1 00:00:05,000 --> 00:00:08,000 کرس، آپ کا بہت شکریہ۔ یہاں آنے والے ہر کسی شخص کا کہنا تھا 2 00:00:08,000 --> 00:00:12,000 کہ وہ خوفزدہ تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں خوفزدہ ہوں 3 00:00:12,000 --> 00:00:16,000 لیکن میں زندگی میں پہلی بار اس طرح کی محفل سے خطاب کرنے لگی ہوں۔ 4 00:00:16,000 --> 00:00:20,000 اور میرے پاس آپ کو دکھانے کے لئے کوئی اسمارٹ ٹیکنالوجی بھی نہیں۔ 5 00:00:20,000 --> 00:00:23,000 میرے پاس کوئی سلائیڈز نہیں ہیں، چنانچہ آپ کو صرف مجھے برداشت کرنا پڑے گا۔ 6 00:00:23,000 --> 00:00:26,000 (قہقہے)۔ 7 00:00:26,000 --> 00:00:32,000 آج صبح میں آپ کو کچھ کہانیاں سناؤں گی 8 00:00:32,000 --> 00:00:35,000 اور ایک مختلف افریقہ کے متعلق بات کروں گی۔ 9 00:00:35,000 --> 00:00:39,000 آج صبح پہلے ہی افریقہ کے متعلق بعض بالواسطہ باتیں ہوتی رہیں 10 00:00:39,000 --> 00:00:44,000 جو آپ تمام وقت سنتے ہوں گے: ایچ آئی وی/ایڈز میں مبتلا افریقہ، 11 00:00:44,000 --> 00:00:50,000 ملیریا کا شکار افریقہ، غربت کے چنگل میں پھنسا ہوا افریقہ، جنگ کی آماجگاہ افریقہ، 12 00:00:50,000 --> 00:00:53,000 اور تباہیوں کا شکار افریقہ۔ 13 00:00:53,000 --> 00:00:57,000 اگرچہ یہ سچ ہے کہ یہ سب کچھ وہاں ہو رہا ہے، 14 00:00:57,000 --> 00:01:01,000 لیکن افریقہ کا ایک پہلو ایسا بھی ہے جس کے متعلق آپ زیادہ نہیں سنتے۔ 15 00:01:01,000 --> 00:01:05,000 اور بعض اوقات میں پریشان ہو جاتی ہوں اور خود سے سوال کرتی ہوں کہ ایسا کیوں ہے۔ 16 00:01:05,000 --> 00:01:09,000 یہ وہ افریقہ ہے جو بدل رہا ہے، جس کے متعلق کرس نے بالواسط تذکرہ کیا۔ 17 00:01:09,000 --> 00:01:11,000 یہ وہ افریقہ ہے جہاں مواقع ہیں۔ 18 00:01:11,000 --> 00:01:14,000 یہ وہ افریقہ ہے جہاں لوگ اپنے مستقبل اور اپنی 19 00:01:14,000 --> 00:01:16,000 قسمتوں کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔ 20 00:01:16,000 --> 00:01:19,000 اور یہ وہ افریقہ ہے جہاں لوگ اس کام کو کرنے کی غرض سے شراکت داروں کی 21 00:01:19,000 --> 00:01:23,000 تلاش میں ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جس کے متعلق میں آج بات کرنا چاہتی ہوں۔ 22 00:01:23,000 --> 00:01:25,000 اور میں اپنی گفتگو کا آغاز آپ کو افریقہ میں آنے والی تبدیلی کے متعلق 23 00:01:25,000 --> 00:01:27,000 ایک کہانی سنا کر کرنا چاہتی ہوں۔ 24 00:01:28,000 --> 00:01:33,000 15 ستمبر 2005 کو نائیجیریا کی تیل کی دولت سے مالا مال ریاستوں میں سے 25 00:01:33,000 --> 00:01:37,000 ایک کے گورنر جناب ڈائی پریی عالم آئیصیغا کو دورہ لندن 26 00:01:37,000 --> 00:01:44,000 کے دوران لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ 27 00:01:44,000 --> 00:01:49,000 ان کی گرفتاری کا سبب 8$ ملین کی بعض 28 00:01:49,000 --> 00:01:52,000 ایسے معطل اکاؤنٹوں میں منتقلی تھی جو ان کے خاندان 29 00:01:52,000 --> 00:01:55,000 اور ان کے نام پر تھے۔ 30 00:01:56,000 --> 00:01:58,000 گرفتاری لندن میٹرو پولیٹن پولیس اور 31 00:01:58,000 --> 00:02:01,000 نائیجیریا کے اقتصادی و مالیاتی جرائم کے کمیشن کے درمیان 32 00:02:01,000 --> 00:02:04,000 تعاون کے نتیجے میں عمل میں آئی جو کہ ہمارے ایک انتہائی 33 00:02:04,000 --> 00:02:11,000 قابل اور دلیر شخص جناب نوہو دبادو کی زیرِ سربراہی کام کر رہا ہے۔ 34 00:02:11,000 --> 00:02:14,000 عالم آئیصیغا کے خلاف لندن میں قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی۔ 35 00:02:14,000 --> 00:02:18,000 کسی کوتاہی کے باعث، وہ ایک خاتون کا روپ دھار کر فرار ہوگیا اور 36 00:02:18,000 --> 00:02:21,000 لندن سے واپس نائیجیریا پہنچ گیا جہاں، 37 00:02:21,000 --> 00:02:25,000 دنیا کے کئی ممالک کی طرح ہمارے آئین کی رو سے بھی 38 00:02:25,000 --> 00:02:27,000 گورنر، صدر یا کسی دیگر عہدے کا قلمدان سنبھالنے والوں کو 39 00:02:27,000 --> 00:02:32,000 کو استثنا حاصل ہے اور انہیں سزا نہیں دی جاسکتی۔ لیکن ہوا کیا: 40 00:02:32,000 --> 00:02:36,000 لوگ اس کے رویے پر اتنے مشتعل تھے کہ ریاستی مقننہ کو 41 00:02:36,000 --> 00:02:42,000 اس کا مواخذہ کرنا پڑا اور اسے عہدے سے برخاست کر دیا گیا۔ 