-
کمپیوٹرز اعمال کو دہرانے
میں واقعی بہت اچھے ہوتے ہیں۔
-
آپ 10، 20 یا 100
تک گن سکتے ہیں۔ لیکن
-
ایک کمپیوٹر بلین یا
ٹریلین تک گن سکتا ہے۔
-
اس میں اسے بے دلی محسوس نہیں
ہوگی اور اسے چند سیکنڈ ہی لگیں گے۔
-
خواہ حساب ہو، مصوری
ہو یا کچھ اور۔۔۔ کمپیوٹر کسی
-
چیز کو سینکڑوں یا پھر
کروڑوں بار دہرا سکتے ہیں۔
-
پروگرامنگ میں ہم اسے لوپ کہتے ہیں۔
-
لوپ کسی کوڈ کو
بار بار دہرانا ہوتا ہے۔
-
اگلے معمہ کے لیے، آپ کا
ہدف یہ ہوگا کہ آپ “Repeat”
-
بلاک کے ذریعہ مربع
بنانے میں اینا کی مدد کریں۔
-
“Repeat” بلاک کے اندر آپ جو بھی بلاک
ڈالتے ہیں ترتیب وار دہرایا جائے گا۔
-
آپ جتنی بار بھی دہرانا چاہیں۔
-
مربع بنانے کے لیے آپ
“Move Forward” اور
-
“Turn Right” بلاک کا
استعمال 4 بار کرتے ہیں۔
-
لیکن آسان طریقہ یہ ہے کہ کمپیوٹر کو
“Move Forward” اور “Turn Right by
-
90 degrees” ایک بار کہا جائے، اور
اسے یہ عمل 4 بار دہرانے کو کہا جائے۔
-
ایسا کرنے کے لیے آپ کو
ایک “Repeat” بلاک کے اندر
-
“Move Forward” اور “Turn
Right” بلاکس رکھنے ہوں گے۔
-
یاد رکھیں کہ آپ Repeat” بلاک کے اندر
عدد کو کسی بھی عدد سے تبدیل کر سکتے
-
ہیں اور یہ بلاک کے
اندر دیے گئے عدد
-
کے مطابق اتنی ہی
بار یہ عمل دہرائے گا۔