[Script Info] Title: [Events] Format: Layer, Start, End, Style, Name, MarginL, MarginR, MarginV, Effect, Text Dialogue: 0,0:00:05.00,0:00:08.00,Default,,0000,0000,0000,,کرس، آپ کا بہت شکریہ۔ یہاں آنے والے ہر کسی شخص کا کہنا تھا Dialogue: 0,0:00:08.00,0:00:12.00,Default,,0000,0000,0000,,کہ وہ خوفزدہ تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں خوفزدہ ہوں Dialogue: 0,0:00:12.00,0:00:16.00,Default,,0000,0000,0000,,لیکن میں زندگی میں پہلی بار اس طرح کی محفل سے خطاب کرنے لگی ہوں۔ Dialogue: 0,0:00:16.00,0:00:20.00,Default,,0000,0000,0000,,اور میرے پاس آپ کو دکھانے کے لئے کوئی اسمارٹ ٹیکنالوجی بھی نہیں۔ Dialogue: 0,0:00:20.00,0:00:23.00,Default,,0000,0000,0000,,میرے پاس کوئی سلائیڈز نہیں ہیں، چنانچہ آپ کو صرف مجھے برداشت کرنا پڑے گا۔ Dialogue: 0,0:00:23.00,0:00:26.00,Default,,0000,0000,0000,,(قہقہے)۔ Dialogue: 0,0:00:26.00,0:00:32.00,Default,,0000,0000,0000,,آج صبح میں آپ کو کچھ کہانیاں سناؤں گی Dialogue: 0,0:00:32.00,0:00:35.00,Default,,0000,0000,0000,,اور ایک مختلف افریقہ کے متعلق بات کروں گی۔ Dialogue: 0,0:00:35.00,0:00:39.00,Default,,0000,0000,0000,,آج صبح پہلے ہی افریقہ کے متعلق بعض بالواسطہ باتیں ہوتی رہیں Dialogue: 0,0:00:39.00,0:00:44.00,Default,,0000,0000,0000,,جو آپ تمام وقت سنتے ہوں گے: ایچ آئی وی/ایڈز میں مبتلا افریقہ، Dialogue: 0,0:00:44.00,0:00:50.00,Default,,0000,0000,0000,,ملیریا کا شکار افریقہ، غربت کے چنگل میں پھنسا ہوا افریقہ، جنگ کی آماجگاہ افریقہ، Dialogue: 0,0:00:50.00,0:00:53.00,Default,,0000,0000,0000,,اور تباہیوں کا شکار افریقہ۔ Dialogue: 0,0:00:53.00,0:00:57.00,Default,,0000,0000,0000,,اگرچہ یہ سچ ہے کہ یہ سب کچھ وہاں ہو رہا ہے، Dialogue: 0,0:00:57.00,0:01:01.00,Default,,0000,0000,0000,,لیکن افریقہ کا ایک پہلو ایسا بھی ہے جس کے متعلق آپ زیادہ نہیں سنتے۔ Dialogue: 0,0:01:01.00,0:01:05.00,Default,,0000,0000,0000,,اور بعض اوقات میں پریشان ہو جاتی ہوں اور خود سے سوال کرتی ہوں کہ ایسا کیوں ہے۔ Dialogue: 0,0:01:05.00,0:01:09.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ وہ افریقہ ہے جو بدل رہا ہے، جس کے متعلق کرس نے بالواسط تذکرہ کیا۔ Dialogue: 0,0:01:09.00,0:01:11.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ وہ افریقہ ہے جہاں مواقع ہیں۔ Dialogue: 0,0:01:11.00,0:01:14.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ وہ افریقہ ہے جہاں لوگ اپنے مستقبل اور اپنی Dialogue: 0,0:01:14.00,0:01:16.00,Default,,0000,0000,0000,,قسمتوں کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔ Dialogue: 0,0:01:16.00,0:01:19.00,Default,,0000,0000,0000,,اور یہ وہ افریقہ ہے جہاں لوگ اس کام کو کرنے کی غرض سے شراکت داروں کی Dialogue: 0,0:01:19.00,0:01:23.00,Default,,0000,0000,0000,,تلاش میں ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جس کے متعلق میں آج بات کرنا چاہتی ہوں۔ Dialogue: 0,0:01:23.00,0:01:25.00,Default,,0000,0000,0000,,اور میں اپنی گفتگو کا آغاز آپ کو افریقہ میں آنے والی تبدیلی کے متعلق Dialogue: 0,0:01:25.00,0:01:27.00,Default,,0000,0000,0000,,ایک کہانی سنا کر کرنا چاہتی ہوں۔ Dialogue: 0,0:01:28.00,0:01:33.00,Default,,0000,0000,0000,,15 ستمبر 2005 کو نائیجیریا کی تیل کی دولت سے مالا مال ریاستوں میں سے Dialogue: 0,0:01:33.00,0:01:37.00,Default,,0000,0000,0000,,ایک کے گورنر جناب ڈائی پریی عالم آئیصیغا کو دورہ لندن Dialogue: 0,0:01:37.00,0:01:44.00,Default,,0000,0000,0000,,کے دوران لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ Dialogue: 0,0:01:44.00,0:01:49.00,Default,,0000,0000,0000,,ان کی گرفتاری کا سبب 8$ ملین کی بعض Dialogue: 0,0:01:49.00,0:01:52.00,Default,,0000,0000,0000,,ایسے معطل اکاؤنٹوں میں منتقلی تھی جو ان کے خاندان Dialogue: 0,0:01:52.00,0:01:55.00,Default,,0000,0000,0000,,اور ان کے نام پر تھے۔ Dialogue: 0,0:01:56.00,0:01:58.00,Default,,0000,0000,0000,,گرفتاری لندن میٹرو پولیٹن پولیس اور Dialogue: 0,0:01:58.00,0:02:01.00,Default,,0000,0000,0000,,نائیجیریا کے اقتصادی و مالیاتی جرائم کے کمیشن کے درمیان Dialogue: 0,0:02:01.00,0:02:04.00,Default,,0000,0000,0000,,تعاون کے نتیجے میں عمل میں آئی جو کہ ہمارے ایک انتہائی Dialogue: 0,0:02:04.00,0:02:11.00,Default,,0000,0000,0000,,قابل اور دلیر شخص جناب نوہو دبادو کی زیرِ سربراہی کام کر رہا ہے۔ Dialogue: 0,0:02:11.00,0:02:14.00,Default,,0000,0000,0000,,عالم آئیصیغا کے خلاف لندن میں قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی۔ Dialogue: 0,0:02:14.00,0:02:18.00,Default,,0000,0000,0000,,کسی کوتاہی کے باعث، وہ ایک خاتون کا روپ دھار کر فرار ہوگیا اور Dialogue: 0,0:02:18.00,0:02:21.00,Default,,0000,0000,0000,,لندن سے واپس نائیجیریا پہنچ گیا جہاں، Dialogue: 0,0:02:21.00,0:02:25.00,Default,,0000,0000,0000,,دنیا کے کئی ممالک کی طرح ہمارے آئین کی رو سے بھی Dialogue: 0,0:02:25.00,0:02:27.00,Default,,0000,0000,0000,,گورنر، صدر یا کسی دیگر عہدے کا قلمدان سنبھالنے والوں کو Dialogue: 0,0:02:27.00,0:02:32.00,Default,,0000,0000,0000,,کو استثنا حاصل ہے اور انہیں سزا نہیں دی جاسکتی۔ لیکن ہوا کیا: Dialogue: 0,0:02:32.00,0:02:36.00,Default,,0000,0000,0000,,لوگ اس کے رویے پر اتنے مشتعل تھے کہ ریاستی مقننہ کو Dialogue: 0,0:02:36.00,0:02:42.00,Default,,0000,0000,0000,,اس کا مواخذہ کرنا پڑا اور اسے عہدے سے برخاست کر دیا گیا۔ Dialogue: 0,0:02:43.00,0:02:45.00,Default,,0000,0000,0000,,آج، عالم کے مختصر نام سے معروف یہ شخص جیل میں بند ہے۔ Dialogue: 0,0:02:46.00,0:02:51.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ اس حقیقت کی کہانی ہے کہ افریقہ کے عوام Dialogue: 0,0:02:51.00,0:02:56.00,Default,,0000,0000,0000,,اب اپنے قائدین کی بدعنوانی کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ Dialogue: 0,0:02:57.00,0:03:02.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ کہانی اس حقیقت کی ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے وسائل Dialogue: 0,0:03:02.00,0:03:07.00,Default,,0000,0000,0000,,مناسب طریقے سے دیکھ بھال کے بعد ان پر خرچ ہوں، نہ کہ انہیں ایسے مقامات Dialogue: 0,0:03:07.00,0:03:10.00,Default,,0000,0000,0000,,پر لے جایا جائے جہاں طبقہ اشرافیہ کے کچھ افراد ان سے مستفید ہوتے رہیں۔ Dialogue: 0,0:03:10.00,0:03:14.00,Default,,0000,0000,0000,,اور اسی لئے، جب آپ بدعنوان افریقہ کے متعلق سنتے ہیں ۔۔ Dialogue: 0,0:03:14.00,0:03:18.00,Default,,0000,0000,0000,,تمام وقت بدعنوانی کے قصے ۔۔ میں آپ کے گوش گزار کرنا چاہتی ہوں کہ Dialogue: 0,0:03:18.00,0:03:21.00,Default,,0000,0000,0000,,بعض ممالک میں عوام اور حکومتیں اس کے خلاف Dialogue: 0,0:03:21.00,0:03:25.00,Default,,0000,0000,0000,,سختی سے نبرد آزما ہیں اور بعض کامیابیاں منظر عام پر آ رہی ہیں۔ Dialogue: 0,0:03:25.00,0:03:28.00,Default,,0000,0000,0000,,کیا اس سے یہ مراد ہے کہ مسئلہ ختم ہوگیا ہے؟ جواب نفی میں ہے۔ Dialogue: 0,0:03:28.00,0:03:32.00,Default,,0000,0000,0000,,اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، لیکن اس کا عزم پایا جاتا ہے۔ Dialogue: 0,0:03:32.00,0:03:36.00,Default,,0000,0000,0000,,اور اس انتہائی اہم محاذ پر کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔ Dialogue: 0,0:03:36.00,0:03:38.00,Default,,0000,0000,0000,,چنانچہ، جب آپ بدعنوانی کے متعلق سنتے ہیں، Dialogue: 0,0:03:38.00,0:03:41.00,Default,,0000,0000,0000,,تو یہ محسوس نہ کریں کہ اس کے متعلق کچھ نہیں کیا جا رہا ۔۔ Dialogue: 0,0:03:41.00,0:03:44.00,Default,,0000,0000,0000,,کہ آپ کسی افریقی ملک میں اس لئے کام نہیں کر سکتے کہ Dialogue: 0,0:03:44.00,0:03:47.00,Default,,0000,0000,0000,,وہاں بدعنوانی بہت زیادہ ہے۔ ایسی بات نہیں ہے۔ Dialogue: 0,0:03:47.00,0:03:53.00,Default,,0000,0000,0000,,لڑنے کا عزم موجود ہے، اور کئی ملکوں میں جنگ جاری ہے Dialogue: 0,0:03:53.00,0:03:57.00,Default,,0000,0000,0000,,اور اس میں کامیابیاں بھی حاصل ہو رہی ہیں۔ دیگر ممالک جیسا کہ میرے ملک Dialogue: 0,0:03:57.00,0:04:00.00,Default,,0000,0000,0000,,نائیجیریا میں آمریت کی ایک طویل تاریخ ہے، وہاں بھی جنگ جاری Dialogue: 0,0:04:00.00,0:04:04.00,Default,,0000,0000,0000,,ہے اور ہمیں ابھی بہت سا فاصلہ طے کرنا ہے۔ Dialogue: 0,0:04:04.00,0:04:08.00,Default,,0000,0000,0000,,لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ یہ چیز جاری ہے۔ Dialogue: 0,0:04:09.00,0:04:11.00,Default,,0000,0000,0000,,نتائج نظر آنا شروع ہوگئے ہیں: Dialogue: 0,0:04:11.00,0:04:15.00,Default,,0000,0000,0000,,عالمی بینک اور دیگر اداروں کی خودمختار نگرانی سے Dialogue: 0,0:04:15.00,0:04:19.00,Default,,0000,0000,0000,,ظاہر ہوتا ہے کہ کئی جگہوں پر بدعنوانی کے رجحان میں کمی آ رہی ہے Dialogue: 0,0:04:19.00,0:04:22.00,Default,,0000,0000,0000,,اور نظم و نسق کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ Dialogue: 0,0:04:22.00,0:04:26.00,Default,,0000,0000,0000,,اقتصادی کمیشن برائے افریقہ کے ایک تحقیقی مطالعے میں 28 افریقی Dialogue: 0,0:04:26.00,0:04:30.00,Default,,0000,0000,0000,,ممالک میں نظم و نسق میں بہتری کا رجحان نظر آیا ہے۔ Dialogue: 0,0:04:30.00,0:04:32.00,Default,,0000,0000,0000,,اور نظم و نسق کے اس شعبے پر بات ختم کرنے سے Dialogue: 0,0:04:32.00,0:04:34.00,Default,,0000,0000,0000,,پہلے میں ایک چیز کا اضافہ کرنا چاہوں گی۔ Dialogue: 0,0:04:34.00,0:04:37.00,Default,,0000,0000,0000,,کیونکہ لوگ بدعنوانی کے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں۔ Dialogue: 0,0:04:37.00,0:04:39.00,Default,,0000,0000,0000,,جب تمام وقت وہ اس کے متعلق باتیں کرتے ہیں تو Dialogue: 0,0:04:39.00,0:04:41.00,Default,,0000,0000,0000,,آپ کو فوراً افریقہ کا خیال آتا ہے۔ Dialogue: 0,0:04:41.00,0:04:45.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ افریقی ممالک کا تصور ہے۔ لیکن میں یہ کہنا چاہوں گی: Dialogue: 0,0:04:45.00,0:04:51.00,Default,,0000,0000,0000,,اگر عالم لندن کے کسی اکاؤنٹ میں 8$ ملین منتقل کر سکتا تھا ۔۔ Dialogue: 0,0:04:53.00,0:04:57.00,Default,,0000,0000,0000,,اگر رقم لے جانے والے دیگر لوگوں کا تخمینہ ہے کہ ترقی پذیر Dialogue: 0,0:04:57.00,0:05:01.00,Default,,0000,0000,0000,,ممالک کی رقم میں سے 20 سے 40 بلین اس وقت Dialogue: 0,0:05:01.00,0:05:04.00,Default,,0000,0000,0000,,ترقی یافتہ ممالک میں موجود ہیں ۔۔ اگر وہ یہ کر سکتے ہیں تو پھر Dialogue: 0,0:05:04.00,0:05:07.00,Default,,0000,0000,0000,,وہ کیا ہے؟ کیا وہ بدعنوانی نہیں ہے؟ Dialogue: 0,0:05:08.00,0:05:12.00,Default,,0000,0000,0000,,اس ملک میں، اگر آپ چوری کا سامان خریدیں، تو کیا آپ کو سزا نہیں دی جاتی؟ Dialogue: 0,0:05:13.00,0:05:16.00,Default,,0000,0000,0000,,تو جب ہم اس قسم کی بدعنوانی کی بات کریں، ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے Dialogue: 0,0:05:16.00,0:05:19.00,Default,,0000,0000,0000,,کہ دنیا کی دوسری جانب کیا ہو رہا ہے ۔۔ Dialogue: 0,0:05:19.00,0:05:23.00,Default,,0000,0000,0000,,رقم کہاں جا رہی ہے اور اسے روکنے کے لئے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔ Dialogue: 0,0:05:23.00,0:05:26.00,Default,,0000,0000,0000,,میں اس وقت عالمی بینک کے ساتھ اثاثوں کی بازیابی کے Dialogue: 0,0:05:26.00,0:05:29.00,Default,,0000,0000,0000,,ایک منصوبے پر کام کر رہی ہوں، جس میں ترقی پذیر ممالک کی Dialogue: 0,0:05:29.00,0:05:32.00,Default,,0000,0000,0000,,بیرون ملک لے جائی جانے والی رقم کو واپس بھیجنے Dialogue: 0,0:05:32.00,0:05:35.00,Default,,0000,0000,0000,,کی حتی المقدور کوشش کی جاتی ہے۔ Dialogue: 0,0:05:35.00,0:05:38.00,Default,,0000,0000,0000,,کیونکہ اگر ہم بیرون ملک موجود 20$ بلین کو واپس لے آئیں Dialogue: 0,0:05:38.00,0:05:41.00,Default,,0000,0000,0000,,تو یہ رقم ان میں سے چند ممالک کے لئے اس تمام رقم سے زیادہ Dialogue: 0,0:05:41.00,0:05:44.00,Default,,0000,0000,0000,,ہوگی جو انہیں امداد کی صورت میں ملتی ہے۔ Dialogue: 0,0:05:44.00,0:05:51.00,Default,,0000,0000,0000,,(تالیاں)۔ Dialogue: 0,0:05:51.00,0:05:55.00,Default,,0000,0000,0000,,دوسری چیز جس کے متعلق میں بات کرنا چاہتی ہوں وہ اصلاح کا عزم ہے۔ Dialogue: 0,0:05:55.00,0:05:59.00,Default,,0000,0000,0000,,افریقی، ہر کسی کی خیرات اور دیکھ بھال Dialogue: 0,0:05:59.00,0:06:04.00,Default,,0000,0000,0000,,وصول کرتے کرتے تھک چکے ہیں، ہم تھک چکے ہیں۔ Dialogue: 0,0:06:04.00,0:06:08.00,Default,,0000,0000,0000,,ہم مشکور ہیں لیکن ہمیں علم ہے کہ Dialogue: 0,0:06:08.00,0:06:12.00,Default,,0000,0000,0000,,اگر ہم میں اصلاح کا عزم ہو تو ہم اپنی قسمتوں کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں لے سکتے ہیں۔ Dialogue: 0,0:06:13.00,0:06:17.00,Default,,0000,0000,0000,,اور بہت سے افریقی ممالک میں اس وقت یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ اس کام کو Dialogue: 0,0:06:17.00,0:06:21.00,Default,,0000,0000,0000,,ہمارے سوا کوئی نہیں کر سکتا۔ ہمیں یہ کرنا ہے۔ Dialogue: 0,0:06:21.00,0:06:25.00,Default,,0000,0000,0000,,ہم اپنی مدد کے لئے شراکت داروں کو مدعو کر سکتے ہیں، لیکن آغاز ہمیں ہی کرنا ہے۔ Dialogue: 0,0:06:25.00,0:06:28.00,Default,,0000,0000,0000,,ہمیں اپنی معیشتوں کو سدھارنا ہے، اپنی قیادت میں تبدیلی لانا ہے، Dialogue: 0,0:06:28.00,0:06:34.00,Default,,0000,0000,0000,,زیادہ جمہوری بننا ہے، تبدیلی اور معلومات کو کھلے ذہن سے قبول کرنا ہے۔ Dialogue: 0,0:06:34.00,0:06:36.00,Default,,0000,0000,0000,,اور ہم نے براعظم افریقہ کے ایک سب سے بڑے Dialogue: 0,0:06:36.00,0:06:39.00,Default,,0000,0000,0000,,ملک نائیجیریا میں اس کا آغاز کردیا ہے۔ Dialogue: 0,0:06:39.00,0:06:42.00,Default,,0000,0000,0000,,درحقیقت، اگر آپ نے نائیجیریا نہیں دیکھا تو سمجھیں کہ آپ نے افریقہ نہیں دیکھا۔ Dialogue: 0,0:06:42.00,0:06:43.00,Default,,0000,0000,0000,,میں یہ بات آپ کو بتا دینا چاہتی ہوں۔ Dialogue: 0,0:06:43.00,0:06:44.00,Default,,0000,0000,0000,,(قہقہے)۔ Dialogue: 0,0:06:44.00,0:06:46.00,Default,,0000,0000,0000,,سب صحارا افریقہ کے ہر چار افریقیوں میں سے ایک نائیجیریا کا باشندہ ہے، Dialogue: 0,0:06:48.00,0:06:53.00,Default,,0000,0000,0000,,اور اس کی آبادی 140 ملین متحرک عوام ۔۔ بدنظم عوام ۔۔ پر مشتمل ہے Dialogue: 0,0:06:54.00,0:06:58.00,Default,,0000,0000,0000,,جو انتہائی دلچسپ لوگ ہیں۔ آپ کبھی بور نہیں ہوں گے۔ Dialogue: 0,0:06:58.00,0:06:59.00,Default,,0000,0000,0000,,(قہقہے)۔ Dialogue: 0,0:06:59.00,0:07:01.00,Default,,0000,0000,0000,,ہم نے جس چیز کا آغاز کیا وہ یہ احساس تھا کہ Dialogue: 0,0:07:01.00,0:07:03.00,Default,,0000,0000,0000,,کہ ہمیں حالات کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور اپنی اصلاح کرنی ہے۔ Dialogue: 0,0:07:04.00,0:07:06.00,Default,,0000,0000,0000,,اور ایک ایسے قائد کی حمایت کے ساتھ جو اس وقت اصلاحات Dialogue: 0,0:07:06.00,0:07:09.00,Default,,0000,0000,0000,,لانے کے لئے پر عزم تھا ہم نے اپنا تیار کردہ Dialogue: 0,0:07:09.00,0:07:11.00,Default,,0000,0000,0000,,اصلاحات کا ایک جامع پروگرام Dialogue: 0,0:07:11.00,0:07:13.00,Default,,0000,0000,0000,,سامنے رکھا۔ Dialogue: 0,0:07:13.00,0:07:16.00,Default,,0000,0000,0000,,نہ تو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور نہ ہی عالمی بینک Dialogue: 0,0:07:16.00,0:07:19.00,Default,,0000,0000,0000,,جہاں میں نے 21 سال تک خدمات انجام دیں اور ترقی کر کے نائب صدر کے عہدے تک پہنچی۔ Dialogue: 0,0:07:20.00,0:07:22.00,Default,,0000,0000,0000,,کوئی بھی آپ کے لئے یہ نہیں کر سکتا۔ آپ کو یہ خود ہی کرنا پڑتا ہے۔ Dialogue: 0,0:07:22.00,0:07:26.00,Default,,0000,0000,0000,,ہم نے ایک ایسا پروگرام تیار کیا جو، ایک: ریاست کو ایسے کاروباروں سے Dialogue: 0,0:07:26.00,0:07:30.00,Default,,0000,0000,0000,,باہر نکالنا جس میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا ۔۔ اسے شمولیت کی بالکل ضرورت نہیں تھی۔ Dialogue: 0,0:07:30.00,0:07:32.00,Default,,0000,0000,0000,,ریاست کو اشیا اور سروسز تیار کرنے کے Dialogue: 0,0:07:32.00,0:07:33.00,Default,,0000,0000,0000,,کاروبار سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ Dialogue: 0,0:07:33.00,0:07:36.00,Default,,0000,0000,0000,,وہ غیر مؤثر اور نااہل ہوتی ہے۔ Dialogue: 0,0:07:36.00,0:07:40.00,Default,,0000,0000,0000,,چنانچہ ہم نے اپنے بہت سے کاروباری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا۔ Dialogue: 0,0:07:40.00,0:07:44.00,Default,,0000,0000,0000,,(تالیاں)۔ Dialogue: 0,0:07:45.00,0:07:49.00,Default,,0000,0000,0000,,اس کے نتیجے میں ہم نے اپنی بہت سی مارکیٹوں کو آزاد کرنے کا فیصلہ کیا۔ Dialogue: 0,0:07:49.00,0:07:52.00,Default,,0000,0000,0000,,کیا آپ یقین کریں گے کہ 2003 کے اختتام پر شروع ہونے والی Dialogue: 0,0:07:52.00,0:07:56.00,Default,,0000,0000,0000,,اس اصلاح سے قبل، جب میں واشنگٹن سے رخصت ہو کر Dialogue: 0,0:07:56.00,0:07:58.00,Default,,0000,0000,0000,,وزیر خزانہ کا منصب سنبھالنے پہنچی ۔۔ Dialogue: 0,0:08:00.00,0:08:04.00,Default,,0000,0000,0000,,ہمارے یہاں ایک ایسی ٹیلی مواصلات کمپنی تھی جس نے اپنی 30 سالہ تاریخ میں Dialogue: 0,0:08:04.00,0:08:09.00,Default,,0000,0000,0000,,محض 4,500 لینڈ لائنیں بچھائی تھیں؟ Dialogue: 0,0:08:09.00,0:08:11.00,Default,,0000,0000,0000,,(قہقہے)۔ Dialogue: 0,0:08:11.00,0:08:14.00,Default,,0000,0000,0000,,میرے ملک میں ٹیلیفون کی سہولت کو ایک بڑی عیاشی تصور کیا جاتا تھا۔ Dialogue: 0,0:08:14.00,0:08:16.00,Default,,0000,0000,0000,,آپ کو یہ سہولت نہیں مل سکتی تھی۔ آپ کو اس کے لئے رشوت دینا پڑتی تھی۔ Dialogue: 0,0:08:16.00,0:08:18.00,Default,,0000,0000,0000,,آپ کو اپنا ٹیلیفون حاصل کرنے کے لئے ہر پاپڑ بیلنا پڑتا تھا۔ Dialogue: 0,0:08:18.00,0:08:21.00,Default,,0000,0000,0000,,جب صدر اوباسانجو نے ٹیلی مواصلات کے شعبے کی آزادی کی حمایت کی Dialogue: 0,0:08:21.00,0:08:25.00,Default,,0000,0000,0000,,اور اسے شروع کیا، تو ہمارے ہاں لینڈ لائنوں کی تعداد Dialogue: 0,0:08:26.00,0:08:34.00,Default,,0000,0000,0000,,4,500 سے بڑھ کر 32 ملین جی ایس ایم لائنوں تک پہنچ گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ Dialogue: 0,0:08:34.00,0:08:39.00,Default,,0000,0000,0000,,چین کے بعد، نائیجیریا کی ٹیلی مواصلات کی مارکیٹ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ تیزی Dialogue: 0,0:08:39.00,0:08:44.00,Default,,0000,0000,0000,,سے نمو پا رہی ہے۔ ہم ایک سال میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں تقریباً 1$ بلین کی سرمایہ کاریاں Dialogue: 0,0:08:44.00,0:08:50.00,Default,,0000,0000,0000,,حاصل کر رہے ہیں۔ اور یہ بات چند ہوشیار لوگوں کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں۔ Dialogue: 0,0:08:50.00,0:08:53.00,Default,,0000,0000,0000,,(قہقہے)۔ Dialogue: 0,0:08:53.00,0:08:57.00,Default,,0000,0000,0000,,سب سے ہوشیار کمپنی جس نے اس سے فائدہ اٹھایا وہ جنوبی افریقہ کی Dialogue: 0,0:08:57.00,0:08:59.00,Default,,0000,0000,0000,,ایم ٹی این کمپنی تھی۔ Dialogue: 0,0:08:59.00,0:09:03.00,Default,,0000,0000,0000,,اور میری تین سالہ وزارت خزانہ کے دور میں، Dialogue: 0,0:09:03.00,0:09:06.00,Default,,0000,0000,0000,,انہوں نے سالانہ 360$ ملین اوسط منافع کمایا۔ Dialogue: 0,0:09:08.00,0:09:14.00,Default,,0000,0000,0000,,$360 ملین ایک ایسے ملک کی مارکیٹ میں جسے غریب ملک کہا جاتا ہے Dialogue: 0,0:09:14.00,0:09:18.00,Default,,0000,0000,0000,,اور جس کی فی کس اوسط آمدنی 500$ سے تھوڑی کم ہے۔ Dialogue: 0,0:09:19.00,0:09:21.00,Default,,0000,0000,0000,,چنانچہ، مارکیٹ تو وہاں موجود ہے۔ Dialogue: 0,0:09:21.00,0:09:24.00,Default,,0000,0000,0000,,انہوں نے اسے چھپائے رکھا لیکن جلد ہی دوسروں کو بھی اس کی خبر مل گئی۔ Dialogue: 0,0:09:25.00,0:09:28.00,Default,,0000,0000,0000,,نائیجیریا کے باشندے خود بھی بعض وائر لیس ٹیلی مواصلاتی Dialogue: 0,0:09:28.00,0:09:30.00,Default,,0000,0000,0000,,کمپنیاں بنانے لگ گئے، اور Dialogue: 0,0:09:30.00,0:09:32.00,Default,,0000,0000,0000,,تین یا چار دیگر بھی میدان میں آچکی ہیں۔ Dialogue: 0,0:09:32.00,0:09:35.00,Default,,0000,0000,0000,,لیکن وہاں کی مارکیٹ بہت بڑی ہے، Dialogue: 0,0:09:35.00,0:09:38.00,Default,,0000,0000,0000,,اور لوگوں کو اس کا علم نہیں، یا پھر وہ جاننا نہیں چاہتے۔ Dialogue: 0,0:09:40.00,0:09:42.00,Default,,0000,0000,0000,,چنانچہ، نجی کاری ان چیزوں میں سے ایک ہے جو ہم نے کی۔ Dialogue: 0,0:09:43.00,0:09:49.00,Default,,0000,0000,0000,,دوسری چیز جو ہم نے کی وہ اپنے مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانا ہے۔ Dialogue: 0,0:09:50.00,0:09:52.00,Default,,0000,0000,0000,,کیونکہ اگر آپ اپنے مالیاتی نظام کو بخوبی نہ چلا رہے ہوں تو Dialogue: 0,0:09:53.00,0:09:56.00,Default,,0000,0000,0000,,کوئی بھی آپ کو مدد اور تعاون نہیں دیتا۔ Dialogue: 0,0:09:56.00,0:10:00.00,Default,,0000,0000,0000,,اور تیل کے شعبے کے ہمراہ، نائیجیریا کی شہرت بدعنوان اور Dialogue: 0,0:10:00.00,0:10:05.00,Default,,0000,0000,0000,,اپنے سرکاری مالیاتی نظام کا بہتر انتظام نہ کرنے والے ملک کی تھی۔ Dialogue: 0,0:10:05.00,0:10:09.00,Default,,0000,0000,0000,,چنانچہ ہم نے کیا کرنے کی کوشش کی؟ ہم نے مالیاتی قاعدہ متعارف کرایا Dialogue: 0,0:10:10.00,0:10:12.00,Default,,0000,0000,0000,,جس نے ہمارے بجٹ کا رابطہ تیل کی قیمت سے منقطع کر دیا۔ Dialogue: 0,0:10:12.00,0:10:16.00,Default,,0000,0000,0000,,اس سے پہلے ہم اپنا بجٹ تیل کی مقدار کے حساب سے بنایا کرتے تھے Dialogue: 0,0:10:16.00,0:10:21.00,Default,,0000,0000,0000,,کیونکہ معیشت میں تیل سب سے بڑا اور سب سے زیادہ محصول پیدا کرنے Dialogue: 0,0:10:21.00,0:10:24.00,Default,,0000,0000,0000,,والا شعبہ ہے: ہمارے ملک کے %70 محاصل تیل سے آتے ہیں۔ Dialogue: 0,0:10:24.00,0:10:28.00,Default,,0000,0000,0000,,ہم نے اس کا رابطہ منقطع کر دیا اور ایک بار یہ کام کرنے کے بعد ہم Dialogue: 0,0:10:28.00,0:10:31.00,Default,,0000,0000,0000,,اپنا بجٹ تیل کی قیمت سے کچھ کم پر بنانا شروع ہو گئے اور اس قیمت سے Dialogue: 0,0:10:31.00,0:10:35.00,Default,,0000,0000,0000,,اوپر رقم کو بچانے لگے۔ Dialogue: 0,0:10:36.00,0:10:39.00,Default,,0000,0000,0000,,ہمیں علم نہیں تھا کہ ہم کتنا عرصہ اسے کامیابی سے چلا سکتے ہیں؛ یہ کافی متنازعہ تھا۔ Dialogue: 0,0:10:39.00,0:10:42.00,Default,,0000,0000,0000,,لیکن اس کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ قیمتوں میں فوری اتار چڑھاؤ سے ہماری جان چھوٹ گئی Dialogue: 0,0:10:42.00,0:10:45.00,Default,,0000,0000,0000,,جو ہماری اقتصادی ترقی کے لحاظ سے موجود تھی ۔۔ Dialogue: 0,0:10:45.00,0:10:49.00,Default,,0000,0000,0000,,جہاں اگر تیل کی قیمتیں بلند ہوں تو ہماری نمو کی رفتار انتہائی تیز ہو جاتی تھی۔ Dialogue: 0,0:10:49.00,0:10:51.00,Default,,0000,0000,0000,,جب وہ گرتی تھیں، تو ہماری معیشت گر جاتی تھی۔ Dialogue: 0,0:10:51.00,0:10:55.00,Default,,0000,0000,0000,,اور اس معیشت میں ہم بمشکل ہی کسی چیز، تنخواہوں، کی ادائیگی کر سکتے تھے۔ Dialogue: 0,0:10:56.00,0:11:00.00,Default,,0000,0000,0000,,اس میں ٹھہراؤ آگیا۔ ہم بچت کرنے کے قابل ہوگئے۔ اور جب میں نے حکومت چھوڑی تو ہم Dialogue: 0,0:11:00.00,0:11:06.00,Default,,0000,0000,0000,,$27 بلین بچت کر چکے تھے، اور یہ ہمارے محفوظ ذخائر میں چلا گیا ۔۔ Dialogue: 0,0:11:06.00,0:11:10.00,Default,,0000,0000,0000,,2003 میں جب میں آئی تھی تو اس وقت محفوظ ذخائر میں محض 7$ بلین موجود تھے۔ Dialogue: 0,0:11:11.00,0:11:14.00,Default,,0000,0000,0000,,جب میں روانہ ہوئی، تو اس وقت ہم تقریباً 30$ بلین تک پہنچ چکے تھے۔ اور اس وقت جب ہم Dialogue: 0,0:11:14.00,0:11:17.00,Default,,0000,0000,0000,,باتیں کر رہے ہیں، ہمارے پاس محفوظ ذخائر میں 40$ بلین موجود ہیں جو ہمارے مالیاتی نظام Dialogue: 0,0:11:18.00,0:11:22.00,Default,,0000,0000,0000,,کی مناسب انتظام کاری کے باعث ممکن ہوا۔ Dialogue: 0,0:11:23.00,0:11:26.00,Default,,0000,0000,0000,,اور اس چیز سے ہماری معیشت کو سہارا ملتا ہے اور اسے استحکام حاصل ہوتا ہے۔ Dialogue: 0,0:11:26.00,0:11:29.00,Default,,0000,0000,0000,,ہماری شرحِ تبادلہ جس میں تمام وقت اتار چڑھاؤ رہتا تھا اب Dialogue: 0,0:11:29.00,0:11:33.00,Default,,0000,0000,0000,,کافی مستحکم ہے اور اس کا بندوبست کیا جا رہا ہے، تاکہ معیشت میں کاروباری افراد کو Dialogue: 0,0:11:33.00,0:11:38.00,Default,,0000,0000,0000,,قیمتوں کے پیشگی اندازے لگانے میں مدد ملے۔ Dialogue: 0,0:11:40.00,0:11:44.00,Default,,0000,0000,0000,,ہم افراطِ زر کو 28 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد تک لے آئے۔ Dialogue: 0,0:11:46.00,0:11:52.00,Default,,0000,0000,0000,,اور ہماری مجموعی ملکی پیداوار گزشتہ دہائی کی اوسط 2.3 فیصد سے Dialogue: 0,0:11:52.00,0:11:55.00,Default,,0000,0000,0000,,بڑھ کر اب تقریباً 6.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ Dialogue: 0,0:11:56.00,0:11:59.00,Default,,0000,0000,0000,,چنانچہ وہ تمام تبدیلیاں اور اصلاحات جو ہم نے کیں ان کے نتائج نظر آنا شروع ہو گئے ہیں Dialogue: 0,0:11:59.00,0:12:02.00,Default,,0000,0000,0000,,اور معیشت میں انہیں جانچا جا سکتا ہے۔ Dialogue: 0,0:12:02.00,0:12:06.00,Default,,0000,0000,0000,,اور زیادہ اہم چیز یہ ہے کہ ہم تیل سے ہٹ کر متنوع ہونا چاہتے ہیں ۔۔ Dialogue: 0,0:12:06.00,0:12:08.00,Default,,0000,0000,0000,,اور افریقہ کے بہت سے ممالک کی طرح Dialogue: 0,0:12:08.00,0:12:11.00,Default,,0000,0000,0000,,اس بڑے ملک میں بہت سے مواقع ہیں ۔۔ Dialogue: 0,0:12:13.00,0:12:16.00,Default,,0000,0000,0000,,زیادہ قابل توجہ یہ چیز ہے کہ یہ نمو زیادہ تر تیل کے شعبے میں نہیں Dialogue: 0,0:12:16.00,0:12:19.00,Default,,0000,0000,0000,,بلکہ تیل کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں ہوئی۔ Dialogue: 0,0:12:19.00,0:12:22.00,Default,,0000,0000,0000,,زراعت کے شعبے کی نمو 8 فیصد سے بہتر رہی۔ Dialogue: 0,0:12:22.00,0:12:26.00,Default,,0000,0000,0000,,ٹیلی مواصلات کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے میں بھی نمو رہی Dialogue: 0,0:12:26.00,0:12:31.00,Default,,0000,0000,0000,,اور یہ فہرست خاصی طویل ہے۔ اور آپ کو یہ مثال دینے کے لئے ہے کہ جب Dialogue: 0,0:12:31.00,0:12:33.00,Default,,0000,0000,0000,,ایک بار آپ ملکی معیشت کو درست کر لیتے ہیں، تو Dialogue: 0,0:12:33.00,0:12:37.00,Default,,0000,0000,0000,,دیگر مختلف شعبوں میں بہت سے مواقع دستیاب ہو جاتے ہیں۔ Dialogue: 0,0:12:38.00,0:12:41.00,Default,,0000,0000,0000,,ہمارے پاس زراعت میں مواقع ہیں، جیسا کہ میں نے بتایا۔ Dialogue: 0,0:12:41.00,0:12:45.00,Default,,0000,0000,0000,,ہمارے ہاں ٹھوس معدنیات میں مواقع ہیں۔ ہمارا معدنی شعبہ بہت وسیع ہے جس پر اس سے Dialogue: 0,0:12:45.00,0:12:48.00,Default,,0000,0000,0000,,پہلے کسی نے سرمایہ کاری نہیں کی اور نہ ہی کھوج لگایا۔ اور ہم نے محسوس کیا کہ اسے ممکن بنانے Dialogue: 0,0:12:48.00,0:12:51.00,Default,,0000,0000,0000,,کے لئے مناسب قانون سازی کے بغیر، Dialogue: 0,0:12:51.00,0:12:54.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ کام نہیں ہو سکے گا۔ چنانچہ ہم نے کان کنی کا ایک ضابطہ تشکیل دیا ہے Dialogue: 0,0:12:54.00,0:12:57.00,Default,,0000,0000,0000,,جس کا موازنہ دنیا کے بہترین ضابطوں سے کیا جا سکتا ہے۔ Dialogue: 0,0:12:58.00,0:13:00.00,Default,,0000,0000,0000,,ہمارے ہاں ہاؤسنگ اور املاک کی خرید و فروخت کے شعبوں میں مواقع میسر ہیں۔ Dialogue: 0,0:13:00.00,0:13:03.00,Default,,0000,0000,0000,,140 ملین کی آبادی پر مشتمل اس ملک میں کچھ بھی نہیں ہوا کرتا تھا ۔۔ Dialogue: 0,0:13:04.00,0:13:09.00,Default,,0000,0000,0000,,کوئی شاپنگ مال نہیں تھے جیسے آپ یہاں دیکھتے ہیں۔ Dialogue: 0,0:13:10.00,0:13:13.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ کسی کے لئے سرمایہ کاری کا موقع ثابت ہوا جس نے Dialogue: 0,0:13:13.00,0:13:15.00,Default,,0000,0000,0000,,لوگوں کے تصور میں جوش پیدا کیا۔ Dialogue: 0,0:13:16.00,0:13:19.00,Default,,0000,0000,0000,,اور اب صورت حال یہ ہے کہ اس شاپنگ مال میں کاروباری افراد اس سے چار گنا Dialogue: 0,0:13:19.00,0:13:22.00,Default,,0000,0000,0000,,زیادہ کما رہے ہیں جس کا انہوں نے تخمینہ لگایا تھا۔ Dialogue: 0,0:13:23.00,0:13:26.00,Default,,0000,0000,0000,,چنانچہ، تعمیرات، املاک، رہن کی مارکیٹوں میں Dialogue: 0,0:13:26.00,0:13:28.00,Default,,0000,0000,0000,,بہت بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ مالیاتی سروسز: Dialogue: 0,0:13:29.00,0:13:33.00,Default,,0000,0000,0000,,ہمارے یہاں 89 بینک تھے۔ ان میں سے بیشتر حقیقی معنوں میں کاروبار نہیں کر رہے تھے۔ Dialogue: 0,0:13:33.00,0:13:37.00,Default,,0000,0000,0000,,ہم نے انہیں ضم کر کے 89 سے 25 بینکوں میں تبدیل کر دیا اور ان پر شرط عائد کی کہ Dialogue: 0,0:13:37.00,0:13:42.00,Default,,0000,0000,0000,,وہ اپنے سرمایے ۔۔ سرمایہ حصص ۔۔ میں اضافہ کریں۔ Dialogue: 0,0:13:42.00,0:13:47.00,Default,,0000,0000,0000,,اور یہ 25$ ملین سے بڑھ کر 150$ ملین ہوگیا۔ Dialogue: 0,0:13:47.00,0:13:51.00,Default,,0000,0000,0000,,اب یہ بینک ضم ہو گئے ہیں اور بینکاری نظام کے استحکام نے Dialogue: 0,0:13:51.00,0:13:55.00,Default,,0000,0000,0000,,بہت سی بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ Dialogue: 0,0:13:55.00,0:13:59.00,Default,,0000,0000,0000,,برطانیہ کا بارکلیز بینک 500 ملین کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ Dialogue: 0,0:13:59.00,0:14:03.00,Default,,0000,0000,0000,,اسٹینڈرڈ چارٹرڈ 140 ملین کی سرمایہ کاری لایا ہے۔ Dialogue: 0,0:14:03.00,0:14:06.00,Default,,0000,0000,0000,,اور اس طرح میں مزید بھی بتا سکتی ہوں۔ نظام میں ڈالر آتے چلے جا رہے ہیں۔ Dialogue: 0,0:14:06.00,0:14:08.00,Default,,0000,0000,0000,,انشورنس کے شعبے میں بھی ہمارے یہاں یہی صورتحال ہے۔ Dialogue: 0,0:14:08.00,0:14:11.00,Default,,0000,0000,0000,,چنانچہ، مالیاتی سروسز کے شعبے میں بہت بڑا موقع موجود ہے۔ Dialogue: 0,0:14:11.00,0:14:17.00,Default,,0000,0000,0000,,سیاحت میں، افریقہ کے بہت سے ممالک میں کافی مواقع ہیں۔ Dialogue: 0,0:14:17.00,0:14:20.00,Default,,0000,0000,0000,,اور بہت سے لوگ مشرقی افریقہ کو اسی سبب جانتے ہیں: Dialogue: 0,0:14:21.00,0:14:24.00,Default,,0000,0000,0000,,جنگلی حیات، ہاتھی اور اسی طرح دیگر چیزیں۔ Dialogue: 0,0:14:24.00,0:14:26.00,Default,,0000,0000,0000,,سیاحت کی مارکیٹ کا اس طرح انتظام کرنا کہ وہ لوگوں کو Dialogue: 0,0:14:26.00,0:14:29.00,Default,,0000,0000,0000,,حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچائے انتہائی اہم ہے۔ Dialogue: 0,0:14:30.00,0:14:33.00,Default,,0000,0000,0000,,چنانچہ میں کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہوں؟ میں آپ کو یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہوں Dialogue: 0,0:14:33.00,0:14:36.00,Default,,0000,0000,0000,,کہ براعظم میں ایک نئی لہر چل رہی ہے۔ Dialogue: 0,0:14:36.00,0:14:41.00,Default,,0000,0000,0000,,آزادی اور جمہوری رنگ دینے کی ایک نئی لہر جس میں، 2000 سے، Dialogue: 0,0:14:41.00,0:14:43.00,Default,,0000,0000,0000,,دو تہائی افریقی ممالک میں کثیر جماعتی Dialogue: 0,0:14:43.00,0:14:45.00,Default,,0000,0000,0000,,جمہوری انتخابات منعقد ہو چکے ہیں۔ Dialogue: 0,0:14:46.00,0:14:49.00,Default,,0000,0000,0000,,ان میں سے تمام مثالی تو نہیں ہیں اور نہ ہو سکتے ہیں، Dialogue: 0,0:14:49.00,0:14:51.00,Default,,0000,0000,0000,,لیکن رجحان انتہائی واضح ہے۔ Dialogue: 0,0:14:51.00,0:14:55.00,Default,,0000,0000,0000,,میں آپ کو یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہوں کہ گزشتہ تین سالوں سے، Dialogue: 0,0:14:55.00,0:14:58.00,Default,,0000,0000,0000,,براعظم میں نمو کی اوسط شرح 2.5 فیصد سے بڑھ Dialogue: 0,0:14:58.00,0:15:02.00,Default,,0000,0000,0000,,کر تقریباً 5 فیصد سالانہ ہو گئی ہے۔ Dialogue: 0,0:15:02.00,0:15:06.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے کئی ملکوں سے بہتر کارکردگی ہے۔ Dialogue: 0,0:15:07.00,0:15:11.00,Default,,0000,0000,0000,,چنانچہ یہ بات واضح ہے کہ حالات میں تبدیلی آ رہی ہے۔ Dialogue: 0,0:15:11.00,0:15:13.00,Default,,0000,0000,0000,,براعظم میں جاری لڑائیوں میں کمی آگئی ہے؛ Dialogue: 0,0:15:14.00,0:15:16.00,Default,,0000,0000,0000,,ایک دہائی قبل تقریباً 12 جنگیں ہو رہی تھیں، Dialogue: 0,0:15:16.00,0:15:18.00,Default,,0000,0000,0000,,اب یہ کم ہو کر تین یا چار جنگیں رہ گئی ہیں، Dialogue: 0,0:15:18.00,0:15:21.00,Default,,0000,0000,0000,,ان میں سے ایک سب سے بدترین، بلاشبہ، دارفر ہے۔ Dialogue: 0,0:15:21.00,0:15:24.00,Default,,0000,0000,0000,,اور آپ کو علم ہے کہ یہاں ہمسائیگی کا اثر پایا جاتا ہے جہاں Dialogue: 0,0:15:24.00,0:15:26.00,Default,,0000,0000,0000,,اگر براعظم کے کسی حصے میں کچھ ہو رہا ہو Dialogue: 0,0:15:26.00,0:15:29.00,Default,,0000,0000,0000,,تو یوں لگتا ہے کہ پورا براعظم متاثر ہے۔ Dialogue: 0,0:15:29.00,0:15:32.00,Default,,0000,0000,0000,,لیکن آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ اس براعظم میں ایسا نہیں ہے ۔۔ Dialogue: 0,0:15:32.00,0:15:38.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ براعظم کئی ملکوں پر مشتمل ہے، اس میں کوئی ایک ملک نہیں۔ Dialogue: 0,0:15:38.00,0:15:40.00,Default,,0000,0000,0000,,اور اگر ہمارے یہاں تنازعات کی تعداد گھٹ کر تین یا چار رہ گئی ہے، Dialogue: 0,0:15:40.00,0:15:43.00,Default,,0000,0000,0000,,تو اس سے مراد ہے کہ مستحکم، نمو پذیر، پرجوش معیشتوں Dialogue: 0,0:15:43.00,0:15:50.00,Default,,0000,0000,0000,,میں سرمایہ کاری کرنے کے کافی مواقع ہیں جہاں Dialogue: 0,0:15:50.00,0:15:53.00,Default,,0000,0000,0000,,کافی زیادہ مواقع دستیاب ہیں۔ Dialogue: 0,0:15:54.00,0:15:58.00,Default,,0000,0000,0000,,اور میں اس سرمایہ کاری کے متعلق صرف ایک نقطہ کہنا چاہوں گی۔ Dialogue: 0,0:15:59.00,0:16:01.00,Default,,0000,0000,0000,,آج افریقیوں کی مدد کرنے کا بہترین طریقہ Dialogue: 0,0:16:02.00,0:16:05.00,Default,,0000,0000,0000,,انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے مدد دینا ہے۔ Dialogue: 0,0:16:05.00,0:16:09.00,Default,,0000,0000,0000,,اور ایسا کرنے کا بہترین طریقہ ان کے لئے روزگار کےمواقع پیدا کرنے کے ذریعے مدد ہے۔ Dialogue: 0,0:16:10.00,0:16:14.00,Default,,0000,0000,0000,,ملیریا کے خلاف جنگ اور اس مقصد کے لئے رقم دے کر بچوں کی جان بچانے کا کوئی مسئلہ Dialogue: 0,0:16:14.00,0:16:18.00,Default,,0000,0000,0000,,نہیں ہے۔ یہ وہ نہیں ہے جو میں کہہ رہی ہوں۔ وہ بھی ٹھیک ہے۔ Dialogue: 0,0:16:19.00,0:16:23.00,Default,,0000,0000,0000,,لیکن کسی خاندان پر پڑنے والے اثر کا تصور کریں: اگر والدین کو ملازمت مل سکتی ہے Dialogue: 0,0:16:23.00,0:16:25.00,Default,,0000,0000,0000,,تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے بچے اسکول جا رہے ہیں، Dialogue: 0,0:16:25.00,0:16:28.00,Default,,0000,0000,0000,,اور وہ بیماریوں کے خلاف خود لڑنے کے لئے ادویات خرید سکتے ہیں۔ Dialogue: 0,0:16:28.00,0:16:32.00,Default,,0000,0000,0000,,اگر ہم ان جگہوں پر سرمایہ کاری کریں جہاں آپ ملازمتیں دینے اور لوگوں کو اپنے پیروں پر Dialogue: 0,0:16:32.00,0:16:37.00,Default,,0000,0000,0000,,کھڑا ہونے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ رقم کما سکتے ہیں، Dialogue: 0,0:16:37.00,0:16:42.00,Default,,0000,0000,0000,,تو کیا یہ اچھا موقع نہیں ہے؟ کیا یہی راستہ اختیار کرنے کے قابل نہیں ہے؟ Dialogue: 0,0:16:42.00,0:16:45.00,Default,,0000,0000,0000,,اور میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ براعظم میں جن بہترین لوگوں پر سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے Dialogue: 0,0:16:45.00,0:16:47.00,Default,,0000,0000,0000,,وہ خواتین ہیں۔ Dialogue: 0,0:16:48.00,0:16:55.00,Default,,0000,0000,0000,,(تالیاں)۔ Dialogue: 0,0:16:55.00,0:17:00.00,Default,,0000,0000,0000,,میرے پاس یہاں ایک سی ڈی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ میں نے وقت پر کوئی چیز نہیں کہی۔ Dialogue: 0,0:17:00.00,0:17:02.00,Default,,0000,0000,0000,,ورنہ، میں چاہتی تھی کہ آپ اسے دیکھ لیں۔ Dialogue: 0,0:17:02.00,0:17:05.00,Default,,0000,0000,0000,,اس کا نام ہے، "افریقہ: کاروبار کے لئے دستیاب۔" Dialogue: 0,0:17:06.00,0:17:09.00,Default,,0000,0000,0000,,اور یہ ایسی ویڈیو ہے جس نے درحقیقت سال کی بہترین Dialogue: 0,0:17:09.00,0:17:11.00,Default,,0000,0000,0000,,دستاویزی فلم کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ Dialogue: 0,0:17:11.00,0:17:13.