Return to Video

The Internet: Cybersecurity & Crime

  • 0:02 - 0:07
    انٹرنیٹ: سائبر سیکیورٹی اور جرائم
  • 0:07 - 0:11
    ہیلو، میرا نام جینی مارٹن ہے اور
    میں سیمانٹیک میں سائبر سیکیورٹی
  • 0:11 - 0:16
    تحقیقات کی ڈائریکٹر ہوں۔ آجکل
    سائبر جرائم معاشرے کے لئے ذاتی طور
  • 0:16 - 0:23
    پر، مالی طور پر، یہاں تک کہ قومی سلامتی کے معاملات میں بھی بہت زیادہ
    مسائل کا باعث بن رہے ہیں۔ فقط گزشتہ
  • 0:23 - 0:27
    چند سالوں میں لاکھوں کریڈٹ کارڈ نمبرز
    چوری کیے گئے ہیں، لاکھوں سوشل
  • 0:27 - 0:31
    سیکیورٹی نمبرز اور صحت کی دیکھ بھال
    کے ریکارڈز پر سمجھوتہ کیا گیا ہے،
  • 0:31 - 0:35
    یہاں تک کہ جوہری سینٹریفیوجز کو بھی
    ہیک کیا گیا ہے، اور بغیر پائلٹ کے
  • 0:35 - 0:40
    ہوائی ڈرونز کو بھی ہائی جیک کیا گیا۔ یہ
    ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں پائی
  • 0:40 - 0:45
    جانے والی کمزوریوں سے ناجائز فائدہ
    اٹھا کر یا سوفٹ ویئر استعمال کرنے
  • 0:45 - 0:53
    والے لوگوں کے غیر دانستہ فیصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیا جاتا
    ہے۔ ایسے سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے والے
  • 0:53 - 0:58
    افراد ضروری نہیں کہ فعال پروفائل
    والے ہوں یا ان کی حوصلہ افزائی کی
  • 0:58 - 1:03
    گئی ہو یہ بین الاقوامی دہشت گرد سے لے کر بالادستی کے حقوق کا مقابل لڑنے والے ایک
    نوعمر تک کوئی بھی فرد ہو سکتا ہے۔ آج سب سے بڑے ممالک کے پاس
  • 1:03 - 1:09
    نہ صرف باقاعدہ فوج ہے بلکہ ان کے پاس
    اچھی مسلح سائبر آرمی بھی ہے۔ در
  • 1:09 - 1:12
    حقیقت اگلی عالمی جنگ روایتی ہتھیاروں
    سے نہیں لڑی جا سکے گی، بلکہ کمپیوٹرز کے ذریعے سے جنہیں قومی
  • 1:12 - 1:17
    پانی کی فراہمی، توانائی کے گرڈز اور
    نقل و حمل کے نظاموں کو بند کر دینے
  • 1:17 - 1:25
    کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہائے میرا نام پیریسا ہے اور میں
    گوگل سیکیورٹی شہزادی ہوں۔ میں نے
  • 1:25 - 1:30
    اپنے سافٹ ویئر کو ہر ممکن حد تک
    محفوظ بنانے اور کوشش کرنے کے لئے
  • 1:30 - 1:34
    بہت سی مختلف مصنوعات پر کام کیا ہے۔
  • 1:34 - 1:37
    اب آئیں ایک ایک نظر ڈالتے ہیں کہ
    سائبر جرائم پسِ پردہ کس طرح کام کرتے
  • 1:37 - 1:41
    ہیں نیز سوفٹ ویئر وائرس، ڈینائل آف سروس حملوں،
    اور فشنگ اسکیمز کے بارے میں سیکھیں
  • 1:41 - 1:46
    گے۔ حیاتیات اور زندگی میں، ایک وائرس ایک
    نامیاتی جاندار ہے جو کھانسنے،
  • 1:46 - 1:49
