Return to Video

میں پناہ گزین بچی سے بین الاقوامی ماڈل کیسے بنی

  • 0:00 - 0:04
    یہ میں ہوں سات سال کی عمر میں۔
  • 0:06 - 0:08
    اور یہ بھی میں ہوں۔
  • 0:09 - 0:13
    (تالیاں اور خوشی کے نعرے)
  • 0:13 - 0:17
    یہاں کاکوما پناہ گزین کیمپ میں کھڑے ہونا
    بہت غیرحقیقی محسوس ہو رہا ہے،
  • 0:17 - 0:20
    اور میں جذبات سے مغلوب ہوں۔
  • 0:20 - 0:22
    بالکل یہی میدان ہیں جہاں میں پیدا ہوئی
  • 0:22 - 0:24
    اور اپنی زندگی کے پہلے سات سال گزارے۔
  • 0:26 - 0:28
    میرا خیال ہے کہ بہت لوگ یہ
    سن کر حیران ہیں
  • 0:28 - 0:31
    کہ یہاں کاکوما میں
    میری بہت اچھی پرورش ہوئی۔
  • 0:31 - 0:32
    مگر میں خوش تھی،
  • 0:33 - 0:35
    میں ہوشیار تھی، میرے دوست تھے
  • 0:35 - 0:38
    اور سب سے بڑھ کر،
    مجھے روشن مستقبل کی امید تھی۔
  • 0:39 - 0:42
    کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے لیے
    رکاوٹیں نہیں تھیں۔
  • 0:42 - 0:44
    کیا کہوں، کیسی کیسی مشکلات تھیں۔
  • 0:44 - 0:46
    کبھی کبھار مجھے ملیریا ہو جاتا تھا
  • 0:46 - 0:50
    اور ہمیشہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ
    ہمارا اگلا کھانا کہاں سے آئے گا۔
  • 0:50 - 0:53
    مگر جو بھائی چارے کا احساس
    یہاں کاکوما میں ہے
  • 0:53 - 0:55
    اور وہ فخر جس کے یہاں سب مالک ہیں
  • 0:56 - 0:58
    وہ بے مثال ہے۔
  • 1:00 - 1:03
    جب میں چھوٹی تھی، مجھے جھگڑوں کا
    اچانک شروع ہو جانا یاد ہے۔
  • 1:03 - 1:06
    ایسا عام طور پر ہوتا ہے
    جب لوگ مختلف پس منظر سے آتے ہیں
  • 1:06 - 1:08
    اور ایک زبان نہیں بولتے۔
  • 1:08 - 1:10
    آخرکار، سواحلی --
  • 1:10 - 1:11
    یہاں کی مرکزی زبان --
  • 1:11 - 1:12
    ہماری دلیلِ مشترک بنی۔
  • 1:13 - 1:15
    میں نے کیمپ میں موجود بچوں سے دوستی کی
  • 1:15 - 1:18
    اور کسی حد تک ان کی ثقافت کو بھی
    اپنانا شروع کیا،
  • 1:18 - 1:21
    کرسمس جیسے تہوار منانا، اگرچہ میری پرورش
    مسلمان کے طور پر کی گئی تھی۔
  • 1:22 - 1:24
    دوسرے بچے بھی میری ثقافت کو اپناتے تھے،
  • 1:24 - 1:27
    کبھی کبھار تو میرے ساتھ
    نماز بھی ادا کرتے تھے۔
  • 1:28 - 1:31
    بچے ہونے کے ناطے، اکٹھا ہونا آسان تھا،
  • 1:31 - 1:32
    اپنے سب عقائد کو ملا کر
  • 1:32 - 1:36
    اپنا منفرد کثیرالثقافتی ماحول بنانا۔
  • 1:36 - 1:39
    میرا نام حلیمہ ادن ہے
  • 1:39 - 1:43
    میں ایک سیاہ فام، کینیا سے تعلق رکھنے والی
    صومالی-امریکی مسلمان ہوں۔
  • 1:44 - 1:47
    (تالیاں)
  • 1:47 - 1:49
    کچھ لوگوں نے کہا
    میں بنیاد ڈالنے والی ہوں --
  • 1:49 - 1:52
    میں اپنے ہائی سکول کی پہلی مسلمان
    "ہوم کمنگ" ملکہ تھی،
  • 1:52 - 1:55
    اپنے کالج کی پہلی صومالی طالب علم سینیٹر
  • 1:55 - 1:58
    اور بہت سی جگہوں پر
