1 00:00:16,259 --> 00:00:19,804 تصور کریں کہ اۤپ کسی پارٹی میں جانے کے لیے تیار ہو رہے ہیں 2 00:00:19,804 --> 00:00:22,917 اۤپ پُرجوش ہیں مگر گھبرائے ہُوئے بھی ہیں 3 00:00:22,917 --> 00:00:25,490 اور یہ احساس اۤپ کو اپنے معدے پر محسوس ہورہا ہے 4 00:00:25,490 --> 00:00:28,846 بالکل ایسے، جیسے دل کی ایک اور دھڑکن۔ 5 00:00:28,846 --> 00:00:34,655 کچھ ہے جو آپ کو روک رہا ہے، روک رہا ہے حقیقی معنوں میں خوش ہونے سے۔ 6 00:00:34,655 --> 00:00:36,498 "نہیں، تمھیں زیادہ خوش نہیں ہونا ہے۔ 7 00:00:36,498 --> 00:00:41,929 احتیاط ضروری ہے، ورنہ کچھ برا ہوسکتا ہے"۔ 8 00:00:41,929 --> 00:00:46,174 اۤپ سوچنے لگتے ہیں، "میں وہاں جا کرکس سے بات کروں گا؟" 9 00:00:46,174 --> 00:00:53,453 اگر کسی نے مجھ سے بات نہ کرنا چاہی تو؟ اگر انھوں نے سوچا کہ میں عجیب ہوں، تو؟" 10 00:00:53,453 --> 00:00:55,064 جب اۤپ پارٹی میں پہنچ جاتے ہیں، 11 00:00:55,064 --> 00:00:58,523 کوئی اۤپ کے پاس اۤتا ہے اور آپ سے بات کرنا شروع کرتا ہے، 12 00:00:58,523 --> 00:01:00,229 اور جب یہ سب ہو رہا ہوتا ہے 13 00:01:00,229 --> 00:01:05,439 اۤپ کا ذہن دوڑنے اور دل تیزی سے دھڑکنا شروع کردیتا ہے۔ 14 00:01:05,439 --> 00:01:06,802 اۤپ کو پسینہ اۤنے لگتا ہے، 15 00:01:06,802 --> 00:01:10,790 آپ کو اپنا وجود خود سے جدا محسوس ہونے لگتا ہے، 16 00:01:10,790 --> 00:01:16,512 جیسے جسم سے باہر ہونے کا تجربہ ہو اور اۤپ خود کو بات کرتے دیکھ رہے ہوں۔ 17 00:01:16,512 --> 00:01:20,611 " خود کو سنبھالو" آپ کہتے ہیں مگر ایسا کر نہیں پاتے۔ 18 00:01:20,611 --> 00:01:24,157 اور صورتحال مزید خراب ہونے لگتی ہے: 19 00:01:24,157 --> 00:01:26,079 گفتگو کے چند منٹ گزرنے پر، 20 00:01:26,079 --> 00:01:28,854 وہ شخص جس سے اۤپ بات کر رہے تھے چلا جاتا ہے، 21 00:01:28,854 --> 00:01:33,351 اور اۤپ خود کو بالکل شکست خوردہ محسوس کرتے ہیں۔ 22 00:01:33,351 --> 00:01:39,055 یہ سب اۤپ کے ساتھ سماجی معاملات میں ایک طویل عرصے سے ہو رہا ہے. 23 00:01:39,055 --> 00:01:43,071 یا تصور کریں جب بھی اۤپ باہر جاتے ہیں، ایسی جگہ جہاں بہت سے لوگ جمع ہوں، 24 00:01:43,071 --> 00:01:45,468 آپ کو یہ گھبراہٹ بڑھتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ 25 00:01:45,468 --> 00:01:48,789 جب آپ بہت سے لوگوں میں گھرے ہوتے ہیں، 26 00:01:48,789 --> 00:01:54,773 جیسے بس میں، اۤپ کو گرمی، متلی، بے چینی کا احساس ہوتا ہے، 27 00:01:54,773 --> 00:01:56,926 اس کیفیت کے رونما ہونے سے بچنے کے لئے، 28 00:01:56,926 --> 00:02:03,824 اۤپ ایسے مقامات کو نظرانداز کرنے لگتے ہیں جہاں خود کو تنہا اور الگ محسوس کریں. 29 00:02:03,824 --> 00:02:08,129 اۤپ یا کوئی اور دوسرا فرد ایسی