< Return to Video

ایک نوجوان موجد کا سٹائرو فوم کو دوبارہ استعمال کرنے کا منصوبہ

  • 0:01 - 0:03
    یہ ایک عام سا ہفتے کا دن تھا۔
  • 0:03 - 0:06
    میرے ابو باہر گھاس کاٹ رہے تھے،
  • 0:06 - 0:08
    میری امی اوپر کپڑے تہہ کر رہی تھیں،
  • 0:08 - 0:10
    میری بہن اپنے کمرے میں
    گھر کا کام کررہی تھی
  • 0:10 - 0:12
    اور میں تہ خانے میں وڈیو گیم کھیل رہا تھا۔
  • 0:13 - 0:15
    اور جیسے ہی میں کچھ پینے کیلئے اوپر آیا،
  • 0:15 - 0:17
    میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا
  • 0:17 - 0:20
    اور سوچا کہ شاید مجھے
    کچھ کر رہے ہونا چاہئے تھا،
  • 0:20 - 0:21
    میں نے جو دیکھا وہ یہ تھا۔
  • 0:24 - 0:27
    یہ ہمارے گھر کا کھانا نہیں جل رہا تھا۔
  • 0:27 - 0:30
    یہ میرا سائنس کا منصوبہ تھا۔
  • 0:30 - 0:32
    شعلے بلند ہو رہے تھے،
  • 0:32 - 0:33
    ہوا میں دھواں تھا
  • 0:33 - 0:36
    ایسا لگ رہا تھا کہ ہمارے لکڑی کے
    چھجے میں آگ لگنے والی ہے۔
  • 0:36 - 0:38
    میں نے جلدی سے چلانا شروع کردیا۔
  • 0:38 - 0:40
    میری امی خوف زدہ ہو رہی تھیں،
  • 0:40 - 0:42
    میرے ابو آگ بجھانے کے لئے بھاگے
  • 0:42 - 0:46
    اور ظاہر ہے میری بہن سنیپ
    چیٹ پہ وڈیو ریکارڈ کرنے لگی۔
  • 0:46 - 0:48
    (قہقہے)
  • 0:48 - 0:51
    یہ میری ٹیم کے سائنس کے منصوبے
    کا صرف آغاز تھا۔
  • 0:51 - 0:54
    میری ٹیم میرے علاوہ تین اور طالب علموں
    پر مشتمل تھی
  • 0:54 - 0:56
    جو یہاں آج حاضرین میں شامل ہیں۔
  • 0:56 - 0:58
    ہم فرسٹ لیگو لیگ میں شرکت کرچکے تھے
  • 0:58 - 1:02
    جو بچوں کا عالمی روبوٹکس کا مقابلہ تھا،
  • 1:02 - 1:04
    اور ایک روبوٹک گیم کے علاوہ،
  • 1:04 - 1:06
    ہم نے ایک علیحدہ سائنس کے منصوبے پر
    بھی کام کیا تھا،
  • 1:06 - 1:09
    اور یہ وہی منصوبہ تھا جس پر ہم
    کام کر رہے تھے۔
  • 1:09 - 1:11
    تو اس منصوبے کا خیال یوں شروع ہوا
  • 1:11 - 1:12
    جب کچھ مہینے پہلے،
  • 1:12 - 1:15
    میرے کچھ ساتھیوں نے وسطی امریکہ کا سفر کیا
  • 1:15 - 1:17
    اور ساحلوں پر اسٹائرو فوم
    کو بکھرا ہوا دیکھا،
  • 1:18 - 1:19
    یا پولی سٹائرین فوم ۔
  • 1:20 - 1:22
    اور جب وہ واپس آئے تو انہوں نے ہم سے
    اس کا ذکر کیا۔
  • 1:22 - 1:26
    ہم نے سوچنا شروع کیا کہ کہاں کہاں روزانہ
    سٹائرو فوم استعمال ہوتا ہے
  • 1:26 - 1:28
    چاہے آپ نیا ٹی وی خریدیں؟
  • 1:28 - 1:31
    تو آپ کے پاس ٹی وی سے
    بڑا سٹائرو فوم آجاتا ہے۔
  • 1:31 - 1:33
    چاہے آپ ایک پیالی کافی پیئں؟