42 00:02:43,000 --> 00:02:45,000 آج، عالم کے مختصر نام سے معروف یہ شخص جیل میں بند ہے۔ 43 00:02:46,000 --> 00:02:51,000 یہ اس حقیقت کی کہانی ہے کہ افریقہ کے عوام 44 00:02:51,000 --> 00:02:56,000 اب اپنے قائدین کی بدعنوانی کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ 45 00:02:57,000 --> 00:03:02,000 یہ کہانی اس حقیقت کی ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے وسائل 46 00:03:02,000 --> 00:03:07,000 مناسب طریقے سے دیکھ بھال کے بعد ان پر خرچ ہوں، نہ کہ انہیں ایسے مقامات 47 00:03:07,000 --> 00:03:10,000 پر لے جایا جائے جہاں طبقہ اشرافیہ کے کچھ افراد ان سے مستفید ہوتے رہیں۔ 48 00:03:10,000 --> 00:03:14,000 اور اسی لئے، جب آپ بدعنوان افریقہ کے متعلق سنتے ہیں ۔۔ 49 00:03:14,000 --> 00:03:18,000 تمام وقت بدعنوانی کے قصے ۔۔ میں آپ کے گوش گزار کرنا چاہتی ہوں کہ 50 00:03:18,000 --> 00:03:21,000 بعض ممالک میں عوام اور حکومتیں اس کے خلاف 51 00:03:21,000 --> 00:03:25,000 سختی سے نبرد آزما ہیں اور بعض کامیابیاں منظر عام پر آ رہی ہیں۔ 52 00:03:25,000 --> 00:03:28,000 کیا اس سے یہ مراد ہے کہ مسئلہ ختم ہوگیا ہے؟ جواب نفی میں ہے۔ 53 00:03:28,000 --> 00:03:32,000 اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، لیکن اس کا عزم پایا جاتا ہے۔ 54 00:03:32,000 --> 00:03:36,000 اور اس انتہائی اہم محاذ پر کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔ 55 00:03:36,000 --> 00:03:38,000 چنانچہ، جب آپ بدعنوانی کے متعلق سنتے ہیں، 56 00:03:38,000 --> 00:03:41,000 تو یہ محسوس نہ کریں کہ اس کے متعلق کچھ نہیں کیا جا رہا ۔۔ 57 00:03:41,000 --> 00:03:44,000 کہ آپ کسی افریقی ملک میں اس لئے کام نہیں کر سکتے کہ 58 00:03:44,000 --> 00:03:47,000 وہاں بدعنوانی بہت زیادہ ہے۔ ایسی بات نہیں ہے۔ 59 00:03:47,000 --> 00:03:53,000 لڑنے کا عزم موجود ہے، اور کئی ملکوں میں جنگ جاری ہے 60 00:03:53,000 --> 00:03:57,000 اور اس میں کامیابیاں بھی حاصل ہو رہی ہیں۔ دیگر ممالک جیسا کہ میرے ملک 61 00:03:57,000 --> 00:04:00,000 نائیجیریا میں آمریت کی ایک طویل تاریخ ہے، وہاں بھی جنگ جاری 62 00:04:00,000 --> 00:04:04,000 ہے اور ہمیں ابھی بہت سا فاصلہ طے کرنا ہے۔ 63 00:04:04,000 --> 00:04:08,000 لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ یہ چیز جاری ہے۔ 64 00:04:09,000 --> 00:04:11,000 نتائج نظر آنا شروع ہوگئے ہیں: 65 00:04:11,000 --> 00:04:15,000 عالمی بینک اور دیگر اداروں کی خودمختار نگرانی سے 66 00:04:15,000 --> 00:04:19,000 ظاہر ہوتا ہے کہ کئی جگہوں پر بدعنوانی کے رجحان میں کمی آ رہی ہے 67 00:04:19,000 --> 00:04:22,000 اور نظم و نسق کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ 68 00:04:22,000 --> 00:04:26,000 اقتصادی کمیشن برائے افریقہ کے ایک تحقیقی مطالعے میں 28 افریقی 69 00:04:26,000 --> 00:04:30,000 ممالک میں نظم و نسق میں بہتری کا رجحان نظر آیا ہے۔ 70 00:04:30,000 --> 00:04:32,000 اور نظم و نسق کے اس شعبے پر بات ختم کرنے سے 71 00:04:32,000 --> 00:04:34,000 پہلے میں ایک چیز کا اضافہ کرنا چاہوں گی۔ 72 00:04:34,000 --> 00:04:37,000 کیونکہ لوگ بدعنوانی کے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں۔ 73 00:04:37,000 --> 00:04:39,000 جب تمام وقت وہ اس کے متعلق باتیں کرتے ہیں تو 74 00:04:39,000 --> 00:04:41,000 آپ کو فوراً افریقہ کا خیال آتا ہے۔ 75 00:04:41,000 --> 00:04:45,000 یہ افریقی ممالک کا تصور ہے۔ لیکن میں یہ کہنا چاہوں گی: 76 00:04:45,000 --> 00:04:51,000 اگر عالم لندن کے کسی اکاؤنٹ میں 8$ ملین منتقل کر سکتا تھا ۔۔ 77 00:04:53,000 --> 00:04:57,000 اگر رقم لے جانے والے دیگر لوگوں کا تخمینہ ہے کہ ترقی پذیر 78 00:04:57,000 --> 00:05:01,000 ممالک کی رقم میں سے 20 سے 40 بلین اس وقت 79 00:05:01,000 --> 00:05:04,000 ترقی یافتہ ممالک میں موجود ہیں ۔۔ اگر وہ یہ کر سکتے ہیں تو پھر 80 00:05:04,000 --> 00:05:07,000 وہ کیا ہے؟ کیا وہ بدعنوانی نہیں ہے؟ 81 00:05:08,000 --> 00:05:12,000 اس ملک میں، اگر آپ چوری کا سامان خریدیں، تو کیا آپ کو سزا نہیں دی جاتی؟ 