0:00:16.259,0:00:19.804 تصور کریں کہ اۤپ کسی پارٹی میں جانے کے لیے[br]تیار ہو رہے ہیں 0:00:19.804,0:00:22.917 اۤپ پُرجوش ہیں مگر گھبرائے ہُوئے بھی ہیں 0:00:22.917,0:00:25.490 اور یہ احساس اۤپ کو اپنے معدے پر[br]محسوس ہورہا ہے 0:00:25.490,0:00:28.846 بالکل ایسے، جیسے دل کی ایک اور دھڑکن۔ 0:00:28.846,0:00:34.655 کچھ ہے جو آپ کو روک رہا ہے، [br]روک رہا ہے حقیقی معنوں میں خوش ہونے سے۔ 0:00:34.655,0:00:36.498 "نہیں، تمھیں زیادہ خوش نہیں ہونا ہے۔ 0:00:36.498,0:00:41.929 احتیاط ضروری ہے، ورنہ[br]کچھ برا ہوسکتا ہے"۔ 0:00:41.929,0:00:46.174 اۤپ سوچنے لگتے ہیں،[br]"میں وہاں جا کرکس سے بات کروں گا؟" 0:00:46.174,0:00:53.453 اگر کسی نے مجھ سے بات نہ کرنا چاہی تو؟[br]اگر انھوں نے سوچا کہ میں عجیب ہوں، تو؟" 0:00:53.453,0:00:55.064 جب اۤپ پارٹی میں پہنچ جاتے ہیں، 0:00:55.064,0:00:58.523 کوئی اۤپ کے پاس اۤتا ہے[br]اور آپ سے بات کرنا شروع کرتا ہے، 0:00:58.523,0:01:00.229 اور جب یہ سب ہو رہا ہوتا ہے 0:01:00.229,0:01:05.439 اۤپ کا ذہن دوڑنے اور دل [br]تیزی سے دھڑکنا شروع کردیتا ہے۔ 0:01:05.439,0:01:06.802 اۤپ کو پسینہ اۤنے لگتا ہے، 0:01:06.802,0:01:10.790 آپ کو اپنا وجود خود سے جدا[br]محسوس ہونے لگتا ہے، 0:01:10.790,0:01:16.512 جیسے جسم سے باہر ہونے کا تجربہ ہو[br]اور اۤپ خود کو بات کرتے دیکھ رہے ہوں۔ 0:01:16.512,0:01:20.611 " خود کو سنبھالو" آپ کہتے ہیں[br]مگر ایسا کر نہیں پاتے۔ 0:01:20.611,0:01:24.157 اور صورتحال مزید خراب ہونے لگتی ہے: 0:01:24.157,0:01:26.079 گفتگو کے چند منٹ گزرنے پر، 0:01:26.079,0:01:28.854 وہ شخص جس سے اۤپ بات کر رہے تھے[br]چلا جاتا ہے، 0:01:28.854,0:01:33.351 اور اۤپ خود کو بالکل شکست خوردہ[br]محسوس کرتے ہیں۔ 0:01:33.351,0:01:39.055 یہ سب اۤپ کے ساتھ سماجی معاملات میں[br]ایک طویل عرصے سے ہو رہا ہے. 0:01:39.055,0:01:43.071 یا تصور کریں جب بھی اۤپ باہر جاتے ہیں،[br]ایسی جگہ جہاں بہت سے لوگ جمع ہوں، 0:01:43.071,0:01:45.468 آپ کو یہ گھبراہٹ بڑھتی [br]ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ 0:01:45.468,0:01:48.789 جب آپ بہت سے لوگوں میں گھرے ہوتے ہیں، 0:01:48.789,0:01:54.773 جیسے بس میں، اۤپ کو گرمی، متلی،[br]بے چینی کا احساس ہوتا ہے، 0:01:54.773,0:01:56.926 اس کیفیت کے رونما ہونے سے بچنے کے لئے، 0:01:56.926,0:02:03.824 اۤپ ایسے مقامات کو نظرانداز کرنے لگتے ہیں[br]جہاں خود کو تنہا اور الگ محسوس کریں. 0:02:03.824,0:02:08.129 اۤپ یا