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ بات سمجھیں کہ جس خاتون نے یہ تیار کی ہے وہ تنزانیہ Dialogue: 0,0:17:13.00,0:17:18.00,Default,,0000,0000,0000,,جائے گی جہاں جون میں ان کا سیشن ہونا ہے۔ Dialogue: 0,0:17:19.00,0:17:24.00,Default,,0000,0000,0000,,لیکن اس میں آپ کو افریقی، بالخصوص افریقی خواتین، نظر آئیں گی جنہوں نے Dialogue: 0,0:17:24.00,0:17:29.00,Default,,0000,0000,0000,,خلاف قیاس کاروبار قائم کیے ہیں، جن میں سے بعض دنیا کے بہترین ہیں۔ Dialogue: 0,0:17:29.00,0:17:32.00,Default,,0000,0000,0000,,اس ویڈیو میں ایک خاتون، ایڈی نائک اوگن لیسی، Dialogue: 0,0:17:32.00,0:17:34.00,Default,,0000,0000,0000,,بچوں کے کپڑے تیار کرتی ہیں ۔۔ Dialogue: 0,0:17:34.00,0:17:39.00,Default,,0000,0000,0000,,جسے انہوں نے بطور مشغلہ اپنایا اور پھر کاروبار کی شکل دے دی۔ Dialogue: 0,0:17:39.00,0:17:42.00,Default,,0000,0000,0000,,یہ کام انہوں نے افریقی کپڑے کو Dialogue: 0,0:17:43.00,0:17:44.00,Default,,0000,0000,0000,,دیگر مقامات کے کپڑوں کے ساتھ ملا کر کیا۔ Dialogue: 0,0:17:44.00,0:17:49.00,Default,,0000,0000,0000,,چنانچہ وہ کارڈرائے کے ہمراہ ڈانگری کا چھوٹا جوڑا بناتی ہیں Dialogue: 0,0:17:49.00,0:17:53.00,Default,,0000,0000,0000,,جو افریقی کپڑے سے آراستہ ہوتا ہے۔ انتہائی تخلیقی ڈیزائن۔ Dialogue: 0,0:17:55.00,0:17:58.00,Default,,0000,0000,0000,,وہ اس مرحلے پر پہنچ گئی ہیں جہاں انہیں ایک بار وال مارٹ کی جانب سے آرڈر ملا۔ Dialogue: 0,0:17:59.00,0:18:00.00,Default,,0000,0000,0000,,(قہقہے)۔ Dialogue: 0,0:18:01.00,0:18:03.00,Default,,0000,0000,0000,,کہ وہ 10,000 جوڑے تیار کریں۔ Dialogue: 0,0:18:04.00,0:18:08.00,Default,,0000,0000,0000,,تو اس سے آپ کو نظر آئے گا کہ ہمارے ہاں ایسے لوگ موجود ہیں جو باصلاحیت ہیں۔ Dialogue: 0,0:18:08.00,0:18:13.00,Default,,0000,0000,0000,,اور خواتین مختلف ہیں: وہ پوری توجہ دیتی ہیں اور سخت محنت کرتی ہیں۔ Dialogue: 0,0:18:13.00,0:18:15.00,Default,,0000,0000,0000,,میں اسی طرح بہت سی مثالیں دے سکتی ہوں: Dialogue: 0,0:18:15.00,0:18:19.00,Default,,0000,0000,0000,,روانڈا کی بیٹریس گاکوبا جنہوں نے پھولوں کا کاروبار شروع کیا اور اب وہ Dialogue: 0,0:18:19.00,0:18:24.00,Default,,0000,0000,0000,,ہر صبح ایمسٹرڈیم میں ڈچ نیلامی کو برآمد کر رہی ہیں، Dialogue: 0,0:18:24.00,0:18:28.00,Default,,0000,0000,0000,,اور انہوں نے اپنے ساتھ کام کے لئے 200 دیگر مرد و خواتین کو ملازم رکھا ہوا ہے۔ Dialogue: 0,0:18:29.00,0:18:33.00,Default,,0000,0000,0000,,لیکن ان میں سے بہت سوں کو توسیع کے لئے سرمایے کی ضرورت ہے، Dialogue: 0,0:18:34.00,0:18:37.00,Default,,0000,0000,0000,,کیونکہ ہمارے ملکوں سے باہر کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کرتا Dialogue: 0,0:18:37.00,0:18:42.00,Default,,0000,0000,0000,,کہ ہم ہر وہ کام کرسکتے ہیں جس کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی شخص مارکیٹ کے لحاظ سے نہیں سوچتا۔ Dialogue: 0,0:18:42.00,0:18:45.00,Default,,0000,0000,0000,,کوئی بھی نہیں سوچتا کہ موقع دستیاب ہے۔ Dialogue: 0,0:18:45.00,0:18:48.00,Default,,0000,0000,0000,,لیکن میں یہاں کھڑی کہہ رہی ہوں کہ جو لوگ اس وقت موقع سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے، Dialogue: 0,0:18:48.00,0:18:50.00,Default,,0000,0000,0000,,وہ اسے ہمیشہ کے لئے کھو دیں گے۔ Dialogue: 0,0:18:50.00,0:18:56.00,Default,,0000,0000,0000,,تو اگر آپ افریقہ میں جانا چاہتے ہیں، تو سرمایہ کاری کے متعلق سوچیں۔ Dialogue: 0,0:18:57.00,0:19:03.00,Default,,0000,0000,0000,,اس دنیا کی بیٹرسوں، ایڈی نائیکس کے متعلق سوچیں، Dialogue: 0,0:19:03.00,0:19:06.00,Default,,0000,0000,0000,,جو ایسے ناقابل یقین کام کر رہے ہیں جو انہیں عالمی معیشت میں لا رہے ہیں Dialogue: 0,0:19:06.00,0:19:09.00,Default,,0000,0000,0000,,جبکہ اسی دوران وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کے ہم وطن Dialogue: 0,0:19:09.00,0:19:12.00,Default,,0000,0000,0000,,مرد و خواتین کو روزگار ملے، Dialogue: 0,0:19:12.00,0:19:14.00,Default,,0000,0000,0000,,اور ان کے گھرانوں میں بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں Dialogue: 0,0:19:14.00,0:19:17.00,Default,,0000,0000,0000,,کیونکہ ان کے والدین مناسب آمدنی کما رہے ہیں۔ Dialogue: 0,0:19:18.00,0:19:22.00,Default,,0000,0000,0000,,لہٰذا میں آپ کو مواقع کا کھوج لگانے کی دعوت دیتی ہوں۔ Dialogue: 0,0:19:23.00,0:19:27.00,Default,,0000,0000,0000,,جب کبھی آپ تنزانیہ جائیں تو غور سے سنیں، Dialogue: 0,0:19:27.00,0:19:31.00,Default,,0000,0000,0000,,کیونکہ مجھے یقین ہے کہ آپ کو مختلف مواقع کا پتہ چلے گا جن میں آپ شمولیت Dialogue: 0,0:19:31.00,0:19:36.00,Default,,0000,0000,0000,,اختیار کر کے نہ صرف براعظم کے لئے بہتر کام کر سکتے ہیں Dialogue: 0,0:19:36.00,0:19:41.00,Default,,0000,0000,0000,,بلکہ یہ اس کے عوام اور خود آپ کی اپنی ذات کے لئے بھی بہتر ہوگا۔ Dialogue: 0,0:19:41.00,0:19:42.00,Default,,0000,0000,0000,,آپ سب کا بہت شکریہ۔ Dialogue: 0,0:19:42.00,0:19:50.00,Default,,0000,0000,0000,,(تالیاں)