82 00:05:13,000 --> 00:05:16,000 تو جب ہم اس قسم کی بدعنوانی کی بات کریں، ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے 83 00:05:16,000 --> 00:05:19,000 کہ دنیا کی دوسری جانب کیا ہو رہا ہے ۔۔ 84 00:05:19,000 --> 00:05:23,000 رقم کہاں جا رہی ہے اور اسے روکنے کے لئے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔ 85 00:05:23,000 --> 00:05:26,000 میں اس وقت عالمی بینک کے ساتھ اثاثوں کی بازیابی کے 86 00:05:26,000 --> 00:05:29,000 ایک منصوبے پر کام کر رہی ہوں، جس میں ترقی پذیر ممالک کی 87 00:05:29,000 --> 00:05:32,000 بیرون ملک لے جائی جانے والی رقم کو واپس بھیجنے 88 00:05:32,000 --> 00:05:35,000 کی حتی المقدور کوشش کی جاتی ہے۔ 89 00:05:35,000 --> 00:05:38,000 کیونکہ اگر ہم بیرون ملک موجود 20$ بلین کو واپس لے آئیں 90 00:05:38,000 --> 00:05:41,000 تو یہ رقم ان میں سے چند ممالک کے لئے اس تمام رقم سے زیادہ 91 00:05:41,000 --> 00:05:44,000 ہوگی جو انہیں امداد کی صورت میں ملتی ہے۔ 92 00:05:44,000 --> 00:05:51,000 (تالیاں)۔ 93 00:05:51,000 --> 00:05:55,000 دوسری چیز جس کے متعلق میں بات کرنا چاہتی ہوں وہ اصلاح کا عزم ہے۔ 94 00:05:55,000 --> 00:05:59,000 افریقی، ہر کسی کی خیرات اور دیکھ بھال 95 00:05:59,000 --> 00:06:04,000 وصول کرتے کرتے تھک چکے ہیں، ہم تھک چکے ہیں۔ 96 00:06:04,000 --> 00:06:08,000 ہم مشکور ہیں لیکن ہمیں علم ہے کہ 97 00:06:08,000 --> 00:06:12,000 اگر ہم میں اصلاح کا عزم ہو تو ہم اپنی قسمتوں کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں لے سکتے ہیں۔ 98 00:06:13,000 --> 00:06:17,000 اور بہت سے افریقی ممالک میں اس وقت یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ اس کام کو 99 00:06:17,000 --> 00:06:21,000 ہمارے سوا کوئی نہیں کر سکتا۔ ہمیں یہ کرنا ہے۔ 100 00:06:21,000 --> 00:06:25,000 ہم اپنی مدد کے لئے شراکت داروں کو مدعو کر سکتے ہیں، لیکن آغاز ہمیں ہی کرنا ہے۔ 101 00:06:25,000 --> 00:06:28,000 ہمیں اپنی معیشتوں کو سدھارنا ہے، اپنی قیادت میں تبدیلی لانا ہے، 102 00:06:28,000 --> 00:06:34,000 زیادہ جمہوری بننا ہے، تبدیلی اور معلومات کو کھلے ذہن سے قبول کرنا ہے۔ 103 00:06:34,000 --> 00:06:36,000 اور ہم نے براعظم افریقہ کے ایک سب سے بڑے 104 00:06:36,000 --> 00:06:39,000 ملک نائیجیریا میں اس کا آغاز کردیا ہے۔ 105 00:06:39,000 --> 00:06:42,000 درحقیقت، اگر آپ نے نائیجیریا نہیں دیکھا تو سمجھیں کہ آپ نے افریقہ نہیں دیکھا۔ 106 00:06:42,000 --> 00:06:43,000 میں یہ بات آپ کو بتا دینا چاہتی ہوں۔ 107 00:06:43,000 --> 00:06:44,000 (قہقہے)۔ 108 00:06:44,000 --> 00:06:46,000 سب صحارا افریقہ کے ہر چار افریقیوں میں سے ایک نائیجیریا کا باشندہ ہے، 109 00:06:48,000 --> 00:06:53,000 اور اس کی آبادی 140 ملین متحرک عوام ۔۔ بدنظم عوام ۔۔ پر مشتمل ہے 110 00:06:54,000 --> 00:06:58,000 جو انتہائی دلچسپ لوگ ہیں۔ آپ کبھی بور نہیں ہوں گے۔ 111 00:06:58,000 --> 00:06:59,000 (قہقہے)۔ 112 00:06:59,000 --> 00:07:01,000 ہم نے جس چیز کا آغاز کیا وہ یہ احساس تھا کہ 113 00:07:01,000 --> 00:07:03,000 کہ ہمیں حالات کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور اپنی اصلاح کرنی ہے۔ 114 00:07:04,000 --> 00:07:06,000 اور ایک ایسے قائد کی حمایت کے ساتھ جو اس وقت اصلاحات 115 00:07:06,000 --> 00:07:09,000 لانے کے لئے پر عزم تھا ہم نے اپنا تیار کردہ 116 00:07:09,000 --> 00:07:11,000 اصلاحات کا ایک جامع پروگرام 117 00:07:11,000 --> 00:07:13,000 سامنے رکھا۔ 118 00:07:13,000 --> 00:07:16,000 نہ تو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور نہ ہی عالمی بینک 119 00:07:16,000 --> 00:07:19,000 جہاں میں نے 21 سال تک خدمات انجام دیں اور ترقی کر کے نائب صدر کے عہدے تک پہنچی۔ 120 00:07:20,000 --> 00:07:22,000 کوئی بھی آپ کے لئے یہ نہیں کر سکتا۔ آپ کو یہ خود ہی کرنا پڑتا ہے۔ 121 00:07:22,000 --> 00:07:26,000 ہم نے ایک ایسا پروگرام تیار کیا جو، ایک: ریاست کو ایسے کاروباروں سے 122 00:07:26,000 --> 00:07:30,000 باہر نکالنا جس میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا ۔۔ اسے شمولیت کی بالکل ضرورت نہیں تھی۔ 123 00:07:30,000 --> 00:07:32,000 ریاست کو اشیا اور سروسز تیار کرنے کے 124 00:07:32,000 --> 00:07:33,000 کاروبار سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ 125 00:07:33,000 --> 00:07:36,000 وہ غیر مؤثر اور نااہل ہوتی ہے۔ 126 00:07:36,000 --> 00:07:40,000 چنانچہ ہم نے اپنے بہت سے کاروباری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا۔ 127 00:07:40,000 --> 00:07:44,000 (تالیاں)۔ 128 00:07:45,000 --> 00:07:49,000 اس کے نتیجے میں ہم نے اپنی بہت سی مارکیٹوں کو آزاد کرنے کا فیصلہ کیا۔ 129 00:07:49,000 --> 00:07:52,000 کیا آپ یقین کریں گے کہ 2003 کے اختتام پر شروع ہونے والی 130 00:07:52,000 --> 00:07:56,000 اس اصلاح سے قبل، جب میں واشنگٹن سے رخصت ہو کر 131 00:07:56,000 --> 00:07:58,000 وزیر خزانہ کا منصب سنبھالنے پہنچی ۔۔ 132 00:08:00,000 --> 00:08:04,000 ہمارے یہاں ایک ایسی ٹیلی مواصلات کمپنی تھی جس نے اپنی 30 سالہ تاریخ میں 133 00:08:04,000 --> 00:08:09,000 محض 4,500 لینڈ لائنیں بچھائی تھیں؟ 134 00:08:09,000 --> 00:08:11,000 (قہقہے)۔ 135 00:08:11,000 --> 00:08:14,000 میرے ملک میں ٹیلیفون کی سہولت کو ایک بڑی عیاشی تصور کیا جاتا تھا۔ 136 00:08:14,000 --> 00:08:16,000 آپ کو یہ سہولت نہیں مل سکتی تھی۔ آپ کو اس کے لئے رشوت دینا پڑتی تھی۔ 137 00:08:16,000 --> 00:08:18,000 آپ کو اپنا ٹیلیفون حاصل کرنے کے لئے ہر پاپڑ بیلنا پڑتا تھا۔ 138 00:08:18,000 --> 00:08:21,000 جب صدر اوباسانجو نے ٹیلی مواصلات کے شعبے کی آزادی کی حمایت کی 139 00:08:21,000 --> 00:08:25,000 اور اسے شروع کیا، تو ہمارے ہاں لینڈ لائنوں کی تعداد 140 00:08:26,000 --> 00:08:34,000 4,500 سے بڑھ کر 32 ملین جی ایس ایم لائنوں تک پہنچ گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 141 00:08:34,000 --> 00:08:39,000 چین کے بعد، نائیجیریا کی ٹیلی مواصلات کی مارکیٹ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ تیزی 142 00:08:39,000 --> 00:08:44,000 سے نمو پا رہی ہے۔ ہم ایک سال میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں تقریباً 1$ بلین کی سرمایہ کاریاں 143 00:08:44,000 --> 00:08:50,000 حاصل کر رہے ہیں۔ اور یہ بات چند ہوشیار لوگوں کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں۔ 144 00:08:50,000 --> 00:08:53,000 (قہقہے)۔ 145 00:08:53,000 --> 00:08:57,000 سب سے ہوشیار کمپنی جس نے اس سے فائدہ اٹھایا وہ جنوبی افریقہ کی 146 00:08:57,000 --> 00:08:59,000 ایم ٹی این کمپنی تھی۔ 147 00:08:59,000 --> 00:09:03,000 اور میری تین سالہ وزارت خزانہ کے دور میں، 148 00:09:03,000 --> 00:09:06,000 انہوں نے سالانہ 360$ ملین اوسط منافع کمایا۔ 149 00:09:08,000 --> 00:09:14,000 $360 ملین ایک ایسے ملک کی مارکیٹ میں جسے غریب ملک کہا جاتا ہے 150 00:09:14,000 --> 00:09:18,000 اور جس کی فی کس اوسط آمدنی 500$ سے تھوڑی کم ہے۔ 151 00:09:19,000 --> 00:09:21,000 چنانچہ، مارکیٹ تو وہاں موجود ہے۔ 152 00:09:21,000 --> 00:09:24,000 انہوں نے اسے چھپائے رکھا لیکن جلد ہی دوسروں کو بھی اس کی خبر مل گئی۔ 153 00:09:25,000 --> 00:09:28,000 نائیجیریا کے باشندے خود بھی بعض وائر لیس ٹیلی مواصلاتی 154 00:09:28,000 --> 00:09:30,000 کمپنیاں بنانے لگ گئے، اور 155 00:09:30,000 --> 00:09:32,000 تین یا چار دیگر بھی میدان میں آچکی ہیں۔ 156 00:09:32,000 --> 00:09:35,000 لیکن وہاں کی مارکیٹ بہت بڑی ہے، 157 00:09:35,000 --> 00:09:38,000 اور لوگوں کو اس کا علم نہیں، یا پھر وہ جاننا نہیں چاہتے۔ 158 00:09:40,000 --> 00:09:42,000 چنانچہ، نجی کاری ان چیزوں میں سے ایک ہے جو ہم نے کی۔ 159 00:09:43,000 --> 00:09:49,000 دوسری چیز جو ہم نے کی وہ اپنے مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانا ہے۔ 160 00:09:50,000 --> 00:09:52,000 کیونکہ اگر آپ اپنے مالیاتی نظام کو بخوبی نہ چلا رہے ہوں تو 161 00:09:53,000 --> 00:09:56,000 کوئی بھی آپ کو مدد اور تعاون نہیں دیتا۔ 162 00:09:56,000 --> 00:10:00,000 اور تیل کے شعبے کے ہمراہ، نائیجیریا کی شہرت بدعنوان اور 163 00:10:00,000 --> 00:10:05,000 اپنے سرکاری مالیاتی نظام کا بہتر انتظام نہ کرنے والے ملک کی تھی۔ 