کوئی اور دوسرا فرد [br]ایسی دونوں صورتحال میں، 0:02:08.129,0:02:10.964 ذہنی اضطرابی کیفیت کے مرض میں مبتلا ہیں، 0:02:10.964,0:02:14.594 اور میں یہ کہہ سکتی ہوں [br]کہ یہ اضطرابی بیماری بہت عام ہے 0:02:14.594,0:02:17.476 اس سے کہیں زیادہ جتنا لوگ سوچتے ہیں 0:02:17.476,0:02:21.170 اس وقت دنیا بھر میں ہرچودھواں فرد 0:02:21.170,0:02:23.585 اضطرابی بیماری کا شکار ہے, 0:02:23.585,0:02:28.865 اور ہر سال 42 بلین ڈالرز [br]خرچ ہوجاتے ہیں، 0:02:28.865,0:02:32.848 اس ذہنی بیماری کا علاج کے لیے۔ 0:02:32.848,0:02:36.099 کسی کی زندگی پراس اضطراب[br]کے اثرات سے آپ کو آگاہ کرنے کے لئے 0:02:36.099,0:02:37.384 میں صرف یہ وضاحت کروں گی 0:02:37.384,0:02:44.899 کہ یہ اضطراب ذہنی دباوٗ، اسکول چھوڑنے،[br]یا خود کشی کی وجہ بن سکتا ہے۔ 0:02:44.899,0:02:49.619 یہ توجہ کرنا مشکل بنا دیتی ہے، نتیجتاً [br]ملازمت پر برقرار رہنا مشکل ہوجاتا ہے۔ 0:02:49.619,0:02:52.984 یہاں تک کہ یہ رشتوں کے ٹوٹنے[br]کی وجہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ 0:02:52.984,0:02:55.015 مگر بہت سے لو گ اس بات سے واقف نہیں ہیں، 0:02:55.015,0:02:59.086 اسی لیے ،کئی بار، لوگ اپنے [br]اضطراب کونظرانداز کرنے لگتے ہیں 0:02:59.086,0:03:05.155 جیسے کہ عام پریشانی پر قابو پانا،[br]جیسے کمزوری پر، 0:03:05.155,0:03:08.707 مگر اضطراب اس سے کہیں زیادہ ہے۔ 0:03:08.707,0:03:11.847 بہت سے لوگوں کا اسے اہم نہ [br]سمجھنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ 0:03:11.857,0:03:14.231 وہ جانتے ہی نہیں کہ دراصل یہ ہے کیا!! 0:03:14.231,0:03:23.843 کیا یہ آپ کی شخصیت ہے؟ کوئی بیماری ہے؟[br]کوئی عام احساس ہے؟ یہ ہے کیا؟ 0:03:23.843,0:03:26.067 اس لیے اس میں فرق واضح کرنا ضروری ہے 0:03:26.067,0:03:32.292 عام اضطراب کیا ہے؟ سے لے کر[br]اضطرابی بیماری تک. 0:03:32.292,0:03:35.556 عام اضطراب ایک احساس ہے [br]جسے ہم سب محسوس کرتے ہیں 0:03:35.556,0:03:38.049 جب ہم کسی پریشان کُن صورتحال کا[br]شکار ہوتے ہیں 0:03:38.049,0:03:41.680 مثلاََ اگر یہ کہا جائے کہ [br]آپ کسی جنگل میں ہیں، 0:03:41.680,0:03:46.635 اور آپ کے رُوبرو ایک ریچھ آ جاتا ہے۔ 0:03:46.635,0:03:50.194 ممکن ہے کہ اس سے آپ پر کچھ گھبراہٹ[br]طاری ہوجائے، 0:03:50.194,0:03:54.335 اور شاید آپ دیوانہ وار [br]بھاگنا شروع کردیں۔ 