    پہلی حجاب پہننے والی خاتون تھی،
  • 1:58 - 2:01
    جیسے مِس مینیسوٹا امریکہ کا مقابلہ حسن،
  • 2:01 - 2:04
    مِلان اور نیویارک فیشن ویک کے رن وے پر
  • 2:04 - 2:07
    اور یہاں تک کہ برطانوی رسالہ "ووگ"
    کے تاریخی سروق پر بھی۔
  • 2:08 - 2:09
    جیسے آپ دیکھ سکتے ہیں،
  • 2:10 - 2:13
    میں خوفزدہ نہیں ہوں پہل کرنے میں،
    خود سے قدم آگے بڑھانے میں،
  • 2:13 - 2:14
    خدشات مول لینے اور تبدیلی کے لیے،
  • 2:14 - 2:17
    کیونکہ اقلیت ہونا یہی تو ہے۔
  • 2:17 - 2:20
    یہ اپنی ذات کو استعمال کرنا ہے
    تبدیلی لانے کے لیے
  • 2:20 - 2:24
    اور تنوع کی طاقت کی انسانی شبیہ بننا ہے۔
  • 2:24 - 2:29
    اور اب میں اپنے مقام کو قبولیت کا
    اہم پیغام پھیلانے کے لیے استعمال کرتی ہوں۔
  • 2:30 - 2:32
    لیکن یہ ہمیشہ سے آسان نہیں رہا۔
  • 2:33 - 2:37
    جب ہم پہلی بار امریکہ آئے اور
    سینٹ لوئس، مِسوری کو اپنا گھر بنایا،
  • 2:37 - 2:41
    مجھے یاد ہے میں نے اپنی والدہ سے پوچھا،
    "کیا یہ واقعی امریکہ ہے؟"
  • 2:42 - 2:45
    کچھ چیزیں افسوسناک طور پرجانی پہچانی تھیں،
  • 2:45 - 2:47
    جیسے رات کو گولیوں کی آوازیں
  • 2:47 - 2:48
    اور گلیوں میں دکھائی دینے والی مفلسی۔
  • 2:49 - 2:52
    مگر کچھ چیزیں بہت مختلف بھی تھیں۔
  • 2:52 - 2:54
    جیسے جب میں نے پہلی جماعت شروع کی،
  • 2:54 - 2:56
    میں نے دیکھا کہ کیسے بچے
    گروہ بنا کر کھیلتے ہیں۔
  • 2:56 - 2:58
    امریکہ میں، ہم انہیں "منڈلیاں" کہتے ہیں۔
  • 2:58 - 3:00
    یہاں پر ہم سب اکھٹے کھیلتے تھے۔
  • 3:01 - 3:03
    جنسی فرق کے بغیر،
  • 3:03 - 3:05
    اور یقینی طور پر نسلی فرق کے بغیر۔
  • 3:05 - 3:07
    مجھے خود سے پوچھنا یاد ہے،
  • 3:07 - 3:09
    "ان کو سواحلی کیوں سمجھ نہیں آتی؟
  • 3:10 - 3:13
    سواحلی وہ زبان ہے جو
    لوگوں کو قریب لاتی ہے۔"
  • 3:14 - 3:16
    حالات کی ستم ظریفی کہ،
  • 3:16 - 3:20
    جس سکول میں میرا داخلہ ہوا وہاں
    انگریزی سکھانے والا پروگرام نہیں تھا۔
  • 3:20 - 3:22
    لہٰذا میں روزانہ اٹھتی،
  • 3:22 - 3:24
    سکول جاتی، اپنے ڈیسک پر بیٹھتی
  • 3:24 - 3:26
    اور ایک لفظ نہ سیکھتی۔
  • 3:27 - 3:29
    اس موقع پر میں نے مایوس ہونا شروع کر دیا،
  • 3:29 - 3:32
    اور میری سب سے بڑی خواہش
    کاکوما واپس جانا تھی،
  • 3:32 - 3:33
    ایک پناہ گزین کیمپ میں۔
  • 3:36 - 3:39
    جلد ہی میری والدہ کو پتہ چلا کہ
    کئی صومالیوں کو پناہ ملی ہے
  • 3:39 - 3:41
    مینیسوٹا کے ایک چھوٹے قصبے میں۔
  • 3:41 - 3:44
    تو جب میں آٹھ سال کی تھی،
    ہم مینیسوٹا آ گئے۔
  • 3:45 - 3:49
    میری زندگی تبدیل ہوئی، جب میں دوسرے
    طالب علموں سے ملی جو صومالی بولتے تھے،
  • 3:49 - 3:53
    ایسے سکول میں گئی جہاں
    انگریزی سکھانے والا پروگرام تھا
