WEBVTT 00:00:05.000 --> 00:00:08.000 کرس، آپ کا بہت شکریہ۔ یہاں آنے والے ہر کسی شخص کا کہنا تھا 00:00:08.000 --> 00:00:12.000 کہ وہ خوفزدہ تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں خوفزدہ ہوں 00:00:12.000 --> 00:00:16.000 لیکن میں زندگی میں پہلی بار اس طرح کی محفل سے خطاب کرنے لگی ہوں۔ 00:00:16.000 --> 00:00:20.000 اور میرے پاس آپ کو دکھانے کے لئے کوئی اسمارٹ ٹیکنالوجی بھی نہیں۔ 00:00:20.000 --> 00:00:23.000 میرے پاس کوئی سلائیڈز نہیں ہیں، چنانچہ آپ کو صرف مجھے برداشت کرنا پڑے گا۔ 00:00:23.000 --> 00:00:26.000 (قہقہے)۔ NOTE Paragraph 00:00:26.000 --> 00:00:32.000 آج صبح میں آپ کو کچھ کہانیاں سناؤں گی 00:00:32.000 --> 00:00:35.000 اور ایک مختلف افریقہ کے متعلق بات کروں گی۔ 00:00:35.000 --> 00:00:39.000 آج صبح پہلے ہی افریقہ کے متعلق بعض بالواسطہ باتیں ہوتی رہیں 00:00:39.000 --> 00:00:44.000 جو آپ تمام وقت سنتے ہوں گے: ایچ آئی وی/ایڈز میں مبتلا افریقہ، 00:00:44.000 --> 00:00:50.000 ملیریا کا شکار افریقہ، غربت کے چنگل میں پھنسا ہوا افریقہ، جنگ کی آماجگاہ افریقہ، 00:00:50.000 --> 00:00:53.000 اور تباہیوں کا شکار افریقہ۔ NOTE Paragraph 00:00:53.000 --> 00:00:57.000 اگرچہ یہ سچ ہے کہ یہ سب کچھ وہاں ہو رہا ہے، 00:00:57.000 --> 00:01:01.000 لیکن افریقہ کا ایک پہلو ایسا بھی ہے جس کے متعلق آپ زیادہ نہیں سنتے۔ 00:01:01.000 --> 00:01:05.000 اور بعض اوقات میں پریشان ہو جاتی ہوں اور خود سے سوال کرتی ہوں کہ ایسا کیوں ہے۔ 00:01:05.000 --> 00:01:09.000 یہ وہ افریقہ ہے جو بدل رہا ہے، جس کے متعلق کرس نے بالواسط تذکرہ کیا۔ 00:01:09.000 --> 00:01:11.000 یہ وہ افریقہ ہے جہاں مواقع ہیں۔ 00:01:11.000 --> 00:01:14.000 یہ وہ افریقہ ہے جہاں لوگ اپنے مستقبل اور اپنی 00:01:14.000 --> 00:01:16.000 قسمتوں کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔ 00:01:16.000 --> 00:01:19.000 اور یہ وہ افریقہ ہے جہاں لوگ اس کام کو کرنے کی غرض سے شراکت داروں کی 00:01:19.000 --> 00:01:23.000 تلاش میں ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جس کے متعلق میں آج بات کرنا چاہتی ہوں۔ NOTE Paragraph 00:01:23.000 --> 00:01:25.000 اور میں اپنی گفتگو کا آغاز آپ کو افریقہ میں آنے والی تبدیلی کے متعلق 00:01:25.000 --> 00:01:27.000 ایک کہانی سنا کر کرنا چاہتی ہوں۔ 00:01:28.000 --> 00:01:33.000 15 ستمبر 2005 کو نائیجیریا کی تیل کی دولت سے مالا مال ریاستوں میں سے 00:01:33.000 --> 00:01:37.000 ایک کے گورنر جناب ڈائی پریی عالم آئیصیغا کو دورہ لندن 00:01:37.000 --> 00:01:44.000 کے دوران لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ 00:01:44.000 --> 00:01:49.000 ان کی گرفتاری کا سبب 8$ ملین کی بعض 00:01:49.000 --> 00:01:52.000 ایسے معطل اکاؤنٹوں میں منتقلی تھی جو ان کے خاندان 00:01:52.000 --> 00:01:55.000 اور ان کے نام پر تھے۔ 00:01:56.000 --> 00:01:58.000 گرفتاری لندن میٹرو پولیٹن پولیس اور 00:01:58.000 --> 00:02:01.000 نائیجیریا کے اقتصادی و مالیاتی جرائم کے کمیشن کے درمیان 00:02:01.000 --> 00:02:04.000 تعاون کے نتیجے میں عمل میں آئی جو کہ ہمارے ایک انتہائی 00:02:04.000 --> 00:02:11.000 قابل اور دلیر شخص جناب نوہو دبادو کی زیرِ سربراہی کام کر رہا ہے۔ 00:02:11.000 --> 00:02:14.000 عالم آئیصیغا کے خلاف لندن میں قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی۔ 00:02:14.000 --> 00:02:18.000 کسی کوتاہی کے باعث، وہ ایک خاتون کا روپ دھار کر فرار ہوگیا اور 00:02:18.000 --> 00:02:21.000 لندن سے واپس نائیجیریا پہنچ گیا جہاں، 00:02:21.000 --> 00:02:25.000 دنیا کے کئی ممالک کی طرح ہمارے آئین کی رو سے بھی 00:02:25.000 --> 00:02:27.000 گورنر، صدر یا کسی دیگر عہدے کا قلمدان سنبھالنے والوں کو 00:02:27.000 --> 00:02:32.000 کو استثنا حاصل ہے اور انہیں سزا نہیں دی جاسکتی۔ لیکن ہوا کیا: 00:02:32.000 --> 00:02:36.000 لوگ اس کے رویے پر اتنے مشتعل تھے کہ ریاستی مقننہ کو 00:02:36.000 --> 00:02:42.000 اس کا مواخذہ کرنا پڑا اور اسے عہدے سے برخاست کر دیا گیا۔ NOTE Paragraph 00:02:43.000 --> 00:02:45.000 آج، عالم کے مختصر نام سے معروف یہ شخص جیل میں بند ہے۔ 00:02:46.000 --> 00:02:51.000 یہ اس حقیقت کی کہانی ہے کہ افریقہ کے عوام 00:02:51.000 --> 00:02:56.000 اب اپنے قائدین کی بدعنوانی کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ 00:02:57.000 --> 00:03:02.000 یہ کہانی اس حقیقت کی ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے وسائل 00:03:02.000 --> 00:03:07.000 مناسب طریقے سے دیکھ بھال کے بعد ان پر خرچ ہوں، نہ کہ انہیں ایسے مقامات 00:03:07.000 --> 00:03:10.000 پر لے جایا جائے جہاں طبقہ اشرافیہ کے کچھ افراد ان سے مستفید ہوتے رہیں۔ 00:03:10.000 --> 00:03:14.000 اور اسی لئے، جب آپ بدعنوان افریقہ کے متعلق سنتے ہیں ۔۔ 00:03:14.000 --> 00:03:18.000 تمام وقت بدعنوانی کے قصے ۔۔ میں آپ کے گوش گزار کرنا چاہتی ہوں کہ 00:03:18.000 --> 00:03:21.000 بعض ممالک میں عوام اور حکومتیں اس کے خلاف 00:03:21.000 --> 00:03:25.000 سختی سے نبرد آزما ہیں اور بعض کامیابیاں منظر عام پر آ رہی ہیں۔ NOTE Paragraph 00:03:25.000 --> 00:03:28.000 کیا اس سے یہ مراد ہے کہ مسئلہ ختم ہوگیا ہے؟ جواب نفی میں ہے۔ 00:03:28.000 --> 00:03:32.000 اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، لیکن اس کا عزم پایا جاتا ہے۔ 00:03:32.000 --> 00:03:36.000 اور اس انتہائی اہم محاذ پر کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔ 00:03:36.000 --> 00:03:38.000 چنانچہ، جب آپ بدعنوانی کے متعلق سنتے ہیں، 00:03:38.000 --> 00:03:41.000 تو یہ محسوس نہ کریں کہ اس کے متعلق کچھ نہیں کیا جا رہا ۔۔ 00:03:41.000 --> 00:03:44.000 کہ آپ کسی افریقی ملک میں اس لئے کام نہیں کر سکتے کہ 00:03:44.000 --> 00:03:47.000 وہاں بدعنوانی بہت زیادہ ہے۔ ایسی بات نہیں ہے۔ 00:03:47.000 --> 00:03:53.000 لڑنے کا عزم موجود ہے، اور کئی ملکوں میں جنگ جاری ہے 00:03:53.000 --> 00:03:57.000 اور اس میں کامیابیاں بھی حاصل ہو رہی ہیں۔ دیگر ممالک جیسا کہ میرے ملک 00:03:57.000 --> 00:04:00.000 نائیجیریا میں آمریت کی ایک طویل تاریخ ہے، وہاں بھی جنگ جاری 00:04:00.000 --> 00:04:04.000 ہے اور ہمیں ابھی بہت سا فاصلہ طے کرنا ہے۔ NOTE Paragraph 00:04:04.000 --> 00:04:08.000 لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ یہ چیز جاری ہے۔ 00:04:09.000 --> 00:04:11.000 نتائج نظر آنا شروع ہوگئے ہیں: 00:04:11.000 --> 00:04:15.000 عالمی بینک اور دیگر اداروں کی خودمختار نگرانی سے 00:04:15.000 --> 00:04:19.000 ظاہر ہوتا ہے کہ کئی جگہوں پر بدعنوانی کے رجحان میں کمی آ رہی ہے 00:04:19.000 --> 00:04:22.000 اور نظم و نسق کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ 00:04:22.000 --> 00:04:26.000 اقتصادی کمیشن برائے افریقہ کے ایک تحقیقی مطالعے میں 28 افریقی 00:04:26.000 --> 00:04:30.000 ممالک میں نظم و نسق میں بہتری کا رجحان نظر آیا ہے۔ NOTE Paragraph 00:04:30.000 --> 00:04:32.000 اور نظم و نسق کے اس شعبے پر بات ختم کرنے سے 00:04:32.000 --> 00:04:34.000 پہلے میں ایک چیز کا اضافہ کرنا چاہوں گی۔ 00:04:34.000 --> 00:04:37.000 کیونکہ لوگ بدعنوانی کے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں۔ 00:04:37.000 --> 00:04:39.000 جب تمام وقت وہ اس کے متعلق باتیں کرتے ہیں تو 00:04:39.000 --> 00:04:41.000 آپ کو فوراً افریقہ کا خیال آتا ہے۔ 00:04:41.000 --> 00:04:45.000 یہ افریقی ممالک کا تصور ہے۔ لیکن میں یہ کہنا چاہوں گی: 00:04:45.000 --> 00:04:51.000 اگر عالم لندن کے کسی اکاؤنٹ میں 8$ ملین منتقل کر سکتا تھا ۔۔ 00:04:53.000 --> 00:04:57.000 اگر رقم لے جانے والے دیگر لوگوں کا تخمینہ ہے کہ ترقی پذیر 00:04:57.000 --> 00:05:01.000 ممالک کی رقم میں سے 20 سے 40 بلین اس وقت 00:05:01.000 --> 00:05:04.000 ترقی یافتہ ممالک میں موجود ہیں ۔۔ اگر وہ یہ کر سکتے ہیں تو پھر 00:05:04.000 --> 00:05:07.000 وہ کیا ہے؟ کیا وہ بدعنوانی نہیں ہے؟ 00:05:08.000 --> 00:05:12.000 اس ملک میں، اگر آپ چوری کا سامان خریدیں، تو کیا آپ کو سزا نہیں دی جاتی؟ 