  • 1:33 - 1:36
    یقینا یہ کافی کی پیالیاں کہیں جمع ہونگی۔
  • 1:36 - 1:39
    اور پھر یہ اشئیا ایک دفعہ کے استعمال کے
    بعد جمع ہو کر کہاں جائیں گی؟
  • 1:39 - 1:43
    کیونکہ ابھی تک ،استعمال شدہ سٹائرو فوم کا
    کوئی حل نہیں ہے،
  • 1:43 - 1:45
    تقریبا سب کچھ کسی جگہ پر ملبہ بن کر
    جمع ہوجاتا ہے،
  • 1:45 - 1:46
    یا سمندروں اور ساحلوں میں،
  • 1:47 - 1:49
    پانچ سو سالوں سے زیادہ عرصے میں
    تحلیل ہوتا ہے۔
  • 1:49 - 1:51
    اور درحقیقت، صرف امریکہ میں ہر سال
  • 1:51 - 1:54
    دو ارب پاؤنڈ سٹائرو فوم بنتا ہے،
  • 1:54 - 1:57
    جس سے پچیس فی صد زمینی گڑھے صرف اس
    ملبے سے بھر جاتے ہیں۔
  • 1:57 - 2:00
    تو ہمارے پاس یہ سٹائرو فوم کے ذخیروں کا
    بھوت کیوں موجود ہے؟
  • 2:00 - 2:04
    ہم اسکو دوسری پلاسٹک کی چیزوں کی طرح
    دوبارہ استعمال کیوں نہیں کر سکتے؟
  • 2:04 - 2:08
    ایسا سمجھیں کہ استعمال شدہ پولی
    سٹائرین بہت مہنگا ہے
  • 2:08 - 2:09
    اور ممکن ہے کہ ملاوٹ شدہ بھی،
  • 2:09 - 2:14
    تو اس لئے استعمال شدہ سٹائرو فوم جو
    دوبارہ کارآمد ہو سکے، کی مانگ بہت کم ہے۔
  • 2:14 - 2:17
    جس کے نتیجے میں اسکو ناقابل استعمال
    سمجھا جاتا ہے،
  • 2:17 - 2:21
    کیونکہ پولی سٹائرین کو دوبارہ استعمال
    میں لانا فائدہ مند نہیں۔
  • 2:22 - 2:24
    اور دراصل امریکہ کے بہت سے شہروں میں
  • 2:24 - 2:26
    یہ قانون منظور ہوچکا ہے
  • 2:26 - 2:29
    جو پولی سٹائرین سے دوبارہ چیزیں بنانے
    کو ممنوع قرار دے چکا ہے،
  • 2:29 - 2:31
    جس میں ایک بار استعمال کرنے
    والے برتن شامل ہیں،
  • 2:31 - 2:34
    مونگ پھلی والے پیکٹ یا
    ڈال کر لے جانے والے کنستر
  • 2:34 - 2:36
    اور ساحل پر استعمال
    ہونے والے کھلونے،
  • 2:36 - 2:39
    وہ اشیاء جو آج کے معاشرے
    میں اہم ہیں۔
  • 2:39 - 2:41
    اور اب فرانس ایک پہلا ملک بن چکا ہے
  • 2:41 - 2:43
    جس میں پلاسٹک کے برتنوں کا استعمال
    ممنوع ہے،
  • 2:43 - 2:45
    جیسے پیالیاں اور پلیٹیں۔
  • 2:45 - 2:48
    لیکن کیسا ہوگا اگر ہم اسسٹائرو فوم کو
    استعمال کرتے رہیں؟
  • 2:48 - 2:51
    اور اسکے سستا، ہلکا اور کرنٹ سے محفوظ
    ہونے کا فائدہ اٹھاتے رہیں
  • 2:51 - 2:53
    اور پیک کرنے کی بہترین قابلیت کا،
  • 2:53 - 2:56
    اس کے اثرات سے بچتے ہوئے
  • 2:56 - 2:57
    جو اسکو ضائع کرنے سے ہونگے؟
  • 2:57 - 3:01
    کیسا ہو اگر ہم اسکو بہت ہی کارآمد چیز
    میں تبدیل کردیں؟
  • 3:01 - 3:03
    کیا ہو اگر ہم ناممکن کو ممکن بنا دیں؟
  • 3:04 - 3:09