164 00:10:05,000 --> 00:10:09,000 چنانچہ ہم نے کیا کرنے کی کوشش کی؟ ہم نے مالیاتی قاعدہ متعارف کرایا 165 00:10:10,000 --> 00:10:12,000 جس نے ہمارے بجٹ کا رابطہ تیل کی قیمت سے منقطع کر دیا۔ 166 00:10:12,000 --> 00:10:16,000 اس سے پہلے ہم اپنا بجٹ تیل کی مقدار کے حساب سے بنایا کرتے تھے 167 00:10:16,000 --> 00:10:21,000 کیونکہ معیشت میں تیل سب سے بڑا اور سب سے زیادہ محصول پیدا کرنے 168 00:10:21,000 --> 00:10:24,000 والا شعبہ ہے: ہمارے ملک کے %70 محاصل تیل سے آتے ہیں۔ 169 00:10:24,000 --> 00:10:28,000 ہم نے اس کا رابطہ منقطع کر دیا اور ایک بار یہ کام کرنے کے بعد ہم 170 00:10:28,000 --> 00:10:31,000 اپنا بجٹ تیل کی قیمت سے کچھ کم پر بنانا شروع ہو گئے اور اس قیمت سے 171 00:10:31,000 --> 00:10:35,000 اوپر رقم کو بچانے لگے۔ 172 00:10:36,000 --> 00:10:39,000 ہمیں علم نہیں تھا کہ ہم کتنا عرصہ اسے کامیابی سے چلا سکتے ہیں؛ یہ کافی متنازعہ تھا۔ 173 00:10:39,000 --> 00:10:42,000 لیکن اس کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ قیمتوں میں فوری اتار چڑھاؤ سے ہماری جان چھوٹ گئی 174 00:10:42,000 --> 00:10:45,000 جو ہماری اقتصادی ترقی کے لحاظ سے موجود تھی ۔۔ 175 00:10:45,000 --> 00:10:49,000 جہاں اگر تیل کی قیمتیں بلند ہوں تو ہماری نمو کی رفتار انتہائی تیز ہو جاتی تھی۔ 176 00:10:49,000 --> 00:10:51,000 جب وہ گرتی تھیں، تو ہماری معیشت گر جاتی تھی۔ 177 00:10:51,000 --> 00:10:55,000 اور اس معیشت میں ہم بمشکل ہی کسی چیز، تنخواہوں، کی ادائیگی کر سکتے تھے۔ 178 00:10:56,000 --> 00:11:00,000 اس میں ٹھہراؤ آگیا۔ ہم بچت کرنے کے قابل ہوگئے۔ اور جب میں نے حکومت چھوڑی تو ہم 179 00:11:00,000 --> 00:11:06,000 $27 بلین بچت کر چکے تھے، اور یہ ہمارے محفوظ ذخائر میں چلا گیا ۔۔ 180 00:11:06,000 --> 00:11:10,000 2003 میں جب میں آئی تھی تو اس وقت محفوظ ذخائر میں محض 7$ بلین موجود تھے۔ 181 00:11:11,000 --> 00:11:14,000 جب میں روانہ ہوئی، تو اس وقت ہم تقریباً 30$ بلین تک پہنچ چکے تھے۔ اور اس وقت جب ہم 182 00:11:14,000 --> 00:11:17,000 باتیں کر رہے ہیں، ہمارے پاس محفوظ ذخائر میں 40$ بلین موجود ہیں جو ہمارے مالیاتی نظام 183 00:11:18,000 --> 00:11:22,000 کی مناسب انتظام کاری کے باعث ممکن ہوا۔ 184 00:11:23,000 --> 00:11:26,000 اور اس چیز سے ہماری معیشت کو سہارا ملتا ہے اور اسے استحکام حاصل ہوتا ہے۔ 185 00:11:26,000 --> 00:11:29,000 ہماری شرحِ تبادلہ جس میں تمام وقت اتار چڑھاؤ رہتا تھا اب 186 00:11:29,000 --> 00:11:33,000 کافی مستحکم ہے اور اس کا بندوبست کیا جا رہا ہے، تاکہ معیشت میں کاروباری افراد کو 187 00:11:33,000 --> 00:11:38,000 قیمتوں کے پیشگی اندازے لگانے میں مدد ملے۔ 188 00:11:40,000 --> 00:11:44,000 ہم افراطِ زر کو 28 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد تک لے آئے۔ 189 00:11:46,000 --> 00:11:52,000 اور ہماری مجموعی ملکی پیداوار گزشتہ دہائی کی اوسط 2.3 فیصد سے 190 00:11:52,000 --> 00:11:55,000 بڑھ کر اب تقریباً 6.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ 191 00:11:56,000 --> 00:11:59,000 چنانچہ وہ تمام تبدیلیاں اور اصلاحات جو ہم نے کیں ان کے نتائج نظر آنا شروع ہو گئے ہیں 192 00:11:59,000 --> 00:12:02,000 اور معیشت میں انہیں جانچا جا سکتا ہے۔ 193 00:12:02,000 --> 00:12:06,000 اور زیادہ اہم چیز یہ ہے کہ ہم تیل سے ہٹ کر متنوع ہونا چاہتے ہیں ۔۔ 194 00:12:06,000 --> 00:12:08,000 اور افریقہ کے بہت سے ممالک کی طرح 195 00:12:08,000 --> 00:12:11,000 اس بڑے ملک میں بہت سے مواقع ہیں ۔۔ 196 00:12:13,000 --> 00:12:16,000 زیادہ قابل توجہ یہ چیز ہے کہ یہ نمو زیادہ تر تیل کے شعبے میں نہیں 197 00:12:16,000 --> 00:12:19,000 بلکہ تیل کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں ہوئی۔ 198 00:12:19,000 --> 00:12:22,000 زراعت کے شعبے کی نمو 8 فیصد سے بہتر رہی۔ 199 00:12:22,000 --> 00:12:26,000 ٹیلی مواصلات کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے میں بھی نمو رہی 200 00:12:26,000 --> 00:12:31,000 اور یہ فہرست خاصی طویل ہے۔ اور آپ کو یہ مثال دینے کے لئے ہے کہ جب 201 00:12:31,000 --> 00:12:33,000 ایک بار آپ ملکی معیشت کو درست کر لیتے ہیں، تو 202 00:12:33,000 --> 00:12:37,000 دیگر مختلف شعبوں میں بہت سے مواقع دستیاب ہو جاتے ہیں۔ 203 00:12:38,000 --> 00:12:41,000 ہمارے پاس زراعت میں مواقع ہیں، جیسا کہ میں نے بتایا۔ 204 00:12:41,000 --> 00:12:45,000 ہمارے ہاں ٹھوس معدنیات میں مواقع ہیں۔ ہمارا معدنی شعبہ بہت وسیع ہے جس پر اس سے 205 00:12:45,000 --> 00:12:48,000 پہلے کسی نے سرمایہ کاری نہیں کی اور نہ ہی کھوج لگایا۔ اور ہم نے محسوس کیا کہ اسے ممکن بنانے 206 00:12:48,000 --> 00:12:51,000 کے لئے مناسب قانون سازی کے بغیر، 207 00:12:51,000 --> 00:12:54,000 یہ کام نہیں ہو سکے گا۔ چنانچہ ہم نے کان کنی کا ایک ضابطہ تشکیل دیا ہے 208 00:12:54,000 --> 00:12:57,000 جس کا موازنہ دنیا کے بہترین ضابطوں سے کیا جا سکتا ہے۔ 209 00:12:58,000 --> 00:13:00,000 ہمارے ہاں ہاؤسنگ اور املاک کی خرید و فروخت کے شعبوں میں مواقع میسر ہیں۔ 210 00:13:00,000 --> 00:13:03,000 140 ملین کی آبادی پر مشتمل اس ملک میں کچھ بھی نہیں ہوا کرتا تھا ۔۔ 211 00:13:04,000 --> 00:13:09,000 کوئی شاپنگ مال نہیں تھے جیسے آپ یہاں دیکھتے ہیں۔ 212 00:13:10,000 --> 00:13:13,000 یہ کسی کے لئے سرمایہ کاری کا موقع ثابت ہوا جس نے 213 00:13:13,000 --> 00:13:15,000 لوگوں کے تصور میں جوش پیدا کیا۔ 214 00:13:16,000 --> 00:13:19,000 اور اب صورت حال یہ ہے کہ اس شاپنگ مال میں کاروباری افراد اس سے چار گنا 215 00:13:19,000 --> 00:13:22,000 زیادہ کما رہے ہیں جس کا انہوں نے تخمینہ لگایا تھا۔ 216 00:13:23,000 --> 00:13:26,000 چنانچہ، تعمیرات، املاک، رہن کی مارکیٹوں میں 217 00:13:26,000 --> 00:13:28,000 بہت بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ مالیاتی سروسز: 218 00:13:29,000 --> 00:13:33,000 ہمارے یہاں 89 بینک تھے۔ ان میں سے بیشتر حقیقی معنوں میں کاروبار نہیں کر رہے تھے۔ 219 00:13:33,000 --> 00:13:37,000 ہم نے انہیں ضم کر کے 89 سے 25 بینکوں میں تبدیل کر دیا اور ان پر شرط عائد کی کہ 220 00:13:37,000 --> 00:13:42,000 وہ اپنے سرمایے ۔۔ سرمایہ حصص ۔۔ میں اضافہ کریں۔ 221 00:13:42,000 --> 00:13:47,000 اور یہ 25$ ملین سے بڑھ کر 150$ ملین ہوگیا۔ 222 00:13:47,000 --> 00:13:51,000 اب یہ بینک ضم ہو گئے ہیں اور بینکاری نظام کے استحکام نے 223 00:13:51,000 --> 00:13:55,000 بہت سی بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ 224 00:13:55,000 --> 00:13:59,000 برطانیہ کا بارکلیز بینک 500 ملین کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ 225 00:13:59,000 --> 00:14:03,000 اسٹینڈرڈ چارٹرڈ 140 ملین کی سرمایہ کاری لایا ہے۔ 226 00:14:03,000 --> 00:14:06,000 اور اس طرح میں مزید بھی بتا سکتی ہوں۔ نظام میں ڈالر آتے چلے جا رہے ہیں۔ 227 00:14:06,000 --> 00:14:08,000 انشورنس کے شعبے میں بھی ہمارے یہاں یہی صورتحال ہے۔ 228 00:14:08,000 --> 00:14:11,000 چنانچہ، مالیاتی سروسز کے شعبے میں بہت بڑا موقع موجود ہے۔ 229 00:14:11,000 --> 00:14:17,000 سیاحت میں، افریقہ کے بہت سے ممالک میں کافی مواقع ہیں۔ 230 00:14:17,000 --> 00:14:20,000 اور بہت سے لوگ مشرقی افریقہ کو اسی سبب جانتے ہیں: 231 00:14:21,000 --> 00:14:24,000 جنگلی حیات، ہاتھی اور اسی طرح دیگر چیزیں۔ 232 00:14:24,000 --> 00:14:26,000 سیاحت کی مارکیٹ کا اس طرح انتظام کرنا کہ وہ لوگوں کو 233 00:14:26,000 --> 00:14:29,000 حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچائے انتہائی اہم ہے۔ 234 00:14:30,000 --> 00:14:33,000 چنانچہ میں کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہوں؟ میں آپ کو یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہوں 235 00:14:33,000 --> 00:14:36,000 کہ براعظم میں ایک نئی لہر چل رہی ہے۔ 236 00:14:36,000 --> 00:14:41,000 آزادی اور جمہوری رنگ دینے کی ایک نئی لہر جس میں، 2000 سے، 237 00:14:41,000 --> 00:14:43,000 دو تہائی افریقی ممالک میں کثیر جماعتی 238 00:14:43,000 --> 00:14:45,000 جمہوری انتخابات منعقد ہو چکے ہیں۔ 