ رہتے
  • 15:16 - 15:20
    اب ان کے دماغ میں گھس چکے ہیں۔
  • 15:20 - 15:25
    آپ کہانیوں کی اس طاقت کو استعمال کرنا
    چاہتے ہیں؟ آپ میری بات بہت دھیان سے سنیں۔
  • 15:25 - 15:28
    آپ لوگوں کو سکھانے کی کوشش کر کے
    تھک چکے ہیں،
  • 15:28 - 15:30
    لیکن وہ کچھ یاد نہیں رکھ پاتے؟
  • 15:30 - 15:33
    اپنے حقائق ٹھوسنا بند کریں اور انہیں
    کہانیوں میں لپیٹنا شروع کریں!
  • 15:33 - 15:35
    کیا آپ لوگوں کو قائل کرنے کی
    کوشش کر کے تھک چکے ہیں
  • 15:35 - 15:37
    لیکن وہ دلائل پر توجہ نہیں دیتے؟
  • 15:37 - 15:42
    اپنے دلائل ان کے گلے میں ٹھونسنا بند کریں
    اور کہانیاں سنانا شروع کریں۔
  • 15:42 - 15:45
    لیکن صرف ایک کہانی ایک دفعہ
    استعمال نہ کریں۔
  • 15:45 - 15:48
    گھر پر کہانیاں سنائیں، سکول میں سنائیں،
  • 15:48 - 15:52
    کام پر کہانیاں سنائیں، ہر جگہ، ہر روز!
  • 15:52 - 15:59
    آپ ٹیڈ والوں میں سچ پانے کی
    انوکھی دانشورانہ جستجو ہے۔
  • 15:59 - 16:04
    کہانیاں سنانے میں مہارت حاصل کریں اور
    آپ اسے پھیلا سکیں گے۔
  • 16:04 - 16:05
    شکریہ۔
  • 16:05 - 16:19
    (تالیاں)
Title:
کہانیاں کیوں مسحور کن ہوتی ہیں|ٹامس پویو | ٹیڈ ایکس خلیج ہمبولٹ
Description:

کہانیاں ہمارے دماغ میں داخل ہو کر ہمیں مخمور کر کے ہم پر اثر ڈالتی ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے وہ ایسا کیسے کرتی ہیں؟ یا یہ کہ ان کی اس طاقت سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے؟ اس مسرت بخش اور آنکھیں کھول دینے والی گفتگو میں ٹامس پویو کہانیوں کے بارے میں آپ کا نظریہ ہمیشہ کے لیے بدل دیں گے۔ وہ آپ کو کہانیوں کی عصبی سائنس کے سفر پر لے کر جاتے ہیں، کیوں تمام اچھے کردار ایک ہی خاکے پر چلتے ہیں، اور کیسے ہم ان کو اپنا خفیہ ہتھیار بنا سکتے ہیں۔

ٹامس پویو بروچارڈ نفسیاتی رویوں کے ماہر ہیں۔ وہ "سٹار وار رنگز" کے مصنف ہیں جو ایمازون کی سب سے زیادہ بکنے والی کتب میں شامل ہے اور ان نمونوں کا جائزہ لیتی ہے جو عظیم کہانیوں جیسے سٹار وارز، بیوولف، اور ہیری پورٹر کو سہارا دیتی ہیں۔

یہ گفتگو ایک ٹیڈ ایکس تقریب کے موقع پر کی گئی جو ٹیڈ کانفرنس کی طرز پر لیکن آزادانہ طور پر مقامی برادری کی جانب سے منعقد کی گئی۔ منزید جانیے: https://www.ted.com/tedx

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDxTalks
Duration:
16:20

Urdu subtitles

Revisions