0:03:54.335,0:04:00.407 پریشانی کا یہ احساس ہونا، اچھا ہے،[br]کیونکہ یہ آپ کی حفاظت کرتا ہے، بچاتا ہے 0:04:00.407,0:04:03.880 اور آپ میں اس جگہ سے بھاگنے کا[br]احساس پیدا کرتا ہے, 0:04:03.880,0:04:08.642 ممکن ہے ریچھ کو دیکھ کر ایسے بھاگنا[br]کوئی ایسا اچھا خیال نہ ہو۔ 0:04:08.642,0:04:13.585 میرا نہیں خیال کہ آپ ریچھ [br]بآسانی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ 0:04:13.585,0:04:16.961 اضطراب ہمارے کاموں کو بروقت[br]مکمل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے 0:04:16.961,0:04:19.852 اور زندگی کی ہنگامی صورتحال سے[br]نمٹنے میں مدد دیتا ہے 0:04:19.852,0:04:24.962 مگر جب یہ اضطرابی کیفیت [br]حد سے زیادہ بڑھ جائے 0:04:24.962,0:04:29.242 اور ایسے حالات میں پیدا ہو[br]جو دراصل پُرخطر ہوں ہی نہیں، 0:04:29.242,0:04:32.852 یہی وہ وقت ہے جب ممکنہ طور پر[br]آپ اضطرابیت کا شکار ہوگئے ہیں۔ 0:04:32.852,0:04:36.482 مثلاََ وہ لوگ جو عمومی [br]اضطرابیت کا شکار ہیں 0:04:36.482,0:04:41.865 اپنی زندگی کے ہر معاملے میں حد سے زیادہ[br]اور مستقل طور پر پریشان رہتے ہیں، 0:04:41.865,0:04:47.750 اور ان کے لئے اس پریشانی پر قابو پانا[br]بے حد مشکل ہوجاتا ہے۔ 0:04:47.750,0:04:52.635 اوروہ اس کی دوسری علامات مثلاََ[br]خوف اور بے چینی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں، 0:04:52.635,0:04:59.595 ان کے لیے رات کو سونا بھی مشکل ہوتا ہے[br]اوروہ اپنے کام پر توجہ بھی نہیں دے پاتے۔ 0:04:59.595,0:05:05.985 اس سے قطع نظر کہ آپ کس قسم کے [br]اضطراب سے گزر رہے ہیں، 0:05:05.985,0:05:09.751 کچھ ایسا ہے جس پر عمل کر کے آپ[br]اس اضطراب میں کمی لاسکتے ہیں۔ 0:05:09.751,0:05:15.051 یہ بے حد کار آمد ہے، اور آپ کی[br]سوچ سے بھی کہیں زیادہ آسان۔ 0:05:15.051,0:05:18.501 اکثر اوقات ہمیں ذہنی عارضے کی[br]دوائیں دی جاتی ہیں، 0:05:18.501,0:05:21.020 لیکن یہ ہربار کی طرح[br]لمبے عرصے تک اثر نہیں کرتیں۔ 0:05:21.020,0:05:25.560 علامات پھر پیدا ہوجاتی ہیں اور آپ [br]وہیں آجاتے ہیں، جہاں پہلے تھے۔ 0:05:25.560,0:05:28.370 تو اس کے علاوہ بھی کچھ ایسا ہے[br]جس پر غور کیا جاسکتا ہے: 0:05:28.370,0:05:33.243 وہ انداز جس سے آپ مسائل سے نمٹتے ہیں[br]وہ ایک براہِ راست اثر رکھتا ہے 0:05:33.243,0:05:37.463 اس پر کہ آپ کس قدر اضطرابی کیفیت[br]کا سامنا کر رہے ہیں، 0:05:37.463,0:05:45.523 اوراگر آپ مسائل سے نمٹنے کے اسی انداز پر[br]پر قائم رہیں تو اضطراب کو کم کر سکتے ہیں۔ 