    میری ٹیم نے یہ تجربہ کیا کہ ہم سٹائرو فوم
    کے کاربن کو دوبارہ استعمال میں لا سکتے ہیں
  • 3:09 - 3:11
    متحرک کاربن بنانے کے لئے،
  • 3:11 - 3:13
    جو آجکل تقریباً ہر پانی کے فلٹر
    میں استعمال ہوتا ہے۔
  • 3:13 - 3:17
    اور یہ متحرک کاربن بہت چھوٹے
    مساموں کے ذریعے
  • 3:17 - 3:20
    پانی یا ہوا کو صاف کرنے کے
    لئے استعمال ہوتا ہے،
  • 3:21 - 3:24
    تو ہم نے بہت طرح کے حدت کے
    تجربات کرنا شروع کئے،
  • 3:24 - 3:27
    اور بد قسمتی سے ہمیں بہت سی
    ناکامیاں بھی ہوئیں۔
  • 3:28 - 3:30
    کچھ کام نہیں بن رہا تھا۔
  • 3:30 - 3:32
    میرے ابو کی انگیٹھی میں آگ لگنے کے علاوہ،
  • 3:32 - 3:35
    ہمارے بہت سارے نمونے بھاپ بن گئے،
  • 3:35 - 3:38
    یا پھر مہنگی بھٹی میں تباہ ہو گئے،
  • 3:38 - 3:40
    اور بہت ہی برا چپکنے والا مواد چھوڑ گئے۔
  • 3:40 - 3:44
    حقیقت میں ہم اپنی ناکامیوں سے اتنے
    اداس تھے کہ تقریباً ہم نے ہمت ہار دی۔
  • 3:45 - 3:47
    تو پھر ہم کیوں کوشش کرتے رہے
  • 3:47 - 3:49
    جب سارے بڑوں نے کہا کہ یہ ناممکن ہے؟
  • 3:49 - 3:52
    شاید اس لئے کے ہم بچے ہیں اور
    زیادہ نہیں جانتے۔
  • 3:53 - 3:56
    لیکن دراصل ہم اس لئے کوشش کرتے رہے کہ
    ہمارے خیال میں یہ اب بھی ممکن تھا۔
  • 3:56 - 3:58
    ہمیں معلوم تھا کہ اگر ہم
    کامیاب ہو گئے،
  • 3:58 - 4:01
    تو ہم ماحول کی مدد کرتے ہوئے اس دنیا
    کو ایک بہتر جگہ بنائیں گے۔
  • 4:01 - 4:03
    تو ہم کوشش کرتے رہے
  • 4:03 - 4:05
    اور ناکام ہوتے رہے
  • 4:05 - 4:07
    اور کوشش کرتے
  • 4:07 - 4:08
    اور ناکام ہوتے رہے۔
  • 4:08 - 4:10
    ہم اس کو اب چھوڑنے لگے تھے۔
  • 4:11 - 4:12
    مگر پھر یہ ہوا۔
  • 4:12 - 4:15
    صحیح درجہ حرارت، وقت اور کیمیائی اجزاء سے
  • 4:15 - 4:17
    آخر کار ہمیں ایک کامیاب نتیجہ مل گیا
  • 4:17 - 4:21
    جو ہمیں متحرک کاربن دے رہا تھا سٹائرو
    فوم کی بے کار چیزوں سے۔
  • 4:21 - 4:24
    اور اس لمحہ میں وہ چیز جو ناممکن تھی
  • 4:24 - 4:25
    اگلے لمحے میں ممکن ہو گئی۔
  • 4:25 - 4:29
    اس سے ہم نے جانا کہ شروع میں
    جو ناکامیاں تھیں
  • 4:29 - 4:32
    ہم ان پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے
    مطلوبہ نتیجے تک پہنچ گئے۔
  • 4:32 - 4:35
    اور اس کے علاوہ نہ صرف ہم متحرک
    کاربن بنانے میں کامیاب ہوئے
  • 4:35 - 4:36
    پانی کو پاک کرنے کے لئے،
  • 4:37 - 4:39
    بلکہ ہم سٹائرو فوم کے کچرے کو بھی
    کم کرنے میں کامیاب ہوئے،
  • 4:39 - 4:42
    دو عالمی مسائل سے نجات
