< Return to Video

Minecraft - Hour of Code - REPEAT LOOPS

  • 0:00 - 0:07
    میں لیڈیا ونٹرز، موجنگ کی برانڈ ڈائریکٹر ہوں
    اور ہم نے مائن کرافٹ کے نام سے ایک چھوٹی گیم بنائی ہے۔
  • 0:07 - 0:12
    مائن کرافٹ میں میرا سب سے پسندیدہ کام دریافت کرنا ہے۔
    مجھے غاروں میں مہم جوئی کرنا اور جو کچھ میں تلاش کر سکتی ہوں
  • 0:12 - 0:18
    اسے دیکھنا بیحد پسند ہے کسی ایسے شخص کی حیثیت سے جو ایک پروگرامر نہیں ہے،
    میں واقعی میں مائن کرافٹ اسباق کا جائزہ لینے
  • 0:18 - 0:25
    اور درحقیقت خود ہی کچھ کوڈنگ سیکھنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔
  • 0:25 - 0:30
    آخری لیول کو بہت سارے moveForward() بلاکس کی ضرورت تھی۔ یہ آسان ہوگا کہ اگر ہم بس کمپیوٹر کو چار یا پانچ مرتبہ آگے بڑھیں
  • 0:30 - 0:36
    کمانڈ انجام دینے کے لئے کہیں۔ خوش قسمتی سے ہمارے لئے،
    کمپیوٹرز رپیٹ لوپس کے ساتھ کمانڈ کو دہرانے میں واقعی میں
  • 0:36 - 0:43
    اچھے ہیں۔ مائن کرافٹ تعمیر کرتے وقت،
    ہم ایک نئی دنیا بنانے کے لئے تمام ابتدائی مواد کو مطلوبہ مقام پر
  • 0:43 - 0:49
    لانے کے لئے رپیٹ لوپس کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ
    بلاکس لامحدود تعداد میں موجود ہیں۔ ہم
  • 0:49 - 0:55
    معمولی طریقوں سے بھی لوپس کا استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر ایلکس کے
    پاؤں کو چلتے وقت آگے اور پیچھے حرکت دینے کے لئے۔
  • 0:55 - 1:01
    رپیٹ لوپس پروگرامنگ کا ایک طاقتور حصہ ہیں۔
  • 1:01 - 1:06
    رات ہونے والی ہے لہذا اگلے دو لیول میں، ہم محفوظ رہنے کے لئے ایک مکان تعمیر کریں گے۔
    ہم اسے بہت آسانی سے کرنے کے لئے رپیٹ بلاک
  • 1:06 - 1:13
    استعمال کرنے لگے ہیں۔ اپنے گھر کی دیوار بنانے کے لئے،
    ہم ایلیکس کو یا تو آگے بڑھنے اور چار مرتبہ
  • 1:13 - 1:18
    تختے لگانے کا کہہ سکتے ہیں یا ہم اسے آگے بڑھنے
    اور ایک تختہ رکھنے کا کہہ سکتے ہیں،
  • 1:18 - 1:24
    پھر یہ کمانڈ لیں اور اس سے متعدد بار کارروائی
    کرانے کے لئے رپیٹ بلاک کو استعمال کریں۔
  • 1:24 - 1:28
    اب ہم دوبارہ رپیٹ بلاک پر کلک کریں گے اور
    اسے بتائیں گے کہ ہم اس سے یہ کارروائی کتنی بار
  • 1:28 - 1:32
    کرانا چاہتے ہیں۔ آئیں اب رات ہونے سے پہلے ہم اپنا گھر
    بناتے ہیں! مزے کریں۔
Title:
Minecraft - Hour of Code - REPEAT LOOPS
Description:

more » « less
Video Language:
English
Team:
Code.org
Project:
CSF '21-'22
Duration:
01:35

Urdu subtitles

Revisions Compare revisions