0:05:45.523,0:05:47.863 یونیورسٹی آف کیمرج میں دورانِ تحقیق، 0:05:47.863,0:05:51.033 ہمیں غریب علاقوں میں رہنے والی[br]خواتین دکھائی گیئں 0:05:51.033,0:05:55.353 جو امیرعلاقوں کی خواتین کے مقابلے میں [br]اضطرابی کیفیت کا خطرہ زیادہ رکھتی ہیں۔ 0:05:55.353,0:05:59.493 ان نتائج نے ہمیں بالکل حیران نہیں کیا،[br]مگر جب ہم نے بغور مطالعہ کیا، 0:05:59.493,0:06:02.533 تو ہمیں یہ علم ہوا کہ[br]غریب علاقوں کی رہائشی خواتین، 0:06:02.533,0:06:06.393 اگر اُن کے پاس اضطراب کے[br]مقابلے کے خاص ذرائع ہوتے، 0:06:06.393,0:06:08.393 تو انھیں اضطرابی بیماری ہوتی ہی نہیں، 0:06:08.393,0:06:13.828 غریب طبقہ کی خواتین مقابلے کے[br]ذرائع نہ ہونے کے باعث 0:06:13.828,0:06:16.078 اضطرابی بیماری کا شکار ہوئیں۔ 0:06:16.078,0:06:17.488 دیگر تحقیقات نے یہ واضح کیا 0:06:17.488,0:06:21.128 کہ وہ افراد جنھوں نے[br]انتہائی سخت حالات کا سامنا کیا، 0:06:21.138,0:06:25.268 جنھوں نے مشکلات کا سامنا کیا،[br]جنگوں اور قدرتی آفات سے گزرے، 0:06:25.268,0:06:27.933 اگر ان کے پاس مقابلے کے ذرائع ہوتے، 0:06:27.933,0:06:32.103 تو وہ صحت مند رہتے اور [br]ذہنی عارضے سے آزاد ہوتے، 0:06:32.103,0:06:36.809 جبکہ دیگرافراد، ایسی ہی مشکلات میں[br]مگر بچاوٗ کی صلاحیتوں کے بغیر 0:06:36.809,0:06:42.969 ہیجانی کیفیت کا شکار ہوکر [br]ذہنی عارضے میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ 0:06:42.969,0:06:47.875 تو پھر یہ چند مقابلے کے ذرائع ہیں کیا، 0:06:47.875,0:06:53.285 اور ہم انھیں کیسے اپنی اضطرابی کیفیت کو [br]کم کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟ 0:06:53.285,0:06:55.295 اس سے قبل میں آپ کو بتاؤں،[br]کہ وہ ہیں کیا، 0:06:55.295,0:06:58.905 میں ایک چیز کی طرف اشارہ کرنا چاہوں گی۔[br]اور میرے خیال میں یہ بےحد دلچسپ ہے۔ 0:06:58.905,0:07:05.957 آپ مقابلے کے یہ ذرائع یا صلاحیتیں [br]خود اپنے اندر پیدا کرسکتے ہیں 0:07:05.957,0:07:09.087 اُن کاموں کے ذریعے جو آپ کرتے ہیں؛ 0:07:09.087,0:07:12.315 آپ اپنے اضطراب پر قابو پاسکتے ہیں[br]اور اسے کم کرسکتے ہیں، 0:07:12.315,0:07:17.015 جو میرے خیال میں بے حد طاقت[br]دینے والی چیز ہے 0:07:17.015,0:07:20.597 آج میں اس کیفیت سے بچاؤ کے[br]تین ذرائع پر بات کروں گی، 0:07:20.597,0:07:27.067 سب سے پہلے نکتے سے آپ کو محسوس ہو گا[br]کہ آپ زندگی پر اختیار رکھتے ہیں. 0:07:27.067,0:07:31.479 وہ لوگ جو یہ سوچتے ہیں کہ[br]وہ زیادہ اپنی زندگی کے بس میں ہیں 0:07:31.479,0:07:33.879 ان کی ذہنی صحت زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ 0:07:33.879,0:07:36.869 اگر آپ کو محسوس ہو کہ [br]زندگی آپ کے اختیار میں نہیں، 0:07:36.869,0:07:38.495 تو تحقیق سے ثابت ہوتا ہے 0:07:38.495,0:07:43.518 کہ آپ خود کو ایسے تجربات سے گزاریں[br]جو آپ کومزید بااختیار بنائیں۔ 