دونوں صورتحال میں، 30 00:02:08,129 --> 00:02:10,964 ذہنی اضطرابی کیفیت کے مرض میں مبتلا ہیں، 31 00:02:10,964 --> 00:02:14,594 اور میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ یہ اضطرابی بیماری بہت عام ہے 32 00:02:14,594 --> 00:02:17,476 اس سے کہیں زیادہ جتنا لوگ سوچتے ہیں 33 00:02:17,476 --> 00:02:21,170 اس وقت دنیا بھر میں ہرچودھواں فرد 34 00:02:21,170 --> 00:02:23,585 اضطرابی بیماری کا شکار ہے, 35 00:02:23,585 --> 00:02:28,865 اور ہر سال 42 بلین ڈالرز خرچ ہوجاتے ہیں، 36 00:02:28,865 --> 00:02:32,848 اس ذہنی بیماری کا علاج کے لیے۔ 37 00:02:32,848 --> 00:02:36,099 کسی کی زندگی پراس اضطراب کے اثرات سے آپ کو آگاہ کرنے کے لئے 38 00:02:36,099 --> 00:02:37,384 میں صرف یہ وضاحت کروں گی 39 00:02:37,384 --> 00:02:44,899 کہ یہ اضطراب ذہنی دباوٗ، اسکول چھوڑنے، یا خود کشی کی وجہ بن سکتا ہے۔ 40 00:02:44,899 --> 00:02:49,619 یہ توجہ کرنا مشکل بنا دیتی ہے، نتیجتاً ملازمت پر برقرار رہنا مشکل ہوجاتا ہے۔ 41 00:02:49,619 --> 00:02:52,984 یہاں تک کہ یہ رشتوں کے ٹوٹنے کی وجہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ 42 00:02:52,984 --> 00:02:55,015 مگر بہت سے لو گ اس بات سے واقف نہیں ہیں، 43 00:02:55,015 --> 00:02:59,086 اسی لیے ،کئی بار، لوگ اپنے اضطراب کونظرانداز کرنے لگتے ہیں 44 00:02:59,086 --> 00:03:05,155 جیسے کہ عام پریشانی پر قابو پانا، جیسے کمزوری پر، 45 00:03:05,155 --> 00:03:08,707 مگر اضطراب اس سے کہیں زیادہ ہے۔ 46 00:03:08,707 --> 00:03:11,847 بہت سے لوگوں کا اسے اہم نہ سمجھنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ 47 00:03:11,857 --> 00:03:14,231 وہ جانتے ہی نہیں کہ دراصل یہ ہے کیا!! 48 00:03:14,231 --> 00:03:23,843 کیا یہ آپ کی شخصیت ہے؟ کوئی بیماری ہے؟ کوئی عام احساس ہے؟ یہ ہے کیا؟ 49 00:03:23,843 --> 00:03:26,067 اس لیے اس میں فرق واضح کرنا ضروری ہے 50 00:03:26,067 --> 00:03:32,292 عام اضطراب کیا ہے؟ سے لے کر اضطرابی بیماری تک. 51 00:03:32,292 --> 00:03:35,556 عام اضطراب ایک احساس ہے جسے ہم سب محسوس کرتے ہیں 52 00:03:35,556 --> 00:03:38,049 جب ہم کسی پریشان کُن صورتحال کا شکار ہوتے ہیں 53 00:03:38,049 --> 00:03:41,680 مثلاََ اگر یہ کہا جائے کہ آپ کسی جنگل میں ہیں، 54 00:03:41,680 --> 00:03:46,635 اور آپ کے رُوبرو ایک ریچھ آ جاتا ہے۔ 55 00:03:46,635 --> 00:03:50,194 ممکن ہے کہ اس سے آپ پر کچھ گھبراہٹ طاری ہوجائے، 56 00:03:50,194 --> 00:03:54,335 اور شاید آپ دیوانہ وار بھاگنا شروع کردیں۔ 57 00:03:54,335 --> 00:04:00,407 پریشانی کا یہ احساس ہونا، اچھا ہے، کیونکہ یہ آپ کی حفاظت کرتا ہے، بچاتا ہے 58 00:04:00,407 --> 00:04:03,880 اور آپ میں اس جگہ سے بھاگنے کا احساس پیدا کرتا ہے, 59 00:04:03,880 --> 00:04:08,642 ممکن ہے ریچھ کو دیکھ کر ایسے بھاگنا کوئی ایسا اچھا خیال نہ ہو۔ 