    چھینکنے یا جسمانی رابطے سے پھیلتا ہے۔
  • 1:49 - 1:53
    وائرس خلیوں کو متاثر کر کے، اپنا
    جینیاتی مواد داخل کر کے اور نقل تیار
  • 1:53 - 1:59
    کرنے کے لئے ان خلیوں کو استعمال کر کے کام کرتے ہیں۔ وہ واقعی میں لوگوں کو بیمار کر سکتے ہیں اور پھر دوسرے لوگوں میں پھیلا سکتے ہیں۔
  • 1:59 - 2:04
    ایک کمپیوٹر وائرس تھوڑا اسی طرح کام کرتا ہے۔ ایک
    وائرس ایک قابل عملدرآمد پروگرام ہوتا ہے جو عام طور پر غیر ارادی طور پر
  • 2:04 - 2:10
    انسٹال ہو جاتا ہے، اور صارف اور ان کے کمپیوٹر کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ایک وائرس کے لئے
  • 2:10 - 2:16
    خود کو کسی دوسرے کمپیوٹرز تک پھیلانا بھی ممکن
    ہے۔ تو اب یہ کہ آپ کے کمپیوٹر پر پہلی
  • 2:16 - 2:20
    مرتبہ میں وائرس کیسے آ جاتا ہے؟ حملہ آور
    کسی کے کمپیوٹر کو متاثر کرنے کے دو طریقے
  • 2:20 - 2:25
    ہیں۔ وہ ایک متاثرہ کو پروگرام کے مقصد کے
    بارے میں دھوکہ دہی کے ساتھ پروگرام انسٹال کرنے
  • 2:25 - 2:29
    کی طرف راغب کر سکتے ہیں، لہذا مثال
    کے طور پر بہت سارے وائرس سیکیورٹی اپڈیٹس کے بھیس میں آتے ہیں۔
  • 2:29 - 2:36
    یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے کمپیوٹر پر موجود سافٹ وئیر کمزور ہے، لہذا حملہ آور
  • 2:36 - 2:39
    خود اس کو کسی صریح اجازت کی ضرورت کے بغیر بھی انسٹال کر سکتا ہے۔
  • 2:39 - 2:44
    جب وائرس آپ کے کمپیوٹر میں آ جاتا ہے تو وہ آپ کی فائلوں میں سے کسی کو
    چوری یا حذف کر سکتا ہے، دوسرے پروگراموں کو کنٹرول کر سکتا ہے،
  • 2:44 - 2:48
    یا کسی اور کو آپ کے کمپیوٹر کو دور
    سے کنٹرول کرنے کی اجازت دے سکتا
  • 2:48 - 2:50
    ہیں۔
  • 2:50 - 2:56
    کمپیوٹر وائرسز کا استعمال کرتے ہوئے، ہیکرز پوری دنیا کے لاکھوں کمپیوٹرز کو
    کنٹرول میں لے سکتے ہیں اور پھر انہیں
  • 2:56 - 3:01
    ڈیجیٹل فوج کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، جسے بصورت دیگر بوٹ نیٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، تاکہ وہ ویب سائٹوں پر حملہ کر سکیں اور انہیں ختم کر سکیں۔
  • 3:01 - 3:07
    اس قسم کے حملے کو تقسیم شدہ
    ڈینائل آف سروس کہا جاتا ہے۔
  • 3:07 - 3:10
    ڈینائل آف سروس اس وقت ہوتا ہے جب
    ہیکرز بہت ساری درخواستوں کے ساتھ کسی
  • 3:10 - 3:15
    ویب سائٹ پر غالب آجاتے ہیں۔ جب حملہ بہت سارے کمپیوٹرز کی طرف سے
    ایک ہی وقت میں آتا ہے تو ہم اسے تقسیم شدہ
  • 3:15 - 3:17
    ڈینائل آف سروس کہتے ہیں۔
  • 3:17 - 3:22
    زیادہ تر ویب سائٹس دن میں لاکھوں