    صرف ایک حل کے ذریعے سے۔
  • 4:42 - 4:45
    تو تب سے ہم اپنے تجربے کو آگے لے
    جانے کے لئے پرعزم ہیں،
  • 4:45 - 4:47
    اور زیادہ تجربات کی مدد سے بہتر
    نتیجے کے لئے
  • 4:48 - 4:49
    اور حقیقی دنیا کی حالتوں میں آزما کر۔
  • 4:49 - 4:52
    پھر ہم سرمایہ حاصل کرنے
    کے لئے آگے بڑھے
  • 4:52 - 4:55
    NSTA کے ای-سائبر مشن سٹیم ان ایکشن
    کی طرف سے
  • 4:55 - 4:56
    جو کہ امریکی فوج کے تعاون سے تھا،
  • 4:56 - 4:59
    اور "فرسٹ گلوبل انوویشن"جو
  • 4:59 - 5:00
    XPRIZE کے تعاون سے تھا۔
  • 5:00 - 5:02
    اور ہمیں نوازا گیا
  • 5:02 - 5:05
    سائنسی امریکی تخلیق کار ایوارڈ سے
  • 5:05 - 5:06
    گوگل سائنسی میلے کی طرف سے۔
  • 5:06 - 5:10
    اور اس سرمایے کو استعمال کرتے ہوئے ہم نے
    اس عمل کے حقوق لینے کا ارادہ کیا
  • 5:10 - 5:12
    اوراس منصوبے پرکام جاری رکھنے کا۔
  • 5:12 - 5:17
    تو ہاں ہم نے جب شروع کیا تھا تب
    میرے ابو کی انگیٹھی میں آگ لگی تھی
  • 5:17 - 5:19
    اور اتنی بار ناکام ہوئے
    کہ ہم با لکل چھوڑنے والے تھے،
  • 5:19 - 5:22
    مگر اب دیکھیں تو یہ سب
    بہترین نتیجہ خیز ثابت ہوا۔
  • 5:22 - 5:25
    ہم نے ایک مسئلے کو لیا جو بہت سے
    لوگوں کی نظر میں ناممکن تھا
  • 5:25 - 5:26
    مگر ہم نے اسے ممکن بنا دیا،
  • 5:26 - 5:29
    اور ہم ثابت قدم رہے اس بات کے باوجود
    کہ کچھ بھی کام نہیں کر رہا تھا۔
  • 5:29 - 5:31
    ہم نے سیکھا کہ آپ کامیاب نہیں ہوسکتے
  • 5:31 - 5:33
    کسی چھوٹی
  • 5:33 - 5:35
    یا بڑی ناکامی کے بغیر۔
  • 5:35 - 5:39
    تو آئندہ اگر کبھی چولھے میں آگ
    لگ جائے تو نہ ڈریں،
  • 5:39 - 5:43
    کیونکہ آپکونہیں معلوم کہ کب آپکا
    خیال جان پکڑ جائے۔
  • 5:44 - 5:45
    شکریہ۔
  • 5:45 - 5:49
    (تالیاں)
Title:
ایک نوجوان موجد کا سٹائرو فوم کو دوبارہ استعمال کرنے کا منصوبہ
Speaker:
ایشٹن کوفر
Description:

مونگ پھلی کے پیکٹ سے لے کر کافی کی پیالی تک ہر سال صرف امریکہ میں دو ارب پاؤنڈ سٹائرو فوم بنتا ہے۔جس میں سے کوئی بھی دوبارہ استعمال نہیں ہوسکتا۔ وسائل اور جگہ کے ضائع ہونے پر شدید فکر مند، ایشٹن کوفر اور انکے ساتھیوں نے ایک حل تلاش کیا جس میں گرمائش کے استعمال سے استعمال شدہ سٹائرو فوم کو توڑ کر پھر ایک کارآمد چیز میں بدلا جا سکتا ہے۔ انکا اصلی منصوبہ جانئے جس کو گوگل سائنسی میلے کی طرف سے 'فرسٹ لیگو لیگ گلوبل انووینشن' اور 'سائنسی امریکن تخلیق کار' انعام دیے گئے۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
06:01

Urdu subtitles

Revisions