60 00:04:08,642 --> 00:04:13,585 میرا نہیں خیال کہ آپ ریچھ بآسانی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ 61 00:04:13,585 --> 00:04:16,961 اضطراب ہمارے کاموں کو بروقت مکمل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے 62 00:04:16,961 --> 00:04:19,852 اور زندگی کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے 63 00:04:19,852 --> 00:04:24,962 مگر جب یہ اضطرابی کیفیت حد سے زیادہ بڑھ جائے 64 00:04:24,962 --> 00:04:29,242 اور ایسے حالات میں پیدا ہو جو دراصل پُرخطر ہوں ہی نہیں، 65 00:04:29,242 --> 00:04:32,852 یہی وہ وقت ہے جب ممکنہ طور پر آپ اضطرابیت کا شکار ہوگئے ہیں۔ 66 00:04:32,852 --> 00:04:36,482 مثلاََ وہ لوگ جو عمومی اضطرابیت کا شکار ہیں 67 00:04:36,482 --> 00:04:41,865 اپنی زندگی کے ہر معاملے میں حد سے زیادہ اور مستقل طور پر پریشان رہتے ہیں، 68 00:04:41,865 --> 00:04:47,750 اور ان کے لئے اس پریشانی پر قابو پانا بے حد مشکل ہوجاتا ہے۔ 69 00:04:47,750 --> 00:04:52,635 اوروہ اس کی دوسری علامات مثلاََ خوف اور بے چینی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں، 70 00:04:52,635 --> 00:04:59,595 ان کے لیے رات کو سونا بھی مشکل ہوتا ہے اوروہ اپنے کام پر توجہ بھی نہیں دے پاتے۔ 71 00:04:59,595 --> 00:05:05,985 اس سے قطع نظر کہ آپ کس قسم کے اضطراب سے گزر رہے ہیں، 72 00:05:05,985 --> 00:05:09,751 کچھ ایسا ہے جس پر عمل کر کے آپ اس اضطراب میں کمی لاسکتے ہیں۔ 73 00:05:09,751 --> 00:05:15,051 یہ بے حد کار آمد ہے، اور آپ کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ آسان۔ 74 00:05:15,051 --> 00:05:18,501 اکثر اوقات ہمیں ذہنی عارضے کی دوائیں دی جاتی ہیں، 75 00:05:18,501 --> 00:05:21,020 لیکن یہ ہربار کی طرح لمبے عرصے تک اثر نہیں کرتیں۔ 76 00:05:21,020 --> 00:05:25,560 علامات پھر پیدا ہوجاتی ہیں اور آپ وہیں آجاتے ہیں، جہاں پہلے تھے۔ 77 00:05:25,560 --> 00:05:28,370 تو اس کے علاوہ بھی کچھ ایسا ہے جس پر غور کیا جاسکتا ہے: 78 00:05:28,370 --> 00:05:33,243 وہ انداز جس سے آپ مسائل سے نمٹتے ہیں وہ ایک براہِ راست اثر رکھتا ہے 79 00:05:33,243 --> 00:05:37,463 اس پر کہ آپ کس قدر اضطرابی کیفیت کا سامنا کر رہے ہیں، 80 00:05:37,463 --> 00:05:45,523 اوراگر آپ مسائل سے نمٹنے کے اسی انداز پر پر قائم رہیں تو اضطراب کو کم کر سکتے ہیں۔ 81 00:05:45,523 --> 00:05:47,863 یونیورسٹی آف کیمرج میں دورانِ تحقیق، 82 00:05:47,863 --> 00:05:51,033 ہمیں غریب علاقوں میں رہنے والی خواتین دکھائی گیئں 83 00:05:51,033 --> 00:05:55,353 جو امیرعلاقوں کی خواتین کے مقابلے میں اضطرابی کیفیت کا خطرہ زیادہ رکھتی ہیں۔ 