0:07:43.518,0:07:46.048 میں آپ کو بتاتی ہوں کہ میرا کیا مطلب ہے: 0:07:46.048,0:07:50.213 کیا آپ کو کبھی محسوس ہوا کہ آپ نے[br]کوئی کام شروع کر کے چھوڑ دیا 0:07:50.213,0:07:53.723 کیونکہ آپ خود کو اس کے لیے تیار نہیں پاتے؟ 0:07:53.723,0:07:55.829 کیا آپ کو فیصلہ کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے؟ 0:07:55.829,0:08:02.819 جیسے کہ کیا پہنا جائے، کیا کھایا جائے؟[br]کس سے ملا جائے، کون سی ملازمت کی جائے؟ 0:08:02.819,0:08:05.833 کیا آپ بہت زیادہ وقت ضائع کرتے ہیں 0:08:05.833,0:08:11.979 یہ فیصلہ کرنے میں کہ آپ کو کیا کرنا چاہیئے[br]جب کچھ نہ ہو رہا ہو؟ 0:08:11.979,0:08:16.990 عدم فیصلے اور زندگی پر اختیار کی کمی کو[br]دور کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے, 0:08:16.990,0:08:20.620 کہ ہر عمل برے طریقے سے کیا جائے۔ 0:08:20.620,0:08:24.453 مصنف اور شاعر جی کے چیسٹیرٹن کا قول ہے کہ 0:08:24.453,0:08:32.001 "کوئی بھی قابلِ قدر کام پہلی بار[br]برے طریقے سے کرنا قابلِ قدر ہے ۔" 0:08:32.001,0:08:34.363 اس کا ایسا اچھے ہونے کی وجہ یہ ہے 0:08:34.363,0:08:39.782 کہ یہ آپ کے فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرتا[br]ہے اور آپ کو کام میں مستعد رکھتا ہے، 0:08:39.782,0:08:42.483 وگرنہ، آپ کئی گھنٹے ضائع کر سکتے ہیں 0:08:42.483,0:08:45.941 یہ فیصلہ کرنے میں کہ کسی کام کو [br]کیسے انجام دیا جائے 0:08:45.941,0:08:48.092 یا آپ کو کیا کرنا چاہئے۔ 0:08:48.092,0:08:54.482 اس سے محتاجی یہاں تک کہ کاموں[br]کوآغاز کرنے کا خوف جنم لے سکتے ہیں۔ 0:08:54.482,0:08:59.332 اکثر اوقات ہم ہر کام بہترین چاہتے ہیں،[br]مگر بالآخرکچھ بھی کرنہیں پاتے 0:08:59.332,0:09:01.872 کیونکہ جو معیار ہم نے اپنے لیے بنائے ہیں 0:09:01.872,0:09:05.062 بہت اعلیٰ ہیں، مگر یہ خوفزدہ کرتے ہیں، 0:09:05.062,0:09:09.046 جو ہم پر اتنا دباؤ ڈالتا ہے کہ ہم[br]کاموں کو شروع کرنےمیں ہی دیر کردیتے ہیں، 0:09:09.046,0:09:14.720 یا ہوسکتا ہے کہ ہم مکمل طور پر[br]وہ کام کرنا ہی چھوڑ دیں۔ 