239 00:14:46,000 --> 00:14:49,000 ان میں سے تمام مثالی تو نہیں ہیں اور نہ ہو سکتے ہیں، 240 00:14:49,000 --> 00:14:51,000 لیکن رجحان انتہائی واضح ہے۔ 241 00:14:51,000 --> 00:14:55,000 میں آپ کو یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہوں کہ گزشتہ تین سالوں سے، 242 00:14:55,000 --> 00:14:58,000 براعظم میں نمو کی اوسط شرح 2.5 فیصد سے بڑھ 243 00:14:58,000 --> 00:15:02,000 کر تقریباً 5 فیصد سالانہ ہو گئی ہے۔ 244 00:15:02,000 --> 00:15:06,000 یہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے کئی ملکوں سے بہتر کارکردگی ہے۔ 245 00:15:07,000 --> 00:15:11,000 چنانچہ یہ بات واضح ہے کہ حالات میں تبدیلی آ رہی ہے۔ 246 00:15:11,000 --> 00:15:13,000 براعظم میں جاری لڑائیوں میں کمی آگئی ہے؛ 247 00:15:14,000 --> 00:15:16,000 ایک دہائی قبل تقریباً 12 جنگیں ہو رہی تھیں، 248 00:15:16,000 --> 00:15:18,000 اب یہ کم ہو کر تین یا چار جنگیں رہ گئی ہیں، 249 00:15:18,000 --> 00:15:21,000 ان میں سے ایک سب سے بدترین، بلاشبہ، دارفر ہے۔ 250 00:15:21,000 --> 00:15:24,000 اور آپ کو علم ہے کہ یہاں ہمسائیگی کا اثر پایا جاتا ہے جہاں 251 00:15:24,000 --> 00:15:26,000 اگر براعظم کے کسی حصے میں کچھ ہو رہا ہو 252 00:15:26,000 --> 00:15:29,000 تو یوں لگتا ہے کہ پورا براعظم متاثر ہے۔ 253 00:15:29,000 --> 00:15:32,000 لیکن آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ اس براعظم میں ایسا نہیں ہے ۔۔ 254 00:15:32,000 --> 00:15:38,000 یہ براعظم کئی ملکوں پر مشتمل ہے، اس میں کوئی ایک ملک نہیں۔ 255 00:15:38,000 --> 00:15:40,000 اور اگر ہمارے یہاں تنازعات کی تعداد گھٹ کر تین یا چار رہ گئی ہے، 256 00:15:40,000 --> 00:15:43,000 تو اس سے مراد ہے کہ مستحکم، نمو پذیر، پرجوش معیشتوں 257 00:15:43,000 --> 00:15:50,000 میں سرمایہ کاری کرنے کے کافی مواقع ہیں جہاں 258 00:15:50,000 --> 00:15:53,000 کافی زیادہ مواقع دستیاب ہیں۔ 259 00:15:54,000 --> 00:15:58,000 اور میں اس سرمایہ کاری کے متعلق صرف ایک نقطہ کہنا چاہوں گی۔ 260 00:15:59,000 --> 00:16:01,000 آج افریقیوں کی مدد کرنے کا بہترین طریقہ 261 00:16:02,000 --> 00:16:05,000 انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے مدد دینا ہے۔ 262 00:16:05,000 --> 00:16:09,000 اور ایسا کرنے کا بہترین طریقہ ان کے لئے روزگار کےمواقع پیدا کرنے کے ذریعے مدد ہے۔ 263 00:16:10,000 --> 00:16:14,000 ملیریا کے خلاف جنگ اور اس مقصد کے لئے رقم دے کر بچوں کی جان بچانے کا کوئی مسئلہ 264 00:16:14,000 --> 00:16:18,000 نہیں ہے۔ یہ وہ نہیں ہے جو میں کہہ رہی ہوں۔ وہ بھی ٹھیک ہے۔ 265 00:16:19,000 --> 00:16:23,000 لیکن کسی خاندان پر پڑنے والے اثر کا تصور کریں: اگر والدین کو ملازمت مل سکتی ہے 266 00:16:23,000 --> 00:16:25,000 تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے بچے اسکول جا رہے ہیں، 267 00:16:25,000 --> 00:16:28,000 اور وہ بیماریوں کے خلاف خود لڑنے کے لئے ادویات خرید سکتے ہیں۔ 268 00:16:28,000 --> 00:16:32,000 اگر ہم ان جگہوں پر سرمایہ کاری کریں جہاں آپ ملازمتیں دینے اور لوگوں کو اپنے پیروں پر 269 00:16:32,000 --> 00:16:37,000 کھڑا ہونے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ رقم کما سکتے ہیں، 270 00:16:37,000 --> 00:16:42,000 تو کیا یہ اچھا موقع نہیں ہے؟ کیا یہی راستہ اختیار کرنے کے قابل نہیں ہے؟ 271 00:16:42,000 --> 00:16:45,000 اور میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ براعظم میں جن بہترین لوگوں پر سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے 272 00:16:45,000 --> 00:16:47,000 وہ خواتین ہیں۔ 273 00:16:48,000 --> 00:16:55,000 (تالیاں)۔ 274 00:16:55,000 --> 00:17:00,000 میرے پاس یہاں ایک سی ڈی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ میں نے وقت پر کوئی چیز نہیں کہی۔ 275 00:17:00,000 --> 00:17:02,000 ورنہ، میں چاہتی تھی کہ آپ اسے دیکھ لیں۔ 276 00:17:02,000 --> 00:17:05,000 اس کا نام ہے، "افریقہ: کاروبار کے لئے دستیاب۔" 