84 00:05:55,353 --> 00:05:59,493 ان نتائج نے ہمیں بالکل حیران نہیں کیا، مگر جب ہم نے بغور مطالعہ کیا، 85 00:05:59,493 --> 00:06:02,533 تو ہمیں یہ علم ہوا کہ غریب علاقوں کی رہائشی خواتین، 86 00:06:02,533 --> 00:06:06,393 اگر اُن کے پاس اضطراب کے مقابلے کے خاص ذرائع ہوتے، 87 00:06:06,393 --> 00:06:08,393 تو انھیں اضطرابی بیماری ہوتی ہی نہیں، 88 00:06:08,393 --> 00:06:13,828 غریب طبقہ کی خواتین مقابلے کے ذرائع نہ ہونے کے باعث 89 00:06:13,828 --> 00:06:16,078 اضطرابی بیماری کا شکار ہوئیں۔ 90 00:06:16,078 --> 00:06:17,488 دیگر تحقیقات نے یہ واضح کیا 91 00:06:17,488 --> 00:06:21,128 کہ وہ افراد جنھوں نے انتہائی سخت حالات کا سامنا کیا، 92 00:06:21,138 --> 00:06:25,268 جنھوں نے مشکلات کا سامنا کیا، جنگوں اور قدرتی آفات سے گزرے، 93 00:06:25,268 --> 00:06:27,933 اگر ان کے پاس مقابلے کے ذرائع ہوتے، 94 00:06:27,933 --> 00:06:32,103 تو وہ صحت مند رہتے اور ذہنی عارضے سے آزاد ہوتے، 95 00:06:32,103 --> 00:06:36,809 جبکہ دیگرافراد، ایسی ہی مشکلات میں مگر بچاوٗ کی صلاحیتوں کے بغیر 96 00:06:36,809 --> 00:06:42,969 ہیجانی کیفیت کا شکار ہوکر ذہنی عارضے میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ 97 00:06:42,969 --> 00:06:47,875 تو پھر یہ چند مقابلے کے ذرائع ہیں کیا، 98 00:06:47,875 --> 00:06:53,285 اور ہم انھیں کیسے اپنی اضطرابی کیفیت کو کم کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟ 99 00:06:53,285 --> 00:06:55,295 اس سے قبل میں آپ کو بتاؤں، کہ وہ ہیں کیا، 100 00:06:55,295 --> 00:06:58,905 میں ایک چیز کی طرف اشارہ کرنا چاہوں گی۔ اور میرے خیال میں یہ بےحد دلچسپ ہے۔ 101 00:06:58,905 --> 00:07:05,957 آپ مقابلے کے یہ ذرائع یا صلاحیتیں خود اپنے اندر پیدا کرسکتے ہیں 102 00:07:05,957 --> 00:07:09,087 اُن کاموں کے ذریعے جو آپ کرتے ہیں؛ 103 00:07:09,087 --> 00:07:12,315 آپ اپنے اضطراب پر قابو پاسکتے ہیں اور اسے کم کرسکتے ہیں، 104 00:07:12,315 --> 00:07:17,015 جو میرے خیال میں بے حد طاقت دینے والی چیز ہے 105 00:07:17,015 --> 00:07:20,597 آج میں اس کیفیت سے بچاؤ کے تین ذرائع پر بات کروں گی، 106 00:07:20,597 --> 00:07:27,067 سب سے پہلے نکتے سے آپ کو محسوس ہو گا کہ آپ زندگی پر اختیار رکھتے ہیں. 107 00:07:27,067 --> 00:07:31,479 وہ لوگ جو یہ سوچتے ہیں کہ وہ زیادہ اپنی زندگی کے بس میں ہیں 108 00:07:31,479 --> 00:07:33,879 ان کی ذہنی صحت زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ 109 00:07:33,879 --> 00:07:36,869 اگر آپ کو محسوس ہو کہ زندگی آپ کے اختیار میں نہیں، 110 00:07:36,869 --> 00:07:38,495 تو تحقیق سے ثابت ہوتا ہے 111 00:07:38,495 --> 00:07:43,518 کہ آپ خود کو ایسے تجربات سے گزاریں جو آپ کومزید بااختیار بنائیں۔ 