0:09:14.720,0:09:18.430 برے طریقے سے کام کرنا، آپ کو ہر عمل میں[br]آزادی دیتا ہے، 0:09:18.430,0:09:20.260 یعنی آپ جانتے ہیں ،یہ کیسے ہوتا ہے: 0:09:20.260,0:09:24.978 اکثر ہم کوئی بہترین کام کرنا چاہتے ہیں[br]مگر شروع نہیں کرپاتے 0:09:24.978,0:09:29.768 جب تک کہ مناسب وقت نہ ہو،[br]جب تک ہم وہ سب صلاحیتیں حاصل نہ کر لیں، 0:09:29.768,0:09:34.037 مگر یہ دباوٗ اور پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے 0:09:34.037,0:09:37.422 تو کیوں نہ بس اس کام کو شروع کر دیں،[br]چاہے جیسے بھی ہو، 0:09:37.422,0:09:40.392 بغیر کسی اچھے یہ برے ہونے کی فکر کے؟ 0:09:40.392,0:09:43.960 یہ کسی بھی کام کو شروع کرنا بہت[br]آسان کردے گا 0:09:43.960,0:09:47.440 گویا آپ شدت کے ساتھ اسے[br]پایہٗ تکمیل تک پہنچانا چاہ رہے ہوں، 0:09:47.440,0:09:48.677 اور جب آپ پلٹ کر دیکھیں، 0:09:48.677,0:09:56.007 آپ محسوس کریں گے کہ پہلے کے مقابلے میں،[br]درحقیقت یہ کچھ ایسا برا بھی نہیں ہے۔ 0:09:56.007,0:09:58.262 میری ایک قریبی دوست جو [br]اضطرابی کیفیت کی شکار ہے 0:09:58.272,0:10:03.122 اس نے اس مقولے پر عمل کرنا شروع کیا [br]اور وہ یہ کہتی ہے کہ، 0:10:03.122,0:10:07.517 "جب میں نے اس مقولے پر عمل کرنا شروع کیا،[br]تو میری زندگی بدل گئی۔ 0:10:07.517,0:10:13.888 مجھے احساس ہوا کہ پہلے کے مقابلے میں،[br]میں اب زیادہ جلدی کام مکمل کر لیتی ہوں۔ 0:10:13.888,0:10:20.822 اس شدت نے مجھ میں خطرہ مول لینے،[br]کچھ مختلف کرنے کی کوشش کی ہمت دی، 0:10:20.822,0:10:26.563 اور اس پورے عمل سے [br]میں لطف اندوز بھی ہوسکتی ہوں۔ 0:10:26.563,0:10:34.119 یہ عمل اضطراب ختم کر کے[br]اس کی جگہ جوش بھر دیتا ہے۔" 0:10:34.119,0:10:42.593 تو برے طریقے کام کریں اور اس طرح سے [br]آپ خود کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ 0:10:42.593,0:10:46.323 میری گزارش یہ ہے کہ آپ اس پر غور کریں: 0:10:46.323,0:10:57.726 اگر آپ آج سے ہی اس مقولے پر عمل شروع کریں،[br]تو آپ کی زندگی کس قدر بدل جائے گی؟ 0:10:57.726,0:11:02.231 مقابلے کا دوسرا طریقہ یہ ہے[br]کہ آپ خود کو معاف کریں، 0:11:02.231,0:11:06.371 اگر آپ نے ایسا کیا [br]تو یہ بے حد طاقتور چیز ہے۔ 0:11:06.371,0:11:09.615 اضطرابی کیفیت کا شکار افراد[br]یہ بات بہت سوچتے ہیں کہ 0:11:09.615,0:11:16.813 وہ کیا غلط کر رہے ہیں؟ ان کی پریشانیاں،[br]اور وہ کتنا برا محسوس کر رہے ہیں۔ 0:11:16.813,0:11:22.453 تصور کریں کہ آپ کا ایک دوست ہے [br]جو مسلسل یہ کہتا رہتا ہے 0:11:22.453,0:11:25.243 کہ آپ جو کچھ بھی کررہے ہیں ، وہ غلط ہے، 0:11:25.243,0:11:28.733 اور وہ سب کچھ جو آپ کی [br]زندگی میں غلط تھا۔ 