277 00:17:06,000 --> 00:17:09,000 اور یہ ایسی ویڈیو ہے جس نے درحقیقت سال کی بہترین 278 00:17:09,000 --> 00:17:11,000 دستاویزی فلم کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ 279 00:17:11,000 --> 00:17:13,000 یہ بات سمجھیں کہ جس خاتون نے یہ تیار کی ہے وہ تنزانیہ 280 00:17:13,000 --> 00:17:18,000 جائے گی جہاں جون میں ان کا سیشن ہونا ہے۔ 281 00:17:19,000 --> 00:17:24,000 لیکن اس میں آپ کو افریقی، بالخصوص افریقی خواتین، نظر آئیں گی جنہوں نے 282 00:17:24,000 --> 00:17:29,000 خلاف قیاس کاروبار قائم کیے ہیں، جن میں سے بعض دنیا کے بہترین ہیں۔ 283 00:17:29,000 --> 00:17:32,000 اس ویڈیو میں ایک خاتون، ایڈی نائک اوگن لیسی، 284 00:17:32,000 --> 00:17:34,000 بچوں کے کپڑے تیار کرتی ہیں ۔۔ 285 00:17:34,000 --> 00:17:39,000 جسے انہوں نے بطور مشغلہ اپنایا اور پھر کاروبار کی شکل دے دی۔ 286 00:17:39,000 --> 00:17:42,000 یہ کام انہوں نے افریقی کپڑے کو 287 00:17:43,000 --> 00:17:44,000 دیگر مقامات کے کپڑوں کے ساتھ ملا کر کیا۔ 288 00:17:44,000 --> 00:17:49,000 چنانچہ وہ کارڈرائے کے ہمراہ ڈانگری کا چھوٹا جوڑا بناتی ہیں 289 00:17:49,000 --> 00:17:53,000 جو افریقی کپڑے سے آراستہ ہوتا ہے۔ انتہائی تخلیقی ڈیزائن۔ 290 00:17:55,000 --> 00:17:58,000 وہ اس مرحلے پر پہنچ گئی ہیں جہاں انہیں ایک بار وال مارٹ کی جانب سے آرڈر ملا۔ 291 00:17:59,000 --> 00:18:00,000 (قہقہے)۔ 292 00:18:01,000 --> 00:18:03,000 کہ وہ 10,000 جوڑے تیار کریں۔ 293 00:18:04,000 --> 00:18:08,000 تو اس سے آپ کو نظر آئے گا کہ ہمارے ہاں ایسے لوگ موجود ہیں جو باصلاحیت ہیں۔ 294 00:18:08,000 --> 00:18:13,000 اور خواتین مختلف ہیں: وہ پوری توجہ دیتی ہیں اور سخت محنت کرتی ہیں۔ 295 00:18:13,000 --> 00:18:15,000 میں اسی طرح بہت سی مثالیں دے سکتی ہوں: 296 00:18:15,000 --> 00:18:19,000 روانڈا کی بیٹریس گاکوبا جنہوں نے پھولوں کا کاروبار شروع کیا اور اب وہ 297 00:18:19,000 --> 00:18:24,000 ہر صبح ایمسٹرڈیم میں ڈچ نیلامی کو برآمد کر رہی ہیں، 298 00:18:24,000 --> 00:18:28,000 اور انہوں نے اپنے ساتھ کام کے لئے 200 دیگر مرد و خواتین کو ملازم رکھا ہوا ہے۔ 299 00:18:29,000 --> 00:18:33,000 لیکن ان میں سے بہت سوں کو توسیع کے لئے سرمایے کی ضرورت ہے، 300 00:18:34,000 --> 00:18:37,000 کیونکہ ہمارے ملکوں سے باہر کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کرتا 301 00:18:37,000 --> 00:18:42,000 کہ ہم ہر وہ کام کرسکتے ہیں جس کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی شخص مارکیٹ کے لحاظ سے نہیں سوچتا۔ 302 00:18:42,000 --> 00:18:45,000 کوئی بھی نہیں سوچتا کہ موقع دستیاب ہے۔ 303 00:18:45,000 --> 00:18:48,000 لیکن میں یہاں کھڑی کہہ رہی ہوں کہ جو لوگ اس وقت موقع سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے، 304 00:18:48,000 --> 00:18:50,000 وہ اسے ہمیشہ کے لئے کھو دیں گے۔ 305 00:18:50,000 --> 00:18:56,000 تو اگر آپ افریقہ میں جانا چاہتے ہیں، تو سرمایہ کاری کے متعلق سوچیں۔ 306 00:18:57,000 --> 00:19:03,000 اس دنیا کی بیٹرسوں، ایڈی نائیکس کے متعلق سوچیں، 307 00:19:03,000 --> 00:19:06,000 جو ایسے ناقابل یقین کام کر رہے ہیں جو انہیں عالمی معیشت میں لا رہے ہیں 308 00:19:06,000 --> 00:19:09,000 جبکہ اسی دوران وہ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کے ہم وطن 309 00:19:09,000 --> 00:19:12,000 مرد و خواتین کو روزگار ملے، 310 00:19:12,000 --> 00:19:14,000 اور ان کے گھرانوں میں بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں 311 00:19:14,000 --> 00:19:17,000 کیونکہ ان کے والدین مناسب آمدنی کما رہے ہیں۔ 312 00:19:18,000 --> 00:19:22,000 لہٰذا میں آپ کو مواقع کا کھوج لگانے کی دعوت دیتی ہوں۔ 313 00:19:23,000 --> 00:19:27,000 جب کبھی آپ تنزانیہ جائیں تو غور سے سنیں، 314 00:19:27,000 --> 00:19:31,000 کیونکہ مجھے یقین ہے کہ آپ کو مختلف مواقع کا پتہ چلے گا جن میں آپ شمولیت 315 00:19:31,000 --> 00:19:36,000 اختیار کر کے نہ صرف براعظم کے لئے بہتر کام کر سکتے ہیں 316 00:19:36,000 --> 00:19:41,000 بلکہ یہ اس کے عوام اور خود آپ کی اپنی ذات کے لئے بھی بہتر ہوگا۔ 317 00:19:41,000 --> 00:19:42,000 آپ سب کا بہت شکریہ۔ 318 00:19:42,000 --> 00:19:50,000 (تالیاں)