112 00:07:43,518 --> 00:07:46,048 میں آپ کو بتاتی ہوں کہ میرا کیا مطلب ہے: 113 00:07:46,048 --> 00:07:50,213 کیا آپ کو کبھی محسوس ہوا کہ آپ نے کوئی کام شروع کر کے چھوڑ دیا 114 00:07:50,213 --> 00:07:53,723 کیونکہ آپ خود کو اس کے لیے تیار نہیں پاتے؟ 115 00:07:53,723 --> 00:07:55,829 کیا آپ کو فیصلہ کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے؟ 116 00:07:55,829 --> 00:08:02,819 جیسے کہ کیا پہنا جائے، کیا کھایا جائے؟ کس سے ملا جائے، کون سی ملازمت کی جائے؟ 117 00:08:02,819 --> 00:08:05,833 کیا آپ بہت زیادہ وقت ضائع کرتے ہیں 118 00:08:05,833 --> 00:08:11,979 یہ فیصلہ کرنے میں کہ آپ کو کیا کرنا چاہیئے جب کچھ نہ ہو رہا ہو؟ 119 00:08:11,979 --> 00:08:16,990 عدم فیصلے اور زندگی پر اختیار کی کمی کو دور کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے, 120 00:08:16,990 --> 00:08:20,620 کہ ہر عمل برے طریقے سے کیا جائے۔ 121 00:08:20,620 --> 00:08:24,453 مصنف اور شاعر جی کے چیسٹیرٹن کا قول ہے کہ 122 00:08:24,453 --> 00:08:32,001 "کوئی بھی قابلِ قدر کام پہلی بار برے طریقے سے کرنا قابلِ قدر ہے ۔" 123 00:08:32,001 --> 00:08:34,363 اس کا ایسا اچھے ہونے کی وجہ یہ ہے 124 00:08:34,363 --> 00:08:39,782 کہ یہ آپ کے فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرتا ہے اور آپ کو کام میں مستعد رکھتا ہے، 125 00:08:39,782 --> 00:08:42,483 وگرنہ، آپ کئی گھنٹے ضائع کر سکتے ہیں 126 00:08:42,483 --> 00:08:45,941 یہ فیصلہ کرنے میں کہ کسی کام کو کیسے انجام دیا جائے 127 00:08:45,941 --> 00:08:48,092 یا آپ کو کیا کرنا چاہئے۔ 128 00:08:48,092 --> 00:08:54,482 اس سے محتاجی یہاں تک کہ کاموں کوآغاز کرنے کا خوف جنم لے سکتے ہیں۔ 129 00:08:54,482 --> 00:08:59,332 اکثر اوقات ہم ہر کام بہترین چاہتے ہیں، مگر بالآخرکچھ بھی کرنہیں پاتے 130 00:08:59,332 --> 00:09:01,872 کیونکہ جو معیار ہم نے اپنے لیے بنائے ہیں 131 00:09:01,872 --> 00:09:05,062 بہت اعلیٰ ہیں، مگر یہ خوفزدہ کرتے ہیں، 132 00:09:05,062 --> 00:09:09,046 جو ہم پر اتنا دباؤ ڈالتا ہے کہ ہم کاموں کو شروع کرنےمیں ہی دیر کردیتے ہیں، 133 00:09:09,046 --> 00:09:14,720 یا ہوسکتا ہے کہ ہم مکمل طور پر وہ کام کرنا ہی چھوڑ دیں۔ 