00:05:13.000 --> 00:05:16.000 تو جب ہم اس قسم کی بدعنوانی کی بات کریں، ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے 00:05:16.000 --> 00:05:19.000 کہ دنیا کی دوسری جانب کیا ہو رہا ہے ۔۔ 00:05:19.000 --> 00:05:23.000 رقم کہاں جا رہی ہے اور اسے روکنے کے لئے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔ 00:05:23.000 --> 00:05:26.000 میں اس وقت عالمی بینک کے ساتھ اثاثوں کی بازیابی کے 00:05:26.000 --> 00:05:29.000 ایک منصوبے پر کام کر رہی ہوں، جس میں ترقی پذیر ممالک کی 00:05:29.000 --> 00:05:32.000 بیرون ملک لے جائی جانے والی رقم کو واپس بھیجنے 00:05:32.000 --> 00:05:35.000 کی حتی المقدور کوشش کی جاتی ہے۔ 00:05:35.000 --> 00:05:38.000 کیونکہ اگر ہم بیرون ملک موجود 20$ بلین کو واپس لے آئیں 00:05:38.000 --> 00:05:41.000 تو یہ رقم ان میں سے چند ممالک کے لئے اس تمام رقم سے زیادہ 00:05:41.000 --> 00:05:44.000 ہوگی جو انہیں امداد کی صورت میں ملتی ہے۔ 00:05:44.000 --> 00:05:51.000 (تالیاں)۔ NOTE Paragraph 00:05:51.000 --> 00:05:55.000 دوسری چیز جس کے متعلق میں بات کرنا چاہتی ہوں وہ اصلاح کا عزم ہے۔ 00:05:55.000 --> 00:05:59.000 افریقی، ہر کسی کی خیرات اور دیکھ بھال 00:05:59.000 --> 00:06:04.000 وصول کرتے کرتے تھک چکے ہیں، ہم تھک چکے ہیں۔ 00:06:04.000 --> 00:06:08.000 ہم مشکور ہیں لیکن ہمیں علم ہے کہ 00:06:08.000 --> 00:06:12.000 اگر ہم میں اصلاح کا عزم ہو تو ہم اپنی قسمتوں کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں لے سکتے ہیں۔ 00:06:13.000 --> 00:06:17.000 اور بہت سے افریقی ممالک میں اس وقت یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ اس کام کو 00:06:17.000 --> 00:06:21.000 ہمارے سوا کوئی نہیں کر سکتا۔ ہمیں یہ کرنا ہے۔ 00:06:21.000 --> 00:06:25.000 ہم اپنی مدد کے لئے شراکت داروں کو مدعو کر سکتے ہیں، لیکن آغاز ہمیں ہی کرنا ہے۔ 00:06:25.000 --> 00:06:28.000 ہمیں اپنی معیشتوں کو سدھارنا ہے، اپنی قیادت میں تبدیلی لانا ہے، 00:06:28.000 --> 00:06:34.000 زیادہ جمہوری بننا ہے، تبدیلی اور معلومات کو کھلے ذہن سے قبول کرنا ہے۔ NOTE Paragraph 00:06:34.000 --> 00:06:36.000 اور ہم نے براعظم افریقہ کے ایک سب سے بڑے 00:06:36.000 --> 00:06:39.000 ملک نائیجیریا میں اس کا آغاز کردیا ہے۔ 00:06:39.000 --> 00:06:42.000 درحقیقت، اگر آپ نے نائیجیریا نہیں دیکھا تو سمجھیں کہ آپ نے افریقہ نہیں دیکھا۔ 00:06:42.000 --> 00:06:43.000 میں یہ بات آپ کو بتا دینا چاہتی ہوں۔ 00:06:43.000 --> 00:06:44.000 (قہقہے)۔ 00:06:44.000 --> 00:06:46.000 سب صحارا افریقہ کے ہر چار افریقیوں میں سے ایک نائیجیریا کا باشندہ ہے، 00:06:48.000 --> 00:06:53.000 اور اس کی آبادی 140 ملین متحرک عوام ۔۔ بدنظم عوام ۔۔ پر مشتمل ہے 00:06:54.000 --> 00:06:58.000 جو انتہائی دلچسپ لوگ ہیں۔ آپ کبھی بور نہیں ہوں گے۔ 00:06:58.000 --> 00:06:59.000 (قہقہے)۔ NOTE Paragraph 00:06:59.000 --> 00:07:01.000 ہم نے جس چیز کا آغاز کیا وہ یہ احساس تھا کہ 00:07:01.000 --> 00:07:03.000 کہ ہمیں حالات کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور اپنی اصلاح کرنی ہے۔ 00:07:04.000 --> 00:07:06.000 اور ایک ایسے قائد کی حمایت کے ساتھ جو اس وقت اصلاحات 00:07:06.000 --> 00:07:09.000 لانے کے لئے پر عزم تھا ہم نے اپنا تیار کردہ 00:07:09.000 --> 00:07:11.000 اصلاحات کا ایک جامع پروگرام 00:07:11.000 --> 00:07:13.000 سامنے رکھا۔ 00:07:13.000 --> 00:07:16.000 نہ تو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور نہ ہی عالمی بینک 00:07:16.000 --> 00:07:19.000 جہاں میں نے 21 سال تک خدمات انجام دیں اور ترقی کر کے نائب صدر کے عہدے تک پہنچی۔ 00:07:20.000 --> 00:07:22.000 کوئی بھی آپ کے لئے یہ نہیں کر سکتا۔ آپ کو یہ خود ہی کرنا پڑتا ہے۔ NOTE Paragraph 00:07:22.000 --> 00:07:26.000 ہم نے ایک ایسا پروگرام تیار کیا جو، ایک: ریاست کو ایسے کاروباروں سے 00:07:26.000 --> 00:07:30.000 باہر نکالنا جس میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا ۔۔ اسے شمولیت کی بالکل ضرورت نہیں تھی۔ 00:07:30.000 --> 00:07:32.000 ریاست کو اشیا اور سروسز تیار کرنے کے 00:07:32.000 --> 00:07:33.000 کاروبار سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ 00:07:33.000 --> 00:07:36.000 وہ غیر مؤثر اور نااہل ہوتی ہے۔ 00:07:36.000 --> 00:07:40.000 چنانچہ ہم نے اپنے بہت سے کاروباری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا۔ 00:07:40.000 --> 00:07:44.000 (تالیاں)۔ 00:07:45.000 --> 00:07:49.000 اس کے نتیجے میں ہم نے اپنی بہت سی مارکیٹوں کو آزاد کرنے کا فیصلہ کیا۔ 00:07:49.000 --> 00:07:52.000 کیا آپ یقین کریں گے کہ 2003 کے اختتام پر شروع ہونے والی 00:07:52.000 --> 00:07:56.000 اس اصلاح سے قبل، جب میں واشنگٹن سے رخصت ہو کر 00:07:56.000 --> 00:07:58.000 وزیر خزانہ کا منصب سنبھالنے پہنچی ۔۔ 00:08:00.000 --> 00:08:04.000 ہمارے یہاں ایک ایسی ٹیلی مواصلات کمپنی تھی جس نے اپنی 30 سالہ تاریخ میں 00:08:04.000 --> 00:08:09.000 محض 4,500 لینڈ لائنیں بچھائی تھیں؟ 00:08:09.000 --> 00:08:11.000 (قہقہے)۔ NOTE Paragraph 00:08:11.000 --> 00:08:14.000 میرے ملک میں ٹیلیفون کی سہولت کو ایک بڑی عیاشی تصور کیا جاتا تھا۔ 00:08:14.000 --> 00:08:16.000 آپ کو یہ سہولت نہیں مل سکتی تھی۔ آپ کو اس کے لئے رشوت دینا پڑتی تھی۔ 00:08:16.000 --> 00:08:18.000 آپ کو اپنا ٹیلیفون حاصل کرنے کے لئے ہر پاپڑ بیلنا پڑتا تھا۔ 00:08:18.000 --> 00:08:21.000 جب صدر اوباسانجو نے ٹیلی مواصلات کے شعبے کی آزادی کی حمایت کی 00:08:21.000 --> 00:08:25.000 اور اسے شروع کیا، تو ہمارے ہاں لینڈ لائنوں کی تعداد 00:08:26.000 --> 00:08:34.000 4,500 سے بڑھ کر 32 ملین جی ایس ایم لائنوں تک پہنچ گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 00:08:34.000 --> 00:08:39.000 چین کے بعد، نائیجیریا کی ٹیلی مواصلات کی مارکیٹ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ تیزی 00:08:39.000 --> 00:08:44.000 سے نمو پا رہی ہے۔ ہم ایک سال میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں تقریباً 1$ بلین کی سرمایہ کاریاں 00:08:44.000 --> 00:08:50.000 حاصل کر رہے ہیں۔ اور یہ بات چند ہوشیار لوگوں کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں۔ 00:08:50.000 --> 00:08:53.000 (قہقہے)۔ NOTE Paragraph 00:08:53.000 --> 00:08:57.000 سب سے ہوشیار کمپنی جس نے اس سے فائدہ اٹھایا وہ جنوبی افریقہ کی 00:08:57.000 --> 00:08:59.000 ایم ٹی این کمپنی تھی۔ 00:08:59.000 --> 00:09:03.000 اور میری تین سالہ وزارت خزانہ کے دور میں، 00:09:03.000 --> 00:09:06.000 انہوں نے سالانہ 360$ ملین اوسط منافع کمایا۔ 00:09:08.000 --> 00:09:14.000 $360 ملین ایک ایسے ملک کی مارکیٹ میں جسے غریب ملک کہا جاتا ہے 00:09:14.000 --> 00:09:18.000 اور جس کی فی کس اوسط آمدنی 500$ سے تھوڑی کم ہے۔ 00:09:19.000 --> 00:09:21.000 چنانچہ، مارکیٹ تو وہاں موجود ہے۔ 00:09:21.000 --> 00:09:24.000 انہوں نے اسے چھپائے رکھا لیکن جلد ہی دوسروں کو بھی اس کی خبر مل گئی۔ 00:09:25.000 --> 00:09:28.000 نائیجیریا کے باشندے خود بھی بعض وائر لیس ٹیلی مواصلاتی 00:09:28.000 --> 00:09:30.000 کمپنیاں بنانے لگ گئے، اور 00:09:30.000 --> 00:09:32.000 تین یا چار دیگر بھی میدان میں آچکی ہیں۔ 00:09:32.000 --> 00:09:35.000 لیکن وہاں کی مارکیٹ بہت بڑی ہے، 00:09:35.000 --> 00:09:38.000 اور لوگوں کو اس کا علم نہیں، یا پھر وہ جاننا نہیں چاہتے۔ 00:09:40.000 --> 00:09:42.000 چنانچہ، نجی کاری ان چیزوں میں سے ایک ہے جو ہم نے کی۔ NOTE Paragraph 00:09:43.000 --> 00:09:49.000 دوسری چیز جو ہم نے کی وہ اپنے مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانا ہے۔ 00:09:50.000 --> 00:09:52.000 کیونکہ اگر آپ اپنے مالیاتی نظام کو بخوبی نہ چلا رہے ہوں تو 00:09:53.000 --> 00:09:56.000 کوئی بھی آپ کو مدد اور تعاون نہیں دیتا۔ 00:09:56.000 --> 00:10:00.000 اور تیل کے شعبے کے ہمراہ، نائیجیریا کی شہرت بدعنوان اور 00:10:00.000 --> 00:10:05.000 اپنے سرکاری مالیاتی نظام کا بہتر انتظام نہ کرنے والے ملک کی تھی۔ 