    درخواستوں کا جواب دینے کے لئے تیار
  • 3:22 - 3:25
    ہیں، لیکن اگر آپ ان کو اربوں یا کھربوں درخواستیں بھیجتے ہیں، جو
  • 3:25 - 3:32
    مختلف جگہوں سے آتی ہیں، تو کمپیوٹرز پر بوجھ بڑھ جاتا ہے
    اور جواب دینا روک دیتے ہیں۔ سائبر کے مجرموں کی طرف سے استعمال
  • 3:32 - 3:36
    ہونے والی ایک اور چال یہ ہے کہ وہ لوگوں کو
    حساس ذاتی معلومات کا اشتراک کرنے کے
  • 3:36 - 3:39
    لئے بہکانے کی کوشش میں بڑی تعداد میں اسپام ای میل بھیجتے ہیں۔
  • 3:39 - 3:45
    اسے فشنگ اسکیم کہا جاتا ہے۔ فشنگ اسکیم تب ہوتا ہے جب آپ کو ایسی قابل اعتماد دکھائی دینے والی
  • 3:45 - 3:50
    ای میل موصول ہوتی جو آپ کو اپنے
    اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کا کہتی ہے، لیکن ای میل پر
  • 3:50 - 3:52
    کلک کرنے سے یہ آپ کو ایک جعلی ویب سائٹ پر لے جاتی ہے۔
  • 3:52 - 3:56
    بہرحال اگر آپ لاگ ان کرتے ہیں، تو آپ
    سے چال چل کر آپ کا پاس ورڈ ظاہر کرالیا جاتا ہے۔
  • 3:56 - 4:00
    اس کے بعد ہیکرز آپ کے لاگ ان کے
    کوائف کو آپ کے اصلی اکاؤنٹس تک
  • 4:00 - 4:06
    رسائی حاصل کر کے معلومات چوری کرنے یا شاید یہاں تک کہ آپ کے پیسے چوری
    کرنے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ خوش قسمتی سے بہت ساری کمپنیاں،
  • 4:06 - 4:10
    قوانین، اور سرکاری تنظیمیں انٹرنیٹ
    کو محفوظ تر بنانے کے لئے کام کر رہی
  • 4:10 - 4:15
    ہیں، لیکن یہ کوششیں کافی نہیں
    ہیں۔
  • 4:15 - 4:18
    جب کمپیوٹر سسٹم ہیک ہو جاتا ہے تو
    آپ سوچ سکتے ہیں کہ مسئلہ سیکیورٹی
  • 4:18 - 4:23
    ڈیزائن یا سافٹ ویئر کا تھا۔ نوے فیصد کوششوں میں
    سسٹم ہیک ہو جاتا ہے، تاہم، ایسا
  • 4:23 - 4:27
    سیکیورٹی بگ کی وجہ سے نہیں ہوتا، بلکہ انسان کی ایک معمولی غلطی کی وجہ سے ہوتا
  • 4:27 - 4:35
    ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے اقدامات
    بھی ہیں جنہیں ہم اپنی حفاظت کے لئے اختیار کر سکتے ہیں۔ اکثر
  • 4:35 - 4:39
    آپ کے اقدامات نہ صرف آپ کے اپنے ڈیٹا
    اور کمپیوٹر کی سلامتی کو متاثر کرتے ہیں
  • 4:39 - 4:42
    بلکہ آپ کے اسکول، کام کی جگہ اور گھر
  • 4:42 - 4:47
    میں سب کی سلامتی متاثر ہوسکتی ہے۔ اربوں یا کھربوں ڈالر خطرے میں ہونے
    کے باوجود سائبر مجرم ہر سال ہوشیار
  • 4:47 - 4:52
    ہوتے جا رہے ہیں اور ہمیں بھی ان کے
    ساتھ ساتھ ہوشیار بننے کی ضرورت ہے۔
Title:
The Internet: Cybersecurity & Crime
Description:

more » « less
Video Language:
English
Duration:
05:02

Urdu subtitles

Revisions