134 00:09:14,720 --> 00:09:18,430 برے طریقے سے کام کرنا، آپ کو ہر عمل میں آزادی دیتا ہے، 135 00:09:18,430 --> 00:09:20,260 یعنی آپ جانتے ہیں ،یہ کیسے ہوتا ہے: 136 00:09:20,260 --> 00:09:24,978 اکثر ہم کوئی بہترین کام کرنا چاہتے ہیں مگر شروع نہیں کرپاتے 137 00:09:24,978 --> 00:09:29,768 جب تک کہ مناسب وقت نہ ہو، جب تک ہم وہ سب صلاحیتیں حاصل نہ کر لیں، 138 00:09:29,768 --> 00:09:34,037 مگر یہ دباوٗ اور پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے 139 00:09:34,037 --> 00:09:37,422 تو کیوں نہ بس اس کام کو شروع کر دیں، چاہے جیسے بھی ہو، 140 00:09:37,422 --> 00:09:40,392 بغیر کسی اچھے یہ برے ہونے کی فکر کے؟ 141 00:09:40,392 --> 00:09:43,960 یہ کسی بھی کام کو شروع کرنا بہت آسان کردے گا 142 00:09:43,960 --> 00:09:47,440 گویا آپ شدت کے ساتھ اسے پایہٗ تکمیل تک پہنچانا چاہ رہے ہوں، 143 00:09:47,440 --> 00:09:48,677 اور جب آپ پلٹ کر دیکھیں، 144 00:09:48,677 --> 00:09:56,007 آپ محسوس کریں گے کہ پہلے کے مقابلے میں، درحقیقت یہ کچھ ایسا برا بھی نہیں ہے۔ 145 00:09:56,007 --> 00:09:58,262 میری ایک قریبی دوست جو اضطرابی کیفیت کی شکار ہے 146 00:09:58,272 --> 00:10:03,122 اس نے اس مقولے پر عمل کرنا شروع کیا اور وہ یہ کہتی ہے کہ، 147 00:10:03,122 --> 00:10:07,517 "جب میں نے اس مقولے پر عمل کرنا شروع کیا، تو میری زندگی بدل گئی۔ 148 00:10:07,517 --> 00:10:13,888 مجھے احساس ہوا کہ پہلے کے مقابلے میں، میں اب زیادہ جلدی کام مکمل کر لیتی ہوں۔ 149 00:10:13,888 --> 00:10:20,822 اس شدت نے مجھ میں خطرہ مول لینے، کچھ مختلف کرنے کی کوشش کی ہمت دی، 150 00:10:20,822 --> 00:10:26,563 اور اس پورے عمل سے میں لطف اندوز بھی ہوسکتی ہوں۔ 151 00:10:26,563 --> 00:10:34,119 یہ عمل اضطراب ختم کر کے اس کی جگہ جوش بھر دیتا ہے۔" 152 00:10:34,119 --> 00:10:42,593 تو برے طریقے کام کریں اور اس طرح سے آپ خود کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ 153 00:10:42,593 --> 00:10:46,323 میری گزارش یہ ہے کہ آپ اس پر غور کریں: 154 00:10:46,323 --> 00:10:57,726 اگر آپ آج سے ہی اس مقولے پر عمل شروع کریں، تو آپ کی زندگی کس قدر بدل جائے گی؟ 155 00:10:57,726 --> 00:11:02,231 مقابلے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ خود کو معاف کریں، 156 00:11:02,231 --> 00:11:06,371 اگر آپ نے ایسا کیا تو یہ بے حد طاقتور چیز ہے۔ 157 00:11:06,371 --> 00:11:09,615 اضطرابی کیفیت کا شکار افراد یہ بات بہت سوچتے ہیں کہ 158 00:11:09,615 --> 00:11:16,813 وہ کیا غلط کر رہے ہیں؟ ان کی پریشانیاں، اور وہ کتنا برا محسوس کر رہے ہیں۔ 159 00:11:16,813 --> 00:11:22,453 تصور کریں کہ آپ کا ایک دوست ہے جو مسلسل یہ کہتا رہتا ہے 160 00:11:22,453 --> 00:11:25,243 کہ آپ جو کچھ بھی کررہے ہیں ، وہ غلط ہے، 161 00:11:25,243 --> 00:11:28,733 اور وہ سب کچھ جو آپ کی زندگی میں غلط تھا۔ 162 00:11:28,733 --> 00:11:30,089 ممکن ہے آپ چاہیں کہ 163 00:11:30,089 --> 00:11:34,635 اس دوست سے فوراً پیچھا چھڑایا جائے، کیا ایسا نہیں کریں گے؟ 