< Return to Video

ٹیری مور : 'x ' نامعلوم جزو کیوں ہے

  • 0:00 - 0:04
    میرے پاس ایک سوال کا جواب ہے جو ہم سب پوچھتے ہیں
  • 0:04 - 0:05
    سوال یہ ہے کہ
  • 0:05 - 0:07
    یہ کیا وجہ ہے کہ
  • 0:07 - 0:09
    نا معلوم جزو کا اظہار ہمیشہ 'x ' سے ہوتا ہے؟
  • 0:09 - 0:12
    ہم سب نے یہ ریاضی کی کلاس میں سیکھا تھا
  • 0:12 - 0:14
    پر اب یہ روز مرہ کی زبان میں استعمال ہوتا ہے
  • 0:14 - 0:17
    'x ' پرائز ، 'x ' فائلز
  • 0:17 - 0:21
    پروجیکٹ 'x '، ٹیڈ 'x '
  • 0:21 - 0:23
    کہاں سے آیا یہ 'x '؟
  • 0:23 - 0:24
    تقریباً 6 سال پہلے
  • 0:24 - 0:26
    میں نے عربی سیکھنے کا فیصلہ کیا
  • 0:26 - 0:30
    جو کہ ایک نہایت منطقی زبان نکلی
  • 0:30 - 0:33
    عربی میں ایک لفظ یا فقرہ
  • 0:33 - 0:34
    یا جملہ
  • 0:34 - 0:37
    ایک تسفیہ بنانے کی مانند ہے
  • 0:37 - 0:39
    کیونکہ ہر جزو بلکل درست
  • 0:39 - 0:42
    اور بامعنی ہوتا ہے
  • 0:42 - 0:43
    یہی ایک وجہ ہے
  • 0:43 - 0:45
    کہ بہت کچھ جو ہم سوچتے ہیں
  • 0:45 - 0:49
    مغربی سائنس ، ریاضی اور انجینرنگ کا حصّہ
  • 0:49 - 0:52
    وہ دراصل عیسوی دور کی پہلی صدیوں میں
  • 0:52 - 0:55
    ایرانیوں، عربوں اور ترکوں کا کام تھا .
  • 0:55 - 0:58
    اس میں عربی کا ایک نظام ہے
  • 0:58 - 0:59
    جسسے 'الجبرا ' کہتے ہیں.
  • 0:59 - 1:02
    اور 'الجبر' کے معنی ہیں
  • 1:02 - 1:06
    'مختلف بے جوڑ جز کے میل کا نظام '
  • 1:06 - 1:10
    'الجبر' آخرکار انگریزی میں 'algebra ' بن گیا.
  • 1:10 - 1:12
    الجبرا بہت الفاظ میں سے ایک مثال ہے جو مغرب نے اپناتے.
  • 1:12 - 1:16
    ریاضی کی دانائی سے بھرپور یہ عربی عبارات
  • 1:16 - 1:18
    آخرکار یورپ تک پہنچ گئیں --
  • 1:18 - 1:19
    یعنی کہ اسپین میں پہنچیں --
  • 1:19 - 1:22
    گیارویں اور بارویں صدی میں.
  • 1:22 - 1:23
    اور جب یہ عبارات پہنچیں تو
  • 1:23 - 1:25
    بہت زیادہ دلچسپی تھی,
  • 1:25 - 1:27
    اس علم کا ترجمہ کرنے کی
  • 1:27 - 1:28
    ایک یورپی زبان میں.
  • 1:28 - 1:30
    مگر اس میں کافی مسلے تھے
  • 1:30 - 1:32
    ایک مسلہ یہ تھا
  • 1:32 - 1:35
    کہ عربی میں کچھ ایسی آوازیں ہیں
  • 1:35 - 1:38
    جو کہ یورپ کے لوگ نہیں بول سکتے
  • 1:38 - 1:40
    اور اس کے لئے انکو بہت مشق کرنی پڑتی ہے.
  • 1:40 - 1:42
    یقین کیجیے مجھ پر.
  • 1:42 - 1:44
    اور یہ جو آوازیں ہیں
  • 1:44 - 1:46
    ان کا اظہار نہیں ہو سکتا,
  • 1:46 - 1:49
    یوروپی زبانوں کے حروف سے.
  • 1:49 - 1:51
    ان میں سے ایک نمایاں مثال ہے.
  • 1:51 - 1:53
    حرف 'ش',
  • 1:53 - 1:57
    اور اسکی آواز ہے 'شح ' جیسی
  • 1:57 - 1:59
    اور یہ پہلا حرف بھی ہے
  • 1:59 - 2:02
    لفظ 'شیء' کا,
  • 2:02 - 2:03
    جسکے معنی ہیں 'کچھ' کہ ,
  • 2:03 - 2:05
    انگریزی کے لفظ 'something ' کی طرح
  • 2:05 - 2:09