00:10:05.000 --> 00:10:09.000 چنانچہ ہم نے کیا کرنے کی کوشش کی؟ ہم نے مالیاتی قاعدہ متعارف کرایا 00:10:10.000 --> 00:10:12.000 جس نے ہمارے بجٹ کا رابطہ تیل کی قیمت سے منقطع کر دیا۔ 00:10:12.000 --> 00:10:16.000 اس سے پہلے ہم اپنا بجٹ تیل کی مقدار کے حساب سے بنایا کرتے تھے 00:10:16.000 --> 00:10:21.000 کیونکہ معیشت میں تیل سب سے بڑا اور سب سے زیادہ محصول پیدا کرنے 00:10:21.000 --> 00:10:24.000 والا شعبہ ہے: ہمارے ملک کے %70 محاصل تیل سے آتے ہیں۔ 00:10:24.000 --> 00:10:28.000 ہم نے اس کا رابطہ منقطع کر دیا اور ایک بار یہ کام کرنے کے بعد ہم 00:10:28.000 --> 00:10:31.000 اپنا بجٹ تیل کی قیمت سے کچھ کم پر بنانا شروع ہو گئے اور اس قیمت سے 00:10:31.000 --> 00:10:35.000 اوپر رقم کو بچانے لگے۔ 00:10:36.000 --> 00:10:39.000 ہمیں علم نہیں تھا کہ ہم کتنا عرصہ اسے کامیابی سے چلا سکتے ہیں؛ یہ کافی متنازعہ تھا۔ 00:10:39.000 --> 00:10:42.000 لیکن اس کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ قیمتوں میں فوری اتار چڑھاؤ سے ہماری جان چھوٹ گئی 00:10:42.000 --> 00:10:45.000 جو ہماری اقتصادی ترقی کے لحاظ سے موجود تھی ۔۔ 00:10:45.000 --> 00:10:49.000 جہاں اگر تیل کی قیمتیں بلند ہوں تو ہماری نمو کی رفتار انتہائی تیز ہو جاتی تھی۔ 00:10:49.000 --> 00:10:51.000 جب وہ گرتی تھیں، تو ہماری معیشت گر جاتی تھی۔ 00:10:51.000 --> 00:10:55.000 اور اس معیشت میں ہم بمشکل ہی کسی چیز، تنخواہوں، کی ادائیگی کر سکتے تھے۔ 00:10:56.000 --> 00:11:00.000 اس میں ٹھہراؤ آگیا۔ ہم بچت کرنے کے قابل ہوگئے۔ اور جب میں نے حکومت چھوڑی تو ہم 00:11:00.000 --> 00:11:06.000 $27 بلین بچت کر چکے تھے، اور یہ ہمارے محفوظ ذخائر میں چلا گیا ۔۔ 00:11:06.000 --> 00:11:10.000 2003 میں جب میں آئی تھی تو اس وقت محفوظ ذخائر میں محض 7$ بلین موجود تھے۔ 00:11:11.000 --> 00:11:14.000 جب میں روانہ ہوئی، تو اس وقت ہم تقریباً 30$ بلین تک پہنچ چکے تھے۔ اور اس وقت جب ہم 00:11:14.000 --> 00:11:17.000 باتیں کر رہے ہیں، ہمارے پاس محفوظ ذخائر میں 40$ بلین موجود ہیں جو ہمارے مالیاتی نظام 00:11:18.000 --> 00:11:22.000 کی مناسب انتظام کاری کے باعث ممکن ہوا۔ 00:11:23.000 --> 00:11:26.000 اور اس چیز سے ہماری معیشت کو سہارا ملتا ہے اور اسے استحکام حاصل ہوتا ہے۔ NOTE Paragraph 00:11:26.000 --> 00:11:29.000 ہماری شرحِ تبادلہ جس میں تمام وقت اتار چڑھاؤ رہتا تھا اب 00:11:29.000 --> 00:11:33.000 کافی مستحکم ہے اور اس کا بندوبست کیا جا رہا ہے، تاکہ معیشت میں کاروباری افراد کو 00:11:33.000 --> 00:11:38.000 قیمتوں کے پیشگی اندازے لگانے میں مدد ملے۔ 00:11:40.000 --> 00:11:44.000 ہم افراطِ زر کو 28 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد تک لے آئے۔ 00:11:46.000 --> 00:11:52.000 اور ہماری مجموعی ملکی پیداوار گزشتہ دہائی کی اوسط 2.3 فیصد سے 00:11:52.000 --> 00:11:55.000 بڑھ کر اب تقریباً 6.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ 00:11:56.000 --> 00:11:59.000 چنانچہ وہ تمام تبدیلیاں اور اصلاحات جو ہم نے کیں ان کے نتائج نظر آنا شروع ہو گئے ہیں 00:11:59.000 --> 00:12:02.000 اور معیشت میں انہیں جانچا جا سکتا ہے۔ NOTE Paragraph 00:12:02.000 --> 00:12:06.000 اور زیادہ اہم چیز یہ ہے کہ ہم تیل سے ہٹ کر متنوع ہونا چاہتے ہیں ۔۔ 00:12:06.000 --> 00:12:08.000 اور افریقہ کے بہت سے ممالک کی طرح 00:12:08.000 --> 00:12:11.000 اس بڑے ملک میں بہت سے مواقع ہیں ۔۔ 00:12:13.000 --> 00:12:16.000 زیادہ قابل توجہ یہ چیز ہے کہ یہ نمو زیادہ تر تیل کے شعبے میں نہیں 00:12:16.000 --> 00:12:19.000 بلکہ تیل کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں ہوئی۔ 00:12:19.000 --> 00:12:22.000 زراعت کے شعبے کی نمو 8 فیصد سے بہتر رہی۔ 00:12:22.000 --> 00:12:26.000 ٹیلی مواصلات کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے میں بھی نمو رہی 00:12:26.000 --> 00:12:31.000 اور یہ فہرست خاصی طویل ہے۔ اور آپ کو یہ مثال دینے کے لئے ہے کہ جب 00:12:31.000 --> 00:12:33.000 ایک بار آپ ملکی معیشت کو درست کر لیتے ہیں، تو 00:12:33.000 --> 00:12:37.000 دیگر مختلف شعبوں میں بہت سے مواقع دستیاب ہو جاتے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:12:38.000 --> 00:12:41.000 ہمارے پاس زراعت میں مواقع ہیں، جیسا کہ میں نے بتایا۔ 00:12:41.000 --> 00:12:45.000 ہمارے ہاں ٹھوس معدنیات میں مواقع ہیں۔ ہمارا معدنی شعبہ بہت وسیع ہے جس پر اس سے 00:12:45.000 --> 00:12:48.000 پہلے کسی نے سرمایہ کاری نہیں کی اور نہ ہی کھوج لگایا۔ اور ہم نے محسوس کیا کہ اسے ممکن بنانے 00:12:48.000 --> 00:12:51.000 کے لئے مناسب قانون سازی کے بغیر، 00:12:51.000 --> 00:12:54.000 یہ کام نہیں ہو سکے گا۔ چنانچہ ہم نے کان کنی کا ایک ضابطہ تشکیل دیا ہے 00:12:54.000 --> 00:12:57.000 جس کا موازنہ دنیا کے بہترین ضابطوں سے کیا جا سکتا ہے۔ 00:12:58.000 --> 00:13:00.000 ہمارے ہاں ہاؤسنگ اور املاک کی خرید و فروخت کے شعبوں میں مواقع میسر ہیں۔ 00:13:00.000 --> 00:13:03.000 140 ملین کی آبادی پر مشتمل اس ملک میں کچھ بھی نہیں ہوا کرتا تھا ۔۔ 00:13:04.000 --> 00:13:09.000 کوئی شاپنگ مال نہیں تھے جیسے آپ یہاں دیکھتے ہیں۔ 00:13:10.000 --> 00:13:13.000 یہ کسی کے لئے سرمایہ کاری کا موقع ثابت ہوا جس نے 00:13:13.000 --> 00:13:15.000 لوگوں کے تصور میں جوش پیدا کیا۔ 00:13:16.000 --> 00:13:19.000 اور اب صورت حال یہ ہے کہ اس شاپنگ مال میں کاروباری افراد اس سے چار گنا 00:13:19.000 --> 00:13:22.000 زیادہ کما رہے ہیں جس کا انہوں نے تخمینہ لگایا تھا۔ NOTE Paragraph 00:13:23.000 --> 00:13:26.000 چنانچہ، تعمیرات، املاک، رہن کی مارکیٹوں میں 00:13:26.000 --> 00:13:28.000 بہت بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ مالیاتی سروسز: 00:13:29.000 --> 00:13:33.000 ہمارے یہاں 89 بینک تھے۔ ان میں سے بیشتر حقیقی معنوں میں کاروبار نہیں کر رہے تھے۔ 00:13:33.000 --> 00:13:37.000 ہم نے انہیں ضم کر کے 89 سے 25 بینکوں میں تبدیل کر دیا اور ان پر شرط عائد کی کہ 00:13:37.000 --> 00:13:42.000 وہ اپنے سرمایے ۔۔ سرمایہ حصص ۔۔ میں اضافہ کریں۔ 00:13:42.000 --> 00:13:47.000 اور یہ 25$ ملین سے بڑھ کر 150$ ملین ہوگیا۔ 00:13:47.000 --> 00:13:51.000 اب یہ بینک ضم ہو گئے ہیں اور بینکاری نظام کے استحکام نے 00:13:51.000 --> 00:13:55.000 بہت سی بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ 00:13:55.000 --> 00:13:59.000 برطانیہ کا بارکلیز بینک 500 ملین کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ 00:13:59.000 --> 00:14:03.000 اسٹینڈرڈ چارٹرڈ 140 ملین کی سرمایہ کاری لایا ہے۔ 00:14:03.000 --> 00:14:06.000 اور اس طرح میں مزید بھی بتا سکتی ہوں۔ نظام میں ڈالر آتے چلے جا رہے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:14:06.000 --> 00:14:08.000 انشورنس کے شعبے میں بھی ہمارے یہاں یہی صورتحال ہے۔ 00:14:08.000 --> 00:14:11.000 چنانچہ، مالیاتی سروسز کے شعبے میں بہت بڑا موقع موجود ہے۔ 00:14:11.000 --> 00:14:17.000 سیاحت میں، افریقہ کے بہت سے ممالک میں کافی مواقع ہیں۔ 00:14:17.000 --> 00:14:20.000 اور بہت سے لوگ مشرقی افریقہ کو اسی سبب جانتے ہیں: 00:14:21.000 --> 00:14:24.000 جنگلی حیات، ہاتھی اور اسی طرح دیگر چیزیں۔ 00:14:24.000 --> 00:14:26.000 سیاحت کی مارکیٹ کا اس طرح انتظام کرنا کہ وہ لوگوں کو 00:14:26.000 --> 00:14:29.000 حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچائے انتہائی اہم ہے۔ NOTE Paragraph 00:14:30.000 --> 00:14:33.000 چنانچہ میں کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہوں؟ میں آپ کو یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہوں 00:14:33.000 --> 00:14:36.000 کہ براعظم میں ایک نئی لہر چل رہی ہے۔ 00:14:36.000 --> 00:14:41.000 آزادی اور جمہوری رنگ دینے کی ایک نئی لہر جس میں، 2000 سے، 00:14:41.000 --> 00:14:43.000 دو تہائی افریقی ممالک میں کثیر جماعتی 00:14:43.000 --> 00:14:45.000 جمہوری انتخابات منعقد ہو چکے ہیں۔ 