164 00:11:34,635 --> 00:11:40,509 بالکل ایسے ہی اضطراب کا شکارافراد تمام دن اپنے ساتھ کرتے ہیں۔ 165 00:11:40,509 --> 00:11:42,953 وہ خود سے کبھی نرمی نہیں برتتے۔ 166 00:11:42,953 --> 00:11:47,464 تو شاید اب وقت آگیا ہے کہ خود سے نرمی برتی جائے، 167 00:11:47,464 --> 00:11:50,834 خود اپنی مدد کرنا شروع کی جائے، 168 00:11:50,834 --> 00:11:54,284 اور اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ خود کو معاف کردیا جائے 169 00:11:54,284 --> 00:11:55,736 ان غلطیوں سے لے کر، 170 00:11:55,736 --> 00:11:58,771 جو آپ سے چند لمحے قبل سرزد ہوئیں ہوں، 171 00:11:58,771 --> 00:12:02,221 ماضی میں سرزد ہونے والی غلطیوں تک۔ 172 00:12:02,221 --> 00:12:05,191 اگر آپ پر گبھراہٹ کا دورہ پڑا تھا اور آپ اس پر شرمندہ ہیں، 173 00:12:05,191 --> 00:12:07,239 تو خود کو معاف کردیں؛ 174 00:12:07,239 --> 00:12:10,499 اگر آپ کسی سے بات کرنا چاہتے تھے، 175 00:12:10,499 --> 00:12:12,657 مگر ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہو سکی، 176 00:12:12,657 --> 00:12:14,947 تو اس کی فکر نہیں کریں، اسے جانے دیں؛ 177 00:12:14,947 --> 00:12:17,957 خود کو معاف کردیں ہربات اور ہر عمل کے لئے، 178 00:12:17,957 --> 00:12:23,564 اور اس طرح آپ کو اپنی ذات سے بہترین برتاؤ کرنے کا موقع ملے گا۔ 179 00:12:23,564 --> 00:12:28,081 آپ جب تک یہ کر نہیں لیتے، ٹھیک ہونا شروع نہیں ہوں گے۔ 180 00:12:28,081 --> 00:12:32,081 اور سب سے آخر مگر اہم، 181 00:12:32,081 --> 00:12:34,928 زندگی کا بامقصد اور بامعنی ہونا 182 00:12:34,928 --> 00:12:39,245 بچاؤ کا ایک بہت اہم طریقہ ہے۔ 183 00:12:39,245 --> 00:12:43,925 ہم زندگی میں جو کچھ بھی کریں، جو کچھ بھی تخلیق کریں، 184 00:12:43,925 --> 00:12:46,029 کتنی ہی دولت کیوں نہ حاصل کر لیں، 185 00:12:46,029 --> 00:12:51,799 ہم اس وقت تک خوش نہیں رہ سکتے جب تک علم نہ ہو کہ کسی کو ہماری ضرورت ہے، 186 00:12:51,799 --> 00:12:55,444 کہ ہماری کامیابیوں پر کوئی دوسرا شخص بھی انحصار کرتا ہے، 187 00:12:55,444 --> 00:12:59,704 یا ہماری اس محبت پرجو ہمیں بانٹنی چاہیے۔ 188 00:12:59,704 --> 00:13:00,994 ایسا نہیں کہ ہمیں ضرورت ہے 189 00:13:00,994 --> 00:13:04,564 دوسرے لوگوں سے اچھے الفاظ سننے کی، تاکہ زندگی میں ہم آگے بڑھ سکیں، 190 00:13:04,564 --> 00:13:08,092 لیکن اگر ہم دوسروں کے لیے کچھ بھی کرنے کی فکر نہیں کریں گے، 191 00:13:08,092 --> 00:13:13,631 تو پھر ایسے میں ہماری ذہنی صحت خراب ہونے کے امکان زیادہ ہیں۔ 