-
ہیلو!
-
آپ عین وقت پر آ گئے ہیں۔
-
سفر آب میں خوش آمدید۔
-
میں زیر آب پوشیدہ خزانے کو ڈھونڈ
نکالنے کا کام شروع کرنے لگا ہوں اور
-
مجھے آپ کی مدد حاصل کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔
-
کسے معلوم ہے کہ ان پراسرار آبی گزرگاہوں
میں ہمارا کس سے سامنا ہوگا؟
-
ہمیں توقع ہے کہ ہم اسی ڈاک پر کہیں
اپنے پہلے رہنما سے ملاقات کریں گے۔
-
خوش آمدید، مہم جو!
-
سفر آب کو مکمل کرنے کے لئے آپ کو کوڈ کا
استعمال کرتے ہوئے ایک سلسلہ وار پزلز حل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
-
یہاں یہ ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔
-
آپ کی سکرین کو تین مرکزی حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
-
بائیں جانب، آپ کو Minecraft دنیا دکھائی دے گی۔
-
درمیانی جگہ آپ کا ٹول باکس ہے جہاں آپ
کوڈنگ کمانڈز تلاش کر سکتے ہیں۔
-
اور دائیں جانب کا بڑا حصہ آپ کی
کام کی جگہ ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنا پروگرام
-
بنانے اور اپنی حرکات پر قابو پانے کے لئے کمانڈز کو منظم کر سکتے ہیں۔
-
ہر لیول کے لئے ہدایات
صفحے کے اوپری حصے میں ہیں۔
-
طویل اور مختصر ہدایات کے مابین تبدیل کرنے کے لئے
جمع کی علامت پر کلک کریں۔
-
بلاکس کو ٹول باکس سے کام کی جگہ پر گھسیٹ کر لانے،
انہیں منظم کرنے کی کوشش کریں، اور
-
پھر اپنی کمانڈز پر عملدرآمد کرانے
کے لئے 'رن' بٹن پر کلک کریں۔
-
اسے درست کرنے کے لئے آپ کو کچھ مرتبہ کوشش کرنی پڑے گی،
اور کچھ پزلز میں ایک سے زیادہ حل ہوتے ہیں،
-
لہذا یہ دیکھنے کے لئے تجربہ کریں کہ کیا کام کرتا ہے۔
-
اگر آپ دوبارہ کوشش کرنا چاہتے ہیں، تو جہاں سے شروع کیا تھا وہاں واپس
جانے کے لئے دوبارہ سیٹ کریں بٹن پر کلک کریں۔
-
اگر آپ کو کوئی کمانڈ حذف کرنے کی ضرورت ہے، تو
-
بس بلاک کو اپنی کام کی جگہ سے ٹول باکس میں واپس گھسیٹ کر لے آئیں۔
-
یہ دیکھنے کے لئے رن پر کلک کرنا یاد رکھیں کہ
آپ کا کوڈ کارروائی میں کیسا دکھائی دیتا ہے۔
-
ٹھیک ہے، مہم جو ساتھیو، اب مزید وقت ضائع نہیں کرتے۔
-
تو پھر آئیں کچھ زیر آب خزانہ تلاش
کرنے کے لئے کوڈنگ شروع کرتے ہیں۔
-
سب ٹائٹلز بطرف Amara.org کمیونٹی