00:14:46.000 --> 00:14:49.000 ان میں سے تمام مثالی تو نہیں ہیں اور نہ ہو سکتے ہیں، 00:14:49.000 --> 00:14:51.000 لیکن رجحان انتہائی واضح ہے۔ 00:14:51.000 --> 00:14:55.000 میں آپ کو یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہوں کہ گزشتہ تین سالوں سے، 00:14:55.000 --> 00:14:58.000 براعظم میں نمو کی اوسط شرح 2.5 فیصد سے بڑھ 00:14:58.000 --> 00:15:02.000 کر تقریباً 5 فیصد سالانہ ہو گئی ہے۔ 00:15:02.000 --> 00:15:06.000 یہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے کئی ملکوں سے بہتر کارکردگی ہے۔ 00:15:07.000 --> 00:15:11.000 چنانچہ یہ بات واضح ہے کہ حالات میں تبدیلی آ رہی ہے۔ NOTE Paragraph 00:15:11.000 --> 00:15:13.000 براعظم میں جاری لڑائیوں میں کمی آگئی ہے؛ 00:15:14.000 --> 00:15:16.000 ایک دہائی قبل تقریباً 12 جنگیں ہو رہی تھیں، 00:15:16.000 --> 00:15:18.000 اب یہ کم ہو کر تین یا چار جنگیں رہ گئی ہیں، 00:15:18.000 --> 00:15:21.000 ان میں سے ایک سب سے بدترین، بلاشبہ، دارفر ہے۔ 00:15:21.000 --> 00:15:24.000 اور آپ کو علم ہے کہ یہاں ہمسائیگی کا اثر پایا جاتا ہے جہاں 00:15:24.000 --> 00:15:26.000 اگر براعظم کے کسی حصے میں کچھ ہو رہا ہو 00:15:26.000 --> 00:15:29.000 تو یوں لگتا ہے کہ پورا براعظم متاثر ہے۔ 00:15:29.000 --> 00:15:32.000 لیکن آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ اس براعظم میں ایسا نہیں ہے ۔۔ 00:15:32.000 --> 00:15:38.000 یہ براعظم کئی ملکوں پر مشتمل ہے، اس میں کوئی ایک ملک نہیں۔ 00:15:38.000 --> 00:15:40.000 اور اگر ہمارے یہاں تنازعات کی تعداد گھٹ کر تین یا چار رہ گئی ہے، 00:15:40.000 --> 00:15:43.000 تو اس سے مراد ہے کہ مستحکم، نمو پذیر، پرجوش معیشتوں 00:15:43.000 --> 00:15:50.000 میں سرمایہ کاری کرنے کے کافی مواقع ہیں جہاں 00:15:50.000 --> 00:15:53.000 کافی زیادہ مواقع دستیاب ہیں۔ 00:15:54.000 --> 00:15:58.000 اور میں اس سرمایہ کاری کے متعلق صرف ایک نقطہ کہنا چاہوں گی۔ NOTE Paragraph 00:15:59.000 --> 00:16:01.000 آج افریقیوں کی مدد کرنے کا بہترین طریقہ 00:16:02.000 --> 00:16:05.000 انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے مدد دینا ہے۔ 00:16:05.000 --> 00:16:09.000 اور ایسا کرنے کا بہترین طریقہ ان کے لئے روزگار کےمواقع پیدا کرنے کے ذریعے مدد ہے۔ 00:16:10.000 --> 00:16:14.000 ملیریا کے خلاف جنگ اور اس مقصد کے لئے رقم دے کر بچوں کی جان بچانے کا کوئی مسئلہ 00:16:14.000 --> 00:16:18.000 نہیں ہے۔ یہ وہ نہیں ہے جو میں کہہ رہی ہوں۔ وہ بھی ٹھیک ہے۔ 00:16:19.000 --> 00:16:23.000 لیکن کسی خاندان پر پڑنے والے اثر کا تصور کریں: اگر والدین کو ملازمت مل سکتی ہے 00:16:23.000 --> 00:16:25.000 تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے بچے اسکول جا رہے ہیں، 00:16:25.000 --> 00:16:28.000 اور وہ بیماریوں کے خلاف خود لڑنے کے لئے ادویات خرید سکتے ہیں۔ 00:16:28.000 --> 00:16:32.000 اگر ہم ان جگہوں پر سرمایہ کاری کریں جہاں آپ ملازمتیں دینے اور لوگوں کو اپنے پیروں پر 00:16:32.000 --> 00:16:37.000 کھڑا ہونے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ رقم کما سکتے ہیں، 00:16:37.000 --> 00:16:42.000 تو کیا یہ اچھا موقع نہیں ہے؟ کیا یہی راستہ اختیار کرنے کے قابل نہیں ہے؟ 00:16:42.000 --> 00:16:45.000 اور میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ براعظم میں جن بہترین لوگوں پر سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے 00:16:45.000 --> 00:16:47.000 وہ خواتین ہیں۔ 00:16:48.000 --> 00:16:55.000 (تالیاں)۔ NOTE Paragraph 00:16:55.000 --> 00:17:00.000 میرے پاس یہاں ایک سی ڈی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ میں نے وقت پر کوئی چیز نہیں کہی۔ 00:17:00.000 --> 00:17:02.000 ورنہ، میں چاہتی تھی کہ آپ اسے دیکھ لیں۔ 00:17:02.000 --> 00:17:05.000 اس کا نام ہے، "افریقہ: کاروبار کے لئے دستیاب۔" 