  • 3:53 - 3:55
    اور ایسے اساتذہ ملے جو
    حد سے بڑھ کر مدد کرتے تھے،
  • 3:56 - 3:58
    سکول کے اوقات کے بعد اور
    کھانے کے وقفے کے دوران ٹھہرتے،
  • 3:58 - 4:02
    کلاس میں میری کامیابی کے لیے
    خود کو وقف کیے ہوئے۔
  • 4:02 - 4:07
    پناہ گزین بچی ہونے نے مجھے سکھایا کہ
    انسان ہر چیز سے محروم ہو سکتا ہے:
  • 4:07 - 4:10
    کھانا، چھت، پینے کا صاف پانی،
  • 4:10 - 4:12
    حتٰی کہ دوستی سے بھی،
  • 4:12 - 4:15
    لیکن وہ ایک چیز جو کوئی
    آپ سے چھین نہیں سکتا
  • 4:15 - 4:16
    وہ آپ کی تعلیم ہے۔
  • 4:17 - 4:20
    لہٰذا میں نے پڑھائی کو
    اپنی پہلی ترجیح بنا لیا
  • 4:20 - 4:23
    اور جلد ہی کلاس میں آگے بڑھنے لگی۔
  • 4:24 - 4:27
    جیسے میں بڑی ہوئی، مجھے
    دوسروں کے بارے میں زیادہ آگاہی ہوئی
  • 4:27 - 4:30
    اور یہ کہ وہ میرے پس منظر
    اور نسل کو کیسے دیکھتے ہیں۔
  • 4:30 - 4:34
    خاص طور پر جب میں نے
    سر ڈھانپنا شروع کیا، جسے حجاب کہتے ہیں۔
  • 4:34 - 4:37
    جب میں نے اسے پہننا شروع کیا،
    تو میں پر جوش تھی۔
  • 4:37 - 4:42
    میں اپنی والدہ کے حجاب کی تعریف کرتی تھی
    اور انکی خوبصورتی کی تقلید کرنا چاہتی تھی۔
  • 4:42 - 4:44
    لیکن جب میں نے مڈل سکول شروع کیا،
  • 4:44 - 4:47
    طالب علم مجھے تنگ کرتے تھے
    کہ میرے بال نہیں ہیں،
  • 4:47 - 4:49
    لہٰذا ان کو غلط ثابت کرنے کے لیے،
  • 4:49 - 4:51
    میں ان کو اپنے بال دکھانے لگی --
  • 4:51 - 4:55
    اگرچہ یہ میرے عقائد کے خلاف تھا، مگر میں
    نے دباؤ میں آ کر ایسا کیا۔
  • 4:56 - 4:59
    اس وقت میں شدّت سے
    گُھل ملِ جانا چاہتی تھی۔
  • 5:01 - 5:06
    جب میں مذہب، نسل اور شناخت
    کے مسائل پر غور کرتی ہوں
  • 5:06 - 5:08
    تو بہت سی نکلیف دہ یادیں ذہن میں آتی ہیں۔
  • 5:09 - 5:12
    میرے لیے یہ آسان ہو گا کہ میں
    دوسری ثقافت والوں پر الزام لگاوں
  • 5:12 - 5:15
    اس تکلیف کے لیے جو میں نے محسوس کی،
  • 5:15 - 5:16
    مگر جب میں گہرائی میں سوچوں،
  • 5:16 - 5:19
    تو میں یہ بھی تسلیم کرتی ہوں
    کہ سب سے زیادہ پر اثر،
  • 5:19 - 5:23
    مثبت، زندگی بدل دینے والے واقعات
    جو میرے ساتھ پیش آئے
  • 5:23 - 5:25
    وہ ان لوگوں کی مرہونِ منت ہیں
    جو مجھ سے مختلف ہیں۔
  • 5:27 - 5:30
    اس موقع پر میں نے فیصلہ کیا کہ
    مجھے خود کو مشکل میں ڈالنا ہے
  • 5:30 - 5:34
    اور ایک مقابلہ حسن میں حجاب
    اور برقینی پہن کر حصہ لینا ہے۔
  • 5:34 - 5:38
    میں نے اس کو خواتین کے لیے
    ایک موقع کے طور پر دیکھا
  • 5:38 - 5:40
    جن کی نمائندگی میری طرح کم ہے۔
  • 5:42 - 5:44
    اور اگرچہ میں نے مقابلے کا تاج نہیں جیتا،
  • 5:44 - 5:47
    اس تجربے نے میرے لیے
    بہت سے دروازے کھول دیے۔
  • 5:47 - 5:51
    مجھے دنیا بھر سے خواتین کے پیغامات