192 00:13:13,631 --> 00:13:17,771 علم الاعصاب کے مشہور ماہر ڈاکٹر وکٹر فرینکل کہتے ہیں، 193 00:13:17,771 --> 00:13:21,392 "ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں کہ زندہ رہنے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے 194 00:13:21,392 --> 00:13:24,742 اور زندگی سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں کی جا سکتی، 195 00:13:24,742 --> 00:13:27,651 یہ سوال ان لوگوں کو احساس دلانے کے لیے ہے 196 00:13:27,651 --> 00:13:35,603 کہ زندگی اب بھی ان سے کچھ توقعات رکھتی ہے۔" 197 00:13:35,603 --> 00:13:41,483 کسی فرد کوخیال میں رکھتے ہوئے کام کرنے سے آپ کو مشکل وقت گزارنے میں مدد مل سکتی ہے۔ 198 00:13:41,483 --> 00:13:44,201 اس طرح آپ اپنے ہونے کی وجہ جان جائیں گے 199 00:13:44,201 --> 00:13:52,774 اور کسی بھی طرح سے بوجھ اٹھانے کے قابل ہوجائیں گے۔ تقریباََ ہر حال میں۔ 200 00:13:52,774 --> 00:13:56,317 تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 201 00:13:56,317 --> 00:14:00,122 کیا آپ کسی شخص کے لیے کوئی ایک کام بھی کرسکتے ہیں؟ 202 00:14:00,122 --> 00:14:03,692 یہ کوئی رضاکارانہ عمل ہوسکتا ہے، 203 00:14:03,692 --> 00:14:08,941 یا یہ معلومات جو آپ نے آج یہاں حاصل کیں، اسے دیگر افراد کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں، 204 00:14:08,941 --> 00:14:11,511 بالخصوص ان کے ساتھ ، جنھیں اس کی زیادہ ضرورت ہے، 205 00:14:11,511 --> 00:14:15,221 اور ان میں وہ افراد زیادہ ہیں، جن کے پاس علاج کے پیسے نہیں، 206 00:14:15,221 --> 00:14:16,732 عام طور پر یہ وہ افراد ہیں 207 00:14:16,732 --> 00:14:20,222 جن کا شمار اضطرابی بیماری رکھنے والوں میں سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ 208 00:14:20,222 --> 00:14:22,617 ان تک یہ معلومات پہنچائیں، ان کے ساتھ بانٹیں، 209 00:14:22,617 --> 00:14:30,324 کیونکہ یہ یقیناً آپ کی ذہنی صحت کو بہتر کرسکتا ہے۔ 210 00:14:30,324 --> 00:14:35,214 تو میں یہاں اپنی بات کا خاتمہ کرنا چاہوں گی: 211 00:14:35,214 --> 00:14:39,414 کسی کا خیال کرتے ہوئے کوئی کام کرنے کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہوسکتا ہے 212 00:14:39,414 --> 00:14:45,604 کہ کام کو اس طرح انجام دیا جائے جو آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ہو۔ 213 00:14:45,604 --> 00:14:50,514 حتٰی کہ انھیں اس کا احساس بھی نہ ہو کہ آپ نے ان کے لیے کیا کِیا ہے، 214 00:14:50,514 --> 00:14:51,794 اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 215 00:14:51,794 --> 00:14:57,117 کیونکہ آپ یہ جان جائیں گے اور اس سب سے آپ کو یہ احساس ہوگا 216 00:14:57,117 --> 00:15:02,727 کہ آپ کی زندگی کس قدر منفرد اور اہم ہے۔ 217 00:15:02,727 --> 00:15:04,023 آپ کا شکریہ 218 00:15:04,023 --> 00:15:11,063 (تالیاں)