00:17:06.000 --> 00:17:09.000 اور یہ ایسی ویڈیو ہے جس نے درحقیقت سال کی بہترین 00:17:09.000 --> 00:17:11.000 دستاویزی فلم کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ 00:17:11.000 --> 00:17:13.000 یہ بات سمجھیں کہ جس خاتون نے یہ تیار کی ہے وہ تنزانیہ 00:17:13.000 --> 00:17:18.000 جائے گی جہاں جون میں ان کا سیشن ہونا ہے۔ 00:17:19.000 --> 00:17:24.000 لیکن اس میں آپ کو افریقی، بالخصوص افریقی خواتین، نظر آئیں گی جنہوں نے 00:17:24.000 --> 00:17:29.000 خلاف قیاس کاروبار قائم کیے ہیں، جن میں سے بعض دنیا کے بہترین ہیں۔ NOTE Paragraph 00:17:29.000 --> 00:17:32.000 اس ویڈیو میں ایک خاتون، ایڈی نائک اوگن لیسی، 00:17:32.000 --> 00:17:34.000 بچوں کے کپڑے تیار کرتی ہیں ۔۔ 00:17:34.000 --> 00:17:39.000 جسے انہوں نے بطور مشغلہ اپنایا اور پھر کاروبار کی شکل دے دی۔ 00:17:39.000 --> 00:17:42.000 یہ کام انہوں نے افریقی کپڑے کو 00:17:43.000 --> 00:17:44.000 دیگر مقامات کے کپڑوں کے ساتھ ملا کر کیا۔ 00:17:44.000 --> 00:17:49.000 چنانچہ وہ کارڈرائے کے ہمراہ ڈانگری کا چھوٹا جوڑا بناتی ہیں 00:17:49.000 --> 00:17:53.000 جو افریقی کپڑے سے آراستہ ہوتا ہے۔ انتہائی تخلیقی ڈیزائن۔ 00:17:55.000 --> 00:17:58.000 وہ اس مرحلے پر پہنچ گئی ہیں جہاں انہیں ایک بار وال مارٹ کی جانب سے آرڈر ملا۔ 00:17:59.000 --> 00:18:00.000 (قہقہے)۔ 00:18:01.000 --> 00:18:03.000 کہ وہ 10,000 جوڑے تیار کریں۔ 00:18:04.000 --> 00:18:08.000 تو اس سے آپ کو نظر آئے گا کہ ہمارے ہاں ایسے لوگ موجود ہیں جو باصلاحیت ہیں۔ NOTE Paragraph 00:18:08.000 --> 00:18:13.000 اور خواتین مختلف ہیں: وہ پوری توجہ دیتی ہیں اور سخت محنت کرتی ہیں۔ 00:18:13.000 --> 00:18:15.000 میں اسی طرح بہت سی مثالیں دے سکتی ہوں: 00:18:15.000 --> 00:18:19.000 روانڈا کی بیٹریس گاکوبا جنہوں نے پھولوں کا کاروبار شروع کیا اور اب وہ 00:18:19.000 --> 00:18:24.000 ہر صبح ایمسٹرڈیم میں ڈچ نیلامی کو برآمد کر رہی ہیں، 00:18:24.000 --> 00:18:28.000 اور انہوں نے اپنے ساتھ کام کے لئے 200 دیگر مرد و خواتین کو ملازم رکھا ہوا ہے۔ 00:18:29.000 --> 00:18:33.000 لیکن ان میں سے بہت سوں کو توسیع کے لئے سرمایے کی ضرورت ہے، 00:18:34.000 --> 00:18:37.000 کیونکہ ہمارے ملکوں سے باہر کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کرتا 00:18:37.000 --> 00:18:42.000 کہ ہم ہر وہ کام کرسکتے ہیں جس کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی شخص مارکیٹ کے لحاظ سے نہیں سوچتا۔ 00:18:42.000 --> 00:18:45.000 کوئی بھی نہیں سوچتا کہ موقع دستیاب ہے۔ 00:18:45.000 --> 00:18:48.000 لیکن میں یہاں کھڑی کہہ رہی ہوں کہ جو لوگ اس وقت موقع سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے، 00:18:48.000 --> 00:18:50.000 وہ اسے ہمیشہ کے لئے کھو دیں گے۔ NOTE Paragraph 00:18:50.000 --> 00:18:56.000 تو اگر آپ افریقہ میں جانا چاہتے ہیں، تو سرمایہ کاری کے متعلق سوچیں۔ 00:18:57.000 --> 00:19:03.000 اس دنیا کی بیٹرسوں، ایڈی نائیکس کے متعلق سوچیں، 00:19:03.000 --> 00:19:06.000 جو ایسے ناقابل یقین کام کر رہے ہیں جو انہیں عالمی معیشت میں لا رہے ہیں 00:19:06.000 --> 00:19:09.000 جبکہ اسی دوران وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کے ہم وطن 00:19:09.000 --> 00:19:12.000 مرد و خواتین کو روزگار ملے، 00:19:12.000 --> 00:19:14.000 اور ان کے گھرانوں میں بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں 00:19:14.000 --> 00:19:17.000 کیونکہ ان کے والدین مناسب آمدنی کما رہے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:19:18.000 --> 00:19:22.000 لہٰذا میں آپ کو مواقع کا کھوج لگانے کی دعوت دیتی ہوں۔ 00:19:23.000 --> 00:19:27.000 جب کبھی آپ تنزانیہ جائیں تو غور سے سنیں، 00:19:27.000 --> 00:19:31.000 کیونکہ مجھے یقین ہے کہ آپ کو مختلف مواقع کا پتہ چلے گا جن میں آپ شمولیت 00:19:31.000 --> 00:19:36.000 اختیار کر کے نہ صرف براعظم کے لئے بہتر کام کر سکتے ہیں 00:19:36.000 --> 00:19:41.000 بلکہ یہ اس کے عوام اور خود آپ کی اپنی ذات کے لئے بھی بہتر ہوگا۔ NOTE Paragraph 00:19:41.000 --> 00:19:42.000 آپ سب کا بہت شکریہ۔ 00:19:42.000 --> 00:19:50.000 (تالیاں)