0:11:28.733,0:11:30.089 ممکن ہے آپ چاہیں کہ 0:11:30.089,0:11:34.635 اس دوست سے فوراً پیچھا چھڑایا جائے،[br]کیا ایسا نہیں کریں گے؟ 0:11:34.635,0:11:40.509 بالکل ایسے ہی اضطراب کا شکارافراد[br]تمام دن اپنے ساتھ کرتے ہیں۔ 0:11:40.509,0:11:42.953 وہ خود سے کبھی نرمی نہیں برتتے۔ 0:11:42.953,0:11:47.464 تو شاید اب وقت آگیا ہے کہ[br]خود سے نرمی برتی جائے، 0:11:47.464,0:11:50.834 خود اپنی مدد کرنا شروع کی جائے، 0:11:50.834,0:11:54.284 اور اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ [br]خود کو معاف کردیا جائے 0:11:54.284,0:11:55.736 ان غلطیوں سے لے کر، 0:11:55.736,0:11:58.771 جو آپ سے چند لمحے قبل سرزد ہوئیں ہوں، 0:11:58.771,0:12:02.221 ماضی میں سرزد ہونے والی [br]غلطیوں تک۔ 0:12:02.221,0:12:05.191 اگر آپ پر گبھراہٹ کا دورہ پڑا تھا[br]اور آپ اس پر شرمندہ ہیں، 0:12:05.191,0:12:07.239 تو خود کو معاف کردیں؛ 0:12:07.239,0:12:10.499 اگر آپ کسی سے بات کرنا چاہتے تھے، 0:12:10.499,0:12:12.657 مگر ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہو سکی، 0:12:12.657,0:12:14.947 تو اس کی فکر نہیں کریں، اسے جانے دیں؛ 0:12:14.947,0:12:17.957 خود کو معاف کردیں[br]ہربات اور ہر عمل کے لئے، 0:12:17.957,0:12:23.564 اور اس طرح آپ کو اپنی ذات سے [br]بہترین برتاؤ کرنے کا موقع ملے گا۔ 0:12:23.564,0:12:28.081 آپ جب تک یہ کر نہیں لیتے، ٹھیک ہونا[br]شروع نہیں ہوں گے۔ 0:12:28.081,0:12:32.081 اور سب سے آخر مگر اہم، 0:12:32.081,0:12:34.928 زندگی کا بامقصد اور بامعنی ہونا 0:12:34.928,0:12:39.245 بچاؤ کا ایک بہت اہم طریقہ ہے۔ 0:12:39.245,0:12:43.925 ہم زندگی میں جو کچھ بھی کریں،[br]جو کچھ بھی تخلیق کریں، 0:12:43.925,0:12:46.029 کتنی ہی دولت کیوں نہ حاصل کر لیں، 0:12:46.029,0:12:51.799 ہم اس وقت تک خوش نہیں رہ سکتے [br]جب تک علم نہ ہو کہ کسی کو ہماری ضرورت ہے، 0:12:51.799,0:12:55.444 کہ ہماری کامیابیوں پر کوئی دوسرا [br]شخص بھی انحصار کرتا ہے، 0:12:55.444,0:12:59.704 یا ہماری اس محبت پرجو ہمیں بانٹنی چاہیے۔ 0:12:59.704,0:13:00.994 ایسا نہیں کہ ہمیں ضرورت ہے 0:13:00.994,0:13:04.564 دوسرے لوگوں سے اچھے الفاظ سننے کی،[br]تاکہ زندگی میں ہم آگے بڑھ سکیں، 0:13:04.564,0:13:08.092 لیکن اگر ہم دوسروں کے لیے[br]کچھ بھی کرنے کی فکر نہیں کریں گے، 0:13:08.092,0:13:13.631 تو پھر ایسے میں ہماری ذہنی صحت [br]خراب ہونے کے امکان زیادہ ہیں۔ 