    کوئی مبہم، نا معلوم چیز کی طرح .
  • 2:09 - 2:10
    اب ہم عربی میں,
  • 2:10 - 2:11
    اسکو واضح کر سکتے ہیں
  • 2:11 - 2:13
    واضح کرنے والے جزو 'ال' کو شامل کر کے.
  • 2:13 - 2:16
    پس یہ ہو گیا 'الشیء'
  • 2:16 - 2:17
    یعنی نامعلوم چیز.
  • 2:17 - 2:21
    اور یہ لفظ ریاضی کے ابتدائی دور میں نمایاں ہے,
  • 2:21 - 2:28
    جیسا کہ دسویں صدی میں دلیلوں کو اخذ کرنے کے لئے.
  • 2:28 - 2:30
    قرون وستوی کے وہ ہسپانوی علما
  • 2:30 - 2:33
    جنکو اس علم کا ترجمہ سونپا گیا
  • 2:33 - 2:37
    انکو مسلہ پیش آیا کہ حرف 'ش' اور لفظ 'شیء'
  • 2:37 - 2:39
    کو ہسپانوی زبان میں نقش نہیں کیا جا سکتا
  • 2:39 - 2:42
    کیونکہ ہسپانوی زبان میں 'ش' نہیں ہوتا
  • 2:42 - 2:43
    یعنی 'شہ ' کی آواز نہیں ہوتی.
  • 2:43 - 2:45
    پس دستور کے مطابق,
  • 2:45 - 2:46
    انہوں نے قانون بنایا جس میں
  • 2:46 - 2:51
    انہوں نے 'ck ' کی آواز یعنی 'کہ' کو اپنایا,
  • 2:51 - 2:52
    پرانی یونانی زبان سے
  • 2:52 - 2:55
    حرف 'کاے ' کی صورت میں.
  • 2:55 - 2:58
    بعد میں اس علمی مجموے کا ترجمہ
  • 2:58 - 3:00
    ایک مشترکہ یوروپی زبان,
  • 3:00 - 3:02
    یعنی کہ لاطینی میں ہوا
  • 3:02 - 3:04
    تو انہوں نے لاطینی 'کاے ' کو تبدیل کر دیا
  • 3:04 - 3:07
    لاطینی 'x ' کے ساتھ.
  • 3:07 - 3:08
    اور ایک دفعہ جب ایسا ہوا,
  • 3:08 - 3:10
    اور یہ مجموعہ لاطینی میں آ گیا,
  • 3:10 - 3:14
    تو اس نے ریاضی کی درسی کتب کی بنیادی تشکیل دی
  • 3:14 - 3:16
    تقریبن 600 سال کے لیے.
  • 3:16 - 3:18
    مگر اب ہمارے پاس اس سوال کا جواب ہے .
  • 3:18 - 3:21
    کہ 'x ' نامعلوم جزو کیوں کہلاتا ہے ?
  • 3:21 - 3:23
    'x ' نامعلوم اس لیے ہے
  • 3:23 - 3:26
    کیوںکے ہم ہسپانوی زبان میں 'ش' نہیں کہ سکتے.
  • 3:26 - 3:29
    (ہنسی )
  • 3:29 - 3:31
    اور میں نے سوچا کہ یہ علم آپ کے ساتھ بانٹنے کے لائق تھا.
  • 3:31 - 3:34
    (تالیاں)
Title:
ٹیری مور : 'x ' نامعلوم جزو کیوں ہے
Speaker:
ٹیری مور
Description:

'x ' نامعلوم جزو کی علامت کیوں ہے ؟ اس چھوٹی سی اور مزاحیہ گفتگو میں ٹیری مور ہمیں اس سوال کا حیراںکن جواب دیتے ہیں .

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
03:57
Irteza Ubaid approved Urdu subtitles for Why is 'x' the unknown?
Irteza Ubaid accepted Urdu subtitles for Why is 'x' the unknown?
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for Why is 'x' the unknown?
Irteza Ubaid edited Urdu subtitles for Why is 'x' the unknown?
Maajid Maqbool edited Urdu subtitles for Why is 'x' the unknown?
Maajid Maqbool edited Urdu subtitles for Why is 'x' the unknown?
Maajid Maqbool edited Urdu subtitles for Why is 'x' the unknown?
Maajid Maqbool edited Urdu subtitles for Why is 'x' the unknown?
Show all

Urdu subtitles

Revisions