    اور ای ۔ میلز موصول ہو رہی تھیں،
  • 5:51 - 5:55
    جو مجھے بتا رہی تھیں کہ میں نے
    اپنی سچائی کو اپنا کر ان کو متاثر کیا ہے۔
  • 5:56 - 5:58
    دیگر "پہلے" آتے رہے۔
  • 5:59 - 6:04
    مجھے فیشن گُرو کیتھرین روئٹفیلڈ نے
    نیویارک آنے کی دعوت دی
  • 6:04 - 6:06
    میرے پہلے اداریے کی عکسبندی کے لیے۔
  • 6:06 - 6:10
    یہ اسی وقت کی بات ہے جب میں
    پہلی حجاب پہننے والی ماڈل بنی،
  • 6:10 - 6:11
    اور اپنے پہلے سال میں،
  • 6:11 - 6:15
    میں نے نو فیشن رسالوں کے
    سروق کو زینت بخشی۔
  • 6:15 - 6:18
    یہ ہوا کے طوفان سے کم نہ تھا۔
  • 6:18 - 6:20
    لیکن راتوں رات ملنے والی کامیابی کے ساتھ،
  • 6:20 - 6:23
    ایک چیز تھی جو مستقل رہی --
  • 6:23 - 6:27
    وہ یہ سوچ تھی کہ شاید
    یہی چیز مجھے کاکوما واپس لائے،
  • 6:27 - 6:29
    وہ جگہ جسے میں گھر کہتی ہوں۔
  • 6:31 - 6:35
    اور صرف چند ماہ پہلے، میرے ساتھ
    ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا۔
  • 6:36 - 6:38
    میں ایک فوٹو شوٹ کے لیے نیویارک میں تھی،
  • 6:38 - 6:41
    جب میری ملاقات جنوبی سوڈان کی
    ماڈل ادت اخیچ سے ہوئی۔
  • 6:42 - 6:45
    جس کی پیدائش بھی یہاں کاکوما میں ہوئی تھی۔
  • 6:46 - 6:50
    یہ واقعہ اپنے آپ میں امید کی تعریف ہے۔
  • 6:50 - 6:52
    میرا مطلب، آپ صرف تصور کریں:
  • 6:52 - 6:56
    ایک ہی پناہ گزین کیمپ میں
    پیدا ہونے والی دو لڑکیاں،
  • 6:56 - 7:00
    بچھڑنے کے بعد پہلی بار برطانوی "ووگ" کے
    سروق پر دوبارہ اکٹھی ہوئیں۔
  • 7:01 - 7:06
    (تالیاں اور خوشی کے نعرے)
  • 7:07 - 7:11
    مجھے یونیسف کے ساتھ اشتراک کا
    منفرد اعزاز دیا گیا،
  • 7:11 - 7:14
    اس کام کو براہ راست جانتے ہوئے جو وہ
    ضرورت مند بچوں کے لیے کرتے ہیں۔
  • 7:15 - 7:17
    اور میں چایتی ہوں آپ یاد رکھیں
  • 7:17 - 7:20
    کہ اگرچہ یہاں موجود بچے پناہ گزین ہیں،
  • 7:21 - 7:23
    وہ بچے ہیں۔
  • 7:23 - 7:28
    وہ مستحق ہیں ان تمام موقعوں کے، کہ وہ
    پھلیں پھولیں، امید رکھیں، خواب دیکھیں --
  • 7:29 - 7:31
    کامیاب ہونے کے۔
  • 7:33 - 7:37
    میری کہانی بالکل یہاں کاکوما
    پناہ گزین کیمپ میں شروع ہوئی،
  • 7:37 - 7:39
    امید کی ایک جگہ۔
  • 7:40 - 7:41
    شکریہ۔
  • 7:41 - 7:45
    (تالیاں)
Title:
میں پناہ گزین بچی سے بین الاقوامی ماڈل کیسے بنی
Speaker:
حلیمہ ادن
Description:

حلیمہ ادن نے تاریخ رقم کی جب وہ ووگ رسالے کے سروق پر پہلی حجاب پہننے والی ماڈل بنی۔ اب وہ کینیا کے کاکوما پناہ گزین کیمپ واپس آئی ہے -- جہاں وہ پیدا ہوئی اور سات سال کی عمر تک رہی -- ایک متاثرکن پیغام پھیلانے کہ پناہ گزین بچی سے بین الاقوامی ماڈل تک کے سفر میں اس نے کیا کیا سیکھا۔

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
07:58

Urdu subtitles

Revisions