0:13:13.631,0:13:17.771 علم الاعصاب کے مشہور ماہر[br]ڈاکٹر وکٹر فرینکل کہتے ہیں، 0:13:17.771,0:13:21.392 "ان لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں کہ [br]زندہ رہنے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے 0:13:21.392,0:13:24.742 اور زندگی سے کسی قسم کی کوئی امید [br]نہیں کی جا سکتی، 0:13:24.742,0:13:27.651 یہ سوال ان لوگوں کو احساس دلانے کے لیے ہے 0:13:27.651,0:13:35.603 کہ زندگی اب بھی ان سے [br]کچھ توقعات رکھتی ہے۔" 0:13:35.603,0:13:41.483 کسی فرد کوخیال میں رکھتے ہوئے کام کرنے سے[br]آپ کو مشکل وقت گزارنے میں مدد مل سکتی ہے۔ 0:13:41.483,0:13:44.201 اس طرح آپ اپنے ہونے کی وجہ جان جائیں گے 0:13:44.201,0:13:52.774 اور کسی بھی طرح سے بوجھ اٹھانے کے[br]قابل ہوجائیں گے۔ تقریباََ ہر حال میں۔ 0:13:52.774,0:13:56.317 تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 0:13:56.317,0:14:00.122 کیا آپ کسی شخص کے لیے[br]کوئی ایک کام بھی کرسکتے ہیں؟ 0:14:00.122,0:14:03.692 یہ کوئی رضاکارانہ عمل ہوسکتا ہے، 0:14:03.692,0:14:08.941 یا یہ معلومات جو آپ نے آج یہاں حاصل کیں،[br]اسے دیگر افراد کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں، 0:14:08.941,0:14:11.511 بالخصوص ان کے ساتھ ،[br]جنھیں اس کی زیادہ ضرورت ہے، 0:14:11.511,0:14:15.221 اور ان میں وہ افراد زیادہ ہیں، [br]جن کے پاس علاج کے پیسے نہیں، 0:14:15.221,0:14:16.732 عام طور پر یہ وہ افراد ہیں 0:14:16.732,0:14:20.222 جن کا شمار اضطرابی بیماری [br]رکھنے والوں میں سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ 0:14:20.222,0:14:22.617 ان تک یہ معلومات پہنچائیں،[br]ان کے ساتھ بانٹیں، 0:14:22.617,0:14:30.324 کیونکہ یہ یقیناً آپ کی ذہنی صحت [br]کو بہتر کرسکتا ہے۔ 0:14:30.324,0:14:35.214 تو میں یہاں اپنی بات کا خاتمہ[br]کرنا چاہوں گی: 0:14:35.214,0:14:39.414 کسی کا خیال کرتے ہوئے کوئی کام کرنے کا[br]ایک اور طریقہ یہ بھی ہوسکتا ہے 0:14:39.414,0:14:45.604 کہ کام کو اس طرح انجام دیا جائے جو [br]آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ہو۔ 0:14:45.604,0:14:50.514 حتٰی کہ انھیں اس کا احساس بھی نہ ہو[br]کہ آپ نے ان کے لیے کیا کِیا ہے، 0:14:50.514,0:14:51.794 اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 0:14:51.794,0:14:57.117 کیونکہ آپ یہ جان جائیں گے[br]اور اس سب سے آپ کو یہ احساس ہوگا 0:14:57.117,0:15:02.727 کہ آپ کی زندگی کس قدر منفرد [br]اور اہم ہے۔ 0:15:02.727,0:15:04.023 آپ کا شکریہ 0:15:04.023,0:15:11.063 (تالیاں)